میڈیاویکی ریاضیاتی مساوات کو ایچ ٹی ایم ایل مارک اپ اور لاٹیک کی مدد سے لکھتا ہے۔لاٹیک کا جو ورژن استعمال کیا جاتا ہے وہ AMS-LaTeX مارک اپ کا سب سیٹ ہے۔

بنیادی باتیں

ترمیم

ریاضیات یا میتھ مارک اپ کو اس طرح لکھا جاتا ہے <math>...</math>. ٹیک (TeX) کوڈ کو میڈیاویکی سانچوں میں لکھا جاتا ہے پہلے سے بنائے(predefine) سانچے اور اور پیرا میٹر ریاضی(میتھ) ٹیگ میں استعمال نہیں کیے جا سکتے۔دوہرے بریکٹس (double braces) کو بھی نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ہیش(#) غلطی کا پیغام دیتا ہے۔ میتھ ٹیگ ہیش میں اور اس کے علاوہ حصے میں کام کرتے ہیں۔

لاٹیک کمانڈ

ترمیم

لاٹیک (LaTeX) کی کماندز چھوٹے بڑے الفاظ کے لحاظ سے حساس (case sensitive) ہوتی ہیں اور انہیں دو طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے:

  • انہیں بیک سلیش یعنی \ سے شروع کیا جائے اور اس کے بعد نام لکھا جائے جو صرف حروف پر مشتمل ہو۔کمانڈ کے نام کو خالی جگہ(سپیس)، کسی نمبر یا کچھ غیر حرفی(non-letter) لکھ کر ختم کیا جا سکتا ہے۔
  • یہ بیک سلیش یعنی \ اور ٹھیک ایک غیر حرفی (non-letter) پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

کچھ کمانڈز میں آرگیومنٹ(argument) کی ضرورت ہوتی ہے جوکمانڈ کے نام کے بعد کرلی بریکٹس{ } کے درمیان لکھا جاتا ہے۔کچھ کمانڈ آپشنل پیرامیٹرز کو سپورٹ کرتی ہیں جو کمانڈ کے نام کے بعد سکوائر بریکٹس[] میں لکھی جاتی ہیں۔اس کا عمومی سینٹکس اس طرح کا ہوتا ہے۔

\commandname[option1,option2,...]{argument1}{argument2}...

خصوصی حروف (علامات)

ترمیم

لاٹیک میں درج ذیل علامات کے خصوصی معنی ہو سکتے ہیں اور یہ تمام فونٹس میں دستیاب بھی نہیں ہوتے۔ اگر ان کو براہ راست متن میں شامل کیا جائے تو یہ ظاہر نہیں ہوتے بلکہ بعض غیر متوقع فنکشنز ظاہر ہوجاتے ہیں۔

# $ % ^ & _ { } ~ \

ان نشانات کو لکھنے سے پہلے بطور سابقہ بیک سلیش لگائی جاتی ہے۔

\# \$ \% \textasciicircum{} \& \_ \{ \} \~{} \textbackslash{}

دوسرے بہت سی علامات کو ریاضیاتی فارمولوں میں لکھنے کے لیے خصوصی کمانڈز یا لہجے (accents) سے لکھا جاتا ہے۔ بیک سلیش \ کو شامل کرنے کے لیے اس کے سامنے دوسری بیک سلیش استعمالنہیں کی جا سکتی، جیسے(\\)۔یہ سیکونس لائن توڑنے (لائن بریک) کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ریاضی موڈ میں بیک سلیش استعمال کرنے کے لیے\backslash استعمال کیا جاتا ہے۔

کمانڈ \~ سے ٹلڈ کا نشان بنتا ہے جو اگلے حرف کے اوپر آتا ہے۔ مثال کے طور پر \~n لکھنے سےñ ظاہر ہوگا۔ صرف ~ لکھنے کے لیے\~{} استعمال کیا جاتا ہے، جس سے خالی باکس کے اوپر ~ کا نشان بن جاتا ہے۔ اس کے متبادل طور پر \sim لکھنے سے بڑا اور درمیان میں لکھا ہوا ~ ظاہر ہوتا ہے، جو متعدد صورتوں میں زیادہ بہترہوتا ہے، لیکن سادہ ایکسپریشنز میں ایچ ٹی ایم ایل میں تبدیل ہو کر درست طریقے سے واضح نہیں ہوتا۔ اسی طرح \^ کی کمانڈاگلے حرف پر ہیٹ بنا دیتی ہے۔ مثال کے طور پر \^{o} سےô ظاہر ہوگا۔ ^ لکھنے کے لیے \textasciicircum استعمال کرنا ہوگا۔

خالی جگہ (سپیس)

ترمیم

سفید جگہ(وائٹ سپیس) حروف(کیریکٹر) جیسے خالی جگہ یا ٹیب کو لاٹیکس میں سپیس تصور کیا جاتا ہے۔ایک ساتھ بہت سی خالی سفید جگہ کو بھی صرف ایک سپیس تصور کیا جاتا ہے۔دیکھیںbelow اُن کمانڈزکے بارے میں جو مختلف سائز کی سپیس دیتی ہیں۔