اردو پٹی، ہندی پٹی یا ہندی/اردو بیلٹ، ایک لسانی خطہ ہے جس میں شمالی ، وسطی ، مشرقی اور مغربی بھارت کے کچھ حصے شامل ہیں جہاں ہندی (اور اس کے تحت مختلف زبانیں / بولیاں) بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہیں۔[6][7][8][9][10] ہندی بیلٹ کبھی کبھی نو بھارتی ریاستوں کی طرف بھی اشارہ کیا جاتا ہے جن کی سرکاری زبان ہندی ہے اور ان میں ہندی بولنے والی اکثریت ہے ، یعنی بہار ، چھتیس گڑھ ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، اتراکھنڈ ، اتر پردیش اور قومی دار الحکومت علاقہ دہلی کے ہیں۔[11][12][13][14]

ہندی پٹی
ہندی بیلٹ سرخ نشان میں
مقامی بہار (بھارت), چھتیس گڑھ, دہلی, ہریانہ, ہماچل پردیش, جھارکھنڈ, مدھیہ پردیش, راجستھان, اتر پردیش, اتراکھنڈ[1]
نسلیت
مقامی متکلمین
528 million (2011)[2]
معیاری اشکال
لہجے
دیوناگری for ہندی زبان
بریل سسٹم (Hindi Braille)
Kaithi (historical)
لاطینی رسم الخط
رسمی حیثیت
دفتری زبان
 بھارت (ہندی زبان)
 فجی (فجی ہندی)
تسلیم شدہ اقلیتی
زبان
زبان رموز
آیزو 639-1hi, ur
آیزو 639-2hin, urd, awa, bho, mag, mwr
آیزو 639-3مختلف:
hin – ہندی زبان
urd – اردو
awa – اودھی زبان
bho – بھوجپوری زبان
bfy – Bagheli
bgq – باگڑی زبان
bra – برج بھاشا
bns – Bundeli
hns – کیریبین ہندوستانی
hne – Chhattisgarhi
gbm – Garhwali
gdx – Godwari
hif – فجی ہندی
hoj – ہاراوتی زبان, ہاراوتی زبان
bgc – ہریانوی زبان
bjj – Kanauji
xnr – Kangri
kfy – Kumaoni
lmn – Lambadi
mag – Magahi
mup – Malvi
mwr – مارواڑی زبان
noe – Nimadi
sck – Sadri
sgj – Surgujia
States and union territories of India by the most commonly spoken first language.[5][ا]

اسے کچھ مسلم مصنفین نے اردو-ہندی بیلٹ بھی کہا ہے۔ جو کے سچ ہے۔ کیونکے لفظِ ہندی اُردو زبان کے پُرانے ناموں میں سے ایک ہے۔ [15]

ہندی بلحاظ لہجہ

ترمیم

ہندی ہند آریائی زبانوں کی ایک شاخ ہے اور اس کا لہجہ بالعموم شمالی ہند کے ہندی بیلٹ میں زیر استعمال ہے۔ اس ضمن میں ہندی کو نسلی طور پر نہ دیکھتے ہوئے ایک زبان کی حیثیت سے دیکھا جانا چاہیے۔

ہندی زبان یا لہجہ وہی ہے جسے مردم شماری میں عوام میں ہندی ہکو اپنی مادری زبان کے طور پر درج کرواتی ہے جو تقریباً کل آبادی کا 40 فیصد ہے۔

میتھلی زبان کو الگ شناخت ملنے سے قبل سے ہندی کا ایک لہجہ مانا جاتا تھا۔ اب بھی ایسی کئی زبانیں ہیں جو اپنی مستقل شناخت کو ترس رہی ہیں۔ان زبانوں کو اگر بڑے پیمانے پر دیکھا جائے تو ان میں مرکزی ہندوستانی زبانیں، مرکزی ہندوستانی زبانیں، ہند آریائی زبانیں اور شمالی ہند آریائی زبانیں شامل ہیں۔ ایسے ہی میتھلی زبان کو چھوڑ کر بہار کی زبانیں، راجستھانی زبان کی تمام شاخیں اور شمالی ہند آریائی زبانیں بھی اپنے وجود کو ثابت کرنے اور اپنی الگ شناکت پانے کے لیے کوشاں ہیں۔[16]

ایک علاقہ جس کے مغرب میں پنجابی زبان اور سندھی زبان ہیں، جنوب میں گجراتی زبان، مراٹھی زبان اور اڑیہ زبان ہیں، مشرق میں میتھلی اور بنگالی زبان اور شمال میں نیپالی زبان، کشمیری زبان اور تبتی زبانیں ہیں ہندی یا اردو بیلٹ کا علاقہ کہلاتا ہے۔ اس بیلٹ کا علاقہ میں زبان کا اختلاف لہجوں سے بڑھ کر مختلف زبانوں میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اگر زبان کی پیمائش کا دائرہ کچھ چھوٹا کیا جائے تو ہندی کو مرکزی ہندوستانی زبانوں کا حصہ کہ سکتے ہیں۔ ان زبانوں کو مغربی ہندی اور مشرقی ہندی میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اگر ہندی کو بالخصوص ہندی زبان کے معنی میں لیا جائے تو اس سے مراد موجودہ دور کی ہندی زبان ہوگی جسے دیو ناگری رسم الخط میں لکھا جاتا ہے اور اسی کی دوسری شکل اردو زبان ہے جسے فارسی رسم الخط میں لکھا جاتا ہے۔ یہ دونوں زبانیں 17ویں صدی میں دہلی میں کھڑی بولی کی شکل میں موجود تھیں اور ترقی کرتے کرتے دو الگ الگزبانیں بن گئیں۔

بولنے والے بلحاظ تعداد

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Report of the Commissioner for linguistic minorities: 50th report (July 2012 to June 2013)" (PDF)۔ Commissioner for Linguistic Minorities, Ministry of Minority Affairs, Government of India۔ 08 جولا‎ئی 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2016 
  2. "Scheduled Languages in descending order of speaker's strength - 2011" (PDF)۔ Registrar General and Census Commissioner of India۔ 29 June 2018 
  3. Richard K. Barz (1980)۔ "The cultural significance of Hindi in Mauritius"۔ South Asia: Journal of South Asian Studies۔ 3: 1–13۔ doi:10.1080/00856408008722995 
  4. ^ ا ب پ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 20 دسمبر 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2019 
  5. "Report of the Commissioner for linguistic minorities: 50th report (July 2012 to June 2013)" (PDF)۔ Commissioner for Linguistic Minorities, Ministry of Minority Affairs, Government of India۔ 08 جولا‎ئی 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2016 
  6. B.L. Sukhwal (1985)، Modern Political Geography of India، Stosius Inc/Advent Books Division، … In the Hindi heartland … 
  7. Stuart Allan, Barbie Zelizer (2004)، Reporting war: journalism in wartime، Routledge، ISBN 0-415-33998-7، … located in what is called the "Hindi heartland" or the "Hindi belt" of north and central India … 
  8. B.S. Kesavan (1997)، Origins of printing and publishing in the Hindi heartland (Volume 3 of History of printing and publishing in India : a story of cultural re-awakening)، National Book Trust، ISBN 81-237-2120-X 
  9. "Battle for the Hindi heartland: Will it favour the BJP again?"۔ www.orfonline.org 
  10. "Congress' revival in Hindi patti"۔ www.nationalheraldindia.com 
  11. "How languages intersect in India"۔ Hindustan Times 
  12. "How many Indians can you talk to?" 
  13. "Hindi and the North-South divide" 
  14. "India's Evolving Linguistic Landscape" 
  15. Abdul Jamil Khan (2006)۔ Urdu/Hindi: An Artificial Divide: African Heritage, Mesopotamian Roots, Indian Culture & Britiah Colonialism (بزبان انگریزی)۔ Algora Publishing۔ ISBN 978-0-87586-438-9 
  16. "Congress' revival in Hindi patti"۔ www.nationalheraldindia.com 

بیرونی روابط

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔