باب:مسیحیت
تعارف مسیحیتمسیحیت ایک تثلیث کا عقیدہ رکھنے والا گروہ، یسوع مسیح کو اردو میں عام طور پر عیسیٰ کے نام سے جانا ہے۔ مسیحی ان کو خدا کا بیٹا اور خدا کا ایک اقنوم مانتا ہے۔ اور اسے بھی عین اسی طرح خدا مانتا ہے، جیسے خدا اور روح القدس کو۔ جنہیں باپ ، بیٹا روح القدس کا نام دیا جاتا ہے، بعض فرقے مسیح، خدا اور روح القدس کی جگہ مریم کو خدائی جزو مانتے ہیں، جبکہ بعض یسوع مسیح کو صرف نبی مانتے ہیں۔ مسیحیت مذہب پہلی صدی عیسوی میں وجود میں آیا۔ مسیحی جن کو اسلامی دنیا عیسیٰ علیہ السلام کے نام سے پکارتی ہے، ان کو تثلیث کا ایک جزو یعنی خدا ماننے والے مسیحی کہلاتے ہیں۔ لیکن کچھ مسیحی فرقے یسوع مسیح کو خدا نہیں مانتے وہ انہیں نبی اور عام انسان مانتے ہیں۔ مسیحیت میں تین خداؤں کا عقیدہ بہت عام ہے جسے تثلیت بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر مسیحی کہتے ہیں باپ، بیٹا، روح القدس ایک ہے اور وہ اپنے آپ کو موحدین (ایک خدا کے ماننے والے) کہتے ہیں۔ اور اسے توحید فی التثلیث کا نام دیتے ہیں۔ مسیحیت ایک سامی مذہب ہے۔ یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پوری دنیا میں اس کے لگ بھگ دو ارب پیروکار ہیں۔مسیحی یسوع مسیح پر اعتقاد رکھتے ہیں۔ بائبل مسیحیوں کی مقدس کتاب ہے۔ منتخب مضمون
انجیل (انگریزی: Gospel، یونانی اصل الکلمہ، بمعنی خوشخبری) مسیحیت کی مقدس کتب میں شامل ہے جو مسیحیت کے مطابق کلامِ یسوع المسیح اور اسلام کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کی گئی ہے۔
چار اناجیل ہی کو عام طور پر مسیحی بڑے فرقے مانتے ہیں، مگر اس کے علاوہ دیگر کئی اناجیل کا ثبوت بھی موجود ہے۔عہد نامہ جدید میں چار اناجیل کو شامل کیا گيا ہے جن میں سے پہلی تین کو اناجیل متوافقہ کہتے ہیں کیونکہ ان میں واقعات کے ایک ہی سلسلہ کے خلاصہ جات دیے گئے ہیں۔ چوتھی انجیل میں دوسری قسم کے واقعات کا بیان ہے۔ منتخب صحیفہمنتخب سوانح
یسوع مسیح کے ایک شاگرد، آرامی زبان میں توما کو توام کہتے ہیں جس کا مطلب جڑواں ہے۔ عہد نامہ جدید میں توما کا ذکر چاورں اناجیل اور رسولوں کے اعمال میں ملتا ہے لیکن صرف ایک یا دو بار، البتہ یوحنا کی انجیل میں 6 مرتبہ ذکر آیا ہے ملتا ہے۔تاریخی روایات کے مطابق توما حواری ہندستان آیا، یہاں پر تبلیع کی ، کچھ لوگوں نے اس کو اس کی پاداش میں اس کو قتل کر دیا۔توماکی انجیل کے علاوہ بھی کچھ کتب توما سے منسوب کی جاتی ہیں، لیکن توما کی کوئی بھی کتاب عہد نامہ جدید میں شامل نہیں لیکن کچھ مسیحی گروہ اس کی کتب کو الہامی مانتے ہیں۔ناگ حمدی سے ملنے والے مسودات میں سب سے بڑا جو مسودہ تھا وہ توما کی انجیل ہی تھی، اس سے بھی پہلے 1897ء میں کچھ مسودات ملے تھے ان میں توما کی انجیل کی طرف اشارے پائے گئے تھے۔اس میں یسوع مسیح کی طرف منسوب 114 اقوال و ارشادات ہیں۔ مکمل مضمون پڑھیں۔۔۔
کیا آپ جانتے ہیں۔.۔...کہ بلی گراہم نے ذاتی تبلیغ میں مسیحیت 200 ملین افراد تک پھیلائی؟ منتخب تصویرمالاگاسی زبان میں بائبل کا نسخہ، مالاگاسی زبان میں بائبل کا سب سے پہلا ترجمہ، ڈیوڈ گریفتھس 1831ء میں کیا۔
|