انٹر سروسز انٹلیجنس

محکمۂ بین الخدماتی استخبارات جسے انگریزی میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹر سروسز انٹلیجنس یا مختصراً انٹر سروسز انٹلیجنس (Inter-Services Intelligence) اور آئی ایس آئی (ISI) کہاجاتا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا مایہ ناز خفیہ ادارہ ہے۔ جو ملکی مفادات کی حفاظت اور دشمن ایجنٹوں کی تخریبی کارروائیوں کا قبل از وقت پتا چلا کر انہیں ختم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس سے پہلے انٹیلیجنس بیورو ‎(I.B)‎ اور پاکستانی ملٹری انٹیلیجنس ‎(M.I)‎ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ لیکن بعد میں اس کا قیام عمل میں آیا۔

آئی ایس آئی
Pakistan ISI Logo.png
ایجنسی کا جائزہ
قیام1948 جنرل رابرٹ کاتھوم
دائرہ کارحکومت پاکستان
صدر دفتراسلام آباد، پاکستان
محکمہ افسرانِ‌اعلٰی
پاکستانی فوج
Pakistan Army Emblem.png
Emblem of the Pakistan Army
قیام14 اگست 1947
ملکFlag of Pakistan.svg پاکستان
قسمفوج
حجم550,000 فعال
500,000 کمک
صدد دفترجی ایچ کیو، راولپنڈی
نصب العینArabic: Iman, Taqwa, Jihad fi Sabilillah
A follower of none but God, The fear of God, Struggle for God.
Green and White
  
برسیاںیوم دفاع: ستمبر 6
معرکےپاک بھارت جنگ 1947
پاک بھارت جنگ 1965ء
جنگ آزادی بنگلہ دیش
پاک بھارت جنگ 1971ء
یرغمالیٔ مسجد حرام
افغانستان میں سوویت جنگ
Siachen conflict
کارگل جنگ
دہشت کے خلاف جنگ
لال مسجد محاصرہ
شمال مغرب پاکستان میں جنگ
بلوچستان تنازع
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ
کمان دار
Chief of Army Staffمنصبِ جامع راحیل شریف
طغرا
پرچمFlag of the Pakistani Army
ہوائی جہاز
حملہ آورکوبرا بالگرد
ہیلی کاپٹرBell 412, Bell 407, Bell 206, Bell UH-1 Huey
نقل و حملMil Mi-8/17, Aérospatiale Alouette III, Bell 412

تاریخ

1947ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد دو نئی انٹیلیجنس ایجنسیوں انٹیلیجنس بیورو اور ملٹری انٹیلیجنس کا قیام عمل میں آیا لیکن خفیہ اطلاعات کا تینوں مسلح افواج سے تبادلہ کرنے میں ملٹری انٹیلیجنس کی کمزوری کی وجہ سے I.S.I کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 1948ء میں ایک آسٹریلوی نژاد برطانوی فوجی افسر میجر جنرل رابرٹ کا‎ؤ‎تھم‎ (جو اس وقت پاکستانی فوج میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف تھے) نے I.S.I قائم کی۔ اس وقت آئی ایس آئی میں تینوں مسلح افواج سے افسران شامل کیے گئے .

تنظیم

14 جولائی 1948ء میں لیفٹیننٹ کرنل شاہد حمید جنہیں بعد میں دو ستارہ میجر جنرل بنایا گیا۔ پھر میجر جنرل (ریٹائرڈ)سکندر مرزا (جو اس وقت ڈیفنس سیکرٹری تھے) نے انہیں ملٹری انٹیلیجنس کا ڈائریکٹر بنا دیا۔ پھر انہیں آئی ایس آئی کی تنظیم کرنے کو کہا گیا۔ اور انہوں نے یہ کام میجر جنرل رابرٹ کاتھوم (جو اس وقت ڈپٹی چیف آف اسٹاف تھے) کی مدد سے کیا۔ تینوں مسلح افواج سے افسران لیے گئے۔اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سویلین بھی بھرتی کیے گئے۔ میجر جنرل کاتھوم 1950-59 تک I.S.I کے ڈائریکٹر جنرل رہے . I.S.I کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں واقع ہے۔ اس کا سربراہ حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل ہوتا ہے۔ اس کے ماتحت مزید 3 ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز کام کرتے ہیں۔آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ ندیم احمد انجم ہیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را آئی ایس آئی کی دیرینہ مخالف ہے۔ لیکن فتح اکثر آئی ایس آئی کی ہی ہوئی ہے۔ آئی ایس آئی نے بھارتی فوجی حملوں اور خفیہ فوجی مشقوں کی فائلز اندرا گاندھی کی میز پر پہنچنے سے پہلے ہی اڑا لی تھیں۔ یوں بھارتیوں کے حملے سے پہلے ہی پاکستانی فوج ہوشیار ہو گئی اور مورچہ بندی کر لی۔ جس پر بھارتی فوج پیچھے ہٹ گئی۔

الزامات

بہت سے تجزیہ کاروں (خاص طور پر ہندوستانی اور امریکیوں) کا خیال ہے کہ آئی ایس آئی عسکریت پسند گروہوں کو مدد فراہم کرتی ہے ، حالانکہ دوسرے تجزیہ کاروں کے مطابق ، یہ الزامات ثبوتوں کے ساتھ بے بنیاد ہیں۔

مزید دیکھیے

پاکستان فوج
 
Leadership
چیف آف آرمی سٹاف
چئیرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی (پاکستان)
تنظیم اور اجزاء
Structure of the Pakistan Army
سرحد کور
Frontier Works Organisation
Special Service Group
Army Cantonment Board
Pakistan Armoured Corps
تنصیبات
جنرل ہیڈ کوائٹر
پاکستان ملٹری اکیڈیمی
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج
نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی
عملہ
پاکستان میں عسکری عہدے
Pakistan Army Generals
Equipment
ساز و سامان
History and Traditions
Military history of Pakistan
UN Peacekeeping Missions
Pakistan Army FC
Awards, Decorations and Badges
Awards and Decorations
نشان حیدر