اوڑیا زبان

ایک بھارتی زبان
(اڑیہ سے رجوع مکرر)

اوڑیا تلفظ [oˈɽiaː] ( سنیے)[11] (سابق نام: اُڑِیا) بھارت کی ریاست اْوڑِشا میں بولی جانے والی ایک ہند آریائی زبان ہے۔[12] یہ اوڑشا (سابق نام: اُڑیسا) کی سرکاری زبان ہے، جہاں کی %82 آبادی اْوڑیا بولتی ہے۔ یہ زبان مغربی بنگال ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں میں بھی بولی جاتی ہے، اوڑیا بھارت کی ایک سرکاری زبان ہے۔ یہ جھارکھنڈ کی دوسری سرکاری زبان بھی ہے۔[13][14][15] چھتیس گڑھ میں کم از کم 10 لاکھ افراد کی بڑی آبادی بھی یہ زبان بولتی ہے۔

اْوڑِیا زبان
Odia
ଓଡ଼ିଆ
'اوڑیا' اوڑیا نظام کتابت میں
تلفظ[oˈɽiaː] ( سنیے)
مقامی بھارت
علاقہاْوڑِشا، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش
نسلیتاوڑیا قوم
مقامی متکلمین
35 ملین (2011–2019)[1][2]
متکلمین بطور دوسری زبان: 4 ملین[3]
ہند یورپی
ابتدائی شکل
پراکرت
لہجے
اوڑیا نظام کتابت
اوڑیا بریل
رسمی حیثیت
دفتری زبان
 بھارت
منظم ازاوڑشا ساہتیہ اکیڈمی، حکومت اوڑشا[7]
زبان رموز
آیزو 639-1or
آیزو 639-2ori
آیزو 639-3oriمشمولہ رمز
انفرادی رموز:
ory – Odia
spv – سمبلپوری
ort – آدیباسی (کوٹیہ)
dso – دیسیہ ([ort] کی نقل)[8]
گلوٹولاگmacr1269  میکرو-اوڑیا(اوڈرا)[9]
oriy1255  اوڑیا[10]
  اوڑیا اکثریت یا تکثیر
  اہم اوڑیا اقلیت

اوڑشا اپنی لمبی ادبی تاریخ رکھنے اور دوسری زبانوں سے بڑے پیمانہ پر استعارات نہ لینے کی بنا پر ایک کلاسیکی زبان نامزد کی جانے والی چھٹی بھارتی زبان ہے۔[16][17][18][19] اوڑیا میں قدیم ترین مشہور نوشتہ 10ویں صدی عیسوی کا ہے۔[20]

تاریخ

ترمیم

اڈیہ ایک مشرقی ہند آریائی زبان ہے جو ہند آریائی زبان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ براہ راست اوڈرا پراکرت سے نکلا ہے ، جو مشرقی بھارت میں 1500 سال قبل بولا جاتا تھا اور ابتدائی جین اور بدھسٹ متن میں استعمال ہونے والی بنیادی زبان ہے۔[21] ایسا لگتا ہے کہ دوسری بڑی ہند آریائی زبانوں کے مقابلہ میں اڈیہ کا فارسی اور عربی سے نسبتاً بہت کم اثر و رسوخ تھا۔[22]

 
پروٹو-اوڈرا (اوڈرا پراکرت) کی تقسیم اور نزاح ، پروٹو مگدھی (مگدھی پراکرت) سے جدید اڈیہ زبان کی آبائی شکل ہے۔[23]
 
مشرقی گنگا خاندان کا شاہی چارٹر (1051 عیسوی) قدیم اڈیہ کا "اراجام نوشتہ"

اڈیہ زبان کی تاریخ کو ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے:

  • پروٹو اڈیہ (12 ویں صدی اور اس سے قبل): دسویں صدی کے بعد کے نوشتہ جات ، قدیم اڈیہ زبان کے وجود کے ثبوت فراہم کرتے ہیں ، حالاں کہ قدیم ترین معروف نوشتہ؛ جس میں دراصل اڈیہ لائنز شامل ہیں اس کی تاریخ 1249 عیسوی ہے۔[24]
  • ابتدائی وسطی اڈیہ (1200–1400): نثر کا ابتدائی استعمال مڈلہ پانجی؛ پوری کے جگن ناتھ مندر میں دیکھا جا سکتا ہے، جو 12 ویں صدی کا ہے۔ شیشو وید ، اَمارہ کوشا ، گورکھا سَمھیتا ، کلاشا چَوتیشا اور سَپتنگا جیسے کام اڈیہ کی اسی شکل میں لکھے گئے ہیں۔[25][26][27]
  • وسط اڈیہ (1400–1700): سرلا داس نے اسی دور میں ولنکا رامائن لکھا تھا۔[28][29] سولہویں صدی میں ویشنو رہنما اچیوتانند کے زمانہ میں شعرا ابھرے، یہ پانچ شعرا تھے: بلرام داس، جگن ناتھ داس، اچیوتانند، اننت داس اور جیسونت داس۔
  • متاخر وسطی اڈیہ (1700– 1850): اسی دور میں سسو شنکر داس کی اوشابھیلاس ، دیبا درلبھا داس کی رہسیہ منجاری اور کارتیک داس کی روکمنی بِبھا لکھی گئی تھی۔ میٹرک مہاکاوی نظم کی ایک نئی شکل (جسے "چھندہ کبیہ" کہا جاتا ہے) 17 ویں صدی کے آغاز میں اس وقت تیار ہوا جب رام چندر پٹنائک نے "ہڑوالی" لکھا تھا۔ اوپیندر بھنج نے اس دور میں ایک اہم کردار ادا کیا- یہ تخلیقات بیدیہشہ بلاسہ ، کوٹی برہمندا سندری ، لبنیا بتی اڈیہ ادب میں نمایاں تھیں۔ دیناکروشنا داس کی رسو کللولہ اور ابھیمنیو سمنتھا سنھارا کی بدگدھا چنتامنی اس زمانے کی ممتاز شعری مجموعے ہیں۔ اس دور کے آخر میں ابھرنے والے چار بڑے شعرا بالادیبہ رتھ، بھیما بھوئی، برجناتھ بڈجینا اور گوپلا کرشنا پٹنائک ہیں۔
  • جدید اڈیہ (1850ء سے آج تک): اڈیہ کا پہلا پرنٹنگ ٹائپ سیٹ 1836ء میں عیسائی مشنریوں نے کاسٹ کیا، جس نے اڈیہ ادب اور اڈیہ زبان میں ایک بہت بڑا انقلاب برپا کیا۔

آٹھویں صدی کا چریاپدا اور اس کی اڈیہ سے وابستگی

ترمیم

اڈیہ شاعر کی ابتدا چریہ ساہتیہ کی ترقی کے ساتھ ہوتی ہے، اس ادب کا آغاز وجریان بدھ مت کے شاعروں جیسے چریاپدا نے کیا۔ یہ ادب ایک مخصوص استعارہ میں لکھا گیا تھا جسے سمادھیہ بھاشا کہا جاتا ہے اور ممتاز شاعر لوئیپا، ٹیلوپا اور کانھا شامل تھے۔ خاص طور پر اہم بات یہ ہے کہ راگ جن کا ذکر چریاپدا گانے کے لیے کیا جاتا ہے وہ اڈیہ کے بعد کے ادب میں بہت پائے جاتے ہیں۔

شاعر جے دیو کی ادبی شراکت

ترمیم

جے دیو سنسکرت کے ایک شاعر تھے۔ وہ ت 1200 ق م میں پوری کے ایک اتکلہ برہمن خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ سب سے زیادہ اپنی ترکیب، مہاکاوی نظم گیتا گووندا کے لیے مشہور ہیں، جس میں ہندو دیوتا کرشن اور اس کے ساتھی رادھا کی دوی محبت کو دکھایا گیا ہے اور ہندو مذہب کی بھکتی تحریک کا ایک اہم متن سمجھا جاتا ہے۔ تیرہویں صدی کے آخر اور چودہویں کے آغاز کے بارے میں جے دیو کی ادبی شراکت کی تاثیر نے اڈیہ میں مہارت کے انداز کو بدل دیا۔

جغرافیائی تقسیم

ترمیم

بھارت

ترمیم

اڈیہ بنیادی طور پر ریاست اڈیشا میں بولی جاتی ہے؛ لیکن پڑوسی ریاستوں جیسے آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں اڈیہ بولنے والی اہم آبادی موجود ہے۔[30]

مزدوری کی بڑھتی ہوئی نقل مکانی کے سبب؛ مغربی بھارت کی ریاست گجرات میں بھی اڈیہ بولنے والوں کی ایک خاصی آبادی ہے۔[31] اڈیہ بولنے والوں کی قابل ذکر تعداد وشاکھاپٹنم، حیدرآباد، پانڈیچیری، بنگلور، چینائی، گوا، ممبئی، رائے پور، جمشید پور، بڑودہ، احمد آباد، نئی دہلی، گوہاٹی، شیلانگ، پونے، گڑگاؤں، جموں اور سلواسا شہروں میں بھی پائی جا سکتی ہے۔[32] 2011ء کی مردم شماری کے مطابق؛ بھارت میں %3.1 بھارتی؛ اڈیہ بولنے والے ہیں،[33] جن میں سے %93 کا تعلق اڈیشا سے ہے۔

بیرونی ممالک

ترمیم

عالمی سطح پر اڈیہ بولنے والوں کی مجموعی تعداد دنیا بھر میں 50 ملین رہتی ہے۔[34][35][صفحہ درکار][تصدیق کے لیے حوالہ در کار] مشرقی ممالک مثلاً تھائی لینڈ، انڈونیشیا میں اس کی نمایاں موجودگی ہے؛ خاص طور پر سدھابہ اڈیشا کے قدیم تاجر جو پرانے دن کی تجارت کے دوران زبان کو ثقافت کے ساتھ ساتھ رکھتے تھے،[36] اور امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسے مغربی ممالک میں بھی۔ یہ زبان برما، ملائشیا، فجی، ماریشس، سری لنکا اور مشرق وسطی ممالک میں بھی پھیل چکی ہے۔[35] شمال مشرقی بنگلہ دیش میں بوناظ برادری کی طرف سے اسے مادری زبان کے طور پر بولا جاتا ہے۔

معیار بندی اور لہجے

ترمیم

اہم شکلیں یا بولیاں

ترمیم

معمولی علاقائی بولیاں

اہم قبائلی اور برادری بولیاں/سماجی زبانیں

ترمیم
  • بوڈو پرجا (جھڑیا): اڈیہ بولی؛ جو کوراپٹ کے پارنگ پروجا قبیلہ اور اڈیشا کے پڑوسی اضلاع میں بولی جاتی ہے۔
  • بھتری: اڈیشا اور چھتیس گڑھ میں بھوتڈا قبیلہ کی بولی جانے والی مختلف بولی۔[45][46]
  • ریلی: اڈیہ کی مختلف بولی؛ جو جنوبی اڈیشا کے کوراپٹ اور رایگڑا اضلاع اور آندھرا پردیش کے سرحدی اضلاع میں ریلی قوم بولتی ہے۔
  • کوپیا: اڈیشا اور آندھرا پردیش کے والمیکی قوم کی بولی جانے والی اڈیہ کی مختلف بولی؛ جو زیادہ تر ملكانگری، کوراپٹ، سریکاکولم، وجے نگرم، مشرقی گوداوری اور وشاکھاپٹنم اضلاع میں بولی جاتی ہے۔

معمولی سماجی بولیاں

اڈیہ کی معمولی بولیوں میں درج ذیل شکلیں شامل ہیں:[47]

  • بھویان: شمالی اڈیشا میں بولی جانے والی قبائلی بولی۔
  • کُرمی: شمالی اڈیشا اور جنوب مغربی بنگال میں بولی جاتی ہے۔
  • سونٹی: شمالی اڈیشا اور جنوب مغربی بنگال میں بولی جاتی ہے۔
  • باتھوڈی: شمالی اڈیشا اور جنوب مغربی بنگال میں بولی جاتی ہے۔
  • کوندھن: مغربی اڈیشا میں بولی جانے والی قبائلی بولی۔
  • آگریا: مغربی اڈیشا اور چھتیس گڑھ کے اضلاع میں آگریا برادری کی بولی۔
  • بھولیا: مغربی اڈیشا اور چھتیس گڑھ کے اضلاع میں بھولیا برادری۔
  • مٹیا: جنوبی اڈیشا میں بولی جانے والی قبائلی بولی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.ethnologue.com/language/ory%7C ایتھنولوگ
  2. "Scheduled Languages in descending order of speaker's strength – 2011" (PDF)۔ بھارت کے رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کے کمشنر 
  3. https://www.ethnologue.com/language/ory%7C ایتھنولوگ
  4. "Jharkhand gives second language status to Magahi, Angika, Bhojpuri and Maithili"۔ The Avenue Mail۔ 21 March 2018۔ 28 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2019 
  5. "West Bengal Official Language Act, 1961"۔ www.bareactslive.com۔ 27 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2020 
  6. Anirban Roy (28 February 2018)۔ "Kamtapuri, Rajbanshi make it to list of official languages in"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 30 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2018 
  7. "Odisha Sahitya Academy"۔ Department of Culture, Government of Odisha۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2016 
  8. Hammarström (2015) Ethnologue 16/17/18th editions: a comprehensive review: online appendices
  9. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "میکرو-اوڑیا"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری 
  10. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "اوڑیا"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری 
  11. "PRS | Bill Track | The Constitution (113th Amendment) Bill, 2010"۔ www.prsindia.org (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2018 
  12. "World Languages – Countries A to G – Internet World Stats"۔ www.internetworldstats.com۔ 11 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2019 
  13. "Oriya gets its due in neighbouring state- Orissa- IBNLive"۔ Ibnlive.in.com۔ 2011-09-04۔ 04 جولا‎ئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2012 
  14. Naresh Chandra Pattanayak (2011-09-01)۔ "Oriya second language in Jharkhand"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 07 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  15. "Bengali, Oriya among 12 dialects as 2nd language in Jharkhand"۔ daily.bhaskar.com۔ 2011-08-31۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2012 
  16. "Archived copy" (PDF)۔ 25 نومبر 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2018 
  17. "Odia gets classical language status"۔ The Hindu۔ 20 February 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2014 
  18. "Odia becomes sixth classical language"۔ The Telegraph۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2015 
  19. "Milestone for state as Odia gets classical language status"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2015 
  20. Debi Prasanna Pattanayak، Subrat Kumar Prusty۔ Classical Odia (PDF)۔ بھوبنیشور: KIS Foundation۔ صفحہ: 54۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2016 
  21. Misra, Bijoy (11 April 2009). Oriya Language and Literature (PDF) (Lecture). Languages and Literature of India. Harvard University.
  22. "Odia Language"۔ Odisha Tourism۔ 10 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جون 2021 
  23. (Toulmin 2006:306)
  24. B. P. Mahapatra (1989)۔ Constitutional languages۔ Presses Université Laval۔ صفحہ: 389۔ ISBN 978-2-7637-7186-1۔ Evidence of Old Oriya is found from early inscriptions dating from the 10th century onwards, while the language in the form of connected lines is found only in the inscription dated 1249 A.D. 
  25. Durga Patnaik (1989)۔ Palm Leaf Etchings of Orissa۔ New Delhi: Abhinav Publications۔ صفحہ: 11۔ ISBN 978-8170172482 
  26. Shishir Panda (1991)۔ Medieval Orissa: A Socio-economic Study۔ New Delhi: Mittal Publications۔ صفحہ: 106۔ ISBN 978-8170992615 
  27. Nihar Patnaik (1997)۔ Economic History of Orissa۔ New Delhi: Indus Publishing۔ صفحہ: 149۔ ISBN 978-8173870750 
  28. Sukhdeva (2002)۔ Living Thoughts of the Ramayana۔ Jaico Publishing House۔ صفحہ: 7۔ ISBN 978-81-7992-002-2 
  29. Sujit Mukherjee (1998)۔ A Dictionary of Indian Literature: Beginnings-1850۔ Orient Blackswan۔ صفحہ: 420۔ ISBN 978-81-250-1453-9 
  30. James Minahan (2012)۔ Ethnic Groups of South Asia and the Pacific: An Encyclopedia۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 233۔ ISBN 978-1-59884-659-1 
  31. "A Little Orissa in the heart of Surat – Ahmedabad News"۔ The Times of India۔ 2003-05-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولا‎ئی 2019 
  32. Danesh Jain، George Cardona (2007)۔ The Indo-Aryan Languages۔ Routledge۔ صفحہ: 445۔ ISBN 978-1-135-79711-9 
  33. "Number of Odia speaking people declines: Census report"۔ sambad۔ sambad۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2020 
  34. "Oriya language"۔ Encyclopedia Britannica۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2020۔ Oriya language, also spelled Odia, Indo-Aryan language with some 50 million speakers. 
  35. ^ ا ب Institute of Social Research and Applied Anthropology (2003)۔ Man and Life۔ 29۔ Institute of Social Research and Applied Anthropology۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2012 
  36. Subhakanta Behera (2002)۔ Construction of an identity discourse: Oriya literature and the Jagannath cult (1866–1936)۔ Munshiram Manoharlal Publishers۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2012 
  37. "Mughalbandi"۔ Glottolog 
  38. "Northwestern Oriya"۔ Glottolog 
  39. "LSI Vol-5 part-2"۔ dsal۔ صفحہ: 403 
  40. Mathai & Kelsall 2013, pp. 4–6درست اعداد و شمار 75 – 76% ہیں۔ یہ 210 آئٹم الفاظ کی فہرست کے موازنہ پر مبنی تھا۔
  41. "Sambalpuri"۔ Ethnologue 
  42. CENSUS OF INDIA 2011۔ "LANGUAGE" (PDF)۔ Government of India۔ صفحہ: 7 
  43. CENSUS OF INDIA 2011۔ "LANGUAGE" (PDF)۔ Government of India۔ صفحہ: 7 
  44. "Midnapore Oriya"۔ Glottolog 
  45. "Bhatri"۔ Ethnologue۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2021 
  46. Masica (1991:16)
  47. Rabindra Nath Pati, Jagannatha Dash (2002)۔ Tribal and Indigenous People of India: Problems and Prospects۔ New Delhi: APH PUBLISHING CORPORATION۔ صفحہ: 51–59۔ ISBN 81-7648-322-2