پابندی ختم ترمیم

میں نے وعدہ کر لیا ہے کہ صرف ایک صفحہ رشید حسرت برقرار رکھ کر میں خود بھی اپنے دیگر سارے صفحے ختم کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن جہاں بھی ترمیم کی کوشش کرتا ہوں پابندی آڑے آ جاتی ہے۔ از راہِ مہربانی پابندی اٹھائی جائے۔ 119.160.116.96 10:41، 13 فروری 2022ء (م ع و)

جرنلسٹ انورشاہ اورکزئی ترمیم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته...میں پاکستان سے ہوں جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک دیوبند ثانی کا فاضل ہوں.عاقب انجم بھائی میں نے کئی بار انورشاہ اورکزئی کا صفحہ بنایا اردو ویکیپیڈیا پر اورانگلش ویکیپیڈیا پر لیکن حذف کردیا جاتا ہے کیا وجہ ہے؟حالانکہ انورشاہ اورکزئی مشہور جرنلسٹ ہے۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست 103.103.43.113 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

103.103.43.113۔ جہاں تک آپ کے صفحہ ابو سہیل کی بات ہے، تو یہ یک سطری ہے اور اس میں معروفیت کی کوئی دلیل ہے اور نہ کوئی قابل اعتبار حوالہ جات۔ ویکیپیڈیا پر کسی بھی مضمون کو لکھنے سے قبل براہ مہربانی وپ:معروفیت پڑھ لیں، اور خلاصے کے طور پر ویکیپیڈیا:حیات، کائنات اور ہر شئے کا جواب کو پڑھیں۔ کوئی صحافی کتنا مشہور ہے، اس سے اس کی معروفیت ثابت نہیں ہوتی۔ ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 07:20، 28 فروری 2022ء (م ع و)

آسلام علیکم عافی، ہہ پیج جیڈن یون زینگ کھائی نوٹبل صفحہ تھا، اور میرے نزدیک WP:MUSICIAN کو کوالیفائی کرتا ہے۔ اور یہ صفحہ کسی طور پر spammy نہیں تھا۔۔ براہ مہربانی اس کے خذف کیے جانے پر نظر ثانی کریں۔ شکریہ۔ Abdulhaseebatd (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:04، 25 اپریل 2022ء (م ع و)

وعلیکم السلام۔ اگر آپ یہ بات واضح کردیں کہ یہ بندہ معروفیت کی اس گائڈلائن کو پاس کرتا ہے، تو میں صفحہ بحال کردوں گا، لیکن فی الوقت ایسا کچھ مجھ نہیں لگ رہا۔بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:02، 26 اپریل 2022ء (م ع و)
TheAafi تو آپ میری بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ صفحہ کسی طور پر بھی "spam" نہیں تھا، اور نہ ہی "speedy deletion" کا مجاز نہیں تھا۔ اگر آپ کو مطلقہ صفحہ کی معروفیت کی گائیڈ لائن کو پاس یا فیل ہونے پر شک تھا تو آپ قوانین و روایات کے تحت کسی طور پر خود صفحہ کو حذف نہیں کرسکتے بلکہ اس کو WP:AfD میں لے جا سکتے تھے۔ براہ مہربانی اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ شکریہ Abdulhaseebatd (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:56، 20 مئی 2022ء (م ع و)
اس سلسلے میں تقریباً چھ سال پہلے سے اشتہار بازی کا کام چل رہا ہے اور مجھے اس مضمون سے معروفیت کا ہی مسئلہ نہیں؛ اگر وہ ہوتا تو فوری حذف شدگی درست عمل نہیں. کئی چیزیں اس مضمون کو اسپیم کا حصہ بناتی ہیں. کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ آپ کا زینگ کھائی سے کیا تعلق ہے؟ — ─ حضرت عافی موبائل پر (تبادلۂ خیال) 09:09، 20 مئی 2022ء (م ع و)
میرا اس صفحہ کے ساتھ وہ ہی تعلق جو ان تمام صفحات کے ساتھ ہے۔ میں نے یہ تمام صفحات لکھے ہیں، اور انکا جائز دفاع میرا حق ہے۔ کیا آپ مجھ پر اس جملے کا مطلب واضح کرسکتے ہیں؛ "اس سلسلے میں تقریباً چھ سال پہلے سے اشتہار بازی کا کام چل رہا ہے"؟ اور کیا آپ مجھے اُن کئ چیزوں میں سے چند ایک کا بتا سکتے ہیں جو اس صفحہ کو فوری خذف کردیے جانے کے میعار پر پورا اترنے میں آپکی مددگار ہوئیں؟ Abdulhaseebatd (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:12، 20 مئی 2022ء (م ع و)

یوتھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ترمیم

یوتھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو حذف کرنے سے پہلے اس کا تاریخچہ تو چیک کر لیتے۔ اس پر بات چیت ہو چکی تھی۔ آپ اب براہ راست کوئی صفحہ حذف کیا کریں بلکہ انہیں حذف شدگی کے نامزد کیا کریں۔ جن پر اکثریتی رائے حذف کی ہو بس انہیں ہی حذف کیا کریں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:35، 26 اپریل 2022ء (م ع و)

@امین اکبر:، بات دراصل یہ ہے کہ اس صفحے کا لنک میرے پاس بین الویکی اینٹی۔ اسپیم میں آیا تھا، جس کہ وجہ سے میں نے اسے حذف کیا، لیکن جوں ہی فیصل صاحب نے مجھےتوجہ دلائی کہ یہ صفحہ نبح بندی سے ہو کر کے گزرا ہے، اور یہ کہ کلی طور پر یہ صفحہ اسپیم میں شامل نہیں ہے، میں نے اسے بحال کرنے والا تھا، لیکن وہ آپ کرچکے۔ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ مجھے اسے جلد بازی سے حذف نہیں کرنا چاہیے تھا، جس کا اب سے بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ بین الویکی اسپیم کے حامل صفحات کے لیے نبح بند نہ تومناسب جگہ ہے اور نہ اردو ویکیپیڈیا پر ایسا کوئی مقام ہے جہاں ایسے صفحات/صارفین پر تبصرے کیے جائیں۔ ہاں، جیسا میں نے اس صفحہ اور دیگر صفحات سے متعلق اپنی بین الویکی جواب دہی میں کہا کہ میں نے فقط ان صفحات کو حذف کیا ہے جو UA85 spam کے مکمل طور سے وابستہ ہوں، اور بقیہ صفحات جو معروفیت پر کھرے نہیں اترتے ان کو حذف شدگی کے لیے نامزد کرکے اردو ویکیپیڈیا کمیونیٹی کی رائے سے ہی رکھا جائے گا یا حذف کیا جائے گا۔ امید ہے کہ میرے اس جواب سے آپ کو تسلی ہو۔ بروقت تنبیہ کے لیے شکریہ۔ تنبہیات ہی وہ چیز ہے جن سے یہ دائرہ کئی سارے صارفین مل کر سنبھالتے ہیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:57، 26 اپریل 2022ء (م ع و)

درخواست ترمیم

بند کیوں کردیا گیا؟ آگے سے خیال رکھا جائے گ مولانا سید ایمان احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:27، 6 جولائی 2022ء (م ع و)

@مولانا سید ایمان احمد: ویکیپیڈیا ایک دائرتہ المعارف ہے اور اس میں اشتہاربازی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ صارفی صفحہ میں کوئی بھی صارف خود سے متعلق کچھ معلومات ےتحریر کرتا ہے لیکن وہاں بھی پرموشن اور اشتہاربازی کی کوئی جگہ نہیں۔ اس وجہ سے میں نے آپ کے صارفی صفحہ پر تمام مواد کو حذف کردیا۔ آپ پھر سے اپنے بارے میں وہاں لکھ سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ اس سے آپ خود کے بارے میں اشتہاربازی نہ کریں۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:59، 7 جولائی 2022ء (م ع و)

صفحہ منتقلی کی درخواست ترمیم

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ جناب عافی صاحب! آپ سے ایک گزارش ہے کہ صفحہ اوڈیشا کو اڈیشا کی جانب منتقل کر کے اڈیشا کے نام سے اصل اور مرکزی صفحہ کے طور پر باقی رکھ کر اوڈیشا کو رجوع مکرر رکھنا ہے۔ والسلام مع الاکرام Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:02، 4 اگست 2022ء (م ع و)

Khaatir،  Y تکمیل۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 15:57، 4 اگست 2022ء (م ع و)
شکریہ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:00، 4 اگست 2022ء (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے! ترمیم

  خصوصی اعزاز
ماشاء اللّٰہ! آپ نے ویکیپیڈیا پر علمائے دیوبند کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں!! آگے بھی آپ سے اللّٰہ خوب کام لے!! Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:22، 4 اکتوبر 2022ء (م ع و)

مسلسل صفحہ کا حذف ترمیم

میرا نام محمد عاصم مبشر امروہی ہے کیا وجہ ہے کہ میرا مضمون بار بار حذف کیا جارہا ہے محمد عاصم مبشر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:14، 21 اکتوبر 2022ء (م ع و)

محترم محمد عاصم مبشر، ویکیپیڈیا پر معتدل نقطہ نظر کا لحاظ رکھنا ضروری ہے اور ہر مضمون اسی کے مطابق معتدل ہونا چاہیے۔ مضامین میں غیر ضروری تعریفیں، القابات کا استعمال، یا تنقید ان مضامین کے حذف ہونے کی جائز وجہ بن سکتی ہے۔ آپ سب سے پہلے زاہد حسین امروہی کو معروف ثابت کریں، مطلب یہ کہ ان کے بارے میں معتبر ذرائع جیسے کتابیں، اخبارات، رسالے وغیرہ (آزادانہ) میں اچھی خاصی طرح معلومات موجود ہوں۔ صورت دیگر میں وہ ویکیپیڈیا کی معروفیت کو پاس نہ کرپائیں گے اور مضمون پھر سے حذف کر دیا جائے گا۔ اگر آپ کو کسی مشورے کی ضرورت ہو تو یہاں ہی مجھ سے رابطہ کریں۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:22، 21 اکتوبر 2022ء (م ع و)
میں نے کچھ حوالہ جات مضمون کے درمیان میں دئے ہیں جس میں ان کی معروفیت کی جانب اشارات موجود ہیں ، شخصیت قدیم ہیں اور حضر مدنی علیہ الرحمہ کے بھی بزرگوں میں بلکہ آپ کے سرپرستوں میں رہے ہیں ، آپ نقش حیات اور تذکرہ علماء امروہہ اور مکتوبات سید العلماء ندائے شاہی تاریخ شاہی نمبر اور تاریخ ٹانڈہ وغیرہ میں ان کے متعلق پڑھ سکتے ہیں ،مزید اس کے کہ وہ میرے جد پدر ہیں اور ان کے متعلق ابھی تفصیل سے کئی مضمون نہیں تھا اس لئے میں نےاس پر کام کیا ہے آپ مجھے اس میں مدد کردیں میں اس میں کیا کم کروں اور کس چیز کا اضافہ کروں؟؟ محمد عاصم مبشر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:29، 21 اکتوبر 2022ء (م ع و)
محمد عاصم مبشر ، ویکیپیڈیا:متصادم مفاد کے مطابق آپ کو ان کے بارے میں لکھنے سے احتراز کرنا چاہیے۔ میری صلاح تو یہ ہے کہ جناب Khaatir سے رابطہ کریں۔ وہ اس طرح کے مضامین لکھنے کا شوق رکھتے ہیں اور گمان ہے کہ اس سے زاہد حسین امروہی پر لکھنے میں آسانی ہو۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:34، 21 اکتوبر 2022ء (م ع و)
امداد اللہ مہاجر مکی اس مضمو ن میں حاجی صاحب کے خلفاء کا تذکرہ ہے جہاں 22 نمبر پر ،یہ اضافہ تین کتابوں کو جن کا تذکرہ مضمون میں موجود ہے بشمول رسالہ دارالعلوم 1954 کی بنیاد پر کیا گیا تھا ،کیا ان کی معروفہت کے لئے یہ کافی نہیں ، محمد عاصم مبشر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:35، 21 اکتوبر 2022ء (م ع و)
محمد عاصم مبشر، امداد اللہ مہاجر مکی مضمون خود بری حالت میں ہ۔ے طرز تحریر غلط ہے اور بھی دیگر مسائل ہیں۔ بہرحال یہ معاملہ الگ ہے۔ آپ محمود حسن دیوبندی مضمون ایک بار دیکھ لیں تو آپ کو کچھ اندازہ ہو سکتا ہے کہ مضمون کس طرح ہونا چاہیے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:43، 21 اکتوبر 2022ء (م ع و)
آپ میرا اکاونٹ ڈلیٹ کریں ،یہ آزاد دائرۃ المعارف کیسا آزاد ہے جس میں آپ نے میرے جد پدر کے نام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ک ی ہے محمد عاصم مبشر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:44، 21 اکتوبر 2022ء (م ع و)
اور میرا مضمو ن مجھے واپس دیں جو میری ویکی سے غائب ہے جس میں میں نے بدست چند تبدیلیاں کی تھی جو میرے اصل مضمون میں نہیں تھیں محمد عاصم مبشر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:46، 21 اکتوبر 2022ء (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── محمد عاصم مبشر، معذرت چاہتا ہوں لیکن میرا مقصد آپ کی دل آزاری نہیں۔ یہ آزاد دائرتہ المعارف ضرور ہے لیکن اس کے اپنے اصول و ضوابط ہیں۔ یہاں مذہبی سوانح عمریاں اور عقیدت نامے نہیں لکھ سکتے بلکہ معتدل انداز میں معروف عنوانات کا تعارف لکھا جاتا ہے۔ جیسا میں نے کہا معروفیت اگر ثابت ہے تو آپ بے شک لکھیں، اور لوگ بھی آپ کا ساتھ دیں گے۔ لیکن ویسے ہی لکھیں جیسے ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط کہتے ہیں۔ عقیدت نامے فوری حذف ہوتے ہیں۔ میں نہ تو آپ کا کھاتہ حذف کر سکتا ہوں اور نہ ہی یہ عقیدت نامہ بحال کرسکتا ہوں لیکن ایک بہتر معتدل مضمون لکھنے میں آپ کی مدد ضرور کر سکتا ہوں۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:52، 21 اکتوبر 2022ء (م ع و)

نبی کریم ﷺ سے دشمنی ترمیم

آپ جیسا گستاخ پہلی دفعہ دیکھا ہے۔ خورشید ناظر صاحب کے صفحہ میں ﷺ کو حذف کرنا سراسر بےغیرتی ہے۔ وللہ الحمد کا صفحہ مکمل حذف کردینا جہالت ہے۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو ایک صفحہ غیرمنقوط لکھ کردیکھائیں۔ آپ کی اس بےغیرتی پر بحثیتِ غلام نبی کریم ﷺ ، قیامت کو گریبان پکڑوں گا۔ Dr abdullah saleem (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:44، 7 نومبر 2022ء (م ع و)

نوشتہ حذف شدگی پر اعتراض ترمیم

جناب TheAafi آپ نے پانچ صفحات کو اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط کے خلاف بغیر تبادلہ خیال کے حذف کیا ہے اعتراض یہ لگایا کہ اشتہار بازی۔ غیر معروف، بلا حوالہ مجھے بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ بلا حوالہ کا ذکر کر کے غلط بیانی کررہےہیں چار کتابوں میں باقاعدہ حوالہ موجود تھا پانچویں کتاب پر نماز پڑھنے کیلئے زیر تعمیر کا ٹیگ میں نے لگایا تھا جسے 10 منٹ میں آپ نے حذف کردیا ان میں تین صفحات اس مصنف کے غیر منقوط کتابوں پر ہیں اور چوتھی کتاب صنعت توشیح پر مشتمل شاید ویکیپیڈیا پر پہلی کتاب یہی تھی جسے آپ غیر معروف اور اشتہار بازی کہہ کر حذف کر رہے ہیں غیر منقوط کتاب لکھنا کوئی معمولی کام ہےآپ دو لائنیں لکھ کر دکھا دیں جسے آپ غیر معروف اوراشتہار بازی لکھ رہے ہیں غیر منقوط کتابوں پر تقریباً تمام مضامین میں نے لکھے ہیں اگر یہ اشتہار بازی اور غیر معروف ہیں تو انہیں بھی حذف کر دیں لیکن مجھے اشتہار بازی اور غیر معروف کی وضاحت تو بتائیں اس میں کیا اشتہار بازی ہے؟ ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:08، 7 نومبر 2022ء (م ع و)

محترم ابو السرمد محمد یوسف ۔ میں بے حد خوش ہوا کہ آپ نے مجھ پر فتوے بازی لگانے کے بجائے ایک جائز وجہ دریافت کی۔ میرے نزدیک یہ تمام مضامین جو میں نے حذف کیے ہیں فوری حذف شدگی کے معیار پر کھرے اترتے ہیں، اس لیے ان کو حذف کرنے کے لیے گفتگو کو شروع کرنا سوائے ضیاع وقت کے کچھ نہیں۔ غیر منقوط یا کوئی بھی فن مشکل ضرور ہو سکتا ہے اور ہر دوسرا شخص اس کا ماہر ہونا کوئی ضروری نہیں۔ یعنی اگر کوئی ایسی کتاب لکھتا ہے تو اس کی وجہ سے وہ فن کار تو بنتا ہے لیکن ویکیپیڈیا کی نظر میں معروف نہیں۔ ویکیپیڈیا پر عمومی معروفیت کے لیے لازمی ہے کہ جس عنوان پر مضمون ہے اس پر کم سے کم تین معتبر ذرائع (کتاب، رسالہ، اخبار) میں آزادانہ معلومات موجود ہوں، جو ان سب کتابوں کے واسطے مجھے نہیں ملی۔ یعنی یہ کتابیں مشکل ضرور ہیں لیکن ویکیپیڈیا کے اصول ہائے معروفیت کو پاس نہیں کرتی۔ میرا خیال ہے کہ ان کتابوں کا مختصر تعارف خورشید ناظر صفحہ پر کیا جائے اور جب مطلوبہ معلومات دریافت ہوجائیں تب ان پر الگ سے مضمون تحریر کیا جائے۔ ویکیپیڈیا پر کسی بھی چیز کو شاہکار کہنا وغیرہ، میری نظر میں اشتہاربازی میں شامل ہے۔ میں اس سلسلے میں یہ ضرور چاہوں گا کہ آپ بہتر مضامین بنائیں لیکن ان کا انداز دائرتہ المعارف کے مطابق ہونا چاہیے۔ میں نے حذف شدہ صفحات میں سے دو تین کو پھر سے دیکھا اور مجھے ایک بھی حوالہ نہ ملا۔ جیسے ملاک و محور عالم محمدﷺ ، حمد الٰہ و مدح محمدﷺ اور خواجہ فرید کی کافیوں میں قوافی کافنی جائزہ۔ میرے اس عمل سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:29، 7 نومبر 2022ء (م ع و)
مجھے بڑی حیرت ہوئی کے میرے سوال اختیارات سے تجاوز اور ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط بتانے کی بجائے آپ نے جواب دیا کہ میرے نزدیک یہ تمام مضامین جو میں نے حذف کیے ہیں فوری حذف شدگی کے معیار پر کھرے اترتے ہیں

میں پوچھتا ہوں ویکیپیڈیا آپ کی ملکیت ہے کہ میرا خیال ایسا ہے آپ کے خیال کی کیا حیثیت ہے ؟واضح کریں آپ کی ویکیپیڈیاتشریف آوری سے بھی پہلے بارہ سال پرانے آدھی لائن کےبغیر حوالہ مضامین جو اشتہار بازی میں صراحتاً آتے ہیں ان پر فوری حذف شدگی کے سانچے ذمہ دار افراد کے لگائے ہوئےآخر کسی اصول کی تحت باقی ہیں وہ آپ کو نظر نہیں آئے اور میرا مضمون جس پر میں نے زیر تعمیر کا سانچہ بھی لگا رکھا تھا 10 منٹ بعد بغیر تبادلہ خیال آپ نے حذف کردیا۔

کیا ویکیپیڈیا پر تمام مضامین آپ کے بتائے گئے اصول(کم سے کم تین معتبر ذرائع (کتاب، رسالہ، اخبار) میں آزادانہ معلومات موجود ہوں) کے مطابق ہیں اور صرف میرے یہ حذف شدہ مضامین اس معیار کے مطابق نہ تھے یہ ظلم ہے کہ ایک صارف گھنٹوں محنت کر کے مضمون لکھے اور جناب بغیر پڑھے حذف کر دیں
ذاتی پسند یا ناپسند کو اگر آپ نے معیار بنانا ہے تو اصول و ضوابط میں تحریر کریں کہ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے ۔ اگر میرے مضامین آپ کو پسند نہیں تو حوالہ کے جھوٹے بہانے مت بنائیں میں اب بھی کہہ رہا ہوں چار مضامین پر حوالہ موجود تھا پانچویں پر زیر تعمیر کا سانچہ لگا ہوا تھا اسی خورشید ناظر میں ایک کتاب اب بھی موجود ہے اسے آپ نے کس اصول کے تحت باقی رکھا سوائے اس کے کہ وہ میں نے نہیں کسی اور نے لکھا
ویکیپیڈیا کے منتظمین سے بھی درخواست ہے کہ اس طرح کی ذمہ داری کسی معقول شخص کو دیں جو ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط سےواقف ہو ذاتیات کے بجائے ویکیپیڈیا کی ترقی کیلئے کوشاں ہو اور کم از کم جھوٹ پر شرم محسوس کرتا ہو۔--ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:01، 8 نومبر 2022ء (م ع و)
ویکیپیڈیا نہ میری ملک ہے نہ آپ کی۔ اگر آپ کو پرانے ایسے خراب مضامین نظر آتے ہیں تو آپ کو ایڈمن حضرات کو متوجہ کرانا چاہیے کہ اس طرح کے خراب مضامین حذف کریں۔ باقی میں سچ کہہ رہا کہ مضامین میں کوئی مناسب حوالہ نہ تھا سوائے ایک دو میں جن کا حوالہ بھی اس کتاب کا نام ہی تھا۔ توشیح اسمائےمحمد مضمون کے لیے معذرت چاہتا ہوں، زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے اسے بحال کر دیا ہے۔ لیکن کہیں بھی ذاتیات وغیرہ کا معاملہ نہیں ہے۔ میرے سامنے جب جو مضمون اس طرح کی حالت میں آئے میں بنا یہ دیکھے کہ اس کو کس نے لکھا ہے حذف کردیتا ہے بشرطیکہ اس میں خود کچھ سدھار نہ کر پاؤں وگرنہ خود مضمون میں درستی کرلیتا ہوں۔ باقی، آپ جو سمجھیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 03:12، 8 نومبر 2022ء (م ع و)
مضمون کلام فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے بھی آنجناب نے ہی لکھا ہے کسی اور نے نہیں۔ اس کو باقی رکھنے کی وجہ شاید وہ ایوارڈ ہے جو اسے ملا ہے۔ لیکن میں اس ایوارڈ کے بارے میں نہیں جانتا۔ جو اصولی طور پر واضح ہے وہ واضح ہے۔ بدقسمتی ہے اردو ویکیپیڈیا پر اکثر صارفین کسی بھی بات کو دل پر لے لیتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ اس عمل سے کچھ نیا سیکھیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 03:22، 8 نومبر 2022ء (م ع و)

نوشتہ حذف شدگی پر آخری بات ترمیم

جناب TheAafiصاحب میں نے کل سے اصول و ضوابط طلب کئے ہیں جن کی بنیاد پر آپ نےمیرے مضامین حذف فرمائے آپ ٹامک ٹوئیاں مارنے کی بجائے مختصرا لکھ دیتے اس اصول کے تحت حذف ہوئے چونکہ آپ نے اپنی انا کی تسکین کیلئے حذف کئے ہیں لہذا اتنی بحث طول پکڑ گئی۔

جناب والا مجھے اردو ویکیپیڈیا پر لکھتے ہوئے آٹھ سال ہوچکے ہیں سات ہزار کے قریب میری تخلیقات ہیں ہزاروں حوالہ جات میں نے ڈالے ہیں جنہیں آج تک کسی بھی صارف یا منتظم نے یہ چیلنج نہیں کیا کہ فلاں حوالہ آپ کا قابل تصدیق نہیں کم از کم اس آٹھ سال کا ہی خیال رکھتےآپ کی موجودگی مجھ سے پانچ سال بعد ہے عمر کا خیال نہ سہی اپنی اور میری ویکیپیڈیا سے وابستگی کا ہی خیال رکھتے افسوس صد افسوس
باقی رہی بات حذف شدگی کی جو آپ نے سرا سر زیادتی کی ہے اتنے اصول و ضوابط سے میں آگاہ ہوں کہ یہ مضامین قابل حذف نہ تھے اور مجھے یقین واثق ہے کہ جو حوالے میں یہاں پیش کر رہا ہوں آپ کو انہیں پڑھنے کی توفیق بھی نہیں ہوئی
اگر بات اشتہار بازی کی تھی آپ کا کام نشاندہی کرنا تھا یا ان الفاظ کو حذف کرنا تھا اور مجھے تنبیہ کرنا تھا لیکن میرا اب بھی اصرار ہے کہ وہ الفاظ مجھے بتائے جائیں جو یہاں بطور اشتہار استعمال ہوئے تاکہ آئیندہ میں وہ گستاخی نہ کروں ۔
بغیر حوالہ کا ذکر ہوا (کتاب، رسالہ، اخبار) تو میں نے کتاب کا حوالہ پیش کیا ہے کیونکہ اصول و یکیپیڈیا میں یہ لکھا ہے کہ قابل تثبیت و تصدیقیت کیلئے اشد ضروری ہے کہ
«وہ معلومات کسی مستند ذرائع کی جانب سے شائع ہو چکی ہیں۔ لہذا مصنف یا مؤلف کے لیے لازمی ہے کہ اگر وہ ایسی معلومات درج کرے کہ جن کا حوالہ درکار ہو یا مانگا جائے تو ان کا حوالہ فراہم کرے۔»
میرا پیش کردہ حوالہ اس تعریف پر پورا اترتا ہے میرا دعوی ہے آپ کا کام مجھ سے یہ مانگنا تھا نہ کہ حذف کرنا۔
غیر معروف کا ذکر ہوا یہ بھی اصول و یکیپیڈیا میں لکھا ہے معروفیت سے مراد موضوع معروف یا جانا پہچانا ہونا نہیں بلکہ
« اگر ایسے غیر معروف موضوع پر معتبر حوالہ جات فراہم کیے جاسکتے ہوں تو وہ موضوع اپنے وجود کا حقدار ہوگا۔ اور ویکیپیڈیا کا حصہ بنے گا»
وہ حوالہ جسے آپ کتاب کا نام لکھ رہے ہیں اس بغیر حوالہ اور غیر معروف کا مکمل جواب فراہم کرتا ہے ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط ایک دفعہ کم از کم مطالعہ فرمالیں

ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:42، 8 نومبر 2022ء (م ع و)

WikiConference India 2023: Program submissions and Scholarships form are now open ترمیم

Dear Wikimedian,

We are really glad to inform you that WikiConference India 2023 has been successfully funded and it will take place from 3 to 5 March 2023. The theme of the conference will be Strengthening the Bonds.

We also have exciting updates about the Program and Scholarships.

The applications for scholarships and program submissions are already open! You can find the form for scholarship here and for program you can go here.

For more information and regular updates please visit the Conference Meta page. If you have something in mind you can write on talk page.

‘‘‘Note’’’: Scholarship form and the Program submissions will be open from 11 November 2022, 00:00 IST and the last date to submit is 27 November 2022, 23:59 IST.

Regards

MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:25، 16 نومبر 2022ء (م ع و)

(on behalf of the WCI Organizing Committee)

WikiConference India 2023: Help us organize! ترمیم

Dear Wikimedian,

You may already know that the third iteration of WikiConference India is happening in March 2023. We have recently opened scholarship applications and session submissions for the program. As it is a huge conference, we will definitely need help with organizing. As you have been significantly involved in contributing to Wikimedia projects related to Indic languages, we wanted to reach out to you and see if you are interested in helping us. We have different teams that might interest you, such as communications, scholarships, programs, event management etc.

If you are interested, please fill in this form. Let us know if you have any questions on the event talk page. Thank you MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:21، 18 نومبر 2022ء (م ع و)

(on behalf of the WCI Organizing Committee)

انڈین پریمیئر لیگ 2023ء صفحے کی غلط منتقلی ترمیم

السلام علیکم جناب آپ نے 2023ء انڈین پریمیئر لیگ صفحے کو غلط نام کی جانب منتقل کیا۔ براہِ مہربانی آپ صفحے کو انڈین پریمیئر لیگ 2023ء کی جانب واپس منتقل کریں۔ اردو وکیپیڈیا پر تمام صفحات پہلے بھی اسی نام سے بنتے رہے اور وہی درست بھی ہے۔ والسلام بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:08، 10 جنوری 2023ء (م ع و)

وعلیکم السلام. محترم بلال طاہر، آپ ویکی ڈیٹا ملاحظہ فرمائیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ میرا یہ منتقلی کا عمل غلط نہیں ہےـ لیکن اگر آپ کا اس کے بعد بھی اعتراض رہتا ہے تو آپ اس مضمون کو بذاتِ خود منتقل کر سکتے ہیں. مجھے کوئی اختلاف نہیں ہوگاـ بہت شکریہ. ─ عافیؔ آن موبائل (تبادلۂ خیال) 14:13، 10 جنوری 2023ء (م ع و)
اور اگر کسی صورت آپ سے منتقلی نہیں ہوپائے تو براہِ مہربانی مجھے خبر کریں. میں سسٹم پر آنے کے بعد آپ کی درخواست پر ضرور عمل کروں گا. ─ عافیؔ آن موبائل (تبادلۂ خیال) 14:17، 10 جنوری 2023ء (م ع و)
مجھے ذرا وقت دیں۔ میں اسے ٹھیک کرتا ہوں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:28، 10 جنوری 2023ء (م ع و)
  حل شد: عافیؔ (تبادلۂ خیال) 11:48، 11 جنوری 2023ء (م ع و)

السلام و علیکم عافی صاحب ترمیم

کیسے ہیں آپ۔ Zaru 12 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:30، 29 دسمبر 2022ء (م ع و)

Zaru 12 ۔ وعلیکم السلام۔ الحمدللہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 12:11، 1 جنوری 2023ء (م ع و)
السلام و علیکم Zaru 12 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:12، 4 فروری 2023ء (م ع و)
Zaru 12 ۔ وعلیکم السلام۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 15:13، 4 فروری 2023ء (م ع و)

معاونت درکار ترمیم

السلام علیکم! جناب سانچہ:infobox cricket club season میں آپ کی معاونت درکار ہے۔ میں یہ سانچہ صحیح تخلیق نہیں کر سکا۔ براہِ مہربانی آپ انگریزی ویکیپیڈیا سے مدد لے کر یہ سانچہ تخلیق کرنے میں معاونت کریں۔ والسلام بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:59، 10 جنوری 2023ء (م ع و)

بلال طاہر ، میں نے اس معاملے پر کام کرنا چاہا تو یہ پایا کہ اس حوالے نے عاقب نذیر صاحب نے پہلے ہی سانچہ بنا رکھا ہے۔ دیکھیے: سانچہ:خانہ معلومات کرکٹ کلب سیزن۔ اگر یہ کام نہیں کرتا تو مجھے بتائیے۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:14، 11 جنوری 2023ء (م ع و)
جی شکریہ! آپ پھر اس سانچے کو ڈیلیٹ کر دیں اور مجھے بھی بتا دیں کہ صفحہ ڈیلیٹ کیسے کیا جاتا۔ والسلام   بلال طاہر  تبادلہ خیال
بلال طاہر، میں نے اس سانچے کو حذف کر کے رجوع مکرر میں تبدیل کر دیاہے اور غیر منتظم صارفین کوئی بھی صفحہ حذف نہیں کرسکتے بلکہ کسی منتظم یا ویکی بان سے درخواست کر کے کوئی صفحہ حذف یا بحال کرواسکتے ہیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:35، 11 جنوری 2023ء (م ع و)
  حل شد: عافیؔ (تبادلۂ خیال) 11:48، 11 جنوری 2023ء (م ع و)

شان مارش (آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی) ترمیم

السلام علیکم جناب! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ سے گزارش ہے کہ شان مارش (آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی) کو حذف کر دیں۔ اس کھلاڑی کا ایک اور صفحہ اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہے۔ شکریہ! والسلام بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:10، 11 جنوری 2023ء (م ع و)

 Y تکمیل :بلال طاہر، وعلیکم السلام۔ خبر کرنے کے لیے بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:20، 11 جنوری 2023ء (م ع و)
السلام علیکم!
جناب عافیؔ، صفحات (عثمان خواجہ (آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی) اور سعد علی (پاکستانی کرکٹ کھلاڑی،پیدائش 1993ء)) کو بھی حذف کر دیں۔ میں نے ان کھلاڑیوں کے یہ صفحات پہلے بنائے تھے لیکن کسی اور صارف نے ان صفحات کی اصلاح کرنے کی بجائے خود نئے صفحات تخلیق کر دیے۔ جن صفحات کا اوپر میں نے آپ کو حوالہ دیا ہے، یہ میرے تخلیق کردہ ہیں لیکن پرانے ہیں۔ لہذا انہیں حذف کر دیں۔ شکریہ! والسلام   بلال طاہر  تبادلہ خیال
محترم بلال طاہر میں نے عثمان خواجہ (آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی) کے تاریخیہ کوعثمان خواجہ میں ضم کرنے کے بعد آپ کی درخواست پر حذف کر دیا ہے۔ سعد علی (پاکستانی کرکٹ کھلاڑی،پیدائش 1993ء) پر دوسرا مضمون کون سا ہے؟ اگر سعد علی مضمون ہے تو اس صورت آپ کا مضمون بعد میں بنا ہے۔ میں اس کا تاریخیہ ضم نہیں کر سکتا لیکن خالص آپ کی درخواست پر اسے حذف کرسکتا ہوں۔ وضاحت فرمائیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:23، 12 جنوری 2023ء (م ع و)
جی عافیؔ صاحب، پھر آپ ایسا کریں کہ پہلے والا صفحہ حذف کر دیں اور میرے والے صفحے کو سادہ نام سعد علی کی جانب منتقل کر دیں۔ بہت شکریہ! والسلام!   بلال طاہر  تبادلہ خیال
:  Y تکمیل میں نے بعد میں بنا ہوا مضمون حذف کر دیا ہے اور جو مضمون پہلے سے موجود ہے وہ باقی ہے۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:03، 12 جنوری 2023ء (م ع و)

معاونت درکار ترمیم

السلام علیکم جناب ہندی پر کام کرتا ہوں آپ کاتعاون دیکھ کر ایک موضوع پر اور بہتر کرنے کے لئے مدد درکار ہے-

en:Zafarnama (letter)

ظفر نامہ (خط) انگلش یک طرفہ جانکاری پر مشتمل ہے اردو پر میں نے کچھ کوشش کی ہےاسےدیکھ کر بتایں کیا ممکن ہے.

ایکسٹرنل لنکس کتنے ہی مردہ ہیںادھر یہ اردو بک کا لگ جائے تو بہتر ہے https://archive.org/details/zafar-nama-urdu-manzoom/mode/2up

ہندی میں تو ڈھونڈے نہیں ملتی اس لئے بھی اندر کو چھپانا چاہتے ہیں مندرج مثال سے سمجھیں


یہ شعر 15 نمبر پر ہے پہلے ٣٩ پر تھا

He who puts faith in thy oath on the Koran, He in the end, comes to ruin. (15)

http://www.sikhs.org/transl5.htm

کسے قول قران کند اعتبار

ہماں روز آخر شود زار و خوار(39) zafar-nama-urdu-manzoom by nanak chand naaz https://archive.org/details/zafar-nama-urdu-manzoom/page/n79/mode/2up


محمد عمر کیرانوی 11:52، 12 جنوری 2023ء (م ع و)

محمد عمر کیرانوی، وعلیکم السلام۔ آپ اپنے دستخط میں اپنا صارفی نام شامل کریں تو آپ کو اطلاع آسانی سے ملے۔ دوسری بات، میں آپ کا پیغام نہیں سمجھ پایا۔ کیا آپ واضح کرسکتے ہیں کہ آپ مجھ سے کیا چاہتے ہیں؟ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:28، 22 جنوری 2023ء (م ع و)

ظفر نامہ انگلش وِکی پر يک طرفہ جانکاری پر مشتمل ہے اسے اُردو وکی دیکھ کر بہتر کرنے کی گذارش ہے-

Muhmmad Umar kairanvi (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:09، 22 جنوری 2023ء (م ع و)

صفحہ حذف کریں ترمیم

السلام علیکم! جناب امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ صفحہ SA20 (cricket) حذف کر دیں۔ اس سے متعلق مناسب مواد اردو ویکیپیڈیا میں نہیں ہے۔ بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:14، 20 جنوری 2023ء (م ع و)

صارف:بلال طاہر، معذرت چاہتا ہوں لیکن میرے خیال میں یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کو پورا نہیں کرتا ہے۔ صارف:Tahir mq نے اس پر آلاتی ترجمے کا سانچہ لگایا ہے اور گمان ہے کہ مضمون میں موجود مواد کی تصحیح ہو اور اس کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اگر اس کے باوجود آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ مضمون قابل نہیں ہے اور معروف نہیں ہے تو براہ مہربانی اسے حذف کے لیے نامزد کریں۔ دیکھیے: وپ:مضامین برائے حذف۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:26، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
عافیؔ جی شکریہ! میرے خیال میں پھر بہتر یہی ہے کہ اس صفحے کو میں درست نام کی جانب منتقل کر کے اور انگریزی ویکیپیڈیا سے مدد لے کر درست کر دوں۔ والسلام   بلال طاہر  تبادلہ خیال

ویکیپیڈیا منتظمین رائے شماری ترمیم

السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ جناب مجھے اردو ویکیپیڈیا پر کام کرتے مناسب عرصہ ہو گیا ہے۔ میں اس کے ساتھ ساتھ انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی موجود ہوں اور وہاں بھی باقاعدہ طور پر ترامیم کر رہا ہوں۔ آپ میرے کام سے واقف بھی ہوں گے۔ مزید یہ کہ آپ میرا صارف صفحہ اور میری شراکتیں بھی دیکھ سکتے ہیں جس سے آپ کو میرے کام کا مزید اندازہ بھی ہو جائے گا۔ جناب میں نے اردو ویکیپیڈیا پر بحثیت منتظم نامزد ہوا ہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/بلال طاہر پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ! بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:12، 24 جنوری 2023ء (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا صفحہ اول ترمیم

السلام علیکم! عافی صاحب امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ جناب آج کل اردو ویکیپیڈیا پر صفحہ اول اپ ڈیٹ کرنے کی باتیں جاری ہیں۔ جناب میں سانچہ: خبروں میں کے حوالے سے بات کرنا چاہتا تھا۔ دراصل میرے نزدیک اس سانچے میں ہمیں تین خانے بنا کر سیاسی، معلوماتی اور کھیلوں سے متعلقہ خبروں کو الگ الگ دیکھانا چاہیئے جس سے صفحہ اول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا اور یہ کہ ان خبروں کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنے کی زمہ داری بھی ویکی برادری کو لینی پڑے گی۔ مزید یہ کہ اردو ویکیپیڈیا کے تقریباً تمام صارفین اور اس کو استعمال کرنے والے سبھی لوگوں کا تعلق چونکہ برصغیر سے ہے لہذا میرے نزدیک اس سانچے میں پاکستان اور بھارت سے متعلقہ خبریں ہی زیادہ مناسب ہیں۔ جناب اگر آپ میری بات سے اتفاق کرتے ہیں تو آپ مذکورے بالا خانے بنا دیں اور ان خبروں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ داری میں بھی ضرور لینا چاہوں گا۔ والسلام! آپ کے جواب کا منتظر اور دعاؤں کا طلبگار! بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:23، 25 جنوری 2023ء (م ع و)

وعلیکم السلام۔ خبروں کی حالیہ ساخت مناسب اور موزوں ہے۔ دائرتہ المعارف عالمی ہیں اور کسی ایک جگہ پر فوکس کرنا درست نہیں۔ لیکن تیار ہورہے معیار کے مطابق جو چیزیں نامزد ہوں گی۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:18، 25 جنوری 2023ء (م ع و)
عافی صاحب آپ کا یہ روز کی خبروں والا قدم تو بہت اچھا لگا لیکن میں نے دیکھا ہے کہ یہ خبریں صفحہ اول پر موجود خبروں میں آپ ڈیٹ نہیں کی جا رہی۔ وہاں شہباز شریف اور عمران خان کی اور ایشیا کپ جیسی پرانی خبریں ہی موجود ہیں۔ چونکہ وہ سانچہ صرف منتظمین ہی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، لہذا آپ میں سے کسی کو روز خبروں کو اپ ڈیٹ کرنے کی زمہ داری لینا ہو گی۔ یا پھر آپ اس سانچے پر موجود حدود کو منتظمین کی بجائے صارفین تک پھیلا دیں کیونکہ اردو ویکیپیڈیا پر ایسے صارفین کم ہی ہیں جو کہ اس صفحے کے ساتھ بلاوجہ مذاق کریں۔ مزید یہ کہ میں نے مزید دو خبروں کا آج اضافہ کیا ہے جو اگر آپ کو مناسب لگیں تو ضرور سانچے میں اپ ڈیٹ کریں۔ بہت شکریہ! مجھے امید ہے کہ آپ جلد ہم صارفین کو بھی اس سانچے میں ترمیم کر کے اس کو اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دیں گے۔ بہت شکریہ! والسلام بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:20، 26 جنوری 2023ء (م ع و)
بلال طاہر آپ نئی خبریں ویکیپیڈیا:خبروں میں/امیدوار پر تجویز کریں۔ ان شاء اللہ پرانی خبریں نکل جائیں گی۔ میں نامزدگیوں کا نظام بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ کام بھی جلد مکمل ہوگا۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:28، 26 جنوری 2023ء (م ع و)
عافی صاحب ، بلال طاہر ، ویکیپیڈیا اردو کا صفحہ اول بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ تمام منتظمین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:33، 30 جنوری 2023ء (م ع و)

عافی صاحب ، صفحہ اول میں خاص مضمون ، منتخب فہرست اور کیا آپ جانتے ہیں والے سیکشنز کو ہفتہ وار کی بنیاد پر اپڈیٹ ہونا چاہیئے ۔ پچھلے دو مہینوں میں صفحہ اول میں بہت زیادہ بہتری ہے ۔ تمام صارفین اور منتظمین (اور خاص طور پر عافی صاحب)کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:04، 14 فروری 2023ء (م ع و)
بہت شکریہ۔ Fahads1982۔ میں بیک وقت کئی سارے کام انجام نہیں دے سکتا۔ اردو ویکیپیڈیا پر صارفین کی کمی کی وجہ سے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے جن میں یہ ایک ہے۔ میں، کیا آپ جانتے ہیں کے لیے بھی اسی طرح کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہا ہوں جس طرح سے خبروں والے حصے کے لیے کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میرے اس قدم سے کچھ صارفین شوق سے ہی مضامین میں بہتری کریں گے اور نامزد کریں گے لیکن منتخب مضامین اور خاص مضامین میرے دائرے سے بالکل باہر ہیں۔ صارفین کو نئے مضامین کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ اردو ویکیپیڈیا پر کم سے کم 365 منتخب مضامین، 365 منتخب فہرستیں، 365 خاص مضامین ہونے چاہیے۔ کم سے کم کسی دن ہمارا صفحہ اول سونا سونا نظر نہ آئے گا۔ اس کے لیے محنت، جانفشانی اور لگن کی ضرورت ہے۔ اصول و ضوابط کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ میں ہمہ وقت اس کے لیے حاضر ہوں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:13، 14 فروری 2023ء (م ع و)

ویکیپیڈیا:منتخب مضامین/2023/ہفتہ 06/زفر بن حارث کلابی ترمیم

میں نے نامزدگی کے لیے دو مضامین پہلا ""راولپنڈی "" اور دوسرا ""اسلام آباد "" منتخب کیے ہیں۔ ان میں بھی رود وبدل کر کے انہیں شائع کر دیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:14، 30 جنوری 2023ء (م ع و)

منتخب مضامین بحث و مباحثہ کے بعد ہی طے کیے جاتے ہیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:18، 30 جنوری 2023ء (م ع و)

صفحہ حذف کریں ترمیم

السلام علیکم جناب! برائے مہربانی صفحہ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ سپر لیگ حذف کر دیں کیونکہ میں اسے صحیح تخلیق کرنے سے قاصر رہا۔ شکریہ! بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:35، 2 فروری 2023ء (م ع و)

وعلیکم السلام، آپ اس میں ترمیم کرکے درستی کر سکتے ہیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 15:36، 2 فروری 2023ء (م ع و)

اس صفحہ کو حذف کریں۔ یہ آج ہی بنایا گیا ہے ۔ صفحہ کا نام : "شكيل بن حنيف كون" Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:22، 16 فروری 2023ء (م ع و)

 Y تکمیل۔ آگاہ کرنے کے لیے شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:26، 16 فروری 2023ء (م ع و)
یہ نیا بنایا گیا صفحہ ہے اسے حذف کیا جائے ۔ صفحہ کا نام : "Funny kalam"ہے۔Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:59، 17 فروری 2023ء (م ع و)
Fahads1982، صفحے کا ربط دیں تو آسانی ہو۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:15، 17 فروری 2023ء (م ع و)

صفحہ حذف کریں ترمیم

السلام علیکم! جناب صفحہ سٹیو سمتھ (کرکٹر) کو حذف کر دیں کیونکہ اس کھلاڑی کا ایک اور صفحہ اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہے جو انگریزی ویکیپیڈیا کے صفحے سے منسلک بھی ہے۔ بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:10، 18 فروری 2023ء (م ع و)

 Y تکمیل۔ بلال طاہر ، وعلیکم السلام۔ اس مضمون کے تاریخچے سے معلوم ہوا کہ 1961 والے کرکٹر سے متعلق صفحہ پہلے وہاں موجود تھا،لہذا میں نے اس کا اتنا تاریخچہ اسٹیو اسمتھ (کرکٹر، پیدائش 1961ء) میں ضم کردیا اور پھر اسے سٹیو سمتھ کی جانب رجوع مکرر بنادیا اور سٹیو سمتھ مضمون کو ضد ابہام کے طور پر بنایا تاکہ دونوں لوگوں یا اس نام کے دیگر لوگوں کے مابین فرق کو واضح کیا جائے۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 15:41، 18 فروری 2023ء (م ع و)

صفحہ حذف کریں ترمیم

السلام علیکم! جناب صفحہ چماری اتاپتو کو حذف کر دیں کیونکہ اس کھلاڑی کا ایک اور صفحہ اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہے جو انگریزی ویکیپیڈیا کے صفحے سے منسلک بھی ہے۔ بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:13، 20 فروری 2023ء (م ع و)

وعلیکم السلام۔ بلال طاہر، دوسرے صفحے کا ربط دے سکتے ہیں؟ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:14، 20 فروری 2023ء (م ع و)
جی عافیؔ بھائی، دوسرے صفحے کا ربط یہ ہے چماری اتھاپتھو۔ بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:37، 20 فروری 2023ء (م ع و)
 Y تکمیل بلال طاہر، تاریخچہ ضم کر دیا اور دوسرے صفحے کو رجوع مکرر بنادیا۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:31، 20 فروری 2023ء (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے! ترمیم

 

بلاشبہ آپ اردو وکیپیڈیا کے متحرک ترین ستارے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت اور تندرستی عطا کرے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:16، 22 فروری 2023ء (م ع و)

تردد دور فرمائیں ترمیم

فائل:Presidential certificate for honor.jpg اور دوسرے صفحات میں جو آپ نے سانچہ لگایا ہے، آپ اس طرح کا سانچہ لگانے کے بعد سہل انداز میں اس صارف کے تبادلۂ خیال صفحہ کچھ رہنمائی فرما دیا کریں؛ تاکہ صارفین سمجھ سکیں، خصوصاً اردو ویکیپیڈیا پر خاص ڈگریوں والے حضرات یا طرح طرح کے قوانین سے واقف صارفین نہیں ہوتے، مجھے انڈین آرکیو بوٹ کی ترمیم کا طریقۂ کار اچھا لگا کہ وہ تبادلۂ خیال صفحہ پر ترمیم کی وضاحت بھی کرتا ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:19، 23 فروری 2023ء (م ع و) Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:19، 23 فروری 2023ء (م ع و)

نیز میرے خیال سے سانچہ:Di-no fair use rationale کے مندرجات کا اردو میں ترجمہ کیا جانا چاہیے؛ تاکہ سانچہ لگائے جانے کے بعد اردو ویکی صارف کو پتہ چل سکے اور وہ سانچہ لگائے جانے کی وجہ بخوبی سمجھ سکے، پھر اس کے لیے ممکن ہو سکے گا تو کمی دور کرے گا یا سیکھ لے گا کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط؟ شکریہ!! Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:38، 23 فروری 2023ء (م ع و)
سوالات کے لیے شکریہ۔ بدقسمتی سے اس معاملے میں بھی اردو ویکیپیڈیا صارفین کی کمی کا شکار ہے جو اس طرح کے کاموں پر توجہ دیں۔ آپ نے جو کہا بالکل بجا کہا، میں نے ان معاملات میں صارف کو دی جانے والی تنبیہ کا ترجمہ کیا ہے جو مستقبل میں عمل میں آئے گی۔ بوٹ میں اور ہم میں یہی فرق ہے کہ وہ ہم سے زیادہ کام کرلیتا ہے کیونکہ وہ ہماری طرح تھکتا نہیں ہے۔ بہرحال، ایک مضمون میں بیک وقت ایک ہی غیر آزاد تصویر استعمال ہوسکتی ہے اور وہ بھی ایسی صورت میں جب کوئی متبادل تصویر استعمال نہ ہو۔ غیر آزاد فائلوں کے تقریبا دس معیارات ہیں جن کا میں ترجمہ کررہا ہوں، امید ہے کہ ان شاء اللہ اس سے کچھ وضاحت ہو۔ غیر آزاد فائلوں کے لیے یہ بھی اہم ہے کہ وہ سب سے کم ترین ریزولیوشن میں ہو۔ اس طرح کے معاملے میں کتابوں کے ٹائٹل کی تصویریں بھی شامل ہیں لیکن چونکہ سوانحی مضامین کتابوں پر نہیں ہوتے تو ان میں ایسی تصاویر شامل نہیں کرنی چاہیے، ہاں اگر ایسے مضامین میں کسی کتاب پر تفصیلی بحث ہو تو کم ریزولیوشن میں فائل اپلوڈ کی جاسکتی ہے۔ بقیہ کتابوں کے عمومی طور پر ٹائٹلز کاپی رائٹڈ ہوتے ہیں اور ایسے میں وی۔آر۔ٹی کے ذریعے استعمال کی اجازت فراہم کروانا مناسب ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 13:27، 25 فروری 2023ء (م ع و)
شکریہ، عافی بھائی! سمجھانے کے لیے، آپ کے جواب ڈث کئی باتیں سیکھنے کو ملیں اور کئی نئی باتیں سمجھ میں آئیں۔ بس دو چیزیں سمجھ میں نہیں آئیں: (1) تصویر کا کم ریزولیوشن میں ہونے کا مطلب کیا ہے؟، (2) وی۔آر۔ٹی کا مفہوم بھی سمجھا دیجیے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:49، 25 فروری 2023ء (م ع و)
وی۔آر۔ٹی، اور کم ریزولیوشن سے مراد سب سے کم ترین کوالٹی۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 00:01، 26 فروری 2023ء (م ع و)

صفحہ حذف کریں ترمیم

السلام و علیکم ! برائے مہربانی صفحہ خان پور ریلوے اسٹیشن کو حذف کر دیں کیونکہ اسی نام کا بہترین صفحہ خان پور جنکشن ریلوے اسٹیشن موجود ہے۔ شکریہ! Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:18، 23 فروری 2023ء (م ع و) Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:18، 23 فروری 2023ء (م ع و)

تبادلۂ خیال صارف:Yethrosh سے ایک صارف کا پیغام حذف کرنا ترمیم

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔


آپ نے تبادلۂ خیال صارف:Yethrosh سے ایک صارف کا پیغام حذف کیا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟

کیا آپ کو تحت الطاولہ اختیارات اس لیے دیے گئے ہیں کہ آپ ان کا غلط استعمال کریں طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:00، 7 مارچ 2023ء (م ع و)

محترم طاہر محمود ، آپ کو یہ دیکھنا چاہیے تھا کہ کس کا پیغام حذف ہوا ہے۔ وصی احمد قادری، عالمی سطح پر مسدود کھاتہ ہے جو کئی بار نئے کھاتے بناکر دائرتہ المعارف پر تخریب کاری کرنے آجاتے ہیں۔ کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ آپ نے کیوں اس صارف کا صارفی صفحہ سے مواد کیوں حذف کیا۔ میں ایسا سوال بالکل نہیں کروں گا، کیونکہ یہ صارف اس دائرتہ المعارف کی بہتری کے لیے نہیں ہے، لھذا آپ کا اس کا تخریبانہ صارفی صفحہ صارف کرنا میری نظر میں درست ہے لیکن اس کو محفوظ کرنا درست نہیں، آپ نے کیوں محفوظ کیا؟ میں نے فقط ایک صارف ہونے کی وجہ سے اس تخریب کار صارف کا بیکار پیغام نکالا ہے اور اس میں میں نے کسی بھی انتظامی آلے کا استعمال نہیں کیا۔ پھر بھی اگر آپ میرے اس عمل کو غلط سمجھتے ہیں تو آپ کو جو مناسب لگتا ہے وہ کریں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ میرے تئیں اپنے نظریات کو بدلیں گے، اور مل کر اردو ویکیپیڈیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں مدد کریں گے۔ اس بندے کی بڑھتی ہوئی تخریب کاری کے لیے میں نے میٹا پر درخواست کی تھی کہ اسے Abuse filter کے ذریعے ترمیم کرنے سے روکا جائے، لیکن اس پر ابھی تک توجہ نہ ہوئی۔ میں نے گزشتہ چار سالوں میں اردو ویکیپیڈیا سے ہٹ کر کئی مزید منصوبوں پر کام کیا ہے اور ہر جگہ اس چیز کو پایا کہ اس طرح کے کھاتوں کے پیغامات حذف کیے جاتے ہیں کیونکہ نہ تو وہ تعمیری ہوتے ہیں اور نہ اس طرح کے کھاتوں کا کام تعمیری۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 08:46، 7 مارچ 2023ء (م ع و)
بار بار تحتہ الطاول لفظ کا استعمال ہوتا ہے۔ اگر یہ تکیہ کلام ہے تو کوئی مسئلہ نہیں بصورت دیگر عافی کے اختیارات پر تمام منتظمین پھر سے رائے شماری کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں اردو ویکیپیڈیا اور دیگر پروجیکٹ پر تسدید تخریب کاری میں ان کا اہم رول ہے جس کی پذیرائی ہونی چاہیے۔ البتہ اگر خلاف اصول کچھ ہوتا ہے تو تنبیہ ضروری ہے۔ Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:07، 7 مارچ 2023ء (م ع و)
اب آپ یہ ہی دیکھ لیں کہ فیصل صاحب ایک غلط کام کر کے اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں۔ تحتہ الطاول اختیار دیا گیا ہے تو اس میں تو کوئی عیب نظر نہیں آیا۔ اس کی نشاندہی شاید غلط بات ہے۔
کسی بھی صارف پر پابندی کی کئی وجوہات ہو سکتی نہیں تاہم اسے کسی کے تبادلیہ خیال پر بات کرنے سے نہیں روکا جاتا۔ کسی بھی صارف کے تبادلہ خیال پر جو بھی بات چیت ہوتی ہے اسے حذف نہیں کیا جاتا ما سوائے کہ کوئی فحش بات یا گالیاں دی گئی ہوں۔ اب میں تحت الطاولہ اختیار کا غلط استعمال کہوں گا تو بھی برا منایا جائے گا۔ اگر وہ یا کوئی کٹھ پتلی دوبارہ وصی قادری کا صفحہ بناتا ہے تو اسے حذف کیا جانا چاہیے۔
اس کے علاوہ آپ نے ایک آئی پی ایڈریس پر پابندی لگائی جس نے میرے تبادلہ خیال پر پیغام دیا تھا وہ بھی ایک ماہ کے لیے۔ غلط کاریوں پر میں خاموش تھا۔
آپ نے صفحہ اول کے تبادلہ خیال سے ایک بڑا حصہ حذف کر دیا۔ جس میں تمام کا تمام حذف کرنا ضروری نہیں تھا۔ اسے آرک ہائیو کیا جانا چاہیے تھا۔ خیر کریے آپ کو جو کرنا ہے۔ آپ کو تحت الظاولہ اختیارات جو مل چکے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:21، 7 مارچ 2023ء (م ع و)
صفحہ اول کے تبادلہ خیال سے میں آپ کی بات سمجھ سکتا ہوں، اور میرا مقصد بھی وہی تھا، اس لیے عبید بھائی کے ترمیم رد کرنے پر میں نے کچھ نہیں کہا۔ میرے ترمیمی خلاصے سے یہ بات سمجھ آجانی چاہیے تھی کہ میں آرکائیو ہی کرنا چاہ رہا تھا لیکن مجھے حالیہ وثق ڈھونڈنے میں دقت ہورہی تھی، اور جیسے ہی مجھے اس کا ربط ملا، میں نے تبادلہ خیال سے پرانے کچھ مباحث اس میں شامل کردیے۔ میں سمجھتا ہوں کم سے کم ہمیں نیک نیتی کا گمان رکھنا چاہیے۔ آئی۔پی پتے پر میں نے بلا وجہ پابندی نہیں لگائی، وجہ دے کر پابندی لگائی ہے۔ دوسری بات، تخریب کار صارف کے پیغامات حذف کرنے کے سلسلے میں ہماری رائے کا اختلاف ہو سکتا ہے، اور مجھے نہیں پتا کہ کون سی ایسی پالیسی ہے جو ان کے پیغامات نکالنے سے روکتی ہے۔ اس سب کے باوجود اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ غلط ہے، اردو ویکیپیڈیا پر مجھے اس طرح کے کام نہیں کرنے چاہیے، یا یہ کہ کچھ مخصوص جگہوں پر مجھے ہاتھ نہیں لگانا چاہیے، میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ برادری سے رائے لیجیے، جس میں برادری خوش، اس میں ہم خوش۔ میں فقط اپنا وقت سانچہ:خبروں میں، اور اس سے وابستہ باب:حالیہ واقعات کو دینا چاہتا ہوں۔ بقیہ جتنے مقامات ہیں، اس پر آپ اردو ویکیپیڈیا برادری سے رائے لیجیے، اگر ان کو میرے اس طرح کے افعال بالکل بے بنیاد اور غلط لگتے ہیں، تو میں ان کے مشورے پر عمل کروں گا۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 13:48، 7 مارچ 2023ء (م ع و)
اب میں کیا کہوں ایک لمبی فہرست ہے آپ کچھ غلط کرتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ میرے تبادلیہ خیال پر بتانا چاہیے تھا،
آپ نے کہا کہ فلاں صارف پورے ویکیپیڈیا پر مسدود ہے کیا اس کے بات چیت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے؟
جس آئی پی پر آپ نے پاندی لگائی اس نے کیا ایسا کیا جس کی وجہ سے آپ نے آئی پی پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ کہ اس آئی پی سے کوئی بھی سارف ویکیپیڈیا پر نہیں آ سکتا۔ ایسا کیا ہوا تھا۔
صارف کے پیغامات حذف کرنے کے سلسلے میں ہماری رائے کا اختلاف ہو سکتا ہے، یہ آپ کو یا میرا ویکیپیڈیا نہیں ہے جس پر آپ کے مرضی اصول رائج ہوں۔ اصول وہی ہیں جو ویکیپیڈیا کے ہیں میں تو اس کا پابند ہوں آپ کو بھی ہونا چاہیے۔ الگ سے اپنے اصول نہیں ہونا چاہیے۔
اور صفحہ اول آج ایجاد نہیں ہوا اس پر بہت سے صارفین نے مختلف اوقات میں کام کیا ہے۔ میں نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ اب میں صفحہ اول پر کام نہیں کروں گا۔
آپ نے رائے لینے کے بارے میں کہا ہے اگر میں کچھ کہوں گا تو پھر فیصل بھائی بھی ناراض ہوں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:41، 7 مارچ 2023ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


کیا آپ جانتے ہیں ؟ ترمیم

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔


کیا آپ جانتے ہیں والے سیکشن کو اپڈیٹ کر دیں۔ آخری اپڈیٹ کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ " کیا آپ جانتے ہیں" کے حوالے سے میں نے آپ کو کچھ تجاویز پیش کی تھیں ۔Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:55، 12 مارچ 2023ء (م ع و) Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:55، 12 مارچ 2023ء (م ع و)

آپ نے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا ؟ کیا آپ جانتے ہیں والے سیکشن کو اپڈیٹ کر دیں۔ آخری اپڈیٹ کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ " کیا آپ جانتے ہیں" کے حوالے سے میں نے آپ کو کچھ تجاویز پیش کی تھیں ۔Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:17، 3 اپریل 2023ء (م ع و)
@Fahads1982:، کیا آپ جانتے ہیں کے حوالے سے میں پہلے بھی کئی بار واضح کر چکا ہوں کہ اس کے حوالے سے ہمیں کئی ایک سانچے، آلات، باٹ وغیرہ کی ضرورت ہے۔ میں نے اس سلسلے میں ایک پہل یہ کی کہ وہ آلہ ترجمہ کرنا شروع کیا جس سے مضامین کیا آپ جانتے ہیں کے لیے نامزد کیے جاسکتے ہیں۔ جیسے ہی اس کے لیے فضا تیار ہوگی، دیوان عام اور دیگر جگہوں پر ان شاء اللہ اس کا اعلان ہوگا۔ اگر میں اس کام کو سرانجام نہ دے سکا ، مجھے امید ہے کہ دیگر فاضل صارفین جیسے طاہر صاحب، اس امر پر توجہ دیں گے، جنہوں نے مجھے بلا وجہ ایک ہفتے کے لیے بلاک کر دیا ہے۔ مجھے ان کے جواب کا انتظار ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا پر صارفین کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ ہو تو خدا جانے اس کی ترقی کے دن کب آئیں گے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 12:38، 7 اپریل 2023ء (م ع و)
@TheAafi:، یہ سانچہ کب تک تیار ہو جائے گا۔ آپ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جوکہ غلط ہے ۔ لیکن اس پابندی کا یہ فایدہ ضرور ہوا کہ آپ نے میرے اس سوال کا جواب ایک مہینے بعد دیا ۔ ایک تو ہم نامزدگیاں کرتے ہیں اور آپ کی وجہ سے خبروں والے سیکشن میں بہتری اور اپڈیٹس ہو رہی ہیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:03، 7 اپریل 2023ء (م ع و)
@Fahads1982:، میں بہرحال ایک انسان ہوں اور بہت سی چیزیں میرے ذہن سے اتر سکتی ہیں۔ مناسب وقت اور محل پر میں ہمیشہ مدد کے لیے تیار ہوں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 13:35، 7 اپریل 2023ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


پابندی کا جواز؟ ترمیم

طاہر صاحب، کیا آپ مجھ پر پابندی کی وجہ بیان کرسکتے ہیں؟ میرا اکثر کامسانچہ:خبروں میں کی تجدید میں جاتا ہے۔ اب تو میں نے صفحات حذف کرنا بھی کم کردیے ہیں۔ صرف یک سطری اور خالی مضامین کل حذف کیے تھے۔ کیا آنجناب نے مجھ پر پابندی صرف اس لیے لگائی کہ میں نے عالمی سطح پر مسدود کھاتے، جو متعدد کھاتوں کی وجہ سے بھی مسدود ہیں، کی ایک آئی پی پر پابندی لگائی؟ اگر اس میں دورانیے کی غلطی تھی، تو آپ مجھے تنبیہ کرسکتے ہیں، لیکن آپ اس طرح مجھ بھی پابندی نہیں لگا سکتے۔ اگر آپ اس طرح سے صارفین کے ساتھ برتاؤ کرتے رہیں تو مجھے امید نہیں کہ اردو ویکیپیڈیا کسی اچھی سمت چلے گا۔ معذرت ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:55، 7 اپریل 2023ء (م ع و)

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

@Tahir mq: طاہر بھائی! عافی سے جو کوئی بھی اصولی اختلاف ہو دور فرما لیجیے

اچھا نہیں لگتا جب آپ دونوں کے درمیان کوئی الجھن دیکھتا ہوں

آپ بھی کام کے آدمی ہیں اور عافی بھی

اب آپ لوگوں کے درمیان اتفاق نہیں ہوگا تو کن کے درمیان ہوگا؟؟

جو بھی وجہ ہو وضاحت فرما کر آپس میں اتحاد پیدا فرما لیجیے براہِ کرم Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:19، 7 اپریل 2023ء (م ع و)

ٗ: کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ نے ایک آئی پی ایڈریس پر لامحدود پابندی کیوں لگا دی؟ اب اس آئی پی کو استعمال کر کے کوئی بھی صارف ترمیم نہیں کر سکتا، جو بھی یہ آئی پی استعمال کرے گا اس کا کیا قصور؟ کیا وہ صارف دوسرے آئی پی سے ترمیم کرے گا تو اس آئی پی پر بھی لامحدود پابندی عائد کر دیں گے؟ میں در اصل اس آئی پی پر لامحدود پابندی کو تبدیل کر کے ایک ہفتے کی کرنا چاہتا تھا کہ غلطی سے آپ کے صارف کو بلاک کر دیا۔ میں وہ تبدیل کر دیتا ہوں۔ ٗ: لیکن آپ تحت الطاولہ آختیارات کا غلط استعمال بند کر دیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:25، 7 اپریل 2023ء (م ع و)

طاہر محمود، میں بالکل آپ سے اس بات پر متفق ہوں کہ اس آئی پی پتے پر لامحدود پابندی درست نہیں تھی اور میں اس بات کا آئندہ خیال رکھوں گا۔ اس آئی پی پتے سے دوسرے صارفین کو اندراج نہ کرنے دینے کی وجہ یہ ہے کہ عرصہ دراز سے یہ صارف بین الویکی تخریب کاری میں ملوث ہے، اور اس کی روک تھام مقصود تھی۔ غلطی سے لا محدود پابندی لگ گئی۔ میں آپ کو پھر سے کہہ دوں کہ میں نے غلط استعمال نہیں کیا ہے۔ کچھ غلطیوں کو بنیاد بتاکر سارے ہی کاموں کو اختیارات کا غلط استعمال کہہ دینا درست نہیں۔ تاہم تنبیہ کے لیے شکریہ۔ امید کرتا ہوں آپ کے دل میں میرے لیے جو خیالات پیوست ہوچکے ہیں، ان پر کبھی کھلے میں بات ہو، اور ہم اس اختیارات کے مسئلے کو رفو کرسکیں۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:31، 7 اپریل 2023ء (م ع و)
@Tahir mq اور TheAafi: مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میرے دونوں دونوں محترم رفقاء نے کھل کر بات کر لی شکریہ جزاکما اللّٰہ خیرا اللّٰہ ہمیشہ ہمیں مل کر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:36، 7 اپریل 2023ء (م ع و)

Since the past few days my father is admitted in ICU and I don't have immediate access to either the laptop or PC therefore I am not able to type in Urdu. apologies for that. by the way I am using phone for typing this message. Happy 😊 To See The Issue Is Resolved. --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:28، 8 اپریل 2023ء (م ع و).

عمان ترمیم

السلام علیکم! جناب صفحہ سلطنت عمان، عمان سے رجوع مکرر تھا۔ میں نے وہ ہٹا دیا۔ برائے مہربانی رجوع مکرر صفحہ حذف کر دیں اور اس ملک کے صفحے کو عمان نام کی جانب منتقل کر دیں۔ بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:03، 25 اپریل 2023ء (م ع و)

وعلیکم السلام۔ طاہر صاحب اس پر عمل کر چکے ہیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:27، 25 اپریل 2023ء (م ع و)

صفحہ اول میں تبدیلی کی اشد ضرورت ترمیم

گذارش ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول کو مزید بہتر بنایا جائے اور منتخب مضمون ، خاص مضمون ، منتخب فہرست اور کیا آپ جانتے ہیں والے سیکشنز کو ہفتہ وار کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے۔ اور ان تمام سیکشنز میں نئے مضامین شامل کیے جائیں۔ بار بار وہی مضامین صفحہ اول کی زینت بن رہے ہیں۔ ان میں تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے ؟ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:03، 29 اپریل 2023ء (م ع و) Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:03، 29 اپریل 2023ء (م ع و)

ایک مضمون کو دوسرے مضمون میں ضم کرنے کی درخواست ترمیم

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

Hello Aafi, please check this page. Yahya (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:47، 26 جون 2023ء (م ع و)

Thanks for the report Yahya. I have procedurally CSD tagged it and will keep an eye on this. ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 03:01، 27 جون 2023ء (م ع و)

منتظمین رائے شماری ترمیم

السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ مجھے اردو ویکیپیڈیا پر کام کرتے مناسب عرصہ ہو گیا ہے۔ میں اس کے ساتھ ساتھ انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی موجود ہوں اور وہاں بھی باقاعدہ طور پر ترامیم کر رہا ہوں۔ آپ میرے کام سے واقف بھی ہوں گے۔ مزید یہ کہ آپ میرا صارف صفحہ اور میری شراکتیں بھی دیکھ سکتے ہیں جس سے آپ کو میرے کام کا مزید اندازہ بھی ہو جائے گا۔ میں نے اردو ویکیپیڈیا پر بحثیت ویکی بان کی درخواست دی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Fahads1982 پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:40، 5 دسمبر 2023ء (م ع و)

رائے شماری برائے امیدوار برائے منتخب فہرست ترمیم

اس رائے شماری میں حصہ لیں تا کہ صفحہ اول میں بہتری لائی جا سکے اور صفحہ اول کے لیے نئی فہرستیں منتخب کی جا سکیں۔

  1. ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/سعودی عرب کے بادشاہوں کی فہرست
  2. ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/نوبل انعام برائے کیمیا وصول کنندگان کی فہرست

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:24، 12 دسمبر 2023ء (م ع و)

رائے شماری میں شرکت کی درخواست ترمیم

ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Tahir697

  • اسلام و علیکم! تمام صارفین سے گذارش ہے کہ منتظمین کی رائے شماری میں اپنی راۓ فرمائیں۔ شکریہ

Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:31، 14 دسمبر 2023ء (م ع و)

  • عافی صاحب آپ بھی منتظم نہیں بن سکے تھے تو آپ اس کا مجھ سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ باقی آپ نے حقوق نسخہ کا جو ٹیگ لگایا ہے میں نے آپ کا کون سا مواد کاپی کیا ہے۔ میں منتظمی پر لعنت بھیجتا ہوں۔ باقی آپ کو زیب نہیں دیتا کہ ایک عالم پر ایسی تنقید کریں۔

تنقید کی وجہ دراصل فرقہ واریت ہے کیونکہ آپ دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے آپ کو باقی سب مالکی ، حنبلی ، شافعی ، بریلوی ، اہل حدیث مسلمان بھی نہیں لگتے۔— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بلاوجہ حذف اور ٹیگ ترمیم

میرے مسودہ جات کو نہ چھیڑیں آپ کی نوازش ہو گی۔ آپ جیسوں کی وجہ سے ہی بندہ اپنے تحریروں کو مسودہ کی صورت میں رکھے ہوئے ہوں۔ یہ مضامین تدریجی مطالعے اور جستجو سے تیار ہوتے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے اس ناچیز کے مضامین کو نہ چھیڑیں. اور بلاوجہ ٹیگ نہ لگائیں۔ بلکہ جو چیز جانبدار لگے اس کی نشاندہی فرما دیں۔ اور مسودہ:فہرست شہدائے کربلا معلی کو بحال کر کے اپنے کام سے کام رکھیں۔ شکریہ. علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:48، 19 دسمبر 2023ء (م ع و)

علی نقی، میں نے آپ کا مضمون حذف نہیں کیا اور نہ کوئی شوق ہے بلکہ اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ مضمون جانبدار ہےـ مضمون کا اکثر حصہ اصل تحقیق معلوم ہوتا ہےـ آپ سے گزارش ہے کہ کم لکھیں لیکن اصولوں کے تحت لکھیں باقی میں اس بات کو جانتا ہوں کہ کس کام میں کتنی محنت لگتی ہےـ یہ دائرتہ المعارف ہے جہاں تمام صارفین مل کر اس جگہ کو بہتر بناتے ہیں، کوئی مضمون کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ اس کے سوا اس مضمون کو کوئی دوسرا صارف بہتری کی غرض سے ہاتھ نہ لگائےـ براہ مہربانی یہ رویہ تبدیل کریں اور دوسرے صارفین پر الزامات لگانا بند کریں. میں نے گاہے ہی ماضی میں کبھی آپ سے گفتگو کی ہو یا آپ کے تخلیق کردہ کسی مضمون میں کوئی ترمیم کی ہوـ ─ عافیؔ آن موبائل (تبادلۂ خیال) 17:53، 19 دسمبر 2023ء (م ع و)
شاید آپ کو بات سمجھنے میں دشواری ہے۔ مجھے آپ سے بات کا کوئی شوق نہ تھا نہ ہے جو حرکتیں فرما رہے ہیں وہ اس دائرۃ المعارف کو بگاڑنے والی حرکات ہیں میں نے عرض کیا ہے جو مسودہ آپ نے 1 دسمبر کو غلط طریقہ سے بلاوجہ حذف فرمایا ہے وہ بحال فرمائیں۔ نیز منتظمین سے گزارش ہے اس نو وارد عافی نامی صارف سے اختیارات واپس لئے جائیں یہ اس کا اہل نہیں ہے کیونکہ با حوالہ مقالات کو اصل تحقیق کہہ کر ٹیگ در ٹیگ لگا رہا ہے اور جانبدار کہہ رہا ہے اور خود جانبدار ہے اور اس کی اپنی چند ایک تحریریں ہی ہیں جو سب جانبدار ہیں معروفیت کے زمرے میں آتی ہیں اور غیر مفید بھی ہیں میں ان پر ٹیگ لگا کر حذف کر دوں تو کیسا رہے گا۔ علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:41، 20 دسمبر 2023ء (م ع و)
میں آپ کی ساری بات سمجھ چکا ہوں لیکن معاملہ یہ ہے کہ آپ کو ویکی اصول سمجھ نہیں آرہے ہیں جس کی وجہ سے آپ مجھ پر بلا وجہ اعتراض کررہے ہیں۔اگر آپ نے وپ:اصل تحقیق نہیں وغیرہ جیسے اصول و ضوابط پڑھے ہوتے تو مجھ پر اعتراض کرنے کے بجائےمضمون کو بہتر بناتے۔ دوسری بات یہ کہ میں نے بلا وجہ یا بلا کسی اصول اس مسودے کو حذف نہیں کیا بلکہ اس میں دو سال کی عدم۔ترمیم کاری کی وجہ سے اسے حذف کیا۔ مضامین عمومی طور پر مین۔اسپیس میں تخلیق کیے جاتے ہیں اور وہی ان کی جگہ ہے۔ مسوداتی فضا میں مضامین ہمیشہ کے لیے نہیں رکھے جاتے بلکہ بہتری ہوتے ہی انہیں مین۔اسپیس میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اور اس میں غلطی آپ کی یہ ہے کہ آپ کو دو سال بعد اس مسودے کی یاد آئی۔ اگر آپ اس مسودے پر کام کرنا چاہتے ہیں تو میں بے شک اسے بحال کروں گا لیکن آپ اپنا یہ اعتراضانہ رویہ چھوڑ دیں اور ویکی اصول و ضوابط کا لحاظ رکھیں۔ دوسرے صارفین سے اس طرح بات نہیں کی جاتی اور نہ ہی یہ رویہ درست ہے۔ آخری بات یہ کہ، میں نے اردو ویکیپیڈیا پر بہت کم مضامین لکھے ہیں اور مجھے اس سے انکار نہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی مضمون غیر معروف ہے یا کسی بھی ویکی ضابطے کے خلاف ہے، آپ بے شک ایک حذف گفتگو چھیڑیں۔ میں اس سے برا نہیں مانوں گا۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 12:06، 20 دسمبر 2023ء (م ع و)

رائے شماری برائے امیدوار برائے منتخب فہرست ترمیم

اس رائے شماری میں حصہ لیں تا کہ صفحہ اول میں بہتری لائی جا سکے اور صفحہ اول کے لیے نئی فہرستیں منتخب کی جا سکیں۔

  1. ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/عباسی خلفا کی فہرست
  2. ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/مغلیہ سلطنت کے حکمرانوں کی فہرست
  3. ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/سلطنت عثمانیہ کے سلاطین کی فہرست

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:10، 25 دسمبر 2023ء (م ع و)

«Aafi/وثق 1» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔