صارف:Nooruddin2020/ریتخانہ/دلدار ارطغرل
Diriliş Ertuğrul https://en.wikipedia.org/wiki/Diriliş:_Ertuğrul
Nooruddin2020/ریتخانہ/دلدار ارطغرل | |
---|---|
نوعیت | تاریخ |
ہدایات | (اردو ڈبنگ) سلیمان شیراز |
پیش کردہ | چینل ہم ستارے |
زبان | اردو |
تعدادِ دور | 5 |
اقساط | 400 |
پروڈکشن ادارہ | Visual World |
نشریات | |
چینل | ہم ستارے |
نشر اوّل | پیر تا بدھ ۔ شب 9 بجے |
24 اگست 2015ء | |
بیرونی روابط | |
ویب سائٹ | |
پروڈکشن ویب سائٹ |
ڈراما سیریل دیریلس ( ترکی زبان: Diriliş ) جو کہ ترکی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی 'آنے والا' یا ' قیامت ' کے ہیں۔ جمہوریہ ترکی میں سرکاری ٹی وی چینل TRT 1 پر پیش کئے گئے ڈرامے Diriliş Ertuğrul کا اردو ترجمہ ہے ۔ جو کہ پاکستان میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کے چینل ہم ستارے پر پیش کیا جا رہا ہے ۔ ترکی کی تاریخ میں ڈرامے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔ اس سے پہلے ترکی کے بنائے ہوئے کئی ڈرامے پاکستان میں اردو ترجمے کے ساتھ پیش کئے گئے جن میں سے تاریخی موضوعات پر بنائے ہوئے ڈراموں نے زیادہ مقبولیت حاصل کی ۔
تاریخی پس منظر
ترمیمزیر نظر ڈراما سلطنت عثمانیہ (موجودہترکی) کی اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ۔ ان کا نام ارطغرل تھا اور انہيں غازی ارطغرل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ ان کا زمانہ 1230ء-1281ء کا تھا ۔ اور یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے ۔ ان کے والد سلیمان شاہ تھے ۔
ڈراما
ترمیمترکی
ترمیمترکی میں پیش کیے جانے والے اس ڈراما کے خالق محمد بزدک(ترکی زبان: Mehmet Bozdağ) اور کمال تکدن (ترکی زبان: Kemal Tekden) ہیں۔
پاکستان
ترمیماس ڈرامے کے دنیا کے کئی ممالک میں تراجم ہو رہے ہیں ۔ جن میں سے پاکستان میں اس ڈرامے کا اردو ترجمہ ویژول ورلڈ کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے ۔ ڈبنگ ڈائریکٹر سلیمان شیخ ہیں جو اس سے پہلے بھی کئی ترکی ڈرامے جیسے کارادئی اور میرا سلطان جیسے بڑے پراجیکٹ کر چکے ہیں ۔
نشر
ترمیمترکی زبان
ترمیمترکی میں یہ ڈرامہ دسمبر 2014 سے پیش کیا گیا اور پہلے سیزن میں اس کے 76اقساط نشر ہو چکی ہیں ۔ ڈرامہ اپنی مقبولیت کی انتہا پر ہے ۔
اردو زبان
ترمیمپاکستان میں یہ ڈراما اردو میں چینل ہم ستارے پر 24 اگست 2015 سے پیش کیا جا رہا ہے ۔ ہفتے میں اس کی تین اقساط پیر سے بدھ کی شب 9بجے نشر ہو رہی ہیں ۔جب کہ اگلے روز تین وقتوں میں نشر مکرر پیش کی جا رہی ہیں۔ ۔ اس ڈرامے کے دنیا کے کئی ممالک میں تراجم ہو رہے ہیں ۔ جن میں سے پاکستان میں اس ڈرامے کا اردو ترجمہ ویژول ورلڈ کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے ۔ ڈبنگ ڈائریکٹر سلیمان شیخ ہیں جو اس سے پہلے بھی کئی ترکی ڈرامے جیسے کارادئی اور میرا سلطان جیسے بڑے پراجیکٹ کر چکے ہیں ۔
کہانی
ترمیمکہانی کی شروعات اوغوز ترک نسل کے قائی قبیلے کے ہجرت کے منظر سے ہوتی ہے جب یہ قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے دوران ہجرت پڑاؤ ڈالے ہوئے تھا ۔400 خیموں سے آباد یہ بستی اپنے نئے منزل کی تلاش میں تھی ۔ یہ تیرہویں صدی کا زمانہ تھا کہ جب دنیا میں اس سلطنت عثمانیہ کا ظہور ہونے والا تھا جس نے دنیا کو آداب سلطانی سکھائے ۔ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے دادا سلیمان شاہ اس قبیلے کے سردار تھے ۔ جن کی سربراہی میں ان کے بیٹے ارطغرل (کہانی کا مرکزی کردار) اورگوندوعدو بھی قبیلے کے مستقبل کے منتظر تھے ۔ سردار سلیمان شاہ کے چار بیٹے تھے جن میں سے تین اس دوران ان کے ساتھ تھے ۔
کردار
ترمیمکردار (اردو نام ) | ترکی اداکار | اردو صداکار | تفصیل |
---|---|---|---|
غازی ارطغرل | Engin Altan Düzyatan | عارف باحلیم | ڈرامے کا مرکزی کردار اور ہیرو ، عثمانیہ سلطنت کی بنیاد رکھنے والا قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ اور حائمہ خاتون کا چھوٹا بیٹا ، تاریخ کا ابھرتا کردار |
سلیمان شاہ | Serdar Gökhan | اطہر رضا اجنبی | قائی قبیلے کا سردار ، ارطغرل کا باپ ، عثمان اول کا دادا |
حائمہ خاتون | Hülya Darcan | شیریں اختر | سلیمان شاہ کی بیوی ، غازی ارطغرل اور گوندوگلو کی ماں اور عثمان اول کی دادی . |
گوندوعدو (گل دارو) | Kaan Taşaner | سعود ظفر | سلیمان شاہ کا بڑا بیٹا ، غازی ارطغرل کا بڑا بھائی . |
حلیمہ خاتون | Esra Bilgiç | ایمن | ڈرامے کی مرکزی کردار اور ہیروئن ، غازی ارطغرل کی بیوی اور عثمان اول کی ماں ۔ اس کا تعلق سلجوق خاندان سے تھا اور یہ شہزادہ نعمان کی بیٹی تھی ۔ |
ابن عربی | Osman Soykut | انیل چوہدری | اندلسی صوفی بزرگ ، ایک روحانی شخصیت جو ارطغرل اور اس کے ساتھیوں کی قدم قدم پر رہنمائی اور مدد کرتے ہیں۔ |
تیتش | Serdar Deniz | ناصر محمود | صلیبی جنگجوؤں کا سردار، جو غازی ارطغرل کے ہاتھوں اپنے چھوٹے بھائی کا ہلاکت کا بدلہ لینا چاہتا ہے ۔ |
ترگت الپ | Cengiz Coşkun | آصف ملک | ارطغرل کے جنگ و امن کے دور کا ساتھی ۔ |
آئکز (شاہینہ) | Hande Subaşı | فائزہ | حائمہ خاتون کی منہ بولی بیٹی اور ترگت کی بیوی |
سلجان خاتون (شہناز) | Didem Balçın | انجمن | گل دارو کی بیوی، سلیمان شاہ اور حلیمہ خاتون کی بہو. |
دمیر | Mehmet Çevik | آغا سجاد گل | قائی قبیلے کا لوہار اور سردار سلیمان شاہ کا قریبی دوست . |
کرداغلو | Hakan Vanlı | وحید اللہ خان | سردار سلیمان شاہ کا بھائی اور قبائلی معزز ۔ ایک خود غرض شخص . |
بامسی(بابر) | Nurettin Sönmez | ارطغرل چوہدری | ارطغرل کا قریبی دوست ۔ ترگت اور روشان کا ساتھی . |
روشان | Cavit Çetin Güner | نمعان خان | ارطغرل کا قریبی دوست ۔ بابر اور ترگت کا ساتھی . |
افشین بے (عارفین) | Turgut Tunçalp | جمال مجیب | سلجوق سلطنت کا ایک کماندار. |
گوکچے (روشنی) | Burcu Kıratlı | نمرہ | سلجان خاتون کی چھوٹی بہن ۔ ارطغرل کو پسند کرتی ہے۔ . |
شہزادہ نعمان | Sedat Savtak | خالد ظفر | سلجوق سلطنت کا جلاوطن شہزادہ ۔ حلیمہ خاتون کا باپ ۔ . |
استاد اعظم - پیتروچو | Levent Öktem | شاہ رخ مرزا | صلیبی جنگجوؤں کا رہنما ۔ جس کی زندگی کا مقصد مسلمانوں میں پھوٹ ڈلوا کر یروشلم واپس حاصل کرنا ہے ۔ . |
لیعیت (شہیر) | Burak Temiz | ظفر جمال | شہزادہ نعمان کا بیٹا اور حلیمہ خاتون کا چھوٹا بھائی . |
امیر العزیز | Mehmet Emin İnci | اسد گجر | حلب کا سلطان. |
شہاب الدین | Gökhan Atalay | خرم جمال | سلطان العزیز کا ماموں . |
اکچا کوجہ (آغا جان) | Hamit Demir | ۔ | قائی معزز اور سردار سلیمان شاہ کا گہرا دوست . |
الیاس فقیہہ | Fahri Öztezcan | طارق منصور | ابن عربی کے مرید اور ارطغرل کے ساتھی . |