پس پردہ گلوکار
فلمی نغمے گانے والے گلوکار کو پسِ پردہ گلوکار کہتے ہیں۔ پسی پردہ گلوکار پردے کے پیچھے گلوکاری کا کردار نبھاتے ہیں اور ان کے گائے ہوئے گیت اداکاروں کے لیے فلمائے جاتے ہیں۔ یعنی اداکاروں کے لیے پسِ پردہ گلوکاروں کی آواز استعمال کرتے ہیں۔
ہند و پاک کی پسِ پردہ گلوکاری اور گلوکارہ
ترمیمہند-پاک کی فلمی موسیقی اور گلوکاری کی عبرت انگیز داستان نغمے گانے والی خواتین یاپس پردہ گلوکاراؤں (پلے بیک سنگروں ) کے ذکر کے بغیر کبھی مکمل نہیں ہو سکتی۔ یہ پس پردہ گلوکار پردے کے پیچھے گلوکاری کا کردار نبھاتی ہیں جبکہ ان کے گائے ہوئے گیت اداکاروں کے لیے فلمائے جاتے ہیں‘ یعنی اداکاروں کے لیے پسِ پردہ گلوکاروں کی آواز استعمال کرتے ہیں۔ کانوں کی عیاشی میں مشغول شائقین کی نظر میں زہرہ بائی انبالے والی، خورشید بیگم، امیر بائی کرناٹکی، مبارک بیگم، اختری بائی، آشا بھونسلے، نورجہاں، شمشاد بیگم، ثریا، رینوکا دیوی، راجکماری اور پارول گھوش سمیت بے شمار نام ایسے ہیں جو موسیقی کی دنیا کی شناخت تسلیم کی جاتی ہے۔ ان تمام خواتین گلوکاراؤں کے گائے ہوئے بے شمار گانے ایسے ہیں جن کی بازگشت آلودہ ذہنوں میں آج تک’ ماند‘ نہیں پڑی ہے۔ ثریا سے شریا گھوشال تک کے اِس سفر میں ہندوستان سے ’ بلبل ہند‘ لتا منگیشکر، سلکھشنا پنڈت سے لے کر پاکستان کی مہناز تک کے نام اس لحاظ سے انتہائی منفرد نظر آتی ہیں کہ یہ گلوکارائیں گلوکاری پر اپنی زندگی نچھاور کر کے آج تک شادی شدہ زندگی سے محروم ہیں۔ یہ امر بھی عجیب ہے کہ شادی شدہ گلوکاراؤں کی آوازوں میں وقت کے ساتھ اس قدر تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں کہ ان کی آج کی آواز اپنی ہی ابتدائی آواز سے قطعی طور پر مختلف ہو گئی ہے۔ لیکن ثریا کی آواز ان کے آخری گیتوں تک اپنی بھرپور شناخت کی حامل تھی۔ اسی طرح فلم’محل‘میں گایا ہوا لتا منگیشکر کا پہلا فلمی گیت ’آئے گا، آئے گا‘ہو یا ان کی گائیکی کے آخری دور میں فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کا ٹائٹل گیت، لتا منگیشکر کی آواز کہیں بھی اپنے سامع پر اثرانداز ہوئے بغیر نہیں گذری۔ گیت ’دل تو پاگل ہے، دل دیوانہ ہے‘ کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں اس گیت کو گانے والی لتا منگیشکر اپنی 70کی دہائی میں ہوتے ہوئے بھی کنواری ہیں۔ برصغیر کی ابتدائی پلے بیک گانے والوں میں شامل شمشاد بیگم آج 94 برس کی ہو گئی ہیں۔
پس پردہ گلوکاروں کی فہرست
ترمیمبھارتی پسِ پردہ گلوکار
ترمیمگلوکارہ
ترمیم- الکا یاگنک
- الیشا چنائی
- الکا اجیت
- انوپما
- انوپما دیش پانڈے
- انورادھا پودوال
- انورادھا سری رام
- اوشا کھنّہ
- اوشا اتھوپ
- آشا بھونسلے
- بھانومتی
- بیلا شنڈے
- ثریا
- چترا سنگھ
- سندھیا مکھرجی
- سنیدھی چوہان
- سورنا لتا
- شمشاد بیگم
- شریا گھوشال
- شروتی پاٹھک
- فالگونی پاٹھک
- ہیما سردیسائی
- ہیم لتا
- جسپندر نرولا
- کویتا سبرامنیام
- کے ایس چترا
- لتا منگیشکر
- مہالکشمی ائیار
- مبارک بیگم
- منجری
- نور جہاں
گلوکار
ترمیم- ادت نرائن
- عدنان سمیع
- علی ظفر
- انور
- بال سبرامنیام
- بھوپین ہزاریکا
- بھوپندر سنگھ
- پنکج ادھاس
- پنکج ملک
- جگجیت سنگھ
- جیسو داس
- راحت فتح علی خان
- روپ کمار راٹھوڑ
- سریش واڈکر
- سکھوندر سنگھ
- سونو نگم
- شان
- شنکر مہادیون
- شیلیندر سنگھ
- طلعت محمود
- کشور کمار
- کمار سانو
- کندن لال سہگل
- کیلاش کھیر
- محمد رفیع
- محمد عزیز
- مکیش
- موہت چوہان
- منّا ڈے
- مہیندر کپور
- نتن مکیش
- ونود راٹھوڑ
- ہیمنت کمار
- ہمیش ریشمیا
- ہری ہرن