آزاد کشمیر

خود حکومتی انتظامیہ پاکستان
(آزاد جممو اور کشمیر سے رجوع مکرر)
  

آزاد کشمیر ریاست جموں و کشمیر کا وہ حصہ ہے جو خود مختار خطہ ہے لیکن پاکستان کے زیرِ انتظام ہے۔ اس کا باقاعدہ نام ریاست آزاد جموں و کشمیر ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین متنازع ہے۔ یہ علاقہ 13،300 مربع کلومیٹر (5،135 مربع میل) پر پھیلا ہے۔ آزاد کشمیر کا دار الحکومت مظفرآباد ہے اور ریاست آزاد جموں و کشمیر کی آبادی اندازہ 40 لاکھ ہے۔ اور یہاں پہاڑی زبان، ہندکو، گوجری، پنجابی اور کشمیری زبانیں بولی جاتی ہیں۔ آزاد کشمیر کی شرح تعلیم 65 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر
(اردو میں: آزاد جموں و کشمیر ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر
پرچم
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر
نشان

تاریخ تاسیس 24 اکتوبر 1947  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان
ملک   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت مظفر آباد   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 33°56′17″N 73°45′52″E / 33.938083333333°N 73.764555555556°E / 33.938083333333; 73.764555555556   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2]
رقبہ 13297 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 4567982 (تخمینہ ) (2008)  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
اوقات متناسق عالمی وقت+05:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان اردو ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-2 PK-JK  ویکی ڈیٹا پر (P300) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 1184196  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map
نقشہ

کشمیر اپنی قدرتی خوبصورتی اور دلکش مناظر کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور سیر و تفریح کے لیے لوگ بڑی تعداد میں آزاد کشمیر کا رُخ کرتے ہیں۔ انہی خوبصورت مناظر کی وجہ سے مغل شہنشاہ ظہیر الدین بابر نے کہا تھا کہ کشمیر زمین پر جنت ہے۔ آزاد کشمیر میں 10 اضلاع، 32 تحصیلیں اور 182 یونین کونسلیں ہیں۔ آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں ضلع باغ، ضلع بھمبر، ضلع پونچھ، ضلع سدھنوتی، ضلع کوٹلی، ضلع مظفر آباد، ضلع میر پور، ضلع نیلم، ضلع حویلی اور ضلع ہٹیاں شامل ہیں۔

جغرافیہ

ترمیم

آزاد جموں و کشمیر کا شمالی حصہ ہمالیہ کے نچلے علاقے پر محیط ہے، بشمول جام گڑھ چوٹی (4،734 میٹر یا 15،531 فٹ)۔ تاہم، وادی نیلم میں سروالی چوٹی (6326 میٹر) ریاست کی بلند ترین چوٹی ہے۔ اس علاقے میں موسم سرما اور گرمیوں میں بارش ہوتی ہے۔ مظفر آباد اور پٹن پاکستان کے گیلے علاقوں میں شامل ہیں۔ زیادہ تر علاقے میں، اوسط بارش 1400 ملی میٹر سے تجاوز کر گئی ہے، سب سے زیادہ اوسط بارش مظفر آباد کے قریب ہوتی ہے (تقریبا 1800 ملی میٹر)۔ گرمیوں کے موسم میں، دریائے جہلم اور لیپا میں مون سون کا سیلاب انتہائی بارشوں اور برف پگھلنے کی وجہ سے عام ہے۔

آزاد کشمیر کی ریاستی علامات
ریاستی جانور  
ریاستی پرندہ  
ریاستی درخت  
ریاستی پھول  
ریاستی کھیل  

ترقی

ترمیم

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پراجیکٹ رپورٹ کے مطابق بینک نے آزاد کشمیر کے لیے صحت، تعلیم، غذائیت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں ترقیاتی اہداف مقرر کیے ہیں۔ پورے منصوبے پر 76 ملین امریکی ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔[3] جرمنی، 2006ء سے 2014ء کے درمیان، AJK ہیلتھ انفراسٹرکچر پروگرام کے لیے 38 ملین ڈالر کا عطیہ بھی دے چکا ہے۔[4]

انتظامی تقسیم

ترمیم
 
آزاد کشمیر کا دار الحکومت مظفر آباد
 
باغ، آزاد کشمیر

ریاست انتظامی طور پر تین ڈویژنوں میں تقسیم ہے جو دس اضلاع میں تقسیم ہے۔[5]

ڈویژن اضلاع رقبہ (کلومیٹر2) آبادی (2017ء کی مردم شماری) ہیڈکوارٹر
میر پور ضلع میرپور 1,010 456,200 میرپور،آزاد کشمیر
ضلع کوٹلی 1,862 774,194 کوٹلی
ضلع بھمبر 1,516 420,624 بھمبر
مظفر آباد ضلع مظفر آباد 1,642 650,370 مظفر آباد
ضلع ہٹیاں 854 230,529 ہٹیاں بالا
ضلع نیلم 3,621 191,251 آٹھمقام
پونچھ ضلع پونچھ 855 500,571 راولا کوٹ
ضلع حویلی 600 152,124 فارورڈ کہوٹہ
باغ 768 371,919 باغ
ضلع سدھنوتی 569 297,584 پلندری
کل 10 اضلاع 13,297 4,045,366 مظفر آباد
 
کوٹلہ، ضلع باغ
 
دھیرکوٹ پارک، ضلع باغ

تعلیم

ترمیم

2004ء میں آزاد کشمیر میں شرح خواندگی 62 فیصد تھی جو پاکستان کے کسی بھی دوسرے علاقے سے زیادہ ہے۔ آزاد کشمیر کی موجودہ شرح خواندگی 2018ء میں 76.60٪ ہے۔ اور یہ 2019ء میں 76.80 فیصد رہا۔ تاہم، پاکستان میں اوسط 2.9 فیصد کے مقابلے میں صرف 2.2 فیصد گریجویٹ تھے۔

یونیورسٹی

ترمیم

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کی طرف سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کی فہرست درج ذیل ہے۔[6]

یونیورسٹی جگہ(s) قائم شدہ قسم Specialization ویب گاہ
میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میرپور،آزاد کشمیر 1980 (2008)* عوامی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی [1]
جامعہ آزاد جموں و کشمیر مظفر آباد 1980 عوامی جنرل [2]
جامعہ آزاد جموں و کشمیر (نیلم کیمپس) ضلع نیلم 2013 عوامی جنرل [3]
جامعہ آزاد جموں و کشمیر (جہلم ویلی کیمپس) ضلع ہٹیاں 2013 عوامی جنرل [4]
الخیر یونیورسٹی میرپور،آزاد کشمیر 1994 (2011*) نجی جنرل [5]
محی الدین اسلامک یونیورسٹی نیرین شریف 2000 نجی جنرل [6]
یونیورسٹی آف پونچھ (راولاکوٹ کیمپس) راولا کوٹ 1980 (2012)* عوامی جنرل [7]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ upr.edu.pk (Error: unknown archive URL)
یونیورسٹی آف پونچھ (ایس ایم کیمپس، مونگ، ضلع سدھنوتی) ضلع سدھنوتی 2014 عوامی جنرل [8]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ upr.edu.pk (Error: unknown archive URL)
یونیورسٹی آف پونچھ (کہوٹہ کیمپس، ضلع حویلی) ضلع حویلی 2015 عوامی جنرل [9]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ upr.edu.pk (Error: unknown archive URL)
ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ باغ 2013 عوامی جنرل [10]
یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹلی 2014 عوامی جنرل [11]
میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (بھمبر کیمپس) بھمبر 2013 عوامی سائنس اور انسانیت [12]

* یونیورسٹی کا درجہ دیا۔

کیڈٹ کالج پالندری

ترمیم

میڈیکل کالج

ترمیم

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی طرف سے 2013 تک تسلیم شدہ انڈر گریجویٹ میڈیکل اداروں کی فہرست درج ذیل ہے۔[7]

نجی میڈیکل کالج

ترمیم

تفریحی مقام

ترمیم

اہم سیاحتی مقامات

ترمیم
 
بنجوسہ جھیل
 
ٹولی پیر
 
جگران

متعلقہ مضامین

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1.    "صفحہ آزاد کشمیر في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2024ء 
  2.     "صفحہ آزاد کشمیر في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2024ء 
  3. "Report and Recommendation of the President to the Board of Directors on a Proposed Loan to the Islamic Republic of Pakistan for the Multisector Rehabilitation and Improvement Project for Azad Jammu and Kashmir" (PDF)۔ Asian Development Bank۔ November 2004۔ اخذ شدہ بتاریخ April 6, 2020 
  4. "Pakistan Donor Profile and Mapping" (PDF)۔ United Nations in Pakistan۔ August 2014۔ December 15, 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ February 5, 2017 
  5. "Administrative Setup."۔ ajk.gov.pk۔ April 9, 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ May 17, 2010 
  6. "Our Institutions"۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن۔ October 29, 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ November 19, 2013 
  7. "Recognized medical colleges in Pakistan"۔ پاکستان میڈیکل کمیشن۔ August 19, 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ November 19, 2013