دہلی سلطنت کے حکمرانوں کی فہرست

فہرست

دہلی سلطنت کا آغاز خاندان غلاماں سے ہوا اور اس کا خاتمہ لودھی خاندان پر ہوا۔ 1206ء میں سلطان قطب الدین ایبک، لاہور میں تخت نشیں ہوا اور اس طرح دہلی سلطنت کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا۔ دہلی سلطنت کے 320 سالہ دور حکومت میں پانچ خاندانوں نے حکومت کی۔ غوری سلطنت کی طرف سے جنوبی ایشیا کی فتح کے بعد ان خاندانوں نے دہلی سلطنت پر ترتیب وار حکومت کی جن میں خاندان غلاماں (1206ء-1290ء)، خلجی خاندان (1290ء-1320ء)، تغلق خاندان (1320ء-1414ء)، [1][1] سید خاندان (1414ء-1451ء) اور لودھی خاندان (1451ء-1526ء)شامل ہیں۔[2] 21 اپریل1526ء کو ابراہیم لودھی کو ظہیر الدین بابر نے پہلی جنگ پانی پت میں شکست دے کر دہلی سلطنت کا خاتمہ کر دیا اور یہ سلطنت مغلیہ سلطنت میں ضم ہو گئی۔[3][4]

دہلی سلطنت
سابقہ بادشاہت
آخری سلطان کے دور کا سکہ
اولین بادشاہ/ملکہ قطب الدین ایبک
آخری بادشاہ/ملکہ ابراہیم لودھی
انداز سلطان, شہنشاہوں کے شہنشاہ, شاہ
سرکاری رہائش گاہ * لاہور (1206ء–1210ء)
تقرر کنندہ موروثی
بادشاہت کا آغاز 1206ء
بادشاہت کا آختتام 1526ء

بارہویں صدی میں شہاب الدین غوری نے غزنی، ملتان، سندھ، لاہور اور دہلی کو فتح کیا اور 1206ء میں اس کی شہادت کے بعد اس کا ایک غلام جرنیل قطب الدین ایبک دہلی میں تخت نشین ہوا اور اس طرح دہلی سلطنت کی حکومت کا آغاز ہوا۔ خاندان غلاماں کے کل گیارہ حکمران گذرے ہیں۔ اس خاندان نے دہلی پر84 سال حکومت کی۔ خاندان غلاماں کے بعد خلجی خاندان کاظہور ہوا۔ اس خاندان کے چار سلطانوں نے 31 سال دہلی پر حکومت کی۔ خلجی خاندان کے بعد تغلق خاندان بر سرائے اقتدار آیا اور اس خاندان کے 9 سلطانوں نے دہلی پر 94 سال حکومت کی۔ تغلق خاندان کے بعد دہلی کے تخت پر سید خاندان کا قبضہ ہو گیا۔ اس خاندان کے چار سلطانوں نے 37 سال دہلی کے تخت پر حکومت کی۔ سید خاندان کے بعد دہلی کے تخت پر لودھی خاندان قابض ہوا اور اس خاندان کے تین سلطانوں نے دہلی پر 75 سال حکومت کی۔ اس فہرست میں دہلی سلطنت کے حکمران ترتیب وار تاریخ کے لحاظ سے شامل ہیں۔[5][6]

خاندان غلاماں (1206-1290)

ترمیم

خاندان غلاماں کی حکومت 1206ء میں قائم ہوئی اور 1290ء میں شمس الدین کیومرث پر اس خاندان کا خاتمہ ہوا۔ اس خاندان نے 84 سال حکومت کی۔[7][8][9]

نمبر شمار نام سلاطین تاریخ پیدائش موت کی تاریخ دورِ حکومت کا آغاز اقتدار کا خاتمہ تفصیلات
1 قطب الدین ایبک 1150ء 14 نومبر 1210ء 25 جون 1206ء 14 نومبر 1210ء
2 آرام شاہ نامعلوم جون 1211ء دسمبر 1210ء جون 1211ء قطب الدین ایبک کا بیٹا
3 التمش نامعلوم 30 اپریل 1236ء جون 1211ء 30 اپریل 1236ء قطب الدین ایبک کے داماد
4 رکن الدین فیروز (فیروز اول) نامعلوم 19 نومبر 1236ء اپریل/مئی 1236ء نومبر 1236ء التمش کا بیٹا
5 رضیہ سلطانہ نامعلوم 15 اکتوبر 1240ء نومبر 1236ء 20 اپریل 1240ء التمش کی بیٹی
6 معز الدین بہرام شاہ 9 جولائی 1212ء 15 مئی 1242ء مئی 1240ء 15 مئی 1242ء التمش کا بیٹا
7 علاؤالدین مسعود شاہ نامعلوم 10 جون 1246ء مئی 1242ء 10 جون 1246ء رکن الدین فیروز کا بیٹا
8 ناصر الدین محمود شاہ (محمود اول) 1229ء یا 1230ء 18 فروری 1266ء 10 جون 1246ء 18 فروری 1266ء التمش کا پوتا
9 غیاث الدین بلبن 1216ء 1287ء فروری 1266ء 1287ء التمش کے دربار میں ترک رئیس
10 معز الدین کیقباد 1269ء 1 فروری 1290ء 1287 1 فروری 1290ء بلبن کا پوتا
11 شمس الدین کیومرث 1285/1287 13 جون 1290ء 1 فروری 1290ء 13 جون 1290ء کیقباد کا بیٹا

خلجی خاندان (1290-1320)

ترمیم

خاندان غلاماں کے بعد 1290ء سے 1320ء تک خلجی بادشاہ ہندوستان پر حکمران رہے۔ خلجی خاندان کی بنیاد جلال الدین خلجی نے رکھی۔[10]

نمبر شمار نام سلاطین تاریخ پیدائش تاریخ وفات دورِ حکومت کا آغاز اقتدار کا خاتمہ تفصیلات
12 جلال الدین خلجی (فیروز ثانی) 1220ء 19 جولائی 1296ء 13 جون 1290ء 19 جولائی 1296ء
- رکن الدین ابراہیم نامعلوم 1296ء کے بعد جولائی 1296ء نومبر 1296ء جلال الدین خلجی کا بیٹا۔ اس نے مختصر وقت کے لیے حکومت کی۔
13 علاؤالدین خلجی 1296ء 4 جنوری 1316ء نومبر 1296ء 4 جنوری 1316ء جلال الدین خلجی کا بھتیجا
14 شہاب الدین عمر 1310ء یا 1311ء اپریل 1316ء 5 جنوری 1316ء اپریل 1316ء علاؤ الدین خلجی کا بیٹا
15 قطب الدین مبارک شاہ 1299ء 9 جولائی 1320ء 14 اپریل 1316ء یکم مئی 1320ء علاؤ الدین خلجی کا بیٹا

خاندانوں سے باہر (1320ء)

ترمیم
نمبر شمار نام تاریخ پیدائش تاریخ وفات دورِ حکومت کا آغاز اقتدار کا خاتمہ تفصیلات
16 خسرو خان نامعلوم 1320ء 10 جولائی 1320ء 5 ستمبر 1320ء اس نے مختصر وقت کے لیے حکومت کی، خاندان کی بنیاد نہیں رکھی۔

تغلق خاندان (1320-1414)

ترمیم

ہندوستان میں خلجی خاندان کے بعد سلطان غیاث الدین تغلق نے دہلی پر تغلق خاندان کی حکومت قائم کی۔ یہ خاندان 1414ء تک حکمران رہا۔[11]

نمبر شمار نام سلاطین تاریخ پیدائش تاریخ وفات دورِ حکومت کا آغاز اقتدار کا خاتمہ تفصیلات
17 غیاث الدین تغلق (تغلق اول) نامعلوم 1 فروری 1325ء 8 ستمبر 1320ء 1 فروری 1325ء
18 محمد بن تغلق (محمد ثانی) 1290ء 20 مارچ 1351ء 1 فروری 1325ء 20 مارچ 1351ء غیاث الدین تغلق کا بیٹا
19 فیروز شاہ تغلق (فیروز سوم) 1309ء 20 ستمبر 1388ء 23 مارچ 1351ء 20 ستمبر 1388ء غیاث الدین تغلق کا داماد
20 تغلق خان (تغلق دوم) نامعلوم 14 مارچ 1389ء 20 ستمبر 1388ء 14 مارچ 1389ء فیروز شاہ تغلق کا پوتا
21 ابوبکر شاہ نامعلوم 1390ء کے بعد 15 مارچ 1389ء اگست 1390ء فیروز شاہ تغلق کا پوتا
22 ناصر الدین محمد شاہ سوم (محمد سوم) نامعلوم 20 جنوری 1394ء 31 اگست 1390ء 20 جنوری 1394ء فیروز شاہ تغلق کا بیٹا
23 علاء الدین سکندر شاہ نامعلوم 8 مارچ 1394ء 22 جنوری 1394ء 8 مارچ 1394ء ناصر الدین محمد شاہ سوم کا بیٹا
24 ناصر الدین محمود شاہ تغلق نامعلوم فروری 1413ء مارچ 1394ء فروری 1413ء ناصر الدین محمد شاہ سوم کا بیٹا
- ناصر الدین نصرت شاہ تغلق نامعلوم 1398ء یا 1399ء جنوری 1395ء 1398ء یا 1399ء تغلق خان کے بھائی۔ محمود شاہ کا مخالف بادشاہ، تخت کا دعویدار، ذیلی حکمران۔
- ناصر الدین محمود شاہ 1399ء  – 1412ء

سید خاندان (1414-1451)

ترمیم

سید خاندان نے ہندوستان میں 1414ء سے 1451ء تک دہلی سلطنت پر حکومت کی ـ یہ تغلق خاندان کو ہٹانے میں کامیابی کے بعد بر سر اقتدار آئے تھےـ۔[12][13][14]

نمبر شمار نام سلاطین تاریخ پیدائش تاریخ وفات دورِ حکومت کا آغاز اقتدار کا خاتمہ تفصیلات
25 خضر خان نامعلوم 20 مئی 1421ء 28 مئی 1414ء 20 مئی 1421ء
26 مبارک شاہ نامعلوم 19 فروری 1434ء 21 مئی 1421ء 19 فروری 1434ء خضر خان کا بیٹا
27 محمد شاہ (محمد چہارم) نامعلوم جنوری 1445ء فروری 1434ء جنوری 1445ء خضر خان کا پوتا
28 عالم شاہ نامعلوم جولائی 1478ء جنوری 1445ء 19 اپریل 1451ء محمد شاہ کا بیٹا

لودھی خاندان (1451-1526)

ترمیم

لودھی سلطنت، دہلی کی آخری سلطنت تھی جو 1451ء سے 1526ء تک قائم رہی۔[15][16][17]

نمبر شمار نام سلاطین تاریخ پیدائش تاریخ وفات دورِ حکومت کا آغاز اقتدار کا خاتمہ تفصیلات
29 بہلول لودھی 1420ء 12 جولائی 1489ء 19 اپریل 1451ء 12 جولائی 1489ء
30 سکندر لودھی (سکندر ثانی) 17 جولائی 1458ء 21 نومبر 1517ء 17 جولائی 1489ء 21 نومبر 1517ء بہلول لودھی کا بیٹا
31 ابراہیم لودھی 1480ء 21 اپریل 1526ء نومبر 1517ء 21 اپریل 1526ء سکندر لودھی کا بیٹا

خاندانی شجرہ نسب

ترمیم

خاندان غلاماں (1206ء-1290ء)

ترمیم
خاندان غلاماں
قطب الدین ایبک
(1)
د. 1206-1210
آرام شاہ
(2)
د. 1210-1211
التمش
(3)
د. 1211-1236
رکن الدین فیروز
(4)
د. 1236
رضیہ سلطانہ
(5)
د. 1236-1240
معز الدین بہرام شاہ
(6)
د. 1240-1242
ناصر الدین محمود شاہ (محمود اول)
(8)
د. 1246-1266
علاؤالدین مسعود شاہ
(7)
د. 1242-1246
غیاث الدین بلبن
(9)
د. 1266-1286
ناصر الدین بغرا خان
معز الدین کیقباد
(10)
د. 1287-1290
شمس الدین کیومرث
(11)
د. 1290

خلجی خاندان (1290-1320)

ترمیم
خلجی خاندان
یوگرش
جلال الدین خلجی
(12)
د. 1290-1296
شہاب الدین مسعود
علاؤالدین خلجی
(13)
د. 1296-1316
شہاب الدین خلجی
(14)
د. 1316
قطب الدین مبارک شاہ
(15)
د. 1316-1320
خسرو خان
(16)
د. 1320

تغلق خاندان (1320-1413)

ترمیم
تغلق خاندان
غیاث الدین تغلق
(17)
د. 1320-1325
ملک رجب
محمد بن تغلق
(18)
د. 1325-1351
فیروز شاہ تغلق
(19)
د. 1351-1388
فتح خانظفر خانناصر الدین محمد شاہ ثالث
(22)
د. 1390-1394
تغلق خان
(20)
د. 1388-1389
ابوبکر شاہ
(21)
د. 1389-1390
علاء الدین سکندر شاہ
(23)
د. 1394
ناصر الدین محمود شاہ تغلق
(24)
د. 1394-1413

سید خاندان (1414-1451)

ترمیم
سید خاندان
خضر خان
(25)
د. 1414-1421
مبارک شاہ
(26)
د. 1421-1434
فرید خان
محمد شاہ
(27)
د. 1434-1445
عالم شاہ
(28)
د. 1445-1451

لودھی خاندان (1451-1526)

ترمیم
لودھی خاندان
بہلول لودھی
(29)
د. 1451-1489
سکندر لودھی
(30)
د. 1489-1517
ابراہیم لودھی
(31)
د. 1517-1526

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Sailendra Sen (2013)۔ A Textbook of Medieval Indian History۔ Primus Books۔ صفحہ: 68–102۔ ISBN 978-9-38060-734-4 
  2. Chapman, Graham. "Religious vs. regional determinism: India, Pakistan and Bangladesh as inheritors of empire." Shared space: Divided space. Essays on conflict and territorial organization (1990): 106-134.
  3. Delhi Sultanate, Encyclopædia Britannica
  4. A. Schimmel, Islam in the Indian Subcontinent, Leiden, 1980
  5. "آسمائے سلاطین ہند - Punjnud.com"۔ www.punjnud.com۔ 2021-12-29۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2023 
  6. "سلاطین دہلی - وجود"۔ www.wujood.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2023 
  7. Richard M. Eaton (25 July 2019)۔ India in the Persianate Age: 1000-1765۔ Penguin UK۔ صفحہ: 45–57۔ ISBN 978-0-14-196655-7 
  8. Satish Chandra (2004)۔ Medieval India: From Sultanat to the Mughals-Delhi Sultanat (1206-1526) - Part One (بزبان انگریزی)۔ Har-Anand Publications۔ صفحہ: 43–44۔ ISBN 978-81-241-1064-5 
  9. "خاندان غلاماں۔۔۔۔(1206ءسے 1290ءتک)"۔ Daily Pakistan (بزبان انگریزی)۔ 2022-04-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2023 
  10. "خاندانِ خلجی۔۔۔۔۔۔(1290ءسے 1320ءتک)"۔ Daily Pakistan (بزبان انگریزی)۔ 2022-04-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2023 
  11. "خاندان تغلق اور خونی سلطان۔۔۔۔(1320ءسے 1414ءتک)"۔ Daily Pakistan (بزبان انگریزی)۔ 2022-04-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2023 
  12. Nizami, K.A. (1970, reprint 2006) A Comprehensive History of India, Vol-V, Part-1, People Publishing House, آئی ایس بی این 81-7007-158-5, p.631
  13. Journal: Issues 1-3۔ Aligarh Historical Research Institute۔ 1941۔ صفحہ: 73 
  14. Masudul Hasan, Abdul Waheed۔ Outline History of the Islamic World۔ the University of Michigan۔ صفحہ: 1974 
  15. Mahajan, V.D. (1991, reprint 2007). History of Medieval India, Part I, New Delhi: S. Chand, آئی ایس بی این 81-219-0364-5, p. 244
  16. D. R. SarDesai (2008)۔ India The Definitive History۔ Westview Press۔ صفحہ: 146۔ ISBN 978-0-8133-4352-5 
  17. John F. Richards (August 1965)۔ "The Economic History of the Lodi Period: 1451-1526"۔ Journal of the Economic and Social History of the Orient۔ 8 (1): 47–67۔ ISSN 0022-4995۔ JSTOR 3596342۔ doi:10.1163/156852065X00020 

بیرونی روابط

ترمیم