راجا سردیو

ترمیم

یہ مضمون راجا سردیو بغیر کسی حوالہ جات کے ہے۔اس نام سے دیگر کسی زبان میں کوئی ویکی مضمون موجود نہیں ہے۔--Faranjuned (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:48، 18 جنوری 2019ء (م ع و)

2019ء کے مضیفین کے انتخابات

ترمیم
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

@Tahir mq، Obaid Raza، Arif80s، اور محمد شعیب:

2019ء کے مضیفین کے انتخابات (Stewards Elections 2019) کے مرحلے جاری ہیں۔ اس میں ہر فعال صارف خود کو نامزد کر سکتا ہے۔ ایسے میں کیا ہی خوب ہو اگر اردو ویکی پیڈیا سے کوئی شخص مضیف منتخب ہو۔ اس سلسلے میں چند تجاویز ہیں:

  1. تعداد ترامیم کے لحاظ اس جلیل القدر عہدے کے لیے اصح شخصیت طاہر محمود صاحب ہیں۔ اس لیے ان سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پہلے کہا جانا چاہیے۔
  2. اگر وہ راضی ہوں، تو ہماری تائید ان کے ساتھ ہے۔ بصورت دیگر عبید رضا صاحب اصح ہیں کیوں کہ وہ بھی ایک فعال صارف ہیں اور ہمہ ویکی پہنچ اور ترامیم کی صحت کلام پر عقابی نظر رکھتے ہیں۔
  3. اگر وہ راضی ہوں، تو ہماری تائید ان کے ساتھ ہے۔ بصورت دیگر شعیب صاحب کا میں نام تجویز کرنا چاہوں تکنیکی معاملوں میں کافی اعلٰی مقام رکھتے ہیں اور ان کا شعیب روبہ کئی ویکیوں پر کمال کی دیکھ ریکھ کر رہا ہے۔
  4. اگر وہ راضی ہوں، تو ہماری تائید ان کے ساتھ ہے۔ بصورت دیگر میں عارف سومرو صاحب کا نام تجویز کرنا چاہوں گا جو عالمی ادب پر گہری دل چسپی رکھتے ہیں۔
  5. اس انتخابی گہماگہمی سے میں خود کو الگ رکھنا چاہوں گا۔ میں 2016ء اور 2017ء میں انتخابات کا حصہ رہا بھی ہوں اور شکست سے دوچار بھی ہو چکا ہوں۔
  6. اگر ان حضرات کے علاوہ کوئی شخص جو اہلیتی جانچ پر کھرا اترتا ہو، اپنا نام آگے کر سکتا ہے، ہم گفتگو کے بعد اس کی اجتماعی تائید پر غور کر سکتے ہیں۔
  7. میرے ذہن میں تجویز احمد نثار صاحب کو آگے کرنے کی بھی ہے، اگر اردو ویکی پیڈیا سے کوئی آگے آ ہی نہ رہا ہو۔ وہ کبھی اردو اور تیلگو ویکیپیڈیاؤں کے مشترکہ منتظم رہے ہیں۔ اب وہ زیادہ تر ہندی ویکی پر ترمیم کرتے ہیں، حالانکہ وہ کہیں کے بھی منتظم فی الوقت نہیں ہیں، مگر اہلیتی جانچ میں کھرے اترتے ہیں۔ وہ نہ صرف ہندی، تیلگو اور اردو سے ووٹ بٹور سکتے ہیں، بلکہ کئی بھارتی زبانوں کے ویکی صارفین کے ووٹ لا سکتے ہیں۔ وہ اردو اور ہندی کی یک گونگی کی بھی بات اپنے انٹرویو میں کر چکے ہیں۔ اس وجہ ہم اگر انہیں اپنا نمائندہ بناتے ہیں تو امید کر سکتے ہیں کہ وہ ان شاء اللہ آگے بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:43، 19 جنوری 2019ء (م ع و)
محترم آپ نے دو بار کوشش کی، اس ہی لیے تو اس بار آپ کے لیے مزید مناسب ہو گا، نئے بندے کو پھر کچھ لوگ کم ووٹ دیں گے، آپ کو بھی کئی ویکیوں سے ووٹ مل سکتے ہیں، اس وقت تو ویسے بھی اردو ویکی پر ووٹ دینے کی اہلیت والے دو گنا ہیں، آپ انگریزی زبان میں بھی مجھ سے تو بہتر ہیں، باقی ممکن ہے طاہر صاحب اس معاملے میں آپ سے آگے ہوں، لیکن ظاہر ہے وہ اس دیگر ویکیوں سے ووٹ نہیں لے پائیں گے، شعیب بھائی اور آپ میں سے ایک نے حصہ لینا ہے۔ اردو ویکی سے کتنے ووٹ دینے کے اہل موجود ہیں، وہ دیکھ کر بتاتا ہوں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:34، 20 جنوری 2019ء (م ع و)
میری رائے بھی یہی ہے کہ مزمل الدین یا طاہر محمود صاحبان میں سے کوئی ایک پیش قدمی کرے۔ :)  —خادم—  مورخہ 20 جنوری 2019ء، بوقت 6 بج کر 05 منٹ (بھارت)
جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، اس وقت میں ذہنی طور اس عہدے کے لیے امیدوار بننے تیار نہیں ہوں۔ جو ممکنہ امیدوار ہو سکتے ہیں ان کا میں تذکرہ کر چکا ہوں۔ گفتگو میں جو بھی امیدوار اصح نکلے میری طرف سے اس کی مکمل تائید ہے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:12، 20 جنوری 2019ء (م ع و)
احمد نثار صاحب اگر نام دیں تو، تب بھی ہم اردو والے ووٹ دیں گے، کوئی بھی پنجابی، سندھی، پشتو، ہندی بنگلہ سے ہو تو اس کو ووٹ دیں، چائے وہ کوئی بھی ہو، اس میں بہرحال اردو ویکی کا کسی نہ کسی طرح بھلا ہی ہو گا۔ شعیب بھائي یا آپ میں سے کوئی ایک ضرور کرے۔ (ایک کا اس لیے کہہ رہا ہوں کہ آدھے سے زیادہ ووٹ مخصوص لوگوں ہی نے دینے ہیں، اس لیے دو امیدوار ہونے کی صورت میں، مسئلہ ہو سکتا ہے)۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:17، 20 جنوری 2019ء (م ع و)
میری رائے میں اس وقت سب سے بہترین امیدوار سید مزمل الدین صاحب ہیں کیوں کہ وہ دیگر ویکیز سے ووٹ لے سکتے ہیں۔ سندھی ویکی سے ووٹ کے لیے میں ذاتی طور پر درخواست کروں گا۔ امید ہے وہاں سے ووٹ مل جائیں گے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:05، 21 جنوری 2019ء (م ع و)
اردو ویکی سے 23 صارف ووٹ دینے کے اہل ہیں، اس وقت۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:42، 21 جنوری 2019ء (م ع و)
  • میں مزمل صاحب یا اردو ویکیپیڈیا (گھر ویکی) سے کسی دوسرے اہل صارف کے لیے عربی سے بھی ووٹ دلوا سکتا ہوں۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 10:04، 21 جنوری 2019ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


2019ء کے مضیفین کے انتخابات کے اہل امیدواروں کے بارے میں ایک مضیف کا تبصرہ

ترمیم
آپ کی فہرست میں درج امیدواروں میں میں سمجھتا ہوں کہ عبید رضا کے لیے بہترین موقع ہے۔ مضیفین کے امیدواروں سے عمومًا یہ امید کی جاتی ہے کہ انہیں مختلف منصوبہ جات کا تجربہ ہو، بالخصوص ہمہ لسانی ماحول کا۔ عبید رضا کے پاس اس طرح کا کچھ تجربہ ہے۔ کامیاب امیدوار عمومًا میٹا پر بھی تجربہ رکھتے ہیں یا عالمی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں جیسے تخریب کاری کا مقابلہ۔ اس سال اس بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا، مگر اردو ویکی کے کوئی صارفین اگر دلچسپی رکھتے ہیں تو وہ ان معاملوں میں اگلے سال تک فعال رہ سکتے ہیں تاکہ اگلے مضفین کے انتخابات میں وہ بہتر موقع پا سکیں۔

اپنے بیان میں میں سفارش کروں گا کہ کوئی صارف خود کے انتظامی آلات کے تجربے، بین الویکی تجربے، دیگر صارفین سے معاملات کے تجربے اور مضیفین کی پالیسیوں پر عمل آوری کے لیے اپنی رضا مندی اور اپنے رول کو سیکھنے کی رضا مندی کا اظہار کرے۔ اس سے قبل راز داری یا نجی معلومات پر کام کرنے کا پہلے کا تجربے کا تذکرہ، خاص کر ویکی پر بھی مدد گار ہو گا۔

آپ جنہیں بھی آگے کریں اسے میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کروں گا۔ میں اس بیان کے عوام کے آگے ظاہر ہونے کی صورت میں فیڈ بیک کے لیے بھی تیار ہوں۔

اس بات کی عبید صاحب کو اطلاع دی گئی۔ جب وہ یا کوئی اور آگے نہیں آیا تو موصوف نے یہ تبصرہ کیا:

میں اگلے سال ان کی (عبید رضا) کی امیدواری کو دیکھوں گا۔ اگر آپ بھی دلچسپی رکھتے ہیں تو میں یہ سفارش کروں گا کہ میٹا پر آپ سرگرم ہوں اور کچھ عالمی اور بین المنصوبہ معاملات میں شامل ہو جائیں۔ اگلے سال کے انتخابات تک کی تیاری کے لیے آپ کے پاس ایک سال کا وقت ہے۔

ان ہدایات کو سبھی اردو ویکی پیڈیا صارفین اور عبید رضا صاحب نوٹ فرما لیں۔ شکریہ۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:35، 6 فروری 2019ء (م ع و)

بہت شکریہ! میں نے اسی وقت مسینجر پر اپنا عذر پیش کر دیا تھا، ہاں اگلے سال کے لیے ضرور ذہن بنا رہا ہوں اور پوری کوشش ہو گی کہ اگلے سال ایک نہیں کم از کم دو صارفین اردو ویکی سے تعلق رکھنے والے ہوں (جن کا تعلق اردو ویکی سے بھی ہو)۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:24، 6 فروری 2019ء (م ع و)
بہت زبردست۔ سید مزمل الدین صاحب اگر مضیفین کے اگلے سال کے انتخابات کے لیے آپ راضی نہ ہوئے تو عبید رضا صاحب اردو ویکیپیڈیا سے متفقہ امیدوار ہوں گے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:57، 7 فروری 2019ء (م ع و)
میری رائے ہے کہ ان سب سے پہلے ہمیں اردو ویکیپیڈیا کو gs wiki (چھوٹی ویکی) کی فہرست سے نکالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس کے لیے بس ایک رائے شماری درکار ہوگی۔ :)  —خادم—  مورخہ 7 فروری 2019ء، بوقت 2 بج کر 50 منٹ (بھارت)
عبید رضا صاحب، اچھی بات ہے کہ مضیفین کی جماعت میں کچھ تو تائید آپ کو آج بھی حاصل ہے۔ محمد عارف سومرو صاحب، محمد شعیب صاحب اور بخاری صاحب، آپ اور دیگر منتظمین اس گفتگو کی روشنی میں اگلے سال کے لیے خود کو تیار کر سکتے ہیں۔ نیچے کی رائے شماری میں میں اپنی تائید درج کر چکا ہوں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:20، 10 فروری 2019ء (م ع و)

عالمی منتظمین کے زیر انتظام ویکیوں کی فہرست سے اردو ویکیپیڈیا کا اخراج

ترمیم
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

ویکیوں کی فہرست میں ایسی کچھ ویکیاں (gs wikis) ہیں جنہیں عالمی منتظمین (global sysops) بھی سنبھالتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہمارے پاس فعال منتظمین کی بڑی تعداد موجود ہے، اس لیے ان عالمی منتظمین کی ہمیں ضرورت نہیں۔ ذیل میں اپنی تائیدی یا تنقیدی آرا سے نوازیں، تاکہ میٹاویکی پر موجود stewards سے کہہ کر اردو ویکیپیڈیا کو فہرست سے نکالا جا سکے۔ ممنون! :)  —خادم—  مورخہ 7 فروری 2019ء، بوقت 2 بج کر 58 منٹ (بھارت)

تائید

ترمیم
  1.   بھرپور تائید  قابل ستائش۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 09:31، 7 فروری 2019ء (م ع و)
  2.   تائید آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:35، 7 فروری 2019ء (م ع و)
  3.   تائید — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Muzaffar Ali Muzaffar (تبادلۂ خیالشراکتیں)
  4.   بھرپور تائید --عبدالمعید عبدہ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:42، 7 فروری 2019ء (م ع و)
  5.   تائید Arslanulhaq (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:40، 7 فروری 2019ء (م ع و)
  6.   تائید فیصل انس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:04، 7 فروری 2019ء (م ع و)
  7.   تائید --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:11، 7 فروری 2019ء (م ع و)
  8.   تائید--محسن خان ندوی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:45، 7 فروری 2019ء (م ع و)
  9.   تائید --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:22، 7 فروری 2019ء (م ع و)
  10.   تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:40، 8 فروری 2019ء (م ع و)
  11.   تائید --Faranjuned (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:16، 10 فروری 2019ء (م ع و)

تبصرہ

ترمیم

کیا چھوٹی ویکی کا اپنی طرف سے رائے شماری کرانا اور اس پر عمل درآمد کے لیے میٹا والوں کو کہنا، قبول کیا جائے گا! مزید یہ کہ چھوٹی اور بڑی ویکی کی تعریف کیا طے شدہ ہے اور اردو ویکی تعریف (اگر کوئی طے شدہ ہے) کے مطابق اب چھوٹی ویکی نہیں؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:07، 10 فروری 2019ء (م ع و)

جی قبول کیا جائے گا، عالمی منتظمین کے زیر انتظام ویکیوں کا صفحہ تعارف ملاحظہ فرمائیں۔ عموماً چھوٹی ویکی اس ویکی کو کہا جاتا ہے جسے عالمی منتظمین بھی سنبھالتے ہیں۔ :)  —خادم—  مورخہ 12 فروری 2019ء، بوقت 5 بج کر 23 منٹ (بھارت)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


Saneha sahiwal

ترمیم

Shueb bhai saneha sahiwal k mutaluq be urdu Wikipedia mn update kren

تنظیمی ڈھانچہ

ترمیم

اردو ویکیپیڈیا کس کی ذمہ داری ہے؟ تمام ویکیپیڈین جو اردو ویکیپیڈیا پر مندرج ہیں کی ہے اور کسی کی بھی نہیں۔

گو کہ اردو ویکیپیڈیا پر خاطر خواہ تعداد میں منتظمین اور صارفین موجود ہیں تاہم اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ کئی کام جنہیں ہونا چاہیے تھا نہیں ہو پاتے کیونکہ وہ کام کسی مخصوص شخص کے ذمہ نہیں۔ مثلاً غیر ضروری صفحات کو حذف کے لیے نامزد کرنا اور نامزد صفحہ پر رائے دینا۔ تمام منتظمین پر بالخصوص یہ ذمہ داری عائد ہونا چاہیے کہ وہ رائے شماری میں حصہ لیں چاہے وہ مضمون کو حذف کرنے کے لیے ہو ہا مضمون کو منتخب بنانے کے لیے ہو۔

مختلف منتظمین کو مختلف کام سونپے جائیں۔ مثلاً ایک منتظم کے ذمہ پر ہفتہ مضمون صفحہ اول پر لگانے کی ذمہ داری ہو اور ایک اور منتظم اس کے متبادل کے طور پر ہو۔ پہلا منتظم اگر کسی وقت مصروف ہو تو وہ متبادل منتظم کو آگاہ کر دے کہ فلاں کام کو سر انجام دیا جائے۔ اسی طرح دیگر امور بھی آپس میں بانٹے جائیں۔

کسی قسم کے آپسی تنازع کے حل کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے جو دو اشخاص کے باہمی تنازع کو دیکھیں اور حل تلاش کریں۔

میرے خیال میں یہ کافی سود مند ثابت ہو سکتا ہے تمام احباب سے اس پر مشاورت کی گزارش ہے۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:58، 25 دسمبر 2019ء (م ع و)

تائید

ترمیم
  1.   تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:24، 26 دسمبر 2019ء (م ع و)
  2.   تائید-- آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:14، 26 دسمبر 2019ء (م ع و)
  3.   تائید --فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:08، 27 دسمبر 2019ء (م ع و)
  4.   تائید, جو جو صارف جو کام باآسانی پابندی کے ساتھ کر سکتا ہے، وہ خود ہی اپنے ذمے کام لینے کی یہاں ہامی بھی بھرے تاکہ اندازہ ہو کا کون کون سے کام کے لیے کون کون دستیاب ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:54، 29 دسمبر 2019ء (م ع و)
  5.   تائید--Faranjuned (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:19، 4 جنوری 2020ء (م ع و)

تبصرہ

ترمیم

  تبصرہ: طاہر بھائی۔ میں آپ سے بالکل متفق ہوں۔

مختلف منتظمین کو مختلف ذمہ داری سونپی جائے۔
تما تر تنازعات ویکیپیڈیا پر ہی حل کیے جائیں اور تمام فعل صارفین اور بالخصوص منتظمین گفتگو میں ضرور حصہ لیں۔
ایک کمیٹی ہو تاکہ اردو ویکیپیڈیا کو ایک منظم طریقے سے چلایا جا سکے۔ کمیٹی کا اتفاق رائے سے ایک صدر منتخب کر لیں اور باقی ارکان کو دیگر ذمہ داری دے دی جائے۔
چونکہ ہم سب ویکیپیڈیا کو اردو زبان کی ترویج کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور اردو کی محبت میں یہاں پر جمع ہوئے ہیں لہذا کوئی بھی صارف آپسی رنجش کی وجہ سے اردو ویکیپیڈیا کو داغ مفارقت نہ دے اپنی شکایت سب کے سامنے رکھے اور اتفاق رائے سے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:14، 25 دسمبر 2019ء (م ع و)

  تبصرہ: محترم طاہر محمود بھائی کی بات مناسب ہے۔ تمام منتظمین اور متحرک صارفین یہاں رائے دیں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:24، 26 دسمبر 2019ء (م ع و)

ویکی محبوب خواتین، جنوبی ایشیا 2020ء میں اردو ویکیپیڈیا کی شرکت

ترمیم

اداب!!! ویکی محبوب خواتین، جنوبی ایشیا مضمون نویسی کا ایک مسابقہ ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ویکیپیڈیا کے مندرجات میں موجود صنفی خلا کو پُر کیا جائے اور ساتھ ہی جنوب ایشیائی خواتین کے سوانحی مضامین بھی تحریر کیے جائیں۔ اس کی نظامت کے لیے جنوبی ایشیا کی تمام زبانوں سے ایک ایک خاتون کو ناظم بنایا جائے گا اور ان کی مدد سے ویکیپیڈیا کی جنوب ایشیائی برادریوں کے درمیان یہ مسابقہ منعقد ہوگا۔ رواں برس میں یہ مسابقہ یکم فروری 2020ء سے شروع ہو کر اکتیس مارچ 2020ء کو اختتام پزیر ہوگا۔

امسال کے منصوبہ میں شرکت کے لیے اردو ویکیپیڈیا کو مدعو کیا گیا ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے صارفین تیار ہیں تو اس میں شرکت کی جا سکتی ہے۔ ذیل میں تائید یا تنقید لکھ کر اپنی رائے درج کریں۔فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:50، 19 جنوری 2020ء (م ع و)

تائید

ترمیم

نظر ثانی

ترمیم

السلام علیکم، یہ بات اپنی جگہ کہ ہمارے پاس کم صارفین ہیں، انگلش ویکیپیڈیا کے جیسے صارفین نہیں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہمارے پاس ان کے جیسے آلات نہ ہوں. تجویز ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر بھی reviewer یعنی نظر ثانی والا فیچر لاگو کر دیا جائےـ ان شاء اللہ یہ عاجز مضامین کی حوالہ جات وغیرہ کے اعتبار سے نظر ثانی کے لیے تیار رہے گا. امید ہے کہ اس تعلق سے کوئی مثبت پہل ہوگی. عاقب انجمؔ عافی (تبادلہ خیال ) 10:20، 29 فروری 2020ء (م ع و)

ویکی پیڈیا کو غربت کا خاتمہ اور باعزت روزگار کا سبب بنایئے

ترمیم

اسلام علیم ! محترم بنایانِ ویکی پیڈیا! جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کوئیڈ-19کی وجہ سے دنیا میں غربت میں اضافے کا باعث بنا ہے۔ اس سلسلے میں آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ دیگر سوشل میڈیا کیطرح یہاں پر بھی ایسا انتظام کیا جائے ہر صارف یا لکھاری کماسکیں۔ ۔ اگر ایسا ہوا تو مجھے یقین ہے کہ بہت سے مستند لکھاری حضرات اور دنیا بھر کے خداداد صلاحیت کے حامل آفراد ویکی پیڈیا سے وبسطہ ہوں گئے اور ویکی پیڈیا دیگر سوشل میڈیا سے زیادہ کما بھی سکیں گئے۔ عالی جنابان لوگوں کو باعزت روزگار بھی ملےگا اور ویکی پیڈیا بھی پھلے گا پھولے گا۔ --محمد ابراہیم سیاچنی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:44، 10 جون 2020ء (م ع و)محمدابراہیم سیاچنی

بہت شکریہ!
ویکیپیڈیا پر لکھنے کی کوئی اجرت نہیں دی جاتی، کیوں کہ یہ کمائی کا ذریعہ نہیں، سوشل میڈیا پر اشتہارات سے اربوں ڈالر کمائے جاتے ہیں، عوام کو چائیے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی کی کمائی کا ذریعہ بننے کی بجائے فارغ وقت میں بھی ایسا مشغلہ اپنا لے جس سے آمدن بھی ممکن ہو!Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:14، 10 جون 2020ء (م ع و)
آداب، عبید بھائی! چونکہ اردو آپ کی قومی زبان ہے، اس لیے کچھ شعبہ جات، مثلًا سائنس، طب، ادب وغیرہ پر اسپانسر کرنے کے لیے اگر کوئی ادارہ آگے آئے تو w:Wikimedian in residence کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے، مگر شرط یہی ہے کہ ادارہ تشہیری معلومات کی بجائے تعمیری اور دائرۃ المعارف کے درجے کی معلومات کو فروغ دینے کی کوشش کرے اور اندراج کردہ معلومات کو جانچنے اور انہیں من و عن یا بعد از ترمیم قبول کرنے، نیز مواد کو حذف کرنے کا اردو ویکی برادری کو اختیار برقرار رہے گا۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:52، 11 جون 2020ء (م ع و)

en:Wikipedia:Articles for deletion/Aurat (word) has been relisted to generate a more thorough discussion and clearer consensus. Bookku (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:06، 20 جون 2020ء (م ع و)

 Y تکمیل میں اپنی رائے کا اظہار کر چکا ہوں۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:28، 20 جون 2020ء (م ع و)

عاقب صاحب کی دہلوی ویکیمیڈیا یوزر گروپ کے علمبردار رکن کے طور پر نامزدگی

ترمیم
چن لیا گیاـ
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

آداب!

جیسا کہ اس گروپ کی نشستوں کی فہرست میں دیکھا جا سکتا ہے، عاقب صاحب نے دیوبند میں ایک قابل ذکر نشست کا اہتمام کیا گیا ہے اور وہ فعال انداز میں اس گروپ کی سرگرمیوں کو آگے لے جانے کے متمنی ہیں، یہ تجویز کی جاتی ہے کہ انہیں اس یوزر گروپ کے علمبردار رکن کے طور پر نامزد کیا جائے۔ اس سلسلے میں آپ حضرات سے حمایت کی گزارش کی جاتی ہے۔

تائید

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

ایشیائی ماہ کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اگر کوئی نظامت کی ذمہ سنبھالنے کا خواہاں ہے تو اپنا نام درج کرے۔— حماد بن سعید تبادلہ خیال 03:44، 3 اکتوبر 2020ء (م ع و)

گزشتہ سال میں نے اور حماد سعید نے نظامت کو سنبھالا تھا۔ امسال بھی اگر کوئی تیار نہیں ہوتا ہے تو میں اس کے لیے تیار ہوں۔ فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:57، 3 اکتوبر 2020ء (م ع و)
میں نے اپنا نام ڈال دیا ہے، اس سال میرے پاس روز وقت ہے دینے کو۔ اس بار اول نمبر لینا ہے، ہر لحاظ سے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:33، 3 اکتوبر 2020ء (م ع و)
اچھی بات ہے کہ عبید صاحب اور فیصل صاحب اس معاملے میں آگے بڑھے ہیں۔ میری نیک تمنائیں ان دونوں کے ساتھ ہیں۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:27، 3 اکتوبر 2020ء (م ع و)
میرے لائق کام ہو تو حاضر 15 اکتوبر سے ہم آ رہے ہیں فل ٹائم۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:15، 4 اکتوبر 2020ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


سواستھ میٹ اپ کے لیے تجاویز

ترمیم

آداب، اطلاعا عرض ہے کہ ویکیپیڈیا پروجیکٹ سواستھ کے تحت 27 تا 29 دسمبر 2019ء ممبئی میں ایک پروگرام رکھا گیا ہے جہاں ویکیپیڈیا پر صحت سے متعلق مضامین اور معلومات پر گفتگو ہوگی۔ بھارت کی متعدد زبانوں اور یوزر گروپ کی نمائندگی رہے گی۔ اردو ویکیپیڈیا کی جانب سے مجھے مدعو کیا گیا ہے۔

  • میٹ سے قبل یہاں گفتگو ہوئی تھی۔
  • میٹ اپ کا صفحہ
  • پروگرام کا اصل مقصد ویکیپیڈیا پر صحت کے موضوع پر معلومات کی فراہمی کے سلسلہ میں آنے والی رکاوٹوں پر گفتگو کرنا نیز جنوبی ایشیا میں ویکیپیڈیا کو کن مسائل کا سامنا ہے۔

اس ضمن میں مندرجہ ذیل نکات پر تبادلہ خیال کی گزارش ہے تاکہ میٹ اپ میں اگر موقع ملا تو انہیں پیش کیا جائے گا۔

  1. اردو ویکیپیڈیا کو کن مسائل کا سامنا ہے۔
  2. اردو ویکیپیڈیا نے صحت پر کتنا کام کیا ہے اور مستقبل کا کیا منصوبہ ہے
  3. کوئی ضروری مسئلہ جو اردو ویکیپیڈیا کو درپیش ہے — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں)

@Faismeen:

بہت خوب! اور معذرت کے ابھی یہ پیغام دیکھا۔ ابھی وقت ہے اس لیے چند چیزوں کی نشان دہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
تمام ذیلی زمرہ جات کو دیکھنے کے لیے اس نشان پر کلک کریں "+":
صحت (35 ز، 16 ص)
نگہداشت صحت (14 ز، 7 ص)
صحت بلحاظ ملک (218 ز، 8 ص)
آفات صحت (3 ز، 4 ص)
امراض (31 ز، 34 ص)
صحی تحقیق (2 ز، 1 ص)
تعلیم صحت (5 ز، 5 ص)
حفظان صحت (7 ز، 10 ص)
خوراک و مشروب (26 ز، 11 ص)
خوگری (3 ز، 3 ص)
شفا (2 ز)
طبی اصطلاحات (3 ز، 48 ص)
عجز (1 ز، 2 ص)
علوم صحت وطب (18 ز، 25 ص)
فقدان وزن (3 ز، 1 ص)
قبالت (20 ص)
معذوری (9 ز، 8 ص)
موت (30 ز، 19 ص، 1 ت)
موثرات صحت (11 ز، 2 ص)
نسوانی صحت (8 ز، 22 ص)
ورزش (13 ز، 12 ص)
کھیل (68 ز، 70 ص)
کیفیت حیات (4 ز، 27 ص)

اس زمرے کے تحت ذیلی زمرے اور ان میں مضامین کی تعداد کیا کیا ہے، آپ آسانی سے جان سکتے ہیں۔

اور اس زمرہ:ایڈز کی روک تھام میں لگی بھارتی ایجنسیاں کو دیکھیں۔ مزمل بھائی نے 25 مضامین بھارت میں ایڈز کی روک تھام کے لیے قائم سوسائٹیوں پر بنائے تھے۔
صارف:Irum Naqvi/مضامین (زمرہ:پاکستانی معذور افراد) اس صارفہ نے پاکستان میں معذور افراد (کم و بیش 30)، اداروں، تنظیموں وغیرہ پر مضامین لکھے ہیں۔
دیگر اہم مضامین میں بھارت میں جنسی تعلیموغیرہ ہیں۔ صحت متعلقہ مضامین کا حال، زیادہ اچھا نہیں۔ اس کی وجہ اس موضوع کا بظاہر غیر دلخسپ ہونا ہے۔ جس سے لکھنے والوں کی ذاتی دلخسپی بہت کم ہے۔ ان موضوعات پر اردو میں حوالے کا مواد آسانی سے دستیاب نہیں اور صارفین ایسی کتابیں خریدنے کی طرف زیادہ مائل بھی نہیں ہوتے کہ ان کے پاس ایسا مواد ہو، جس سے وہ لکھنے میں مدد لیں۔
ہر سال چند دن مختص کر کے ایک مخصوص ہدف دے کر صارفین سے مصامین لکھوائے جائیں تو اس کمی پر قابو پایا جا سکتا۔
ابھی تک شاید کوئی مصمون اس مضوع کا صفحہ اول پر نہیں لگا ہو گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صارفین انسانی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے، مفاد عام کے لیے صحت و صفائی متعلق مضامین بھی بہتر کریں تاکہ ان سے معاشرے میں شعور و آگاہی پیدا ہو۔ اور اردو ویکیپیڈیا کا ایک مزید پہلو بھی سامنے آئے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:27، 28 دسمبر 2019ء (م ع و)

ویکی نسوانیت اور لوک ثقافت میں اردو ویکیپیڈیا کی شرکت

ترمیم
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

آداب، گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ویکی نسوانیت میں اردو ویکیڈیا کی شرکت رہے اور میں منتظمی کے فرائض انجام دینے کا خواہاں ہوں۔ اگر آپ حکم/جری بننا چاہتے ہیں تو ذیل میں اپنا نام لکھیں۔ واضح ہو کہ یہ مسابقہ 1 فروری سے شروع ہو گا اور 31 مارچ تک چلے گا۔ فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:34، 23 جنوری 2021ء (م ع و)


گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

ہمیں ویکی بان بنایا جائے

ترمیم
منتخب کر لیا گیا۔
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

اردو ویکیپیڈیا کے لیے میری خدمات کا دائرہ وسیع ہے۔ دائرہ پر اور زمینی سطح پر میں اردو ویکیپیڈیا کے لیے نئے صارفین کی راہ ہموار کرنے میں کوشاں ہوں۔ بارہا مجھے انتظامی آلات کی ضرورت محسوس ہوتی ہے (کراس ویکی اسپیمنگ وغیرہ کے سلسلے میں) اور مجھے ایڈمن حضرات سے مدد طلب کرنی پڑتی ہے، جو وقت پر مہیا نہیں ہوتی۔ مجھے ویکی بان بنایا جائے تاکہ یہ چھوٹے چھوٹے انتظامی امور خود انجام دے سکوں۔ بہت شکریہ۔ ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 14:41، 8 اپریل 2021ء (م ع و)

  1.   تائید Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:21، 8 اپریل 2021ء (م ع و)
  2.   تائید --زکریا 15:48، 8 اپریل 2021ء (م ع و)
  3.   تائید ذیشان امجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:52، 8 اپریل 2021ء (م ع و)
  4.   تائیدحماد بن سعید تبادلہ خیال 06:41، 9 اپریل 2021ء (م ع و)
  5.   تائید -- مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:31، 10 اپریل 2021ء (م ع و)
  6.   تائید --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:02، 12 اپریل 2021ء (م ع و)
  7.   تائید :)  —خادم—  مورخہ 15 اپریل 2021ء، بوقت 11 بج کر 42 منٹ (بھارت)

مزمل صاحب کا تبصرہ

ترمیم
  1.   تنقید اس تاریخچے کی روشنی 💡 میں میں تنقید کرنے پر مجبور ہوں۔ لا تبطلوا اعمالکم۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:03، 9 اپریل 2021ء (م ع و)
ہم اس منصوبے میں جری کی حیثیت سے پہلی مرتبہ شامل ہوئے، لھذا اس سلسلے میں اس قدر ہماری پرواز نہیں ہےـ یہ معاملہ فیصل صاحب کے کہنے پر ہم نے نتیجہ وہاں ڈال دیا لیکن جوں ہی ہمارے پاس معلومات آئیں، تو اسے حذف کردیاـ اس کا خیال رکھا جائے گاـ ─ حضرت عافی موبائل پر (تبادلۂ خیال) 19:57، 9 اپریل 2021ء (م ع و)
کیا معلومات؟ نتیجہ ہی حذف کر دیا گیا۔ 😞--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:39، 9 اپریل 2021ء (م ع و)
معاملہ یہ ہے کہ ہمیں "فیمینزم اینڈ فولکلور" والوں نے نتائج ای-میل کے ذریعے جمع کرنے کو کہاـ جو ہم کر چکےـ ─ حضرت عافی موبائل پر (تبادلۂ خیال) 00:23، 10 اپریل 2021ء (م ع و)
@TheAafi اور AafiOnMobile:   تائید مجھے لگتا ہے کہ یہ سارا سمجھنے کا مسئلہ ہوتا ہی نہیں اگر آپ میٹا پر مواد کی حذف شدگی کے ساتھ ترمیمی خلاصے میں یہ لکھ دیتے کہ مندرجہ معلومات مسابقے کے ناظمین کو ای میل کے ذریعے روانہ کر دی گئی ہیں۔ یہی بات آپ کے اسی مباحثے کے آغاز میں غیر واضح تھی۔ اور یہ اس لیے بھی ضروری تھا کیوں کہ آپ نے کراس ویکی اسپیمنگ کی بات کی تھی۔ اس مسابقے میں پرویز صاحب اول آئے ہیں اور شاید محب علوی صاحب تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ ایک بنگالی صارف دوسرے مقام پر ہے۔ میں اپنے ان ساتھیوں کو اور ان دونوں کے توسط اردو ویکی پیڈیا کو ملنے والی تسلیم شدگی کے تعلق سے فکر مند تھا، اس لیے میں نے اولًا مخالفت کی اور اب تائید کر رہا ہوں اس امید کے ساتھ کہ یہ محصلہ اختیار ہیاٹ کلکشن کا حصہ بننے کی بجائے آپ کو اردو پر پہلے سے زیادہ فعال بنائے گا۔ ایک عرصے میں منتظم اور مامور اداری کے اختیارات سے سبک دوش ہو چکا ہوں، تاہم ان کے بغیر بھی میں اپنا چھوٹا بڑا تعاون جاری رکھا ہوا ہوں۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:31، 10 اپریل 2021ء (م ع و)

  تبصرہ::دراصل اس وقت فوک لور انتظامیہ نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ نتیجہ کہاں شائع کرنا ہے لہذا میں نے عافی صاحب کو منصوبہ کے صفحہ میں نتیجہ شائع کرنے کا مشورہ دیا تاکہ کم از نتیجہ شائع ہو جائے لیکن جیسے ہی انتظامیہ کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ نتیجہ ای میل کرنا عافی صاحب نے فوراً اس پر عمل کیا اور نتیجہ انہیں ای میل کر دیا۔ میں نے پایا ہے کہ پہلی مرتبہ حکم بننے کے باوجود انہوں نے بہت ہی خوبی کے ساتھ اپنے کام کو انجام دیا ہے۔ وہ اس بات کے پورے حقدار ہیں کہ انہیں یہ ذمہ داری سونپی جائے اور مزید ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھایا جائے۔ Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:16، 10 اپریل 2021ء (م ع و)


گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


ویکی بان اور آبشاری حفاظت کے حامل صفحات

ترمیم
اردو ویکی بان اب آبشاری حفاظت کے حامل صفحات، مکمل محفوظ صفحات میں ترمیم کرسکتا ہے اور صفحات کو مکمل محفوظ بھی کرسکتا ہے۔ ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 11:35، 17 مئی 2021ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

آداب۔ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت دو ویکی بان ہیں، ایک میں اور دوسرے پرویز صاحب۔ویکیپیڈیا:ویکی بان کے تحت ویکی بان کو آبشاری حفاظت کے حامل صفحات میں ترمیم کرنے کا حق ہے۔ لیکن کئی صفحات جیسےسانچہ:خبروں میں وغیرہ پر ہم ترمیم کرنے سے قاصر ہیں۔ وجہ اس کی آبشاری حفاظت ہی ہے۔ ہم نےفیبریکیٹر پر مسئلہ چھیڑا تو معلوم ہوا کہ یہ بنیادی صفحہ پر منحصر ہے کہ اگر وہ کلی محفوظ ہے تو ویکی بان ترمیم نہیں کرسکے گا اور گر نیم محفوظ ہے، تو آبشاری حفاظت کے ہوتے ہوئے ویکی بان ترمیم کرسکے گا۔ عرض حال یہ ہے کہ، ہمیں کچھ تکنیکی امور سے بھی وابستگی رہتی ہے، جن کے لیے ہمیں مکمل محفوظ شدہ مضامین (یا ایسے آبشاری حفاظت کے حامل صفحات) پر ترمیم کرنا لازمی ہے اور نہیں کرپاتے۔ یہ تو داستان ہوئی۔ میرے خیال سے ویکی بان کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ مکمل محفوظ شدہ مضامین پر ترمیم کرے/ اور اس حق کی وجہ سے وہ مضامین کو مکمل محفوظ بھی کرسکے گا، جو فی الحال کرنے سے وہ قاصر ہیں۔ اپنی رائے دیجیے۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری رائے سے اتفاق رکھیں گے۔ شکریہ۔ ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 00:11، 2 مئی 2021ء (م ع و)

تبصرہ

ترمیم
  تبصرہ: پھر ویکی بان اور منتظم میں کیا فرق رہے گا؟ اور کیا ایسا ممکن ہے؟ کیا اس کے اسکرپٹ میں یا چیز وہ شامل کریں گے؟ کیوں کہ جو ویکی اوپر بیان ہوغی ہوئی ہے، اس حساب سے تو، ویکی بان کے اسکرپٹ میں وہ یہ تبدیلی نہیں کریں گے، وہ بھی ایک ویکی کے کہنے پر، کیا ان سے پہلے اس پر بات کر لی گئی ہے؟Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:16، 2 مئی 2021ء (م ع و)
@Obaid Raza: فیبریکیٹر پر معاملہ موجود ہےـ منتظم میں اور ویکی بان میں بے شمار فرق موجود رہیں گےـ جیسے کہ ایک منتظم کو صارفی گروپ میں شامل کرنے کا یا نکالنے کا حق حاصل ہے، جو ویکی بان کو نہیں اور اسی طرح اجتماعی حذف شدگی وغیرہ دیگر اختیارات یہاں پر واضح ہیں۔ دوسرے، اگر اردو ویکیپیڈیا سے اس امر پر کلی اتفاق ہوتا ہے، تو ظاہر ہے کہ اردو ویکی پیڈیا کے ویکی بان کو یہ حق حاصل ہوگاـ ویکی بان کا گروہ ویسے بھی کچھ ہی ویکیوں پر فعال ہےـ اور ہماری فیبریکیٹر پر موجود گفتگتو کے مطابق ویکی بان کے اسکرپٹ میں 'editprotected' کا اختیار شامل کیا جائے گاـ معاملہ طے ہےـ ─ حضرت عافی موبائل پر (تبادلۂ خیال) 12:21، 2 مئی 2021ء (م ع و)
  تبصرہ: اس رائے شماری میں غیر اردو داں اصحاب بھی شامل ہو رہے ہیں جیسے کہ لوٹیے نام کا صارف۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:14، 2 مئی 2021ء (م ع و)
@Hindustanilanguage:ـ اس صارف سے تو ہم واقف نہیں، لیکن فیبریکیٹر پر اس گفتگو کا ربط موجود ہے اور سسٹم ایڈمن اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں. ─ حضرت عافی موبائل پر (تبادلۂ خیال) 12:23، 2 مئی 2021ء (م ع و)
اردو ویکی پر اس صارف کی 10 سے زیادہ ترامیم موجود ہیں۔ وہ حصہ لے سکتا ہے۔
اچھا ٹھیک ہے، پھر میں تائید حاضر ہے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:31، 2 مئی 2021ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


حلقہ نگران صارفین

ترمیم

آداب، عرصہ قبل ہم نے اس بات کی جانب توجہ دلائی تھی کہ اردو ویکیپیڈیا پر نگران صارفین("patrollers") کا گروہ فعال کیا جاوے، جو نئے صفحات کی نگرانی کرے، جس پر تقریباً کئی احباب نے تائید کی تھی، لیکن کوئی پہل نہ ہوئی۔ اس حلقہ سے ہمیں یہ فائدہ ہو گا کہ تخریبی اور بے کار صفحات تخلیق ہونے کے فوراً بعد کسی بھی سرچ انجن پر نظر نہیں آئیں گے اور اصولا کسی نگران صارف کی جانب سے نئے صفحات پرجب تک اس کا اظہار نہیں کریں گے یا جب تک تین ماہ نہیں گزرتے، ایسے صفحات سرچ انجنز میں نہیں آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، خود نگراں صارفین ("autopatrolled") کا ایک گروہ ہوتا ہے، یعنی ایسے صارفین جن کے مضامین نئے تو ہوتے ہیں لیکن میڈیا ویکی سافٹ ویر کی جانب سے مارک کر دیے جاتے ہیں، یہ حق منتظمین کے علاوہ باوثوق صارفین کے پاس ہوتا ہے، جن کے مضامین کو کسی نگرانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اپنی رائے کا اظہار کیجیے اور بتائیے کہ کیا آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب ہمارے پاس بھی یہ دونوں گروہ فعال ہونے چاہیے؟ ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 00:00، 26 اپریل 2021ء (م ع و)

خاص:فہرست اختیارات گروہ کے مطابق ہمارے پاس خود کار مراجعت شدہ صارفین ("autopatrolled") کا گروہ پہلے سے فعال ہے۔ بہرحال، ہم نے جس جانب توجہ دلائی ہے اس پر اپنی رائے دیجیے۔ آپ اور میں مل کر اردو ویکیپیڈیا کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 09:36، 27 اپریل 2021ء (م ع و)
  تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:52، 27 اپریل 2021ء (م ع و)
  تائید -- ذیشان امجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:54، 27 اپریل 2021ء (م ع و)
  تائید -- محب علوی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:30، 27 اپریل 2021ء (م ع و)
  تائید --ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 02:10، 28 اپریل 2021ء (م ع و)
  تائید۔ Fairoz Pinarayi (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:50، 28 اپریل 2021ء (م ع و)
  تائید۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:51، 30 اپریل 2021ء (م ع و)
  تائید -- Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں)
  •   تائید-- حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:04، 2 مئی 2021ء (م ع و)
  •   تائید--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:48، 11 مئی 2021ء (م ع و)
    تازہ ترین خبر: آداب! اردو ویکیپیڈیا پر یہ گروہ پاسداران کے نام سے فعال کر دیا گیا ہے۔ منتظمین Obaid Raza، Faismeen، امین اکبر وغیرہ توجہ دیں اور فی الحال اس گروہکو پہلی ٹرائے کے لیے مجھے اس میں شامل کریں۔ اگلے کچھ دن میں اس سے متعلق کچھ اصول پیش کروں گا، اور اس کے کام کرنے کے طریقے تحریر کروں گا؛ تب بردرخواست دیگر صارفین کو ان کی اہلیت دیکھ کر اس گروہ میں شامل کیا جاوے۔ بہت شکریہ۔ ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 05:39، 11 فروری 2022ء (م ع و)
حضرت عافی آپ کو پاسدار گروہ میں شامل کر دیا گیا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:54، 11 فروری 2022ء (م ع و)
شکریہ ، امین اکبر صاحب۔ میں جلد ہی اس سلسلے میں کچھ ہدایات اور طریقہ کار تجویز کروں گا۔ میں اس کی وجہ سے خاص:جدید صفحات میں غیر مراجعت شدہ صفحات پیلے رنگ میں دیکھ پارہا ہوں اور ہر صفحے کے اخیر میں ان الفاظ کا ایک لنک ہے، "[اس صفحہ کو بطور مراجعت شدہ نشان زد کریں]" ۔─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 12:01، 11 فروری 2022ء (م ع و)

GFDL and cleanup in files

ترمیم
تکمیل:
صفحے کو حذف کر دیا گیا تھا۔ حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:00، 20 جون 2022ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

Hi! Sorry to write in English. I made a suggestion at تبادلۂ خیال میڈیاویکی:Licenses to remove GFDL as a license because GFDL is not good for photos, videos and audio.

According to wmf:Resolution:Licensing policy all files MUST have a license and if they do not they have to be deleted. Many file in Special:UncategorizedFiles does not have a license.

I noticed that not all license templates have {{free media}}، {{Free in US media}} or {{non-free media}} to place them in categories like زمرہ:جملہ آزاد املاف or ۔ I suggest that such a template is added to all license templates.

According to Special:Statistics there are 11,305 files on this wiki but only about 6,500 files are in the categories above. If a template like above is added to all license templates it is easy to find files without a license.

I know it will take a lot of time to clean up so I suggest to start by fixing میڈیاویکی:Licenses and try to have users upload free files to Commons. Then monitor all new uploads and make sure to ask uploaders to add a source, author and license.

Then take the easy files first. For example delete files from Special:UnusedFiles unless they are easy to fix. Move good files to Commons.

--MGA73 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:34، 3 جولائی 2021ء (م ع و)

MGA73 Thanks for your concern. COuld you please ask to any global interface admin to fix that issue. Earlier, I had mentioned user who had that right but got no response. Thanks حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:41، 3 جولائی 2021ء (م ع و)
Thank you صارف:Ulubatli Hasan! Perhaps User:CptViraj can help update میڈیاویکی:Licenses۔ If not I can ask on Meta. --MGA73 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:57، 3 جولائی 2021ء (م ع و)
Any normal admin can edit the page as it isn't a ۔js/۔css one. 11 admins here, so it would be better if one of them handles this. Pinging recently active ones: ساجد امجد ساجد، Tahir mq، امین اکبر، Muhammad Umair Mirza۔ Thanks! -- CptViraj (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:35، 3 جولائی 2021ء (م ع و)
@CptViraj:، despite having advanced rights of editing protected pages, I couldn't edit میڈیاویکی:Licenses because it is not a random page but something associated with the interface. An interface admin should be able to edit it. ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 11:03، 1 فروری 2022ء (م ع و)

TheAafi: Hi. As I said above, you need to be an admin to edit MediaWiki namespace pages (interface admin if it is js/css page). But the page has now been deleted by Obaid Raza. -- CptViraj (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:17، 1 فروری 2022ء (م ع و)


گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


سانچہ دیوبندی

ترمیم

سانچہ سانچہ:دیوبندی میں چار تنظیموں کو شامل کیا گیا ہے جن کے عمل سے مکتب فکر دیوبندکبھی متفق نہیں۔۔۔ اگر ویکی پیڈیا یہ بات طے کرتا ہے کہ کس کا مسلک کیا ہے تو پاکستان میں دیگر مسالک کی بہت سی تنظیمیں بین ہیں اور ان کے مسلک والے ان سے برات کا اعلان کر چکے ہیں تبھی تو وہ تنظیمیں ان سانچوں میں نظر نہیں آتیں جب کہ سانچہ دارالعلوم دیوبند میں یہ طرز کیوں اختیار کیا گیا اس کی سمجھ نہ آسکی۔ لہٰذا منتظمین سے گزارش ہے کہ ان تنظیموں کو یہاں سے نکالا جائے۔ تحریک طالبان پاکستان ، تحریک اسلامی طالبان ، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ یہ چاروں تنظیمیں پاکستان و دیگر دنیا میں بیں اگر ان میں دیوبندی سوچ کے حاملینشامل ہوگئے تو ویکی پیڈیا اردو پر اس سے مکتب فکر دیوبندی کی نمائندی کیوں ظاہر کی جارہی ہےحالاں کہ ان کے قول و فعل سے دیوبند مسلک جہاں کہیں آباد ہیں وہ برات ظاہر کرتے ہیں۔ ہاں اس کا متبادل کوئی زمرہ ضرور بنایا جا سکتا ہے جس میں دیوبندی سوچ کے حاملین کو ان تنظیموں میں ڈالا جا سکتا ہے کیوں کہ مسلک کسی کا کچھ بھی ممکن ہے جب کہ مکتب فکر کو ایک گروپ یا فرد کے عمل سے جوڑنا یہ ناانصافی ہے۔ترویج اردوتبادلۂ خیال 20:30، 25 اگست 2021ء (م ع و)

سانچے میں متعلقہ مضامین ہوتے ہیں، اردو ویکی نے طے نہیں کیا، یہ ان لوگوں کے مذہبی خیالات کا یکساں ہونا، اور ایک ہی مکتب فکر سے ہونا ہے۔ کیا یہ دیوبندی نہیں ہیں؟ سپاہ صحابہ والے متشدد ہو سکتے ہیں، لیکن وہ دیوبندی سانچے میں کیوں نہیں ہو سکتے؟ اس کی وجہ بتائیں؟Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:11، 26 اگست 2021ء (م ع و)

منتظمین کو صارفی گروہ میں/سے شامل/خارج کرنے کی اجازت

ترمیم
اردو ویکیپیڈیا منتظمین کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ صارفین کو ویکی بان بنا سکے اور اس گروپ سے خارج بھی کر سکیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:06، 5 مئی 2022ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

آداب، میرا خیال ہے کہ منتظمین حضرات کو تقریباً تمام تر بنیادی صارفی گروہوں میں صارفین کو شامل کرنے یا خارج کرنے کا اختیار حاصل ہونا چاہیے۔ـ فی الحال اردو ویکی پیڈیا پر منتظمین کو ویکی بان کے سوا تقریباً تمام تر گروپس میں صارفین کو شامل کرنے کا اختیار حاصل ہےـ ۔اردو ویکیپیڈیا پر ویکی بان چونکہ منتظمین کی امداد کرتے ہیں؛ اس لیے منتظمین کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ اس گروہ میں صارفین کو شامل کر سکیں یا انہیں خارج کر سکیں۔ آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے تبصرے پیش کریں۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 20:27، 27 اپریل 2022ء (م ع و)

  1.   تائید از نامزد کنندہ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 20:27، 27 اپریل 2022ء (م ع و)
  2.   تائید - مگر اس کے بے جا استعمال سے بچنے کی صورت بھی نکالنی ہوگی۔ Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:59، 27 اپریل 2022ء (م ع و)
  3.   تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:13، 28 اپریل 2022ء (م ع و)
  4.   تائید اگر واقعی داخل کرنے کی طرح خارج کرنے کی بھی ضرورت ہو تو ضرور اختیار ہونا چاہیے اور اس میں بھی صارف:Faismeen کے مطابق عمل کرنا چاہیے Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:23، 28 اپریل 2022ء (م ع و)
  5.   تائید Browniewikipedian (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:33، 3 مئی 2022ء (م ع و)

تبصرے

ترمیم
  •   تبصرہ: Faismeen صاحب، کیا آپ بے جا استعمال کی توضیح کرسکتے ہیں؟ میرا خیال ہے کہ ہم اردو سے بہتر ویکیوں سے سے اصول و ضوابط وغیرہ مستعار لیں، اور اردو ویکیپیڈیا کومزید بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ اصول و ضوابط ہی کی بنیاد پر کسی کو کسی صارفی گروہ میں شامل کیا جائے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 11:36، 28 اپریل 2022ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

ویکی بان گروہ

ترمیم
تکمیل:
ایک سال کے لئے ویکی بان منتخب کر دیا گیا ہے۔ حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:40، 20 جون 2022ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

مجھ کو ویکی بان گروپ میں شامل کیا جائے۔ اس سے قبل میں بطور ویکی بان خدمات انجام دے چکا ہوں۔ شکریہ۔ حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:23، 17 جون 2022ء (م ع و) حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:23، 17 جون 2022ء (م ع و)

  تائید --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:01، 19 جون 2022ء (م ع و)
  تائید -- Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:42، 20 جون 2022ء (م ع و)
  تائید --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:48، 20 جون 2022ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


صفحہ اول اور ہماری غیر فعالیت

ترمیم

کسی بھی چیز کا اول ترین صفحہ اس کی زینت بڑھاتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کا صفحہ اول، جو منتخب مضامین و فہرستوں وغیرہ سے مزین ہونے کے لیے ترستا آرہا ہے، ہمیں اجتماعی طور پر اس کا خیال کرنا چاہیے۔ پرانے اصول اب پرانے ہوچکے۔ سالہا سال پہلے جو مضامین منتخب ہوئے تھے وہ اب اس قابل نہیں کہ نئے اصول پاس کرلیں۔ اس سلسلے میں ہمارا کیا راہ عمل ہونا چاہیے؟ اردو ویکیپیڈیا صارفین کی ہمیشہ سے یہ مصیبت رہی ہے کہ وہ ترقی نہیں کرنا چاہتے۔ بجائے اس کے ہم انگریزی اور عربی ویکیپیڈیا وغیرہ سے کچھ سبق لیتے، عمل کرتے اور اپنے معیارات بلند کرنے کی سعی کرتے، ہمارے بیشتر صارفین آج بھی کچھ سطری بے حوالہ مضامین تحریر کرتے ہیں۔ کچھ تو سیکھا جانا چاہیے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:32، 20 اپریل 2022ء (م ع و)

ہر کسی کو وقت کی قلت کا سامنا ہے۔ فراغت میں تمام صارفین ہی حد سے زیادہ کام کرتے ہیں۔ حالیہ مقابلوں میں بھی صارفین نے کئی کئی سو مضامین لکھے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر درجنوں مضامین ایسے ہیں جنہیں تھوڑی سے محنت سے منتخب بنایا جا سکتا ہے لیکن تمام صارفین اپنی دلچسپی کے حساب سے کام کرتے ہیں۔ آج کل میری دلچسپی بس اتنی سی ہے کہ جو مضمون انگریزی ویکی پر ہے اس کے حساب سے اردو ویکی پر بھی کوئی نہ کوئی صفحہ موجود ہو۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:08، 20 اپریل 2022ء (م ع و)
  • منتظمین حضرات! اس جانب توجہ فرمائیں کہ اب اچھے اچھے مضامین منتخب کرکے صفحۂ اول کی زینت بنائے جائیں؛ بلکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ کسی کے اپنے مضمون کو بطور انتخاب نامزد کرنے کے بجائے سینئر صارفین ہی قابل ستائش اور حقیقت میں بہتر صفحات کو منتخب بناکر صفحۂ اول میں لگائیں اور انتخاب میں انگریزی ویکی اصول کو ترجیح دیں؛ کیوں کہ اصل مرجع اور مبدا انگریزی ویکی ہے تو اس کے اصول کے مطابق ہی دیگر ویکیوں کا ہونا بہتر ہے اور معیار و اسلوب میں بھی انگریزی ویکی کے معیار کا یا کم از کم اس سے قریبی معیار کا خیال کیا جانا چاہیے!! Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:12، 28 اپریل 2022ء (م ع و)

صفحہ اول پر "خوش آمدید" تصویر کو تبدیل کرنے کی درخواست

ترمیم

@Tahir mq، محمد شعیب، Obaid Raza، امین اکبر، Hindustanilanguage، Arif80s، ساجد امجد ساجد، Faismeen، اور TheAafi:

 
نئي
 
پراني

میں اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر "اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید" تصویر کو تبدیل کرکے اس تصویر کو استعمال کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تجربہ کار صارفین اپنی رائے پیش کریں گے۔ - Safi Mahfouz (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:42، 10 جون 2022ء (م ع و)

یوربائی ویکیمیڈیا اور دیوبند ویکیمیڈیا کا باہمی منصوبہ تعاون

ترمیم
تکمیل:
یہ منصوبہ گزشتہ سال اردو ویکیپیڈیا پر کامیاب رہا۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 10:04، 16 فروری 2023ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔


آداب، امید کرتا ہوں سب بخیر ہوں گے۔دیوبند ویکیمیڈیا اور یوربائی ویکیمیڈیا گروپ کے مابین 25 جون 2022 کو ایک باہمی منصوبہ طے پایا ہے جس کے تحت اردو ویکیپیڈیا پر یوربائی زبان و ادب وغیرہ سے متعلق مضامین لکھے جائیں گے۔ ہم نے اس کا آغاز جولائی 2022 سے کرنا چاہا ہے، اور پہلے ماہ میں تقریباً بیس مضامین انگریزی سے ترجمہ ہو کر یہاں لکھے جائیں گے۔ اسی طرح یوربائی صارفین دیوبند ویکیمیڈیا کے تھیم سے متعلق مضامین یوربائی ویکیپیڈیا پر لکھیں گے۔ مجھے امید ہے کہ آپ حضرات اس منصوبے میں میرا ساتھ دینگے۔ مزید معلومات کے لیے اس صفحے کی جانب رجوع کریں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 06:36، 26 جون 2022ء (م ع و)

امید ہے اردو ویکیپیڈیا کے سود مند ثابت ہوگا۔ تمام صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔ Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


صفحہ اول میں تبدیلی کی ضرورت

ترمیم

میں پچھلے 3 ماہ سے جب اردو ویکیپیڈیا کھولتا ہوں۔ صفحہ اول اسی طرح پاتا ہوں۔ صفحہ اول میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ تمام مضامین اور خبروں کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ 1. حالیہ واقعات 2. منتخب مضامین 3. کیا آپ جانتے تھے ان کے اندر جتنے بھی موضوعات ہیں کو تبدیل کر کے نئے موضوعات شامل کیے جائیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:39، 24 دسمبر 2022ء (م ع و)

Fahads1982 آپ درست بات کہہ رہے ہیں۔ میں صفحہ اول میں حالیہ وفیات والے حصہ کو اکثر دیکھتا ہوں اور سچ تو یہ ہے کہ اسے روزانہ ہی اپڈیٹ ہوتے رہنا چاہیے لیکن بدقسمتی ہےصارفین کی کمی کی وجہ سے نہ ہی مضامین تجدید ہوتے ہیں اور نہ ہی ہمیں اس بات کی خبر ہوتی ہے کہ کب کس کی وفات ہوئی۔ میرا کہنا یہ ہے کہ ہمیں کسی حد تک انگریزی ویکیپیڈیا کے کیا آپ جانتے ہیں، خبروں میں، اور دیگر جگہوں کو دیکھنا چاہئے اور نامزدگیوں کی تکمیل کے ذریعے صفحہ اول کو اپڈیٹ کرتے رہنا چاہیے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:57، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
: TheAafi تو پھر صفحہ اول کی اپڈیٹ کے حوالے سے جو ایکٹیو صارفین ہیں ان کو اختیار دیا جائے تاکہ اردو ویکیپیڈیا اپ ٹو ڈیٹ رہا کرے۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Fahads1982، ہر کسی کو ہر کسی کام کے لیے باختیار نہیں بنایا جاسکتا۔ ہر منتظم کا ایک شوقیہ فلیڈ ہے جس میں وہ دلچسپی سے کام کرتے ہیں۔ کوئی تخریبی مضامین کو حذف کرتا ہے اور کوئی کسی اور کام میں مصروف ہے۔ صفحہ اول ایک حساس صفحہ ہے اور یہ باضابطہ ترمیم نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے لیے ہزارہا سانچے ہیں۔ خبروں کے لیے ایک سانچہ ہے تو منتخب مضامین کے لیے دوسرا۔ کیا آپ جانتے ہیں کا نظام اردو ویکیپیڈیا پر بہتر کرنے کی ضرورت ہے لیکن تاحال اس کی جانب کسی کی توجہ نہیں گئی۔ اگر آپ مضامین لکھتے ہیں، یا بہتر بناتے ہیں، تو آپ کسی مناسب مقام پر ان کو خبروں میں آنے کے لیے یا کسی اور خانے کے لیے نامزد کریں۔ میں مدد کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 11:16، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا ہمیشہ سے صارفین کی کمی کا شکار رہا ہے۔ جو چند صارفین ہیں وہ باوجود اپنی مشغولیت کے ویکیپیڈیا پر اپنا تعاون دیتے ہیں۔ بہرحال جن خامیوں کی جانب آپ نے اشارہ کیا ہے انہیں درست ہونا چاہیے۔ اس جانب کوشش کی جائے گی مگر ضرورت یہ بھی ہے کہ نیے صارفین کے ذریعے اردو ویکیپیڈیا کی مدد کی جائے۔Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:30، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
Faismeen، محمد عارف سومرو ، امین اکبر، ان مسائل کا یہ حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ صفحہ اول سے فی الحال کچھ حصے نکال دیے جائیں۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر حالیہ حصے ہیں: منتخب مضمون، خبروں میں، کیا آپ جانتے ہیں، اس دن پر، منتخب تصویر۔ کیاہم خاص مضمون اور آج کا لفظ جو اپڈیٹ ہوتا بھی نہیں ہے، صفحہ اول سے فی الحال نکال دیں؟ کیا لفظوں کا کام ویکی لغت کا نہیں ہے؟ تصویریں منتخب کرنا مضامین سے آسان ہے - تو میرا خیال ہے کہ اس پر توجہ ہو۔ صفحہ اول سے فی الحال منتخب فہرست والا حصہ بھی نکال دیا جائے۔ اگر ان کاموں سے ہمارے مرکزی صفحے کی زینت بڑھتی ہے اور لال ربط ختم ہوتے ہیں تو میں اس کے حق میں ہوں۔ میں نے فی الحال کیا آپ جانتے ہیں پر کام کرنا شروع کیا ہے لیکن جب تک وہ پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے میرا خیال ہے اس کا حصہ بھی صفحہ اول سے نکال دیا جائے۔ ہمیں ویکیپیڈیا کے دیگر اپنے جیسے ورجنز کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کرتے ہیں؟ ایسٹونین ویکیپیڈیا جس کا مرکزی صفحہ ٹیویئو دیکھتا ہے بطور مثال پیش ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:09، 24 جنوری 2023ء (م ع و)
TheAafi آہستہ آہستہ اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول میں تبدیلیاں آنا شروع ہو گئی ہیں ۔ صفحہ اپڈیٹ ہو رہا ہے جو کہ بہتری کی شروعات ہیں۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Fahads1982، اپنے پیغامات کے اخیر میں ~~~~ شامل کرکے دستخط کر دیا کریں۔ آپ کا شکریہ۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ اگر نئے مضامین نہیں لکھے جائیں گے اور دو چار سطری مضامین پر اکتفا کرلی جائے گی تو خبروں کا حصہ اپڈیٹ کرنا قدرے مشکل ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ نے جو حالیہ مضامین انگریزی سے مستعار لینا شروع کیے ہیں ان کو اور بہتر بنائیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:00، 24 جنوری 2023ء (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── TheAafi اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول میں جو آپ نے کیا آپ جانتے ہیں کہ شروع کیا ہے میں آپ کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ آپ کی کاوشوں سے صفحہ اول روزانہ یا ہفتہ وار اپڈیٹ ہوتا رہے گا اور صفحہ اول میں مزید نکھار پیدا ہو گا ۔— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جنابFahads1982 ۔ شکریہ۔ میں آج کل کیا آپ جانتے ہیں والے حصہ پر کام کررہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ یہ انگریزی ویکیپیڈیا کی طرح بلند ہو اور ہر دن اس کو اپڈیٹ کیا جائے۔ کم سے کم ہفتے بھر میں ایک بار اپڈیٹ ہو۔ ابھی میں نے ایک کوشش شروع کی ہے اور اس کا سسٹم کئی دیگر جانکار حضرات کے ساتھ گفت و شنید کے ساتھ بہتر بنا رہا ہوں۔ امید ہے اس میں دیگر منتظمین میری مدد کریں گے۔ Faismeen، محمد عارف سومرو ، امین اکبر۔ شکریہ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:02، 24 جنوری 2023ء (م ع و)
TheAafi میں بھی اس موضوع پر آپ کی معاونت کرنے کے لیے اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں مجھے بھی اپنی ٹیم میں شامل کیجیے ۔ جزاک اللّہ— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Fahads1982، آپ اگر مضامین کو بہتر انداز میں انگریزی سے مستعار لیا کریں تو بہت زبردست ہوگا۔ ییٹی ایئر لائنز حادثہ (نیپال) پر توجہ دیجیے اور کچھ سیکشنز بڑھائیے تاکہ یہ خبروں میں رکھنے کے لائق ہوجائے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 02:46، 25 جنوری 2023ء (م ع و)
TheAafi میں نے اس مضمون ییٹی ایئر لائنز حادثہ (نیپال) میں تبدیلیاں کی ہیں اس کو دوبارہ چیک کریں ۔— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
TheAafi اس لنک کو چیک کریں یہ صفحہ اول کے حوالے سے ہے اس میں صارف: Yethrosh نے صفحہ اول کے حوالے سے "آج کے دن" کے عنوان سے بہت ہی زبردست آئیڈیا پیش کیا ہے ۔ صفحہ اول کے حوالے سے اس کو اپنانے کی کوشش کی جائے ؟https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B5%D8%A7%D8%B1%D9%81:Yethrosh/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%81_%D8%A7%D9%88%D9%84— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
شکریہ@Fahads1982:۔ یہ ایک اچھا نسخہ ہے لیکن معاملہ یہ نہیں ہے کہ صفحہ اول کیسا ہونا چاہیے اور اس میں کیا کیا چیزیں شامل ہونی چاہیے۔ معاملہ یہ ہے کہ سب چیزیں آئینگی کہاں سے؟ خبروں، حالیہ واقعات و وفیات کے حوالے سےدائرتہ المعارف کو کون اپڈیٹ کرے گا؟ ایک دو صارفین پر یہ بوجھ نہیں ڈالا سکتا اور زیادہ صارفین ہمارے پاس نہیں ہیں۔ بالکل یہی مسئلہ دیگر چیزوں کے ساتھ ہے۔ تصویریں کہاں سے آئیں گے اور کون نامزد کرے گا اور کون فیصلہ کرے گا؟ آج کے دن والا خانہ بالکل بری صورت میں ہے لیکن اگر اس پر کام ہو تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہتر ہو سکتا ہے۔ لیکن اس میں بھی سال کے ہر دن کے لیے الگ مواد چاہیے جو قدرے مشکل ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 13:19، 25 جنوری 2023ء (م ع و)

TheAafi کوشش تو کی جا سکتی ہے اور کچھ صارفین بھی تیار ہیں۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

@TheAafi اور Fahads1982: میں بھی اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار ہوں، فی الحال ایک ڈیڑھ مہینے کے لیے امتحان کی وجہ سے فعال نہیں رہ پاؤں گا، اس کے بعد ان شاء اللّٰہ فعال رہوں گا اور اب بھی جتنا ہو سکے گا تعاون کروں گا ان شاء اللّٰہ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:47، 27 جنوری 2023ء (م ع و)
@Fahads1982: آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے لکھنے کے بعد چار مرتبہ اسپیس دیے بغیر یہ علامت ~ یعنی ~~~~ اس طرح لکھ دیا کیجیے، اس سے دستخط کے طور پر آپ کی رائے کے بعد آپ کا نام ظاہر ہو جائے گا اور لوگ سمجھ پائیں گے کہ یہ آپ کی رائے ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:51، 27 جنوری 2023ء (م ع و)
TheAafi، Khaatir، Faismeen،

صارف: Yethrosh، صارف: اقبال کا شاہین، صارف: عاقب نذیر، صارف: Tahir mq، صارف: Obaid Raza، میں بار بار تمام منتظمین سے گزارش کر چکا ہوں کہ صفحہ اول (ہفتہ وار) کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ منتظمین میں صفحہ اول کو بہتر بنانے میں فی الحال TheAafi اپنا کام خلوص سے کر رہے ہیں۔ باقی تمام منتظمین بھی صفحہ اول کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ پرانے صارفین اور نئے صارفین کو فی الحال صفحہ اول کی بہتری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اسی لیے یہ کام منتظمین ہی کریں تو بہتر ہوگا ۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:07، 15 فروری 2023ء (م ع و)

مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ منتظمین انتظامی امور دیکھیں یا وہ مواد کی تخلیق و بہتری میں اپنا وقت لگائیں۔ اردو ویکیپیڈیا کے اکثر منتظمین ماشاء اللہ انتظامی مسائل کے ساتھ ساتھ تخلیقی کاموں میں بھی آگے ہیں۔ لیکن صفحہ اول بس منتظمین کے چاہنے یا نہ چاہنے سے نہیں اپڈیٹ ہوسکتا۔ تمام صارفین مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ مضامین تخلیق کریں، بہتر مضامین بنائیں، خبروں کے لیے مضامین نامزد کریں۔ میں انتظامی امور کے حوالے سے خبروں والے خانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ خبروں میں ہر مضمون کی تخلیق و تجدید میرے ذمہ ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں رہنمائی کے لیے حاضر ہوں بس تخلیق و تجدید کرنے والے صارفین کام کرتے رہیں۔ بہت شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 15:13، 15 فروری 2023ء (م ع و)
جناب عافی نے بجا کہا ہے، میں اپنی طرف سے جب بھی جتنا بھی ہوسکے گا تعالیٰ و خدمت کے لیے حاضر ہوں۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:38، 15 فروری 2023ء (م ع و)
  • TheAafi، Faismeen، Yethrosh --- صفحہ اول پر ""کیا آپ جانتے ہیں"" والے سیکشن کو اپڈیٹ کر دیں۔ آخری اپڈیٹ کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ "" کیا آپ جانتے ہیں"" کے حوالے سے میں نے کچھ تجاویز پیش کی تھیں ان پر غور فرمائیں۔

عنوان میں سال کے ساتھء کا غیر ضروری استعمال

ترمیم
تکمیل:
اس امر پر اتفاق ہے کہ عیسوی سال کے ساتھ مطلقا ء کا استعمال اردو ویکیپیڈیا پر ضروری ہے۔ درپیش مسئلے کا حل دیکھنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:55، 15 فروری 2023ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔


آداب، 2022ء مضمون دیکھیے یا کوئی اور اس طرح کا مضمون "نقص اظہار: «ء» کا غیر معروف تلفظ" کا نوٹ آپ کو نظر آئے گا۔ آپ بیشک مضمون کے متن میں سال کے ساتھ ء کا استعمال کریں لیکن مضامین کے عنوانات میں اس کا استعمال مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ اردو ویکیپیڈیا پر تمام اس طرح کے مضامین میں عیسوی تقویم ہی کا استعمال ہوا ہے، اور ء کا استعمال کس چیز کی وضاحت ہے اور کیوں کر ضروری ہے۔ میری تجویز یہ ہے کہ کسی بھی مضمون کے عنوان میں ء کا استعمال نا کیا جائے بلکہ صرف سال درج کر دیا جائے۔ قاری بخوبی جانتا ہے کہ یہ عیسوی سال ہے، ہجری یا دیگر کوئی نہیں۔ آپ سے تائید کی ضرورت ہے تاکہ اردو ویکیپیڈیا پر اس مسئلے کا کوئی حل متفقہ طور پر تجویز ہو جائے۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:04، 4 فروری 2023ء (م ع و)

@TheAafi:! آپ کی بات درست ہے کہ جب عنوانات میں عیسوی سال ہی کا ذکر ہوتا ہے تو عیسوی سال کے لیے علامت ”ء“ لگانا غیر ضروری ہے، احترام کرتا ہوں آپ کی رائے کی۔ اب اپنی رائے پیش کرتا ہوں: دراصل بات یہ ہے کہ ہم لوگ ویکیپیڈیا سے منسلک ہیں اور مزاج سمجھتے ہیں تو ”ء“ علامت نہ لگانے سے بھی سمجھ جائیں گے؛ مگر ویکیپیڈیا سے استفادہ کرنے والا ہر شخص ویکیپیڈیا سے منسلک نہیں ہے اور نہ ہر استفادہ کرنے والا ویکیپیڈیا کے مزاج اور استعمال سے واقف ہے، اس لیے وہ علامت ضروری ہے؛ تاکہ ہر شخص کے لیے عیسوی اور ہجری سال کے درمیان تمیز کرنا آسان ہو؛ خواہ وہ شخص ویکیپیڈیا سے منسلک ہو؛ یا نہ ہو۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:34، 5 فروری 2023ء (م ع و)
اس بات سے قطع نظر کہ عیسوی سال یا قمری سال کے ذکر کے بعد ء یا ھ کی علامت لگانا قواعد املا کے رو سے ضروری ہے کہ نہیں؟ قواعد کے رو سے ضروری ہے کہ نہیں؟ اس کے لیے میں @Yethrosh: کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں! دیگر پاک صارفین کو فی الحال رائے دہی کے لیے اصرار نہیں کروں گا؛ کیوں کہ فی الحال ان کے لیے ویکیپیڈیا پر سوال جواب یا کام کرنا مشکل ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:34، 5 فروری 2023ء (م ع و)
اس طرح لکھنے سے جو نقص اظہار پیش آ رہی ہے، اس اس کے حل کے لیے مندرجہ ذیل دو باتیں ہیں: (1) یا تو ہر سال کے عنوان سے ء خارج کیا جائے (جوکہ مشکل امر ہے)، (2) سانچہ جات کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آ رہا ہو تو سانچہ کے مسائل حل کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:52، 5 فروری 2023ء (م ع و)
مطلقاً 1900، 2000، 2008، 2023 یا ہر وہ سال جو 1444ھ سے آگے ہے، اسے بغیر علامت ء کے لکھیں گے تو عیسوی اور ہجری سنین میں مشابہت یا مغالطہ نہیں ہوگا؛ مگر ان سنین میں تو اشتباہ یا مغالطہ ہوگا جو 1444 ہجری سے کم ہیں، مثلاً 1444ء اور 1444ھ؛ 1300ء اور 1300ھ وغیرہ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:56، 5 فروری 2023ء (م ع و)
صارف:Obaid Raza کے مطابق ’’یہ سانچے کا مسئلہ ہے ماڈیول کا مسئلہ ہے۔ اس کو حل کریں۔ مضامین میں اور عنوانات مضامین میں ہزاروں جگہ ء کا استعمال کیا گیا ہے۔ وہاں تو یہ لکھا ہوا نہیں آتا نا“ تو عنوانات پر ء کی علامت ہونی چاہیے یا نہیں؟ اس کے بجائے ماڈیول اور سانچہ جات کی درستی کی طرف توجہ درکار ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:48، 5 فروری 2023ء (م ع و)
@TheAafi: مثال میں آپ کے پیش کیے صفحہ سے سانچہ:C21 year in topic نکالنے پر نقص اظہار ختم ہو رہا ہے؛ لہذا مسئلہ اسی سانچے میں ہے (صارف:Yethrosh نے اس کی نشان دہی کی ہے)۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:57، 5 فروری 2023ء (م ع و)
Khaatir، میرا خیال نہیں کہ یہ مسئلہ اس سانچے کے ساتھ ہے بلکہ یہ انٹرفیس اور ماڈیول کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس کے حل کے لیے ہمیں سانچہ:موجودہ سال وغیرہ پر کام کرنا ہوگا، جو آپ کے پیش کردہ سانچے میں زیر استعمال ہے۔ لیکن چونکہ کچھ چیزیں بین الویکی عام ہوتی ہے تو ہر جگہ سانچہ:موجودہ سال ء کی علامت کو قبول نہیں کرے گا، جب تک کہ اسے انٹرفیس میں تبدیل نہ کیا جائے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 08:03، 5 فروری 2023ء (م ع و)
@TheAafi: صارف:Obaid Raza کہنا ہے: ”اس مسئلے کا سادہ الفاظ میں کوئی حل موجود نہیں۔ ویکیمیڈیا سافٹ وئیر ہی نہیں، سرے سے ابھی تک سال کے ساتھ ء علامت کا کوئی حل موجود نہیں، کیوں کہ، ماڈیول میں یہ سال کا حساب کتاب؛ جمع، منفی، ضرب تقسیم وغیر ہو رہا ہوتا ہے۔ عیسوی تقویم میں اور قبل عیسوی تقویم کا بھی بیچ میں مسئلہ ہوتا۔ یہ سانچہ یا خانہ معلومات کسی دوسرے طریقے سے بنا لیں۔ ضروری تو نہیں کہ اس پر یہ سانچہ استعمال کیا جائے۔ اس مسئلے پر میں نے اپنی ساری کوشش کر چکا ہوں۔ ویکیمیڈیا سائٹ پر جائیں تو وہاں بھی یہ چیزیں ڈسکس ہوئی ہیں اور جہاں بے رپورٹ کرتے ہیں ، وہاں بھی، مگر اس کا حل ابھی تک کہیں نہیں ہے۔“ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:51، 5 فروری 2023ء (م ع و)
میں کچھ لکھ رہا ہوں جس کے لیے ء کو ضروری سمجھتا ہوں کیونکہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ قبل مسیح کی بات ہے یا بعد از مسیح کی۔Jogibaba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:04، 5 فروری 2023ء (م ع و)
@Obaid Raza: بھائی سے مجھے اتفاق ہے۔ ء لگانے سے عدد اور سال میں فرق معلوم ہوتا ہے۔ مثلاً 2022 عدد ہے اور 2022ء سال ہے۔Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:04، 6 فروری 2023ء (م ع و)
ایضًا میری بھی رائے۔ تاہم جہاں بین المضامین سیاق و سباق عیاں ہو، وہاں یہ لازم نہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:34، 6 فروری 2023ء (م ع و)
مشکل کا حل تلاش کریں۔ ء کا استعمال رائج ہے اور ضروری اس کو ترک کرنے سے یہ ایک مشکل تو حل ہو گی مگر کئی مسائل جنم لیں گے۔ لہذا اس فقیر کی رائے میں نیا رواج نہ ڈالا جائے جس کی بعد میں ہر جگہ وضاحتیں بھی دینا پڑیں۔ علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:54، 10 فروری 2023ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


لائسینس پالیسی اور اردو ویکیپیڈیا پر موجودہ فائلیں

ترمیم

آداب، wmf:Resolution:Licensing policy کے تحت ویکیپیڈیا پر صرف وہ ہی فائلیں باقی رہنی چاہیے جن میں لائسینسنگ سے متعلق ضروری معلومات موجود ہیں۔ بصورتِ دیگر ان تصاویر اور فائلوں کو حذف کردیا جائے۔ عزیزم MGA73 گزشتہ دو سالوں سے اردو ویکیپیڈیا پر بات کرتے گئے ہیں لیکن کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہ ہوا۔ ان سے یہاں میری گفتگو کا حاصل یہ نکلا کہ غیر مستعمل فائلوں میں سے وہ تصاویر کومنز پر منتقل کی جائیں جو کی جاسکتی ہیں، اور بقیہ جو غیر آزاد ہیں ان کو اسے حوالے سے حذف کردیا جائے جو ان کے لیے طے ہے، یعنی ایک غیر آزاد فائل ویکیپیڈیا پر اسی صورت باقی رہ سکتی ہے جب تک وہ کسی مضمون میں مستعمل ہو۔ منتظمین اس صورت میں اپنی مدد پیش کریں۔ شکریہ۔۔۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 06:51، 31 مارچ 2023ء (م ع و)

اس صفحہ غیر مستعمل فائلیں میں موجود اکثر تصاویر استعمال کی جا سکتی ہیں۔ بہت سی تصاویر 2006 میں وہاب صاحب نے شامل کیں جو اردو ویکیپیڈیا پر بڑے متحرک رہے ہیں۔ انہوں نے بھی یہ تصاویر صفحات کے لیے ہی شامل کی ہوگی۔ نہ جانے وہ صفحات میں شامل نہیں کر سکے یا کوئی دوسری وجہ ہوگی۔ مجھے تو کوئی تیکنیکی وجہ نظر آتی ہے۔ 2006 کے بعد ویکی سافٹ وئیر بہت بار تبدیل ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے تصاویر کے ساتھ مسئلہ ہوا ہو۔ بہت سی تصاویر ٹٹوریلز کی ہیں۔ جنہوں نے یہ تصاویر شامل کی ہیں، وہ بھی کافی محنت کے ساتھ کام کر کے اور سکرین شاٹ لےکر بنائی گئی ہونگی۔میرے خیال میں تمام تصاویر کو انفرادی طور پر دیکھنا ہوگا، جو استعمال کی جا سکیں، انہیں لازمی استعمال کرنا چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:22، 10 اپریل 2023ء (م ع و)
بجا فرما رہے ہیں آپ امین اکبر صاحب۔ فائلوں کی ایک بڑی تعداد کارآمد ہے۔ اس لیے ہمیں تمام صارفین سے مدد لینی چاہیے اور منتظمین کو بھی اس معاملے میں ہاتھ بڑھانے ہوں گے۔ مناسب فائلیں جو کامنز پر منتقل ہوسکتی ہیں وہ منتقل کردینی چاہیے، اور جو ہمیں منصفانہ طریقے سے استعمال کے لیے درست محسوس ہوتی ہیں، ان کو مضامین میں استعمال کر لیا جائے اور بقیہ جو میرے خیال سے زیادہ نہ ہوں گی، حذف کر دیا جائے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 23:12، 10 اپریل 2023ء (م ع و)
مثال کے طور پر فائل:Attleepotsdamcrop2.jpg، پبلک ڈومین میں ہے۔ بنا کسی ٹینشن کے کامنز پر منتقل کی جاسکتی ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 23:16، 10 اپریل 2023ء (م ع و)
ہم فائلیں مضامین میں استعمال کر لیتے ہیں۔ وہ خود ہی کامنز پر چلی جائیں گے۔ آپ نےہی تو سسٹم بنایا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:47، 11 اپریل 2023ء (م ع و)
امین اکبر بھائی خود سے کوئی بھی فائل کامنز پر منتقل نہیں ہوتی بلکہ منتقل کرنی پڑتی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر بہت پرانی فائلیں جو اپلوڈ ہوئی ہیں میرے خیال سے ان میں سے اکثر دائرہ عام میں ہیں۔ لیکن ان تمام فائلوں کو دیکھ کر اور تحقیق کر کے ہی سہی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری وہ فائلیں ہیں جو CC BY SA کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ لائسینس کا سانچہ لگانے کے بعد ایک آلے کی مدد سے اس طرح کی فائلوں کو کامنز پر منتقل کیا جاسکتا ہے اور ہم سب کو اس میں حصہ لے لینا چاہیے۔ ظاہر ہے یہ کام آسان نہیں ہے اور وقت طلب بھی ہے۔ اس لیے ہمیں اپنی راحت کے حساب سے اس کو انجام دینا چاہیے اور جو فائل کامنز پر ایک بار منتقل ہوگئی اسے یہاں سے حذف کردینا چاہیے کیونکہ کامنز والی فائل عالمی سطح پر ہر ویکی پر استعمال ہوتی ہے۔ اس میں ایک اور معاملہ ان فائلوں کا ہے جو ہمارے کچھ فعال صارفین انگریزی سے امپورٹ کرتے ہیں اور لائسینس کا سانچہ لگانا بھول جاتے ہیں۔ میں نے ذاتی طور پر عاقب نذیر اور فہد بھائی کو درست طریقہ سمجھا دیا ہے۔ ایسی فائلیں غیر آزاد ہوتی ہیں اور ان میں بھی ایک سانچہ استعمال ہوتا ہے۔ ان تمام سے ہٹ کر جو فائلیں بچتی ہیں ہمیں یقینا انہیں حذف کرنا پڑے گا۔۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:11، 7 مئی 2023ء (م ع و)
فائلوں کو کامنز پر منتقل کرنے میں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ جو کی جا سکتی ہے فوراً کر دینی چاہیے۔ احتیاط حذف کرتے ہوئے کرنی ہے۔ فی الحال تو سانچہ لگاتے رہیں اس میں وقت لگے گا لیکن چلیں یہ کام بھی ہو جائے گا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:50، 7 مئی 2023ء (م ع و)
تمام ہی فائلوں میں واضح نام لکھا ہے کہ کس کی ہے، بس انہیں مضمون میں ڈالنا ہے۔ تصویر میں حذف کا سانچہ لگانے کے بعد وہ کس زمرے میں جمع ہوتی ہیں؟ مضامین والے زمرے میں تو نہیں جا رہیں؟--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:05، 7 مئی 2023ء (م ع و)
فائلیں اور مضامین کے سانچے الگ الگ ہیں۔ میری اس معاملے میں تجویز یہ ہے کہ MGA73bot کو روبہ کا درجہ دیا جائے اس سے ہمیں بنا لائسینس کی فائلوں کے اعداد کا پتہ چلے گا اور جو فائلیں کامنز پر منتقل ہونے کے لیے مناسب ہیں ان کو ایک زمرے میں جمع کیا جاسکتا ہے۔ اور اس سے یہ بھی آسانی ہو گی کہ کس صارف کی کتنی فائلیں ایسی ہیں جن میں لائسینس کی معلومات نہیں ہیں جیسے Category:Files uploaded by Arif80s۔ جس طرح سے MGA73 اردو ویکیپیڈیا کے لیے فکرمند ہیں ہمیں بھی ان کے لیے راہ ہموار کرنی چاہیے تاکہ وہ ہماری کھل کر مدد کرسکیں اور ہمیں معلوم ہو کہ کہاں کیا کرنا ہے۔ ایک اور معاملہ منصفانہ تصاویر کا ہے۔ کافی صارفین انگریزی ویکیپیڈیا سے فائلیں لیتے ہیں اور سانچہ نہیں لگاتے۔ ان سے بھی گزارش ہے کہ یا تو خودکار طور پر ویکی معاون استعمال کریں یا سانچہ بھی شامل کر دیا کریں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:55، 16 مئی 2023ء (م ع و)