جی آیاں نوں
«خوش آمدید»
 باب سیالکوٹ
Flag of Pakistan
Flag of Pakistan
Emblem of Pakistan
Emblem of Pakistan
Location on the world map

سیالکوٹ، پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جو دریائے چناب کے کنارے واقع ہے۔ 30 لاکھ آبادی والا یہ شہر لاہور سے 125 کلومیٹر دور ہے جبکہ مقبوضہ جموں سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ پاکستان کا ایک اہم صنعتی شہر ہے جو کہ کافی مقدار میں برآمدی اشیا جیسا کہ سرجیکل، کھیلوں کا سامان، چمڑے کی مصنوعات اور کپڑا پیدا کرتا ہے۔ سيالکوٹ کی برآمدات 1,000 ملين امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہيں۔ سیالکوٹ کو شہر اقبال بھی کہا جاتا ہے، عظیم مسلمان فلسفی شاعر، قانون دان اور مفکر علامہ محمد اقبال بتاریخ 9نومبر1877 سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ سکندر حبیب گجر جو ابھرتے ہوئے رائٹر اور شاعر ہیں۔ وہ بھی اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔۔


 منتخب مقالہ

ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (9 نومبر 1877ء تا 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجۂ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ "دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام" کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔

 منتخب تصویر

دریائے چناب (انگریزی میں دریائے چناب) چناب کا نام 'چن' اور 'آب' سے مل کر بنا ہے جس میں چن کا مطلب چاند اور آب کا مطلب پانی ہے، دریائے چندرا اور دریائے بھاگا کے بالائی ہمالیہ میں ٹنڈی کے مقام پر ملاپ سے بنتا ہے، جو بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع لاہول میں واقع ہے۔ بالائی علاقوں میں اس کو چندرابھاگا کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یہ جموں و کشمیر کے جموں کے علاقہ سے بہتا ہوا پنجاب کے میدانوں میں داخل ہوتا ہے۔ پاکستان کے ضلع جھنگ میں تریموں کے مقام پر یہ دریائے جہلم سے ملتا ہے اور پھر دریائے راوی کو ملاتا ہوا اوچ شریف کے مقام پر دریائے ستلج سے مل کر پنجند بناتا ہے، جو مٹھن کوٹ کے مقام پر دریائے سندھ میں جا گرتا ہے۔ دریائے چناب کی کل لمبائی 960 کلو میٹر ہے، اور سندھ طاس معاہدہ کی رو سے اس کے پانی پر پاکستان کا حق تسلیم ہے۔ ویدک زمانہ (قدیم ہندوستان) میں اسکو اشکنی یا اسکمتی کے نام سے اور قدیم یونان میں آچےسائنز کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 325 قبل مسیح میں سکندر اعظم نے سکندریہ (جو آج شاید اوچ شریف یا مٹھن کوٹ یا چچارن ہے) نام سے ایک شہر دریائے سندھ کے نزدیک پنجند کے سنگم پر تعمیر کیا۔ پنجابی تہذیب میں چناب کا مقام ایک علامت کے طور پر ہے جسکے گرد پنجابی سوجھ بوجھ گھومتی ہے اور ہیر رانجھا کی پنجابی رومانوی داستان دریائے چناب کے گرد ہی گھومتی ہے۔

 زمرہ جات
 کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔ سیالکوٹ کا نام ہن راجہ سالباہن کے نام پر ہے جو گجر قوم سے تھا۔
  • - ہندوستان ریلوے، جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کا سب سے اونچا پل بنا رہی ہے جسکی تکمیل 2013ء میں متوقع ہے۔
  • - اگوکی سیالکوٹ سے 8 کلومیٹر دور وزیرآباد سڑک پر واقعہ ہے۔ یہ ضلع سیالکوٹ کا مضافاتی علاقہ ہے۔ یہاں پر ایک پٹری نقل و حمل مستقر بھی موجود ہے۔ یہاں لڑکوں کے لیے اعلی مدرسہ اور لڑکیوں کے لئے متوسط درجہ تک تعلم کی سہولت موجود ہے۔ یہاں سرکاری شفاخانہ، پاسبان مستقر، ہاتف اکسچینج اور ایک بہت بڑ1 بازار بھی ہے. شاہراہ کے ساتھ ساتھ بڑے صنعتی علاقے ہیں۔ سیالکوٹ "Ugoki ماڈل ٹاؤن میں" کا ایک سیٹلائٹ ٹاون بھی یہاں واقع ہے. 32 ° 29'0N 74 ° 27'0E میں واقع ہے اور 233m (767) کی اونچائی ہے.
  • - ہندوؤں کی عبادت گاہ کو مندر کہتے ہیں، جہاں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں رکھی ہوتی ہیں۔ اور یہ مندر ان ہی کے جانب منسوب ہوتے ہیں۔ مذہبی روایت کی بناء پر اکثر یہ مندر دریاءوں اور چشموں کے کنارے یا پہاڑوں کی چوٹی پر بناےٴ جاتے ہیں۔
 سیالکوٹ کی تصاویر
 ویکیپیڈیا پاکستانی زبانوں میں

كشميري (Kashmiri) ۔ پښتو (Pashto) ۔ فارسی (Persian) ۔ پنجابی (Punjabi) ۔ سنڌي (Sindhi) ۔

اردو (Urdu)
 متعلقہ ابواب

مذہب: ہندومت ۔ بدھ مت ۔ جین مت ۔ سکھ مت ۔ اسلام ۔ عیسائیت ۔ یہودیت
جغرافیہ: ایشیاء ۔ چین ۔ پاکستان ۔ بھوٹان ۔ بنگال ۔ بنگلہ دیش ۔ سری لنکا

سیاسیات: سارک ۔ پاکستانی حکومت ۔ کھیل: کرکٹ
واقعات: تحریک آزادی ہند

فائل:70px-Shahi Mosque 12.jpg
فیصل آباد اسلام آباد چترال کراچی لاہور
 ویکیمیڈیا ساتھی منصوبے
سیالکوٹ سیالکوٹ سیالکوٹ سیالکوٹ سیالکوٹ سیالکوٹ سیالکوٹ
ویکی اخبار
آزاد متن خبریں
ویکی اقتباسات
مجموعہ اقتباسات متنوع
ویکی کتب
آزاد نصابی ودستی کتب
ویکی منبع
آزاد دارالکتب
وکشنری
لغت ومخزن
ویکیورسٹی
آزاد تعلیمی مواد ومصروفیات
العام
انبار مشترکہ ذرائع