ضلع خیرپور
ضلع خیرپور پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ 15 ہزار 910 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا یہ ضلع صوبے کے بڑے اضلاع میں سے ایک ہے۔ ضلعی صدر مقام خیرپور میرس کا شہر ہے۔
ضلع خیرپور | |
---|---|
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | خیرپور |
تقسیم اعلیٰ | سکھر ڈویژن |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 27°32′N 68°44′E / 27.53°N 68.74°E |
رقبہ | 15910 مربع کلومیٹر |
بلندی | 61 میٹر |
مزید معلومات | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1174349 |
درستی - ترمیم |
ضلع خیرپور شمالی سندھ میں واقع ہے، جس کے شمال میں سکھر، جنوب میں سانگھڑ اور نواب شاہ، مغرب میں لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز کے اضلاع ہیں جبکہ مشرق میں اس کی سرحدیں بھارت سے ملتی ہیں۔
آبادیاتی خصوصیات
ترمیم1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق ضلع کی کل آبادی 15،46،587 ہے جس میں سے 23.23 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔ آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.71 فیصد ہے۔ ضلع میں کم از کم 10 گھروں کے 1709 دیہی علاقے ہیں جن کی آبادی 200 سے ایک ہزار تک ہے۔
مردم شماری کے مطابق ضلع کی بیشتر آبادی مسلم ہے جو کل آبادی کا 96.86 فیصد ہیں جبکہ ہندو 2.93 فیصد کے ساتھ سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ سندھی 93.85 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے جبکہ پنجابی 3.16 فیصد اور اردو 1.37 فیصد لوگ بولتے ہیں۔
انتظامی تقسیم
ترمیمضلع خیرپور کل 8 تحصیلوں میں تقسیم ہے:
- خیرپور
- نارا، صدر مقام چونڈکو
- کوٹ ڈیجی
- صوبھو دیرو
- ٹھری میرواہ
- کنگری
- فیض گنج
- گمبٹ
تاریخ
ترمیمضلع خیرپور ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ تقسیم ہند سے قبل یہاں ٹالپر خاندان کی قائم کردہ ریاست خیرپور موجود تھی۔ یہ ریاست 1783ء سے 1955ء تک قائم رہی۔ 14 اگست 1947ء کو ریاست نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ 1955ء میں حکومت کی جانب سے ریاستوں کے خاتمے کے اعلان کے بعد ریاست خیرپور کا خاتمہ کر کے اسے صوبہ مغربی پاکستان میں شامل کر دیا گیا۔
یہ علاقہ شیعہ سنی تنازع کا زبردست مرکز رہا ہے اور 1963ء میں عاشورۂ محرم کے جلوس پر مقامی مدرسے کے طلبہ کے حملے میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اہم سیاحتی مقامات
ترمیمضلع خیرپور کئی تاریخی مقامات کا حامل ہے جن میں ٹالپروں کا بنایا گیا قلعہ کوٹ ڈجی معروف حیثیت رکھتا ہے۔ خیرپور میرس شہر میں واقع فیض محل 1798ء میں قائم کیا گیا ایک محل ہے جو شہر کی سب سے اہم عمارت ہے۔
ضلع خیرپور کے شمال مغرب کی طرف تعلقہ نارا میں صحرائے تھر واقع ہے، جو سیاحوں کے لیے پرکشش حیثیت کا حامل ہے۔ یہ تعلقہ انڈین بارڈر سے بھی ایک طرف سے ملتا ہے،
اہم شخصیات
ترمیمپاکستان کی تاریخ اور قبل از تقسیم ہند کی کئی اہم شخصیات ضلع خیرپور سے تعلق رکھتی تھیں اور ہیں، جن میں شامل ہیں:
- سچل سرمست – اٹھارویں صدی کے مشہور صوفی شاعر
- صبغت اللہ شاہ راشدی - حر تحریک کے بانی، انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے والی معروف شخصیت
- پیر پگارا - فنکشنل لیگ کے سربراہ (بمطابق 2009ء)
- علی مراد خان تالپور – ریاست خیرپور کے سابق حکمراں
- قائم علی شاہ – صوبہ سندھ کے سابقہ وزیر اعلیٰ (بمطابق 2009ء)، پہلے بھی وزارت اعلیٰ پر فائز رہ چکے ہیں
- غوث علی شاہ – سابق وزیر دفاع پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ
- نصیر سومروندھی اور اردو زبان کے شاعر، صحافی، شاعر، نثر نگار، نقاد، کالم نگار
- نسیم امروہوی لغت نویس، مورخ، صحافی اور اردو کے نامور شاعر
- میر محمد سومرو اردو، سندھی اور فارسی زبان کے شاعر، مورخ، مفسرِ قرآن، عالم دین، محقق، معلم اور سوانح نگار
- فقیر محمد سومرو سندھی اور اردو زبان کے سفرنامہ نگار، محقق، کالم نگار اور مضمون نگار
- غلام عباس صدیقی سولہویں صدی کے عظیم محدث، فقیہ اور علم تفسیر کے ماہر
- عطا محمد بھنبھرو ادیب، مؤرخ
زراعت
ترمیمضلع خیرپور دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع ہے اور اسی سے نکلنے والی نہروں سے سیراب ہوتا ہے۔ یہاں کی سب سے اہم اور مشہور کاشت کھجور ہے جس کے باعث پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ کھجوریں پیدا کرنے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ بلوچستان کے علاوہ پاکستان میں کھجور کی پیداوار کا سب سے اہم علاقہ ضلع خیرپور ہی ہے۔
تعلیم
ترمیمضلع خیرپور کا سب سے اہم تعلیمی ادارہ جامعہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی ہے۔ جبکہ سپیریئر سائنس کالج بھی ایک اہم درسگاہ ہے۔ اور
- مسلم پبلک اسکول ٹھری میرواہ بھی ایک اہم درسگاہ ہے۔
قبائل
ترمیمضلع میں کئی قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد بستے ہیں جن میں اہم درج ذیل ہیں:مری بلوچ سید، بھنبھرو,جمالی، ٹالپر،بھٹی، ٹگڑ، خواجہ، ابڑو، میمن، شیخ، پھلپوٹو، وسن، سولنگی، میتلہ، سولنگی، شر، بھنگو، جسکانی، خاصخیلی، ملاح، ملک، بیہن، سومرو، جونیجو، رند، لغاری، جتوئی، لاشاری، چنہ، کھرل، چغتائی، عباسی، اجن اور بزدار۔ چانگ چانگ ضلع خیرپور کے تعلقہ فیضگنج کے ھیڈ کواٹر پکا چانگ کا اہم قبیلہ ہے
متعلقہ مضامین
ترمیم- ↑ "صفحہ ضلع خیرپور في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2024ء