خواجہ یوسف بن ابواحمد

(تقی الدین خواجہ یوسف سے رجوع مکرر)

ولادت  662 ہجری بمطابق1262ء
وفات 745ہجری بمطابق1353ء
سید تقی الدین خواجہ یوسف سید اودالدین خواجہ ابواحمد( 635ہجری۔710ہجری) بمطابق (1237ء۔ 1307ء) کے فرزند تھے۔

مضامین بسلسلہ

تصوف

شجرہ جات

ترمیم

حالات زندگی

ترمیم

تقی الدین یوسف  چشتی سید اودالدین خواجہ ابواحمد سید محمد مودودی چشتی کے  فرزند تھے۔ شجرہ کے  روسے 662ھ بمطابق 1263ء اس جہان میں تشریف لائے اور اپنے والد کی وفات کے  بعد 32 برس کی عمر میں خرقہ خلافت پہنا۔ ان میں اپنے بزرگوں کے   تمام اوصاف پائے جاتے تھے۔ انھوں نے اسلامی تعلیمات کے  حوالے سے اپنے اسلاف چشت کی روایت کو زندہ رکھا۔  سید الاولیاء سید محمد مبارک علوی کرمانی المعروف امیر خورد نے اپنے والد محترم سید نور الدین مبارک (649ھ   739ھ) کے  حوالے سے جو بزرگانِ چشت سے  فیض حاصل کرنے کے  لیے کئی مرتبہ چشت تشریف لے گئے تھے۔ تحریر کیا ہے کہ آج کل خواجہ یوسف جو خواجہ ابو احمد کے صاحبزادے ہیں اور خواجہ قطب الدین کے  پسری اولاد ہیں مسند سجادگی پر رونق افزوں ہیں اور نہایت صاحب کرامت و عظمت ہیں۔ ان کے  مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے تاہم یہ بات اہم ہے کہ انھوں نے نہایت نا مساعد حالات میں دین اسلام کے  فروغ میں بڑا کردار ادا کیا۔[1] تقی الدین خواجہ یوسف  چشتی کے  ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا جن کا نام سید نصر الدین خواجہ ولید مودودی چستی رکھا گیا [2] خواجہ تقی الدین کے  دو بیٹے تھے دوسرے بیٹے کا نام خواجہ قطب الدین ابو احمد  ( ولادت 687ھ    وفات  735ھ) تھا اور خواجہ قطب الدین ابو احمد کے  فرزند خواجہ نظام الدین علی ( ولادت 708ھ    وفات  808ھ) تھے   اور یہ سلسلہ  سید ناصح الدین علی (خواجگی) سے سید مولانا ابوالاعلیٰ مودودی تک جاتا ہے۔

شجرہ نسب

ترمیم

اولاد

ترمیم

حوالہ کتب

ترمیم
  1. کتاب خواجہ براہیم یک پاسی، ص 112،پروفیسر سید احمد سعید ہمدانی،
  2. (بحوالہ کتاب تزکزہ سید مودودی ص نمبر21  22) 

حوالہ جات

ترمیم
فائل:Referenced from Book.jpg
Referenced from Book Khwaajah Maudood Chisti
  • [1] Chishti Tariqa
  • [2]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ soofie.org.za (Error: unknown archive URL) Soofie(Sufi)
  • [3] Chishti Order
  • [4]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ iranibook.com (Error: unknown archive URL) خواجگان چشت سيرالاقطاب: زندگينامه هاي مشايخ چشتيه
  • [5] طريقۀ چشتيه در هند و پاكستان و خدمات پيرواناين طريقه به فرهنگهاى اسلامى و ايرانى‎
  • ( خزینہ الاصفیاء: مفتی غلام سرور لاہوری )
  • تذکرہ سید مودودی ادارہ معارف اسلامی لاہور
  • سیر ال اولیاء
  • مرا تہ الاسرار
  • تاریخ مشائخ چشت
  • سفینہ ال عارفین
  • تذکرہ غوث و قطب
  • شجرہ موروثی سادات کرانی