نصرالدین خواجہ ولید
ولادت 727ہجری بمطابق 1326ء اور وفات 820 ہجری بمطابق 1417ء نصرالدین خواجہ ولید حضرت تقی الدین خواجہ یوسف چشتی کے فرزند تھے اور سید خواجہ نقرالد ین چشتی مودودی المعروف شال پیر بابا نصرالدین خواجہ ولید کے فرزند تھے۔
مضامین بسلسلہ |
حالات زندگی
ترمیمحضرت تقی الدین خواجہ یوسف چشتی کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا جن کا نام سید نصر الدین خواجہ ولید مودودی چستی رکھا گیا اور اس کی تربیت اپنے بزرگوں کے طریقہ پر کی گئی۔ سید نصر الدین خواجہ ولید مودودی چشتی ( 727ہجری 820 ہجری) کے حالات زندگی کا بھی زیادہ علم نہیں ہو سکا۔ بہرحال یہ کہا جا سکتا ہے کہ انھوں نے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر دین محمدی کی بنیادیں استوار اور مضبوط کیں۔ [1] سادات چشتیہ مودودیہ پشین کے شجرہ کے مطابق سید نصرالدین خواجہ ولید مودودی چشتی کے تین صاحبزادے تھے جن کے اسمائے گرامی سید خواجہ نقرالد ین چشتی مودودی المعروف شال پیر بابا، خواجہ نظام الدین علیاور خواجہ ابراہیم یکپاسی ہیں۔ سید خواجہ نقر الدین چشتی مودودی المعروف شال پیر بابا نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دار الخلافہ کوئٹہ میں سکونت اختیار کی آپ کامزار قدیم قلعہ کوئٹہ کے عقب میں واقعہ ہے۔ خواجہ نظام الدین علی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر پشین کے نوائی گاؤں منزکی میں سکونت اختیار کی۔ آپ کا مزار بھی اسی گاؤں میں واقعہ ہے۔ خواجہ ابراہیم یک پاسی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں سکونت اختیار کی۔ آپ کا مزار بمقام مستونگ واقع ہے۔[2] خواجہ تقی الدین محمد خواجہ یوسف چشتی کا ایک اور فرزندبھی تھے جن کا نام خواجہ قطب الدین ابو احمد (687ھ 735ھ) تھا اور ان کے فرزند خواجہ نظام الدین علی(708ھ 808ھ) اور یہ سلسلہ سید ابوالاعلیٰ مودودی تک جاتا ہے۔
شجرہ جات
ترمیمشجرہ نسب
ترمیم- سید امام حسین علیہ السلام (4ہجری 60 ہجری)
- سید امام زین العابدین علیہ السلام (ہجری 94 ہجری)
- سید امام محمد باقر علیہ السلام (ہجری 114ہجری)
- سید امام جعفر صادق علیہ السلام (80ہجری 148 ہجری)
- سید امام موسی کاظم علیہ السلام (128ہجری 183 ہجری)
- سید امام علی رضا علیہ السلام (153ہجری 203 ہجری)
- سید امام محمد تقی علیہ السلام (195ہجری 220ہجری)
- سید امام علی نقی علیہ السلام (214ہجری 254ہجری)
- سید حسن ؒاصغر رحمت اللہ علیہ
- سید عبداللہ علی اکبر رحمت اللہ علیہ 238(ہجری 292ہجری)
- سیدابومحمدالحسینعلیہ سلام (295ہجری 352 ہجری)
- سید ابو عبداللہ محمد رحمت اللہ علیہ (270ہجری 394 ہجری)
- سیدابوجعفرابراہیم رحمت اللہ علیہ (ہجری 370ہجری)
- سیدابو نصر محمد سمعان رحمت اللہ علیہ (ہجری 398ہجری)
- سید خواجہ ابو یوسف ناصر الدین ایوسف چشتی رحمت اللہ علیہ (375ہجری 459 ہجری)
- سید خواجہ قطب الدین مودود چشتیرحمت اللہ علیہ (430ہجری 527 ہجری)بمطابق ( پیدائش 1038 ء وفات 1142ء )
- سید خواجہ نجم الدین احمد مشتاق مودودی چشت ہرات( 492ہجری 577 ہجری) بمطابق ( پیدائش 1098 ء وفات 1181ء )
- سید خواجہ رکن الدین مودودی چستی ( 545ہجری 635ہجری) بمطابق ( پیدائش 1150 ء وفات 1237 ء)
- سید قدودین خواجہ محمد مودودی چستی ( 584ہجری 624 ہجری) بمطابق ( پیدائش 1188 ء وفات 1226 ء )
- سید خواجہ قطب دین محمد ابن خواجہ محمد مودودی چستی ( 602ہجری 680ہجری) بمطابق ( پیدائش 1205 ء وفات 1288ء )
- سید اودالدین خواجہ ابواحمد سید محمد مودودی چستی ( 635ہجری 710ہجری) بمطابق ( پیدائش 1237 ء وفات 1307ء )
- سید تقی الدین خواجہ یوسف مودودی چستی ( 662ہجری 745ہجری) بمطابق ( پیدائش 1263 ء وفات 1353 ء )
- سید نصرالدین خواجہ ولید مودودی چستی ( 727ہجری 820 ہجری) بمطابق (پیدائش 1326 ء وفات 1417 ء)
اولاد
ترمیم- سید نصرالدین خواجہ ولید مودودی چستی ( 727ہجری 820 ہجری) بمطابق (پیدائش 1326 ء وفات 1417 ء)
- سید خواجہ نقرالد ین چشتی مودودی المعروف شال پیر بابا تقریباً دور حیات ( 1421ء )
- سیدخواجہ ولی مودودی چستی کرانی رحمت اللہ علیہ تقریباً دور حیات ( 1470 ء)
- سید خواجہ میر شہداد مودودی چشتی کرانی تقریباً دور حیات (1519 ء )
- سید قاسم شاہ مودودی چشتی کرانی تقریباﹰ دور حیات ( 1558 ء)
حوالہ کتب
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- [2] Chishti Tariqa
- [3]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ soofie.org.za (Error: unknown archive URL) Soofie(Sufi)
- [4] Chishti Order
- [5]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ iranibook.com (Error: unknown archive URL) خواجگان چشت سيرالاقطاب: زندگينامه هاي مشايخ چشتيه
- [6] طريقۀ چشتيه در هند و پاكستان و خدمات پيرواناين طريقه به فرهنگهاى اسلامى و ايرانى
- ( خزینہ الاصفیاء: مفتی غلام سرور لاہوری )
- تذکرہ سید مودودی ادارہ معارف اسلامی لاہور
- سیر ال اولیاء
- مرا تہ الاسرار
- تاریخ مشائخ چشت
- سفینہ ال عارفین
- تذکرہ غوث و قطب
- شجرہ موروثی سادات کرانی