خواجہ یوسف بن ابواحمد
ولادت 662 ہجری بمطابق1262ء
وفات 745ہجری بمطابق1353ء
سید تقی الدین خواجہ یوسف سید اودالدین خواجہ ابواحمد( 635ہجری۔710ہجری) بمطابق (1237ء۔ 1307ء) کے فرزند تھے۔
مضامین بسلسلہ |
شجرہ جات
ترمیمحالات زندگی
ترمیمتقی الدین یوسف چشتی سید اودالدین خواجہ ابواحمد سید محمد مودودی چشتی کے فرزند تھے۔ شجرہ کے روسے 662ھ بمطابق 1263ء اس جہان میں تشریف لائے اور اپنے والد کی وفات کے بعد 32 برس کی عمر میں خرقہ خلافت پہنا۔ ان میں اپنے بزرگوں کے تمام اوصاف پائے جاتے تھے۔ انھوں نے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے اپنے اسلاف چشت کی روایت کو زندہ رکھا۔ سید الاولیاء سید محمد مبارک علوی کرمانی المعروف امیر خورد نے اپنے والد محترم سید نور الدین مبارک (649ھ 739ھ) کے حوالے سے جو بزرگانِ چشت سے فیض حاصل کرنے کے لیے کئی مرتبہ چشت تشریف لے گئے تھے۔ تحریر کیا ہے کہ آج کل خواجہ یوسف جو خواجہ ابو احمد کے صاحبزادے ہیں اور خواجہ قطب الدین کے پسری اولاد ہیں مسند سجادگی پر رونق افزوں ہیں اور نہایت صاحب کرامت و عظمت ہیں۔ ان کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے تاہم یہ بات اہم ہے کہ انھوں نے نہایت نا مساعد حالات میں دین اسلام کے فروغ میں بڑا کردار ادا کیا۔[1] تقی الدین خواجہ یوسف چشتی کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا جن کا نام سید نصر الدین خواجہ ولید مودودی چستی رکھا گیا [2] خواجہ تقی الدین کے دو بیٹے تھے دوسرے بیٹے کا نام خواجہ قطب الدین ابو احمد ( ولادت 687ھ وفات 735ھ) تھا اور خواجہ قطب الدین ابو احمد کے فرزند خواجہ نظام الدین علی ( ولادت 708ھ وفات 808ھ) تھے اور یہ سلسلہ سید ناصح الدین علی (خواجگی) سے سید مولانا ابوالاعلیٰ مودودی تک جاتا ہے۔
شجرہ نسب
ترمیم- سید امام حسین علیہ السلام (4ہجری 60 ہجری)
- سید امام زین العابدین علیہ السلام (ہجری 94 ہجری)
- سید امام محمد باقر علیہ السلام (ہجری 114ہجری)
- سید امام جعفر صادق علیہ السلام (80ہجری 148 ہجری)
- سید امام موسی کاظم علیہ السلام (128ہجری 183 ہجری)
- سید امام علی رضا علیہ السلام (153ہجری 203 ہجری)
- سید امام محمد تقی علیہ السلام (195ہجری 220ہجری)
- سید امام علی نقی علیہ السلام (214ہجری 254ہجری)
- سید حسن ؒاصغر رحمت اللہ علیہ
- سید عبداللہ علی اکبر رحمت اللہ علیہ 238(ہجری 292ہجری)
- سیدابومحمدالحسینعلیہ سلام (295ہجری 352 ہجری)
- سید ابو عبداللہ محمد رحمت اللہ علیہ (270ہجری 394 ہجری)
- سیدابوجعفرابراہیم رحمت اللہ علیہ (ہجری 370ہجری)
- سیدابو نصر محمد سمعان رحمت اللہ علیہ (ہجری 398ہجری)
- سید خواجہ ابو یوسف ناصر الدین ایوسف چشتی رحمت اللہ علیہ (375ہجری 459 ہجری)
- سید خواجہ قطب الدین مودود چشتی رحمت اللہ علیہ (430ہجری 527 ہجری) بمطابق ( پیدائش 1038 ء وفات 1142ء )
- سید خواجہ نجم الدین احمد مشتاق مودودی چشت ہرات( 492ہجری 577 ہجری) بمطابق ( پیدائش 1098 ء وفات 1181ء )
- سید خواجہ رکن الدین مودودی چستی ( 545ہجری 635ہجری) بمطابق ( پیدائش 1150 ء وفات 1237 ء)
- سید قدودین خواجہ محمد مودودی چستی ( 584ہجری 624 ہجری) بمطابق ( پیدائش 1188 ء وفات 1226 ء )
- سید خواجہ قطب دین محمد ابن خواجہ محمد مودودی چستی ( 602ہجری 680ہجری) بمطابق ( پیدائش 1205 ء وفات 1288ء )
- سید اودالدین خواجہ ابواحمد سید محمد مودودی چستی ( 635ہجری 710ہجری) بمطابق ( پیدائش 1237 ء وفات 1307ء )
- سید تقی الدین خواجہ یوسف مودودی چستی ( 662ہجری 745ہجری) بمطابق ( پیدائش 1263 ء وفات 1353 ء )
اولاد
ترمیم- سید تقی الدین خواجہ یوسف مودودی چستی ( 662ہجری 745ہجری) بمطابق ( پیدائش 1263 ء وفات 1353 ء )
- سید نصرالدین خواجہ ولید مودودی چستی ( 727ہجری 820 ہجری) بمطابق (پیدائش 1326 ء وفات 1417 ء)
- سید خواجہ نقرالد ین چشتی مودودی المعروف شال پیر بابا تقریباً دور حیات ( 1421ء )
- سیدخواجہ ولی مودودی چستی کرانی رحمت اللہ علیہ تقریباً دور حیات ( 1470 ء)
- سید خواجہ میر شہداد مودودی چشتی کرانی تقریباً دور حیات (1519 ء )
- سید قاسم شاہ مودودی چشتی کرانی تقریباﹰ دور حیات ( 1558 ء)
حوالہ کتب
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- [1] Chishti Tariqa
- [2]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ soofie.org.za (Error: unknown archive URL) Soofie(Sufi)
- [3] Chishti Order
- [4]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ iranibook.com (Error: unknown archive URL) خواجگان چشت سيرالاقطاب: زندگينامه هاي مشايخ چشتيه
- [5] طريقۀ چشتيه در هند و پاكستان و خدمات پيرواناين طريقه به فرهنگهاى اسلامى و ايرانى
- ( خزینہ الاصفیاء: مفتی غلام سرور لاہوری )
- تذکرہ سید مودودی ادارہ معارف اسلامی لاہور
- سیر ال اولیاء
- مرا تہ الاسرار
- تاریخ مشائخ چشت
- سفینہ ال عارفین
- تذکرہ غوث و قطب
- شجرہ موروثی سادات کرانی