24 ستمبر 2015ء کو جمعرات کی صبح نو بجے (سعودی وقت کے مطابق اور یو ٹی سی کے مطابق چھ بجے) منی میں جمرات پل کے پاس شارع العرب (شارع 204) پر حج کے دوران میں بھگدڑ مچنے سے 769 سے زائد حجاج شہید، جبکہ 863 کے قریب زخمی ہوئے تھے،[4] ان میں زیادہ تعداد عورتوں اور سن رسیدہ حجاج کی تھی۔[5] یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب حجاج جمرہ عقبہ کی جانب رمی جمار کے لیے جا رہے تھے۔ یہ 1990ء کی بھگدڑ کے بعد جس میں 1426 افراد ہلاک ہوئے تھے، ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکت خیز بھگدڑ ہے۔[6]

راستہ جمرات پل (2011ء)
تاریخ24 ستمبر 2015ء (2015ء-09-24)
وقت09:00 متناسق عالمی وقت+03:00 (یو ٹی سی+03:00)
متناسقات21°24′59.5″N 39°53′04.9″E / 21.416528°N 39.884694°E / 21.416528; 39.884694
وجہزیر تفتیش، متنازع
لاپتہ427

2006ء میں اسی طرح کی بھگدڑ میں 346 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد سعودی حکومت نے مزید اصلاحات کی تھی۔[4] ‏ 2015 میں ہی حج کے دوران میں 11 ستمبر کو 118 افراد مکہ کرین حادثہ کی نذر ہوئے۔[7]

پس منظر

ترمیم
 
منٰی میں جمرہ کو کنکریاں مارتے ہوئے

حج جو ہر مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔ ایک حاجی حج کے مختلف مناسک کو پورا کرتا ہے، ان مناسک میں سے ایک رمی جمار (شیطان کو کنکریاں مارنا) ہے۔ رمی جمار کا منسک منٰی میں پورا کیا جاتا ہے جو سعودی عرب کے صوبہ مکہ کا ایک ضلع ہے۔ اکثر لوگ حج کے اس منسک کو خطرناک سمجھتے ہیں کیونکہ ابتدا میں جمرہ چھوٹا سا تھا اور حاجیوں کی تعداد زیادہ تھی، لوگ جیسے ہی جمرہ کو پتھر مارنے جاتے تو جگہ کم ہونے کی وجہ سے بھگدڑ شروع ہوجاتی جو سیکڑوں حاجیوں کے لیے جان لیوا بن جاتا تھا۔ 2006ء میں اسی مقام پر بھگدڑ شروع ہوئی جس سے 346 افراد جاں بحق ہوئے، اس کے علاوہ بھی کئی مرتبہ منٰی میں ایسے متعدد حادثات سامنے آئے ہیں، انہی حادثات کے پیش نظر سعودی حکومت نے منٰی شہر میں اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے، لیکن حاجیوں کی ایک بڑی تعداد کے باعث ایک بار پھر 24 ستمبر 2015ء کو بھگدڑ کا یہ واقعہ سامنے آیا جس میں 763 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔

اسباب

ترمیم
فائل:Mina-stampede-urdu.jpg
نقشے میں وہ مقام جہاں بھگدڑ مچی۔

بھگدڑ کا یہ سانحہ منٰی کے مقام پر پیش آیا جو مکہ مکرمہ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حجاج منٰی میں ایک رکن رمی جمرات کی ادائی کے لیے جاتے ہیں،سعودی عرب کے محکمۂ شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب حاجی جمرات پر کنکریاں پھینکنے کے لیے شارع نمبر 204 اور 223 کے دوراہہ پر موجود تھے۔ اس وقت اس پُل پر حاجیوں کی بڑی تعداد کی ایک مقام پر موجودگی کی وجہ سے بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں بہت سے حاجی زمین پر گر گئے اور کچلے جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔[8]

الا اسوفو جو اس حادثے کے عینی شاہد ہیں ان کا کہنا ہے کہ:

لوگ رمی کے لیے جا رہے تھے کہ ان کے سامنے کنکریاں مار کر آنے والے حاجی آ گئے۔ پھر افراتفری کا سماں تھا اور اچانک لوگ گرنے لگے، مزید یہ کہ کئی لوگ ایک دوسرے کے اوپر چڑھتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچنے کے لیے کوشاں تھے، اس وجہ سے بھی کچھ لوگ مر گئے۔[9]

ایرانی حجاج کا قافلہ

ترمیم

ایرانی وفد کے ایک عہدہ دار کے حوالہ سے اخبار الشرق الاوسط نے دعوی کیا کہ 300 ایرانی حجاج پر مشتمل قافلہ جمعرات کی صبح مزدلفہ سے براہ راست شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے روانہ ہوا، لیکن اس قافلہ نے رمی ختم ہونے کا انتظار نہیں کیا جو معمول کی ہدایات کی روشنی میں کیا جاتا ہے اور اس کے برعکس الٹے پاؤں شاہراہ 204 پر مخالف سمت روانہ ہو گئے اور واپسی کا یہ وقت رمی جمار کے لیے حجاج کے دوسرے قافلہ کے لیے مخصوص تھا، جس کی وجہ سے ہلاکت خیز بشری تصادم ہوا۔[10][11]

شہزادہ کی آمد

ترمیم

متعدد خبر رساں اداروں کے مطابق اس حادثہ کے اصل ذمہ دار سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان ہیں۔ کیونکہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان منٰی پہنچے اور ان کی سکیورٹی کے لیے سڑک نمبر 204 اور 215 کو بند کر دیا گیا۔ الدیار چینل کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کے ساتھ 200 سے زائد فوجی اور 150 ذاتی محافظ تھے، ان کا پروٹوکول قافلہ جب منیٰ پہنچا تو اس کی آمد کے باعث زائرین کی صفوں میں افراتفری پھیل گئی اور حجاج کے آنے اور جانے کے راستوں میں خلل پیدا ہو گیا، اسی بد نظمی نے اس اندوہناک سانحے کو جنم دیا جو سیکڑوں قیمتی جانوں کی ہلاکت کا سبب بنا۔ متعدد اخبارات کے مطابق افراتفری شروع ہونے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے قافلے سمیت جائے حادثہ سے فوری طور پر روانہ ہو گئے۔ میڈیا کے بہت سے لوگوں کا یہ بھی الزام ہے کہ ہمیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہزادہ محمد کی منیٰ میں آمد کا تذکرہ کسی صورت نہ کیا جائے۔[12][13][14][15]

ان سب الزامات کے جواب میں دوسری جانب سعودی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور حادثے کی ذمہ داری حجاج کی بد نظمی پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ نظم و ضبط سے کام لیتے تو یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔ نیز شہزادہ کی آمد والے واقعہ کو ایران کی افواہ قرار دیا ہے اور کہا کہ سعودی حکام کے جانے کا راستہ ادھر سے نہیں گذرتا۔[16]

رد عمل

ترمیم

  سعودی عرب: ولی عہد مملکت محمد بن نایف نے حادثہ کے بعد حجاج کے حفاظتی اہلکاروں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور حادثہ کے اسباب کی مکمل تفتیش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی اور شاہ سلمان بن عبد العزیز کو نتائج سے آگاہ کیا۔[17]

  ایران: تنظیم حج و زیارت کے ایرانی صدر کی جانب سے 41 ایرانی حجاج کے جان بحق اور 60 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا، بعد ازاں معاون وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے سعودی عرب کو اس حادثہ کا ذمہ دار قرار دیا اور اعلان کیا کہ ایرانی وزارت خارجہ تہران میں موجود سعودی سفیر سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنی حکومت تک ایران کا احتجاج پہنچا دیں، نیز حادثہ کی تفصیلات و اسباب پیش کریں۔[18]

متاثرین بلحاظ ملک

ترمیم
متاثرین کی قومیت
ملک جان بحق لاپتہ حوالہ
  افغانستان 2 6 [19]
  الجزائر 46 3 [20]
  بنگلادیش 137 53 [21]
  بینن 52 41 [22]
  برکینا فاسو 22 7 [23]
  برونڈی 1 6 [24]
  کیمرون 106 28 [25][26]
  چاڈ 52 50 [27]
  چین 4 0 [28]
  جبوتی 2 3 [29]
  مصر 190 45 [30][31]
  ایتھوپیا 53 0 [32]
  گیمبیا 2 0 [33]
  گھانا 17 17 [34]
  بھارت 114 10 [35]
  انڈونیشیا 129 0 [36]
  ایران 464 0 [37]
  عراق 1 0 [38]
  آئیوری کوسٹ 52 7 [39]
  اردن 2 1 [40]
  کینیا 12 0 [41]
  لبنان 1 0 [42]
  لیبیا 10 7 [43]
  ملائیشیا 1 0 [44]
  مالی 312 34 [45][46]
  موریشس 5 0 [47]
  المغرب 42 1 [48]
  میانمار 6 5 [49]
  نیدرلینڈز 1 0 [50]
  نائجر 78 41 [51]
  نائجیریا 274 43 [52][53]
  سلطنت عمان 1 0 [54]
  پاکستان 83 7 [55][56]
  فلپائن 1 0 [57]
  سینیگال 62 0 [58][59]
  صومالیہ 8 0 [50]
  سری لنکا 1 1 [60]
  سوڈان 30 2 [61]
  تنزانیہ 32 7 [62]
  تونس 15 0 [63]
  ترکیہ 7 0 [64]
  یوگنڈا 1 2 [65]
کل ممالک 2٫431 427
سعودی سرکاری ذرائع 769 [66]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب
  2. "رویترز: شمار قربانیان منا سه برابر آمار ادعایی عربستان است" [Reuters: MINA: three times the number of victims claimed by Saudi Arabia's statistics]۔ Deutsche Welle۔ 13 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اپریل 2016 
  3. ^ ا ب "Hajj stampede: At least 717 killed in Saudi Arabia"۔ BBC News۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 ستمبر 2015 
  4. "سبق تحديث (2)-الدفاع المدني: 100 وفاة و390 إصابة في التدافع عند جسر الجمرات في منى"۔ 26 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 ستمبر 2015 
  5. Ben Hubbard، Mona Boshnaq۔ "Stampede Near Mecca During Hajj Leaves at Least 717 Dead"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 ستمبر 2015 
  6. "Mecca crane collapse: Saudi king sanctions Binladin group"۔ The Guardian۔ Guardian News and Media Limited۔ Agence France-Presse۔ 15 ستمبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 ستمبر 2015 
  7. More than 700 killed in Saudi Hajj stampede | Saudi Arabia News | Al Jazeera
  8. Hajj stampede: At least 717 killed in Saudi Arabia - BBC News
  9. مسؤول في البعثة الإيرانية: الارتداد العكسي لـ 300 حاج إيراني وراء حادثة التدافع صحيفة الشرق الأوسط، 26 سبتمبر 2015
  10. ایرانی حجاج نے راستہ بدلا جو حادثے کا سبب بنا۔ ایرانی حج مشن | IBCUrdu.Com – 2016 Latest Urdu News, Pakistan And WorldWide Breaking News
  11. "Farsnews"۔ 27 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2015 
  12. PressTV-'Prince convoy caused Hajj stampede'
  13. Hajj stampede carnage 'caused by roadblocks set up for VIP visit' - Telegraph
  14. Saudi Prince caused Hajj stampede? | World News
  15. ’منیٰ میں سڑکیں بند نہیں تھیں، افواہ ایران نے اڑائی ہے‘ - BBC News اردو
  16. تشكيل لجنة تحقيق عليا تتولى التحقيق في الحادث الذي وقع للحجاج بمشعر منى صحيفة اليوم، 24 ستمبر 2015. وصل لهذا المسار في 24 ستمبر 2015
  17. إيران تحمل السعودية مسؤولية حادث تدافع الحجاج في منى روسيا اليوم، 24 ستمبر 2015. وصل لهذا المسار في 24 ستمبر 2015
  18. Zabihullah Moosakhail (27 ستمبر 2015)۔ "Two of eight Afghans missing after Hajj stampede confirmed dead as death toll mounts to 769"۔ دی فرنٹیئر پوسٹ۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اکتوبر 2015 
  19. "Bousculade de Mina (La Mecque): le nombre de hadjis algériens décédés s'élève à 46 (MAE)" [Scramble in Mina (Makkah): Number of Algerian Hadjis killed is now 46 (MFA)]۔ Algérie Presse Service (بزبان الفرنسية)۔ 2 نومبر 2015۔ 04 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2015 
  20. "Hajj stampede: Bangladesh death toll climbs to 137"۔ The Daily Star۔ 18 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2015 
  21. "52 morts, 41 disparus et deux blessés graves lors de la bousculade de Mina" [52 dead, 41 missing and two seriously injured in Mina stampede]۔ aCotonou (بزبان الفرنسية)۔ Agence de Presse Africaine۔ 14 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2015 
  22. D.H. (15 اکتوبر 2015)۔ "Burkina/bousculade de La Mecque: deuil national de trois jours" [Scramble in Mecca: Three days of national mourning]۔ Agence Nationale de l'Information (بزبان الفرنسية)۔ Agence France-Presse۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2015 
  23. "Un pèlerin burundais décédé à la Mecque et six autres portés disparus" [One Burundian pilgrim to Mecca died and six others are missing]۔ StarAfrica (بزبان الفرنسية)۔ Agence de Presse Africaine۔ 26 ستمبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2015 
  24. Bertrand Ayissi (28 اکتوبر 2015)۔ "Bousculade à la Mecque: Deux autres Camerounais retrouvés morts" [Stampede in Mecca: Two More Cameroonians Found Dead]۔ Camer.be (بزبان الفرنسية)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2015 
  25. "Hajj Stampede: CPDM government trading conspiracy theories"۔ Cameroon Concord۔ 17 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2015 
  26. "Le Tchad perd 52 pèlerins dans la bousculade mortelle de La Mecque" [Chad loses 52 pilgrims in deadly stampede in Mecca]۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل۔ 11 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2015 
  27. "Four Chinese pilgrims confirmed dead in Hajj stampede"۔ NewsGD.com۔ China News Service۔ 30 ستمبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2015 
  28. "Deux pèlerins djiboutiens portés disparus suite à la bousculade de la Mecque ont été retrouvés morts" [Two Djiboutian pilgrims missing following stampede in Mecca are found dead]۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل (بزبان الفرنسية)۔ 5 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2015 
  29. "Egypt: Six Egyptians Return After Being Reported Missing in Haj Stampede"۔ Aswat Masriya/Thomson Reuters Foundation۔ 12 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2015 
  30. "Number of Egyptian deaths in hajj stampede reaches 190"۔ Ahram Online۔ 25 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 نومبر 2015 
  31. "Ethiopians killed by Hajj stampede rises to 53"۔ StarAfrica۔ Agence de Presse Africaine۔ 20 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  32. "Missing Gambian Pilgrims Confirmed Dead in Saudi Arabia"۔ Jollof News۔ 26 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  33. "Ghana: Hajj death toll rises to 17"۔ StarAfrica۔ Agence de Presse Africaine۔ 20 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  34. "Death toll of Indians in the Hajj stampede rises to 114, 10 missing"۔ Global News Connect۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 12 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  35. "Identification process ends, Indonesian victims in Mina incident reach 129 people"۔ Republika Online۔ 17 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2015 
  36. "Bodies of all missing Iranian Hajj pilgrims identified"۔ Tehran Times۔ 7 جنوری 2016۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جنوری 2016 
  37. "Chief of Baghdad crimes unit died in hajj stampede"۔ Rudaw۔ 27 ستمبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  38. "Bousculade de Mina: le nombre de pèlerins ivoiriens décédés passe de 14 à 52" [Mina stampede: Number of deceased Ivorian pilgrims rises from 14 to 52]۔ Abidjan.net (بزبان الفرنسية)۔ Agence de Presse Africaine۔ 17 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  39. Mohammad Ghazal (6 اکتوبر 2015)۔ "Jordanian missing after stampede found dead—Saudi authorities"۔ The Jordan Times۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  40. Philip Mwakio (22 اکتوبر 2015)۔ "16 Kenyans died in Mecca stampede, Supkem says"۔ The Standard۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  41. "Lebanese imam among dead from hajj stampede"۔ AhlulBayt News Agency۔ 31 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 نومبر 2015 
  42. "Libyan fatalities in Hajj stampede rises to 10: official"۔ Libya's Channel۔ 1 اکتوبر 2015۔ 04 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  43. "One Malaysian pilgrim killed in Mina stampede"۔ New Straits Times۔ Bernama۔ 28 ستمبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  44. Salif (17 دسمبر 2015)۔ "Mali: Bousculade meurtrière de mina: Les chiffres du ministre des Affaires religieuses" [Mali: The Deadly Mina stampede: Figures from the Minister of Religious Affairs]۔ MaliActu.net (بزبان الفرنسية)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2015 
  45. "Bousculade Mina: le Comité de crise des agences de voyages à la Mecque envisage des tests ADN" [Mina stampede: the Crisis Committee of Mecca travel agencies considering DNA testing]۔ Studio Tamani (بزبان الفرنسية)۔ 12 نومبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2015 
  46. "Le bilan de la bousculade géante de La Mecque encore revu à la hausse" [Death toll in giant Mecca stampede revised upwards again]۔ SFR News Réunion (بزبان الفرنسية)۔ 16 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  47. "Bousculade de Mina: Le bilan des victimes parmi les pèlerins marocains s'élève à 42 décès" [Mina stampede: Death toll among Moroccan pilgrims rises to 42]۔ ہف پوسٹ (بزبان الفرنسية)۔ Maghreb Arabe Press۔ 28 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2015 
  48. Ei Ei Thu (29 ستمبر 2015)۔ "Death toll rises after Mecca tragedy"۔ Myanmar Times۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  49. ^ ا ب Matthew Weaver (25 ستمبر 2015)۔ "Saudi Arabia under pressure to improve safety at Mecca after fatal hajj crush"۔ دی گارڈین۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2015 
  50. "Point de presse du comité interministériel de suivi des événements de Mina, en Arabie Saoudite: 78 morts, 41 personnes portées disparues, et 34 autres blessées à la date du 15 octobre" [Press briefing by the Interministerial Committee monitoring events in Mina, Saudi Arabia: 78 dead, 41 people missing, and 34 injured, as of اکتوبر 15]۔ Kakaki Niger (بزبان الفرنسية)۔ Le Sahel۔ 16 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2015 
  51. Orih Chibuike (17 نومبر 2015)۔ "Hajj stampede: 44 Nigerians still missing, 2 still receiving treatment, 274 confirmed dead"۔ The Nigerian Voice۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2015 
  52. Abbas Jimoh (24 دسمبر 2015)۔ "FG: 2015 hajj management impressive despite tragedies"۔ Daily Trust۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2015 
  53. Regimon K. Muscat (3 اکتوبر 2015)۔ "Missing Omani pilgrim's body found, laid to rest in Saudi"۔ Times of Oman۔ 26 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2015 
  54. Parvez Jabri (20 نومبر 2015)۔ "Total 188 Pakistanis died in Mina stampede, crane-crash incident: Sartaj Aziz"۔ بزنس ریکارڈر۔ Associated Press of Pakistan۔ 21 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2015 
  55. Sehrish Wasif (30 اکتوبر 2015)۔ "List out of Hajj pilgrims who did not make it back"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 نومبر 2015 
  56. Pia Lee-Brago (26 ستمبر 2015)۔ "Pinoy among dead in hajj stampede"۔ The Philippine Star۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2015 
  57. M.F.، B.K. (9 اکتوبر 2015)۔ "Tragédie de Mina: 61 sénégalais morts, 4 perdus de vue (Bilan officiel provisoire)" [Mina tragedy: 61 Senegalese dead, 4 missing (Latest official toll)]۔ ActuPrime (بزبان الفرنسية)۔ Algeria Press Service۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2015 
  58. Abdoul Aziz (21 اکتوبر 2015)۔ "Bousculade de Mina: le nombre de sénégalais décédés porté à 62" [Mina stampede: Number of Senegalese deaths rises to 62]۔ Senego (بزبان الفرنسية)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2015 
  59. Ajith Siriwardana (6 اکتوبر 2015)۔ "Lankan pilgrim's body found in Mecca"۔ The Daily Mirror۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2015 
  60. "Sudan says 30 of its nationals dead in Hajj stampede"۔ Sudan Tribune۔ 8 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2015 
  61. "Death toll of TZ's pilgrims rises to 32"۔ The Citizen۔ 21 نومبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2015 
  62. "Pèlerinage : Le bilan des Tunisiens morts à Mina s'alourdit" [Pilgrimage: Tunisian death toll in Mina grows heavier]۔ Kapitalis (بزبان الفرنسية)۔ 31 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2015 
  63. "Turkish death toll in hajj stampede rises to seven"۔ Hürriyet Daily News۔ انادولو ایجنسی۔ 9 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2015 
  64. "Hajj stampede: Two Ugandan pilgrims still missing"۔ StarAfrica۔ Agence de Presse Africaine۔ 19 اکتوبر 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2015 
  65. Lizzie Dearden (26 ستمبر 2015)۔ "The death toll of the Hajj stampede has risen to at least 769"۔ The Independent۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2015 

بیرونی روابط

ترمیم