اردو بلحاظ ملک و علاقہ جات
اردو دنیا کی چند بڑی زبانوں میں سے ایک ہے۔ معیاری اُردو (کھڑی بولی) کے اصل بولنے والے افراد کی تعداد 60 سے 80 ملین ہے۔ ایس۔آئی۔ایل نژادیہ کے 1999ء کی شماریات کے مطابق اُردو اور ہندی دُنیا میں پانچویں سب سے زیادہ بولی جانی والی زبان ہے۔ لینگویج ٹوڈے میں جارج ویبر کے مقالے: 'دُنیا کی دس بڑی زبانیں' میں چینی زبانوں، انگریزی اور ہسپانوی زبان کے بعد اُردو اور ہندی دُنیا میں سب سے زیادہ بولے جانی والی چوتھی زبان ہے۔ اِسے دُنیا کی کل آبادی کا 4.7 فیصد افراد بولتے ہیں۔
اردو کے جغرافیائی خطے
ترمیم- بحرین (اقلیتی)
- بنگلادیش (اہم اقلیتی زبان)
- فجی (ہندستانی، انگریزی اور فجی کے ساتھ شریک سرکاری زبان)
- بھارت (21 دیگر زبانوں کے ساتھ شریک سرکاری زبان)
- نیپال (اقلیتی زبان)
- موریشس (اقلیتی زبان)
- سلطنت عمان (اقلیتی زبان)
- پاکستان (انگریزی کے ساتھ شریک سرکاری زبان)
- قطر (اقلیتی زبان)
- سعودی عرب (اقلیتی زبان)
- جنوبی افریقا (اقلیتی زبان)
- متحدہ عرب امارات (اقلیتی زبان)
- مملکت متحدہ (اقلیتی زبان)
- ریاستہائے متحدہ (اقلیتی زبان)
اردو بلحاظ ملک و خطہ
ترمیم- افریقا میں اردو
- ایشیا میں اردو
- یورپ میں اردو
- امریکین میں اردو
- اوقیانوسیہ میں اردو