صفحہ اولیں   افریقی ممالک   منصوبے وذیلی ابواب  
عالمی نقشہ میں افریقہ کا مقام
عالمی نقشہ میں افریقہ کا مقام
مصنوعی سیارہ سے حاصل شدہ افریقی نقشہ
مصنوعی سیارہ سے حاصل شدہ افریقی نقشہ

رقبے کے لحاظ سے کرہ ارض کا دوسرا بڑا بر اعظم، جس کے شمال میں بحیرہ روم، مشرق میں بحر ہند اور مغرب میں بحر اوقیانوس واقع ہے۔
دلکش نظاروں، گھنے جنگلات، وسیع صحراؤں اور گہری وادیوں کی سرزمین جہاں آج 53 ممالک ہیں جن کے باسی کئی زبانیں بولتے ہیں۔
افریقہ کے شمالی اور جنوبی حصے نہایت خشک اور گرم ہیں جن کا بیشتر حصہ صحراؤں پر پھیلا ہوا ہے۔ خط استوا کے ارد گرد گھنے جنگلات ہیں۔ مشرقی افریقہ میں عظیم وادی الشق کے نتیجے میں گہری وادیاں تشکیل پائیں جن میں کئی بڑی جھیلیں بھی واقع ہیں۔
براعظم کے مغرب میں دریائے نائجر بہتا ہے جو وسیع دلدلی ڈیلٹا بناتا ہوا بحر اوقیانوس میں جا گرتا ہے۔اس کے مشرق میں دریائے کانگو افریقہ کے گھنے استوائی جنگلات سے گزرتا ہے۔ براعظم کے مشرقی حصے میں عظیم وادی الشق اور ایتھوپیا کے بالائی میدان ہیں۔ قرن افریقہ براعظم کا مشرق کی جانب آخری مقام ہے۔
صحرائے اعظم شمالی افریقہ کے بیشتر حصے پر پھیلا ہوا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔ اس عظیم صحرا کا ایک چوتھائی حصہ ریتیلے ٹیلوں پر مشتمل ہے جبکہ بقیہ پتھریلے خشک میدان ہیں۔ براعظم کے دیگر بڑے صحراؤں میں نمیب اور کالاہاری شامل ہیں۔
صحرائے اعظم کے جنوب میں صحرائی اور جنگلی علاقوں کو چھوڑ کر پورے براعظم میں گھاس کے وسیع میدان ہیں جو سوانا کہلاتے ہیں۔ یہی میدان ہاتھی سمیت افریقہ کے دیگر مشہور جانوروں کے مسکن ہیں۔
مشرق میں عظیم وادی الشق ہے، جو دراصل زمین میں ایک عظیم دراڑ کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ یہ عظیم دراڑ جھیل نیاسا سے بحیرہ احمر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر یہ دراڑ مزید پھیلتی گئی تو ایک دن قرن افریقہ براعظم سے الگ ہو جائے گا۔
خط استوا کے ساتھ ساتھ بارشوں کے باعث گھنے جنگلات واقع ہیں یہاں کا موسم گرم اور نمی سے بھرپور ہے۔

افریقی ممالک

الجزائر مصر لیبیا مراکش سوڈان جنوبی سوڈان تیونس


بینن برکینا فاسو کیپ ورڈی آئیوری کوسٹ گیمبیا گھانا
گنی گنی بساؤ لائبیریا مالی ماریطانیا نائجر
نائجیریا سینی گال سیرالیون ٹوگو


انگولا کیمرون وسطی افریقی جمہوریہ چاڈ جمہوریہ کانگو ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو
استوائی گنی گیبون ساؤ ٹوم و پرنسپ


برونڈی جزائر قمر جبوتی اریٹریا ایتھوپیا کینیا

Error: Must specify an image in the first line.

مڈغاسکر ملاوی موریشیس موزمبیق روانڈا سیشلس
صومالی لینڈ صومالیہ تنزانیہ یوگینڈا زیمبیا زمبابوے


بوٹسوانا لیسوتھو نمیبیا جنوبی افریقا سوازی لینڈ

ویکیمیڈیا ساتھی منصوبے

افریقہ افریقہ افریقہ افریقہ افریقہ افریقہ افریقہ
ویکی اخبار
آزاد متن خبریں
ویکی اقتباسات
مجموعہ اقتباسات متنوع
ویکی کتب
آزاد نصابی ودستی کتب
ویکی منبع
آزاد دارالکتب
وکشنری
لغت ومخزن
ویکیورسٹی
آزاد تعلیمی مواد ومصروفیات
العام
انبار مشترکہ ذرائع

سرور کیش کو صاف کریں