سال نو مبارک

میری جانب سے ویکی پیڈیا کے سارے ساتھیوں کو نیا سال مبارک ہو۔شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:49, 1 جنوری 2016 (م ع و)

میری جانب سے بھی ویکی پیڈیا کے سارے ساتھیوں کو نیا سال مبارک ہو۔ اگر کوئی سال نو کی مبارکبادی کو نہیں مانتا ہے، تو اس سے بھی عرض ہے کہ آپ کی رائے سر آنکھوں پر، بس ہم آپ کی بھلائی چاہتے ہیں اور اگر ماضی میں کوئی ہم میں اور آپ میں تلخی ہوئی ہے، تو آیئے اسے ہم بھلاکر ایک نئی ساچھے داری کی کوشش کرتے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:22, 1 جنوری 2016 (م ع و)

ویکیمیڈیا ایشیاء فورم میں ایشائی ترمیمی مہم مہینے پر گفتگو

دوستو!

السلام علیکم۔

فیس بُک پر ایشائی مہینے ترمیمی مہم پر گفتگو پر گفتگو شروع ہوئی ہے۔

ایک صاحب نے صرف مضمون نگاری کے اختتام کو ہی مہم کی تکمیل قرار دیا ہے۔ میں نے یہاں اختلاف رائے درج کیا ہے۔ جب تک ہم انعام یافتہ شرکاء کو حسب وعدہ انعام (قیمتًا کم تر ہی کیوں نہ سہی) فراہم نہیں کرتے، ہم ایک مقابلے کی تکمیل کا جشن کیسے مناسکتے ہیں؟

گفتگو کا عکس یہاں دیکھا جاسکتا ہے: http://ctrlv.in/693917

اگر فیس بک کی اس گفتگو میں آپ شامل ہونا چاہیں، تو آپ کو پہلے ویکیمیڈیا ایشیاء فورم میں شامل ہونا پڑے گا اور اس گفتگو کو تلاش کر کے اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہوگا۔

اس فیس بک گروپ کا پتہ یہاں ہے: https://www.facebook.com/groups/wikimedia.asia

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:03, 6 جنوری 2016 (م ع و)

میں یہ سمجھتا ہوں کہ کچھ لوگوں کا المیہ ہے یا دیوالیہ پن کہ ایک ترمیمی کے اختتامی مراحل ہی پورے نہیں ہوئے کہ لوگ دوسری ترمیمی مہم شروع کرنے اور محض خود کو نام نہاد آرگنائزر بتاکر جرمنی اور دیگر ممالک کی تقاریب کے سفر کے خواب میں ڈوب گئے ہیں۔ ملاحظہ ہو ان کا رویہ:
http://ctrlv.in/695563 --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:15, 12 جنوری 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کی بارھویں سالگرہ

27 جنوری 2016ء کو ہم اردو ویکیپیڈیا کی بارھویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ ایک درجن سال ہو گئے ہیں ہمارے ویکی کے۔ ایک گراس مہینے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:37, 6 جنوری 2016 (م ع و)

عالی جناب یہ " ایک گراس مہینے " سے آپ کی مراد کیا ہے؟ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:41, 6 جنوری 2016 (م ع و)
حضور والا! گراس ایک درجن درجن کو کہتے ہیں یعنی بارہ درجن (جو 144 عدد کے برابر ہے) کو ایک گراس کہا جاتا ہے۔ عرض ہے یہ اکائی اکثر ممالک میں رائج ہے۔ دیکھیں۔ درجن۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:14, 6 جنوری 2016 (م ع و)

موبائل ایڈٹنگ میں دشواری

ویکیپیڈیا موبائل ایڈٹنگ میں نیا مسئلہ درپیش ہے کہ دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانوں کی ایڈیٹنگ مشکل ہو گئی ہے۔فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:50, 17 جنوری 2016 (م ع و)

کیسی مشکل آ رہی ہے۔ کیا یہ صرف اردو ویکی کے لیے آ رہا ہے۔ کیا آپ نے فارسی یا عربی وغیرہ میں سے کسی زبان میں اسے جانچا ہے۔ اگر باقی سبھی پر ہے تو۔ پھر اوپر میڈیاویکی والوں کو بتانا ہو گا۔ اگر صرف اردو ویکی پر یہ مسئلہ ہے تو فوری بتائیں۔ تا کہ ہم دیکھنے کی کوشش کریں کہ کیوں یہ مسئلہ ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:22, 17 جنوری 2016 (م ع و)
اس مسئلہ کو میں نے اسی دن رپورٹ کر دیا تھا جب یہ سامنے آیا تھا، اسے مقامی طور پر حل تو کیا جا سکتا ہے لیکن پھر ویکیمیڈیا والے اسے مستقل حل نہیں کریں گے اس لیے میں نے مقامی پیچ نہیں کیا ہے۔ --:)  —خادم—  04:19, 25 جنوری 2016 (م ع و)

اب تک حل نہیں ہوا ہے--فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:46, 28 جنوری 2016 (م ع و)

ویکیمیڈیا بلاگ

اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین کی تکمیل سے متعلق حسب ذیل ویکیمیڈیا بلاگ ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں بلاگ ٹیم کے اصرار کی وجہ سے کافی اختصار سے کام لینا پڑا۔ پھر بھی امید ہے کہ ہماری برادری کی صحیح عکاسی کی جانب ایک حقیر سی کوشش کی گئی ہے:

https://blog.wikimedia.org/2016/01/21/community-digest-urdu-milestone/

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:22, 22 جنوری 2016 (م ع و)

بین اللسانی روابط

ہمارے پاس اس وقت ایک متحرک اور دو غیر متحرک معلوم صارفین ایسے ہیں، جنہوں نے کثیر تعداد میں صفحات تخلیق کیے ہیں، اور انہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر، اپنے اکثر صفحات کا ویکی ڈیٹا (معاونت:بین اللسانی روابط نہیں کیا، متحرک صارفین میں سرمد صاحب جب کہ غیر متحرک صارفین میں فہد کہیر اور معین انصاری شامل ہیں۔ تینوں صارفین کے صفحات مختصر ترین نہیں بلکہ قابل قدر مواد کے حامل ہیں۔ فہد کہیر صاحب نے اس سے بڑا ظلم یہ کیا ہوا ہے کہ، مضامین انتہائی اچھے مگر بلا حوالہ ہیں۔ معین انصاری صاحب کے مضامین میں، مواد کسی ایک یا دو کتابوں سے مسلسل ہوتا تھا، جن میں نہ حوالہ ہوتا تھا، نہ ہی سرخیاں یا خانہ معلومات۔ سرمد صاحب کے موضوعات اسلامی ہیں۔ ان کے صحابہ کرام والے مضامین میں سے بہت ساروں کو میں نے عربی، فارسی، ترکی، اور انگریزی وغیرہ پر تلاش کر کے ویکی ڈیٹا کر دیا ہے۔ مگر اب بھی کئی صفحات موجود ہیں۔ جن کا ویکی ڈیٹا نہيں ہو سکا۔ ویکی ڈیٹا نہ ہونے سے، سب سے بڑا خطرہ دوہرا مضمون بننے کا ہوتا ہے۔ جس سے کسی صارف کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ سرمد صاحب کیوں کہ متحرک ہیں ان سے التماس ہے کہ، اپنے مضامین، میں کم از کم سانچہ:ربط درکار لگا دیا کریں، تا کہ ان کے مضامین ایک خاص زمرہ میں شامل ہوتے جائیں۔ جن کو کوئی دوسرا صارف بین اللسانی ربط کرنے کی کوشش کرے۔ باقی کے دو صارفین کے تخلیق کردہ تمام صفحات پر باری باری۔ نظر ڈال جائی اور ان میں خانہ معلومات، بین اللسانی ربط سرخیاں وغیرہ میں مواد کو بانٹا جائے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:34, 24 جنوری 2016 (م ع و)

ویکیمینیا میں شرکت

آپ سب کو سلام میں سندھی ویکیپیڈیا پر ایک سرگرم رکن هون۔ میں نے ویکیمینیا 2016ء کے لیے درخواست دی تھی جوکہ پهلے مرحلہ میں پاس هوچکی ہے۔ میں یہ جاننا چاهتا هون کہ اگر اردو ویکپیڈیا سے کسی نہ یہ درخواست دی ہے اور وہ پهلے مرحلے میں پاس هوچکی ہے تو هم ایک دوسرے سے رابطہ میں رهیں تاکہ کسی پریشانی سے بچ سکیں۔ آپ کے جواب کا منتظر۔--مھتاب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:13, 5 فروری 2016 (م ع و)

@مھتاب احمد: صاحب، جان کر خوشی ہوئی کہ آپ سندھی ویکیپیڈیا کے ایک سرگرم رکن ہیں اور ویکیمینیا 2016ء کے لیے درخواست دی ہے۔ اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات ہے کہ پهلے مرحلے میں آپ کی درخواست پاس هوچکی ہے۔ یہی میرے ساتھ بھی بہ حسن اتفاق ہؤا ہے۔ میں ایک بھارتی صارف ہوں اور اردو ویکیپیڈیا پر سرگرم ہوں۔ کوئی خدمت اگر ناچیز کے لائق ہو تو بے جھجک ارشاد فرمایئے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:10, 6 فروری 2016 (م ع و)
@مزمل: صاحب، میں آپ کے تعاون کا بیحد مشکور ہوں۔ میرا تعلق پاکستان سے ہے۔ مجھے بیحد خوشی ہو گی اگر آپ مجھ سے واٹس ایپ پر رابطہ میں رہیں تاکہ ہم اپنے مسائل آسانی سے حل کر سکیں۔ میرا نمبر ہے +923023390644. شکریہ۔--مھتاب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:47, 8 فروری 2016 (م ع و)
@مھتاب احمد: اچھا ہے کہ ہم فیس بکی رفیق بن چکے ہیں!!--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:59, 8 فروری 2016 (م ع و)

دہشت گردی قبل از اسلام

دہشت گردی کی تشریح کا نہ ہونا حیران کن ہے۔جبکہ دہشت گردی اسلام سے قبل بھی تھی۔اس پر دعوت تحریر ہے۔انشااللہ جلد مواد لانے کی کوشش کرونگا کچھ کتب کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا زیادتی ہے۔ اس موضوع پر مدد کیسے حاصل ہوگی؟ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست 119.154.228.178 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ویکی کانفرس انڈیا

آداب!

عزیزان محترم، میں آپ سب کی توجہ ویکی کانفرس انڈیا کی جانب مبذول کرنا چاہوں گا۔ یہ 5,6,7 اگست 2016 چندی گڑھ بھارت میں ہوگی۔ مگر خوشی کی بات یہ ہے کہ اس میں شرکاء کا دائرہ عالمی ہے۔ شرکت کے لیے اسکالرشپس منظور ہوں گے، حالانکہ درخواستوں اور سفری امداد کی تفصیلات اور تاریخوں کا بعد میں اعلان ہوگا۔ میری گزارش ہے کہ بھارت اور پاکستان کے اردو صارفین کو اس پاس لانے کے موقع کو کھونا نہیں چاہیے۔ https://meta.wikimedia.org/wiki/WikiConference_India_2016/Scholarships براہ کرام اس صفحہ اور اس سے ملحقہ صفحات پر نظر رکھیے اور حتی المقدور شرکت کی کوشش کریں، چاہے آپ بھارت سے ہوں یا پاکستان سے یا کسی اور ملک میں مقیم ہوں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:54, 16 مارچ 2016 (م ع و)

مزمل بھائی کیا میں اس کانفرس میں جا سکتا ہوں؟ اگر ہاں تو طریقہ کار واضح کردیں۔ آپ کے اوپر دئیے گئے ربط میں اسکالر شپ کا اپلائے کرنے کا طریقہ واضح نہیں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:20, 17 مارچ 2016 (م ع و)
عارف بھائی، جیساکہ لکھا ہے Any active contributor to a Wikimedia project, or Wikimedia volunteer in any other capacity, from anywhere in the world, is considered eligible for a scholarship، آپ اور ہر ویکیپیڈین اہل ہے۔ جہاں تک انتخاب کا طریقہ، آن لائن فارم، ادخال کی تاریخ، یہ ساری چیزیں کچھ دنوں میں معلوم ہوں گے۔ آپ سے اور دیگر صارفین سے اس صفحے کو زیرنظر رکھنے اور حسب موقع اپلائی کرنے کی گزارش ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:03, 17 مارچ 2016 (م ع و)
ممنون۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:08, 18 مارچ 2016 (م ع و)

ایک آزمائشی مشق کے تحت ویکیپیڈیا کچھ وقت کے لیے ترامیم کے لیے مسدود رہے گی

19 اور 21 اپریل کو ایک آزمائشی مشق کے تحت ویکیپیڈیا کچھ وقت کے لیے ترامیم کے لیے مسدود رہے گی۔ مزید تفصیلات یہاں دیکھے جاسکتے ہیں:
https://meta.wikimedia.org/wiki/Tech/Server_switch_2016
--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:32, 26 مارچ 2016 (م ع و)

شکریہ

مزمل صاحب !اطلاع کے لیے بہت بہت شکریہ--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:45, 27 مارچ 2016 (م ع و)

چنڈی گڑھ میں دوسری ویکی کانفرنس انڈیا ٰ(سارک ممالک کے صارفین خصوصی توجہ دیں)

چنڈی گڑھ (بھارت) میں ہونے والی ویکی کانفرنس میں شرکت کی درخواستیں لینی شروع ہو چکی ہیں۔ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا ، نیپال اور بھوٹان کے باشنددے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ آخری تاریخ 31 مئی 2016 ہے۔

مزید تفصیلات سفری اخراجات کے لیے اسکالرشب کے بارے میں یہاں دیکھے جاسکتے ہیں:
https://meta.wikimedia.org/wiki/WikiConference_India_2016/Scholarships>اور یہاں :

  سفری اخراجات کے لیے اسکالرشب کی درخواست دینے کا فارم یہاں کلک کرنے سے آپ کو ملے گا -- یہ آن لائن گوگل فارم کی شکل میں ہے۔ اسے ضرور submit کریں
اور یہاں:
پوری کانفرنس کا تعارف آپ کو یہاں مل سکتا ہے۔

اردو ویکی پیڈین حضرات سے استدعا ہے کہ سامنے آئیں۔ اردو ویکی پیڈیا کی نمائندگی کریں۔ چنڈی گڑھ میں ہونے والی کانفرنس میں مل بیٹھ سکتے ہیں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:34, 12 مئی 2016 (م ع و)

واہ استاد مزمل صاحب ! مان گئے۔اسے کہتے ہیں بات ڈھنگ سے کہنا۔ شکریہ--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:19, 12 مئی 2016 (م ع و)

CIS کی روداد نیز صارفین کی رائے درکار

صارفین کی رائے جاننا ضروری ہے: ذاتی طور میرا خیال ہے جہاں مضمون کی طوالت زیادہ ہو، تو موضوع اگر بٹ کر دو تین مضامین کی شکل بھی لے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ مگر دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے اور صارفین کیا سوچتے ہیں۔ کیا آپ حضرات حجاب قانونی طور لازمی، اختیاری حجاب اور حجاب پر پابندی عائد کرنے والے ممالک کا یکجا تذکرہ چاہتے ہیں۔ براہ کرم اپنی قیمتی رائے یہاں دیجیے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:45, 5 جون 2016 (م ع و)

فوری توجہ درکار

Centre for Internet Society, Bangalore کے زیر اہتمام ٹرین دا ٹرینر پروگرام 15 تا 17 جون، 2016ء بنگلور میں منعقد ہوا ۔ اس ورک شاپ میں اڑیا کے 3، کنڑ کے تین3،مراٹھی کے2، بنگالی کے2،انگریزی کے 2، پنجابی کے 2,اردو کا 1، آسامی کا 1، تلگو کا 1 ،تامل کا 1، سنسکرت کا 1،نیپالی کا 1، میتھلی کا 1، کے ایک صارف کے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ویکی میڈیا انڈیا چاپڑ کے ایک صارف نے بھی حصہ لیا۔ اردو ویکی سے صرف خاکسار ہی شامل ہو سکا۔ پتہ نہیں فیروزاردو والا کیوں تشریف نہیں لائے۔ 1۔ خاکسار نے ہندوستانی صارفین، خصوصاً شعیب صاحب ، مزمل صاحب، نثار صاحب اورفیروزاردو والا صاحب کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے بتایا کہ اردو ویکی پیڈیا کو ہندوستانی زبانوں میں سرِ فہرست لانےمیں ان حضرات کی خصوصی خدمات شامل ہیں۔ 2۔ پاکستانی اردو صارفین کی خدمات پر بھی بات ہوئی۔ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/فہرست ویکیپیڈیا صارفین بلحاظ شراکت کے ذریعہ بتایا گیا کہ وہ کیسے اردو ویکی پیڈیا کے فروغ میں حصہ لے رہے ہیں۔ 3۔ اردو زبان کے 55 ویں رینک کو ویکیپیڈیا منصوبوں کی فہرست اور اردو کی شماریات کے ذریعے بتایا گیا۔ 4۔ ہندوستانی سطح پر اردو ویکی پیڈیا کو سر فہرست بتا تے ہوئے، ویکیپیڈیا منصوبوں کی فہرست اور اردو کی شماریات کے جدول سے ڈاٹا لے کر الگ سے ایک نیاجدول بنا کر ترتیب وار تمام زبانوں کو پیش کیا گیا۔ 5۔ اردو زبان پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ 6۔ مزمل صاحب کے بلاگس کی تعریف بھی کی گئی۔ CIS کے ایک صاحب نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اردو ویکی پیڈین مزمل صاحب سے انھوں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے اور مزمل صاحب ان کے inspirator رہے ہیں۔ 7۔ نثار صاحب کا اب اردو ویکی پیڈیا میں دلچسپی نہ لینا ہم سب کوتو برا لگ ہی رہا ہے CIS والوں کو اور ورک شاپ میں شامل اک دو حضرات، جو نثار صاحب سے بخوبی واقف تھے، کو بھی اچھا نہیں لگا تھا۔ 8۔ مزمل صاحب کی حیدر آباد میں کی گئی ورک شاپ کا خصوصی ذکر رہا۔ 9۔ ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/فہرست ویکیپیڈیا صارفین بلحاظ شراکت/بدون روبہ جات کو ppt کے ذریعے پیش کیا گیا۔

تجاویز پیش کی گئیں

10۔ ا) ویکی پیڈیا انڈیا فونڈیشن کے نمائندوں سے بات کر تے ہوئے خاکسار نے یہ تجویز رکھی کہ اردو ویکی پیڈیا کو مولانا آزاد اردو یونیورسٹی، حیدرآباد (ہند) سے جوڑا جائے۔ جائے ورک شاپ ہی سے جامعہ کے Vice Chancellor سے رابطہ بھی قائم کیا گیا اور طے پایا کہ باقائدہ ایک وفد ویکی پیڈیا انڈیا فونڈیشن کے صدر، یوہان صاحب کی سربراہی میں باقاعدہ ملاقات کر ے اور بات کو آگے بڑھائے۔ اسی وقت ویکی پیڈیا انڈیا فونڈیشن کے صدر یوہان صاحب سے بھی بات کی گئی اور انھیں اعتماد میں لیا گیا۔
ب) یہ بھی تجویز پیش کی کہ اردو ویکی پیڈیا کا پمفلٹ CIS کے زیر اہتمام شائع ہو۔ امین اکبر صاحب اگر پسند کریں تو ان کے کتابچہ پر اردو ویکی پیڈیا کمیونٹی نظر ثانی کرے اور یہ کتابچہ پر CIS کے زیر اہتمام اعلیٰ پیمانے پر شائع ہو اور ہندوستان بھر میں کیے جانے والے ورک شاپس میں ان کا استعمال ہو۔ مزمل صاحب اور شعیب صاحب سے التما س کہ وہ دلچسپی لیں۔ کتابچہ کو مزید Userfriendly بنائیں۔ کم از کم اس موقع پر گم شدہ اردو صارف لوٹ آئیں تو کیا کہنے۔

کیونکر ممکن ہو

11۔ اردو ویکی پیڈیا اس اعتبار سے خوش نصیب ہے کہ شعیب صاحب تکنکی معاملات سے بخوبی واقف ہیں۔ اور مزمل صاحب کا قیام حیدر آباد ہی میں ہے۔ اتفاق سے ویکی پیڈیا انڈیا فونڈیشن کے صدر، یوہان صاحب کا قیام بھی آج کل حیدر آباد ہی میں ہے۔ مزمل صاحب کے اطالیہ کےدورے کے بعد وفد حیدرآباد جا سکتا ہے۔ ہندوستانی اردو ویکی پیڈیا کمیونٹی سے اور بھی کوئی شامل ہونا چاہتے ہیں تو وہ خاکسار کو ping کرنے کی زحمت کریں یا مزمل صاحب سے رابطہ میں رہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہندوستانی زبانوں کی تما م ویکی پیڈیاؤں پر اردوویکی پیڈیا کی سبقت قائم رہے۔

دیگر منصوبہ جات

خیال ہے کہ اردو طلبہ، محقق، اساتذہ اور پروفیسر حضرات کو اردو ویک پیڈیا کے قریب لانے کے الگ منصوبہ جات بھی ہیں۔

تمام صارفین سے گزارش ہے کہ وہ کھل کر اس بحث میں حصہ لیں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:03, 20 جون 2016 (م ع و)

تبصرہ جات و تجاویز

امین اکبر

مجھے کوئی اعتراض نہیں۔۔۔۔بہترین تجاویز اور بہترین کام کیے ہیں آپ لوگوں نے۔ ان شاء اللہ آگے بھی بہتر ہی ہوگا۔میں کوشش کرتا ہوں کہ اس کتابچے کو مزید بہتر بنا سکوں۔ پہلے جو شائع ہوا تھا وہ میگزین کے لیے ترمیم شدہ ورژن تھا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:58, 20 جون 2016 (م ع و)

نوازش

التماس ہے کہ کتابچہ میں مندرجہ امور ضرور شامل رہیں۔

1) Access Keys کی فہرست ۔ مثلاً : ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ + Alt
2)اہم سانچوں کی فہرست۔ مثلاً {{حوالہ}}

3) اہم لنکس کی فہرست ۔ مثلاً meta.wikipedia.org --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:26, 20 جون 2016 (م ع و)

ویکی مینیا 2016ء میں میری شرکت کی مختصر روداد

دوستو،

السلام علیکم!

امسال 22 جون سے 26 جون کے بیچ اطالیہ کے دیہی (یا یوں کہیں سرسبز) علاقہ ایسینو لاریو میں سالانہ ویکی ویکی مینیا 2016ء منعقد ہوا۔ اس میں شرکت کے لیے اسکالرشپ کی میری درخواست کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے منظور کر لیا تھا۔

اس موقع سے پہلے ہی میں نے اردو ویکیپیڈیا پر اصلاحات کے ضمن میں کچھ اقدامات اٹھانے شروع کیے تھے۔ ان میں سے ایک یہ تھا کہ میں نے دیوان عام کی رائے کے تحت کھاتہ ساز، محرکین تصاویر (فائل موورز) اور نظرثانی کنندوں کے حقوق کے لیے فیریکیٹر سے رجوع ہونا۔

اس کوشش میں مجھے جزوی کامیابی ملی تھی۔ کھاتہ ساز اور فائل موورز (جنہیں ملف منتقل کرنے والے کہا گیا ہے)، یہ دو حقوق اردو ویکیپیڈیا کو عطا ہوچکے ہیں۔ تاہم نظرثانی کنندوں کا حق حاصل نہیں ہوا۔ اس کی تفصیل یہاں دیکھی جاسکتی ہے: https://phabricator.wikimedia.org/T137937

ویکی مینیا 2016ء میں اس موضوع کو میں تکنیکی ٹیم کے آگے رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی ویکیوں پر اس حق سے مضر اثرات ثابت ہوئے ہیں۔ اس کی بحث یہاں ہے: https://meta.wikimedia.org/wiki/Requests_for_comment/Flagged_revisions_deployment

میں نے اس صفحے پر بھی اردو کو ماورائے شک رکھنے کی درخواست کی ہے، ویکی مینیا 2016ء میں بھی کئی لوگوں سے ایسی درخواست کی ہے، انشاءاللہ اس کے مثبت نتائج سامنے جلد آنا چاہیے۔

نئے صارفوں کی رہنمائی کے لیے میں نے مختصر یو آر ایل کی درخواست بھی ویکی مینیا 2016ء پیش کی ہے۔ جب یہ نافذ ہوگا، ایک فائدہ یہ ہو گا کہ اردو کی بورڈ سے ناواقف صارف بھی کسی صفحے تک آسانی سے رسائی کرسکیں گے۔ مثلاً آپ ہندی ویکی کے بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم کو لیجیے۔ آپ آسانی سے اگر QWERTY پر https://hi.wikipedia.org/s/3am3 ٹائپ کریں گے، تو پہنچ جائیں گے۔ انشاءاللہ یہ سہولت ہم کو بھی عنقریب ملے گی۔

صوتی ٹائپنگ میں اعداد عربی طرز پر یعنی ا 2 3 4 کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں، جبکہ مضامین میں ہم 1 2 3 4 استعمال کرتے ہیں۔ میں نے اسے صارفین کی سہولت کے لیے بدلنے کی درخواست دی ہے۔

دیوان عام پر ہم undo اور rollback کے لیے رد ترمیم اور استرجع (ایک ہی اصطلاح استرجع کے بجائے) کی تجویز منظور کر چکے ہیں۔ ان کا نفاذ ویکی مینیا 2016ء میں ہوچکا ہے۔

میڈیاویکی:Spam-blacklist کی اہمیت اور اس کی اصلاح پر بھی تبادلہ خیال ہؤا۔

میں نے نہاریکا کوہلی (تکینیکی ٹیم) سے حذف شدگی کے لیے نام زد صفحات کے لیے از خود صارف کو اطلاع (automated user notification) اور الگ صفحہ گفتگو (discussion page) کی درخواست کی ہے۔ ان کے پاس اس کا حل فوری موجود نہیں تھا، تاہم بعد میں مدد کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا ہے۔

ہندی ویکی کے دوست مجھ سے بنگلور کے سی آئی ایس والوں سے ربط کروانے کی درخواست کر رہے تھے جو ہندی ویکی کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ چنانچہ اسی ویکیمینیا میں میں نے ان کا ربط سی آئی ایس کے پروگرام ایسوسی ایٹ سیلیش پٹنایک سے کروایا۔

ویکیمیڈیا بلاگ نویس کے طور میں کچھ لوگوں سے ویکیمینیا میں راست ملاقات کی اور کچھ سے گوگل ہینگ آؤٹ سے بات کی ہے۔

سندھی ویکیپیڈیا کے مہتاب احمد کا میں نے جیمس فاریسٹر (تکینیکی ٹیم) سے ربط کروایا کیونکہ وہاں نئے فانٹ اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں۔

عبدالقادر مسلی یار کے ملیالم ویکی مضمون میں غیرومتعلقہ انگریزی مضمون کا ربط آرہا تھا جو ویکی ڈاٹا پر نہیں تھا۔ الحمداللہ یہ ربط ہٹا دیا جا چکا ہے۔

اس کے علاوہ میں کئی خطابوں میں شامل تھا اور تفریحی مقامات (جو کوہکنی سے تعلقات رکھتے تھے) گیا تھا۔ ماؤری کی چیز فیکٹری اور سویٹزرلینڈ کے قریب کی پہاڑیوں کا دورہ اس میں قابل ذکر ہیں۔

میں نے بین ویکی اشتراک کے لیے یوکرینی اور رومانیانی زبان کے بندوں سے بات کی ہے۔ یوکرینی بندوں نے ان کو مطلوب مضامین کی ایک فہرست بھی دی ہے: https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_CEE_Spring_2016/Structure/Ukraine

اردو ویکی سے عارف سومرو صاحب اس مہم میں ساتھ دینے تیار ہیں۔ دیگراصحاب جو شامل ہوسکتے ہوں، آگے آسکتے ہیں۔ اس طرح کی فہرست ہم کو بھی بنانا چاہیے تاکہ ہم اس تجویز کی ہیئت کو طے کرسکیں اور اسے ایک عملی اور مؤقت جامہ پہنا سکیں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:33, 3 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

بہت خوب مزمل بھائی آپ نے اردو ویکیپیڈیا کی خوب نمائندگی کی ہے جس کے لیے میں آپ کو تہہ دل سے مباک باد دیتا ہوں۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی آپ کی گرانقدر خدمات سے اردو ویکیپیڈیا مستفید ہوتا رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی میں مزمل بھائی کی ویکیمینیا اطالیہ میں کامیاب شرکت اور اردو کے فروغ کے لیے موصوف کی خدمات پر تمام اردو ویکیپیڈین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:06, 4 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

اردو ویکی پیڈیا کی خوش بختی

مزمل صاحب سب سے پہلے سفر کی مبارک باد! آپ نے اپنا قیمتی وقت اٹلی کے سفر کے لیے دیا۔ ہم سب کی نمائندگی آپ نے کی۔اس کے لیے الگ سے شکریہ۔ شعیب صاحب بھی اگر آپ کے ساتھ ہوتے تو اور بھی اچھا ہوتا؟ پاکستان کی نمائندگی نہیں ہو پائی اس کا افسوس ضرور ہے۔ عبید رضا صاحب اور امین اکبر صاحب سے مجھے امید تھی کہ وہ ضرور تشریف لے جائیں گے۔ اب دیکھیے wic میں امید کریں سب مل سکیں۔ Ravi صاحب کی اطلاع کے مطابق(https://meta.wikimedia.org/wiki/Grants:PEG/Community_of_Wikimedians_in_India/WikiConference_India_2016) پاکستان سے 34 ویکی پیڈین کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اردو کی کل 12 درخواستیں ۔ اب یہ نہیں معلوم کہ آیا پاکستانی حضرات میں کوئی اردو والا بھی ہے یا نہیں ۔ دیوان عام میں تو کسی نہ کچھ نہیں کہا ہے۔ آپ اور شعیب صاحب اگر تشریف لا رہے ہیں بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ مراسلہ میںhttps://wikiconference_india_2016/Punjab_Edit-a-thon کی بھی بات رکھی گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں بھی اس میں حصہ لینا چائیے۔ Community کی جانب سے کسی نہ کسی کو Coordinator بھی نامزد کرنا ہے۔ آپ یا شعیب صاحب سے بہتر Choice میرے سامنے نہیں ہے۔ رائے دیں۔ Wikimeida Foundation اور مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی کے اشتراک کا کام ابھی باقی ہے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:19, 3 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ابو الکلام آزاد یونیورسٹی کے ذیل میں میرے لائق کوئی خدمت؟ :)  —خادم—  21:00, 3 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
ویکی مینیا 2016ء میں زعیم صدیق موجود تھے جن کا تذکرہ یہاں موجود ہے۔ یہ بنیادی طور پر اسلام آباد سے ہیں مگر فی الحال آسٹریلیا میں قیام پزیر ہیں۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے آخری دن ایک منیب کیانی صاحب تشریف لائے تھے۔ انہیں دراصل ست دیپ گل نے ڈھونڈ نکالا تھا۔ ان کی مادری زبان پنجابی ہے اور یہ مِلان میں زیرتعلیم ہیں۔ انہوں نے اپنے ترمیمی سفر کا آغاز انگریزی ویکی سے کیا جہاں انہیں معروفیت کے معیارات یکساں نہیں لگے۔ میں نے انہیں اردو کی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی جبکہ ست دیپ نے شاہ مکھی میں ترمیم کرنے کی ترغیب دی۔ ہم تینوں کی تصویر یہاں ہے اور موصوف تصویر میں عینک پہنے کھڑے ہیں۔
چندی گڑھ کے ویکی کانفرنس میں شاید میں شریک ہو جاؤں گا، مگر کتنا وقت دے پاؤں گا، یہ مجھے پتہ نہیں۔ اس کی وجہ آپ یاترا ڈاٹ کام سے حاصل پروازوں کی روداد سے لگا سکتے ہیں۔ حیدرآباد کی ہر فلائٹ ممبئی میں رکتی ہے۔ جمعے کے چندی گڑھ پہنچتے پہنچتے شام ہو جائے گی جبکہ اتوار کے دن ناشتا کرتے ہی مجھے پھر سے دوپہر کی فلائٹ پکڑنی ہوگی۔ اس طرح سے جمعے کی شام اور ہفتے کا دن کی کسی تعمیری کام یا ملاقات میں صرف ہو سکے گا۔ غالبًا آپ اگر جمعرات سے اپنی جگہ سے سفر شروع کریں تو زیادہ وقت دے سکتے ہیں۔
خوش آئند بات ہے کہ شعیب صاحب بذات خود مولانا آزاد کے پروگرام کا بذات خود حصہ بننے تیار ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:21, 3 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
بہت خوب۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:06, 4 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

بہت خوب

مزمل بھائی بہت خوب۔ اس سفر کے دوران میں آپ نے واقعی گرانقدر کام کیے ہیں۔ امید ہے مستقبل میں بھی اسی طرح کام کرتے ہوئے ہمارے اردو ویکیپیڈیا کو مزید بلندیوں تک لے جاتے رہیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:25, 3 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

شکریہ، امین بھائی، یہ تو آپ احباب کا پیار ہے، ورنہ خاکسار تو شاید کچھ کر ہی نہ پاتا۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:23, 3 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

قلندر اپنی خانقاہ سے نکلا

شعیب صاحب یہ میں کیا سن رہا ہوں! یقین نہیں آتا۔ چلیے آپ خانقاہ سے تو نکلے۔ میں خوامخواہ آپ کی گوشہ نشینی سے پریشان رہا۔ خوش آمدید۔ چنڈی گڑہ تشریف لائیں۔ لائحہ عمل کی تیاری کریں گے۔ خاکسار کا ایک فارمولا ہے۔ اس فارمولے کا نام NDP ہے۔ Now or Never, Do or Die, Perform or Persish ۔ یعنی یہ کہ بس کرتے رہو اور کرتے رہو۔ یہی زندگی کی علامت ہے۔ ہاں ایک اور درویش ہے جو نگری نگری گھوم رہا ہے اور اردو ویکی پیڈیا کا پتہ بھول گیا ہے۔ اس کارخیر میں مزمل صاحب کی مساعی ناگزیر ہیں۔ ان سے استدعا بھی الگ سے کی گئی تھی/دوبارہ کی جاتی ہے۔ شعیب صاحب سے بھی درخواست ہے کہ اس سلسلے میں وہ بھی آگے آئیں۔ اس لیے کہ بات بڑے بڑے اداروں سے اشتراک کی ہے۔ ایک اکیلے کا کام نہیں۔ TEAM کا کام ہے اس سے پہلے بھی میں نے کہا ہے کہ Together EVerybody Acheive More ۔ میری مصرفیت آگے چل کہ اور بڑھ جائے گی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علاقائی مرکز کی Directorship کی طرف بھی توجہ دینی ہے۔ اور بھی بہت سی باتیں ہیں۔ مزمل صاحب دیکھیے مصروف ترین آدمی ہیں۔ ان کے Hours ہمیں بین الاقوامی معاملات کے لیے مختص کرنے ہوں گے۔ شعیب صاحب اگر وقت دے بھی پائیں تو اردو ویکی پیڈیا کے لیے نا کافی ہو گا۔ ایک اور بندہ چائیے جو مزمل صاحب اور شعیب صاحب کے ساتھ ساتھ اردو ویکی پیڈیا کی (ہندوستانی سطح پر) پوری پوری نمائندگی کرسکے اور کام بڑھتا رہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:12, 4 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

میری جانب سے مزمل بھائی کو مبارکباد اور ڈھیر ساری شاباشی-- 04:12, 4 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
بہت شکریہ سنجری صاحب، افضل بھائی۔ انشاءاللہ اردو ویکیپیڈیا کی ترقی کے لیے ہم سب آگے بھی کام کرتے رہیں گے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:59, 4 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
اب فائل موور زمرے کا نام تبدیل کر کے محرک تصاویر کر دیا گیا ہے جیساکہ قرارداد میں مذکور ہے۔ اس سے قبل نام ملف منتقل کرنے والے کسی ویکی صارف زمرے کے بجائے لکڑی جمع کرنے والے اور کاغذ چننے والے کے ہم وزن معلوم ہو رہا تھا۔ اس کے علاوہ کوئی یہ کہے کہ وہ ملف منتقل کرنے والا ہے، یہ بھی عجیب سا لگتا تھا۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:35, 4 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
مجھے اطلاع ملی ہے کہ نظرثانی کنندگان کا زمرہ فی الحال ممکن نہیں۔ تاہم خودکار مراجعت صارفین (Autopatrolled user group) کا زمرہ ممکن ہے، انشاءاللہ یہ جلد ہمیں ملنا چاہیے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:52, 4 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

خودکار مراجعت صارفین (Autopatrolled user group) کے زمرے کی اردو ویکی پیڈیا پر تشکیل کی تجویز

اس وقت چونکہ اردو ویکیپیڈیا پر کئی قابل اعتبار فعال صارفین موجود ہیں، تجویز ہے کہ یہ زمرہ یہاں تشکیل ہو۔

تنقید

تبصرہ

الحمدللہ، مجھے یہ خوشخبری ای میل کے ذریعے دے دی گئی ہے کہ یہ صارفی زمرہ اردو ویکیپیڈیا کو اب عطا کر دیا گیا ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:08, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

پنجابی ویکی اڈٹ تھان میں حصہ لیں

@Hindustanilanguage: ویکی فونڈیشن انڈیا کے تحت، اگست 7،8،9 ، 2016 تاریخوں میں، موہالی، پنجاب میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس کے موقع پر یہ طے کیا گیا ہے کہ پنجابی زبان کے چنیدہ 100 عنوانات کو دیگر ہندوستانی زبانوں میں منتقل کیا جائے۔ یہ ترمیمات جولائی 1 تا 31 کے درمیان میں کیے جا ئیں گے۔ بہترین ترمیمات کرنے والی کمیونٹی کا ویکی کونفرنس انڈیا کے موقع پر سراہا جائے گا۔ہندوستانی سطح پر اردو ویکی کی برقرار رکھنا اہم مقصد ہو گا۔

عنوانات

عنوانات یہاں  پا سکتے ہیں۔

حصہ لینے والے صارفین

حصہ لینے والے صارفین سے التماس ہے کہ اپنے نام درج کریں۔

  1. --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:38, 5 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  2. ---- 12:33, 5 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  3. ----محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:20, 9 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  1. --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:56, 5 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  1. --Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:04, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

عید مبارک (2)

سارے دوستوں کو عید کے پُر مسرت موقع پر دلی مبارک باد۔ خدا سبھوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بے شمار خوشیاں نصیب کرے۔ شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:36, 5 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

آمین! میری جانب سے بھی سبھی دوستوں کو عید مبارک! ہم لوگ بھارت میں جمعرات کو عید منائیں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:40, 5 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
لیکن بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں عید چہار شنبہ کو ہی منائی جا رہی ہے۔ اب سے ٹھیک چھ گھنٹے بعد عید الفطر کی نماز مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ ہاں کیرلا میں اکثر جگہوں پر عید گاہ کا تصور نہیں ہے۔ اکثرعید گاہ کی جگہ مسجدیں استعمال ہوتی ہیں۔ اور بڑے شہروں میں کوئی نہ کوئی خالی سرکاری جگہ سے کام چلایا جاتا ہے۔ سب کو عید کی ڈھیر ساری خوشیوں کی امید کے ساتھ۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:46, 5 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا صفحات کے لیے مختصر یو آر یل کی تجویز

آداب!

اردو ویکیپیڈیا حالیہ عرصے میں آپ میں سے کئی اصحاب کے گراں قدر تعاون کی وجہ کئی معلوماتی صفحات کا حامل بن چکا ہے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کسی مخصوص صفحے پر اگر اکسی کو جانا ہو، مثلاً عارف صاحب کا کافی محنت سے لکھا گیا مضمون کرتار سنگھ سرابھا یا جنید صاحب کا کافی محنت سے لکھا گیا مضمون محفوظ الرحمن نامی، اسی طرح کئی مضامین جو دیگر کئی فعال صارفین جیسے کہ طاہر صاحب، شعیب صاحب، عثمان خان صاحب، عبید صاحب، عمیر صاحب، وہاب صاحب، شہاب صاحب اور کئی احباب لکھے ہوں، کا حوالہ دینا ہو، تو دو دشواریاں آتی ہیں:

  1. کئی لوگ اردو سے تو واقف ہیں، مگر ٹائپنگ سے ناواقف ہیں۔ اس لیے براہ راست کسی مضمون تک رسائی مشکل ہوجاتی ہے۔
  2. غیر اردو ذرائع یا پرنٹ میں اگر اردو ویکی صفحہ کا حوالہ دینا ہوتو یہ بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کی مثال آپ اس صفحہ کے ربط کے چھپنے سے لے سکتے ہیں:

انتخاب عالم (چین کا اردو شاعر)

کیا یہ آسان ہے؟ اس میں بھی کچھ حصہ کٹ کر الگ ہو سکتا ہے۔ خود اوپر میں انتخاب عالم (چین کا اردو شاعر) ٹائپ کرنا چاہتا تھا۔

اس کی بجائے ایک تجویز ہے کہ ہر اردو ویکی صفحہ پر مختصر یو آر یل یہاں نافذ ہو۔ اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ ہر صفحہ کا ایک انگریزی کوڈ صفحہ کے اوپر دکھے گا، جیسے کہ https://ur.wikipedia.org/s/3jkl (فی الحال غیرموجود اور اس وجہ سے شاید یہ ربط صفحہ اول کو پہنچے اور یہ صرف ایک نمونہ کی شکل ہے) ہو، تو اس سے کسی کو بھی کسی بھی ویب سائٹ، پرنٹ میڈیا، اخبار، یا غیر اردو ذرائع میں بھی حوالہ دینے، ربط یاد رکھنے وغیرہ میں مدد ملے گی۔ اس لیے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس تجویز کی تائید کریں:

تائید

  1.   تائید--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:33, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  2.   تائید--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:45, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  3.   تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:34, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  4.   تائید-- بشرط مضمون کا حسن خراب نہ ہو۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:38, 21 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  5.   تائید-- بشرط مضمون کا حسن متاثر نہ ہو۔--محمد جہانزیب عادل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:14, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  6.   تائید--Rachitrali 04:14, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  7.   تائید--میرے خیال میں معلومات تک آسان رسائی مضمون کے حسن سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:07, 24 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

تنقید

  1.   تنقید --:)  —خادم—  20:58, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  2.   تنقید--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:58, 21 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  3.   تنقید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:23, 23 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

تبصرے

  1.   تبصرہ: اگر یہ مختصر یو آر ایل عنوان کے نیچے نظر نہ آئے تو میں تائید کرتا ہوں ورنہ تنقید! کیونکہ عنوان کے نیچے اس کی موجودگی صفحے کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے۔ --:)  —خادم—  17:46, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  2. کیا اس کو ہم بٹن کے تحت کر سکتے ہیں کہ، بٹن پر کلک کرنے سے یہ یو آر ایل ظاہر ہونے لگے، یا جو نہیں دیکھنا چاہے، وہ اعلانات عام کی طرح ان کو چھپا سکے؟ اور یہ یو آر ایل کیا خودکار طور پر بن جائیں گے یا ہر صفحہ کے لیے بنانا پڑے گا، اگر خودکار طور پر بن جائیں گے تو، کیا ہم؛ اس میں ترمیم کر سکتے ہیں، تاکہ اہم موضوعات کو زیادہ آسان یو آر ایل دیا جا سکے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:27, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
یہ دو توسیع ہیں، ShortURL اور URLShortner کے نام سے۔ یہ دونوں توسیع نصب کی جائیں گی۔ ان کی ترتیبات میں ہم کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے، خودکار طور پر روابط یا مختصر روابط بنیں گے۔ نیز یہ صارف کی مرضی پر منحصر بھی نہیں ہوتے کہ اسے مخفی کر لیا جائے۔ البتہ خانہ آلات میں مختصر یو آر ایل کے نام سے ایک اضافی بٹن یا اختیار بھی شامل ہو جاتا ہے۔ :)  —خادم—  20:57, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  1.   تبصرہ:السلام علیکم۔ ماشاء اللہ۔ بہت اچھی تجویز ہے اور عملی استعمال میں یقیناً کار آمد ہے۔ البتہ فی الحال یہ نیا ربط در ویکی ڈیٹا کوڈ والی سطر سے اوپر ظاہر ہو رہا ہے۔ لہذا میں جناب محمد شعیب کی رائے سے ایک حد تک اتفاق کروں گا۔ اس لیے میری تجویز یہ ہے کہ اگر در ویکی ڈیٹا اور مختصر ربط ایک ہی سطر میں آ سکیں تو بہتر ہے۔ یا اگر ظاہر اور غائب کرنے والے کنٹرول کی صورت میں ہو جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ اس صورت میں صفحہ کے حسن میں بھی اضافہ ہو گا۔ بصورت دیگر، ایسی مزید معلومات کو عنوانات کے نیچے درج کرنے سے مضمون کا حسن متاثر ہو سکتا ہے۔ جزاک اللہ۔--محمد جہانزیب عادل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:44, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

کچھ تبصروں کے جوابات

  • یہ ایک رریے یا بٹن کی شکل نہیں لے سکتا۔ عام اردو یو آر ایل حسب دستور برقرار رہتی ہے یا اسے آپ حسب ضرورت بدل سکتے ہیں (جیسے نام کی تبدیلی)۔ انگریزی ایک اضافی کوڈ ہے، جو صفحہ تک راست رسائی، ویکی صفحہ کے غیرویکی ذرائع میں حوالے وغیرہ کے کام آئے گا۔ نئے صارفین اور اردو سے ناآشنا مگر کلیدی تختے سے ناآشنا صارفین کے لیے یہ سہولت بے حد مفید ہوگی۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:40, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
    • اچھی سہولت ہے، اسے کے صفحے کے حسن پر خاص اثر نہیں پڑے گا۔اب بھی عنوان کے نیچے آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے - در ویکی‌ڈیٹا: Q3906916 لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ اسی لائن میں یوآرایل لکھا جا سکتا ہے۔ اس سہولت سے یوآر کو ایس ایم ایس میں بھی آسانی سے شیئر کیا جا سکے گا۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:37, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
      • مسئلہ یہی ہے کہ یہ وہاں نہیں لکھا ہوتا ہے جہاں آپ سمجھ رہے ہیں۔ :)  —خادم—  20:53, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ممکنہ حل

صاحبو! پہلی بار میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک مسئلہ حل ہو نہیں پا رہا۔ اکثر یوں ہوتا ہےکہ تکنکی امور پر حتمی بات شعیب صاحب کرتے ہیں۔ اس لیے کرتے ہیں کہ یہ ان کا میدان ہے وہ تکنکی معاملہ فہہم ہیں ۔ میں یوں کہوں گا کہ وہ اردو ویکی پیڈیا کے تکنکی امام ہیں۔ دوسرا نمبر عبید صاحب کا آتا ہے جومعاملہ کو سمجھتے اور سلجھاتے بھی ہیں معلوم نہیں تو دریافت بھی کر لیتے ہیں ہاں یہ بھی بات ہے کہ بس ڈنکے کی چو ٹ پر کہتے ہیں۔ مزمل صاحب بین الاقوامی کا رجحان زیادہ تر اسی طرف رہتا ہے۔ ایسا ہے کہ اردو ویکی کی مارکٹنگ کا معاملہ ان سے بخوبی نپٹا جا سکتا ہے۔ امین اکبر صاحب تو باقاعدہ computing کے معاملات سے جڑے بھی ہیں۔ ان کا پمفلٹ بھی جگہ جگہ استعمال میں ہے۔ یہ خاکسار کی ناقص رائے ہے اور اس کی بنیاد اپنا مختصر ترین تجربہ ہے۔ خاکسار نے تائید تو کی ہے لیکن یہ تائید شعیب صاحب اور عبید صاحب کی تنقید سے پہلے کی تھی۔ اب معاملہ میرے لیے مبہم نوعیت والا ہے۔ مندرجہ ذیل جدول سے اس معاملہ کو سمجھا جا سکتا ہے کہ کیسے معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔

نمبر شمار صارف تفصیل وقت
1 مزمل نکتہ سامنے رکھا 13:33, 20
2 سنجری تائید 13:45, 20
3 شعیب وضاحت (تبصرہ) 17:46, 20
4 عبید رضا دریافت/نکتہ فہمی 19:27, 20
5 مزمل عادل کو دعوت 19:30, 20
6 مزمل جواب تبصرہ 19:40, 20
7 مزمل سومرو کو دعوت 19:44, 20
8 امین اکبر تائید 20:34, 20
9 امین اکبر اظہار اطمنان ایک نکتہ پر 20:37, 20
10 شعیب نکتہ کی نفی 20:53, 20
11 شعیب مزید وضاحت (دوسری بار تبصرہ) 20:57, 20
12 شعیب تنقید 20:58, 20
13 سومرو تائید (شرطیہ) 04:38, 21
14 عبید رضا تنقید 10:58, 21
15 مزمل Rachitrali کو دعوت 20:18, 21
16 مزمل Mirajbibi کو دعوت 20:19, 21
17 مزمل Zaheeruddin25 کو دعوت 20:21, 21
18 عادل شرطیہ تائید 03:14, 22

اس کی روشنی میں میری رائے میں تجربہ کے طور پر اس کو نافذ کیا جائے اور دیکھ بھی لیا جائے کہ آیا کہ مضمون حسن پر آنچ آتی بھی یا نہیں۔ اگر ضروری ہو تو ایک اور مرتبہ رائے شماری ہو جائے اور فیصلہ بھی۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:12, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

  تبصرہ:سنجری صاحب یہ توسیع تو نصب ہوچکی ہے، ہر صفحے پر عنوان کے نیچے مختصر ربط نظر آرہا ہے۔ اس سے صفحات کی خوبصورتی اثر انداز ہوئی ہے یا نہیں اس پر باقی ساتھی اب تبصرہ کرسکتے ہیں۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 04:25, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
معاملہ زیر سماعت اور ملزم بری۔ چہ معنی دارد--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:13, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
اگر رائے شماری جاری ہے تو یہ نافذ کیسے ہو گیا؟ اور بظاہر 2 تنقیدیں ہیں، جو اعتراض میرا اور شعیب بھائی کا ہے، وہ مزید دو صارفین نے تائيد میں رکھ دیا ہے، ہم صرف اس کے طے شدہ مقام پر معترض ہیں، جس کو ہم بدلنے کا اختیار نہیں رکھتے، اسے اوپر سے نافذ کیا جاتا ہے، اس کی اس کی اہمیت پر کوئی اعتراض نہیں، اس کی اہمیت تو مزمل صاحب نے وضاحت سے بتا دی ہے، جس میں کوئی دو رائے نہیں، مگر اردو ویکی پر یا ہندی ویکی پر جہاں یہ پہلے سے استعمال ہو رہا ہے۔ وہاں یہ مقامی زبان کے عنوان کے ساتھ بھدا لگتا ہے۔ اگر اسے مضمون کے نیچے یا ٹول بار میں بطور بٹن منتقل (شفٹ) کر دیا جائے تو) صارف ضرورت کے وقت وہاں پر کلک کر کے مختصر ربط اٹھا سکتا ہے اور استعمال کر سکتا ہے۔ ابھی یہ جہاں پر ہے، وہاں یہ صرف نظر آ رہا ہے، اس کا مقصد کیا ہے، یہ ہر صارف کو دیکھنے سے سمجھ نہیں آتا، جیسے ہندی ویکی پر دیکھتا تھا تو، کتنی بار کوشش کی کہ پتہ چلے آخر یہ ہے کیا، اب جب یہاں بات شروع ہوئی، تب علم ہو کہ، یہ اس میں مختصر ربط ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:26, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

اصلاحات کی سزا

یقین جانیے کہ مجھے اصلاحات کی سزا کیا ہوتی ہے، اس کا احساس ہوگیا۔ یہاں پھیکی ہی سہی، مخالفت کا احساس ہوا۔ وہاں لمبا پیام ملا کہ مجھے معذرت چاہنا چاہیے۔ اب میرا خیر خواہ کوئی نہیں۔ ملاحظہ انگریزی پیام:

I'd suggest you to not jump to conclusions, mister; because in my opinion the rudeness is comming from you here. It's you which is assuming bad faith on my part for asking a valid question as to whether the requested change has community consensus. A question that is being asked on a regular basis for this kind of requests, for what is worth. And I've patched a few of them.

As the right honorable member must know; the criteria for requesting wiki configuration changes is documented at m:SITECONFIG. One of such criteria is to provide a link to the community consensus, being also a Phabricator custom as well. I don't care who is requesting this change if I cannot find the most basic information and being a bureaucrat or WMF staff does not give you carte blanche to be exempt of following the rules. Moreover, the higher the roles an user have, the higher the diligence the user must exercise. This task lacked information and my question was pertinent.

And I said that because in this case, it might have helped a lot if instead of using an appalling non-descriptive task summary as you did; you'd have invested a couple of minutes of your time to describe the issue and provide proper information to all of us who work in this place; as the message boxes when creating a task requires. Currently the task reads to me something like "because XYZ" said so.

Had you done that, nobody would probably had asked anything here. Instead you prefer treating volunteers with contempt as you've done, not only for not having the courtesy on writting a proper task, but also to dismiss people for asking a valid and recurrent question in the site-request queue; assuming that we do so in bad faith.

I think you owe us an apology here.

Respectfully submitted.

جواب

مزمل صاحب، پہلی بات یہ کہ آپ نے ایسا کیوں سوچ لیا کہ آپ کا کوئی خیر خواہ نہیں رہا! ایک معمولی سے تکنیکی معاملے میں کچھ افراد کی تنقید کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ اب آپ کے حق میں خیر خواہی باقی نہیں رہی، بحمد اللہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ دوسری بات، فرنگی زبان ميں درج بالا طوی6ل پیغام آپ کو نہیں، ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے ایک کارکن کو دیا گیا ہے اس لیے آپ اس معاملے سے بالکل الگ ہیں اور نہ وہاں پر آپ کی مخالفت کی گئی ہے۔ امید ہے آپ کی عنایتیں حسب سابق برقرار رہے گی۔   :)  —خادم—  19:30, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

شکریہ، جناب والا، میں اس بندے سے بھی مل چکا ہوں، بلکہ ساتھ میں کھا بھی چکا ہوں۔ ایک دم سے عجیب و غریب انداز میں یہ خوفناک عبارت اور یہاں کچھ احباب کی تنقید کے بعد میں سمجھا کہ جلدی ہی یہاں کے لوگ (خاص کر دیگر منتظمین) بھی پتہ نہیں کیا سوچ رہے ہیں۔ خیر، جیسا کہ میں تبدیلیوں کے لانے کے بارے میں اپنی ویکیمینیا روداد میں کہ چکا ہوں، کچھ مثبت تبدیلیاں لانا چاہوں گا۔ ساتھ ہی میں معنی خیز مضامین / معلومات کے اضافے کا قائل ہوں۔ آج کچھ دنوں کے بعد خاصے وقت کی فرصت ملی تو رام چند پاکستانی مکمل کیا۔ ان شاءاللہ اور بھی مضامین جن کی تعداد بھلے ہی کم مگر معلومات زیادہ ہوں، لکھنے کی کوشش کروں گا۔ اسی طرح کچھ انتظامی سرگرمیوں کا بھی کام جاری رکھوں گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:44, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
شکریہ! میں مختصر یوآرایل والی توسیع کا ترجمہ مکمل کر لیا ہے۔ :)  —خادم—  19:47, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
دائیں ہاتھ کی جانب اب بھی Short URL لکھا ہؤا دکھ رہا ہے، اسے بھی اردو رسم الخط میں کچھ دکھنا چاہیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:51, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
اس کا ترجمہ بھی کر دیا ہے لیکن ٹرانسلیٹ ویکی پر کیا گیا ترجمہ عموما کچھ دنوں میں نافذ ہوتا ہے۔ :)  —خادم—  19:57, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
کیا آپ اُسی جگہ یہ پوچھ سکتے ہیں کہ اس توسیع کے نصب ہونے کے بعد بھی جب ہم اس صفحے میں جاتے ہیں تو اس خدمت کے عارضی طور پر بند ہونے کا اعلان نظر آتا ہے، جبکہ اس توسیع کو نصب ہوئے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ :)  —خادم—  20:11, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  تبصرہ: جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہے، اس طرح کی صورت حال میں جمہور کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ تبصروں سے اندازا ہوتاہے کہ کوئی بھی صارف اس تنصیب کے مخالف نہیں۔ البتہ کچھ صارفین نے بہتری کے لیے تجاویز دی ہیں جس میں حرج والی کوئی بات نہیں ہے۔ اس لیے اگر احباب میں سے کسی کی رائے کے خلاف بھی نفاذ ہوا ہے، تو انہیں جمہور کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرنا چاہیے۔ اگرچہ اس نفاذ سے بظاہر مضمون کا تسلسل بظاہر متاثر ہوتا نظر آتا ہے اور اس کی وجہ عادت کا نہ ہونا ہے جو دو ایک دن میں درست ہو جائے گی۔ رہی بات انگریزی پیغام کی، تو جن احباب نے اس کے بعد تبصرہ جات درج کیے ہیں اس سے اس پیغام کی موافقت اور مخالفت کا اندازا ہو گیا ہے۔ یہ پیغام یقیناً تمام احباب کی نمائندگی قطعاً نہیں کرتا۔ اس لیے اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یقیناً اس معاملے میں بحمد للہ ہم سب مزمل بھائی کے ساتھ ہیں۔ ان شاء اللہ۔ سب احباب اپنا کام جاری رکھیے۔ اللہ پاک سب کا حامی و ناصر ہو۔

--محمد جہانزیب عادل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:40, 23 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

  تبصرہ: مختصر یو آر ایل کا فیچر بہت بہترین فیچر ہے۔ اس کی قدر کوئی ہم جیسے میگزین میں لکھنے والوں سے پوچھے ویب سائٹ پر لکھتے ہوئے تو لنک لگانے کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا مگر میگزین میں لمبے چوڑے لنک شائع نہیں کیے جا سکتے۔ ہم لمبے چوڑے لنکس کو گوگل یا بٹ لی سے شارٹ کرتے ہیں پھر شائع کرتے ہیں۔ آج میں سارا دن سے اردو ویکی پر گھوم رہا ہوں۔ مختصر یوآر ایل سے مضمون کا عنوان واقعی کافی عجیب ساہوگیا ہے۔میری دلی خواہش ہے کہ یہ فیچر برقرار رہے مگر اس کی جگہ تبدیل کی جائے۔ اپنی سی ایس ایس فائل کے ذریعے اسے چھپانا کوئی حل نہیں۔ بطور منتظم ہم نے اُن لوگوں کا خیال رکھنا ہے جو پہلی بار اردو ویکیپیڈیا پر آئیں۔ میری خواہش ہے کہ اسے اس کی موجودہ جگہ سے ہٹاکر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:13, 24 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
امین اکبر صاحب، http://ctrlv.in/809645 ملاحظہ فرمایئے۔ یہ میرے ہی حالیہ مضمون رام چند پاکستانی کے عنوان کی پٹی کی تصویر ہے۔ ایک ">" سے ملتا جلتا نشان اس کے ساتھ نظر آئے گا۔ یہ نشان مدہم ہے۔ اس پر ماؤز لے جانے سے مختصر ربط دکھائی دے گا۔ یہ ہمارے ہی کسی ساتھی کا کام ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کو یہی مطلوب ہے--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:32, 24 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
جی آج صبح ایک آلہ سے اس مسئلہ کا حل کر دیا گيا ہے، نہ عنوان کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے، نہ ہی؛ اس کا مقام تبدیل کرنا پڑا، بس اس کو بٹن (شیئر کرنے کی علامت) میں ظاہر کیا جا رہا ہے، (اب ہر صارف اس کے استعمال سے واقفت ہو جائے گا) جس علامت سے عالمی سطح پر صارفین واقف اور استعمال کے عادی ہیں۔ یوں یہ پہلے سے زیادہ کارآمد ہو گیا ہے۔ بس علامت کا رخ اردو کے حساب سے الٹا ہے، اس کو تبدیل کرنا باقی ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:05, 24 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
جی اب واقعی بہت بہترین ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:59, 24 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

مستقل حل

گرچہ میں ذاتی طور پر اس توسیع کی تنصیب کے حق میں نہیں تھا تاہم اب یہ نصب ہو چکی ہے تو ہم اس کے مثبت پہلو سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اوپر جناب سنجری صاحب نے اس کے منفی پہلو کے ممکنہ حل کی جانب اشارہ کیا ہے تاہم اس کا مستقل حل موجود ہے۔ اگر احباب کی خواہش ہو اور عنوان کے نیچے مختصر ربط کی موجودگی انہیں بدنما معلوم ہو رہی ہو تو اس حل کو کل ویکی سطح پر نافذ کیا جا سکتا ہے۔

حل یہ ہے کہ اپنی سی ایس ایس میں جائیں اور نئی سطر میں

/* عنوان کے نیچے موجود مختصر ربط ختم */
.title-shortlink-container {
   display: none;
 }

لکھ کر محفوظ کر دیں، عنوان کے نیچے نظر آنے والا ربط غائب ہو جائے گا۔ :)  —خادم—  20:34, 22 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

گرتوں کو جو تھام لے وہی امام ہے

مزمل صاحب! آپ پہلےبھی اکیلے نہیں تھے۔ اب بھی نہیں ہیں اور آگے کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا۔میں تو کہوں گا کہ آپ کی عجلت میں روشن پہلو بھی موجود تھا لیکن بس یہ ہوا تھا وہ ویکی دنیا کے نرالے اصول کے ہتے چڑھ گیا تھا۔ لیکن ہماری دنیا الگ ہے بھائی۔ دیکھئے شعیب صاحب نے کتنا خوبصورت اور بصیرت( آموز)والا جملہ بحمد اللہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں لکھا ہے۔ یہ ہم سب کا خیال ہے۔ ہم مٹھی بھر لوگ بھی بکھر جائیں گے تو اردو ویکی کا کیا ہوگا۔ آپ اطمنان رکھئے واقعی ہم سب آپ کے ساتھ ہی ہیں۔ رہی بات عبید صاحب کی تو وہ اصولی ہیں۔ مجھے غصہ آتا اگر وہ اصول کی بات نہ کرتے۔ ہمیں خوش ہونا چائیے کہ ہمارے سسٹم میں ایک رفتارتوڑآلہ برابر لگا ہوا ہے۔ ہم سب کے لیے اقبال قبلہ اسی لیے کہہ گئے ہیں کہ ترے آگے آسماں اور بھی ہیں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:43, 23 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ایسا کیوں ہو رہا ہے

  • (فرق | تاریخچہ) ۔ ۔ سیالکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈا‏؛ 01:20 ۔ ۔ (-25)‏ ۔ ۔ ‏CommonsDelinker (تبادلۂ خیال | شراکت)‏ (ملف SialkotAirport7.jpg کو حذف کردیا گیا ہے کیونکہ اسے کامنز میں INeverCry نے حذف کردیا ہے)
  • (فرق | تاریخچہ) ۔ ۔ سیالکوٹ جنکشن ریلوے اسٹیشن‏؛ 01:19 ۔ ۔ (-27)‏ ۔ ۔ ‏CommonsDelinker (تبادلۂ خیال | شراکت)‏ (ملف Sialkot_junction2.jpg کو حذف کردیا گیا ہے کیونکہ اسے کامنز میں INeverCry نے حذف کردیا ہے)
  • (فرق | تاریخچہ) ۔ ۔ فہرست ثقافتی ورثہ پنجاب کے مقامات، پاکستان‏؛ 01:19 ۔ ۔ (-22)‏ ۔ ۔ ‏CommonsDelinker (تبادلۂ خیال | شراکت)‏ (ملف Sialkot_Cathedral.jpg کو حذف کردیا گیا ہے کیونکہ اسے کامنز میں INeverCry نے حذف کردیا ہے)
  • (فرق | تاریخچہ) ۔ ۔ سیالکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈا‏؛ 01:18 ۔ ۔ (-15)‏ ۔ ۔ ‏CommonsDelinker (تبادلۂ خیال | شراکت)‏ (ملف Sial5.jpg کو حذف کردیا گیا ہے کیونکہ اسے کامنز میں INeverCry نے حذف کردیا ہے)
  • (فرق | تاریخچہ) ۔ ۔ باب:سیالکوٹ‏؛ 01:18 ۔ ۔ (-53)‏ ۔ ۔ ‏CommonsDelinker (تبادلۂ خیال | شراکت)‏ (ملف Seerat_Study_Center_Sialkot.jpg کو حذف کردیا گیا ہے کیونکہ اسے کامنز میں INeverCry نے حذف کردیا ہے)
صاحبان! یہ کیا معاملہ ہے۔ اچھی اچھی کیوں حذف ہو رہیں ہیں۔ ایک منٹ پہلے علامہ اقبال کو یاد کیا کہ نہیں ان کی جائے پیدائش کی اردو ویکی سے نکاسی ہو رہی ہے۔ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یہ عمل صحت مند ہے بھی یا نہیں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:52, 23 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
جی جو تصاویر کامنز پر اپلوڈ کی جاتیں ہیں، اور وہاں سے ربط لے کر مختلف ویکیوں والے استعمال کرتے ہیں تو، لیکن جب کومنز پر اس تصویر یا سمعی و بصری مواد کو حقوق نسخہ کی پامالی کی وجہ سے، یا صارف جس نے اپلوڈ کیا وہ مواد، اس کی درخواست پر، حذف کر دیا جاتا ہے۔ اب ہوتا کیا ہے کہ، مقامی ویکی پر وہ تصویر یا مواد ظاہر نہیں ہو رہا ہوتا، الٹا سرخ ربط بن جاتا ہے تو ایک بوٹ سے ان تمام ویکیوں پر اس غیر فعال ربط کو نکال دیا جاتا ہے اور ساتھ میں ترمیمی خلاصہ کے یہ عبارت ظاہر وہتی ہے، جو آپ کو نظر آ رہی ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:36, 23 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
ویکیپیڈیا ہر سب سے اہم بات حقوق نسخہ اور دائرہ عام کا خیال رکھنا ہے کیونکہ اس کی خلاف ورزی سے خود ویکیپیڈیا کا وجود کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:52, 23 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
عبید صاحب اور طاہر صاحب، وضاحت کا شکریہ ۔ اس پر بھی روشنی ڈالیں کہ حذف شدہ مواد کا کیا ہو گا ۔ یعنی یہ کہ اسے دوبارہ کیسے لایا جا سکتا ہے۔ حذف شدہ مواد تک رسائی کیا ممکن ہے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:47, 23 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
دراصل بہت سے لوگ انٹرنیٹ سے تصاویر لے کر (جو انہوں نے اپنے کیمرے سے نہیں بنائیں) ویکیپیڈیا کامنز پر ڈال دیتے ہیں۔ اور اکثر تو یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ ان کا اپنا ذاتی کام ہے۔ ویکیپیڈیا کامنز پر منتظمین جب دیکھتے ہیں کہ یہ تصاویر پہلے سے کوئی اور شخص یا ادارہ شائع کر چکا ہے تو وہ تصاویر حذف کر دی جاتی ہیں کیونکہ وہ سرقہ کر زمرہ میں آتی ہیں۔ ایسے حذف شدہ مواد کو واپس لانا درست نہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:46, 24 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

سرکاری ویب سائٹ اور دیگر سرکاری سانچہ جات

سانچہ سرکاری ویب سائٹ اور دیگر سرکاری سانچہ جات میں لفظ سرکاری کو دفتری سے بدلا چاہیے۔ سرکاری لفظ حکومت کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ یہ سانچہ جات فلموں اور پرائیویٹ اداروں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ دفتری لفظ سرکاری اور پرائیویٹ دونوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اگر کوئی دوست دوسرا لفظ تجویز کرنا چاہے تو لازمی کرے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:03, 24 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

رسمی ویب سائٹ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:46, 24 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
یہ تو سانچہ میں شامل طے شدہ لفظ ہے، اس کے علاوہ بھی جگہ جگہ اس کی ضرورت پڑتی ہے، جیسے بیرونی روابط میں بغیر سانچے کے ویب کا ربط دینا، میں ذاتی طور پر اس کے لیے باضابطہ ویب سائٹ کا لفظ استعمال کرتا ہوں، دفتری ویب سائٹ اداروں کی ویب سائٹ پر تو خوب بیٹھتا ہے، لیکن فلموں اور ڈراموں اور مصنوعات وغیرہ اور شخصیات کی ذاتی ویب ساہٹوں پر پھر وہی مسئلہ ہو گا کہ، ان کے لیے دفتری درست نہیں۔ ہاں ہم تین سانچے کر دیں، سرکاری، دفتری اور باضابطہ کے۔ ویب سائٹ1، 2 اور 3 کے نام سے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ صارف موقع کی مناسبت سے سانچے میں 1، 2، 3 کا خیال رکھے۔ یا اسی سانچے میں تبدیلی کر دی جائے، ڈیفالٹ حالت میں سرکاری یا دفتری یا باضابطہ (جو زیادہ استعمال ہوتا ہو یا جو سب پر بہتر لگا سکتا ہو، جیسے باضابطہ کسی بھی ویب طرح کی ویب سائٹ کے لیے مفہوم رکھتا ہے) ظاہر ہو، باقی کے لیے {{ویب سائٹ|دفتری}} یا {{ویب سائٹ|سرکاری}} یا {{ویب سائٹ|باضابطہ}} یہاں ویب سائٹ عناون بطور مثال ہے، ورنہ جو بھی سانچہ ہے، اسی میں یہ سب کیا جائے (یا اسے رجوع مکرر کر دیں گے) اب سانچے میں if والا چکر چلا کر، اسے اوپر کی مثال کے مطابق قابل عمل بنایا جا سکتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:54, 24 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ویکی کانفرنس انڈیا 2016ء میں پاکستان کی نمائندگی

محترم و مکرمی صارفین السلام علیکم،

خلاصہ

ویکی کانفرنس انڈیا 2016ء میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے سندھی ویکیپیڈیا سے دو حضرات اسد علی جوگی صاحب، مہتاب احمد صاحب اور اردو ویکیپیڈیا سے راقم (محمد عارف سومرو) کو اسکالرشپ دی گئی۔ اس سے پہلے اردو ویکیپیڈیا سے محترم امین اکبر صاحب سے بھی گزارش کی گئی لیکن محترم امین اکبر صاحب نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ابتدا ہی میں شرکت سے معذرت کرلی۔

بھارتی ویزا شرائط و ضوابط

  1. روانگی سے 6 ہفتے قبل ویزا کے لیے اپلائی کرنا۔
  2. دستخط شدہ دعوت نامہ۔
  3. بھارت میں بیرون ملک سے کانفرنس میں شرکت کا اجازت نامہ (بھارتی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ)۔
  4. دعوت دہندگان کا شناختی کارڈ (کاپی)

راقم نے منتظمین سے مذکورہ بالا دستاویزات کی درخواست بذریعہ ای میل کی لیکن منتظمین نے معذرت کرلی۔

منتظمین کی طرف سے اسکالر شپ کی اطلاع

  1. محترم مہتاب احمد کو 7 جولائی کو اطلاع دی گئی
  2. راقم (محمد عارف سومرو) کو 19 جولائی کو اطلاع دی گئی۔
  3. اسد على جوگى، (يوزر:جوگى_ڈان) كو 7 جولائی کو اطلاع دی گئی۔

بھارتی ویزا نہ ملنے کی وجوہات

بھارتی ہائی کمیشن نے ویزا کے لیے مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط کے پورا نہ کرنے پر ویزا سے معذوری ظاہر کی (راقم کو 26 جولائی 2016 کو بذریعہ ٹیلی فون اطلاع دی گئی):

  1. ویزا اپلائی کرنے اور روانگی میں 6 ہفتوں سے کم میعاد ہونا۔
  2. دستخط شدہ دعوت نامہ نہ ہونا۔
  3. بھارت میں بیرون ملک سے کانفرنس میں شرکت کا اجازت نامہ (بھارتی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ) نہ ہونا۔
  4. دعوت دہندگان کا شناختی کارڈ (کاپی) کا نہ ہونا۔

سوال

  1. کیا مذکورہ کانفرنس کے منتظمین کو ویزاکی شرائط و ضوابط کی معلومات نہیں تھی؟
  2. اگر منتظمین نے پاکستان سے نمائندگی کے لیے دعوت دی تو ابتدا سے ویزا کے لیے ضروری اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟
  3. اسکالر شپ کے فائنل ناموں کو حتمی شکل دینے میں دیر کیوں کی گئی؟--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:49, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ہمیں یہ سزامنظور ہے

سومرو صاحب! مجھے افسوس ہے کہ آپ کے سامنے بلکہ ہمارے سامنے بہت ہی غیر صحت مند صورت حال ہے۔ یہ پروگرام پنجابی ویکی کمیونٹی کی زیر میزبانی ہو رہا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کانفرنس کے بہت سے معاملات التوا کا شکار نہیں رہے ہیں۔ مجھے اس صورت حال کی ذمہ دار سیاسی شورش سے زیادہ منتظمین کی بد نظمی اور اس سے کہیں زیادہ نا تجربہ کاری معلوم ہو رہی ہے۔ سنا ہے بنگلہ دیش اور سر ی لنکا کے صارفین کے ساتھ بھی یہی مسئلہ در پیش ہے۔ خیر نیپال کا تو معاملہ الگ ہے۔ ابھی میں نے ست دیپ گل صاحب سے بات کی۔ انھیں اس کا علم ہے اور اعتراف بھی کہ ویزا کے معاملات سے وہ ناواقف تھے۔ خیر میرا افسوس یا ان کا اعتراف آپ کی دل شکنی کے شاید ہی کام آسکے۔ ہاں یہ البتہ یہ ہو گا کہ اردو ویکی پیڈیا کےخوبصورت بیننر ضرور آویزاں ہوں گے۔ اور ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ میں حصہ لینے والے تمام صارفین کو اور ان کے مضامین کو کاپی/پمپفلٹ کی صورت میں نہایت ہی اہتمام سے پیش کیا جائے گا۔معمولی دوڑ کو میراتھان کی صورت دینے والے بے غرض محسن سومرو صاحب سے شرمندگی کے احسا س کے سا تھ اجازت لیتے ہوئے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:41, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

محترم ڈاکٹر سنجری بھائی میری دلی خواہش تھی کہ آپ اور محترم مزمل بھائی سے اس بہانے ملاقات ہو گی لیکن ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہس پر دم نکلے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ اور محترم مزمل بھائی مذکورہ کانفرنس میں اردو ویکیپیڈیا کی نمائندگی کرہے ہیں اور یہ بھی خوشی کا امر ہے کہ (اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو) پنجاب ترمیمی مہم میں انگریزی ویکیپیڈیا کے بعد سب سے زیادہ مضامین اردو ویکیپیڈیا نے ترجمہ، تخلیق اور اضافہ کیے ہیں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:04, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

تبصرہ

  •   تبصرہ: ان کی نیت پر تو شک مناسب نہیں، ہاں ان کی غفلت و ناتجربہ کاری ضرور ہے۔ اس کی شکایت ان کو باضابطہ دینی چاہیے، تاکہ اگلی بار وہ ویزے کے طریقہ کار اور وقت و شرائط کو مد نظر رکھ کر، معاملات کریں۔ میں نے اسی لیے کوشش نہیں کی، کہ وہ منظور کر بھی لیں ، تو ویزہ کون دے گا؟ بہرحال اب جہاں کہیں درخواست دیں، پاکستانی صارفین تو، جس ملک مین جانا ہے، اس کے ویزے کی شرائط کو دیکھ کر، درخواست کے ساتھ متعلقہ انتظامیہ کو اپنی طرف سے مطلع کر دیں کہ، اگر منظور کر رہے ہیں تو، ان باتوں کو مد نظر رکھیں۔ امید ہے ان احتیاطوں سے اگلی بار آپ کو اس تکلیف سے نہیں گزرنا پڑے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:57, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
نیت پر شک نہیں کر رہا کیوں کہ میں بھی اسی سسٹم کا حصہ ہوں۔ میرا مقصد تمام باتیں آپ سب لوگوں کے سامنے گوش گزار کرنا ہیں۔ تاکہ مستقبل میں دوسرے ساتھی حضرات ان باتوں کا خیال رکھیں اور تکلیف سے بچیں۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:09, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  •   تبصرہ: :مجھے بھی اسلام آباد میں انڈین سفارتخانے والے ذمے دار شخص نے کہا کہ آپ مذکورہ بالا دستاویزات وکی کانفرنس کے متظمین سےمنگوا لیں۔ مجھے بہت دکھ ہوا، ہم نے کتنی محنت ، بھاگ دوڑ کی، عین وقت پر کانفرنس کے متظمین نے دستاویز دینے سے معذرت کرلی، ان کو یہ ریکوائرمینٹ پہلے سے ہی پوری کردینی چاہئے تھیں۔ میری گزارش ہے کہ ہم سب کو ملکر ایسی وکی کانفرنس اب بہت جلد پاکستان میں کرانی چاہئے۔--Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:53, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  •   تبصرہ: :سندھی ویکیپیڈیا کے لیے یہ پہلا بار ہوا تھا کہ اسے کسی بین الاقوامی تقریب میں پیش ہونے کا موقع ملا تھا جس کی وجہ سے مجھے بہت خوشی ہوئی تھی۔ مگر افسوس منتظمین کی بدانتظامی کی وجہ سے ساری امیدوں پر پانی پھر گیا۔ لیکن اب کسی پر غصہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ میرے خیال سے ہم نے اس واقعہ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ پاکستان میں بھی ایسی ایک کمیونٹی ہونی چاہیے تاکہ ہم بین الاقوامی نہ سہی لیکن اپنے علاقائی مسائل تو کم از کم حل کر سکیں اور دنیا کو بتاسکیں ہم بھی ویکیمیڈیا کے لیے کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔--مھتاب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:02, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  •   تبصرہ: ہو سکتا ہے کہ اس معاملے میں منتظمین کی ناتجربہ کاری یا غفلت شامل ہو، مگر میر یہ خیال ہے کہ اگر وقت پر اگاہ بھی کر دیا ہوتا تو بھی پاکستانیوں کے لیے بھارت کا ویزا حاصل کرنا آسان نا ہوتا۔ خاص کر ایسے حالات میں یہ دل کو خوش رکھنے کے لیے یہ خیال اچھا تھا۔
کچھ عرصہ قبل پاکستان میں ویکیپیڈیا میل ملاپ کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ دیکھیے وکی میل ملاپ کراچی1 اور وکی میل ملاپ کراچی2 لیکن پھر یہ سلسلہ ختم ہو گیا۔
پاکستان کی کئی زبانوں کے ویکیپیڈیا موجود ہیں:
اردو ویکیپیڈیا
پنجابی ویکیپیڈیا
کشمیری ویکیپیڈیا
پشتو ویکیپیڈیا
سندھی ویکیپیڈیا
بلوچی ویکیپیڈیا
کھوار ویکیپیڈیا
ہمیں ضرورت اس چیز کی ہے کہ ان سب کو اکٹھا کیا جائے اور پاکستان میں ویکی کانفرنس کا اجرا کیا جائے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:29, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  کلرک توثیق تمام پاکستانی وکیپیڈیاز جمع ہوں اور پاکستان میں ویکی کانفرنس کا اجرا بہت جلد کیا جائے۔۔Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:11, 28 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  •   تبصرہ: میری اس دوران مہتاب صاحب اور عارف صاحب سے فون پر بات ہوتی رہی ہے۔ عارف صاحب کانفرنس میں شرکت کےلیے بہت زیادہ پرجوش تھے۔میں نے انہیں جب کہا کہ ویزہ کا حصول مشکل ہے تو بھی انہوں نے 5 دن میں ارجنٹ پاسپورٹ بنوا کر سفارت خانے رابطہ کر لیا، کہ شاید کوئی انہونی ہو جائے۔ ویکی کانفرنس میں منتظمین کے ساتھ ساتھ ایک ٹریول ایجنسی بھی کام کر رہی تھی۔ مجھے حیرت ہے کہ ٹریول ایجنسی نے انہیں پہلے ہی یہ صورت حال کیوں نہ بتائی۔ ٹریول ایجنسی کو ہر ملک کے ویزہ کی ریکوائرمنٹ معلوم ہوتی ہے۔ خیر جو بھی ہوا۔ اس سےخیر کا پہلو یوں نکالا جا سکتا ہے کہ ہم میٹا ویکی پر اس تمام صورتحال کو رکھیں۔اس سے میٹا ویکی پر مستقل کی صورتحال کے حوالے سے کوئی پالیسی بنائی جا سکے گی۔ پھر کانفرنس کرانے والے منتظمین کو پہلے سے معلوم ہوجائے گا کہ کس ملک کے صارفین کو کتنا عرصہ پہلے دعوت نامہ بھیجنا ہے۔پاکستان میں ویکیپیڈیا کی علاقائی کانفرنس کا انعقاد اس لیے مشکل ہے کیونکہ یہاں کے فعال صارفین سارے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں۔ بہت کم صارفین ایک ہی شہر میں رہتے ہیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:14, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
بھارت میں بھی ایسا ہی ہے شرکا الگ الگ شہروں سے شریک ہوتے ہیں۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:20, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
اگر پاکستانی اپنے ہی ملک کے کسی دوسرے شہر میں سفر نہیں کر سکتے تو وہ دوسرے ملک کیسے جائیں گے؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:21, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
میں نے اس سارے عمل سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں آخر وقت تک اپنے حصے کی ذمہ داری نبھاتا رہا۔ مجھے بہت سے حضرات نے منع کیا لیکن میں نے انہیں یہی کہا کہ مجھے پتا ہے کہ ویزا ملنا ناممکن ہے لیکن میں اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ویزہ درخواست ضرور دوں گا اور میں نے یہی کیا۔
محترم امین اکبر صاحب کی بات درست ہے کہ پاکستان میں صارفین مختلف شہروں میں پھیلے ہوئے ہیں، لیکن ہمیں ویکی کانفرنس کے لیے کوشش ضرور کرنی چاہیے۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:31, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
طاہر بھائی اصل میں ہر شہر میں ایک ایک دو دو صارف رہتے ہیں۔ ہم دوسرے شہروں میں جا کر ساتھیوں کے ساتھ سیروتفریح اور ہوٹلنگ تو کر سکتے ہیں مگر کانفرنس مشکل ہوگی۔ ہاں اگر 40 یا 50 دوست جمع ہوں تو سب کا خود ہی جانے کو دل کرے گا۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:45, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
آپ بھارت کی گزشتہ کانفرنسوں کے شرکا دیکھ لیں۔ اور تقریباً ہر مرتبہ کانفرنس نئے شہر میں منعقد ہوتی ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:56, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
طاہر بھائی بھارت میں تمام ویکیپیڈیاؤں پر درجنوں صارفین فعال ہیں۔ اس لیےکسی شہر میں درجنوں صارفین کا جمع ہو جانا بالکل ممکن ہے۔ پاکستان کے ویکیپیڈیاؤں کو دیکھا جائے تو اردو ویکی پر ہی کچھ فعال صارفین نظر آتے ہیں۔ باقی سب ون مین یا ٹو مین شو بن چکےہیں۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر فعال کمیونٹی اردو یا علاقائی زبانوں کی طرف آنا ہی نہیں چاہتی۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:18, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

عالی جناب سومرو صاحب،

موجودہ صورت حال سے مجھے اپنے ہی ماضی کا ایک واقعہ یاد آیا۔ ہرسال آپ کے ملک اور غالبًا آپ ہی کے شہر میں پاکستان آئیل گیاس اینڈ اینرجی کانفرنس (پوگی) منعقد ہوتی تھی (شاید اب بھی ہوتی ہوگی)۔ 2006ء میں بطور ایک اسپیکر مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم عجیب اتفاق تھا کہ اسی وقت میرا پاسپورٹ ایکسپائر ہوا تھا۔ یہاں فوری تجدید ممکن تو تھی مگر پاکستان جانے کے لیے یہ شاید ممکن نہیں تھا۔ اس لیے میں نے اپنا مقالہ روانہ کیا، خود شریک ہو نہ سکا۔ مگر ہمارے ملک سے شرکت کی خواہشمند ایک خاتون سُدھا مہالِنگم کو ویزا نہیں مل سکا کیونکہ سفارت خانہ کانفرنس کے کسی منتظم سے ہم کلام ہونا چاہ رہا تھا، مگر منتظمین فون کے بجائے پوسٹ یا ای میل سے ربط کرنے کو ترجیح دے رہے تھے۔ میں تو جنوبی بھارت میں ہوں، تاہم یہ خاتون تو دلی ہی میں رہتی تھی، نہرو میموریل لائبریری میں سینیئر ریسرچ فیلو تھی۔ اگر منتظمین فوری حرکت میں آتے تو شاید یہ تو پاکستان ضرور جاتیں! جب میں نے ان سے اس کے بعد فون پر بات کی، تو منتظمین پر غصہ میں ہونے کے باوجود وہ پاکستان جانے کے عزم پر قائم تھیں۔ وہ کہ رہی تھیں کہ وہ اگلے سال اسی کانفرنس میں پھر سے جانے کی کوشش کریں گی۔ جا پائی ہیں یا نہیں، یہ تو میں نہیں جانتا! میں رواں پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب 2006ء میں پاکستان نہیں جا پایا، وہ رواں پاسپورٹ رکھنے کے باوجود نہیں جا سکیں!!

اس واقعے کے بعد منتظمین نے ایک رپورٹ مجھے بھیجی تھی، جس سے یہ تو پتہ چلا کہ میرا مقالہ پڑھا گیا۔ مگر رپورٹ میری حاضری کا تذکرہ موجود تھا، جو صحیح نہیں ہے۔ رپورٹ کا ایک صفحہ جس میں میرے نام کا تذکرہ موجود ہے، یہاں دیکھ سکتے ہیں:

http://img.ctrlv.in/img/16/07/27/5798a3e8db554.jpg

پتہ نہیں کہ زندگی میں ہم کبھی آپ کے ملک اور آپ کے شہر آ پائیں گے بھی یا نہیں!!!

بہرحال، کسی سفارت خانے سے ایک فرد کا ویزا مسترد ہونا افسوسناک تو ہے، مگر تعجب خیز نہیں۔ تاہم ایک ملک سے آنے والے سبھی لوگوں کو ویزا نہ ملنا ایک المیہ ہے۔ اس کے لیے منتظمین کی بین الممالک ویزا قواعد سے ناواقفیت اور ناتجربہ کاری ذمے دار ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:02, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

محترم مزمل الدین صاحب، جب آن لائن ویزہ درخواست کے بعد بھارتی ہائی کمیشن آفس سے رابطہ کیا تو مجھ پر عقدہ کھلا کہ ہمیں باضابطہ دعوت نامہ دیا ہی نہیں گیا۔ بہرحال مجھے امید ہے کہ آپ سے ضرور ملاقات کا شرف حاصل ہو گا چاہے وہ پاکستان میں ہو یا بھارت میں یا کسی اور ملک میں۔
حیرت کا امر یہ ہے کہ جہاں POGEE کانفرنس کراچی شہر میں ہوتی ہے وہ میرے دفتر کی سامنے والی عمارت ہے اور اس کانفرنس کی نمائش میں بارہا جا چکا ہوں۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:35, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
جی ضرور، مجھے آپ سے مل کر بے حد خوشی ہو گی۔ گزشتہ سال مرحوم خالد محمود صاحب سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی تھی، جن کا میں ان کی زندگی ہی میں انٹرویو لے چکا تھا۔ اس سال بھی آپ کے ملک سے زعیم صدیق صاحب اور منیب کیانی صاحب سے مل چکا ہوں اور یہ ملاقاتیں بہت ہی دوستانہ رہی ہیں۔ جہاں تک باضابطہ دعوت نامے ہی کی عدم وصولی کی بات ہے، تو براہ کرم اگر آپ کے پاس اگر کوئی دستاویزی ثبوت ہو، جیسے کہ قونصل خانہ کا کوئی تحریری نوٹ یا ویزا درخواست پر کوئی تحریری ریمارک، تو براہ کرم اسے آپ http://ctrlv.in/ پر اپلوڈ کیجیے اور ربط فراہم کیجیے۔ اس سے کانفرنس کے دوران میں اور اس کے بعد بھی منتظمین کو ان کی کارگردگی کی اہم خامی کی طرف توجہ مبذول کروانے میں مدد ملے گی۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:23, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
محترم مزمل صاحب میری بھی خواہش ہے کہ آپ سے جلد از جلد ملاقات کی کوئی سبیل نکل آئے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار نے فون پر زبانی اطلاع دی کہ دعوت نامہ دستخط شدہ نہیں ہے اس لیے ویزہ کے لیے قابل قبول نہیں اور یہ بھی بتایا گیا کہ کانفرنس میں غیر ملکیوں کو مدعو کرنے کے لیے بھارتی حکومت کا اجازت نامہ ضروری ہے۔ مذکورہ سفارتکار نے یہ بھی بتایا کہ تمام معاملے کی اطلاع محترم ستدیپ گل کو کر دی ہے۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:32, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
اگر ستدیپ گل کا سفارت کار نے خود تذکرہ کیا ہے، تو ایک امید کی کِرن باقی ہے کہ آخری لمحے کا کرشمہ ہی سہی، آپ کا کام بن جائے۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:40, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
مزمل بھائی میری ویزا درخواست رد ہو کر آج واپس آگئی جس پر پینسل سے کاغﺫات کی عدم موجودگی، درکار مدت سے کم وقت اور ناقابل قبول کے رمارکس کیے گئے ہیں۔ میری کوشش ہو گی یہ چیزیں کل آپ کی نظروں کے سامنے ہوں۔ انشاءاللہ--مھتاب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:15, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
مزمل بھائی میں نے تصاویر اپلوﮈ کردی ہیں آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ شکریہ--مھتاب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:17, 28 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
انشاءاللہ یہ باتیں منتظمین تک پہنچا دی جائیں گی۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:07, 28 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

لاہور/کراچی کی سارک ویکی پیڈیا کانفرنس کی پیشگی مبارک باد

مزمل صاحب!بھارت میں فی الحال جو کانفرنس منعقد ہو رہی ہے اس کے صفحہ تبادلہ خیال میں آپ نے اظہار خیال کرتے ہوئے SAARC ملکوں کی کانفرنس کی جانب اشارہ کیا تھا۔ کیوں نہ اس خیال کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ چنڈی گڑھ میں ذہن بنائیں۔ کراچی یا لاہور میں کانفرنس منعقد ہو۔ یقین مانئیے۔اس کانفرنس سے جو فائدہ ہماری زبانوں کو ہو گا اتنا فائدہ کس اور ترکیب سے بھی ممکن نہیں۔ اب جو گرمی بھائی لوگوں کی دیکھ رہے ہیں کام آجائے گی۔

سومرو صاحب، جوگی صاحب اور مہتاب صاحب ! ایک شعر آپ تینوں کی نذر

کل رات زنداں میں تیرا سر پھوڑنا اچھا ہوا کچھ نہ کچھ روشنی آنے لگی روزن دیوار سے

چلیے صاحب سارک ویکی پیڈیا کانفرنس کی پیشگی مبارک باد کے ساتھ اجازت لیتے ہو ئے--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:06, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

بہت شکریہ ﮈاکٹر صاحب--مھتاب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:19, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
بہت اچھا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:57, 28 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
ڈاکٹر صاحب !بہت اچھی نظم ، شعر ، آپكى بہت مہربانی، قُرب لک تھورا سائيں، لاہور/کراچی کی سارک ویکی پیڈیا کانفرنس عنقریب یہ شروع کروایں،--Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:26, 28 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
شکریہ ڈاکٹر سنجری بھائی، آپ کی تجویز ماشہ اللہ بہت اچھی ہے۔ امید ہے کہ عملی اقدامات کے بارے میں محترم مزمل صاحب اگاہ کریں گے۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:08, 29 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

اب اردو ویکیپڈیا ہندی ویکیپیڈیا یا سے ایک قدم پیچھے چل رہی ہے

 ہندی ویکی پیڈیا کے مضامین 106,130	 اردو ویکیپیڈیا کے مضامین 105,677 فرق 453 مضامین کا ہے۔ فارسی ویکی پیڈیا نے 500000 مضامین تجاوز کر چکی ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:11, 28 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

صارفیں کی فوری توجہ درکار

@محمد افضل:،@Obaid Raza:، @محمد شعیب:، @قیصرانی:، @UsmanKhan:، @طاہر محمود:، @Xwpc:، @فیروز اردووالا:،@مزمل:،@محمد عارف سومرو:،@Muhammad Tehseen Abidi@،:Syedalinaqinaqvi:،@محمد جہانزیب عادل:،@ملک کاشف اعوان:،@Drcenjary: خیال ہے کہ کانفرنس کے لیے اردو ویک پیڈیا پر پمفلٹ بنے اور اس میں اردو ویکی پیڈیا ساری ہندوستان زبانوں میں سر فہر رست رہے۔ اس کی طباعت اگست 2 کو ہونی ہے ۔ کیا ہم اگست 2 تاریخ تک ہندی ویکی پیڈیا سے سبقت لے جا سکتے ہیں؟ سوال 453 مضامین کے فرق کا ہے ۔ہوں ہندی ویکی پیڈیا چند دنوں سے (ہاں!بس چند دنوں سے)آگے چل رہی ہے۔ ہندی ویکی پیڈیا والوں نے یہ اہتمام اس کانفرنس کے لیے کر رکھا ہے۔ کیا یہ اہتمام ہم سے نہیں ہو سکتا۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:11, 28 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

جی، میں تو مضامین لکھنے کی کوشش میں لگا ہوں۔ تاہم دو باتوں کا خیال ضروری ہے ا) روبہ جاتی تخلیق مضامین کی زبان ایسی نہ رہے اور 2) تخلیق مضامین میں گوگل ترجمہ کا زیادہ انحصار نہ ہو جیسے کہ پنجابی ہندو مضمون میں شاید ہوا ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:01, 28 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
روبہ جات کی زبان کی شکایت، متعلقہ روبہ کے صفحہ پر کر دیں، تاکہ اسے درست کیا جا سکے، پنجابی ہندو کو گوگل سے ترجمہ نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر صاحب بے فکر رہیں، ہم ان کو آگے نہیں رہنے دیں گے، ہندی بھی ہماری ہے اردو بھی ہماری، ہارے بھی تو بازی مات نہیں، بتائیے ان سے آگے کتنا جانا ہے؟ شہروں کے مضامین تو لکھے جاتے رہيں گے، وہ کام ایک مستقل طور پر جاری ہے۔ ہم تو اس میں کرکٹ کھلاڑیوں یا سیاست دانوں کے مضامین بھی بنانے کا سوچ رہے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:12, 28 جولا‎ئی 2016

(م ع و)

جدولِ مضامینِ مطلوبہ

نمبر شمار تاریخ تعداد مضامین (ہندی) 24 گھنٹوں میں ہوا اضافہ(ہندی) تعداد مضامین(اردو) 24 گھنٹوں میں ہوا اضافہ(اردو) فرق بقیہ دن درکار مضامین
1 28 جولائی 106,130 - 105,677 - 453 - 454
2 29 جولائی 106,157 27 105,707 30 450 5 451
3 30 جولائی 106,175 18 105,732 25 443 4 444
4 31 جولائی 106,237 62 105,756 24 481 3 482
5 1 اگست 106,306 69 105,774 8 1 532 2 533
6 2 اگست 106324 18 105803 29 521 1 522

--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:43, 29 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ کی آخری تاریخ 6 اگست کر دی گئی ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:46, 31 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

نامزدگی برائے منتخب اردو ویکیپیڈین (محمد شعیب)

درج ذیل گفتگو بند کردی گئی ہے اور جلد ہی وثق میں تبدیل کردی جائے گی۔

ہر مہینہ ویکیمیڈیا انڈیا کے صفحہ اول پر کسی بھارتی ویکیپییڈین کی مختصر پروفائل کے ساتھ منتخب ویکیپیڈین کے طور پر پیش کرتا ہے۔ فی الوقت یہ شرف ہندی ویکیپیڈین راجو سُتھار کو حاصل ہے: http://wiki.wikimedia.in/Home

چونکہ شعیب صاحب کی خدمات گراں قدر ہیں، اس لیے میں ان کا نام پیش کرتا ہوں۔ امید کہ اگلے مہینے یا آنے والے کچھ وقت میں ان کے بارے میں معلومات ہر مہینہ بھر پیش ہونے والی پروفائل ہو گی جو ویکیمیڈیا انڈیا کے صفحہ اول پر دکھے گی۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:16, 31 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

براہ کرم اس تجویز کی تائید کیجیے۔

تائید

  1.   تائید--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:16, 31 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  2.   تائید--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:58, 31 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  3.   تائید--شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں)
  4.   تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:05, 1 اگست 2016 (م ع و)
  5.   تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:32, 1 اگست 2016 (م ع و)
  6.   تائید--عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:03, 1 اگست 2016 (م ع و)
  7.   تائید--محمد جہانزیب عادل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:05, 1 اگست 2016 (م ع و)
  8.   تائید۔فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:42, 1 اگست 2016 (م ع و)
  9.   تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:23, 1 اگست 2016 (م ع و)
  10.   تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:28, 1 اگست 2016 (م ع و)
  11.   تائید----Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:14, 2 اگست 2016 (م ع و)
  12.   تائید--عثمان خان||تبادلہ خیال 18:46, 2 اگست 2016 (م ع و)
  13.   تائید----صارف:محمد ذیشان خان 13:44, 3 اگست 2016 (م ع و)
  14.   تائید---- عبدالرزاق قادری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:25, 4 اگست 2016 (م ع و)
  15.   تائید--جنید احمد نور (تبادلۂ خیالشراکتیں)--Faranjuned (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:41, 7 اگست 2016 (م ع و)

تنقید

تبصرہ

  1.   تبصرہ: ضروری نوٹ: لازم تھا کہ اس اتفاق رائے کی وجہ سے شعیب صاحب کی پروفائل منتخب اردو ویکیپیڈین کے طور پر پیش کی جائے۔ تاہم چونکہ ایک لازمی شرط صارف کی تصویر کا ہونا ہے اور یہ شعیب بھائی کو منظور نہیں ہے، اس لیے اس تجویز کو رو بہ عمل نہیں لایا جا سکتا ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:41, 2 اگست 2016 (م ع و)
  2.   تبصرہ: اوپر نام بدل کر اپنا لکھ دیں، رائس شماری تو ہو چکی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:14, 2 اگست 2016 (م ع و) – مگر یہ غلط ہوگا، کیونکہ رائے شماری شعیب صاحب کےلیے۔ میرے خیال سے اگر کسی اور کو آگے کرنا ہے تو وہ فیروز اردو والا صاحب ہیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:25, 3 اگست 2016 (م ع و)
  3.   تبصرہ: شعیب صاحب کا کوئی اتا پتا نہیں ہے ۔ تو کیسے ان کے لیے رائے پیش کریں۔ کوئی جان پہچان تعارف تو ہو ۔

_ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو ۔ 08:13, 3 اگست 2016 (م ع و) --- اس بارے میں مدد کرنے کے لیے خود شعیب صاحب سے درخواست ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:25, 3 اگست 2016 (م ع و)

پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہےجانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے

:)  —خادم—  08:40, 3 اگست 2016 (م ع و)

بہت خوب شعیب بھائی آپ کی ذوق کی نظر
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیںصاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:08, 3 اگست 2016 (م ع و)
کافی موزوں ہے یہ شعر کا حوالہ، عارف بھائی ! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:21, 3 اگست 2016 (م ع و)

یہ ترا گریز بھی عجیب ہے ساقی

بس سمندر دیکھ لی تیری دریا دلی
تشنہ لب رکھا صدف کو بوند پانی کی نہ دی

--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:09, 3 اگست 2016 (م ع و)

 پسند --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:11, 3 اگست 2016 (م ع و)
 پسند ----مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:46, 3 اگست 2016 (م ع و)
  •   تبصرہ: مجھے لگتا ہے میرے پاس شعیب بھائی کی تصویر ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:52, 3 اگست 2016 (م ع و)
  •   تبصرہ: پھر تو مجھے لگتا ہے کہ آپ اگر مجھ سے یہ تصویر شیئر کریں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ کچھ وقت پہلے امین صاحب اپنی تصویر شیئر کرنے سے جھجک رہے تھے۔ شعیب بھائی نے ان کی تصویر فراہم کی تھی، اور ہم سب کو ایک ساتھی کے چہرے دیکھنے کا موقع ملا تھا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:05, 3 اگست 2016 (م ع و)
  •   تبصرہ: تو پھرشعیب صاحب کی خاموشی کو کیا ہم رضامندی سمجھ لیں؟ اور نیک کام میں دیری نہیں کرنی چاہیے۔ طاہر صاحب پہل کیجئے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:57, 3 اگست 2016 (م ع و)

نتیجہ

صارفین کے اتفاق کے باوجود صارف:محمد شعیب نے اپنی تصویر دینے سے انکار کر دیا، اور یوں یہ رائے شماری اپنے مقصود کو نہ پا سکی۔ :)  —خادم—  13:56, 9 ستمبر 2016 (م ع و)


چندی گڑھ ویکی اجلاس کی روداد

چنڈی گڑھ کانفرنس سے واپسی

حضرات چنڈی گڑھ کانفرنس میں شمولیت کے بعد کل رات واپسی ہوئی۔ مزمل صاحب البتہ کانفرنس سے ایک دن پہلے واپس ہو گئے تھے۔

بینر اور پمفلٹ

اردو کی جانب سے خوش آمدید والے بینرلگائے گئے۔ایک بینر بنگلہ کمیونٹی کو بہت پسند آیا کہ وہ اپنے ساتھ لے گئے۔ پمفلت البتہ شائع نہ ہو سکا ۔ شہر سے 25 کلو میٹر کی دوری پر کانفرنس کا انقعاد اس کا اہم سبب تھا۔ افسوس ضرور ہے۔ پنجابی منصوبہ پر بات کرتے ہوئے الوداعیہ میں کھل کر کہا گیا کہ اردو کے تقریباً سارے مضامین کا سہرا پاکستان کے صارفین کو جاتا ہے۔ اردو میں سب سے زیادہ بائٹس والے مزمل صاحب کے مضمون بھارتی پنجاب میں کھیل کے بارے میں ، بات کرتے ہوئے Tito Datta سے کہا گیا کہ انڈک زبانوں میں کوئی اور مضمون اگر کوئی برابری کرنے والا ہو تو پیش کریں/ بتائیں/اشارہ کریں۔ اردو کے مضامین کا ہندی کے مضامین کا سے تجاوز کرنا بہت بڑی بات تھی۔ اسی کی بنیاد پرعلی الاعلان کہا گیا ہے کہ اردو ویکی پیڈیا Indic languagesمیں سر فہرست ہے۔ تالیوں سے اسے قبول کیا گیا۔ بات یہ ہوئی تھی کہ بھائی لوگوں نے نہایت ہی ذمہ داری سے ہندی کو اردو سے تجاوز کروایا تھا۔ باری باری صارفین کی خدمت میں ہدیہ تشکر۔

نشستوں میں شمولیت

مزمل صاحب تو ایک دس پر بھاری تھے۔ شاید ہی ایسا Session رہا ہو جس میں انھوں نے شرکت کی اور اردو ویکی پیڈیا کی کے علاوہ دیگر پیچیدہ تکنکی امور پر بات نہ کی ہو اور Resourcepersons کو سوچنے پر مجبور نہ کیا ہو۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنے بہترین انداز میں کانفرنس کی روداد کو دیوان عام میں پیش کریں گے۔ ہاں SAARC کی بابت بیٹھک (الگ الگ کمیونٹیوں کے درمیان میں )ہوئی جس میں اردو کی نمایندگی خاکسار نے کی تھی۔ ٹھیک اسی وقت شروع ہوئی مزمل صاحب ہندی اردو کے تعلق سے اعلیٰ پیمانے پر ہوئی نشست میں (تقریباً 4 گھنٹے) شرکت کی ۔

بنگلہ دیش میں پروگرام

ناہید سلطان سے گزارش کی گئی کہ وہ بنگلہ دیش یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے اساتذہ سے ملاقات کر کے Outreach پروگرام کا انتظام کریں ۔ ممکن ہے ایک دو حضرات ویکی پیڈیا کی وساطت سے وہاں پہنچیں۔ ہندوستان اور پاکستان سے جو بھی حضرات تشریف لے جانا چاہیں تیار رہیں۔ شعیب صاحب سے گزارش کہ وہ دیوان عام میں بات چلائیں۔ یہ پروگرام SAARC کے پروگرام سے الگ ہو گا۔۔

پاکستان یا ایران یا سعودی عرب میں پروگرام

اگر کسی وجہ سے SAARC کے پروگرام میں تاخیر ہوتی ہے تو اس سے پہلے Perso-Arabic script والی زبانوں کے لیے الگ پروگرام پاکستان ایران یا سعودی عرب میں بھی سوچا جا سکتا ہے۔ ویکی میڈیا فونڈیشن کے اعلیٰ عہدہ درارو سے بات کرتے ہوئے یہی احساس ہوا کہ فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے کا م کرنے والوں کی کمی ہے۔ سردست یہ باتیں ہیں۔ مزید باتیں مزمل صاحب کی راداد کے بعد۔ اجازت--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:11, 10 اگست 2016 (م ع و)

ویکی کانفرنس انڈیا 2016ء کے کچھ پس منظری نکات اور کانفرنس کے متعلق مزید معلومات

دیوان عام متفرقات میں اوپر کے کچھ قطعوں میں سنجری صاحب نے بہت سی ویکی کانفرنس سے متعلق بصیرت افروز باتیں کہی ہیں۔ اس کے بعد مجھ جیسے کم علم و کم فہم شخص کے لیے اپنی روداد پیش کرنے کا کم ہی موقع رہتا ہے۔ تاہم چند باتیں جو سیاق و سباق سے متعلق ہیں، یا جو پس منظری معلومات کا درجہ رکھتی ہیں، ان کو میں اپنے لفظوں میں بیان کرنا چاہوں گا۔

  1. 2011ء میں پہلی بار بھارت میں ملک گیر ویکی کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔ اس کے بعد تمام غور و فکر اور بحث و مباحث کے بعد یہی ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔
  2. گزشتہ سال ویکی مینیا کے دوران میں ایک اِنڈِک ویکی میٹ اپ کا انعقاد ہؤا۔ اس کے دوران میں بھارت میں اگلے سال ایک کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس کی نوعیت سارک یا ایشیائی تجویز کی گئی، جیسے کہ اس بارے میں ست دیپ گل کی رپورٹ میں نتائج کے طور پر مذکور ہے۔
  3. اسی کے پیش نظر میں نے مجوزہ کانفرنس کو سارک ممالک کی کانفرنس بنانے کا اصرار کیا تھا۔ مگر قابل دوستوں نے اسے مسترد کردیا۔
  4. اسی سال ویکیمینیا کے دوران میں ویکی کانفرنس انڈیا 2016ء سے قبل اطالیہ میں میں نے بھارتی زبانوں کی ویکیوں کی بیٹھک کی تجویز رکھی تھی، مگر ایک صارف کو چھوڑکر کسی اور نے میرا ساتھ نہیں دیا کیونکہ وہ سب ویکیمیڈیا ایشیا میٹ اپ کے قائل تھے اور سب نے میری تجویز کو مسترد کردی۔
  5. ویکیمیڈیا ایشیا میٹ اپ کی کوشش کس قدر سعی لاحاصل تھی، اس کا اندازا اس فیس بک گفتگو سے کیا جا سکتا ہے۔
  6. چونکہ میں 2011ء اور امسال کے کانفرنسوں میں شریک رہا، یہ کہ سکتا ہوں کہ ایک بنیادی فرق دونوں میں یہ تھا کہ 2011ء میں یونیورسٹی آف ممبئی سے صرف جگہ لی گئی تھی جبکہ کانفرنس کے مکمل انعقاد کا کام آرگنائزرز کے ہاتھ میں تھا۔ امسال کے کانفرنس میں ایسا لگتا ہے کہ ڈاکٹر مانوپریت اور چنڈی گڑھ گروپ آگ کالجز کا عملہ ہی اہم فیصلے لے رہا تھا۔ یہ باوجود اس کے ہے کہ کانفرنس ست دیپ گل کے پرسنل انگیجمنٹ گرانٹ کی منظوری کے بعد ہی ممکن ہو سکی تھی۔
  7. کانفرنس کی منظوری کافی تاخیر سے ہوئی تھی۔ نیپالی بندوں کو کسی ویزے کی ضرورت نہیں، وہ سیدھے بھارت آگئے۔ سری لنکائی بندوں کے ویزے چار دن کے عرصے میں منظور ہوئے۔ بنگلہ دیش کا شاید کچھ اور وقت لگتا، مگر شرکاء پہلے ہی ویزا رکھتے تھے، اس لیے کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ پاکستان کے لیے تین تکلیف دہ شرائط تھے: چھ ہفتہ قبل درخواست، کسی بھارتی وزارت کی جانب سے تصدیقی خط اور آرگنائزرز کا باضابطہ خط۔ ان میں آخرالذکر پر اگر عمل ہو بھی جاتا تو بھی اول الذکر شرط پر عمل کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ گرانٹ کی منظوری میں کافی تاخیر واقع ہوئی تھی۔
  8. اردو ویکی ویکی پیڈیا پر فعال ہونے سے قبل میں نے ہندی پر کافی کام کیا۔ 2012ء میں میں نے ایک گفتگو کی دوران میں ہندی ویکی سمیلن کی تجویز رکھی تھی۔ 2014ء میں اسی سلسلے میں ہندی کمیونٹی کا سروے لیا تاکہ کانفرنس کا مقام طے ہو۔ اُسی سال بھارت کے بنگلور شہر میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے مشاورت کے دوران میں نے ایک پی پی ٹی پیش کیا تھا۔ اس کے تتیجے میں فروری 2015ء میں پہلی پر ایک بہت ہی مختصر ہندی ویکی سمیلن منعقد ہوا تھا۔ دیکھیے میری یہ روداد۔ 2014ء میں میرے پی پی ٹی کے بعد میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے آصف برتاو سے صاف لفظوں میں پوچھا تھا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ جرمنی میں ویکی پیڈیا پر گفتگو ہو اور جرمن ویکی پیڈیا پر گفتگو نہ ہو، یا ایضًا پرتگال میں ویکی پیڈیا پر گفتگو ہو اور پرتگالی ویکی پیڈیا پر گفتگو نہ ہو؟ پھر کیا بات ہے کہ بھارت میں آپ ویکیپیڈیا کی پہچان تلگو، اُڑیہ زبانوں سے کرتے ہیں، ان کے فروغ کے لیے بجٹ دیتے ہیں، ہندی کے لیے نہیں۔ اس کا جواب تبھی مجھے یہ ملا تھا کہ یہ کمیونٹیاں منظم، فعال اور مطالباتی موقف رکھتی ہیں، جبکہ ہندی منتشر ہے۔
  9. اس سال جب ویکی کانفرنس میں چھ ہندی فعال صارفین آصف برتاو سے ملے تو انہوں نے حسب ذیل چیزیں منظور کی ہیں: ایک سال کے عرصے میں پانچ ہندی ویکی میٹ اپ کا بجٹ، دو یونیورسٹیوں میں ہندی ویکیپیڈیا ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کے لیے امداد اور آن لائن انعامی مقابلوں کا انعقاد جس کے لیے کافی پرکشش انعامات رکھے جا سکتے ہیں۔ یہ انعامات حسب ذیل موضوعات پر محیط ہو سکتے ہیں: ا) انگریزی ویکیپیڈیا کی لازمی مضامین کی فہرست یا ان مضامین کے خطوط پر ہی ہندی کے تخلیق کردہ مضامین کو سدھارنا، 2) اسکول اور کالج کے نصاب سے جڑے مضامین کی تخلیق اور 3) مقبول ثقافت پر مضامین یعنی اداکاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں اور سیاست دانوں پر مضامین جو خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنتے ہیں۔
  10. حالانکہ مالی امداد صرف ہندی کے لیے مخصوص کی گئی ہے، تاہم ہندی ویکی کے ایک منتطم نے اس پروگرام کے وسعت دے کر دیوناگری رسم الخط کی ویکیوں کا پروگرام بنانے کا اس ملاقات کے بعد ارادہ بھی ظاہر کیا اور نیپالی، میتھلی ، مراٹھی، سنسکرت اور گجراتی ویکی کے لوگوں کو ساتھ لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ فاؤنڈیشن اس طرح کی کوششوں پر کیا رد عمل طاہر کرتا ہے، کیونکہ میتھلی اور نیپالی ویکیمیڈیا نیپال کے پرچم کے نیچے فروغ پا رہے ہیں، سنسکرت بھارتی سنسکرت ویکیپیڈیا کو فروغ دے رہی ہے، وغیرہ۔ ہندی ویکی تو صرف خدا بھروسے چل رہی ہے۔
  11. اردو ویکیپیڈیا پر مختصر سی گفتگو 2014ء کے بھارت کے بنگلور شہر میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے مشاورت کے دوران میں نے اور نثار صاحب نے کی تھی۔ تاہم باتوں سے یہ تاثر پایا گیا کہ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی نظروں میں اردو ویکیپیڈیا کے لیے بھارت سے زیادہ سازگار زمین پاکستان ہے۔ اس کے علاوہ صارفین میں شعیب صاحب کی reputation گویا تسلیم شدہ حیثیت رکھتی ہے۔ آصف نے کہا کہ انہوں نے شعیب ندوی بھائی سے ربط پیدا کرنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہے۔ اس ویکی کانفرنس میں بھی جہاں اُڑیا کے چھ بندے موجود تھے، اردو کے لیے صرف میں اور سنجری صاحب تھے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کم ازکم ایک پانچ سے دس بندے ایسے موقعوں پر موجود رہیں جو اپنی بات رکھ سکیں۔ نکتہ # 7 کا بھی خمیازہ اس موقع پر اردو والوں کی عددی طاقت کو بے اثر کرنے میں معاون رہا ہے۔
  12. میں ایک تکنیکی مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی تھی، اور وہ یہ تھا کہ صوتی ٹائپنگ میں default طور پر عربی اعدادوشمار آ رہے ہیں جبکہ مضامین میں ہم انگریزی اعداد شامل کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ اس کا حل جلد ہی ہوگا۔
  13. اس کے ساتھ ہی اردو ویکیپیڈیا کے ساتھیوں سے گزارش ہے ویکیمینیا کانفرنس وغیرہ کے لیے ضرور مل جل کر کوشش کریں۔ اگر پانچ چھ بندے یکجا ہوں تو انشاءاللہ ہم اردو ویکیپیڈیا کے فروغ کے لیے نئی راہیں ہموار کرسکیں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:09, 10 اگست 2016 (م ع و)
  تبصرہ: محترم ڈاکٹر سنجری صاحب اور محترم سید مزمل الدین صاحب آپ دونوں حضرات کو ویکی انڈیا کانفرنس 2016ء میں شرکت اور کانفرنس میں اردو ویکیپیڈیا کے فروغ کے لیے آپ حضرات کی خدمات پر ناچیز کا خراج تحسین قبول ہو۔ کاش ہم بھارت اور پاکستان کے ویکی حضرات آپس میں مل بیٹھیں۔ آمین۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:33, 11 اگست 2016 (م ع و)
  تبصرہ: شکریہ، عالی جناب! ویسے اگر آپ میٹا پر فعال ہو جائیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ بین الممالک اردو کانفرنس کچھ مسئلہ نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس کچھ منصوبہ ہے تو ویکی میڈیا فاؤنڈیشن آپ کی مدد کے لیے آگے ہو سکتا ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:13, 11 اگست 2016 (م ع و)
  تبصرہ: عالی مرتبت مزمل الدین صاحب، سرِ دست میں اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔ ہاں اگر کم از کم 8 یا 10 حضرات مل کر منصوبہ بنائیں تو کچھ ہوسکتا ہے۔ میری خدمات حاضر ہیں۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:42, 11 اگست 2016 (م ع و)

ذاتی احساسات

جناب ڈاکٹر سنجری اور مزمل الدین صاحبان کی روداد پڑھ کر آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے، ماشاء اللہ بہت حوصلہ افزا صورت حال رہی۔ بھارتی زبانوں کے اس اجلاس میں اردو زبان اور اس کی برادری کی جانب سے آپ دونوں صاحبان نے نمائندگی کر کے اپنی ذمہ داری مکمل کر دی۔ اپنی اپنی زبان کے دیوانوں اور مستانوں کی اس انجمن کی روداد پڑھنے کا بے پناہ اشتیاق تھا، اللہ آپ دونوں کو دونوں جہانوں میں سدا خوش رکھے۔ آمین!
ہندی ویکیپیڈیا کی صورت حال واقعی ناگفتہ بہ ہے، شاید اسے کسی کی نظر لگ گئی۔ آج سے پانچ چھ برس قبل ہندی ویکیپیڈیا کا شمار دنیا کے چند بڑے ویکیوں میں ہوتا تھا، اس کا ایک صارف ترامیم کی تعداد کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر ہوا کرتا تھا۔ میرا خیال ہے کہ اس صارف کی سبک دوشی یا جبراً سبک دوشی کے بعد حالات یکسر تبدیل ہو گئے اور وہاں جمود طاری ہو گیا۔ آپ لوگ شاید جانتے ہوں اور طاہر صاحب یقیناً بخوبی جانتے ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر بھی یہی صورت حال تھی، درمیان میں ایسا عرصہ بھی گزرا ہے جب تنہا طاہر صاحب کام کیا کرتے تھے۔ حالیہ تبدیلیوں کو دیکھیں تو ہر سو طاہر صاحب ہی کی کاوشیں نظر آتیں؛ اس وقت طاہر صاحب کے دل اور جذبات کی کیا کیفیت ہوا کرتی تھی وہی بتا سکتے ہیں۔ لیکن جلد ہی حالات نے پلٹا کھایا اور دست غیب نے کچھ عجیب دیوانے اردو ویکیپیڈیا کی کشکول میں ڈال دیے اور کچھ مستانے جو نجی حالات کی بنا پر برسوں غیر فعال تھے وہ بھی واپس آئے۔ اس وقت تو بس یہی دعا زبان پر جاری ہے یوں ہی پھلتا پھولتا رہے یا رب چمن میرا۔ :)  —خادم—  20:50, 10 اگست 2016 (م ع و)

آمین۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:39, 11 اگست 2016 (م ع و)

آمین

آمین۔۔۔۔ لیکن یہ تو دعا تھی۔ دوا بھی چائیے۔ کہا گیا ہے کہ حرکت میں برکت ہے۔ میں نے دیکھا کہ جو صارف فی الحال ہمارے ساتھ نہیں ہیں مجھے لگتا ہے وہ زیادہ دور نہیں ہیں۔ اب کیا اشاروں میں بات کریں دھڑلے سے ہی کہہ ڈالیں نثار صاحب فیس بک میں تو آ آ کر بہت ہی بنیادی باتیں کر رہے ہیں اور مسائل بھی اٹھا رہے ہیں۔ کانفرنس کی روداد جہاں پیش ہو رہی ہے رائے بھی دے رہے ہیں۔ بھائی صاحب کانفرنس میں اردو والوں سے بات کرنے والا ہر دوسرا بندہ یا بندی نثار صاحب کے بارے میں دریافت کرتا تھا یا کرتی تھی۔ صاحب اس موقع پر ہم نے اچھی باتیں ہی کہی تھیں۔ ہمیں خوشی ہی ہوئی تھی، اب بھی ہو رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہر ہر اردو ویکی والے کو ہو گی۔ یہی کہا تھا اس سے بڑے مشن پر کام کر رہے ہیں۔ اگلی میٹ میں آئیں گے۔ اب دیکھیے مزمل بھائی کم از کم پانچ لوگوں کی کب سے بات کر رہے ہیں وہ انھیں ملنے سے رہے۔ دو نشستیں ہو رہی تھیں۔ دو نوں میں حاضری ضروری۔ دو بندے کیا کیا کریں گے ۔ دو سے چار چھے ہوتے کیا اچھا نہیں ہوتا۔ مجھے یقین ہے، وہ بھی کامل والا، کہ وہ بھی اس عبارت کو پڑھ رہے ہوں گے۔ صاحب ہر اردو والا اپنی جگہ پر انوکھا ہوتا ہے۔ سب کی ضرورت ہے یہاں۔ آپ کے بدل کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا ہاں ایک بندہ آپ کی کمی کو پوار کر سکتا ہے وہ ہے خود نثار! یہ بھی جان لیجئے اس میں ذاتی طور پر ہمارا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا آپ جو آ جائیں گے۔ ہاں اگر آتے ہیں تو اردو کی اردو ویکی کی بھلائی ضرور ہو گی۔ اگر آپ ایسا کچھ چاہتے ہیں۔ پتہ نہیں آپ کیا چاہتے ہیں۔ اب بھی وقت ہے جہاں کہیں ہوں چلے آئیے۔ یا پھرآپ کے موقف کا اعلان کر دیجئے۔ میرا بھی بار بار ایک ہی عنوان پر ایک مخصوص شخصیت کے بارے میں کہتے رہنا بھی تو کوئی اچھی بات نہیں۔ دوست لوگ دیکھیے کو ئی کچھ نہیں کہ رہا۔ اس لیے کہ سب آپ کو چاہتے ہیں۔ اسے آخری کال ہی سمجھئے۔ آپ کو کئی راہیں مل جائیں گی ۔لیکن اردو ویکی کو کوئی اور نثار شاید ہی ملے۔پروفیسر عبدالستار صاحب نے ، اردو یونیورسٹی ، کرنول، کے ریجسٹرار کا جائزہ سنبھالا ہے ۔ سوچئے اردو ویکی سے اس کا اشتراک کرایا جا سکتا ہے۔ کم از کم یہ تو اچھا موقع ہے بھائی ۔ پتہ نہیں آپ کے حصے میں کہاں کی مٹی آئی تھی ۔ ذرا گرم ہو تو ۔۔۔۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:28, 11 اگست 2016 (م ع و)

  تبصرہ: میں محترم سنجری صاحب کی بات کی تائید کرتا ہوں اور نثار صاحب سے گزارش ہے کہ وہ اردو ویکیپیڈیا اور اردو زبان کے فروغ کی خاطر واپس آ جائیں۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:37, 11 اگست 2016 (م ع و)
  تبصرہ: شعیب بھائی نہ جانے کیوں ایسے مواقع پر شرکت نہیں کرتے حالانکہ میری نظر میں وہ اردو ویکیپیڈیا کے صحیح نمائندے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:55, 11 اگست 2016 (م ع و)
  تبصرہ: جناب والا، دو ویکی مینیاؤں میں میں لگاتارشامل رہا ہوں۔ امیدکہ اگلے سال کینیڈا میں آپ، شعیب بھائی اور کچھ احباب ضرور شامل ہوں گے --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:17, 11 اگست 2016 (م ع و)

Outreach Wiki Urdu Translation by me

https://outreach.wikimedia.org/wiki/Main_Page/ur Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:10, 12 اگست 2016 (م ع و)

اسد بھائی، خوشی کی بات ہے کہ آپ نے آؤٹ ریچ صفحہ کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ اس کے لیے آپ کو مبارک باد۔ اگر آپ
Outreach wiki serves as a home.۔۔There's plenty to do

کے مکمل متن کا ترجمہ بھی کردیں تو نوازش ہو گی اور بے حد ممنونیت کا سبب ہوگا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:18, 12 اگست 2016 (م ع و)

ٹہيك ہے مزمل بہاءى تمام جلد ترجمہ كرلونگاJogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:46, 12 اگست 2016 (م ع و)

پابندی اور معطلی دو مختلف اصطلاح

ویکیپیڈیا میں کسی صارف پر پابندی لگانے کے لیے دو اصطلاح استعمال ہوتی ہے اور دونوں کا مفہوم مختلف ہے، پابندی (block) اور معطلی (ban)۔ معطلی اصطلاح اس وقت استعمال کی جائے گی جب کسی صارف کو یہاں اجتماعی طور فیصلہ کر کے اس کا حق ترمیم سلب کر لیا جائے، جبکہ تکنیکی طور پر اس کی کارروائیوں پر پابندی عائد کرنا پابندی کہلائے گا۔ چنانچہ ان دونوں اصطلاحوں کو اپنی اپنی جگہوں پر درست استعمال کرنے کی درخواست ہے، مزید تفصیل انگریزی مضمون میں ملاحظہ فرمائیں۔ :)  —خادم—  16:25, 31 اگست 2016 (م ع و)

مزید معلومات اور تصاویر کی درخواست

میں نے ایک تحقیقی مقالے کے خلاصے اور ترجمے کے طور پر سرگودھا کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت پر مضمون لکھا ہے۔ تاہم جو لوگ سرگودھا یا اس کے آس پاس رہتے ہیں، وہ مزید باحوالہ معلومات اور اپنے کیمرے سے تصاویر کامنز پر اپلوڈ کر کے اس مضمون کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ میں آپ سب سے اس کی پُر زور درخواست کرتا ہوں ۔ اگر جان پہچان کے ایسے غیرویکیپیڈین دوست ہوں، تو براہ کرم ان کی بھی مدد لیجیے۔ شکریہ! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:04, 1 ستمبر 2016 (م ع و)

عید مبارک (عیدالاضحٰی 2016ء)

سارے دوستوں کو عید الاضحیٰ کے پُر مسرت موقع پر دلی مبارک باد۔ خدا سبھوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بے شمار خوشیاں نصیب کرے۔
شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:08, 13 ستمبر 2016 (م ع و)

شہاب صاحب، آمین! میری بھی یہی دعا ہے اور آپ سبھی احباب کو میری طرف سے بھی عید کی پرخلوص مبارکباد!!--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:39, 13 ستمبر 2016 (م ع و)

اردو یوکرینی اتحاد کے ضمن میں تجاویز اور ان کی تائید کی گزارش

ویکیمینیا 2016ء میں شرکت کی اپنی روداد میں احقر نے اردو یوکرینی اتحاد کے بارے تذکرہ کیا تھا۔ بعد میں گفتگو کے کئی دور عارف بھائی، سنجری بھائی، عمار بھائی وغیرہ سے ہوئے۔ تفصیلی گفتگو کے بعد 20 اردو اور 20 یوکرینی مضامین کی فہرستیں بنائی گئی ہیں، جن پر معاہدے پر قطعیت ہونے کے بعد دونوں زبانوں کے فریق کام کریں گے۔ یہ فہرستیں ہنوز گفتگو کا حصہ ہیں۔

آج استفسار پیش کیا گیا ہے کہ:

  1. ہم لوگ یہ منصوبہ کب سے چاہتے ہیں؟
  2. منصوبے میں شامل یوکرینی رضاکاروں کو ہم شکریہ کیسے کہیں گے؟
  • میری تجویز ہے کہ یہ منصوبہ اکتوبر کے پورے مہینے پر محیط ہوگا۔ نومبر میں 15 دن دونوں فریق کام کا تفصیلی جائزہ لیں گے (تاکہ مضامین کی ویکائی، املا اور حجم وغیرہ پر کام ہو سکے)۔
  • میری تجویز ہے کہ یوکرینی رضاکاروں کو ہم شکریہ کے لیے ایک کام کرسکتے ہیں۔ کل ملا کر پانچ سب سے زیادہ معاونین کا انتخاب کیا جائے (ان میں ایک یا دو آرگنائزرس بھی ہو سکتے ہیں) اور ان میں سے ہر ایک کو ایک جنوبی ایشیائی تھیم کا کیلنڈر یا مختصر تعارفی کتاب اور ایک تعریفی خط پہنجایا جائے۔۔ یہ کام ویکیمیڈیا پاکستان یا ویکیمیڈیا انڈیا یا سنٹر فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی بنگلور کے توسط سے کیا جائے۔ چونکہ ان تنظیموں میں سی آئی یس زیادہ فعال ہے، اس لیے ہم اس سے مدد کی درخواست کریں گے۔ اگر یہ تنظیمیں آگے نہیں آئے تو میں خود اپنے طور یہ اشیا بھیجنے کا کام کروں گا۔ دیگر یوکرینی شرکاء (اگر ہوں، تو انہیں ہم بارن اسٹار ان کے صفحے پر دیں گے)۔ ان ہی خطوط پر ہمارے یوکرینی ساتھی اردو صارفین کا خیال رکھیں گے۔

آپ سب احباب سے تائید کی گزارش ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:07, 13 ستمبر 2016 (م ع و)

تائید

  1.   تائید بطور تجویز کنندہ کے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:07, 13 ستمبر 2016 (م ع و)
  2.   تائید --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:41, 14 ستمبر 2016 (م ع و)
  3.   پر زور تائید! :)  —خادم—  01:04, 14 ستمبر 2016 (م ع و)
  4.   تائید --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:10, 14 ستمبر 2016 (م ع و)
  5.   تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:29, 14 ستمبر 2016 (م ع و)
  6.   تائید-- شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:14, 14 ستمبر 2016 (م ع و)

تنقید

تبصرہ

اردو زبان میں ویکی ہاؤ (Wikihow) شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے

محترم دوست احباب،

آداب و تسلیم!

آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر   ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے)۔ کھاتہ کھولنے کے بعد   اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کے بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:

# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~

ویکی ہاؤ کیا ہے؟

یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔

اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
  1. اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
  2. انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔
  3. بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
  4. گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟

ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔

کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟

جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com

کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟

افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟

بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔

اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟

ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:26, 1 اکتوبر 2016 (م ع و)

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے صارف رحمان کی انگریزی ویکی پیڈیا منتظمی کے انتخاب میں رائے درکار

صارف رحمان انگریزی ویکی پیڈیا اور کامنز پر بہت فعال رہے ہیں اور کافی تعاون دے چکے ہیں۔ چونکہ کئی اردو ویکی صارفین گاہے گاہے انگریزی ویکی پیڈیا پر بھی ترمیم کرتے رہتے ہیں، اس لیے اگر مناسب سمجھیں تو اپنے صوابدید کے حساب سے یہاں ووٹ دیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:30, 16 اکتوبر 2016 (م ع و)

ویکاپیڈا پر خواتین کے لیے بھی صفحات ہونے چاہئے انکا بھی حق ہے ۔--Khalid shah (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:35, 2 نومبر 2016 (م ع و)خالد محمود

برائے آراء

السلام علیکم ویکی مصنفین: چند نئے مضامین کی تدوین و ترتیب عمل میں لانے پر خیال کیا گیا ہے۔ اِن نئے مضامین کے لیے عناوین یہ منتخب کیے گئے ہیں:

1- خانہ کعبہ کی تعمیر کا خط زمانی یا تعمیر کعبہ و مسجد الحرام کی تاریخ کا خط زمانی۔

2- سندھ کی تاریخ کا خط زمانی۔

3- سلطنت مغلیہ کی تاریخ کا خط زمانی۔

4- رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا خط زمانی۔

5- تورات اور مجموعہ کتب ہائے عہد قدیم و عہد جدید کی کتب کا خط زمانی۔

6- کچھ نئے عناوین جو پیغمبروں کے دین اسلام میں موجود تاریخ، سوانح سے متعلق ہیں جیسے کہ انگریزی ویکیپیڈیا پر یہ مضامین بنام Jesus in Islam, Moses In Islam کے نام سے موجود ہیں۔

7- سلطنت عثمانیہ کی تاریخ کا خط زمانی۔

8- مسلم ایجادات کی تاریخ کا خط زمانی۔

9- فلکیاتی حوالوں سے مضامین جیسے کہ گرہن، ساروس، کسی خاص خطہ میں نظر آنے والے گرہنوں کے جداول، فلکیاتی اصطلاحات، تقاویم عالم وغیرہ۔

10- مسلم مورخ و ماہر فلکیات البیرونی کے کارنامہ ہائے پر تفصیلی مضمون۔

تمام ویکی مصنفین سے گزارش ہے کہ جلد اپنی آراء سے نوازیں کہ کس مضمون پر پہلے کام کیا جائے۔Muhammad Umair Mirza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:15, 21 نومبر 2016 (م ع و)

میری رائے میں تورات اور مجموعہ کتب ہائے عہد قدیم و عہد جدید کی کتب کا خط زمانی سے کام شروع کیا جائے۔ :)  —خادم—  17:17, 21 نومبر 2016 (م ع و)