فہرست عباسی خلفاء

خلافت عباسیہ اسلامی تاریخ کی اہم ترین حکومتوں میں سے ایک ہے جس نے 750ء سے 1258ء تک عالم اسلام کے بڑے حصے پر حکومت کی۔ 1258ء میں سقوط بغداد تک اس کے حکمران (سلجوقی عہد کے علاوہ) خود مختار رہے لیکن اس سانحۂ عظیم کے بعد مملوک سلطان ملک الظاہر بیبرس نے عباسی خاندان کے ایک شہزادے ابو القاسم احمد کے ہاتھ پر بیعت کر کے اسے قاہرہ میں خلیفہ بنا دیا۔ البتہ یہ صرف ظاہری حیثیت تھی اصل اختیارات مملوکوں کے پاس ہی تھے۔ ذیل میں بغداد اور قاہرہ کے عباسی خلفاء کے ناموں کی فہرست دی گئی ہے:

خلافت عباسیہ عروج کے زمانے میں

عباسی خلفاء کی فہرستترميم

# خلیفہ ہجری عیسوی
عباسی خلفاء
1 ابوالعباس السفاح 11 ربیع الثانی 132ھ — 13 ذوالحجہ 136ھ 25 جنوری 750ء — 10 جون 754ء
2 ابو جعفر المنصور 13 ذوالحجہ 136ھ— 6 ذوالحجہ 158ھ 10 جون 754ء — 6 اکتوبر 775ء
3 محمد المہدی 6 ذوالحجہ 158ھ— 12 محرم 169ھ 6 اکتوبر 775ء— 24 جولائی 785ء
4 موسیٰ الہادی 12 محرم 169ھ–15 ربیع الاول 170ھ 24 جولائی 785ء– 14 ستمبر786ء
5 ہارون الرشید 15 ربیع الاول 170ھ–3 جمادی الثانی 193ھ 14 ستمبر786ء– 24 مارچ 809ء
6 امین الرشید 3 جمادی الثانی 193ھ–28 محرم 198ھ 24 مارچ 809ء–27 ستمبر 813ء
7 مامون الرشید 28 محرم 198ھ –17 رجب 218ھ 27 ستمبر 813ء–7 اگست 833ء
8 المعتصم باللہ 17 رجب 218ھ–18 ربیع الاول 227ھ 7 اگست 833ء–5 جنوری 842ء
9 الواثق باللہ 18 ربیع الاول 227ھ–24 ذوالحجہ 232ھ 5 جنوری 842ء–10 اگست 847ء
10 المتوکل علی اللہ 24 ذوالحجہ 232ھ–5 شوال 247ھ 10 اگست 847ء–11 دسمبر 861ء
11 المنتصر باللہ 5 شوال 247ھ–6 ربیع الثانی 248ھ 11 دسمبر 861ء– 8 جون 862ء
12 المستعین باللہ 6 ربیع الثانی 248ھ–4 شوال 252ھ 8 جون 862ء– 17 اکتوبر 866ء
13 المعتز باللہ 4 شوال 252ھ–26 رجب 255ھ 17 اکتوبر 866ء – 9 جولائی 869ء
14 المہتدی باللہ 26 رجب 255ھ–19 رجب 256ھ 9 جولائی 869ء – 22 جون 870ء
15 المعتمد باللہ 23 رجب 256ھ–20 رجب 279ھ 26 جون 870ء – 15 اکتوبر 892ء
16 المعتضد باللہ 20 رجب 279ھ –23 ربیع الثانی 289ھ 15 اکتوبر 892ء ––5 اپریل 902ء
17 المکتفی باللہ 23 ربیع الثانی 289ھ–22 ذیقعد 295ھ 5 اپریل 902ء– 13 اگست 908ء
18 المقتدر باللہ 22 ذیقعد 295ھ–28 شوال 320ھ 13 اگست 908ء – 31 اکتوبر 932ء
19 القاہر باللہ 28 شوال 320ھ– 3 جمادی الاول 322ھ 31 اکتوبر 932ء – 19 اپریل 934ء
20 راضی باللہ 6 جمادی الاول 322ھ – 21 ربیع الاول 329ھ 23 اپریل 934ء– 23 دسمبر 940ء
21 المتقی باللہ 21 ربیع الاول 329ھ–4 محرم 333ھ 23 دسمبر 940ء – 26 اگست 944ء
22 المستکفی باللہ 4 محرم 333ھ– 22 جمادی الثانی 334ھ 26 اگست 944ء – 28 جنوری 946ء
23 المطیع باللہ 22 جمادی الثانی 334ھ– 13 ذیقعد 363ھ 28 جنوری 946ء– 4 اگست 974ء
24 الطائع باللہ 14 ذیقعد 363ھ –19 شعبان 381ھ 4 اگست 974ء – 30 اکتوبر 991ء
25 القادر باللہ 19 شعبان 381ھ – 11 ذوالحجہ 422ھ یکم نومبر 991ء – 29 نومبر 1031ء
26 القائم باللہ 11 ذوالحجہ 422ھ– 13 شعبان 467ھ 29 نومبر 1031ء– 2 اپریل 1075ء
27 المقتدی بامر اللہ 13 شعبان 467ھ– 14 محرم 487ھ 2 اپریل 1075ء– 3 فروری 1094ء
28 المستظہر باللہ 14 محرم 487ھ – 17 ربیع الثانی 512ھ 3 فروری 1094ء – 6 اگست 1118ء
29 المسترشد باللہ 17 ربیع الثانی 512ھ– 17 ذیقعد 529ھ 6 اگست 1118ء– 29 اگست 1135ء
30 راشد باللہ 17 ذیقعد 529ھ–16 ذیقعد 530ھ 29 اگست 1135ء – 17 اگست 1136ء
31 المقتفی لامر اللہ 16 ذیقعد 530ھ–2 ربیع الاول 555ھ 17 اگست 1136ء – 11 مارچ 1160ء
32 مستنجد باللہ 2 ربیع الاول 555ھ – 8 ربیع الثانی 566ھ 11 مارچ 1160ء– 18 دسمبر 1170ء
33 المستضی باللہ 8 ربیع الثانی 566ھ–29 شوال 575ھ 18 دسمبر 1170ء – 27 مارچ 1180ء
34 الناصر لدین اللہ یکم ذیقعد 575ھ–30 رمضان 622ھ 28 مارچ 1180ء– 5 اکتوبر 1225ء
35 الظاہر بامر اللہ یکم شوال 622ھ –13 رجب 623ھ 6 اکتوبر 1225ء– 10 جولائی 1226ء
36 المستنصر باللہ 13 رجب 623ھ– 10 جمادی الثانی 640ھ 10 جولائی 1226ء– 5 دسمبر 1242ء
37 مستعصم باللہ 10 جمادی الثانی 640ھ –14 صفر 656ھ 5 دسمبر 1242ء– 20 فروری 1258ء