بحیرہ روم
بحیرۂ روم، جسے اردو میں بحیرۂ متوسط یا بحیرۂ ابیض بھی کہا جاتا ہے، (انگریزی: Mediterranean Sea) افریقا، یورپ، اور ایشیا کے درمیان ایک سمندر ہے، جو تقریبا چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے۔ یہ صرف وہاں سے کھلا ہے جہاں اسپین اور مراکش آمنے سامنے ہیں اور درمیان میں چند کلومیٹر کا سمندر ہے (دیکھیے : آبنائے جبل الطارق) بحیرہ روم کے شمال میں یورپ، جنوب میں افریقہ اور مشرق میں ایشیا موجود ہے۔ یہ 2.5 ملین مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، لیکن اسے بحر اوقیانوس سے منسلک کرنے والی آبنائے جبل الطارق صرف 14 کلومیٹر چوڑی ہے۔
یہ بحیرہ درہ دانیال اور آبنائے باسفورس کے ذریعے بحیرہ مرمرہ اور بحیرہ اسود سے بھی منسلک ہے۔ نہر سوئز بحیرہ روم کے جنوب مشرقی کنارے پر واقع ہے جو اسے بحیرہ قلزم سے منسلک کرتی ہے۔
بحیرہ کے بڑے جزیروں میں قبرص، کریٹ، رہوڈز، سارڈینیا، کورسیکا، صقلیہ، مالٹا، ابیزا، ماجورکا اور منورکا شامل ہیں۔
نام اور اشتقاقیات
ترمیمقدیم مصری بحیرہ روم کو واجد ور/واجد ویر/واجد اور کہتے ہیں۔
قدیم یونانی بحیرہ روم کو صرف ἡ θάλασσα ( ہے ثالسّا؛ "سمندر") یا کبھی کبھی ἡ μεγάλη θάλασσα (ہے مَیگالے ثالسّا؛ "عظیم سمندر") ، ἡ ἡμετέρα θάλασσα (ہے َیمِیتے را ثالسّا؛ "ہمارا سمندر") کہا جاتا ہے یا ἡ θάλασσαα ἡ καθ'ἡμᾶς (ہے ثالسّا ہے کاث'ہے ماث؛ "ہمارے آس پاس کا سمندر")۔
یہ زمانہ قدیم سے بحری ذرائع نقل و حمل کا مرکز رہا ہے۔ ترک اس سمندر کو Akdeniz (آق دینز) یعنی بحیرہ ابیض جبکہ عربی "البحر الابيض المتوسط" کہتے ہیں۔
دیگر زبانوں میں نام
ترمیمدیگر زبانوں میں بحیرہ روم کے لیے مندرجہ ذیل الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں :
- ولندیزی(ڈچ): Middellandse zee
- فرانسیسی: Mer Méditerranée
- جرمنی: das Mittelmeer
- یونانی: Mesogeios Thalassa (Μεσόγειος Θάλασσα)
- عبرانی: ha-Yam ha-Tikhon (הים התיכון)
- اطالوی: Mar(e) Mediterraneo
- لاطینی: Mare Mediterraneum, یا Mare Nostrum
- پرتگیزی: Mar Mediterrâneo
- ہسپانوی: Mar Mediterráneo
- انگريزی: Mediterranean sea
- ترکی: Akdeniz
- عثمانی ترکی: آق دڭيز ،بحر متوسط،بحر سفید
- عربی: البحر الأبيض المتوسط
- فارسی: دریای مدیترانہ
ملحقہ ممالک
ترمیمبحیرہ روم کا ساحل 22 ممالک سے ملتا ہے جن میں مندرجہ ذیل ممالک شامل ہیں :
یورپ (مغرب سے مشرق کی جانب)
- ہسپانیہ
- فرانس
- موناکو
- اطالیہ
- مالٹا
- سلووینیا
- کرویئشا
- بوسنیا و ہرزیگووینا
- مونٹینیگرو
- البانیا
- یونان
- ترکیہ
- قبرص
ایشیا (شمال سے جنوب کی جانب)
افریقا (مشرق سے مغرب کی جانب)
بحیرہ روم کے دس بڑے جزائر بلحاظ رقبہ
ترمیمملک | جزیرہ | رقبہ - کلومیٹر² | آبادی |
---|---|---|---|
اطالیہ | صقلیہ | 25,460 | 5,048,995 |
اطالیہ | ساردینیا | 23,821 | 1,672,804 |
قبرص | قبرص | 9,251 | 1,088,503 |
فرانس | کورسیکا | 8,680 | 299,209 |
یونان | کریٹ | 8,336 | 623,666 |
یونان | ایوبویا | 3,655 | 218.000 |
ہسپانیہ | مایورکا | 3,640 | 869,067 |
یونان | لزبوس | 1,632 | 90,643 |
یونان | روڈس | 1,400 | 117,007 |
یونان | خیوس | 842 | 51,936 |
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ UNECE.indb
- ↑ Pinet، Paul R. (2008)۔ Invitation to Oceanography۔ Jones & Barlett Learning۔ ص 220۔ ISBN:0-7637-5993-7
ویکی ذخائر پر بحیرہ روم سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |