میل ایم آئی-17 (روسی میں:Ми-17) روس کا بنایا ہوا کثیرالاعمال فوجی ہیلی کاپٹر ہے۔ جو زمینی افواج کی مدد کرنے کے لیے استعمال میں آتا ہے۔ اسے تاتارستان میں روسی کمپنی کازان ہیلی کاپٹرز (Kazan Helicopters) نے بنایا ہے۔

ایم آئی - 17
 

نوع ایم آئی-8   ویکی ڈیٹا پر (P279) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری نام CH-178 (کینیڈا مسلح افواج )[1]
M49 (Malaysian Armed Forces )[2]  ویکی ڈیٹا پر (P798) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صانع قازان ہیلی کاپٹرز   ویکی ڈیٹا پر (P176) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انجن کلیموف ٹی وی-3-117   ویکی ڈیٹا پر (P516) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نمونہ ساز میل ماسکو ہیلی کاپٹر پلانٹ   ویکی ڈیٹا پر (P287) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات
پہلی پرواز 1975  ویکی ڈیٹا پر (P606) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صارفین
بلندی 5.65 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حد 800 الف پیما   ویکی ڈیٹا پر (P2073) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تفصیل

ترمیم

میل ایم آئی-17 میں 30 افراد سفر کر سکتے ہیں اور سامان کی نقل و حمل بھی کی جا سکتی ہے۔ یہ سمندر پر بھی اتر سکتا ہے اور برف پر بھی۔ اس کو گن شپ بھی بنایا جا سکتا ہے اور اسے ائیر لائن میں بھی استعمال کیا گیا سکتا ہے۔ اسے دو پائلٹ ایک انجینیر اڑاتے ہیں۔ یہ 60 فٹ لمبا اور 15 فٹ اونچا ہوتا ہے۔ اس کا وزن ساڑھے 7 ٹن ہے اور 13 ٹن انتہائی وزن کے ساتھ اڑ سکتا ہے۔ اس کی رفتار 250 کلومیتر فی گھنٹہ ہے اور یہ 450 کلومیٹر تک صرف اپنے داخلی ٹینک کے ایندھن سے اڑ سکتا ہے۔ اس کے دو انجن ہوتے ہیں اور یہ 20 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑ سکتا ہے۔ اس کے نیچے آرمرڈ پلیٹیں لگی ہوتی ہین جو اسے گولیوں سے بچاتی ہیں۔

تاریخ

ترمیم

سوویت یونین نے سرد جنگ کے دوران میل میی کے ہیلی کاپٹر بنانے شروع کیے۔ ایم ائی-8 جو 1961 میں بننا شروع ہوئے اور 17000 کی تعداد میں بنائے گئے۔ ستر کی دہائی میں اس کو نئی طرز پر بنانے کی کوشش کی گئی جسے ایم آئی-17 کا نام دیا گیا۔ بالکل ویسا ائیر فریم تھا تھوڑی سی تبدیلیون کے ساتھ۔ ایم آئی-17 اور ایم آئی-8 دنیا کے سب سے زیادہ بنائے جانے والے اور استعمال کیے جانے والے ہیلی کاپٹر ہیں۔ یہ دنیا کے کم و بیش ہر ملک میں آپکو ملیں گے۔ 12000 ایم آئی-17 بنائے جا چکے ہیں۔ اس کا ایک بحریہ نسخہ (ویرزن) بھی ہے جسے ایم ائی-14 کہا جاتا ہے اس کے سامنے 2 اور پیچھے بھی 2 لیندینگ گیئر یعینی پہیے ہوتے ہیں۔ اس کے 50 سے زیادہ ویرزن ہیں جس کی وجہ سے ماہر آدمی بھی اس کے ویرزن کو صحیح طور پر نہیں بتا سکتا جب تک قریب سے نا دیکھ لے۔ اپنے اضافی ایندھن ٹینکوں کے ساتھ یہ دور تک اڑ بھر سکتا ہے۔ ایک طرح سے فیلڈ کمانڈر کی ہر مشکل کا حل ایم آئی -17 ہی ہوتا ہے ۔

میل ایم آئی-171

ترمیم
 
میل ایم آئی -171

میل ایم آئی-171 اش (روس میں:Ми-171) میل ایم آئی-17 کا سب سے جدید ویرزن ہے اسے روس کمپنی Ulan-Ude Aviation Plant نے بنایا ہے۔ میل ایم آئی-171 بنانے کا آغاز 90 دہائی میں ھوا۔

استعمال کنندہ

ترمیم

میل ایم آئی-8/17 کے استعمال کنندہ

حوالہ جات

ترمیم