محمد عمیر مرزا : اِنشاء اللہ تعالیٰ، میں شخصیاتِ اِسلام و مورخینِ اسلام کے متعلق آرٹیکلز لکھ رہا ہوں جو اُردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ جلد آگاہ کرتا ہوں۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Muhammad Umair Mirza (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
اس بار انتہائی مصروفیات کی وجہ اساہم کام میں شرکت نہیں کرسکا۔ آئندہ اگر اس قسم کا کوئی دوسرا موقع ہوگا تو ضرور کوشش کروں گا۔ وکی پیڈیا ہمارا اپنا پیج ہے جس کی ترقی اور اردو زبان میں معلومات کی فراوانی کو عام کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔ تمام لکھنے والے اس طرف متوجہ ہوں اور اس پیج کو علمی تحریروں سے مزین فرمائیں۔--Ayubi.ssa (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:10, 30 نومبر 2015 (م ع و)صلاح الدینAyubi.ssa (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:10, 30 نومبر 2015 (م ع و)
صلاح الدین بھائی، اگر تکمیل ضابطہ کے طور پر کل صبح پانچ بجے پاکستانی وقت تک صرف ایک مضمون بھی تحریر فرمائیں تو نوازش ہوگی۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:58, 30 نومبر 2015 (م ع و)
† اس مضمون کے انگریزی ترجمے کا اقتباس: "...The conceit of Harad representing some African or Arabian equivalent"
خلاصہ
اس ترمیمی مہم کے دوران محمد عمیر مرزا صاحب نے سب سے زیادہ مضامین لکھے ہیں۔ کل تعداد 13 ہے۔
رحمت عزیزچترالی صاحب 12 اچھے مضامین لکھے ہیں، تاہم ایک مضمون اچھا ہو کر بھی گنتی میں نہیں آسکا کیونکہ وہ ایک افریقی شخصیت سے متعلق ہے۔ اس طرح ان کے مضامین کی تعداد 11 قرار پاتی ہے۔
محمد عارف سومرو صاحب نے 11 اچھے مضامین لکھے ہیں۔
محمد جہانزیب عادل صاحب نے پانچ اچھے مضامین لکھے ہیں جبکہ ان کا نوشتہ ایک مضمون کچھ کمیوں کی وجہ سے خاطر میں نہیں لایا گیا۔
ہر پانچ یا اس سے زائد درست مضامین کا لکھنے والا صارف انعامی پوسٹ کارڈز کا حق دار قرار پاتا ہے جبکہ سب سے زیادہ معاون اردوویکیپیڈیا کی جانب سے "ویکیپیڈیا ایشیاء کا سفیر" کے اعزازی خطاب کا حقدار قرار پاتا ہے۔
محمد عمیر صاحب (محمد عمیر مرزا صاحب سے مختلف صارف) نے کئی اچھے مضامین کی بنیاد فراہم کی ہے، تاہم ان کے نوشتہ کوئی بھی مضمون کو محض مطلوبہ معیار سے میل نہیں کھانے کی وجہ سے مہم کا حصہ تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔۔
جوگی ڈان صاحب نے سندھی ویکیپیڈیا کچھ مضمون نگاری کی روداد فراہم کی ہے۔ ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی گراں قدر نگارشات کا تذکرہ اسی زبان کی ویکیپیڈیا پر کریں۔
کچھ صارفین نے ایک بھی مضمون تحریر نہیں کیا مگر مہم میں اپنا نام شامل کیا ہے۔ ہم ان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنا تعاون اردو ویکیپیڈیا پر جاری رکھیں گے۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:38, 1 دسمبر 2015 (م ع و)
30 دسمبر تک ایک خصوصی مقامی صفحے میں نتائج درج کرنے ہوں گے۔ یہ صفحہ کیسا ہو گا، اس کے بارے میں مہم کے مرکزی آرگنائزرس مقامی آرگنائزروں کو بعد میں بتائیں گے۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:38, 1 دسمبر 2015 (م ع و)