پاکستان میں 1951ء
| |||||
صدیاں: |
| ||||
---|---|---|---|---|---|
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | دیگر واقعات 1951ء پاکستان میں سال |
حکومتی عہدے دارترميم
سربراہان افواج پاکستانترميم
- سربراہ پاک فوج – جنرل سر ڈگلس ڈیوڈ گریسی 11 فروری 1948ء تا 16 جنوری 1951ء
- سربراہ پاک فوج – فیلڈ مارشل جنرل محمد ایوب خان 16 جنوری 1951ء تا 26 اکتوبر 1958ء
واقعاتترميم
جنوریترميم
- 3 جنوری: پاکستان اور فلپائن کے مابین معاہدہ دوستی پر دستخط کیے گئے۔
- 7 جنوری: وزیراعظم پاکستان لیاقت علی خان دولت مشترکہ وزرائے اعظم کانفرنس میں شرکت کے لیے کراچی سے لندن کو روانہ ہوئے۔
- 12 جنوری: دولت مشترکہ وزرائے اعظم کانفرنس لندن میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں وزیر اعظم برطانیہ کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں کشمیر کے تنازع پر غیر رسمی بات چیت ہوئی۔
- 16 جنوری: جنرل محمد ایوب خان نے بحیثیتِ سربراہ پاک فوج حلف اٹھایا۔
- 20 جنوری: وزیراعظم پاکستان لیاقت علی خان نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ محمد صالح الدین بے سے ملاقات کی اور اِسی دن کراچی واپس پہنچے۔
فروریترميم
- 9 فروری – 28 فروری: پاکستان کی پہلی مردم شماری کا آغاز ہوا۔
- 10 فروری: ایران سے بہترین تعلقات کے لیے خیرسگالی کا ایک سرکاری وفد کراچی سے تہران کے لیے روانہ ہوا۔
- 19 فروری: وزیر خزانہ پاکستان ملک غلام محمد نے قومی اسمبلی پاکستان میں سرکاری میزانیہ (بجٹ) پیش کیا۔
مارچترميم
- 23 مارچ: نشان حیدر کا اجرا ہوا۔
- 31 مارچ: پاکستان اور عراق کے مابین معاہدہ تجارت پر کراچی میں دستخط کیے گئے۔
اپریلترميم
مئیترميم
- 11 مئی: جامعہ کراچی کا قیام عمل میں آیا۔
- 13 مئی: اردو زبان کے غزل گو شاعر مولانا حسرت موہانی 76 سال کی عمر میں لکھنؤ، بھارت میں انتقال کر گئے۔
- 22 مئی: عالمی بنک نے پاکستان کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے 6 کروڑ (60 ملین) کی خطیر رقم دی۔
- 30 اپریل: حکومت پاکستان کی طرف سے بہاولپور کو صوبے کی حیثیت دے دی گئی۔
جونترميم
- 17 جون: انڈونیشیا کا پارلیمانی وفد کراچی پہنچا۔
- 30 جون: اقوام متحدہ کا نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و بھارت ڈاکٹر فرینگ گراہم برصغیر پہنچا۔
جولائیترميم
اگستترميم
- 12 اگست: حکومت پاکستان نے وزیراعظم پاکستان لیاقت علی خان اور وزیراعظم بھارت جواہر لعل نہرو کے مابین معاہدہ کا قرطاسِ ابیض شائع کر دیا۔
- 28 اگست: پاکستان اور مصر کے مابین معاہدہ دوستی پر دستخط ہوئے۔
ستمبرترميم
اکتوبرترميم
- یکم اکتوبر: پاکستان معیاری وقت گرینوچ معیاری وقت سے 5 گھنٹے مقرر کیا گیا۔
- 16 اکتوبر: وزیراعظم پاکستان لیاقت علی خان راولپنڈی میں ایک جلسہ کے دوران قتل کردیے گئے۔
- 17 اکتوبر: لیاقت علی خان، سابق وزیراعظم پاکستان کا جسدِ خاکی راولپنڈی سے کراچی لایا گیا جہاں اُن کے نمازِ جنازہ میں 700,000 افراد نے شرکت کی اور اُن کی تدفین مزار قائد کے قریب کی گئی۔
- 17 اکتوبر: خواجہ ناظم الدین وزیراعظم پاکستان بنے۔
- 24 اکتوبر: وزیراعظم پاکستان خواجہ ناظم الدین کی کابینہ نے حلف اٹھایا۔
نومبرترميم
- 15 نومبر: سنگھڑ کا نام تبدیل کرکے تونسہ شریف رکھا گیا۔
دسمبرترميم
پیدائشترميم
وفیاتترميم
- 13 مئی: مولانا حسرت موہانی، اردو زبان کے غزل گو شاعر (پیدائش: یکم جنوری 1875ء)