مسلم سائنس دانوں کی فہرست
(مسلم سائنسدان سے رجوع مکرر)
مسلم سائنسدانوں کی فہرست میں ان سائنسدانون کے نام ہیں جنھوں نے کسی بھی علم میں نام پیدا کیا۔
فہرست
ترمیماسمِ سائنس دان | زمانہ | نمایاں کام |
الحمیاری | ساتویں / آٹھویں صدی | عرصہ حیات زیرتحقیق، حیان سے پہلے ہونے کا امکان غالب ہے۔ ان کا شمار کیمیاء دان جابربن حیان کے معلمین میں کیا جاتا ہے |
ابراھیم الفزاری | آٹھویں صدی تا 777ء | خلافت عباسیہ کے دور میں خلیفہ ہارون الرشید کے تحقیقاتی اداروں سے وابستگی رہی۔ علم فلکیات پر تحقیق و تحریر کیں جن میں اسطرلاب اور سالنامہ کی ترتیب بھی شامل ہیں۔ ہارون الرشید کے کہنے پر یعقوب بن طارق کی شراکت میں ہندوستانی فلکیاتی تحریروں کا عربی میں ترجمہ کیا، یہ کتاب 750ء میں بیت الحکمہ بغداد میں الزیج علی سنی العرب کے نام سے تکمیل کو پہنچی[1]۔ ان کے بیٹے کا نام بھی مماثلت کے ساتھ محمد الفزاری تھا، جو خود بھی اپنی جگہ ایک فلکیات داں تہے۔ ابراہیم الفزاری کا انتقال 777ء میں ہوا۔ |
جابر بن حیان | 721ء ت تا 815ء ت | کیمیاءدان (بابائے کیمیا کا لقب دیا گیا [2])؛ طبیعیات میں کام؛ علم الادویہ میں تحقیق؛ علم الہیئت میں تحقیق (چاند پر موجود حفرہ کی منسوبیت، حفرۂ جابر / Geber crater کہا جاتا ہے [3])۔ امام جعفر الصادق علیہ السلام اور الحمیاری جیسے معلمین سے استفادہ اور علم حاصل کیا۔ معلومہ کتب؛ کتاب الکیمیاء، کتاب الزہرہ۔ |
محمد الفزاری | پیدائش؟ تا 796ء (806ء)؟ ت |
مسلم ریاضی دان، فلکیات دان اور فلسفی۔ ان کے والد کا نام ابراہیم الفزاری تھا جو خود بھی ایک سائنس دان تہے۔ یعقوب بن طارق کے ساتھ مل کر براہماگپتا کے ہندوستانی فلکیاتی کام بنام سندھانتا (Brahmasphutasiddhanta) کا عربی ترجمہ کیا۔ |
یعقوب بن طارق | پیدائش؟ تا 796ء ت | مسلم ریاضی دان، فلکیات دان اور فلسفی۔ محمد الفزاری کے ساتھ سنسکرت کے فلکیاتی کام کو عربی میں ترجمہ کیا۔ سندھانتا سے ماخوذ اور اضافوں کے ساتھ کتاب بنام الزیج المحلول من السندھند لدرجات الدراجہ تحریر کی۔ |
ابن ترک | 830ء ت | ریاضیات میں تحقیق۔ الجبرا پر کام کیا جس کا آج چکوری مساواتوں (Quadratic Equations) سے متعلق صرف ایک باب دستیاب ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کا کام الخوارزمی کے کام سے بہت مماثل تھا اور اس کی اشاعت کا زمانہ بھی الخوارزمی کی کتاب الكتاب المختصر فی حساب الجبر والمقابلہ کی اشاعت کا عہد ہی بیان کیا جاتا ہے۔ |
الاصمعی | 739ء تا 831ء | حیوانیات و نباتیات پر تحقیق و تحریر۔ معلومہ کتب؛ کتاب الخلیل، کتاب خلق الانسان (جو انسانی تشریح سے متعلق ہے)۔ عباسی خلیفہ مامون الرشید کے استاذ اور بہت بڑے عالم دین، عربی لغت میں درجہ امامت پر فائز ہیں۔ |
الخوارزمی | 780ء ت تا 850ء ت | ریاضی، فلکیات، علم النجوم اور جغرافیہ کے شعبہ جات میں تحقیق و تحاریر۔ بابائے الجبرا کا لقب حاصل (یا شراکت) ہے [4] ۔ معلومہ کتب؛ کتاب الجبر و المقابلہ، کتاب الجمع و التفریق بی حساب الہند[5] ، کتاب صورۃ الارض۔ |
الجاحظ | 776ء ت تا 868ء ت | تاریخ، الہایات، حیوانیات اور فلسفہ میں تحقیق و تحاریر۔ دیگر تاریخی دستاویزات سے ان کی قریباً دو سو کتب کا اندازہ لگایا گیا ہے جن میں سے تیس کے قریب ہی دستیاب ہو سکی ہیں۔ ان میں کتاب الحیوان، کتاب البخلا، كتاب البیان والتبیین وغیرہ شامل ہیں۔ |
الکندی | 801ء ت تا 873ء ت | ریاضی دان، فلسفی، طبیعیات دان اور موسیقی سے لگاؤ(علاج بالموسیقی یعنی Music Therapy میں تجربات [6])۔ خلافت عباسیہ کے بغداد میں بیت الحکمہ کی ایک اہم ترین شخصیت۔ بابائے Cryptanalysis یا صفری تجزیہ کا اعزاز حاصل [7]۔ اطباء کے لیے ادویات کی طاقت ناپنے کا صیغہ (فارمولا) تشکیل دیا [8]۔ چند معلومہ کتب: کتاب فی الاستعمال الاعداد الہند، On Deciphering Cryptographic Messages یعنی، تخطیط صفری پیغامات کی کشف صفری [9] |
ابن فرناس | 810ء ت تا 887ء ت | طبیعیات اور علم الہیت میں تحقیق و تجربات۔ ساعت الماء (آبی گھڑی) کی تخلیق۔ انھوں نے Wright Brothers سے 1000 ہزار سال قبل 875ء اپنا glider تخلیق کر کے پہلی انسانی پرواز کا تجربہ کیا [10] ۔ اس سے قبل 852ء میں مسلم اسپین ہی کے آرمین فرمان نے اسی قسم کا تجربہ کیا تھا اور وہ ہوائی چھتری کے ذریعے کیا گیا تھا، اسی وجہ سے Philip Hitti کے مطابق ؛ ابن فرناس تاریخ میں پہلے شخص تہے، جنھوں نے سائنسی طریقے سے پرواز کی کوشش کی [11] |
علی ابن ربان الطبری | 838ء ت تا 870ء ت | طب میں تحقیق و تحریر۔ انھوں نے دنیا کا سب سے پہلا طبی دائرہ المعارف مرتب کیا۔ مشہور مسلم سائنس دان الرازی کے معلم بھی تہے۔ معلومہ کتب؛ فردوس الحکمہ، تحفات الملوک، حفظ الصحت وغیرہ |
جابر بن سنان البتانی | 850ء ت تا 923ء ت | ان کے نام میں الصابی شامل ہونے کیوجہ سے غیر مسلم ثابت کرنے کی کوششیں بھی کی گئی ہیں لیکن اگر نام ہی کی بات کی جائے تو ان کا مکمل نام تو، ابو عبد اللہ محمد بن جابر بن سنان الحرانی الصابی البتانی ہے۔ ریاضی اور بالخصوص مثلثیات (Trigonometry) میں اہم تحقیقات۔ شمسی سال کے 365 دن، 5 گھنٹے 46 دقیقے اور 24 ثانیے ہونے کا تخمینہ لگایا۔ معلومہ کتب؛ کتاب الزیج۔ |
الفرغانی | 860ء ت | اجرام فلکی کی حرکات پر تحقیق و تحریر۔ المامون کی زیرسرپرستی (813ء تا 833ء) بغداد میں ہونے والے زمین کے قطر کی پیمائش کے منصوبے میں شامل رہے۔ بغداد سے مصر واپس آکر 856ء میں اسطرلاب پر ایک تحقیقی شرح لکھی۔ 861ء کے دوران میں بنائے گئے نیل پیما کی اپنی زیرنگرانی تعمیر کروائی۔ چاند پر موجود حفرہ الفرغانی (Alfraganus Crater) انہی کے نام سے منسوب ہے [12] |
ابوبکرالرازی | 864ء تا 925ء | طب، فلسفہ و کیمیاء میں تحقیق و تحریر۔ کیمیائی مرکب الکحل کی دریافت کا سہرا ان کے سر ہے۔ جبکہ بعض ذرائع تیزاب كِبرِيت (sulfuric acid) کی دریافت بھی انہی سے منسوب کرتے ہیں اور دیگر ایسے تاریخی شواہد بھی پیش کیے جاتے ہیں جن کی رو سے اس تیزاب کی دریافت کا سہرا جابر بن حیان کے سر جاتا ہے۔ |
الفارابی | 870ء تا 950ء | علم ریاضی، طب، فلسفہ اور موسیقی میں تحقیق و تحاریر۔ منطق (logic) کی علمی گروہ بندی کی۔ ان کو ارسطو کے بعد دوسرا بڑا فلسفی بھی کہا جاتا ہے۔ علم طبیعیات میں وجود خلا پر اہم تحقیقات۔ [13] |
المسعودی | 896ء تا 956ء | پہلی بار وسیع پیمانے پر تاریخ اور جغرافیہ کو پیوست کرتے ہوئے کتب تحریر کیں۔ دنیا بھر میں اپنے سفر سے اخذ کردہ تجربات کی بنا پر تخطیط التاریخ (histography)، جغرافیہ اور زمینیات (earth sciences) جیسے موضوعات کا احاطہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس عالم کا تعلق معتزلہ گروہ سے تھا۔ |
احمد بن وحشیہ | نویں صدی | کیمیاء دان، زراعت دان اور ماہر مصریات و مورخ۔ یورپ میں ہونے والے عربی سائنس کے ابتدائییییییی تراجم میں ان کا نام احمد بن ابوبکر بن وحشیہ بھی آتا ہے۔ عربی کتب و مقالات کی مشہور فہرست تیار کرنے والے ابن الندیم کی کتاب بنام کتاب الفہرست میں ابن وحشیہ کی متعدد کتب و مقالات کے نام پائے جاتے ہیں۔ |
عبدالرحمن الصوفی | 903ء تا 986ء | فلکیات اور ریاضیات کی بے شمار کتب کا عربی میں ترجمہ کیا۔ کواکب اور نجوم کی درجہ بندی کی جو کسی نہ کسی حد تک آج بھی رائج ہے۔ اصطرلاب کے ایک ہزار استعمالات پر کتابچہ تحریر کیا۔ مشہور کتب میں كتاب الكواكب الثابتة (964ء میں شائع ہوئی اور اس کے متعدد نسخے آج بھی موجود ہیں۔ انگریزی میں یہ Book of Fixed Stars کے نام سے مشہور ہے)، صور الكواكب الثمانية والأربعين (اس میں کواکب و نجوم کی درست ترین تصویر کشی کی گئی ہے۔) اور أرجوزة في الكواكب الثابتة شامل ہیں۔ سب سے پہلا تذکرہ جو Andromeda نامی کہکشاں کا ملتا ہے وہ الصوفی ہی نے بعد از ذکر کتاب أرجوزة في الكواكب الثابتة (964ء) میں کیا۔ |
ابوالقاسم الزہراوی | 936ء تا 1013ء | جدید آپرشن کا موجد اس نے آپرشن میں کام آنے والے بہت سے اوزار بنائے جو اب تک استعمال ہو رہے ہیں۔ یہ اشبلہ اندلس میں پیدا ہوا تھا اور بارہویں صدی کے کا بہت بڑا طبیب اور جراح تھا۔ |
البوزجانی ابو الوفا البوزجانی |
940ء تا 998ء | |
ابن الہیثم ابن الہیثم |
965ء تا 1040ء | تیسری صدی ہجری میں مصر کا عظیم سائنس دان تھا۔ اس نے ہی اب سے پہلے روشنی پر تجربات کیے تہے۔ اس نے ہی سب سے پہلے اسوان ڈیم بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔ مگر وسائل کی کمی کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں کرا سکا۔ |
الماوردی | 972ء تا 1058ء | |
البیرونی | 973ء تا 1048ء | |
ابن سینا | 981ء تا 1037ء | |
الجزار | دسویں صدی | |
الناصبی ابن حوقل |
دسویں صدی (920ء؟) | |
ابواسحاق الزرقالی | 1028ء تا 1087ء | ماہر فلکیات، انھوں نے 1080ء میں زمین کی سورج کے گرد گردش کا نظریہ پیش کیا۔ |
محمد الازدی | دسویں صدی | |
عمر خیام | 1048ء تا 1131ء | علم نجوم اور ریاضی کے ماہر تھے۔ شمسی کیلنڈر ان کی محنت کا نتیجہ تھا۔ |
امام غزالی | 1058ء تا 1111ء | |
عبدالرحمن الخزینی الخازن |
گیارہویں تا بارہویں صدی | مرو (Merv) کے تاریخی شہر سے سب سے نمایاں سائنس دان۔ ریاضیات و فلکیات میں نمایاں کارکردگی، اہم کتب میں سے چند کے نام کتاب میزان الحکمہ اور کتاب فی الآلات درج کیے جا سکتے ہیں۔ |
ابن زہر | 1091ء تا 1161ء | |
ضیغم الدين محمد رزاق علي الغيلاني | 485 – 605 تا 1093 – 1208ء | پانچویں صدی ہجری میں ایران کا عظیم سائنس دان تھا۔ شاعر، فقیہ، متکلم، فلسفی۔ |
الادریسی | 1100ء تا 1165ء | |
طفیل القیسی ابن طفیل |
1105ء تا 1185ء | |
ابن باجا | 1106ء تا 1138ء | |
الجزاری | 1136ء تا 1111ء | |
ابن جبیر | 1145ء تا 1206ء | |
عبداللطیف | 1162ء تا 1231ء | |
محمد الفارسی | 1320ء تا 1260ء | |
نصیرالدین طوسی | 1201ء تا 1274ء | |
ابن ابی اصیبعہ ابن ابی اصیبعہ |
1203ء تا 1270ء | |
ابن النفیس | 1213ء تا 1288ء | |
المغربی | 1220ء تا 1283ء | |
ابو الفدا ابوالفداء |
1273ء تا 1331ء | |
ابن خلدون | 1332ء تا 1406ء | |
الغ بیگ | 1393ء تا 1449ء | |
ابوالحسن | 1412ء تا 1486ء | |
احمد بن ماجد | 1430ء تا؟ | عرب جہاز راں۔ جس نے بحریات و جہاز رانی پر معلوماتی کتابیں تحریر کی۔ |
سلیم الزماں صدیقی | 1897ء تا 1994ء | جامعہ کراچى کے مرکزِ فضيلت برائے اطلاقى کيميا کے سربراہ تہے۔ |
اختر حمید خان | 1914ء تا 1999ء | ایک پاکستانی ترقی پسند کارکن اور سائنس دان تہے، جنہیں ترقی پزیر ممالک میں چھوٹے قرضوں، چھوٹی مالیاتی امدادی پروگراموں، کسان کے تعاون کے فروغ اور دیہاتی ترقی کے پروگراموں کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔ |
ابو سعید گورگانی | 9ویں صدی عیسوی | ابو سید ضریر گورگانی سلمان ریاضی دان اور فلکیات دان تھا، جس کا تعلق گورگان، ایران سے تھا۔ اس نے اک مقالہ جیومیٹری اور دوسرا خط نصف النہار کی اشکال پر لکھا تھا |
عبد الکلام | 1931ء تا 2015ء | بھارت کے ايٹمى پروگرام کے خالق ہيں۔ بعد ازاں بھارت کے صدر بھى رہے۔ |
عبد القدیر | 1936ء تا 2021 | آپ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ہیں |
الجزری | 1136ء تا 1206ء | روبوٹ کے بانی، جدید انجینئرنگ ، ہائیڈرولک اور روبوٹکس مشینوں کے بانی |
مزید دیکھیے
ترمیمتصاویر
ترمیم-
فارابی
-
ابن رشد
بیرونی روابط
ترمیم- جمیل خان (Monday 1 اپریل 2013)۔ "مسلمانوں کی جہالت کا نوحہ"۔ Dawn Urdu
حوالہ جات
ترمیم- ↑ E. S. Kennedy, A Survey of Islamic Astronomical Tables, (Transactions of the American Philosophical Society, New Series, 46, 2)، Philadelphia, 1956, pp. 2, 7, 12 (zijes no. 2, 28, 71)۔
- ↑ بابائے کیمیاء کے لقب سے متعلق حوالہ
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا پر حفرۂ جابر کے بارے میں مقالہ
- ↑ <437:TOOTT ">2.0.CO;2-0 امریکی ریاضیاتی ماہنامہ پر Gandz کی تحریر 1926
- ↑ Ruska 1917
- ↑ مسلم موسیقی کے مغرب پر اثرات، (ایک پی ڈی ایف فائل)
- ↑ Simon Singh. The Code Book. p. 14-20
- ↑ Klein-Franke, p172
- ↑ Cryptanalysis پر اب تک دریافت ہونے والے نسخوں میں سے قدیم ترین نسخے کا عکس
- ↑ مسلم اسپین کے بارے میں Professor John H. Lienhard کی تحریر
- ↑ کتاب تاریخ عرب ؛ Philip Hitti
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا پر حفرہ الفرغانی کی تفصیل
- ↑ اسٹینفورڈ دائرہ المعارف پر خلا (void) کے بارے میں ایک حوالہ