ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

ہرمندر صاحب
ہرمندر صاحب

سری ہرمندر صاحب یا سری دربار صاحب جسے گولڈن ٹیمپل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ایک گردوارہ ہے جو امرتسر، پنجاب، بھارت میں واقع ہے۔ یہ سکھوں کا سب سے مقدس مقام ہے۔ یہ گرودوارہ 1577ء میں گرو رام داس جی کے بنائے ہوئے تالاب کے ارد گرد بنایا گیا ہے۔اس کی بنیاد سائیں میاں میر نے 28 دسمبر 1588ء کو رکھی تھی۔ 1604ء میں گرو ارجن دیو نے آدی گرنتھ کا ایک مخطوطہ یہاں رکھا اور اس جگہ کو "اٹھ سٹھ تیرتھ" کہا۔ دو سال بعد، سری اکال تخت صاحب کا سنگ بنیاد گرو ہرگوبند صاحب نےرکھا۔ اس کے علاوہ سنہ 1757ء، 1762ء اور 1764ء کے افغان حملوں کے دوران میں ہرمندر صاحب کوحملہ آوروں نے تباہ کر دیا تھا۔ بابا دلیپ سنگھ افغان حملے کے دوران میں ہرمندر صاحب کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

سری ہرمندر صاحب اپنی موجودہ شکل میں مہاراج جسا سنگھ اہلووالیہ کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وجود میں آیا ہے۔ "سنہری مندر" جیسا کہ ہندی میں جانا جاتا ہے سونے کی اس تہہ کی وجہ سے ہے جسے شیر پنجاب مہاراجہ رنجیت سنگھ نے سنہ 1830ء کی دہائی میں ہرمندر صاحب پر چڑھوایا تھا۔ دور جدید (جسے ساکا نیلا تارا اور تیسرا گھلوگھرا بھی کہا جاتا ہے، اور انگریزی میں آپریشن بلیو اسٹار) میں بھی سری ہرمندر صاحب کی تاریخ کا ایک ایسا دن ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ بھارتی فوج کے ٹینک جرنیل سنگھ بنڈرانوالا کو پکڑنے کے لیے گردورے میں داخل ہوئے، جو حکومت کے مطابق دہشت گرد تھا لیکن بہت سے سکھوں کے لیے شہید سے کم نہیں۔

خبروں میں

سوریہ (شام) کا پرچم
سوریہ (شام) کا پرچم

کیا آپ جانتے ہیں؟

شاہ فہد فوارہ
شاہ فہد فوارہ

 • …کہ سورہ بقرہ میں کل 286 آیات ہیں۔ اگر اس سے آخری ہندسے کو ہٹائیں تو 28 بچے گا اور یہ مدنی سورتوں کی تعداد ہے، اور اگر پہلے ہندسے کو ہٹائیں تو 86 بچے گا جو مکی سورتوں کی تعداد ہے، اور اگر ان دونوں یعنی 28 اور 86 کو جمع کریں تو 114 آئے گا جو کل قرآن کی سورتوں کی تعداد ہے؟
 • …کہ الیگزنڈر فلیمنگ ایک برطانوی ڈاکٹر تھا جس نے جراثیموں کے خلاف ایک اہم ترین ہتھیار پنسلین کو دریافت کیا؟
 • …کہ 14 ستمبر 786ء کو تین خلفاء کا دن کہا جاتا ہے کیونکہ اس دن ہارون الرشید اپنے بھائی موسیٰ الہادی کی وفات کے بعد عباسی خلیفہ بنے اور اسی رات خلیفہ ہارون کے بیٹے اور مستقبل کے خلیفہ مامون الرشید کی پیدائش ہوئی؟
 • …کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع شاہ فہد فوارہ (تصویر میں) دنیا کا بلند ترین فوارہ ہے؟
 • …کہ برازیل کی فٹ بال ٹیم وہ واحد ٹیم ہے جس نے آج تک فیفا عالمی کپ کے تمام 22 ٹورنامنٹس کھیلے؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

6
عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے
اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔
لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 215,859 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

اے بی ڈیویلیئرز ، جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2012ء اور 2017ء کے درمیان قومی ٹیم کی کپتانی کی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز، انہوں نے 47 سنچریاں (ایک اننگز میں 100 یا اس سے زیادہ رنز) ٹیسٹ میں 22 اور ایک روزہ میں 25 دفعہ انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا وہ مارچ 2012ء میں آئی سی سی کی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سب سے اوپر پہنچ گئے۔ ڈی ویلیئرز نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو دسمبر 2004ء میں انگلینڈ کے خلاف کیا، اس نے 28 اور 15 رنز بنائے۔ اگلے مہینے سینچورین میں ڈرا ہوئے پانچویں ٹیسٹ میں انہوں نے 109 رنز بنا کر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ ان کی پہلی دگنی سنچری اپریل 2008ء میں بھارت کے خلاف اس وقت ہوئی جب انہوں نے احمد آباد میں مین آف دی میچ کی کارکردگی میں ناٹ آؤٹ 217 رنز بنائے۔ ستمبر 2019ء تک، اس نے 22 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں اور پاکستان کے خلاف 278 ناٹ آؤٹ کے ساتھ جنوبی افریقی بلے باز کے دوسرے سب سے زیادہ انفرادی سکور کا ریکارڈ اپنے نام بنایا ہے۔ ستمبر 2017ء تک، ڈی ویلیئرز جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

تاریخ

آج: پير، 23 دسمبر 2024 عیسوی بمطابق 21 جمادی الثانی 1446 ہجری (م ع و)


سالگرہ
برسی

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 215,859 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!


دیگر زبانیں