خدا کے نام
خدا کے نام ہر مذہب میں اور ہر زبان میں الگ الگ ہیں، خدا کی صفات ذاتی اور عام طور پر ہر مذہب اور زبان میں مماثلت کی حامل ہیں کہ وہ خالق ہے، مالک، ہے رزق دینے والا، گناہ معاف کرنے والا، رحم کرنے والا اور دعا سننے والا۔ پھر بھی مختلف مذاہب میں خدا کی کچھ خصوصیات الگ ہیں دوسرے مذہب سے، جس وجہ سے اس مذہب میں خدا کا کچھ ناموں کا مطلب وہ نہیں ہوتا جو باقی مذہب میں ملتا ہے۔ جیسے مسیحیت میں صلیبی موت کے عقیدے نے مسیح کو اکلوتا، بیٹا، روح القدس کا نام دیا گیا ہے۔ جبکہ اسلام میں خدا کے ناموں میں واحد ہے، جس کا معنی ہے کہ وہ صرف ایک ہے، اس کا کوئی بیٹا نہیں۔ مسیحیت، یہودیت میں خدا کو یہوداہ، ایلوہیم، ایل، وہ، میں جو ہوں سو میں ہوں، جیسے نام بھی دیے گئے۔ زبانوں کے فرق سے انسانوں نے اس مالک الملک ہستی کو کہیں اللہ، کہیں ایشور، کہیں گاڈ، کہیں یہوداہ، کہیں اہور امزدا، کہیں زیوس، کہیں یزداں، کہیں آمن، کہیں پان کو اور کہیں تاؤ کا نام دیا۔ دنیا بھر کے مذہب میں مختلف زبانوں میں اس ہستی کے لیے بیسیوں نام پائے جاتے ہیں۔
اسلام میں اسمائِے الہٰیہ
ترمیماللہ
ترمیممسلمان خدا کے لیے اللہ کا نام استعمال کرتے ہیں، اللہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ مسلمان اللہ کو تمام جہانوں کا خالق، مالک اور رب مانتے ہیں۔ اسلام میں اللہ کی ذات کے ساتھ جو خصوصیات منسلک ہیں ان سے توحیدیت کا اظہار ہوتا ہے اور شرک و کفر کی نفی کی جاتی ہے۔ یہ نام قرآن میں کئی مقامات پر خدا کے لیے آیا ہے۔
تصاویر
ترمیمنام خدا اللہ مسلمانوں کی ثقافت کا حصہ ہے، مساجد، مزارات، جامعات، کتب، ٹوپیاں، قبروں کے کتبات، گھروں کے آرائشی سامان وغیرہ پر لفظ اللہ کو مختلف انداز میں لکھا جاتا ہے، جیسے خطاطی کہا جاتا ہے۔
-
اسلام میں خدا کا نام اللہ کو سب سے زیادہ استعمال اور مقدس مانا جاتا ہے۔
-
پرچم ایران پر لفظ اللہ لکھا ہوا ہے۔
-
جامع مسجد شیخ زايد دبئی
-
ایران کی ایک مسجد میں لکھا ہوا نام اللہ
ننانوے نام
ترمیماللہ کے ذاتی نام 'اللہ' کے علاوہ اللہ کے ننانوے صفاتی نام مشہور ہیں۔ انھیں أسماء اللہ الحسنى کہا جاتا ہے۔ ان میں سے بیشتر قرآن میں موجود ہیں اگرچہ قرآن میں ننانوے کی تعداد مذکور نہیں مگر یہ ارشاد ہے کہ :
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۖ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ /هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ/هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
” | ”وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، غائب اور ظاہر ہر چیز کا جاننے والا، وہی رحمٰن اور رحیم ہے_وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بادشاہ ہے نہایت مقدس، سراسر سلامتی، امن دینے والا، نگہبان، سب پر غالب، اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا اور بڑا ہی ہو کر رہنے والا پاک ہے اللہ اُس شرک سے جو لوگ کر رہے ہیں_وہ اللہ ہی ہے جو تخلیق کا منصوبہ بنانے والا اور اس کو نافذ کرنے والا اور اس کے مطابق صورت گری کرنے والا ہے اس کے لیے بہترین نام ہیں ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اُس کی تسبیح کر رہی ہے اور وہ زبردست اور حکیم ہے_ [1] | “ |
عموماً روایات میں اللہ کے جو 99 صفاتی نام اسمائے الہٰیہ بتائے جاتے ہیں، ان کا اردو ترجمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔
شمار | نام | ترجمہ |
---|---|---|
1 | الرحمن | بڑی رحمت والا |
2 | الرحيم | نہائت مہربان |
3 | الملك | حقیقی بادشاہ |
4 | القدوس | نہائت مقدس اور پاک |
5 | السلام | جس کی ذاتی صفت سلامتی ہے |
6 | المؤمن | امن و امان عطا کرنے والا |
7 | المهيمن | پوری نگہبانی کرنے والا |
8 | العزيز | غلبہ اور عزت والا، جو سب پر غالب ہے |
9 | الجبار | صاحب جبروت، ساری مخلوق اس کے زیرِ تصرف ہے |
10 | المتكبر | کبریائی اور بڑائی اس کا حق ہے |
11 | الخالق | پیدا فرمانے والا |
12 | البارئ | ٹھیک بنانے والا |
13 | المصور | صورت گری کرنے والا |
14 | الغفار | گناہوں کا بہت زیادہ بخشنے والا |
15 | القهار | سب پر پوری طرح غالب، جس کے سامنے سب مغلوب اور عاجز ہیں |
16 | الوهاب | بغیر کسی منفعت کے خوب عطا کرنے والا |
17 | الرزاق | سب کو روزی دینے والا |
18 | الفتاح | سب کے لیے رحمت و رزق کے دروازے کھولنے والا |
19 | العليم | سب کچھ جاننے والا |
20 | القابض | تنگی کرنے والا |
21 | الباسط | فراخی کرنے والا |
22 | الخافض | پست کرنے والا |
23 | الرافع | بلند کرنے والا |
24 | المعز | عزت دینے والا |
25 | المذل | ذلت دینے والا |
26 | السميع | سب کچھ سننے والا |
27 | البصير | سب کچھ دیکھنے والا |
28 | الحكم | فیصلہ کرنے والا |
29 | العدل | سراپا عدل و انصاف |
30 | اللطيف | لطافت اور لطف و کرم جس کی ذاتی صفت ہے |
31 | الخبير | ہر بات سے با خبر |
32 | الحليم | نہائت بردبار |
33 | العظيم | بڑی عظمت والا، سب سے بزرگ و برتر |
34 | الغفور | بہت بخشنے والا |
35 | الشكور | حسنِ عمل کی قدر کرنے والا، بہتر سے بہتر جزا دینے والا |
36 | العلي | سب سے بالا |
37 | الكبير | سب سے بڑا |
38 | الحفيظ | سب کا نگہبان |
39 | المقيت | سب کو سامانِ حیات فراہم کرنے والا |
40 | الحسيب | سب کے لیے کفایت کرنے والا |
41 | الجليل | عظیم القدر |
42 | الكريم | صاحبِ کرم |
43 | الرقيب | نگہدار اور محافظ |
44 | المجيب | قبول کرنے والا |
45 | الواسع | وسعت رکھنے والا |
46 | الحكيم | سب کام حکمت سے کرنے والا |
47 | الودود | اپنے بندوں کو چاہنے والا |
48 | المجيد | بزرگی والا |
49 | الباعث | اٹھانے والا، موت کے بعد مردوں کو زندہ کرنے والا |
50 | الشهيد | حاضر، جو سب کچھ دیکھتا اور جانتا ہے |
51 | الحق | جس کی ذات و وجود اصلاً حق ہے |
52 | الوكيل | کارسازِ حقیقی |
53 | القوى | صاحبِ قوت |
54 | المتين | بہت مضبوط |
55 | الولى | سرپرست و مددگار |
56 | الحميد | مستحقِ حمد و ستائش |
57 | المحصى | سب مخلوقات کے بارے میں پوری معلومات رکھنے والا |
58 | المبدئ | پہلا وجود بخشنے والا |
59 | المعيد | دوبارہ زندگی دینے والا |
60 | المحيى | زندگی بخشنے والا |
61 | المميت | موت دینے والا |
62 | الحي | زندہ و جاوید، زندگی جس کی ذاتی صفت ہے |
63 | القيوم | خود قائم رہنے والا، سب مخلوق کو اپنی مشیئت کے مطابق قائم رکھنے والا |
64 | الواجد | سب کچھ اپنے پاس رکھنے والا |
65 | الماجد | بزرگی اور عظمت والا |
66 | الواحد | ایک اپنی ذات میں |
67 | الاحد | اپنی صفات میں یکتا |
68 | الصمد | سب سے بے نیاز اور سب اس کے محتاج |
69 | القادر | قدرت والا |
70 | المقتدر | سب پر کامل اقتدار رکھنے والا |
71 | المقدم | جسے چاہے آگے کر دینے والا |
72 | المؤخر | جسے چاہے پیچھے کر دینے والا |
73 | الأول | سب سے پہلے وجود رکھنے والا |
74 | الأخر | سب کے بعد وجود رکھنے والا |
75 | الظاهر | بالکل آشکار |
76 | الباطن | بالکل مخفی |
77 | الوالي | مالک و کارساز |
78 | المتعالي | بہت بلند و بالا |
79 | البر | بڑا محسن |
80 | التواب | توبہ کی توفیق دینے والا، توبہ قبول کرنے والا |
81 | المنتقم | مجرمین کو کیفرِ کردار کو پہنچانے والا |
82 | العفو | بہت معافی دینے والا |
83 | الرؤوف | بہت مہربان |
84 | مالك الملك | سارے جہاں کا مالک |
85 | ذو الجلال و الإكرام | صاحبِ جلال اور بہت کرم فرمانے والا جس کے جلال سے بندے ہمیشہ خائف ہوں اور جس کے کرم کی بندے ہمیشہ امید رکھیں |
86 | المقسط | حقدار کو حق عطا کرنے والا، عادل و منصف |
87 | الجامع | ساری مخلوقات کو قیامت کے دن یکجا کرنے والا |
88 | الغنى | خود بے نیاز جس کو کسی سے کوئی حاجت نہیں |
89 | المغنى | اپنی عطا کے ذریعے بندوں کو بے نیاز کرنے والا |
90 | المانع | روک دینے والا |
91 | الضار | اپنی حکمت اور مشیئت کے تحت ضرر پہنچانے والا |
92 | النافع | نفع پہنچانے والا |
93 | النور | سراپا نور |
94 | الهادي | ہدائت دینے والا |
95 | البديع | بغیر مثالِ سابق کے مخلوق کا پیدا کرنے والا |
96 | الباقي | ہمیشہ رہنے والا، جسے کبھی فنا نہیں |
97 | الوارث | سب کے فنا ہونے کے بعد باقی رہنے والا |
98 | الرشيد | صاحبِ رشد و حکمت جس کا ہر فعل درست ہے |
99 | الصبور | بڑا صابر کہ بندوں کی بڑی سے بڑی نافرمانیاں دیکھتا ہے اور فوراً عذاب بھیج کر تہس نہس نہیں کرتا |
قرآن میں اضافی اسمائِے الہٰیہ
ترمیممسلمانوں میں اسمائے الہٰیہ کی ایک تعداد 99 مشہور ہے۔ لیکن اس کے علاوہ بھی قرآن مجید اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کردہ احادیث میں دیگر بہت سے نام بھی ملتے ہیں۔
” | ”اور سارے بہترین نام اللہ کے لیے ہی ہیں پس اسے انہی سے پکارو اور چھوڑ دو ان لوگوں کو جو اس کے ناموں میں شک کرتے ہیں۔ عنقریب ہم ان سے (اُس کا) بدلہ لیں گے، جو کچھ وہ کرتے تھے“۔[2] | “ |
ایسے کچھ نام ذیل میں ہیں۔
شمار | نام | ترجمہ | ماخذ مع حوالہ |
---|---|---|---|
1 | رَبِّ | پروردگار | الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔[3] |
2 | کافی | کفایت کرنے والا | أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ۔[4] |
3 | رفیع الدرجات | بلند و بالا درجے والا | رَفِيعُ الدَّرَجَاتِ ۔[5] |
4 | حافظ | حفاظت کرنے والا | فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا ۔[6] |
5 | مبین | ظاہر کرنے والا | أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ۔[7] |
6 | قدیر | طاقتور، قدرت والا | إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ قَدِيرٌ ۔[8] |
7 | کفیل | کفالت کرنے والا، ضامن | وَقَدْ جَعَلْتُمُ اللَّهَ عَلَيْكُمْ كَفِيلًا ۔[9] |
8 | شاکر | رضامند، قدرشناس | فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ ۔[10] |
9 | اکرام | کرم والا، بزرگی والا | اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ ۔[11] |
10 | اعلیٰ | اونچا، اعلیٰ | سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ۔[12] |
11 | خلاق | تخلیق کرنے والا | سبَلَى وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ ۔[13] |
12 | مولیٰ | ساتھی، مالک | ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلَاهُمُ الْحَقِّ ۔[14] |
13 | نصیر | مددگار | وَكَفَى بِاللَّهِ نَصِيرًا ۔[15] |
14 | الہٰ | معبود | أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ ۔[16] |
15 | علام الغیوب | غیب کا علم رکھنے والا | إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ ۔[17] |
16 | قاہر | غالب | إوَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ ۔[18] |
17 | غافر | چھپانے والا | غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۔[19] |
18 | فاطر | پیدا کرنے والا | الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۔[20] |
19 | ملیک | مالک، بادشاہ | فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ ۔[21] |
20 | الحفی | مہربان | سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّي إِنَّهُ كَانَ بِي حَفِيًا ۔[22] |
21 | محیط | احاطہ کرنے والا | أَلَا إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُحِيطٌ۔[23] |
22 | مستعان | مدد کرنے والا | وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ۔[24] |
23 | غالب | غلبہ والا | وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ۔[25] |
24 | شدید العقاب | سخت عذاب دینے والا | غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۔[26] |
25 | قابل | قبول کرنے والا | غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۔[26] |
26 | اصدق/صادق | سچا | وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ ۔[27] |
27 | جاعل | بنانے والا | إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ۔[28] |
28 | اعلم | جاننے والا | قُلْ أَأَنْتُمْ أَعْلَمُ أَمِ اللَّہ ۔[29] |
29 | اسرع | جلدی کرنے والا | وَهُوَ أَسْرَعُ الْحَاسِبِينَ ۔[30] |
30 | عاصم | بچانے والا | لَا عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ ۔[31] |
31 | عالم | جاننے والا | عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۔[32] |
32 | فالق | نکالنے والا | إِنَّ اللَّهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوَى ۔[33] |
33 | موہن | کمزور کرنے والا | وَأَنَّ اللَّهَ مُوهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ۔[34] |
34 | کاشف | کھولنے والا | فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۔[35] |
35 | راد | ہٹانے والا | فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ ۔[35] |
36 | یدبر الامر | تدبیرکرنے والا | وَمَنْ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ ۚ فَسَيَقُولُونَ اللَّہ۔[36] |
37 | اٰخذ | پکڑنے والا | مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا ۔[37] |
38 | قریب | نزدیک | إِنَّ رَبِّي قَرِيبٌ مُجِيبٌ۔[38] |
39 | واق | بچانے والا | وَمَا لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَاقٍ۔[39] |
40 | قائم | قائم، موجود | أَفَمَنْ هُوَ قَائِمٌ عَلَى كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ ۔[40] |
41 | مرشد | ہدایت دینے والا | أمَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ وَلِيًا مُرْشِدًا۔[41] |
42 | اقرب | قریب تر | وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ۔[42] |
43 | حاسب | حساب لینے والا | وَكَفَى بِنَا حَاسِبِينَ۔[43] |
44 | متم | پورا کرنے والا | وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ ۔[44] |
45 | ممسک | بند کرنے والا | مَا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۔[45] |
46 | ذوالعقاب | بدلہ لینے والا | إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٍ۔[46] |
47 | ذوالمغفرۃ | مغفرت والا | إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٍ۔[46] |
48 | ذوالفضل | فضل والا | وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ۔[47] |
49 | ذوالرحمۃ | رحمت والا | وَرَبُّكَ الْغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِ ۔[48] |
50 | ذوالعرش | عرش والا | رَفِيعُ الدَّرَجَاتِ ذُو الْعَرْشِ ۔[49] |
51 | ذوالانتقام | بدلہ لینے والا | وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ ۔[50] |
52 | ذوالقوۃ | قوت والا | إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ۔[51] |
53 | ذی الطول | دولت والا | غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۔[26] |
54 | ذی المعارج | درجات والا | مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ۔[52] |
55 | اکبر/ کبیر | بہت بڑا | عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ ۔[53] |
احادیث میں اسمائِے الہٰیہ
ترمیماوپر دئے گئے اللہ کے معروف ننانوئے نام رسول اللہﷺ کی اس حدیث سے ماخذ ہیں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی احادیث میں مزید سینکڑوں اسمائے الہٰیہ ملتے ہیں۔ مثلاً اَلْحَیِیُّ، السِّتِّیْرُ، الْحَنَّانُ، الْمَنَّانُ، الْمُسْتَعَانُ، العلام، المحسن، الجمیل، المولی، النصیرالسید، المسعر، الطیب، الوتر، الکریم، الاکرم، الشافی، الاعلیٰ، المبین، العالم، غافرالذنب، قابل التوب، شدیدالعقاب، ذی الطول، الجواد، الطیف، الرفیق، اھل التقوی، اھل المغفر، خیرالحافظ، خیر الراحمین، نعم المولی، نعم النصیر، نعم الماھدون، الظاھر، المبارک، فعال لما یرید، ذوالعرش المجید، القریب، القائم، الاعز، السبوحالقاھر، الغالب، الکافی، الصالح، مقلب القلوب۔ وغیرہ۔۔۔۔ اُن میں سے چند اسمائے الہٰیہ یہاں پیش کیے جا رہے ہیں جو طبرانی، ترمذی، بخاری، مسلم، ابن ماجہ، ابن حیان، ابن خزیمہ، حاکم، صادق، حافظ ابن حجر اور دیگر روایت کردہ احادیث میں مذکور ہیں۔
شمار | نام | ترجمہ | ماخذ مع حوالہ |
---|---|---|---|
1 | الجميل | خوبصورت | إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ۔ اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔[54][55][56][57] |
2 | الوتر | طاق، اکیلا | وَإِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ۔ اللہ وتر (اکیلا) ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔[58][59][60][61][62] |
3 | المعطي | عطا کرنے والا | وَاللَّهُ الْمُعْطِي وَأَنَا الْقَاسِمُ۔ اللہ عطاکرنے والا ہے اور میں تقسیم کرنے والا ہوں۔[63]۔[64][65] |
4 | المسعّر | نرخ (ویلیو) مقرر کرنے والا | إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ، الْبَاسِطُ، الرَّازِقُ،
۔ بلاشبہ اللہ ہی نرخ مقرر کرنے والا ہے، وہی تنگی کرنے والا، وسعت دینے والا، روزی رساں ہے۔[67][68][69] |
5 | الستّیر/الستّار | پردہ پوشی کرنے والا | إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَلِيمٌ حَيِيٌّ سِتِّيرٌ يُحِبُّ الْحَيَاءَ وَالسَّتْرَ
اللہ انتہائی حیاء والا اور پردہ پوش ہے، حیاء اور پردہ پوشی کو پسند کرتا ہے۔[70][71][72] |
6 | الدھر | زمانہ۔ وقت | يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ
تم زمانے کو برا مت کہو، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ خود زمانہ ہے۔[73][74][75] (نوٹ: بعض علما اسے اسماء میں شمار نہیں کرتے)۔ |
7 | المحسن | احسان کرنے والا | فَإِنَّ اللَّهَ مُحْسِنٌ يُحِبُّ الإِحْسَانَ
اللہ احسان کرنے والاہے اور احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔[76][77][78] |
8 | مقلب القلوب | دلوں کو پھيرنے والا | يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ۔
اے دلوں کو پھيرنے والے ميرے دل کو اپنے دين پرثابت قدم رکھ۔[79][80][81][82] اور مزید دیکھیے [83] |
9 | الحییُ | حیا والا | إِنَّ اللَّهَ حَيِيٌّ كَرِيمٌ يَسْتَحْيِي إِذَا رَفَعَ الرَّجُلُ إِلَيْهِ يَدَيْهِ أَنْ يَرُدَّهُمَا صِفْرًا خَائِبَتَيْنِ۔
بلاشبہ تمھارا رب بہت حیا والا اور سخی ہے۔ بندہ جب اس کی طرف اپنے ہاتھ اٹھاتا ہے تو اسے حیا آتی ہے کہ انھیں خالی لوٹا دے۔[84][85][86] |
10 | الحنان | شفقت کرنے والا | إِنَّ عَبْدًا فِي جَهَنَّمَ لَيُنَادِي أَلْفَ سَنَةٍ : يَا حَنَّانُ، يَا مَنَّانُ، قَالَ : فَيَقُولُ اللَّهُ لِجِبْرِيلَ : اذْهَبْ فَأْتِنِي بِعَبْدِي هَذَا۔
ایک بندہ جہنم میں ہزار سال تک فریاد کرتے ہوئے کہے گا، یاحنان یا منان، تو اللہ جبرائیل کو حکم دیں گے جا میرے اس بندے کو میرے پاس لے کر آ۔۔.۔[87][88][89] |
10 | الذي نفسي بيدہ | وہ ذات جس کے ہاتھ میں میری جان ہے | إإذا هلك قيصر فلا قيصر بعدہ، وإذا هلك كسرى فلا كسرى بعدہ، والذي نفسي بيدہ لتنفقن كنوزهما في سبيل اللہ۔
جب قیصر ہلاک ہو جائے گا تو پھر اس کے بعد کوئی قیصر نہیں پیدا ہو گا اور جب کسریٰ ہلاک ہو جائے گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں پیدا ہو گا اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم ان کے خزانے اللہ کے راستے میں خرچ کرو گے۔۔.۔[90][91] |
قدیم انبیائے کرام کے بیان کردہ اسمائِے الہٰیہ
ترمیمتحقیق کے مطابق حضرت آدم کے بعد سریانی زبان میں اللہ کے لیے جو اسم منسوب کیا وہ دیوہ، کا لیوہ تھا۔ حضرت نوح کے زمانے میں اللہ کو پہچاننے کے لیے جو اسم استعمال ہوتا تھا وہ اللہ اور الاللہ کے ہم معنی تھا پھر حضرت نوح کے بعد تمخاہ اور تمخیا اپنالیا گیا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے صدیوں پہلے اللہ اور الاللہ کو اسمِ الٰہی قرار دیا گیا۔ فونیقی زبان میں خدا کو ایلون (Elon یا Elion) کہتے تھے۔ جو اِمتداد زمانہ کے باعث اہرامک میں الہٰ، آشوری میں ایلو اور عبرانی میں ایل (عبرانی: אל) میں تبدیل ہو گیا۔ حضرت ابراہیم نے ایل کو اسمِ الٰہی فرمایا۔
توریت میں اسمائِے الہٰیہ
ترمیمیہودیوں کی روایتی تفسیر مسورا میں اس تلفظ کا مشورہ ہے۔ لیکن کچھ ماہرین ایک دوسرا تلفظ تجویز کرتے ہیں۔ | |
چلنے میں مسئلہ ہو رہا ہے؟ دیکھیے میڈیا معاونت۔ |
توریت میں سب سے زیادہ جو اسم استعمال ہوا ہے وہ ایلوہم اور یہووا ہے۔ توریت میں یہووا 6823 مرتبہ اور ایلوہم 156 مرتبہ آیا ہے اور کئی بار یہووا ایلوہم ایک ساتھ بھی ملتا ہے۔ یہوواہ کے لغوی معنی ”وہ رب“ یا ”وہ ذات“ کے ہیں۔ عربی میں یہ لفظ یاہُوَ یعنی ”وہ“ اور لفظ ایلوہ عربی میں اللہ کی صورت اختیار کرگیا۔ توریت میں درج عبرانی زبان کے کئی اسمائے الہٰیہ عربی میں منتقل ہوئے جیسے شلوم (سلام) اور اُخُد (احد)، علیون (اعلیٰ)، حئ (الحئ)، ماکوم (قیوم)، ملیکنو (مالک)، مالک یا مالکم (مالک الملک) توریت میں ایک نام ادونائی (میرے رب) بھی آیا ہے جو کنعانی لفظ ”ادو“ سے ماخذ ہے جس کے معنی ہیں رب۔ اس کے علاوہ حضرت موسیٰ نے ایل الوہی اسرائیل (اسرائیل کا خدا)، بعل (مالک)، زِلگوسر (ربِ عرشِ عظیم) جبکہ حضرت ایوب نے ایلوہا اور حضرت دانیال نے الٰہ کو اسم الٰہی قرار دیا۔ توریت میں اس کے علاوہ جو اسمائے الہٰیہ درج ہیں ہم یہاں آپ کے سامنے اُن کے معنی کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔ ایل علیون (رب الاعلیٰ)، ایل شیدائی (قادر المطلق)، ایل حئی (الحئی)، ماکوم (قے وم)، ایل اولام (الآخر)، ایل روئی (البصیر)، ایل جبرُ (القدیر)، ادونائی (ربّی)، یہوواہ تزیوت (رب الافواج، رب العالمین)، شلوم (سلام)، ایموت (الحق)، اوینو (رب)، ملیکنو (الملک)، راع (المھیمن اور المقیت)، مالک یا مالِکم (مالک الملک) اس کے علاوہ اہیا اسراہیا (وہ میں ہوں)، نِسی (سایہ فگن)، رافا (شفیع)، جیراہ (وہاب)۔
شمار | نام | عبرانی | انگریزی | ترجمہ | ماخذ مع حوالہ |
---|---|---|---|---|---|
1 | یهوواہ | יְהֹוָה | Jehovah | وہ ذات، خداوند | پِھر خُدا نے مُوسیٰ سے کہا مَیں خُداوند ہُوں۔ اور مَیں اب رہا م اور اِضحا ق اور یعقُوب کو خُدایِ قادِرِ مُطلق کے طَور پر دِکھائی دِیا لیکن اپنے یہوواہ نام سے اُن پر ظاہِر نہ ہُؤا۔[92] |
2 | ایلوهم | אֱלֹהִים | Elohim | خُدا | خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔۔[93] |
3 | ایل | אל | el | خُدا | اَے زبردست! تُو شرارت پر کیوں فخر کرتا ہے؟ خُدا کی شفقت دائِمی ہے۔[94] |
4 | علیون | עליון | Elyon | خُدا تعالیٰ، اعلیٰ | اور اُن کو یاد آیا کہ خُدا اُن کی چٹان۔ اور حق تعالیٰ اُن کا فِدیہ دینے والا ہے۔[95] |
5 | ایلوها | אֱלוֹהַּ | Eloah | خُدا | اَیسے آدمی کو روشنی کیوں مِلتی ہے جِس کی راہ چُھپی ہے اور جِسے خُدا نے ہر طرف سے بند کر دِیا ہے؟۔[96] |
6 | ایل شدّائی | אֵל שַׁדָּי | El Shaddai | خُدائے قادر مطلق، شدید | اور مَیں اب رہا م اور اِضحا ق اور یعقُوب کو خُدایِ قادِرِ مُطلق کے طَور پر دِکھائی دِیا لیکن اپنے یہوواہ نام سے اُن پر ظاہِر نہ ہُؤا۔[97] |
6 | ایل روئی | אֵל רֳאִי | El Roi | بصیر، دیکھنے والا | اور ہاجرہ نے خُداوند کا جِس نے اُس سے باتیں کِیں اتاا یل روئی نام رکھّایعنی اَے خُدا تُو بصیر ہے۔[98] |
7 | شلوم | שָׁלוֹם | Shalom | سلام، سلامتی والا | تب جِدعو ن نے وہاں خُداوند کے لِئے مذبح بنایا اور اُس کا نام یہووا ہ سلوم رکھّا۔[99] |
8 | اهیا اشر اهیا | אֶהְיֶה אֲשֶׁר אֶהְיֶה | Ehyeh-Asher-Ehyeh | وہ میں ہوں | خُدا نے مُوسیٰ سے کہا مَیں جو ہُوں سو مَیں ہُوں۔ سو تُو بنی اِسرائیل سے یُوں کہنا کہ مَیں جو ہُوں نے مُجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے۔[100] |
9 | ادونائی | אֲדֹנָי | Adonai | میرے رب | اَے خُداوند ہمارے رب!تیرا نام تمام زمِین پر کَیسابزُرگ ہے؟۔[101]
مَیں نے خُداوند سے کہا ہے تُو ہی رب ہے۔ تیرے سِوا میری بھلائی نہیں۔[102] |
10 | ایل احد | אֵל אֶחָד | El Echad | ایک خدا، یکتا، احد | سُن اَے اِسرائیل ! خُداوند ہمارا خُدا ایک ہی خُداوند ہے۔[103] |
11 | هاشم | הַשֵּׁם | HaShem | وہ نام، پاک نام | اگر تُو اُس شرِیعت کی اُن سب باتوں پر جو اِس کِتاب میں لِکھی ہیں اِحتیاط رکھ کر اِس طرح عمل نہ کرے کہ تُجھ کو خُداوند اپنے خُدا کے جلالی اور مُہِیب نامکا خَوف ہو۔۔۔۔[104] اور اِسرائیلی عَورت کے بیٹے نے پاک نام پر کُفربکا۔[105] |
12 | بعلی | בַּעְלִי | ba'l | مالک | اور خُداوند فرماتا ہے تب وہ مُجھے اِیشی کہے گی اور پِھر بعلی نہ کہے گی۔[106] |
13 | الہ الٰهن | אֱלָהּ אֱלָהִין | Elah Elahin | معبُودوں کا معبُود | بادشاہ نے دانی ایل سے کہا فی الحقِیقت تیرا خُدا معبُودوں کا معبُود اور بادشاہوں کا خُداوند اور بھیدوں کا کھولنے والا ہے کیونکہ تُو اِس راز کو کھول سکا۔[107] |
14 | ایل جبر | אֵל، גִּבּוֹר | El ha-Gibbor | جبار، خدائے قادر | ایک بقِیّہ یعنی یعقُو ب کا بقِیّہ خُدایئ قادِر کی طرف پِھرے گا۔[108] |
15 | عزز و جبور | עִזּוּז וְגִבּוֹר | Izuz ve-gibor | عزیز و جبار، قادر و قوی، طاقتور | یہ جلال کا بادشاہ کَون ہے؟ خُداوند جو قوِی اورقادِر ہے۔ خُداوند جو جنگ میں زورآور ہے۔[109] |
16 | ایل ها کوود | אֵל-הַכָּבוֹד | El hakavod | خدائے ذوالجلال | خُداوند کی آواز بادلوں پر ہے۔ خُدایِ ذُوالجلال گرجتا ہے۔۔[110] |
17 | ایل عولام | אֵל עוֹלָם | El Olam | ابدی خدا، ہمیشہ ہمیشہ سے | تب اب رہام نے بیرسبع میں جھاؤ کا ایک درخت لگایا اور وہاں اُس نے خُداوند سے جو ابدی خُدا ہے دُعا کی۔[111] |
18 | ایل ها نیمان | אֵל הַנֶּאֱמָן | El hanne'eman | وعدہ وفا، وفادار | سو جان لے کہ خُداوند تیرا خُدا وُہی خُدا ہے۔ وہ وفادار خُدا ہے اور جو اُس سے مُحبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں اُن کے ساتھ ہزار پُشت تک وہ اپنے عہد کو قائِم رکھتا اور اُن پر رحم کرتا ہے۔۔[112] |
19 | تزیوت/الصباووت | יְהוָה צְבָאוֹת | jehovah Tzevaot | رب الافواج | اور داؤُد نے اُس فِلستی سے کہا کہ تُو تلوار بھالا اور برچھی لِئے ہُوئے میرے پاس آتا ہے پر مَیں ربُّ الافواج کے نام سے جو اِسرا ئیل کے لشکروں کا خُدا ہے جِس کی تُو نے فضِیحت کی ہے تیرے پاس آتا ہُوں۔[113] |
20 | قدّوس | קְדוֹשׁ | Kidosh | قدوس، پاک | ہمارا فِدیہ دینے والے کا نام ربُّ الافواج یعنی ا ِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔[114] |
21 | یهوواہ نسّی | יְהוָה נִסִּי | Jehovah-Nissi | خدائے سایہ فگن | اور مُوسیٰ نے ایک قُربان گاہ بنائی اور اُس کا نام یہوواہ نِسّی رکھّا۔[115] |
22 | یهوواہ رافا | יְהוָה، רֹפְאֶ | Jehovah Rapha | خداوند شافع | کہ اگر تُو دِل لگا کر خُداوند اپنے خُدا کی بات سُنے اور وہی کام کرے جو اُس کی نظر میں بھلا ہے اور اُس کے حُکموں کو مانے اور اُس کے آئِین پر عمل کرے تو مَیں اُن بیمارِیوں میں سے جو مَیں نے مِصریوں پر بھیجیں تُجھ پر کوئی نہ بھیجُوں گا کیونکہ مَیں خُداوند تیرا شافی ہُوں۔[116] |
23 | ایل مسِتّار | אֵל מִסְתַּתֵּר | el mistater | پوشیدہ/ ستّار | اَے اِسرائیل کے خُدا! اَے نجات دینے والے!
یقِیناًتُو پوشِیدہ خُدا ہے۔[117] |
24 | ایل صدیق | אֵל-צַדִּיק | El Tsaddik | سچّا/ صادق | سو میرے سِوا کوئی خُدا نہیں ہے۔ صادِقُ القَول اور نجات دینے والا خُدامیرے سِوا کوئی نہیں۔[118] |
25 | ایل ایموت | אֵל אֱמֶת | El Emeth | سچّائی کا خدا، الحقّ | مَیں اپنی رُوح تیرے ہاتھ میں سَونپتا ہُوں۔ اَے خُداوند! سچّائی کے خُدا! تُو نے میرا فِدیہ دِیا ہے۔[119] |
26 | ایل دعیوت | אֵל דֵּעוֹת | El De'ot | علم کا خدا، خُدائے علِیم | اِس قدر غرُور سے اَور باتیں نہ کرو اور بڑا بول تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے، کیونکہ خُداوند خُدائے علِیم ہے اور اعمال کا تولنے والا۔[120] |
27 | ایل ها جدول | אֵל הַגָּדֹל | El Haggadol | عظیم، بزرگوار | کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا اِلہٰوں کا اِلہٰ خُداوندوں کا خُداوند ہے۔ وہ بزُرگوار اور قادِر اور مُہِیب خُدا ہے جو طرفداری نہیں کرتا اور نہ رِشوت لیتا ہے۔[121] |
28 | هنورا | הַנּוֹרָא | Hanora | مہیب، پر ہیبت | اور مَیں نے خُداوند اپنے خُدا سے دُعا کی اور اِقرار کِیا کہا کہ اَے خُداوندِ عظِیم اور مُہِیب خُدا تُو اپنے فرماں بردار مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے اپنے عہد و رحم کو قائِم رکھتا ہے۔[122] |
29 | ایل حنون | אֵל-חַנּוּן | El-channun | حنان، شفقت کرنے والا | مَیں جانتا تھاکہ تُو رحِیم و کرِیم خُدا ہے جو قہر کرنے میں دھِیمااور شفقت میں غنی ہے اور عذاب نازِل کرنے سے باز رہتاہے۔[123] |
30 | ایل رحوم | אֵל רַחוּם | El-Rachum | رحیم، رحم کرنے والا | کیونکہ خُداوند تیرا خُدا رحیم خُدا ہے۔ وہ تُجھ کو نہ تو چھوڑے گا اور نہ ہلاک کرے گا اور نہ اُس عہد کو بُھولے گا جِس کی قَسم اُس نے تیرے باپ دادا سے کھائی۔[124] |
31 | ایل قنّا | אֵל קַנָּא | El-Kanno | غیُور، غیرت والا | کیونکہ تُجھ کو کِسی دُوسرے معبُود کی پرستِش نہیں کرنی ہو گی اِس لِئے کہ خُداوند جِس کا نام غیُور ہے وہ خُدائے غیُور ہے بھی۔[125]
تُو اُن کے آگے سِجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی عِبادت کرنا کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا غیُور خُدا ہُوں۔[126] |
32 | یهوواہ راعی | יְהוָה רֹעִי | Jehovah Ro'i | نگراں، المہیمن المقیت، نگہبان | خُداوند میرا چَوپان ہے۔ مُجھے کمی نہ ہو گی۔[127] |
33 | یهوواہ یریٰ | יְהוָה יִרְאֶה | Jehovah Jireh | الظاہر، نظر آنے والا | اور اب رہام نے اُس مقام کا نام یہوواہ یِری رکھّا چُنانچہ آج تک یہ کہاوت ہے کہ خُداوند کے پہاڑ پر ظاہر ہوگا۔۔[128] |
34 | ناصرحسد | נֹצֵר חֶסֶד | Notser Chesed | بخشنے والا، فضل کرنے والا | ہزاروں پر فضل کرنے والا۔ گُناہ اور تقصِیر اور خطا کا بخشنے والا۔[129] |
انجیل میں اسمائِے الہٰیہ
ترمیممسیح جن کو اسلامی دنیا عیٰسی علیہ السلام کے نام سے نبی مانتی ہے، انھوں نے اور ان کے حواریوں نے انجیل میں خدا کو کئی ناموں سے پکارا ہے۔ سب سے زیادہ جو نام انجیل میں ملتا ہے، وہ ہے تھیوس (جس کے معنی وہی ہیں جو ایل کے ہیں یعنی خدا) اور دوسرا اِسم کوریوس Kuriou جس کے وہی معنی ہیں جو یہوواہ کے ہیں یعنی ”وہ“ اس کے علاوہ انجیل میں موجود چند یونانی زبان کے اسمائے الہٰیہ یہ ہیں۔
شمار | نام | یونانی | انگریزی | ترجمہ | ماخذ مع حوالہ |
---|---|---|---|---|---|
1 | ایلی | ἠλὶ | Eli | الٰہی، میرے خدا | یِسُو ع نے بڑی آواز سے چِلاّ کر کہا ایلی۔ ایلی ۔ لَما شَبقتَنِی؟ یعنی اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دِیا؟۔۔[130] |
2 | تهیی | Θεέ | Thee | میرے خدا | یِسُو ع نے بڑی آواز سے چِلاّ کر کہا ایلی۔ ایلی۔ لَما شَبقتَنِی؟ یعنی اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دِیا؟۔۔[131] |
3 | تهیون | θεόν | theon | خُدا | مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیں۔ کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔۔[132] |
4 | تهیوس | Θεός | theos | خُدا | دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹاجنے گی اور اُس کا نام عِمّا نُوایل ر کھیں گے جِس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ۔۔[133] |
5 | کوریوس | Κύριος | Kurios | خُداوند، مالک، آقا | ایک ہی خُداوند ہے۔ جِس خُدا نے دُنیا اور اُس کی سب چِیزوں کو پَیدا کِیا وہ آسمان اور زمِین کا مالِک ہو کر ہاتھ کے بنائے ہُوئے مندروں میں نہیں رہتا۔[134]—نوٹ: بائبل میں بعض مقامات پر یہ صفت عیسیٰ مسیح کے لیے بھی استعمال ہوئی ہے۔ اور عام چیزوں کے مالک اور آقا کے لیے بھی۔ |
6 | کوریو | Κύριο/ Κυρίου | Kyriō / Kyriou | خُداوند، مالک، آقا | اگر ہم جِیتے ہیں تو خُداوند کے واسطے جِیتے ہیں اور اگر مَرتے ہیں تو خُداوند کے واسطے مَرتے ہیں۔ پس ہم جِئیں یا مَریں خُداوند ہی کے ہیں۔۔[135] |
7 | کوریون تن تهیون | Κύριον τὸν θεόν | Kyrion ton theon | خُداوند اپنا خدا | یِسُو ع نے اُس سے کہا اَے شَیطان دُور ہو کیونکہ لِکھاہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی عبادت کر۔[136] |
8 | ہائس | εἷς | heis | احد، ایک، یکتا |
ایک ہی خُداوند ہے۔ ایک ہی اِیمان۔ ایک ہی بپتِسمہ۔[137] یِسُو ع نے جواب دِیا کہ اوّل یہ ہے اَے اِسرا ئیل سُن۔ خُداوند ہمارا خُدا ایک ہی خُداوند ہے۔[138] |
9 | پاتیرس /فادر | Πάτερ | Pater | پیدا کرنے والا، باپ |
اُس وقت یِسُو ع نے کہا اَے باپ آسمان اور زمِین کے خُداوند مَیں تیری حمد کرتا ہُوں کہ تُو نے یہ باتیں داناؤں اور عقلمندوں سے چُھپائِیں اور بچّوں پر ظاہِر کِیں۔[139] |
10 | نیوما | Πνεῦμά | Pneuma | رُوح |
اور خُداوند رُوح ہے اور جہاں کہِیں خُداوند کا رُوح ہے وہاں آزادی ہے۔[140] |
11 | اگاپے | ἀγάπη | agapē | محبت |
جو مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا کو نہیں جانتا کیونکہ خُدا مُحبّت ہے۔[141] خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔[142] |
12 | اگانوسٹو | Agnosto | Ἀγνώστῳ | انجان، پاک، مبرّا |
مَیں نے سَیر کرتے اور تُمہارے معبُودوں پر غَور کرتے وقت ایک اَیسی قُربان گاہ بھی پائی جِس پر لِکھا تھا کہ نامعلُوم خُدا کے لِئے۔ پس جِس کو تُم بغَیر معلُوم کِئے پُوجتے ہو مَیں تُم کو اُسی کی خبر دیتا ہُوں۔[143] |
13 | الفا -اومیگا | Alpha-Omega | Ἄλφα-Ὦ | االفا، ا َوّل۔ اومیگا، آخِر |
خُداوند خُدا جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادِرِ مُطلق فرماتا ہے کہ مَیں الفا اور اومیگا ہُوں۔[144] |
14 | پروٹوس -اِسکا ٹوس | prōtos-eschatos | πρῶτος-ἔσχατος | اَوّل، آخِر، مقدم موخر، البادی المدبر |
مَیں الفااور اومیگا۔ اَوّل و آخِر ۔ اِبتدا و اِنتہا ہُوں۔[145] |
15 | آرکے۔ ٹیلوس | archē-telos | ἀρχὴ-τέλος | ابتدا۔ انتہا |
پِھر اُس نے مُجھ سے کہا یہ باتیں پُوری ہو گئیِیں۔ مَیں الفااور اومیگا یعنی اِبتدا اور اِنتِہا ہُوں۔ مَیں پیاسے کو آبِ حیات کے چشمہ سے مُفت پِلاؤُں گا۔[146] |
16 | پینٹو کریٹر | Pantokratōr | Παντοκράτωρ | قادر المطلق |
اور یہ کہا کہ اَے خُداوند خُدا۔ قادِرِ مُطلِق! جو ہے اور جو تھا۔ ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کیونکہ تُو نے اپنی بڑی قُدرت کو ہاتھ میں لے کر بادشاہی کی۔[147] آواز سُنی کہ ہلّلُویاہ! اِس لِئے کہ خُداوند ہمارا خُدا قادِرِ مُطلِق بادشاہی کرتا ہے۔[148] |
17 | حجیوس | Hagios | Ἅγιος | قدّوس، پاک |
اور رات دِن بغَیر آرام لِئے یہ کہتے رہتے ہیں کہ قدُّ وس۔ قدُّوس۔ قدُّوس ۔ خُداوند خُدا قادِرِ مُطلق جو تھا اور جو ہے اور جو آنے والا ہے۔[149] |
18 | ال اتھینوس | alēthinos | ἀληθινός | سچا، برحق |
اَے مالِک! اَے قدُّوس و برحق! تُو کب تک اِنصاف نہ کرے گا اور زمِین کے رہنے والوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟۔[150] |
19 | بسلیوس تن عطنون | Basileus tōn ethnōn | Βασιλεὺς τῶν ἐθνῶν· | قوموں کا بادشاہ، ازلی بادشاہ |
اَے خُداوند خُدا ! قادِرِ مُطلق! تیرے کام بڑے اور عجِیب ہیں۔ اَے ازلی بادشاہ! تیری راہیں راست اور درُست ہیں۔[151] |
20 | اہنیوس تھیو | aiōniou Theou | αἰωνίου Θεοῦ | ابدی خدا، خدائے ازلی |
مگر اِس وقت ظاہِر ہو کر خُدایِ اَزلی کے حُکم کے مُطابِق نبِیوں کی کِتابوں کے زرِیعہ سے سب قَوموں کو بتایا گیا تاکہ وہ اِیمان کے تابِع ہو جائیں۔[152] |
ہندومت میں اسمائِے الہٰیہ
ترمیماہل ہند کو کرشن جی نے ایشور کے ہزار نام بتائے ہیں[153]۔مہا بھارت کے انوشاسنہ پروا باب میں ایشور کے الہامی ناموں کا ذکر تفصیل سے ملتا ہے۔ اسے ہندی میں وِشنو سہستر نمہ (ہندی: विष्णु सहस्त्र नाम) یعنی وشنو کے ہزار نام کہتے ہیں۔ یہ نام مہا بھارت کے اس باب میں ایک سو آٹھ چھندو (جملوں) پر مشتمل ہیں۔
مہا بھارت کے مطابق مشہور یودھا بھیشم، جو كروكشیتر کی لڑائی میں موت کے بستر پر تھے تو انھوں نے بھگوان وشنو کے یہ ہزار نام يدھشٹر کو بتائے تھے۔
” | ”ایشور کے ہزار نام اس کی خوبیوں اور صفات پر مبنی ہیں جو اُس کے بندے پکارتے ہیں۔ آج میں دنیا کی بہبود کے لیے اُنہیں بیان کرتا ہوں۔ وہ کائنات کی ہر شئے میں ہے۔ ہر جگہ موجود ہے۔ قربانیوں کا مالک، سنبھالنے والا، زندہ (الحئی) اور قائم (قیوم)، خیر خواہ، مالک اور سب سے عظیم، وہ نجات کا اعلیٰ مقام ہے، لازوال روح ہے، وہ نظر رکھتا ہے، دل کے بھید جانتا ہے، وہ راہِ ہدایت ہے اور راہ دکھانے والوں کا رب ہے“۔[154] | “ |
یہ ہر نام بھگوان وشنو کی ان گنت عظمت اور قوت کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ ہندو مذہب کے سب سے مقدس اور عام طور پر جاپ کرنے والے نام ہیں۔ جن میں سے چند ایک یہ ہیں۔
ہندومت میں بھی ایشور (یعنی اللہ) کے کئی صفاتی نام ہیں۔ جن میں تین صفت اوّلین ہیں ایک برھما (خالق)، وشنو (رب) اور شیو (قہّار) برھما (خالق) کے ناموں میں یہ نام ہیں:
شمار | نام | سنسکرت | انگریزی | ترجمہ |
---|---|---|---|---|
1 | ایشور | ईश्वर | Ishwara | مخلوقات کا مختار و مالک |
2 | برہما | ब्रह्मा | Brahma | خالق |
3 | وِشنوُ | विष्णु | Vishnu | ہر جگہ موجود، |
4 | شیوا | शिव | Shiva | ہمیشہ پاک |
5 | پرماتما | परमात्मा | Paramatma | عظیم روح، اعلیٰ و برتر ذات |
6 | پربھُو | प्रभु | Prabhu | حاکم اعلیٰ، رب تعالیٰ |
7 | بُھوت بھويٰ بھوَت پربھُو | भूतभव्यभवत्प्रभुः | Bhootabhavya-bhavat-prabhuh | ماضی، حال اور مستقبل کے رب |
8 | بُھوت کِرت | भूतकृत | Bhoota-krit | تمام مخلوقات کا خالق |
9 | بُھوت بھِرت | भूतभृत | Bhoota-bhrit | تمام مخلوقات کی آبیاری کرنے والا |
10 | بھوا | भाव | Bhava | مطلق وجود |
11 | بھُوتاتما | भूतात्मा | Bhootaatma | جس سے کُل کائنات و کُل مخلوق کی روح ہے |
12 | بھوت بھاون | भूतभावन | Bhootabhavana | کُل کائنات و کُل مخلوق کی پرورش کرنے والا |
13 | مكتاناں پرم گتيے | मुक्तानां परमागतिः | Muktanam Parama Gatih | آزادی (مُکتی ) کے احاطے (سلسلہ)کی انتہا |
14 | اوئیہ | अव्ययः | Avyayah | جو ہمیشہ ایک سا رہے |
15 | پُرشاہ | पुरुषः | Purushah | جو ہر ایک (اجسام)کے اندر ہے |
16 | شاکشی | साक्षिणे | Sakshi | ہر چیز کا گواہ، شاہد |
17 | شیتر گیاہ | क्षेत्रज्ञः | Kshetragyah | زمین (میدان جنگ) کا علم رکھنے والا |
18 | اکشرا | अक्षर | Akshara | غیر زوال پزیر، لایزال |
19 | یوگاہ | योगः | Yogah | یوگ (باطنی اتحاد) کے ذریعے احساس کرنے والا |
20 | یوگ ویدہم نیتا | योगविदां नेता | Yoga-vidaam Neta | یوگ (باطنی اتحاد) جاننے والوں کا راہبر |
27 | پردھان پرُشیسور | प्रधानपुरुषेश्वर | Pradhana-Purusheshwara | فطرت اور مخلوق کا رب |
22 | پرُشوتم | पुरुषोत्तम | Purushottama | مختارِ کُل، سب سے بڑا منتظم |
23 | سروَ | सर्व | Sarwa | ہر شے، وحدت الوجود |
24 | شروَ | शर्व | Sharva | ہر شے کا خاتمہ کرنے والا |
25 | ستھانُو | स्थाणु | Sthanu | جسے ہٹایا نہ جاسکے، قوی، عزیز |
25 | بھُوتندی | भूतादि | Bhootadi | جس نے مخلوقات کو تیار کیا |
26 | نِردھویایہ | निधिरव्यय | Nidhiravyaya | ان مٹ خزانہ، لازوال دولت |
27 | اپرمییا | अप्रमेय | Aprameya | قواعد و ضوابط (کی پابندیوں) اور وضع قطع (صورت)سے پاک |
28 | بھاون | भावन | Bhavana | اپنے بندوں کے لیے سب کچھ کرنے والا |
29 | بھَرت | भर्ता | Bharta | دنیا کا فرمانروا |
30 | سمبھَو | सम्भव | Sambhava | جس کے لیے سب کچھ ممکن ہے |
31 | پربھَو | प्रभव | Prabhava | جس سے سب چیزیں پیدا ہوئیں |
32 | پُوت آتما | पूतात्मा | Pootatma | ایک انتہائی پاک ذات والا |
33 | وِشوَم | विश्वम् | Vishvam | جو کائنات کی ہر شے میں سمایا ہے |
34 | سویم بھُو | स्वयम्भू | Swayambhu | خود ظاہر ہونے والا، خُدا |
35 | شمبھُو | शम्भु | Shambhu | خوشیاں بنانے والا |
36 | دھاتا | धाता | Dhata | حمایت کرنے والا، حامی |
37 | ودھاتا | विधाता | Vidhata | عمل اور اُن کے نتائج بنانے والا |
38 | ہرشیکیش | हृषीकेश | Hrishikesha | حواس (احساسات) کا مالک، حافظ، اولیٰ الباب |
3 | وِشنٹ کار | वषट्कार | Vashatkara | جس کے لیے قربانی، چڑھاوا، نذر دعائیں ہیں |
40 | سرشٹا | सृष्टा | Srishta | تخلیق کرنے والا، مصور |
41 | پرجاپتی | प्रजापति | Prajapati | لوگوں کا مالک |
42 | گوندم پتی | गोविदांपति | Govidampati | عقل والوں کا مالک |
43 | مدینی پتی | मेदिनीपति | Medinipati | زمین کا مالک |
44 | واسو دیو | वासुदेव | Vasudeva | دولت کا مالک، المغنی |
45 | ایشان | ईशान | Ishana | سب پر حکومت کرنے والا |
سکھ مت میں اسمائِے الہٰیہ
ترمیمسکھ مذہب میں خدا کے تصور کے حوالے سے مول منترا سکھوں کے بنیادی عقائد کا مجموعہ اور اس کو ان کی مذہبی کتاب گروگرنتھ صاحب کے شروع میں بیان کیا سری گرنتھ صاحب کی جلد اول "جپُ جی کا پہلا" منتر اس طرح ہے۔
ੴ ਸਤਿ ਨਾਮੁ ਕਰਤਾ ਪੁਰਖੁ ਨਿਰਭਉ ਨਿਰਵੈਰੁ ਅਕਾਲ ਮੂਰਤਿ ਅਜੂਨੀ ਸੈਭੰ ਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
- اک اوعنکار سَتِ نام، کرتا پرکھ، نِر بھَو، نِرویر - اکال مورتِ، اجونی، سَیبھن، گُر پرساد۔
صرف ایک خدا کا وجود ہے۔ جو حقیقتا پیدا کرنے والا ہے وہ خوف اور نفرت سے عاری ہے، جسے موت نہیں، وہ کسی سے پیدا نہیں ہوا۔ وہ خود سے وجود رکھنے والا عظیم اور رحیم ہے۔[155]
سکھ مت میں ایک ہی رب اعلیٰ ہے۔ وہ ایک غیر واضح اور مبہم صورت میں موجود ہے۔ جس کے ایک اونکار (یا اومکارا )کہاجاتا ہے۔ سکھ مت کی کتاب گرنتھ میں بابا گرونانک فرماتے ہیں :
- ”خدا کے ناموں پر غور کرو اور دوسروں کو بتاؤ۔ اس پر توجہ دو اور اس کی کھوج کرو، اس پر زندگی گزارو اور نجات حاصل کرو، اصل جوہر اور ابدی ہستی رب کا نام ہے۔ نانک کہتا ہے کہ خود کو بے ساختہ اس پر وقف کردو اور رب کی حمدوثناءکے گیت گاؤ“۔(آدگرنتھ، گوری سکھنمی 19، م5، صفحہ 289)
سکھ مت میں مزید ملتا ہے۔
- وہ ایک ہے اگر تم اسے نام دینا چاہتے ہوتو اسے سیتہ (دائمی حق )کہو وہ فاعل ہے۔ ہر شے میں جاری و ساری ہے۔ خوف اور بغض سے پاک ہے۔ اس کی ہستی پر وقت کا اثر نہیں۔ (گرنتھ صاحب انگلش ترجمہ جلد دیباچہ صفحہ 2/بحوالہ سکھ مت اور توحید )
- سکھ مت میں اومکارا کے کئی صفات بیان کیے جاتے ہیں۔
کرتار( خالق)، صاحب(بادشاہ)، اکال(ابدی)، سنت نام (پاک نام)، پروردگار(محبت سے پرورش کرنے والا)، رحیم( رحم کرنے والا(، کریم( خیر خواہ)۔ سکھ مذہب میں ایک خدا کے لیے واہے گرو (ایک سچا خدا ) کے الفاظ بھی آتے ہیں۔ سکھ مت میں ایک اور منتر جو گوروگو بند سنگھ جپ جی میں فرماتے ہیں (سکھوں کے یہاں گوروگوبند سنگھ کے جپ جی کی وہی اہمیت ہے جو گورو نانک کے جیپوجی کی ہے )
- خدا ایک ہی ہے۔ ستیہ ہے ‘عظیم ہے داتا ہے۔۔۔۔ اس کا کوئی چکر نہیں ہے۔ کوئی نشان نہیں ہے۔ کوئی رنگ نہیں۔ کوئی ذات اور سلسلہ نسب نہیں۔
شمار | نام | گورمکھی | انگریزی | ترجمہ |
---|---|---|---|---|
1 | اک اونکار | ੴ / ਇੱਕ ਓਅੰਕਾਰ | Ik Onkar | ایک ابدی حقیقت |
2 | ست ِنام | ਸਤਿ ਨਾਮੁ | satinaam | سچا نام، سچا پکارا جانے والا، ابدی نام |
3 | کرتا پوُرکھ | ਕਰਤਾ ਪੁਰਖੁ | karataa purakh | عدم سے پیدا کرنے والا ہے |
4 | نِربھَؤ | ਨਿਰਭਉ | Nirabho | بے خوف |
5 | نِرویر | ਨਿਰਵੈਰੁ | Niravair | نفرت و دشمنی سے عاری |
6 | اکال مُورت | ਅਕਾਲ ਮੂਰਤਿ | Akaal Moorath | ابدی ذات، وہ ہستی جس کی کوئی مورت نہیں |
7 | اجُوانی | ਅਜੂਨੀ | Ajoonee | لم یلد، پیدا ہونے سے پاک، جنم کے بغیر |
8 | سیبھنگ | ਸੈਭੰ | Saibhan | خود روشن ہونے والا |
9 | گرُو پرساد | ਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ | guru prasaad | مہربان مالک |
10 | سچا صاحب | ਸਾਚਾ ਸਾਹਿਬੁ | Saachaa Saahib | سچا مالک |
11 | ویپرواہو | ਵੇਪਰਵਾਹੁ | Vaeparavaahu | بے پروا، صمد |
12 | وگسے | ਵਿਗਸੈ | Vigasai | بے فکر، پریشانیوں سے پاک |
13 | نرنجن | ਨਿਰੰਜਨੁ | Niranjan | عیوب سے پاک |
14 | واہِ گرُو | ਵਾਹਿਗੁਰੂ | Waheguru | بہترین استاد |
15 | نرنکار | ਨਿਰੰਕਾਰ | Nirankaar | شکل و صورت سے پاک |
زرتشتیت میں اسمائِے الہٰیہ
ترمیمپارسی مذہب کے بانی زرتشت نے خالق کائنات کو اہر مزد کے نام سے پُکارا ہے۔ اہورا کے معنی مالک اور مزدا کے معنی دانا ہیں یعنی ”دانا مالک“۔ زرتشت کی کتاب یاسنا (یسن)میں خدا کی جو صفات بیان کی گئی ہیں وہ یہ ہیں:
stûtô garô vahmêñg ahurâi mazdâi ashâicâ vahishtâi dademahicâ cîshmahicâ âcâ âvaêdayamahî۔ vohû xshathrem tôi mazdâ ahurâ apaêmâ vîspâ ýavê، huxshathrastû-nê nâ-vâ nâirî-vâ xshaêtâ ubôyô anghvô hâtãm hudâstemâ
- ستوتو گارو واہمنگ اہورائی مزدائی اشائچا واہشتائی دادم مہیچا شماہے چہ اچہ اوائد یمہی۔ وہو شتہرم توئی مزدا اہورا اپیما وسپا یاوے ہشتھرستو نے ناوا ناری وائے اُبویو انگھو ہاتم ہُدا ستیما
(ترجمہ: حمد و ثنائے مدح خدائے دانا (اہور مزدا) کے لیے جو بہتر راہ دکھانے والا ہے۔ ہماری خدمات ہماری نسبت ہمارا اقرار تیرے لیے ہے۔ اور تیری اچھی سلطنت میں اے خدا (اہورمزدا) ہمیں ہمیشہ کے لیے داخل کر دے۔ تُو ہی ہمارا حقیقی بادشاہ ہے۔ ہمارا ہر مرد اور ہر عورت تیری ہی عبادت (اطاعت) کرتا ہے کیونکہ تُو بہت مہربان ہے تمام عالمین کے لیے۔) [156]
زرتشت کی کتاب دساتیر میں خدا کی جو صفات بیان کی گئی ہیں وہ یہ ہیں
- وہ ایک ہے، اس کا کوئی ہمسرنہیں، نہ اس کی ابتدا ہے اور نہ انتہا، نہ اس کا کوئی باپ ہے نہ کوئی بیٹا، نہ کوئی بیوی ہے اور نہ اولاد ہے۔ وہ بے جسم اور بے شکل ہے۔ نہ آنکھ اس کا احاطہ کرسکتی ہے۔ نہ فکری قوت سے اسے تصور میں لایا جا سکتا ہے۔ وہ ان سب سے بڑھ کر ہے جن کے متعلق ہم سوچ سکتے ہیں۔ وہ ہم سے زیادہ ہمارے نزدیک ہے۔
اس کے علاوہ سمیرام اسپ ہاسیمرا ہردار (خدا ایک ہے اور اس کی احدیت ذاتی ہے)، ہمتا ندارد (اس کا کوئی ہم پلہ نہیں)، ہیچ چیز باونما ند (وہ بے مثال ہے)، ہستی وہمر (ہر شے کو ہست کرنے والا)، امپیر شاد (لافانی)، وہومیتو (عقلِ کُل)، خشاوریا (نعمتوں کا مالک)، اشاد ہست (حقیقت اعلیٰ)، ارمائتی (دین دار)، ہورواتاد (قوی)، چوک (پاک)، ہرمزد (روح اعلیٰ)، دادا (منصف)، پرورتار (محافظ) اور نیزان (سب سے قوی) نام مشہور ہیں۔ آوستا، گتھا اور یسن کے مطابق اہورمزدا کی کئی ایک صفات ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں: خالق، بہت قوت، بہت عظمت والا، داتا ”ہدائی”، سخی”سپینٹا”
اوستائی زبان میں اہر مزد کے علاوہ ان کے لیے اہرمزد کے کئی نام ملتے ہیں جن میں 101 مشہور ہیں۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
شمار | نام | انگریزی | ترجمہ | شمار | نام | انگریزی | ترجمہ |
---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | اہور مزدا | Ahura Mazda | دانا مطلق، عقلمند آقا | 2 | یزداں | Yazad | عبادت کے لائق |
3 | هروسپ توان | Harvesp-tawan | ہر شے پر قادر | 2 | آُبدہ | Harvesp-Agah | سب باتوں کو جاننے والا |
5 | هروسپ خدا | Harvesp-Khoda | ہر شے کا رب | 6 | آُبدہ | Harvesp-Agah | پیدائش سے مبرّا |
7 | ابی انجام | Abi-Anjam | اختتام سے مبرّا | 8 | بنشت | Bun-e-stiha | تخلیق کی بنیاد کرنے والا |
9 | فراخ تنہہ | Frakhtan-taih | بے انتہا برکت والا | 10 | جمغ | Jamaga | سب سے بالاتر |
11 | فرجہ ترہ | Prajatarah | سب سے برتر | 12 | تام آُفیچ | Tum-afik | پاک سے بھی پاک تر |
13 | اُبرہ وندہ | Abaravand | سب سے الگ | 14 | پرواندا | Paravandeh | سب سے جُڑا |
15 | ان ایاپ | An-ayafeh | جس تک کسی کی رسائی نہیں | 16 | هم ایاپ | Hama-Ayafeh | جو سب تک رسائی رکھتا ہے |
17 | آدُرو | Adro | سب سے نیک | 18 | گیرا | Gira | دستگیر، سب پر دسترس رکھنے والا |
19 | اُچم | A-ehem | اسباب سے مبرا، صمد | 20 | چمنا | Chamana | مسبب الاسباب |
21 | ناشا | Nasha | انصاف والا | 22 | پرورا | Parwara | پروردگار، پالنے والا |
23 | واسنا | Vasna | ہر جگہ موجود | 24 | هروسپ توم | Harvastum | وجودِ کُل |
25 | ادوای | Advay | یکتا، واحد | 26 | پیروزگر | Firozgar | فاتح |
27 | خداوند | Khudawand | خداوند، خود آنے والا | 28 | اهو | Ahu | حاکم مطلق |
چینی مذاہب میں اسمائِے الہٰیہ
ترمیمچین کے سب سے با اثر مذاہب دو ہیں کنفیوشس مت اور تاؤ مت۔.۔. لیکن ان دونوں مذاہب کے بارے میں بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ابتداءمیں یہ کوئی باقاعدہ مذہب نہیں تھا بلکہ اخلاقیات کا ایک ضابطہ تھا جس نے رفتہ رفتہ مذہب کی صو رت اختیار کر لی۔ کنفیوشش مت اور تاؤ مت کی ہیت مذہب سے زیادہ اخلاقی فلسفہ کی ہے اس لے اس میں خدا کا تصور موجود نہیں۔ البتہ ایک خالق اور مالک ہستی کا تصور ہمیشہ سے ہی چین میں موجود ہے۔ قدیم چین کے لوگ کثرت پسند تھے اور اپنے اجداد کی ارواح کی پرستش کرتے تھے یا پھر مظاہرفطرت چاند سورج وغیرہ کی۔ کائنات کی تخلیق کے بنیادی اصول کی وضاحت کے لیے قدیم چینی مفکرین نے ین اور یانگ کے تصورات کا استعمال کیا۔ ین فطرت کی منفی قوت اور یانگ فطرت کی مثبت قوت کو کہا جاتا ہے۔
سب سے پہلے خالق ہستی کے لیے تیان 天 یعنی آسمان کا لفظ استعمال کیا جاتا تھا، اُس وقت اسے دوسرے قدرتی مظاہر کی طرح بطور آسمان ہی پوجا جاتا تھا۔ بعد میں شینگ سلطنت 1600 قبل مسیح کی قدیم ترین تحاریر میں خدا کے لیے شنگ ٹی 上帝 (یا شنگ ڈی) کا نام ملتا ہے جس کے معنی حاکمِ اعلیٰ کے ہیں۔ زھو سلطنت (1000 قبل مسیح) کے عہد میں چینی مذاہب میں ایک نام پانکُو یا پانگُو 盘古 (قدیم وجود) بھی ملتا ہے، جسے کائنات کی اولین ہستی اور سب چیزوں کا خالق کہا جاتا ہے۔
چوتھی صدی قبل مسیح میں شنگ ڈی کے ساتھ ساتھ تیان لفظ بھی استعمال ہونے لگا۔ اس دور کے چینی فلسفی موزی لکھتے ہیں:
” | ”میں جانتا ہوں، تیان (آسمان)انسان سے بے انتہا محبت کرتا ہے، بغیر کسی وجہ کے۔ تیان (آسمان) ہی سورج کو حکم دیتا ہے اور چاند، اور ستاروں کو کہ روشن ہوں اور ان کی را ہنمائی کے لیے۔ تیان (آسمان) ہی موسموں کا حکم دیتا ہے، بہار، خزاں، سرما، اور گرما کو، کہ بدل بدل کر آئے۔ تیان (آسمان) ہی نازل کرتا ہے، برف، کہر، بارش، اور شبنم، پانچ اناج اور سن اور ریشم اگانے کے لیے۔ تاکہ لوگ استعمال کریں اور ان سے لطف اندوز ہوسکیں۔ تیان (آسمان) ہی نے پہاڑیوں اور دریا، گھاٹیوں اور وادیوں کو قائم کیا اور اور انسان کی خدمت بہت سی چیزوں کا اہتمام کیا جو اچھی بھی ہیں اور بری بھی۔[157]“۔ | “ |
پہلی صدی عیسوی میں یہ مان للیا گیا کہ تیان اور شنگ ڈی ایک ہی ہستی کے دو نام ہیں اس دور کے چینی مفکر اور کنفیوشش مت کے اسکالر زینگ ژوان Zheng Xuan لکھتے ہیں ‘‘شنگ ٹی دراصل تیان کا ہی دوسرا نام ہے۔’’ [158]
چینی مذاہب میں کنفیوشش مت، تاؤ مت اور بدھ مت کی تحریروں کی تشریحات سے بعض اصطلاحات کو تبدیل کرکے خدا کے لیے استعمال کیا گیا۔ جن میں زیادہ تر میں تیان یعنی آسمان لفظ سے مرکب کیے گئے، مثلاً ہوانگ تیان شنگ ڈی 玄天上帝(شہنشاہِ آسمان خداوند)، ژوان تیان شنگ ڈی 玄天上帝(گہرے آسمانوں والا خدا)، شینگ تیان (عظیم آسمان )۔ اس کے علاوہ تیان شین (آسمانی خدا)اور تیان ژیان (لازوال) بھی شامل ہیں لیکن یہ لفظ شین انگریزی god کا متبادل ہے جو عموماً دیوتاؤں یا ایک سے زیادہ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، جبکہ واحد خدا God کے لیے ڈی帝 کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
چین میں جب باہر سے دوسرے مذاہب داخل ہوئے اور کئی چینی لوگوں اسلام، مسیحیت، یہودیت اور دیگر مذاہب کو اپنایا تو ان مذاہب کے خدا کا تصور اور نام بھی انھوں نے اپنی زبان میں ڈال لیا۔ تقریباً 635ء میں چین میں فارس کے نسطوری مسیحیوں نے مسیحیت کا پر چار کیا جسے انھوں نے جِنگ جیاؤ 景教 (روشن تعلیمات ) کا نام دیا۔ خدا کے لیے انھوں نے زھین زھو真主 (سچا مالک) اور تیان زھو 天主(آسمانی مالک ) کا نام استعمال کیا۔ تیان زھو (آسمانی مالک ) کا نام بعد میں کیتھولک مسیحیوں نے بھی استعمال کیا جبکہ پروٹسٹن مسیحیوں نے شنگ ڈی (حاکم اعلیٰ ) کے لفظ کو ہی اپنایا۔ اسلام کی آمد پر چینی مسلمانوں نے زھین زھو真主 (سچا مالک) کا لفظ ہی استعمال کیا ساتھ ہی لفظ اللہ کے لیے متبادل لفظ اَین لا安拉 (پُرامن سہارا) اور لفظ خدا کے لیے متبادل لفظ ہُودا 湖大(عظیم جھیل ) استعمال آج بھی شمالی چین کے مسلم آبادیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
شمار | نام | چینی | انگریزی | ترجمہ |
---|---|---|---|---|
1 | تیان | 天 | Tian | آسمان، اعلیٰ |
2 | شنگ ٹی | 上帝 | Shang-ti | حاکمِ اعلیٰ، رب تعالٰی |
3 | تیان زھو | 天主 | Tianzhu | آسمان کا مالک، رب السموٰت |
4 | ڈی | 帝 | di | خداوند، |
5 | شین | 神 | shen | اعلیٰ رُوح، خدا، دیوتا |
6 | زھین زھو | 真主 | Zhenzhu | سچا مالک |
7 | اَین لا | 安拉 | ān lā / Anla | پُرامن سہارا، |
8 | ہُودا | 湖大 | huda | عظیم جھیل |
9 | تائی ڈی | 太帝 | tai di | عظیم خدا، برتر خدا، |
10 | زھی شینگ زھی | 至上者 | Zhishang zhe | عظیم ترین ہستی، اعلیٰ ہستی |
11 | پانگُو | 盘古 | Pangu | قدیم وجود، المقدم، الاول |
12 | ہوانگ تیان شنگ ڈی | 玄天上帝 | Huang Tian Shangdi | شہنشاہِ آسمان خداوند |
13 | ژوان تیان شنگ ڈی | 玄天上帝 | Xuan Tian Shangdi | گہرے آسمانوں والا خدا |
14 | تیان ژیان | 天线 | tianxian | لازوال |
15 | شینگ تیان | 上天 | shangtian | عظیم آسمان |
16 | تیان شین | 天神 | tianshen | آسمانی خدا |
17 | لاؤ تیان یے | 老天爷 | laotianye | قدیم آسمانی مالک، قدیم آسمانی باپ |
17 | پُوسا | 菩萨 | Pusa | لفظی ترجمہ: روشن ضمیر، واقف آگاہ، العلیم۔ (بُدھااور خدا دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے) |
جاپانی مذاہب میں اسمائِے الہٰیہ
ترمیمشنتو مت جاپان کا ایک اہم ترین مذہب ہے۔ شنتو چینی زبان کا لفظ (شین تو 神道) ہے جس کے معانی خدا کا راستہ کے ہے۔ شین جو دراصل خدا کے لیے استعمال ہونے والی چینی اصطلاح ہے، اسی لفظ کو جاپانی میں کامی بھی کہا جاتا ہے۔ شنتو مذہب کا باقاعدہ آغاز تین سو سال قبل مسیح میں ہوا۔ شنتو مت میں ارواحیت اور قدرتی مظاہر کی پرستش کا خاصہ عمل دخل ہے۔ اس میں کامی کی عبادت کی جاتی ہے، کامیかみ کو عام طور پر لفظ خدا کا ترجمہ سمجھ کر استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ اسلامی تصور خدا سے قدرے مختلف اور تقریباً وحدت الوجود کی طرح ہے۔ اس کی بنیادی تعلیمات کے مطابق انسان خدا کی مرضی سے فرار حاصل نہیں کر سکتا، خدا کامی عظیم روح ہے، جو مقدس ہے اور قابل عبادت ہے اور قدرتی طور پر ہر شے میں موجود ہے، ہر جاندار و بے جان مقدس چیز کامی کا درجہ پاجاتی ہے۔
انگریزی سے اخذ لفظ God کے متبادل کے لیے جاپانی لفظ گاڈ ゴッド استمال کیا جاتا ہے۔
شمار | نام | جاپانی | انگریزی | ترجمہ |
---|---|---|---|---|
1 | کامی | かみ | kami | عظیم روح |
2 | گاڈ | ゴッド | Goddo | خدا (لفظی ترجمہ:جو دماغ میں خون کی طرح بہتا ہے) |
3 | شین رے | 心霊 | Shinrei | روح القلب |
3 | شِنجو شا | 至上者 | Shijo-sha | بالادست ہستی، اعلیٰ ترین ہستی |
دیگر مذاہب اور زبانوں میں اسمائِے الہٰیہ
ترمیمدنیا کے دیگر ممالک اور زبانوں میں خدا کو جن ناموں سے پکارا جاتا ہے وہ یہ ہیں۔ فارسی میں خدا (خود آنے والا)، انگریزی میں God، سائوتھ افریقہ اور ہالینڈ میں Got، جرمن میں Gott، ڈینش، سویڈش اور ناروے میں Gudd، پرتگالی میں Deus، فرنچ میں Dieu، اٹلی میں Dio، اسپینی میں Dies، اسکاٹِش اور آئرش میں Dia، ویلش میں Duw، ایتھوپیا میں املاک، زرتشت نے اہورا مزدا (دانا مالک) کو اسمِ الٰہی قرار دیا۔ اس کے علاوہ یزداں، ہرمزد، پرورتار اور کئی اسم الہٰیہ کا بھی ذکر کیا ہے۔ چین میں پان کو، بدھ مت میں ایسانا اور ٹاؤمت میں ٹاؤ، شنٹوازم میں کامی، کنفیوشس ازم میں شنگٹی ہے۔
دنیا کا کوئی بھی شخص جب بھی کبھی خدا کو پکارے گا تو اُسے اپنی مادری زبان میں ہی پکارے گا۔ عربی بولنے والا اللہ کہے گا، فارسی اور اردو جاننے والا خدا، ہندی ایشور، سندھی الکھ، عبرانی الوہم، ڈچ، ہنگری اور انگریز اسے God کہہ کر پکاریں گے، اسپرانتو زبان میں اِسی واحد اور یکتا ہستی کے لیے دی Di کے الفاظ ہیں، نارویجن، ڈینش اور سویڈش میں گڈ Gud، اٹالین میں دایو Dio، لاطینی اور اسپینی میں Deus اور Dios، فرنچ میں ڈیو Dieu، جرمن میں گٹGott، فینش میں جمالہ، جاپانی میں کامی، پالی میں ایسانا، چینی میں پان کو، ایتھوپیائی میں املاک، اس کے علاوہ ٹائو، یزداں، اہورمزدا، ایل، الہ، زیوس، یہواہ کے الفاظ بھی اسی خالقِ کائنات کے لیے ہی مختص ہیں۔
صوفیا کرام اور اولیاء اللہ کے بیان کردہ اسمائِے الہٰیہ
ترمیممسلمان صوفیا کرام، اولیاء اللہ اور بزرگانِ دین نے بھی اللہ کو کئی ناموں سے پکارا ہے، مثلاً سیدنا جعفر صادق نے منعم (نعمت عطا کرنے والا)، منان (احسان کرنے والا)، وتر (ایک یگانہ)، نعم المولیٰ (سچا ساتھی)، فرد (یکتا)، فعال لمایرید (جو چاہتا ہے وہ کر سکتا ہے)، سریع (جلدی کرنے والا)، متفضل (بزرگی والا) اور معین (اعانت کرنے والا) کو بطور اسمِ الٰہی تحریر کیا۔ شیخ ابن عربی، عبد الکریم اور الجبلی نے الاعماءکو اسم الٰہی کہا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی نے سرو بالا (محبوب)، سلطان (بادشاہ)، صدرِ جنت (جنت کا مالک)، رفیق (دوست)، مونس (ساتھی)، بے چوں (بے مثال)، جملہ منم (سب کچھ میں ہی ہوں)، جزمن یک زرّہ نیست (میرے بغیر ایک زرّہ نہیں)، پے دائی (ظاہر)، پنہاں (باطن)کے الفاظ بطور اسمِ الٰہی پیش کیے۔ خواجہ معین الدین چشتی نے خدا (خود آنے والا)، ہستئ مطلق(آزاد ہستی) جبکہ مولانا جلال الدین رومی نے بادشاہِ حقیقی، مصلحی (صلاح کرنے والا)، سلطانِ سخن (کلام کا بادشاہ)، خورشید (نور، آفتاب)، لایزال (لازوال)، یکے (اکیلا)، محی عظم رمیم (مردہ ہڈیوں میں جان ڈالنے والا) کو بطور اسمائے الہٰیہ تحریر فرمایا۔
بابا بلھے شاہ نے پنجابی اور فارسی زبان کے الفاظ شوہ (خدا)، وہیا (وہی)، لاانتہا، ہمہ دان(سب جاننے والا)، قادر مطلق (ہر شے پر قادر)، بے چون (بے مادہ)، نر وید (خداوند)، اِکلا (اکیلا)، اِک، احد (ایک)، سوہنا یار (پیارا ساتھی) کو اللہتعالیٰ کے صفاتی ناموں کے طور پر استعمال کیا شاہ عبد اللطیف بھٹائی نے سندھی زبان کے الفاظ راول (محبوب)، ڈاٹر (داتا)، سجن (پیارا)، ھِک (ایک)، جوڑیاں جوڑ جہان (خالق کائنات)، دھڑیں(دینے والا)، صاحب (مالک) کے ذریعے خدا کو مخاطب کیا حضرت شاہ ولی اللہ نے توریت میں درج اسم الٰہی ”اہیا اشراہیا“ کو بھی اپنی کتاب میں تحریر فرمایا اور اس کے معنی ”الحئ القیوم“ بتائے ہیں حضرت بابا فرید نے اپنے اشعار میں اللہ اور رب کے ساتھ سائیں (خدا، محبوب)، شَوہ (مالک)، ننڈھڑا (صمد)، وڈ (بڑا)، صاحب سچے (سچا مالک)، صاحب سدا (مہربان مالک)، کھسم (مالک، رب)، دھنی (مالک)، کنت (رب) کو بھی بطور اسمِ الٰہی بیان کیا ہے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ناگپوری نے بھی اللہتعالیٰ کے کئی اسم اپنے ہندی اشعار میں بیان فرمائے ہیں۔ بابا تاج الدین شاعری میں اپنا تخلص ”داس ملوکا“ کرتے تھے۔ داس کے معنی بندہ اور ملوکا کے معنی خدا کے ہیں۔ ملوکا کے علاوہ بابا تاج الدین نے داتا (پرورش کرنے والا)، رام (خدا)، پربھو (عبادت کے لائق) اور کرتا (قادر کریم) کو بھی اپنی شاعری میں اللہ کے صفاتی نام کے بطور استعمال کیا ہے عظیم روحانی سائنس دان ابدال حق حضور قلندر بابا اولیائ نے اپنی شہرئہ آفاق تصنیف ”لوح وقلم“ میں 134 اسمائے الہٰیہ تحریر فرمائے ہیں، جن میں سے چند ہم یہاں نقل کر رہے ہیں، یہ وہ اسماءہیں جو معروف 99 اسماءکے علاوہ ہیں عدیل (انصاف کرنے والا)، معبود (عبادت کے لائق)، راشد (رہنما)، منعم (نعمت عطا کرنے والا)، شافی (شفا دینے والا)، کلیم (گفتگو کرنے والا)، خلیل (دوست)، نذیر (ڈرانے والا)، بشیر (خوشخبری دینے والا)، ناصر (مدد کرنے والا)، مختار(اختیار دینے والا)، قاسم (بانٹنے والا)، محسن (احسان کرنے والا)، مشیر (مشورہ دینے والا)، واقع (قائم)، وقیع (بھاری بھرکم)، امین (امانت دار)، جواد (سخی، فیاض)، طیب (پاکیزہ)، طاہر (مقدس)، کامل (غیر ناقص)، صبوح (پاک)، محمود (قابلِ تعریف)، حامد (تعریف کرنے والا) اور شاہد (حاضر)
حضرت احمد رضا خان بریلوی سے منسوب اوراد و وظائف پر مبنی کتاب شمع شبستانِ رضا (حصہ دوم ) میں اللہ کے معروف 99 اسماء کے علاوہ بھی کئی اسماء درج ہیں۔ جن میں درج ذیل اسم بھی شامل ہیں:
رب، معطی، دیّان، بصیر، اکبر، دافع، دلیل، دائم، قدیم، شافی، حنان، منان۔ سریع، مقیم، سبوح، حافظ، ستار، صانع، مسب الاسباب، احکم الحاکمین، محتسب، کافی، دافی، عادل، ثابت، زکی، معظم، نصیر، متکلم، سبحان، قدیر، محمود، صدق، نقی، نقصّ، قائم، الہ، مخفی، برھان، سلطان، سلٰم، حامد، شاہد، جمیل، مالک، ملیک، حاکم، عالم، اعلیٰ، وحید، معیز، معین، مستسبن، قریب [شمع شبستانِ رضا، حصہ دوم صفحہ 41 تا 43]
معروف روحانی اسکالر اور اللہ کے دوست حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے اللہ کو لاانتہا لامحدود، لازوال ہستی، نگراں ذات، محیطِ کُل، غیبُ الغیب، دوست، وجودِ مدرک، ماوراءُ لماوراء، حقیقت، وراءُ الوراء، حقیقت مطلقہ، غیر متغیر ہستی، ماوراء الماورائی ہستی کے ناموں سے پکارا ہے۔
شمار | نام | ترجمہ | اقتباس | حوالہ |
---|---|---|---|---|
1 | سائیں | بزرگ، صاحبِ حیثیت | دیکھ فریدا جو تھِیا: سکّر ہوئی وِس
سائیں باجھوں آپنے ویدن کہیئے کِس |
جب زندگی کی ساری مٹھاس بھی زہر میں بدل گئی ہو تب بھی بابا فرید
سوائے خدا کے کسی اور کی طرف منہ نہ کرتے[159] |
2 | شوہ | محبوب | اول آخر آپ نوں جاناں؛ نہ کوئی دوجا ہور پچھاناں
میتھوں ہور نہ کوئی سیاناں ؛ بلھّا شوہ کیہڑا ہے کون بلھّا کیہ جاناں میں کون |
اول بھی تو ہے اور آخر بھی تو ہے، ایک تیرے ے سوا میں کسی کو نہیں جانتا،
نہ مجھے تیرے ے سوا کوئی سمجھدار لگتا ہے، بلھے شاہ کون کس کا محبوب ہے، بلھے شاہ کیا جانوں میں کون ہوں۔[160] |
3 | وہیا | وہی، | جس دے عشق پہنائے سانوں ساوے تے سُوہے
جاں میں ماری ہے اڈی مل پئیا ہے وہیئا تیرے عشق نچایا کر تھیا تھیا |
جس کے عشق نے مجھے سرخ و سبز لباس پہنایا،
جیسے ہی میں نے اڑان بھری میں نے اس کو پالیا، تیرے عشق نے مجھے نچایا کرکے تھیا تھیا۔[161] |
4 | بے چون | بے مادہ، شکل صورت سے پاک | واہ خالق بے چون پکارن چوں کیتی جس ظاہر
رنگا رنگ پیدائش اس دی انت حسابوں باہر |
واہ رے خالق جو بے شکل بے مادہ ہے، اس نے مادہ اور شکل کو خلق کیا
رنگا رنگ مخلوقات اس کی، جس کی تعداد حسابوں سے باہر ہے۔ ۔[162] |
5 | اِکل | اکیلا، واحد | چل چل گئیاں پنچھیاں جنھیں وسائے تِل
سر بھریا بھی چلسی ٹہکے کنول اِکل |
چلے گئے وہ پرندے، جنھوں نے بسائے تھے تالاب
یہ تالاب بھی سوکھ جائے کا رہ جائے گا شان دکھاتا کنول اکیلا ۔[163] |
6 | سوہنا یار | پیارا ساتھی، محبوب | سوہنے یار باجھوں میڈی نہیں سردی
تانگھ آوے ودھدی سک آوے چڑھدی |
پیارے ساتھی کے بغیر میرا گزارا نہیں ہو رہا
انتظاربھی دم بدم اورذوق و شوق بھی بڑھ رہا ہے ۔[164] |
7 | ننڈھڑا | بے نیاز، صمد | جے جاناں تِل تھورڑے سنبھل بُک بھریں
جے جاناں شَوہ ننڈھڑا تھوڑا مان کریں |
اگر جانتا کہ تِل (زندگی) تھوڑے ہیں، سنبھل کر پیالہ بھرتا
اگر جانتا کہ خدا بے نیاز ہے، تو تھوڑا اور کی مانگ کرتا ۔[165] |
8 | صاحِب سچّا | اصل مالک، سچا مالک | چِنت کھٹولا، وان دُکھ، بِرہ وِچھاون لیف
ایہہ ہمارا جیونا، تُوں صاحِب سچّے ویکھ |
فکر کی چارپائی، دکھوں کی بان اوپر سے فراق کی رضائی
یہی ہماری زندگی ہے، تو سچے مالک دیکھ ۔[166] |
9 | کنت | مالک، محبوب، خدا | کَون سو اکھّر، کَون گُن، کَون سو منیا منت
کَون سو ویسو ہَوں کِری جِت وَس آوے کنت |
کون سے الفاظ، کون سی خوبی، کون سا موتی و منتر، کون سا بھیس (لباس) میں اپناؤں جس سے میرا محبوب خدا قابو میں آجائے۔[167] |
10 | دھنی | مالک، رب | ِک پِھکّا نہ گالائیں، سبھناں میں سچّا دھنی
ہیاؤ نہ کہیں ٹھاہیں، مانک سبھ امَولویں |
کسی سے ایک لفظ بھی روکھا نہ بولنا کیونکہ سب میں سچا رب بستا ہے کسی کا بھی دل نہ توڑنا کیونکہ یہ (دل) ایسے موتی ہیں جن کا کوئی مُول نہیں۔[168] |
ایسی ہستی جس کی کوئی حد نہ ہو، جس کی کوئی مثال نہ ہو، ظاہر و باطن کی کوئی شے اس سے مشابہ نہیں، سب اُس کے محتاج ہیں، اُسے کسی کی احتیاج نہیں، دنیا کی ساری زبانوں کے سارے الفاظ مل کر بھی اُس ہستی کا احاطہ نہیں کرسکتے ایسی لازوال ہستی کو سمجھنے اور اُس کا عرفان حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ محدود طرزِفکر کے دائرے سے باہر نکل کر سوچا جائے۔
مذکورہ بیانات کے مطالعہ کے بعد یہ حقیقت ہمارے ذہن پر منکشف ہوتی ہے کہ بالفرض اگر ہم اللہ کی لامحدود صفات کا تذکرہ کرتے ہیں تو اِس لامحدودیت کے تذکرے سے بھی ہماری محدودیت ہی اُجاگر ہوتی ہے۔ فی الواقع انسان کا شعور اس قابل ہی نہیں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا احاطہ کرسکے۔ انسان کی لامحدود نگاہ بھی اللہ کے سامنے محدود ہے۔ انسان کا اللہ کو پہچاننا فقط اُس کی اپنی استعداد کی حد تک ہے۔ اللہ تعالیٰ آخری الہامی کتاب قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں:
” | ”اور اگر یوں ہو کہ زمین کے جتنے درخت ہیں (سب کے سب) قلم بن جائیں اور سمندر (کا تمام پانی) سیاہی ہو اور اس کے بعد سات سمندر مزید (سیاہی بن جائیں) تو خدا کی باتیں (یعنی اُس کی صفات) ختم نہ ہوں گی۔[169] | “ |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ سورۂ الحشر (59): آیت 22 تا 23 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ سورۂ الاعراف(7): آیت 180 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ سورۂ الفاتحہ(1): آیت 1 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ سورۂ الزمر(39): آیت 36 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ سورۂ المومن (40):آیت15 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ سورہ یوسف(12): آیت64 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ سورۂ النور(24): آیت25 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ سورۂالنحل (16):آیت70 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ سورۂالنحل (16):آیت 91 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالبقرہ(2): آیت158 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂ العلق(96): آیت3 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالاعلیٰ(87): آیت1 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ سورۂیٰس (36): آیت81 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالانعام (6): آیت62 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالنساء(4): آیت45 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالکہف(18):آیت110 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالمائدہ(5): آیت109 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالانعام (6):آیت18 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالمومن (40): آیت3 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂفاطر(35): آیت1 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالقمر (54): آیت55 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورہ مریم(19): آیت47 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورہ حم السجدہ(41): آیت54 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورہ یوسف(12): آیت18 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورہ یوسف(12):آیت21 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ^ ا ب پ سورۂالمومن (40):آیت3 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالنساء(4): آیت87 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالبقرہ(2): آیت30 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالبقرہ(2): آیت140 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالانعام(6): آیت62 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورہ ہود(11): آیت43 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالانعام (6): آیت73 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالانعام (6): آیت95 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالانفال (8): آیت18 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ^ ا ب سورہ یونس (10): آیت107 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورہ یونس (10): آیت31 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورہ ھود (11): آیت56 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورہ یونس (10): آیت61 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالرعد (10): آیت34 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالرعد (10): آیت33 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالکہف (18): آیت17 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورہ ق (50): آیت16 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالانبیاء (21): آیت47 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالصف(61):آیت8 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂفاطر(35):آیت2 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ^ ا ب سورۂحم السجدہ(41): آیت43 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالبقرہ(2): آیت105 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالانعام(6): آیت133 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالمومن (40):آیت15 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂآل عمران (3): آیت4 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالذاریات(51): آیت58 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالمعارج(70): آیت3 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ سورۂالرعد (13): آیت3 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL) ۔
- ↑ صحیح مسلم |۔ از: امام مسلم۔ كتاب الایمان۔ باب تحریم الکبر وبیانہ۔ حدیث: 91
- ↑ المعجم الکبیر |۔ از: امام طبرانی۔ باب العین، من اسمہ : عبد الله۔ حدیث: 10533
- ↑ المستدرك على الصحيحين۔ از: امام محمد بن عبد اللہ الحاکم نیشاپوری۔ کتاب الایمان، حدیث: 77
- ↑ صحیح ابن حبان۔ از: ابن حبان۔ كتاب الزينة والتطييب، ذكر ما يستحب للمرء تحسين ثيابہ۔ حدیث: 5471
- ↑ صحیح بخاری |۔ از: امام بخاری۔ كتاب الدعوات۔ باب للہ مائة اسم غير واحد۔ حدیث: 6047
- ↑ صحیح مسلم |۔ از: امام مسلم۔ كتاب الذکر و الدعاء والتوبہ والاستغفار۔ باب في أسماء اللہ تعالى۔ حدیث: 4907
- ↑ سنن ابی داؤد |۔ از: ابو داؤد۔ كتاب الوتر۔باب استحباب الوتر۔ حدیث: 1416
- ↑ سنن نسائی الصغریٰ |۔ از: احمد بن شعیب النسائی۔ كتاب قيام الليل وتطوع النهار، باب الأمر بالوتر۔ حدیث: 1675
- ↑ سنن ابن ماجہ۔ از: ابن ماجہ۔ كتاب إقامة الصلاة والسنة فيها، باب ما جاء في الوتر۔ حدیث: 1170
- ↑ صحیح بخاری |۔ از: امام بخاری۔ الفرض الخمس۔ باب الدلیل على أن الخمس لنوائب۔ حدیث: 2948
- ↑ صحیح بخاری |۔ از: امام بخاری۔ کتاب العلم۔ باب من یرد اللہ بہ خیرا، حدیث: 7
- ↑ احکام القرآن |۔ از: ابن عربی۔ سورة الأنفال فيها خمس وعشرون آية۔ الآية الثانية عشرة
- ↑ تاریخ دمشق |۔ از: ابن عساكر۔ حرف الف۔ ذكر من اسمہ أحمد ومحمد والحاشر والمقفى والعاقب۔ باب ذكر معرفة كنیتہ ونہیہ أن یجمع بینہا وبین اسمہ۔ حدیث: 1407
- ↑ سنن ابی داؤد |۔ از: ابو داؤد۔ كتاب الاجارة۔باب فی التسعیر[مردہ ربط] حدیث: 2997[مردہ ربط]
- ↑ سنن ابن ماجہ۔ از: ابن ماجہ۔ كتاب التجارت، باب من کرہ ان یسعر۔ حدیث: 2191
- ↑ جامع ترمذی |۔ از: امام ترمذی۔ كتاب البیوع۔ باب ما جاء فی التسعیر۔ حدیث: 1231[مردہ ربط]
- ↑ سنن ابی داؤد |۔ از: ابو داؤد۔ كتاب الحمام ۔باب النہی عن التعری[مردہ ربط]۔ حدیث: 3499
- ↑ سنن نسائی الصغریٰ |۔ از: احمد بن شعیب النسائی۔ كتاب الغسل و تیمم، باب الاستتار عند الاغتسال۔حدیث: 403
- ↑ السنن الكبرى البہیقی |۔ از: امام بیہقی۔ جماع أبواب الاستطابة، باب فضل المحدث۔حدیث: 884
- ↑ صحیح بخاری |۔ از: امام بخاری۔ كتاب التوحید۔ باب کلام الرب حدیث: 6961[مردہ ربط]
- ↑ صحیح مسلم |۔ از: امام مسلم۔ كتاب الالفاظ من الادب۔باب النہی عن سب الدھر[مردہ ربط]۔حدیث: 4173
- ↑ سنن ابی داؤد |۔ از: ابو داؤد۔ كتاب الادب۔باب فی الرجل یسب الدھر[مردہ ربط]۔ حدیث: 4592
- ↑ المعجم الاوسط |۔ از: امام طبرانی۔ باب المیم، من اسمہ : محمد۔ حدیث: 5884
- ↑ مصنف عبد الرزاق |۔ از: امام عبد الرزاق۔ کتاب المناسک، باب سنة الذبح۔ حدیث: 8377[مردہ ربط]
- ↑ الدیات |۔ از: ابن ابی عاصم۔ باب إذا دفع القاتل إلى أولیاء المقتول۔ حدیث: 185
- ↑ جامع ترمذی |۔ از: امام ترمذی۔ كتاب القدر۔ باب ما جاء أن القلوب بین أصبعی الرحمٰن۔ حدیث: 2066
- ↑ سنن نسائی الکبریٰ |۔ از: احمد بن شعیب النسائی۔ كتاب النعوت۔ باب علام الغیوب 7431
- ↑ المستدرك على الصحيحين۔ از: امام محمد بن عبد اللہ الحاکم نیشاپوری۔ کتاب الدعا و التکبیر والتہلیل، حدیث: 1860
- ↑ مسند احمد۔ از: امام احمد بن حنبل۔ مسند العشرہ المبشرین، مسند انس بن مالک حدیث: 11883[مردہ ربط]
- ↑ صحیح بخاری |۔ از: امام بخاری۔ كتاب القدر۔باب یحول بین المرء و قلبہ[مردہ ربط]۔ حدیث: 6155[مردہ ربط]
- ↑ جامع ترمذی |۔ از: امام ترمذی۔ كتاب الدعوات۔ باب فی دعا النبیﷺ۔ حدیث: 3508
- ↑ سنن ابن ماجہ۔ از: ابن ماجہ۔ كتاب الدعا۔ باب رفع الیدین فی الدعا۔حدیث: 3863[مردہ ربط]
- ↑ سنن ابی داؤد |۔ از: ابو داؤد۔ كتاب الوتر۔باب الدعا[مردہ ربط]۔ حدیث: 1275[مردہ ربط]
- ↑ مسند احمد۔ از: امام احمد بن حنبل۔ مسند العشرہ المبشرین۔ باقي مسند المكثرين من الصحابة، مسند انس بن مالک آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ anwar-e-islam.org (Error: unknown archive URL) ۔ حدیث: 13158 ۔ بحوالہ تفسیر ابن کثیر، سورۂ مریم آیت 12 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamcomplex.com (Error: unknown archive URL)
- ↑ شعب الايمان۔ از: امام بیہقی۔ الثامن من شعب الايمان باب فی حشر الناس، حدیث: 299
- ↑ مسند ابی یعلی۔ از: ابی یعلی موصلی۔ بقیہ مسند انس، ابو عمران الجونی عن انس۔ حدیث: 4151
- ↑ صحیح بخاری۔ از: امام بخاری۔ کتاب الایمان و النذور۔ باب کیف کانت یمین النبیﷺ حدیث:6168
- ↑ صحیح مسلم۔ از: امام مسلم۔ کتاب الفتن۔ باب لاتقوم الساعۃ حتی یمر الرجل۔ حدیث:5200[مردہ ربط]
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ خروج۔ باب:6،آیت:2۔3
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ پیدائش۔ باب:1،آیت:1
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ زبور۔ باب:52،آیت:1
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ زبور۔ باب:78،آیت:35
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ ایوب۔ باب:3،آیت:23
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ خروج۔ باب:6،آیت:4
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ پیدائش۔ باب:16،آیت:13
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ قضاۃ۔ باب:6،آیت:24
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ خروج۔ باب:3،آیت:14
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ زبور۔ باب:8،آیت:9
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ زبور۔ باب:16،آیت:2
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ استثنا۔ باب:6،آیت:4
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ استثنا۔ باب:28،آیت:58
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ احبار۔ باب:24،آیت:11
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ ہوسیع۔ باب:2،آیت:16
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ دانی ایل۔ باب:2،آیت:47
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ یسعیاہ۔ باب:10،آیت:21
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ زبور۔ باب:28،آیت:8
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ زبور۔ باب:29،آیت:3
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ پیدائش۔ باب:21،آیت:33
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ استثنا۔ باب:7،آیت:9
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ سموئیل۔1۔ باب:7،آیت:45
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ یسعیاہ۔ باب:47،آیت:4
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ خروج۔ باب:17،آیت:25
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ خروج۔ باب:15،آیت:26
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ یسعیاہ۔ باب:45،آیت:15
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ یسعیاہ۔ باب:45،آیت:21
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ زبور۔ باب:31،آیت:5
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ سموئیل۔1۔ باب:2،آیت:3
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ استثنا۔ باب:10،آیت:17
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ دانی ایل۔ باب:9،آیت:14
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ یوناہ۔ باب:4،آیت:2
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ استثنا۔ باب:4،آیت:31
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ خروج۔ باب:34،آیت:14
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ خروج۔ باب:20،آیت:4
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ زبور۔ باب:23،آیت:1
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ پیدائش۔ باب:22،آیت:14
- ↑ عہد نامہ قدیم۔۔ خروج۔ باب:34،آیت:7
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ متی۔باب:27،آیت:46
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ متی۔ باب:27،آیت:46
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ متی۔ باب:8،آیت:8
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ متی۔ باب:1،آیت:23
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ اعمال۔ باب:17،آیت:24
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ رومیوں۔ باب:14،آیت:8
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ متی۔ باب:4،آیت:10
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔افسیوں۔ باب:4،آیت:5
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ مرقس۔ باب:12،آیت:29
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ متی۔ باب:11،آیت:25
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ 2 کرنتھیوں۔ باب:3،آیت:17
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔1یوحنا۔ باب:4،آیت:8
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔1یوحنا۔ باب:4،آیت:16
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ اعمال۔ باب:17،آیت:23
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔مکاشفہ۔ باب:1،آیت:8
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔مکاشفہ۔ باب:22،آیت:13
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔مکاشفہ۔ باب:21،آیت:6
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔مکاشفہ۔ باب:11،آیت:17
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔مکاشفہ۔ باب:19،آیت:6
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔مکاشفہ۔ باب:4،آیت:8
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔مکاشفہ۔ باب:6،آیت:10
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔مکاشفہ۔ باب:15،آیت:3
- ↑ عہد نامہ جدید۔۔ رومیوں۔ باب:16،آیت:26
- ↑ "وشنو کے 1000 نام"
- ↑ مہا بھارت۔ کتاب:13(انوشاسن پُروا)۔باب:149
- ↑ سری گرنتھ صاحب از گورونانک۔ جیپُ جی، انگ:1
- ↑ یسن:41
- ↑ دی ورکس آف موزی The Works of Motze، کنفیوشش پبلشنگ کمپنی، تائیپی، صفحہ 290
- ↑ Lung Ch’uan Kwei T’ai Lang, Shih Chi Hui Chu K’ao Cheng, Taipei, Han Ching Wen Hua Enterprise Co. Ltd.، p. 497, 1983.
- ↑ کلام بابا فرید : بیت 10
- ↑ کافیاں بابا بلھے شاہ : کافی 19
- ↑ کافیاں بابا بلھے شاہ : کافی 21
- ↑ سیف الملوک، میاں محمد بخش :ورقہ 170 : شعر 1371
- ↑ کلام بابا فرید :بیت 65
- ↑ کلام خواجہ غلام فرید :بیت 236
- ↑ کلام بابا فرید :بیت 4
- ↑ کلام بابا فرید :بیت 35
- ↑ کلام بابا فرید :بیت 126
- ↑ کلام بابا فرید :بیت 129
- ↑ سورہ لقمان (31): آیت 27 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.quransharif.org (Error: unknown archive URL)
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر خدا کے نام سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Bibliography on Divine Names in the Dead Sea Scrolls
- Education[مردہ ربط]—Hearing and chanting in ISKCON
- Ehyeh and YHWH—The Relationship Between the Divine Names in Exodus 3:14-15
- Encyclopædia Britannica 1911- Turks
- Hebrew Names of God
- Jehovah (Yahweh)
- Judeo Christian Biblical Names of God[مردہ ربط]
- The 101 Names of God given by مہر بابا
- ↑ https://ur.wikipedia.org/wiki https://ur.wikipedia.org/wiki/سورہ_ھود مفقود أو فارغ
|title=
(معاونت); روابط خارجية في|website=
(معاونت)