السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
* درج ذیل صفحات ویکیپیڈیا پر مضامین تحریر کرنے میں آپ کی رہنمائی کریں گے۔
|
سہ ماہی منصوبہ/اکتوبر تا دسمبر 2015ء، کا آغاز ہو چکا ہے۔ براہ مہربانی پابندی کے ساتھ مندرجہ بالا ربط پر جا کر تجویز کیے گئے موضوعات اور منصوبہ جات کو توجہ دیں۔ |
خوش آمدید
ترمیمبنگش صاحب! سب سے پہلے تو اردو ویکیپیڈیا پر میری جانب سے خوش آمدید کہوں گا۔ شاید آپ کے علم میں ہو کہ گزشتہ ہفتے میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا، اللہ کا کرم ہے کہ سنجیدہ نوعیت کی چوٹیں نہیں آئیں لیکن اس کے باوجود ایک ہفتہ آرام کرنا پڑا جس دوران آپ یہاں تشریف لائے اور میں بدقسمتی سے آپ کا استقبال نہ کر سکا اور نہ آپ کے بھیجا ہوا پیغام پڑھ سکا۔ اب آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ مانسہرہ والا مقالہ پڑھا، ماشآ اللہ آپ نے کافی محنت کی ہے۔ اگر اسی طرح جاری رکھیں تو شاندار مقالے لکھ سکتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کا ساتھ طویل رہے گا۔ اگر کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو خاکسار کو ضرور یاد کیجیے گا، میں اپنی بساط کے مطابق بھرپور مدد کروں گا۔ فہد احمد 07:56, 17 اگست 2009 (UTC)
اپنے بارے
ترمیماپنے بارے آپ اپنے صفحہ صارف پر لکھ سکتے ہیں۔ اپنے مدونہ کا ربط یہاں ڈال سکتے ہیں۔ اکثر سوالوں کا جواب آپ کو اوپر خوش آمدیدی پیغام میں مل جائے گا۔ --Urdutext 09:00, 22 اگست 2009 (UTC)
برقی فہرست
ترمیماگر آپ نے اب تک اردو ویکیپیڈیا کی برقی ڈاک فہرست کی رکنیت حاصل نہیں کی، تو براہ کرم ایسا کریں۔--Urdutext 23:09, 23 اگست 2009 (UTC)
وعلیکم السلام عمر! میں الحمد للہ اب ٹھیک ہوں، مزاج پرسی کا بہت شکریہ۔ ارے یہاں میری عدم موجودگی میں بھی ان شاء اللہ آپ کو اجنبیت محسوس نہيں ہوگی، یہاں تمام ساتھی بہت زیادہ تعاون کرنے والے ہیں۔ مجھے بہت خوشی ہوگی اگر آپ ویکیپیڈیا پر ترجمے یا تحریر کا کام جاری رکھیں۔ اب آپ کے سوالات کے جوابات: 1۔ ٹیبل شامل کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ اوپر والے ٹول بار سے insert table پر کلک کریں۔ نیچے کچھ اس طرح کا کوڈ لکھا آ جائے گا۔ {| class="wikitable" border="1" |- ! header 1 ! header 2 ! header 3 |- | row 1, cell 1 | row 1, cell 2 | row 1, cell 3 |- | row 2, cell 1 | row 2, cell 2 | row 2, cell 3 |} یہاں آپ ہیڈر 1، ہیڈر 2 اور ہیڈر 3 میں جو لکھیں گے وہ آپ کے کالمز کی ہیڈ لائن بنے گی اور پھر رو اور سیل میں جو لکھتے رہیں گے وہ ان میں شامل ہوتا رہے گا (نیچے دیکھیے ) اس میں آپ مزید ہیڈر اور رو اور سیل وغیرہ شامل کر سکتے ہیں۔
ملک | شہر | قصبہ |
---|---|---|
پاکستان | کراچی | گڈاپ |
پاکستان | لاہور | ٹھوکر نیاز بیگ |
دوسرا سوال آپ نے تصویر شامل کرنے کے بارے میں پوچھا ہے یہ بہت آسان ہے آپ نے جہاں بھی تصویر شامل کرنی ہو وہاں یہ لکھیے [[تصویر:تصویر کا نام یہاں آئے گا|thumb|right|300px|کیپشن]] تصویر کا نام دراصل امیج فائل کا نام ہوگا، اس کے بعد میں نے thumb لکھا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ تصویر تھمب نیل کی صورت میں نظر آئے، پھر right کا مطلب ہے کہ تصویر دائیں جانب نظر آئے اور 300px کا مطلب ہے کہ 300 پکسلز میں دکھائی دے۔ اس میں سوائے thumb کے دائیں جانب کرنے اور پکسلز سیٹ کرنے والے کوڈ کو چھوڑا جا سکتا ہے۔ آخر میں آپ کیپشن لگائیں گے۔ ذرا ذیل میں ملاحظہ کیجیے: آپ ان تینوں کوڈز کے اندر فرق محسوس کر سکتے ہیں: [[تصویر:Image-name.jpg|thumb|right|کیپشن]] اس کوڈ کے نتیجے میں تصویر دائیں جانب لڑھکتی دکھائی دے گی جبکہ یہ کوڈ ڈالنے کی صورت میں: [[تصویر:Image-name.jpg|thumb|left|کیپشن]] تصویر بائیں جانب آ جائے گی۔ اگر ہم تصویر درمیان میں کرنا چاہیں تو ہم یہ کوڈ دیں گے : [[تصویر:Image-name.jpg|thumb|center|کیپشن]] اگر تصویر کو تھمب نیل کی صورت میں نہیں دکھانا چاہتے اور مکمل ریزولیوشن پر ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو صرف یہ لکھیں گے [[تصویر:Image-name.jpg]]
آپ کا تیسرا سوال املا پڑتالگر کے بارے میں ہے۔ اگر آپ فائر فاکس استعمال کرتے ہیں تو ہمارے ویکیپیڈیا کے ساتھی کاشف عقیل نے فائر فاکس کے لیے ایک زبردست املا پڑتالگر تیار کیا ہے جسے آپ یہاں سے بطور فائر فاکس ایڈ آن ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ اردو اصطلاحات کے بارے میں فی الوقت سب سے بہتر یہی ہے کہ کوئی بھی ایسا مضمون لکھنے سے قبل دیوان عام میں یہاں کسی منتظم کے تبادلۂ خیال کے صفحے پر کچھ مشورہ کر لیں گے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ اس کے لیے آپ یہ لغت بھی استعمال کر سکتے ہیں یا حوالہ دے کر کسی اور لغت کو بھی استعمال میں لا سکتے ہیں۔
امید ہے مندرجہ بالا اقدامات وکی پر آپ کے کام کو آسان کریں گے۔ مزید کوئی مسئلہ ہو تو ضرور بتائیے گا۔ اس سلسلے میں مندرجہ بالا خیر مقدمی پیغام بھی آپ کی کافی مدد کرے گا۔ فہد احمد 03:42, 24 اگست 2009 (UTC)
اچھا اضافہ
ترمیمآپ نے دو اچھے مضامین کا اضافہ کیا ہے، دیکھ کر خوشی ہوئی۔ میں نے ان مضامین میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں آپ ملاحظہ کیجیے، امید ہے آپ کو یہ تبدیلیاں اچھی لگیں گی۔ کیونکہ آپ یہاں نئے ہیں اور عین ممکن ہے کہ انہی مسائل کا سامنا کر رہے ہوں جو ابتدا میں مجھے بھی درپیش تھے، اس لیے بہتر ہے کہ آپ انداز مقالات اور ہدایات برائے تحریر پر ایک نظر ڈال لیں۔ اس سے آپ کو کافی رہنمائی ملے گی۔ باقی کوئی بھی مسئلہ ہو مجھ سے کہیں بھی رابطہ کر لیں، آپ کی خدمت کو حاضر ہو جاؤں گا۔ فہد احمد 04:55, 11 نومبر 2009 (UTC)
شکریہ
ترمیمشکریہ جناب کہ رہنمائی واسطے آپ جیسے مہربان موجود ہیں۔ ساہیوال پر ایک نیا مقالہ ترجمہ کیا ہے اور اس میں کچھ نئی باتیں سیکھیں ہیں جن کی آپ نے پچھلے مقالوں میں نشان دہی کی تھی۔ یاد رہے کہ ساہیوال کے نام پر دو مقالے اس وقت موجود ہیں، جن میں تفریق نہ جانے کیوں نہیں ہو رہی۔ اس بارے بھی کچھ بتائیں اور نئی تبدیلیوں پر تھوڑی رہنمائی کریں کہ کس طرح اور بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ شکریہ
فونٹ کی تبدیلی
ترمیمآپ داخل نوشتہ ہونے کے بعد، بائیں جانب اوپر نظر آنے والے روابط میں سے "میری ترجیحات" پر جائیں۔ وہاں "Appearance" پر کلک کریں۔ آپ کو ویکیپیڈیا کی تمام سکنز نظر آئیں گی اور اگر آپ Beta کی آزمائش کر رہے ہیں تو ان میں سے Vector.css منتخب نظر آئے گی۔ اس کے سامنے ہی ایک ربط ہے "خود ساختہ CSS"، اس پر جائیں۔ اس صفحہ پر آپ جو بھی CSS مرتب کریں گے، وہ داخل نوشتہ ہو جانے پر آپ کے لیے استعمال ہوگی۔ ایک مثال نیچے ہے، آپ اسے کاپی کرکے اپنی ذاتی CSS شروع کر سکتے ہیں۔
* {font-family: Sans-Serif}
CSS میں تبدیلی کو محفوظ کرنے کے بعد اس کا اثر دیکھنے کے لیے آپ کو brwoser کو فل ریفریش کرنا ہوگا۔ اس کے لیے شفٹ دبا کر، براؤزر کا ریفریش بٹن کلک کریں۔ --کاشف عقیل 20:45, 11 نومبر 2009 (UTC)
- مزید تفصیلی مثال کے لیے دیکھیں: صارف:Urdutext/vector.css۔ --کاشف عقیل 23:36, 15 نومبر 2009 (UTC)
==سانچہ و تصویر==* آپ کو یہاں دیکھ کر میرا سیروں خون بڑھ جاتا ہے فائل:Smile.PNG۔ ویکیپیڈیا کو سمجھنے کا سب سے بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ مضامین کو تدوینی خانے (ایڈٹ بکس) کے اندر دیکھا جائے یعنی جو مضمون آپ کو دیکھنے میں اچھا لگ رہا ہے اسے ترمیمی خانے میں جا کر دیکھیں۔ اگر آپ کسی شخصیت پر مضمون لکھ رہے ہیں تو زیادہ آسان طریقہ یہی ہے کہ اس شخصیت سے متعلقہ کسی شخصیت کا مضمون دیکھیں مثلا کوئی شاعر ہے تو کسی اور شاعر پر پہلے سے موجود مضمون دیکھیں وہاں جو سانچہ موجود ہے اس میں ترمیم کر کے اسے اپنے مضمون میں چسپاں کر دیں۔ مثال کے طور پر شہروں کے مضامین کے لیے سانچہ:شہر ہے اور کسی بھی مقام کے لیے سانچہ:Infobox Settlement ہیں، ہم ان میں شہروں کی معلومات تبدیل کر کے انہیں مختلف مضامین میں استعمال کرتے رہتے ہیں۔ برادر کاشف عقیل استعمال کا طریقہ بیشتر سانچوں کے ساتھ شامل کر رہے ہیں، پھر بھی اگر کسی سانچہ کے ساتھ طریقہ شامل نہیں ہے تو آپ درخواست کر سکتے ہیں۔ جہاں تک بات ہے تصاویر کی ہے تو تصویر اگر وکی کامنز پر موجود ہے تو یہاں نام دیتے ہی آ جائے گی لیکن اگر کامنز پر موجود نہیں اور صرف انگریزی وکی پر ہے تو ہمیں اسے اپ لوڈ کرنا پڑے گا۔ اپ لوڈ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دائیں جانب سے اپلوڈ (اپ لوڈ) پر کلک کریں اور متعلقہ تصویر کو اپ لوڈ کر دیں پھر اسے اپنے مضمون میں شامل کر لیں۔ اگر مزید کوئی مدد درکار ہو تو مجھ سے یہاں یا ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں فہد احمد 04:21, 20 نومبر 2009 (UTC)
تصاویر
ترمیماسلام علیکم بنگش صاحب،
آپ کو کام کرتا دیکھ کر کافی خوشی ہوتی ہے۔ دراصل نئے ساتھی آتے تو کافی ہیں لیکن ساتھ نبھانے والے کم ہوتے ہیں، ایسے میں جب کوئی باقاعدگی سے کام کرے تو ہمارے حوصلے بھی بڑھتے ہیں۔
پیغام کا مقصد تصاویر کے بارے میں کچھ تبادلہ خیال ہے۔ آپ نے حال ہی میں خٹک رقص کی ایک تصویر اپلوڈ کی ہے۔ یہ تصویر کامنز پر نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انگریزی پر اس کی جو نقل موجود ہے اس کا اجازہ (لائسنس) واضع نہیں ہے؛ اس کے حقوق نسخہ محفوظ ہو سکتے ہیں۔ اگر تصویر کا اجازہ عوامی نہ ہو یا اس پر Fair Use کا دعوی نہ کیا جا سکتا ہو، تو اسے ویکیپیڈیا پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ اگر اس تصویر کا اجازہ ایک ہفتے میں واضع نہ ہو سکا تو اسے وہاں سے حذف کر دیا جائے گا۔ لیکن اردو پر افرادی قوت کی کمی کے باعث یہ تصویر رہ جائے گی۔
انگریزی ویکیپیڈیا پر ماضی قریب میں حقوق نسخہ کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگتے رہے ہیں اور نتیجتاً وہاں اور کامنز پر رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد اس چیز کی نگرانی کر رہی ہے کہ حقوق نسخہ کی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔ اس طرح کے الزامات سے بچنے کے لیے ہمارے لیے بہترین حکمت عملی یہ ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ کامنز کو استعمال کریں تاکہ اگر کہیں حقوق نسخہ کی خلاف ورزی ہو بھی تو کامز کے رضاکار اسے ٹھیک/حذف کر دیں۔ مختصر طور پر آپ درج ذیل باتوں کا خیال رکھ سکتے ہیں۔
- جہاں تک ممکن ہو تصاویر کامنز سے استعمال کریں اور اردو ویکیپیڈیا پر اپلوڈ سے پ رہی ز کریں۔
- اگر تصویر کامنز پر نہیں ہے اور انگریزی پر اس کا اجازہ واضع طور پر عوامی ہے تو اسے کامنز پر اپلوڈ کر دیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر اپلوڈ نہ کریں۔
- اگر تصویر کامنز پر نہیں ہے اور انگریزی پر اسے Fair Use کے لیے استعمال کیا گیا ہے (حقوق نسخہ محفوظ ہو سکتے ہیں) تو آپ اسے اردو پر اپلوڈ کر کے استعمال کریں اور تصویر کے ساتھ انگریزی والی تصویر کا ربط دے دیں۔ اس کی مثال بھارتی ہزار روپے کے نوٹ کی ہے جو آپ نے حال ہی میں اپلوڈ کی ہے۔
- اگر تصویر کامنز پر نہیں ہے اور انگریزی پر اس کے اجازہ پر بحث چل رہی ہے تو اس تصویر کو استعمال نہ کریں۔ اس کی مثال خٹک رقص کی تصویر ہے۔
- اگر آپ نے تصویر خود بنائی ہے (کیمرے سے یا Illustrator یا InkScape سے ) اور اس میں کوئی اردو متن نہیں ہے تو اسے کامنز پر اپلوڈ کریں اور حقوق نسخہ سے آزاد کر دیں
- اگر آپ نے تصویر خود بنائی ہے (کیمرے سے یا Illustrator یا InkScape سے ) اور اس میں اردو متن ہے تو اسے اردو ویکیپیڈیا پر اپلوڈ کریں اور حقوق نسخہ سے آزاد کر دیں
- کوشش کریں کہ آپ کی اپنی بنائی ہوئی تصاویر میں اردو متن صرف اس وقت شامل کریں جب اس کے علاوہ چارہ کار نہ ہو تاکہ زیادہ تر تصویریں اردو ویکیپیڈیا کی بجائے کامنز پر اپلوڈ کی جائیں۔
طویل پیغام کے لیے پیشگی معذرت۔ --کاشف عقیل 15:00, 1 دسمبر 2009 (UTC)
جناب کاشف عقیل صاحب،
رہنمائی و حوصلہ افزائی کے لیے انتہائی ممنون ہوں۔ دراصل میں نئے مضامین بھی اسی خیال سے ویکیپیڈیا انگریزی سے صرف ترجمہ کرتا ہوں تاکہ کسی بھی حوالے سے کاپی رائٹس کا مسئلہ پیش نہ آئے۔ تصویر کے معاملے میں واقعی کوتاہی ہوئی کہ میں نے اس پر لگے ٹیگ کو نہ دیکھا، آئندہ خیال رکھوں گا۔ مضمون پر سے وہ تصویر ہٹا دی ہے، اردو ویکیپیڈیا پر سے وہ تصویر اگر ہٹا دیں تو آسانی رہے گی۔ شکریہ--عمر احمد بنگش 18:36, 1 دسمبر 2009 (UTC)
ویکیپیڈیا اردو ایڈیٹر
ترمیم- السلام علیکم بنگش صاحب۔ آ پنے صفحہ اول کے تبادلہ خیال پر آف لائن ایڈیٹر کے بارے میں سوال کیا ہے۔ (ایسے سوالات دیوان عام پر کرنا چاہئیں ) ایسے ایڈیٹر موجود ہیں۔ مثلا دیکھیں SoloWiki۔ اس کے علاوہ دیکھیں۔ EclipseWikiEditor۔ میں نے خود انہیں استعمال نہیں کیا مگر آپ پہلے اس کا امتحان کر لیں اور پھر استعمال کر لیں۔ ایک مسئلہ ہے کہ اگر مقالہ پہلے سے موجود ہو اور آپ اس کا آف لائن نسخہ لے کر ایڈٹ کریں۔ پھر یہ ہو سکتا ہے کہ جب آپ اسے محفوظ (Save) کرنے کے لیے واپس آئیں تو مقالہ میں کوئی تبدیلی ہو چکی ہو۔ اس کا خیال رکھئیے گا۔ نئے مقالات کے لیے تو آف لائن ایڈیٹر کا خیال بہت اچھا ہے۔ میں بھی استعمال کر کے دیکھوں گا۔ آپ کا جو تجربہ ہو بتائیے گا۔ --سید سلمان رضوی 19:26, 2 دسمبر 2009 (UTC)
حوالہ جات
ترمیمھاھاھاھا ۔۔۔۔ نہیں بھائی میں غصے میں ہر گز نہیں ہوں۔ آپ نے حوالہ جات ڈالنے کا طریقہ پوچھا ہے تو وہ کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ آپ نے کرنا صرف اتنا ہے کہ جس جملے کے بعد حوالہ دینا ہو وہاں حوالہ جاتی مواد لکھ کر اسے منتخب کر لیں اور اوپر ٹول بار سے اس بٹن ) پر کلک کر دیں یا پھر پہلے بٹن پر کلک کریں اور پھر دونوں ٹیگز کے درمیان حوالہ جاتی متن لکھ دیں۔ بس اس کے بعد آپ کو آخر میں یہ کرنا ہوگا کہ مضمون کے اختتام سے پہلے ایک حوالہ جات کی سرخی لگانی ہوگی یعنی ==حوالہ جات== اور پھر اس بٹن ) پر کلک کر دیں یا {{حوالہ جات}} کا سانچہ ڈال دیں۔ مثال: حوالہ ۔[1] حوالہ جاتی مواد کے اندر لنکس وغیرہ بھی دے سکتے ہیں جیسے [2]
==حوالہ جات==
- ↑ عمر احمد بنگش کے لیے، از طرف فہد کیہر
- ↑ بانگ درا از محمد اقبال
سانچہ
ترمیممیں نے سانچے میں کچھ ترامیم کر دی ہیں، دیکھ لیجیے۔ صوبوں کا مقالوں کے عنوان میں "صوبہ" سابقہ لگائیں اور صرف نام کے ساتھ مقالہ شہر پر رکھیں۔ مثلا "بامیان" کے عنوان سے مقالہ بامیان شہر پر ہوگا اور صوبے کے مقالے کا عنوان "صوبہ بامیان" رکھا جائے گا۔ --کاشف عقیل 20:56, 7 دسمبر 2009 (UTC)
- اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر جائیں۔ اس کے بعد فائرفاکس کے search box کی بائیں جانب جو down arrow بنا ہے، اسے کلک کریں۔ آپ کو آپ کے براوزر میں موجود دوسرے سرچ انجن نظر آ رہے ہوں گے۔ اسی کے آخر میں آپ دیکھیں گے Add "منصوبہ(ur)"۔ یہ اردو ویکیپیڈیا کا سرچ انجن ہے۔ اسے کلک کرنے پر یہ انسٹال ہو جائے گا۔ --کاشف عقیل 22:03, 7 دسمبر 2009 (UTC)
- اگر ناگوارِ خاطر نا گزرے تو دو باتیں عرض کرنا چاہوں گا۔ اول یہ کہ مضمون کی ابتدائی سطر میں دیگر زبانوں میں نام کے لیے سانچہ:دیگر نام استعمال کرنا مناسب ہوگا اور دوم یہ کہ اپنی تحریر میں جس قدر ہو سکیں درون الویکی (intrawiki) روابط دینے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ --سمرقندی 10:00, 9 دسمبر 2009 (UTC)
- {{دیگر نام}} میں پشتو کا اضافہ کر دیا ہے، فارسی پہلے سے موجود تھی۔ --کاشف عقیل 16:10, 9 دسمبر 2009 (UTC)
افغان صوبے
ترمیمبرادر عمر، آپ افغانستان کے صوبوں پر مضامین لکھ رہے ہیں، اس امر کا خیال رکھیے کہ کسی بھی صوبے پر مضمون لکھنے سے پہلے اس کے نام سے قبل صوبہ لکھ دیجیے کیونکہ کئی صوبے شہروں کے ہم نام ہیں جیسا کہ صوبہ کابل اور کابل۔ صوبوں، اضلاع، تحصیلوں وغیرہ کے مضامین کے لیے ابہام سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ نام سے قبل وضاحت کر دی جائے کہ یہ مضمون کس کے بارے میں ہے۔ افغانستان کے صوبوں میں جو سانچہ لگایا گیا ہے اس میں چند ناموں کے ساتھ صوبہ لکھا ہے اور دیگر کے ساتھ نہیں۔ میں اس میں تبدیلی کیے دیتا ہوں۔ امید ہے آپ اس کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔ والسلام فہد احمد 12:34, 11 دسمبر 2009 (UTC)
سانچے
ترمیماسلام علیکم،
آپ نے حال ہی میں کئی سانچے انگریزی ویکیپیڈیا سے اردو میں منتقل کیے ہیں۔ منتقل کرتے ہوئے سانچے میں انگریزی سانچے کا ربط ضرور ڈال دیا کریں۔ یہ ربط بالکل اسی طرح سے ڈلتا ہے جیسے مقالوں میں ڈالا جاتا ہے۔
--کاشف عقیل 20:25, 15 دسمبر 2009 (UTC)
نامکمل مضامین
ترمیماسلام علیکم بنگش صاحب،
امید ہے خیریت سے ہونگے۔ آج کل آپ خوب تیزی سے ویکیپیڈیا پر مضامین کا اضافہ کر رہے ہیں؛ اللہ تعالٰی زور قلم اور زیادہ کرے۔ آپ جیسے پرجوش نئے ساتھی اگر ہمیں ملتے رہے تو انشااللہ بہت جلد 20،000 مضامین کا ہدف بھی پورا ہو جائے گا۔
پیغام کا مقصد نامکمل مضامین کے بارے میں بات کرنا ہے۔ آپ نے اپنے کچھ مضامین پر نامکمل کا سانچہ لگایا ہے۔ ساتھیوں کی کمی کے باعث ہم مضامین کے مکمل / نامکمل ہونے کا معیار انگریزی جیسا نہیں رکھ سکتے۔ اگر مضمون میں ابتدائیہ موجود ہے اور اس کی طوالت 2 کلو بائٹ یا اس سے زیادہ ہے تو اس میں نامکمل کا سانچہ نہ لگائیں کیونکہ اس طرح نامکمل مضامین کا ایک انبار لگنے کا خطرہ ہے۔ نامکمل صرف اس صورت میں لگائیں جب طوالت 2 کلو بائٹ سے کم ہو یا مضمون میں ابتدائیہ موجود نہ ہو۔
--کاشف عقیل 21:59, 21 دسمبر 2009 (UTC)
بنگش صاحب یاد کرنے کا شکریہ۔ وکی تو ہمارا جنون ہے اس سے ناتا توڑنا تو ناممکن ہے ہاں کچھ دن کے لیے دوری آ جاتی ہے۔ کیا کریں روزگار کے دکھ گھیر لیتے ہیں۔ مگر ان سے فراغت کے بعد یہیں آ نکلتے ہیں۔ اس جادونگری کی جتنی بھی سیر کی جائے جی نہیں بھرتا۔ وکی پیڈیا اردو زندہ باد۔ یہ سن کر خوشی ہوئی کہ آپ جیسے مخلص لوگ اس منصوبے میں شامل ہو رہے ہیں۔16:39, 17 دسمبر 2009 (UTC)~
- وعلیکم اسلام جناب،
آپ کو جو بھی تبدیلیاں کسی بھی جگہ مناسب لگیں، کر دیا کریں۔ مجھ مشورہ ضروری نہیں ہے فائل:Smile.PNG۔ آخر یہ ویکیپیڈیا ہے۔ --کاشف عقیل 03:56, 24 دسمبر 2009 (UTC)
- آپ کے درخواست شدہ سانچوں کی مکمل اور درست منتقلی میں کچھ وقت لگے گا۔ میں نے ان پر کام شروع کر دیا ہے اور مکمل ہونے پر آپ کو آگاہ کر دوں گا۔ --کاشف عقیل 05:12, 28 دسمبر 2009 (UTC)
خیریت
ترمیمجناب ہم نے کہاں جانا ہے، یہیں ہیں، بس ذرا آج کل وقت کم ملتا ہے۔ آپ سنائیں، کیا احوال ہے۔ --کاشف عقیل 02:09, 8 فروری 2010 (UTC)
- وعلیکم السلام ؛ آپ کو صرف حکم صادر کرنا ہوگا فائل:Smile.PNG اپنی تصدیق کا حکم جاری فرمایئے اور آپ کا نام o.bangash سے تبدیل ہو جائے گا۔ --سمرقندی 01:35, 9 فروری 2010 (UTC)
- لیجیئے بھائی آج سے آپ O.bangash ہیں؛ کم از کم دائرۃ المعارف پر۔ --سمرقندی 14:43, 9 فروری 2010 (UTC)
حوالہ جات
ترمیماسلام علیکم،
آپ کافی اچھے مضامین لکھ رہے ہیں اور ان میں حوالہ جات بھی شامل کر رہے ہیں۔ غالبا آپ کو حوالہ جاتی سانچوں کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔ حوالہ جات کے لیے یہ سانچے استعمال کر کے آپ اپنا کام بھی آسان کر سکتے ہیں اور حوالہ جات بھی زیادہ معیاری انداز میں نظر آئیں گے۔ یہ سانچے مندرجہ ذیل ہیں۔
- {{حوالہ کتاب}}
- {{حوالہ جال}}
- {{حوالہ خبر}}
--کاشف عقیل 03:59, 4 مارچ 2010 (UTC)
- میں آپ کی بات کا مطلب نہیں سمجھا۔ اگر تھوڑی تفصیل سے آگاہ کریں تو شاید میں کچھ مدد کر سکوں --کاشف عقیل 17:09, 26 مئی 2010 (UTC)
- اردو سانچے بھی بالکل اسی انداز میں استعمال ہو سکتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں میں حوالہ کا نام سانچے کا حصہ نہیں ہے، بلکہ <ref name="somename"> کا حصہ ہے، اس لیے اس کے استعمال میں کوئی فرق نہیں ہے۔ --کاشف عقیل 20:31, 26 مئی 2010 (UTC)
- جی میں نے اس بارے میں ساجد بھائی کو آگاہ کر دیا تھا اور میرے خیال سے انہوں نے وہ پیغام موجودہ صفحے پر دوبارہ ارسال فرما دیا تھا۔ ایسا عام طور پر ممکن نہیں کہ نام تبدیل ہونے کے بعد پیغام پرانے نام پر چلا جائے، وہ اصل میں ساجد بھائی نے کہیں سے باقاعدہ پرانے صفحے پر ٹک کر کہ اسی پر لکھا تھا۔ میرے خیال سے آپ کو مستقبل میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا فائل:Smile.PNG آپ کے ہاتھ کی لکیریں یہی کہہ رہی ہیں۔ --سمرقندی 09:28, 6 اپریل 2010 (UTC)
بین الویکی روابط
ترمیمجناب بنگش بھائی، ماشاء اللہ آپ کو اردو ویکی پر دوبارہ متحرک دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ امید ہے آپ اپنے قیمتی وقت سے ویکیپیڈیا کیلئے بھی کچھ وقت نکالنے کو کوشش کرتے رہیں گے۔ فائل:Smile.PNG بنگش بھائی، آپ سے ایک گزارش کرنا تھی کہ نئے مقالہ جات کے بین الویکی روابط دینے کے لیے مدیران ویکیپیڈیا نے ایک تجویز دی تھی کہ بین الویکی روابط کا اندراج کرتے وقت سب سے پہلے عربی پھر فارسی اس کے بعد انگریزی کا ربط دیا جائے اور اس کے بعد والے روابط کی سابقہ ترتیب میں ہی رہنے دیا جائے، آپ ملاحظہ فرمائیں کہ زیادہ تر مقالہ جات، زمرہ جات اور سانچہ جات پر اسی ترتیب سے روابط دیے جا رہے ہیں، سو آپ سے بھی گزارش ہے کہ نئے مقالوں یا زمرہ جات کے بین الویکی روابط اسی ترتیب سے دیے جائیں تو زیادہ مناسب ہو گا۔ امید کرتا ہوں آپ میرا مدعا سمجھ گئے ہوں گے۔ اللہ تعالی آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ جزاک اللہ تعالی۔۔--ساجد امجد ساجد 20:19, 29 مئی 2010 (UTC)
- ساجد صاحب سے دخل در معقولات کی معذرت کے ساتھ، بین الوکی روابط کی ترتیب اور تکمیل پر وقت صرف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کام روبہ جات کر رہے ہیں۔ آپ اگر صرف انگریزی کا ربط ڈال دیں تو باقی کام روبہ خود کر لیں گے۔ روبہ کو یہ تمام کام کرنے کے لیے صرف انگریزی کا ربط درکار ہوتا ہے۔ اس کے بعد روابط کو تازہ کرنا، ان کی تکمیل اور ترتیب سب کچھ روبہ خود کر لے گا۔ اس سلسلے میں کچھ رہنمائی آپ کو صارف:کاشف روبہ کے صفحہ پر مل جائے گی۔
--کاشف عقیل 16:17, 30 مئی 2010 (UTC)
- بنگش صاحب، السلام علیکم، انگریزی وکیپیڈِیا سے جتنا مواد آپ کو ایک نششت میں ترجمہ کرنا ہے اتنا چسپاں کر کے ترجمہ کر دیا کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ ذمہ دار شخص ہیں اور کافی عرصہ سے کام کر رہے ہیں مگر پورا مضمون انگریزی میں کئی دن رکھنا ممکن نہیں، کیونکہ ویکیپیڈیا کے قواعد سب پر یکساں لاگو ہوتے ہیں، ورنہ دوسرے لوگ اعتراض کریں گے۔ --Urdutext 19:17, 5 جون 2010 (UTC)
سلامونه
ترمیمعمر بنګش صيب سلامونه
خدای دی وکړي چې تاسې روغ او جوړ اوسۍ. ستاسې پيغام مې پښتو ويکيپېډيا کې ولوسته دا خو د خوښۍ ځای دی چې تاسې د پښتو پر زده کړه بوخت ياست او خپلې مورنۍ ژبې ته مو پام شوی۔ نو تاسو په ډاګه کړۍ چې تاسې څه غواړۍ چې زده کړۍ.
--احمد-نجيب-بياباني-ابراهيمخېل 20:21, 5 اگست 2010 (UTC)
salam bangish bro
ترمیمsalam bangish bro
ترمیمI saw your message in pashto wikipedia and if you want to learn pashto language so i can suggest you some websites
- see the pashto learning chanel in youtube
[http://www.youtube.com/watch?v=5LOjyqXV05E youtube
[http://www.voanews.com/pashto voa news pashto tv
شکریہ بنگش بھائی۔--ساجد امجد ساجد 04:01, 11 اگست 2010 (UTC)
انگریزی روابط
ترمیمبنگش بھائی، آپ جب نیا مقالہ بناتے ہیں تو براہ مہربانی انگریزی ربط ضرور دے دیا کیجئے، آپ باقی زبانوں کے روابط تو دے دیتے ہیں لیکن انگریزی زبان (جو سب سے ضروری ہے) کا ربط دینا شاید بھول جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ نے ابھی ایک مقالہ روزا لکسمبرگ کے نام سے بنایا لیکن آپ نے انگریزی ربط نہیں ڈالا۔ ملاحظہ فرمائیے۔ اس کے علاوہ ایک اور گزارش کہ شخصیت کو اگر ذیلی زمرہ میں ڈال دیا جائے تو اس کو بڑے زمرہ میں نہیں ڈالنا چاہیے، مثال کے طور پر مندرجہ بالا مقالہ میں روزا لکسمبرگ کو آپ نےزمرہ:شخصیات میں ڈال دیا ہے اور شخصیات کے ذیلی زمرہ زمرہ:یورپی شخصیات میں بھی، حالانکہ اگر یورپی شخصیات میں ڈال دیا جائے تو شخصیات کے زمرہ میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ امید ہے آپ میرا مقصد سمجھ گئے ہوں گے۔ ساجد امجد ساجد 18:55, 14 اگست 2010 (UTC)
- بنگش بھائی، پیغام کا شکریہ، میں نے اپنی اصلاح کے لیے کاشف بھائی سے رابطہ کیا ہے امید ہے وہ میری تصحیح فرما دیں گے۔ --ساجد امجد ساجد 20:34, 14 اگست 2010 (UTC)
وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا رہا
ترمیمالسلام علیکم اور بعد از شکریہ یہی عرض کر سکتا ہوں کہ ۔۔۔۔
آپ وہ بات کیوں پوچھتے ہیں
جو بتانے کے قابل نہیں ہے
اللہ آپ کو خوش رکھے بھائی اور ہمیشہ خوابوں کو تعبیر میں بدلنے کا حوصلہ عطا فرمائے --سمرقندی 01:38, 31 اگست 2010 (UTC)
قابلِ تحسین
ترمیمالسلام علیکم جناب بنگش بھائی۔ اس وقت آپ کے لیے بارِ گوش بننے کی جسارت اس وجہ سے کی ہے کہ آپ کا تحریر کردہ مضمون ' جنس ' دیکھ کر نہایت متاثر ہوا ہوں اور ویکیپیڈیا ہی نہیں علم اردو میں اس قدر شاندار اور علمی اضافہ کرنے پر آپ کو آپ کے حسنِ تحریر و قلم کی آفرین و مبارک دینا چاہتا ہوں۔ دعا ہے کہ آپ اسی طرح اس ناکارہ و مانندِ حیوان گزر بسر کرنے والی قوم کو جگانے کی کوششیں فرماتے رہیں، آمین۔ ایسا لگتا ہے کہ ابھی اس قوم میں ایسے افراد ہیں جو اقبال کے اس شعر کے محیط سے باہر ہیں کہ
وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا رہا
کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا
دعاگو۔ --سمرقندی 06:57, 30 ستمبر 2010 (UTC)
پندرہ ہزاری ہدف
ترمیم
--ساجد امجد ساجد 07:33, 31 اکتوبر 2010 (UTC)
رهنمائي: سخي خان متوجه ہوں!
ترمیمالسلام علیکم، سخی خان آپ کا ویکیپیڈیا میں داخلہ نہایت آسان ہے، اس کے لیے ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر سب سے اوپر بائیں جانب موجود “کھاتہ کھولیں یا اندراج کریں“ پر کلک کر کے نیا کھاتہ بنا سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ کھاتہ بنا لیں تو اس صفحہ پر ویکیپیڈیا پر کام کرنے کا ٹیوٹوریل ملاحظہ کریں۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں مجھے یا کسی بھی دوسرے ساتھی کو کہیے، انشاء اللہ ہر وقت آپ کی رہنمائی کے لیے ہمیں موجود پائیں گے۔ شکريه----O.bangash 16:08, 28 فروری 2011 (UTC)
M Zahid Khan
ترمیمI want to join O. Bangash. In which I have keen intrest & like very much. OR Want to join any other N G Os. For contect. Cell #.0300-6210770
و علیکم السلام
ترمیمکیسے مزاج ہیں بنگش بھائی۔ کافی عرصے کے بعد رابطہ ہو رہا ہے۔ کیسے ہیں آپ؟ آج کل کیا مصروفیات ہیں؟ --ساجد امجد ساجد 09:34, 31 جنوری 2012 (UTC)
- جزاک اللہ، میں بھی کافی عرصہ ویکیپیڈیا سے غائب رہا اور اداس ہو گیا تھا۔ اب میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ فارغ وقت ویکیپیڈیا کو دے سکوں۔ مجھے خوشی ہے کہ اردو ٹیکسٹ بھائی ویکیپیڈیا کا کافی خیال رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالی ان کو اور ہمت دے۔ سمرقندی بھائی اور کاشف عقیل بھائی بھی کچھ عرصہ پہلے کافی متحرک تھے لیکن وہ بھی شاید ہماری طرح غم روزگار میں الجھ گئے۔ اللہ سب کو خوشیاں نصیب فرمائے اور میری دعا ہے کہ ہم سب دوبارہ ویکیپیڈیا پر پہلے کی طرح فعال ہو سکیں۔ آمین --ساجد امجد ساجد 09:55, 31 جنوری 2012 (UTC)
راجہ پرویز اشرف
ترمیمالسلام علیکم، امید ہے خیریت سے ہونگے۔ آپ جس مقالہ راجہ پرویز اشرف پر لکھ رہے ہیں اسی پر میں بھی لکھ رہا ہوں۔ لیکن ایک ساتھ کام کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ میری ترامیم ضائع ہو رہی ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:39, 22 جون 2012 (UTC)
- معافی چاہتا ہوں۔ اب آپ کی تمام ترامیم ضائع ہو گئی۔ کاش مجھے پتہ ہوتا ہے کہ آپ بھی کام کر رہے۔ :( --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:46, 22 جون 2012 (UTC)
- بنگش بھائی، آپ شاید ناراض ہو گئے۔ آپ کے جوابی پیغامات نہیں مل رہے۔ کیا میں اپنے آپ کو قصوروار سمجھوں؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:49, 22 جون 2012 (UTC)
- میں نے تو بس اتنا ہی کرنا تھا۔ براہ کرم آپ اس میں اضافہ کر دیں اور نوک پلک بھی درست کر دیں۔ ممنون --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 20:17, 22 جون 2012 (UTC)
اردو غیر اردو
ترمیم- یہاں آپ کی درکار ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:54, 20 اکتوبر 2012 (UTC)
عید مبارک
ترمیم--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:39, 26 اکتوبر 2012 (UTC)
لاپتہ وکیپیڈین
ترمیمآپ نے کافی عرصے سے اردو ویکیپیڈیا میں کوئی ترمیم نہیں کی اس لیے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 05:29, 15 دسمبر 2013 (م ع و)
آپ کی فوری توجہ مطلوب ہے
ترمیممکرمی آداب! تسلیمات! اردو ویکی پیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کا ہدف 30 دسمبر 2015 تک مکمل کرنا ہے! موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے۔ آئیے، توجہ دیں! ابھی اور آج ہی! ہدف کو مل کر پائیں۔ وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔
۔
دن | تاریخ | تعداد مضامین | فی صد | آج کا اضافہ | مزید درکار مضامین |
---|---|---|---|---|---|
1 | 1 اکتوبر | 81641 | 81.64% | 025 | 18334 |
2 | 2 اکتوبر | 81666 | % 81.66 | 027 | 18307 |
3 | 3 اکتوبر | 81693 | % 81.69 | 025 | 18282 |
4 | 4 اکتوبر | 81718 | % 81.71 | 029 | 18253 |
5 | 5 اکتوبر | 81747 | % 81.74 | 034 | 18219 |
6 | 6 اکتوبر | 81781 | % 81.78 | 013 | 18206 |
7 | 7 اکتوبر | 81794 | % 81.79 | 065 | 18141 |
8 | 8 اکتوبر | 81859 | جاری | جاری | جاری |
9 | 9 اکتوبر | ||||
100 | 30 دسمبر | 100000 | % 100 | ۔ | ۔ |
نوٹ: یومییہ 216 مضامین کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:39, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمجناب O.bangash صاحب/صاحبہ! اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:19، 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمآپ کی خدمت میں سلام عرض ہے، اردو ویکیپیڈیا میں نیا تبادلۂ خیال نظام Flow نصب کرنے کے لیے آپ کی موافقت درکار ہے، امید ہے یہاں جاری رائے شماری میں اپنی تائیدی رائے سے نوازیں گے۔ ممنون! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:19، 2 نومبر 2015 (م ع و)
رائے درکار
ترمیمجناب O.bangash، اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:08، 21 نومبر 2015 (م ع و)
جدید ترمیمی سہولیات
ترمیمجناب O.bangash صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم کے لیے دیگر ٹیکسٹ ایڈیٹرز کی طرز پر تدوینی شارٹ کٹس ترتیب دیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ یہاں اس صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں؛ امید ہے ان سہولیات سے محظوظ ہونگے اور آپ کی ترمیم کاری کا عمل مزید تیز تر ہوگا۔ مخلص میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:17، 25 نومبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمآداب جناب O.bangash! اس رائے شماری میں آپ کی قیمتی رائے درکار ہے، امید ہے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے، والسلام --میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:25، 3 دسمبر 2015 (م ع و)
اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری
ترمیممحب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)
آپ کو معاونت درکار ہے؟
ترمیمآنجناب کی خدمت میں آداب و تسلیمات! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز کو باقاعدہ فعال کیا جا رہا ہے، جہاں تبادلہ خیال کا جدید نظام آپ کا منتظر ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے متعلق آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو براہ کرم اس میز پر تشریف لائیں اور اپنا سوال چھوڑ دیں۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے ماحول سے واقف اور یہاں کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں تو براہ کرم اس معاونت میز کو اپنے پاس نشان زد کر لیں تاکہ جب بھی کوئی صارف یہاں اپنا سوال رکھے تو آپ کو فوراً اطلاع مل جائے اور آپ اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اس طرح کی گفتگو کو مرکزیت دی جائے اور صارفین کو متعلقہ معلومات یکجا دستیاب ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس میز کو فعال کرنے میں آپ کا تعاون مل سکے گا، والسلام میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:32، 14 ستمبر 2016 (م ع و)
اردو زبان میں ویکی ہاؤ شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے
ترمیممحترم دوست احباب،
آداب و تسلیم!
آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے )۔ کھاتہ کھولنے کے بعد اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کی بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:
# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~
- ویکی ہاؤ کیا ہے؟
یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔
- اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
- اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
- انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔# بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
- گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
- ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟
ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔
- کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟
جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com
- کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟
افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
- کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟
بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔
- اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟
ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:02, 28 ستمبر 2016 (م ع و)
اصطلاح ریتخانہ کی تبدیلی
ترمیماردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
ترمیم1،000 ترامیم | ||
اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:25, 6 اگست 2017 (م ع و)
ویکی بان
ترمیمیہاں پر آپ کی رائے درکار ہے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:05, 10 جنوری 2018 (م ع و)
ویکی لغت پر رائے شماری
ترمیممحترم O.bangash آپ جانتے ہی ہوں گے کہ، اردو ویکیپیڈیا کا ایک ذیلی منصوبہ ویکی لغت بھی ہے۔ جس پر کوئی مامور اداری نہیں ہے اب ضرورت ہے کہ ویکی لغت پر مامور اداری ہو، اس کے لیے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آپ اس کام کے لیے وقت نکالیں گے۔ رائے شماری کے لیے یہاں جائیں۔
ویکیپیڈیا کے منصوبے
ترمیمدعوت برائے ویکی منصوبہ ہندومت
ترمیمویکی منصوبہ ہندومت میں خوش آمدید |
ویکی منصوبہ ہندومت — ہندومت کے متعلق مضامین کو مل کر بہتر بنانے کی ایک کاوش تبادلہ خیال ہندومت — ہندو مت متعلقہ مضامین کے مسائل کے بارے میں ایک صفحہِ گفتگو تختہ اطلاعات — ہندومت-متعلقہ اعلانات ہندو ویکیپیڈیا صارفین — صارفین جو درحقیقت ہندو ہیں باب — ہندومت متعلقہ مضامین، تصاویر اور زمرہ جات کا ایک مفید باب
|
دعوت برائے ویکی منصوبہ یہودیت
ترمیمآپ کو ویکی منصوبہ یہودت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے
ویکی منصوبہ یہودیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ یہودیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے اور یہودیت سے متعلق موضوعات پر نئے مضامین لکھے جائیں۔ |
دعوت برائے ویکی منصوبہ مسیحیت
ترمیمآپ کو ویکی منصوبہ مسیحیت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے
ویکی منصوبہ مسیحیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ مسیحیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے۔ اِس منصوبے کے تحت متعدد مسیحی فرقوں پر مضامین کی معتدبہ تعداد موجود ہے اس لیے اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ہم مسیحیت کی کسی مخصوص روایت یا فرقے کی مذمت نہیں کرتے، اور کوشش کرتے ہیں کہ مضامین میں تمام مسیحی روایات کی منصفانہ، درست اور مناسب نمائندگی ہو۔۔ |
رائے درکار
ترمیممحترم O.bangash صاحب!
آداب
آپ کی یہاں پر رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)
رائے شماری برائے توسیع عناصر مضمون
ترمیممحترم O.bangash صاحب!
آداب،
توسیع عناصر مضمون کے لیے آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — :)
—محمد شعیب—
ویکی ماخذ
ترمیممحترم O.bangash صاحب!
آداب!
ویکی ماخذ (ویکی سورس) ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والا ایک آن لائن برقی دار الکتب ہے جو آزاد مصادر و مراجع کے متون پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں موجود تمام اقسام کے آزاد متون یکجا کیے جائیں خواہ وہ کسی شکل میں دستیاب ہوں۔
اسی منصوبے کو اردو زبان میں شروع کرنے کی میٹا پر درخواست دی گئی ہے، امید ہے کہ آپ ویکی ماخذ کے لیے مثبت آرا سے نوازیں گے۔— بخاری سعید (گفتگو!)
رائے درکار
ترمیمآداب!
آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)
ٹائیگر ترمیمی دوڑ میں خوش آمدید
ترمیممنصوبہ امن کے پیامبر میں حصہ لیں
ترمیماسرائیل پاکستان تعلقات
ترمیممحترم O.bangash صاحب!
آداب، یہاں اپنی رائے دیجیے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:21، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)
رائے درکار
ترمیمیہاں پر رائے دیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:53، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)
ویکیپیڈیا: منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء
ترمیممحترم صاحب!
منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء کل سے شروع
ترمیمرائے درکار
ترمیمویکیپیڈیا:ویکی بان/رائے شماری/حسیب احمد پر آپکی رائے درکار ہے۔ اگر آپ یہ پیغام دوبارہ دیکھ رہے ہیں تو اس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:44، 15 اکتوبر 2018ء (م ع و)
اردو چینی برادری ہمکاری منصوبہ
ترمیمچینی اور اردو ویکی برادریوں نے ہمکاری منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:09، 16 دسمبر 2018ء (م ع و)
اردو چینی برادری ہمکاری منصوبہ
ترمیمچینی اور اردو ویکی برادریوں نے ہمکاری منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:15، 16 دسمبر 2018ء (م ع و)
اردو چینی ہمکاری منصوبہ
ترمیمسلام مسنون، امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ محمود حسن دیوبندی کے شاگردوں کی فہرست منتخب ہونے کے لئے نامزد ہوئی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہاں اپنی قیمتی رائے کا اظہارکریں۔ بہت شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:10، 10 دسمبر 2020ء (م ع و)
آداب ! یکم فروری 2021ء سے ویکیپیڈیا:نسائیت اور لوک ریت، 2021ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ تحریری مسابقہ 31 مارچ تل جاری رہے گا جس میں خواتین سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھے جائیں گے، آپ سے اس مسابقہ میں شرکت کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ یہ انعامی مسابقہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مضامین لکھ کر انعام کے مستحق ہوں اور اردو ویکیپیڈیا کو سرفہرست لانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:50، 6 فروری 2021ء (م ع و)
آداب ! یکم فروری 2021ء سے ویکیپیڈیا:نسائیت اور لوک ریت، 2021ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ تحریری مسابقہ 31 مارچ تل جاری رہے گا جس میں خواتین سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھے جائیں گے، آپ سے اس مسابقہ میں شرکت کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ یہ انعامی مسابقہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مضامین لکھ کر انعام کے مستحق ہوں اور اردو ویکیپیڈیا کو سرفہرست لانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:50، 6 فروری 2021ء (م ع و)
عاقب انجم عافی صاحب کو ویکی بان بنانے کے لئے جاری گفتگو
ترمیمعاقب انجم عافی صاحب کو ویکی بان بنائے جانے کے سلسلے میں گفتگو جاری ہے۔ براہ مہربانی یہاں پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:46، 8 اپریل 2021ء (م ع و)
نگران صارفین (Patrollers) کی ضرورت
ترمیمآداب، اردو ویکیپیڈیا روز بہ روز ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اس ترقی میں تمام صارفین کی خدمات قابل تحسین ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر ابھی تک اردو ویکیپیڈیاپر "نگران صارفین" یعنی ایسے صارفین جو نئے صفحات کی نگرانی کریں، اور درست وقت پر اردو ویکیپیڈیا کو تخریب کاری سے بچائیں؛ فعال نہیں ہے۔ اس گروپ کو انگریزی میں "Patrollers" کے نام سے جانتے ہیں، اور جب تک نئے مضامین ان صارفین کی نگاہ سے نہ گزریں، یا دائرہ پر تین ماہ مکمل نہ کرلیں، ایسے مضامین کسی بھی سرچ انجن میں نہیں آتے۔ اور اس طرح ویکیپیڈیا حالیہ تخریب کاری سے محفوظ رہتا ہے۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں ایسے صارفین کا گروہ فعال کرنا چاہیے تو یہاںپر اپنی رائے کا اظہار کریں۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:50، 27 اپریل 2021ء (م ع و)
ویکی بان اور آبشاری حفاظت کے حامل صفحات
ترمیمآداب۔ اردو ویکی پیڈیا ہر اس وقت دو ویکی بان ہیں، یعنی ایسے صارفین جو انتظامی امور میں منتظمین کے معاون ہوتے ہیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ اس گروہ صارفین کو مکمل محفوظ شدہ مضامین یامکمل آبشاری حفاظت کے حامل صفحات میں ترمیم کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہاں پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ۔ نیک تمنائیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:17، 2 مئی 2021ء (م ع و)
مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات، 2021ء
ترمیممجلس متولیان ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اجتماعی اقتدار اعلیٰ کی حیثیت سے فاؤنڈیشن اور اس کی کارکردگیوں کی نگراں ہے۔ اس مجلس کی تشکیل سنہ 2003ء میں عمل میں آئی تھی اور ابتدا میں کل 3 ارکان منتخب کیے گئے تھے۔ 2008ء میں ان کی تعداد 10 ہو گئی جس میں 4 افسر، ایک صدر، ایک نائب صدر، ایک خزانچی اور ایک سکریٹری ہوا کرتا تھا۔
ڈھانچہ
ترمیمارکان مجلس کا ڈھانچہ حسب ذیل ہے:
- بانی ویکیمیڈیا کی نشست (جیمی ویلز کے لیے مخصوص)
- دو ملحقہ نشستیں جن کا انتخاب ویکیمیڈیا چیپٹرز اور ویکیمیڈیا تھیمیٹک آرگنائزیشن سے ہوتا ہے۔
- 3 نشستیں مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات کے ذریعہ نامزد ہوتی ہیں۔
- اور بقیہ 4 نشستوں کا انتخاب مختلف قابلیتوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
موجودہ مجلس متولیان ویکیمیڈیا
ترمیمموجودہ انتخابات 2021
ترمیمتعارف
ترمیممتولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات 4 اگست تا 17 اگست 2021ء کو منعقد ہوں گے جن کے ذریعہ صارفین ویکیمیڈیا 4 امیدواروں کو 3 سال کی مدت کے لیے منتخب کریں گے۔ انتخابات کی تمام سرگرمیوں سے واقفیت کے لیے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہو سکتے ہیں۔
خط زمانی
ترمیم- 2021-04-15: انتخابات کے لیے مجلس کی قرارداد
- 2021-04-29 رضاکاروں کے دعوت نامے
- 2021-06-09 تا 2021-06-29: امیدواروں کو دعوت امیدواری
- 2021-06-30 تا 2021-07-02: امیدواروں کی حتمی فہرست
- 2021-07-07 تا 2021-08-03: امیدواروں کی انتخابی مہم اور تشہیری پروگرام
- 2021-08-04: رائے دہی کا آغاز
- 2021-08-17: رائے دہی کا اختتام
- 2021-08-18 : 2021-08-24: آرا کی گنتی
- 2021-08-25: اعلان نتیجہ
- 2021 ستمبر: منتخب ارکان کی تقرری
ووٹنگ کا طریقہ کار
ترمیمایک کھاتا سے ایک ہی ووٹ دیا جا سکتا ہے۔ ووٹ دینے کے لئے اپنے کھاتہ میں لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ ایک صارف کے کئی کھاتے ہونے کے باوجود صرف ووٹ ہی دیا جا سکتا ہے۔ ووٹنگ کے لئے درج ذیل شرائط ہیں:
- ایک پروجیکسٹ سے زیادہ پر صارف کو بلاک نا کیا گیا ہو
- بوٹ کھانا نہیں ہونا چاہیے
- 5 جولائی 2021 سے قبل 300 ترامیم ہونی چاہیے
- 5 جنوری 2021 تا 5 جولائی کے درمیان کم از کم 20 ترامیم ہونی چاہیے
ووٹنگ کی اہلیت کی جانچ کرنے کے لئے https://meta.toolforge.org/accounteligibility/56 کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آداب،
جیسا کہ ۶ مارچ ۲۰۲۱ کو ایک آنلائن میٹ اپ میں تذکرہ کیا گیا تھا کہ عنقریب مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات ہونے والے ہیں لہذ ا اردو ویکیمیڈیا کمیونٹی کوبھی اس میں حصہ لینا ہے تاکہ ویکیمیڈیا کی بہتری کے لئے بہتر امیدوار کا انتخاب کیا جا سکے اور اس میں اردو ویکیمیڈیا کا بھی تعاون بھی شامل ہو۔
لہذا آپ کے گزارش ہے کہ ووٹنگ کے لئے تیار رہیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے لائق امیدوار کا انتخاب کریں۔
مزید تفصیل کے لئے ویکیپیڈیا:مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات، 2021ء پر جائیں۔ امید ہے کہ اردو ویکیمیڈیا کمیونٹی اپنی موجودگی کا احساس کرائے گی۔
حوالہ: https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_Foundation_elections/2021 ًًًًMediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:36، 6 جولائی 2021ء (م ع و)
مرکزی صفحہ اور دیگر مسائل
ترمیمالسلام علیکم۔ میں نے مرکزی صفحے پر کچھ کام کرنا شروع کیا ہے۔ غالبا آپ کی نظر سے یہ تبدیلیاں گزری ہوں۔ میں نے صفحہ اول کے دو حصوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ ایک کیا آپ جانتے ہیں اور دوسرا خبروں میں۔ میرا خیال ہے کہ یہ دو حصے ہمارے مرکزی صفحے کی زینت کو بڑھا سکتے ہیں لیکن اس معاملے میں آپ تمام صارفین کا ساتھ درکار ہے۔ مزید مسائل کے لیے آپ سے گزارش ہے کہ ان دو مباحث میں اپنی رائے ضرور دیں۔ ویکیپیڈیا:دیوان عام/تجاویز#صفحہ اول میں تبدیلی کی ضرورت اور تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف#جاری مضامین برائے حذف۔ شکریہ۔
عنوان میں سال کے ساتھ ء کا غیر ضروری استعمال
ترمیمآداب، آپ سے گزارش ہے کہ اس بحث میں حصہ لیں اور اپنی رائے پیش کریں۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:11، 4 فروری 2023ء (م ع و)
منتظمین کی غیر فعالی کے لیے واضح حکمت عملی
ترمیمآداب۔ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت منتظمین کی غیر فعالی کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ منتظمین اس منصوبے کا اہم حصہ ہیں اور حد بندی لازمی محسوس ہوتی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ دیوان عام میں اس گفتگو میں شرکت کریں تاکہ ایک واضح حکمت عملی کا تعین ہو۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:05، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا کے لوگو کی تبدیلی
ترمیمآداب، اردو ویکیپیڈیا کے لوگو کی تبدیلی کے حوالے سے دیوان عام میں ایک گفتگو جاری ہے۔آنجناب سے گزارش ہے کہ اس گفتگو میں ضروری حصہ لیں اور اپنی رائے دیں تاکہ ایک متفقہ فیصلہ ہوسکے۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:31، 27 جنوری 2024ء (م ع و)
رائے شماری برائے ویکی بان
ترمیمآداب، اردو بوٹ کو ویکی بان بنائے جانے کے لیے رائے شماری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس رائے شماری میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:37، 7 فروری 2024ء (م ع و)