داود ظاہری

فقہ ظاہری کے امام
(داؤد الظاہری سے رجوع مکرر)

داود بن علی بن خلف ظاہری (201ھ – 270ھ — 815ء – 883/4ء)[1] تاریخ اسلام کے سنہری دور کے ایک عالم و محقق جو تفسیریات، علم اسماء الرجال اور تاریخ نگاری جیسے اہم علمی و تحقیقی شعبوں کے متخصص تھے۔ داود ظاہری کا شمار اہل سنت کے علمائے مجتہدین میں ہوتا ہے۔ داود ظاہری کی شہرت کی اصل وجہ فقہی مذاہب میں ایک نئے منہج یا مسلک یعنی فقہ ظاہری کی تشکیل ہے۔ اسے ظاہری کہنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ قرآن و سنت کے ظاہر ہی کو قابل اعتبار خیال کرتے اور ان میں کسی قسم کی تاویل، رائے یا قیاس کو روا نہیں سمجھتے تھے۔ تاریخ اسلام میں داود ظاہری پہلے عالم ہیں جنھوں نے سب سے پہلے علانیہ اس مسلک کو اختیار کیا۔[2][3] گوکہ انھیں متنازع شخصیت سمجھا جاتا ہے لیکن مورخین لکھتے ہیں کہ داؤد ظاہری کو ان کے عہد میں خاصی مقبولیت حاصل تھی، [4] حتیٰ کہ بعض مورخین نے انھیں "محققِ دوراں" کے لقب سے بھی یاد کیا ہے۔[5] ابن حزم اندلسی لکھتے ہیں: وہ اصفہانی کے لقب سے معروف تھے کیونکہ ان کی والدہ کا وطن اصفہان تھا نیز ان کے والد حنفی تھے۔[5]

امام   ویکی ڈیٹا پر (P511) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
داود ظاہری
(عربی میں: داود بن علي الظاهري ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 815ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوفہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 883ء (67–68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بغداد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک اجتہاد
اولاد محمد بن داود ظاہری   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ محمد بن ادریس شافعی ،  احمد بن حنبل ،  اسحاق بن راہویہ ،  ابو ثور بغدادی ،  یحییٰ بن معین   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص نفطویہ ،  محمد بن داود ظاہری ،  ابن جریر طبری ،  رویم بن احمد ،  عبد اللہ بن قاسم قیسی ،  ابن حزم اندلسی   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فقیہ ،  محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فقہ ،  اصول فقہ ،  علم حدیث   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ابتدائی زندگی

داؤد ظاہری کی اصل جائے پیدائش پر مورخین کا اتفاق نہیں ہے۔ عموماً انھیں ایرانی شہر اصفہان سے منسوب کیا جاتا ہے[6][7] اور اسی لیے متعدد کتابوں میں انھیں "داود اصفہانی" بھی لکھا گیا ہے۔ ابن حزم اندلسی اور شمس الدین ذہبی وغیرہ نے اس انتساب کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ درحقیقت ان کی والدہ کا تعلق اصفہان سے تھا جبکہ داود ظاہری عراقی نژاد تھے اور عراقی شہر کوفہ میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔[5][8][9][10] ایگناز گولڈزیہر نے بھی اس موقف سے اتفاق کیا ہے کہ وہ کوفہ میں پیدا ہوئے تھے لیکن ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا کہ ان کے والد عباسی خلیفہ مامون الرشید کی جانب سے کاشان میں دیوانی ملازمت پر مامور تھے۔ کاشان اصفہان کے قریب واقع ایک چھوٹا ایرانی شہر ہے۔[11][12]

تعلیم

ابتدائی عمر ہی میں داود ظاہری کوفہ سے بغداد آگئے تھے۔ یہاں اس دور کے اجلہ علما ابو ثورآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ newsatclick.com (Error: unknown archive URL)، یحییٰ بن معین اور احمد بن حنبل وغیرہ سے تفسیر قرآن اور علوم حدیث کی تعلیم حاصل کی۔[5][13] روایتی الہیات کی ان معروف شخصیتوں سے جو علم انھوں نے حاصل کیا تھا وہ ان کے والد (جو فقہ حنفی کے پیروکار تھے) کے افکار و نظریات سے یکسر متصادم تھا۔[10][12][14][15][16] معروف ہندوستانی مصلح اور محقق چراغ علی لکھتے ہیں کہ درحقیقت فقہ ظاہری فقہ حنبلی کی طرح حنفی مکتب فکر کا راست رد عمل تھا۔[6]

بغداد میں اپنی تعلیم مکمل کر لینے کے بعد داود ظاہری مزید تعلیم کے لیے خراسان کے شہر نیشاپور روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر اسحاق بن راہویہ کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیے۔[5][7][12][17] اسحاق بن راہویہ اس دور میں اہل سنت کے بڑے امام اور سنی علوم کے امین سمجھے جاتے تھے۔[11] ابو الفرج ابن جوزی لکھتے ہیں کہ تاریخ اسلام کے عالم اجل اسحاق بن راہویہ سے حصول علم کے دوران میں ظاہری نے مذہبی موضوعات پر ان سے مباحثہ کیا تھا[18] جس کی ہمت کبھی کسی نے نہیں کی۔[19] اثنائے درس راہویہ نے شافعی پر تنقید کی تو ظاہری نے جواباً عرض کیا کہ اس موضوع پر آپ شافعی کے موقف کو سمجھ نہیں سکے ہیں۔ تاہم احمد بن حنبل نے جو خود بنفس نفیس اس مباحثے کے وقت وہاں حاضر تھے، اسحاق بن راہویہ کو درست قرار دیا۔[20]

ابتدا میں داؤد ظاہری فقہ اور اصول میں شافعی کے پیروکار تھے چنانچہ انھوں نے فقہ شافعی کے اصولوں میں توسیع بھی کی۔[21][22][23] اس تاثر کی وجہ غالباً ابن راہویہ ہی تھے۔[11] فقہ شافعی اور بعد ازاں خود اپنی فقہ کے تئیں ان کی "جنونی" حمایت یا تصَلّب کو بیان کرتے ہوئے دائرۃ المعارف الاسلامیہ کے محققین لکھتے ہیں کہ داود ظاہری کی فقہ درحقیقت فقہ شافعی کی یک رخی تفسیر ہے جس میں انھوں نے استنباط مسائل کے لیے اجماعِ فقہا کے شافعی نقطہ نظر کو رد کرتے ہوئے اسے قیاس کی ایک شکل قرار دیا۔[7]

اساتذہ

داود ظاہری کے چند مشہور اساتذہ کے نام حسب ذیل ہیں:

  • سلیمان بن حرب
  • عمرو بن مرزوق
  • قعنبی
  • محمد بن کثیر عبدی
  • مسدد بن مسرہد
  • اسحاق بن راہویہ
  • ابو ثور لمبی
  • قواریری

تدریس

نیشاپور میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد داود ظاہری واپس بغداد آگئے اور یہاں خود اپنا حلقہ درس قائم کیا۔[9][12] ان کے شاگردوں کی درست تعداد کے سلسلے میں مورخین کا اختلاف ہے لیکن یہ متفق علیہ ہے کہ ان کی شاگردوں کی تعداد بہت زیادہ تھی، جو شاگرد ان کی روزانہ مجلس میں مستقل حاضر ہوتے تھے ان کا اندازہ چار سے پانچ ہزار کے درمیان میں لگایا گیا ہے۔[13][14] جلد ہی ان کی شہرت بغداد سے نکل کر عالم اسلام کے دوسرے شہروں میں بھی پہنچ گئی اور ہر جگہ کے بڑے علما مذہبی موضوعات پر ان کا موقف جاننے کی کوشش کرنے لگے۔[24] گوکہ داود ظاہری کے دور میں بھی ان کے افکار و نظریات کو تسلیم نہیں کیا گیا لیکن ان کے معاصرین نے انھیں کبھی فتویٰ جاری کرنے سے روکا اور نہ منصب تدریس سے معزول کرنے کی کوشش کی۔[5] ان کے ارشد تلامذہ میں محمد بن داود ظاہری، احمد بن حنبل کے فرزند عبد اللہ، محمد بن جریر طبری، نفطویہ اور رویم بن احمد قابل ذکر ہیں۔[25][26][27] نیز داود ظاہری قاضی عبد اللہ القیسی کے بھی استاد تھے جنھوں نے اندلس میں فقہ ظاہری کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔[28]

تلامذہ

داود ظاہری کے چند مشہور شاگردوں کے نام درج ذیل ہیں:

  • محمد بن داؤد ظاہری
  • زکریا ساجی
  • یوسف بن یعقوب داودی
  • عباس بن احمد مذکر

وفات

رمضان کے مہینے میں بغداد میں ان کی وفات و تدفین ہوئی۔[5][13][29] عیسوی تقویم کے حساب سے ان کا سنہ وفات مختلف فیہ ہے۔[30] مورخین کے یہاں 883ء اور 884ء دونوں سنین ملتے ہیں۔[9][12][29][31]

افکار و نظریات

عقیدہ

داود ظاہری کے کلامی مکتب فکر کے متعلق ابن تیمیہ نے لکھا ہے کہ وہ اثری تھے اور خدا کی ذات میں غور کیے بغیرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ newsatclick.com (Error: unknown archive URL) اس کی تمام صفات کے قائل تھے۔[32][33] بارہویں صدی عیسوی کے مورخ مذاہب عبدالکریم شہرستانی نے احمد بن حنبل اور سفیان ثوری کے ساتھ داود ظاہری کا ذکر کیا اور لکھا ہے کہ اہل سنت کے ان علما نے خدا کی ذات والا صفات کی تاویلی اور تشبیہیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ newsatclick.com (Error: unknown archive URL) تعبیرات کو مسترد کر دیا تھا۔[34] نیز ابن تیمیہ اور شہرستانی دونوں نے داود ظاہری اور ان کے تلامذہ کو ابن حنبل، سفیان ثوری، ابو ثور، الماوردی، شافعی اور ان سب کے تلامذہ کے ساتھ طبقہ اہل حدیث میں شمار کیا ہے[35][36] جو اہل الرائے کا مخالف مکتب فکر سمجھا جاتا ہے۔

مذہبی متون کی اساسی طبیعت میں غور و فکر نہ کرنے اور ان کے ظواہر پر عمل کر لینے کے رجحان نے داود ظاہری کو بھی متاثر کیا۔ دیگر علما و فقہائے اسلام کی طرح داود ظاہری بھی قرآن و سنت کو اسلامی شریعت کے اولین مآخذ قرار دیتے ہیں لیکن داود ان کے بیانات کو ظاہری معنوں پر محمول کرتے اور قیاس سے سخت اجتناب برتتے ہیں۔ نیز استنباط مسائل میں وہ قرآن و سنت کو چند مخصوص حالات (جن کا مفصل ذکر ان کتاب میں ملتا ہے) ہی میں قابل انطباق خیال کرتے ہیں۔[7][37]

قیاس

داود ظاہری نے فقہ میں استنباط مسائل کے لیے قیاس کو یکسر مسترد کر دیا ہے، [2][37][38] انھوں نے نہ صرف اسے مسترد کیا بلکہ اسے بدعت اور شرعی رو سے اسے ناجائز فعل قرار دیا۔[39][40] قرآن و سنت کے احکام و نواہی پر ان کی رائے کے متعلق سخت متضاد بیانات ملتے ہیں۔ مورخین اور سوانح نگاروں نے ان تمام متضاد بیانات کا ذکر کیا ہے۔[41] کچھ محققین کا خیال ہے کہ داود ظاہری ان احکام کو انہی احوال تک محدود سمجھتے ہیں جن میں وہ احکام دیے گئے، [42] جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ بیان کردہ احوال کی مناسبت سے وہ ایک عمومی اصول تشکیل دیتے اور اسے منطبق کرتے ہیں۔[43]

اجماع

داود ظاہری کے یہاں اجماع قابل اعتبار لیکن مشروط ہے یعنی یہ اجماع محض اصحاب رسول کا ہونا چاہیے، ان کے بعد آنے والی تمام نسلوں کا اجماع لغو ہے۔[37][44][45] اس مسئلے میں داؤد الظاہری کا مسلک درحقیقت ان کے پیشرو احمد بن حنبل اور ابو حنیفہ کے مسلک کے مطابق ہے۔[46][47]

ماہیت قرآن

گوکہ داود ظاہری نے احمد بن حنبل سے علم حدیث حاصل کیا لیکن قرآن کی ماہیت پر ان کا اپنے استاد سے سخت اختلاف تھا۔ داود ظاہری کے نزدیک قرآن ایک "محدث" یعنی حال میں وقوع پزیر ہونے والی شے ہے۔[7][48][49] احمد بن حنبل کو اس موقف سے سخت اختلاف تھا۔ قبل ازیں ظاہری کا شافعی کے معاملے میں اسحاق بن راہویہ سے اختلاف ہوا، اس موقع پر جب احمد بن حنبل نے انھیں شافعی کا دفاع کرتے دیکھا تو انھوں نے ان تمام افراد سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے جو ظاہری کے ساتھی تھے یا مذہبی امور میں ان سے رجوع کرتے تھے۔[20] نیز قرآن کے متعلق ظاہری کے اس بیان کے سلسلے میں ایک افواہ بھی گشت کرنے لگی جس نے جلتی آگ میں تیل کا کام کیا اور اختلافات کی خلیج مزید وسیع ہو گئی۔ شامی محدث ابن تیمیہ لکھتے ہیں کہ یہ تنازع اصلاً محض تعبیری تھے جو داود ظاہری (جن کا کہنا تھا کہ خدا کا کوئی ہمسر نہیں)، جہمیہ اور معتزلہ (جن کا اعتقاد تھا کہ قرآن مخلوق ہے) کے بیان سے پیدا ہوئے۔[48]

نیز داود ظاہری، ابن حنبل، شافعی، اسحاق بن راہویہ، طبری، مالک بن انس، سفیان ثوری، عبد الرحمن اوزاعی، ابو حنیفہ، ابن خزیمہ، عبد اللہ ابن مبارک، دارمی اور بخاری - جیسا کہ ابن تیمیہ نے اپنے عہد تک ائمہ اسلام کے نام شمار کرائے ہیں[48] - ان تمام حضرات کا اس امر پر اتفاق ہے کہ قرآن مخلوق نہیں ہے[50] لیکن اس وقت ایک تعبیری غلط فہمی رونما ہوئی جب داود ظاہری، بخاری اور مسلم بن الحجاج نے اللہ اور قرآن کے درمیان میں امتیاز برتنے کے لیے قرآن کے حق میں "حادث" کی تعبیر استعمال کی۔ اس کے برخلاف عام مسلمانوں اور بیشتر ائمہ اسلام کا موقف یہ تھا کہ قرآن خدا کا بلا استعارہ حقیقی کلام ہے جبکہ مذکورہ تین حضرات کا کہنا تھا کہ خدا کا کلام اس کی ایک صفت ہے۔[51][52][53]

موجودہ دور کے بعض علما کا موقف یہ ہے کہ داود ظاہری کے متعلق حدوث قرآن کی روایت میں ضعف ملتا ہے اس لیے غالب گمان یہی ہے کہ انھوں نے قرآن کے متعلق ایسی بات کبھی نہیں کی اور نہ ان کا یہ اعتقاد رہا۔[12] بلکہ درحقیقت داود ظاہری کی جانب سے تقلید اور قیاس (اہل سنت کے دوسرے ممتاز مکاتب فکر کے اہم ستون) کے انکار نے ان سنی مکاتب فکر کے منتسبین کو اس امر پر برانگیختہ کیا کہ وہ ظاہری کی جانب اس غلط عقیدے کو منسوب کریں تاکہ عام مسلمان ان سے اور ان کے مکتب فکر سے بدگمان ہو کر دور ہو جائیں۔[54] بقول ابو عبیدہ، داود ظاہری اور ان کے تلامذہ نے تو معتزلہ اور قرآن کے بابت ان کے عقیدے کی جس شد و مد سے مخالفت کی تھی ویسی احمد بن حنبل نے بھی نہیں کی۔ اس طرح کے عقائد کی تردید میں انھوں نے تحریری رد بھی شائع کیے جن میں انتہائی درشت زبان استعمال کی گئی تھی۔[54][55]

سود

داود ظاہری کا موقف ہے کہ اشیا کا مبادلہ بالمثل میں اضافہ یعنی سود کی ممنوعہ قسم کا اطلاق محض چھ اشیا پر ہوتا ہے جسے پیغمبر اسلام نے بیان کیا ہے: سونا، چاندی، گندم، جو، کھجور اور نمک۔[4] چونکہ ظاہری کے یہاں مسائل کے استنباط و تخریج میں قیاس کا استعمال ناجائز ہے اس لیے انھوں نے فقہا کے اس مسلمہ نظریہ سے انحراف کیا کہ مذکورہ نبوی بیان کا منشا دیگر تمام اشیا کو محیط ہے۔ چنانچہ ان کے نزدیک ان مذکورہ اجناس کے سوا کسی اور شے میں اضافہ کے ساتھ مبادلہ بالمثل سود نہیں۔ اگر پیمغبر اسلام ان اجناس کے علاوہ دیگر اشیا کو بھی اس فہرست میں شامل کرنا چاہتے تو انھیں بیان کرتے، ان چھ کے بیان کا مقصد ہی یہ ہے کہ مبادلہ بالمثل میں سود صرف انہی اشیا میں منحصر ہے اور مسلمان دوسری اشیا کے حسب مرضی لین دین میں آزاد ہیں۔[12]

زنانہ لباس

شوکانی نے لکھا ہے کہ داود ظاہری مسلمان خواتین کے لیے نقاب کو فرض کی بجائے مستحب خیال کرتے تھے، ان کا موقف یہ تھا کہ مسلمان خواتین چہرہ کھول سکتی ہیں البتہ بدن کے دوسرے اعضا ڈھکے رہنا ضروری ہیں۔[56] ابو حنیفہ اور احمد بن حنبل کا بھی یہی موقف ہے۔[56]

سفر

رمضان کے مہینے میں اگر کوئی مسلمان روزے کی حالت میں اپنا سفر شروع کرے تو ظاہری کے نزدیک وہ اپنا اس دن کا روزہ توڑ سکتا ہے۔ یہی موقف ابن راہویہ اور ابن حنبل کا بھی ہے۔[57] ظاہری کے اس موقف کی دلیل قرآن کی وہ آیت ہے جس میں مسافر کو روزہ نہ رکھنے کی رخصت اور سفر ختم ہونے کے بعد ان کی قضا کر لینے کی ہدایت موجود ہے۔[58] البتہ ظاہری کے موقف میں مزید یہ شق بھی قابل ذکر ہے کہ اگر کسی مسلمان مسافر نے دوران میں سفر میں روزے رکھے تب بھی سفر سے واپسی پر ان روزوں کی قضا لازم ہوگی کیونکہ مذکورہ آیت میں روزہ نہ رکھنے کی ہدایت محض رخصت نہیں بلکہ حکم خداوندی ہے جس پر عمل کرنا ضروری ہے۔[12]

دوران میں سفر میں بیشتر مسلمان نمازوں میں قصر بھی کرتے ہیں۔ فقہا کے درمیان میں "سفر شرعی" (جس سفر سے روزہ چھوڑنے کی رخصت اور نمازیں قصر کرنے کی اجازت حاصل ہو جائے) کی مدت اور مسافت موضوع بحث رہے ہیں۔ اس مسئلے میں ظاہری کا موقف یہ ہے کہ شریعت میں مدت اور مسافت سے قطع نظر ہر قسم کے سفر میں نمازیں قصر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔[12]

تصنیفات

داود ظاہری کثیر التصانیف تھے۔ ایرانی مورخ ابن ندیم نے اپنی کتاب الفہرست میں ظاہری کی 157 تصنیفات کے نام درج کیے ہیں جن میں سے بیشتر اسلامیات سے متعلق ہیں۔[59] بعض کتابیں بہت طویل اور ضخیم بھی ہیں جن میں شرعی نقطہ نظر اور تمام مکاتب فکر کے موقف شرح و بسط سے مذکور ہیں۔[29] نیز ظاہری محمد بن ادریس شافعی کے سب سے پہلے سوانح نگار سمجھے جاتے ہیں۔[60][61][62] ابن ندیم اور ابن عبد البر کا بیان ہے کہ ظاہری کی تحریر کردہ یہ کتاب نہ صرف شافعی کی پہلی سوانح عمری تھی بلکہ کسی فقیہ کی جانب سے لکھی جانے والی پہلی سوانح عمری بھی تھی۔[10] تاہم ان کی کتابیں دست برد زمانہ کی نذر ہو گئیں اور ہم تک پہنچ نہ سکیں۔

ابن ندیم نے مزید لکھا ہے کہ شافعی کی الرسالہ کے بعد اہل سنت کے یہاں ابن حنبل اور ظاہری ہی بڑے مصنف گذرے ہیں جنھوں نے فقہ اسلامی کے اصول پر مفصل کتابیں تصنیف کیں۔ ظاہری نے تقلید، قرآن کی عام[63] اور خاص آیتوں کے فرق، شریعت کے مجمل و مفصل احکام کے فرق اور شافعی کے ساتھ اپنے تجربات جیسے موضوعات پر متعدد کتابیں تصنیف کیں۔[64] عصر حاضر کے محققین نے اصول پر ان کی تصنیفات کی حسب ذیل زمرہ بندی کی ہے: مشروط اجماع، عدم جواز تقلید، عدم جواز قیاس، خبر آحاد، خبر متواتر، ادلہ محکمہ، خاص بمقابلہ عام اور مفصل بمقابلہ مجمل۔[65][66] یہ تمام زمرے یا ابواب اور شاید ان میں موجود معلومات ابتداً عہد فاطمی کے مصنف قاضی نعمان کی کتاب میں محفوظ ہوئے، نیز فقہ ظاہری کے عالم ابن حزم اندلسی نے بھی اپنی کتاب المحلیمیں جا بجا داود ظاہری کی کتابوں سے اقتباس نقل کیے ہیں۔

معاصرین کی آرا

گوکہ ظاہری کے نظریات و افکار متنازع تھے اور آج بھی سمجھے جاتے ہیں لیکن ان کا کردار اجلے کپڑے کی مانند اور تقویٰ مسلم تھا۔[5][7][12][30][67] خطیب بغدادی، [17] سیوطی، البانی، ذہبی، [5] نووی اور طبری[68] نے متفقہ طور پر ان کے بلند اخلاق، تواضع اور کسر نفسی اور شخصی خصائل حمیدہ کا ذکر کیا ہے۔

سنی نقطہ نظر

گرچہ موجودہ دور میں فقہ ظاہری کو وہ مقبولیت حاصل نہیں ہے جو دیگر چار مکاتب فکر کو حاصل ہے۔[31] تاہم فقہ ظاہری اپنے عہد میں ایک اہم مکتب فکر سمجھا جاتا تھا[2] اور اس کا دائرہ اثر میسوپوٹیمیا، جزیرہ نما آئبیریا، جزائر بلیبار، شمالی افریقا اور جنوبی ایران تک پھیلا ہوا تھا۔[12] ان کے ہم عصر ناقدین بھی جب ان کے افکار پر نقد کرتے ہیں تو ساتھ ہی ان کی فہم اور علمی سطح کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہتے۔ حتیٰ کہ ذہبی[5] نے تو انھیں "محقق دوراں" کے خطاب سے نوازا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ بغداد میں علمی ریاست ظاہری پر ختم ہوتی ہے۔[13] جب طبری سے کسی نے ابن قتیبہ دینوری کی کتابوں کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے جواب میں کہا کہ ان کی کتابیں کچھ نہیں ہیں، ان کی بجائے اصحاب الاصول کی کتابیں پڑھیں جن میں سب سے پہلے شافعی اور ظاہری کے نام لیے اور بعد ازاں ان کے معاصرین کے۔[5]

اہل سنت کے دوسرے مکاتب فکر نے بھی ظاہری کے رد قیاس پر خاصا نقد کیا ہے۔ شافعی کے ابتدائی پیروکاروں نے عموماً اپنے سابقہ ہم درس کے متعلق منفی نقطہ نظر قائم کر لیا تھا۔[3][12] چنانچہ شوافع میں خصوصاً امام الحرمین جوینی نے ظاہری پر سخت تنقیدیں کی ہیں۔[5] تاہم ایسے بہت سے شوافع بھی گذرے ہیں جنھوں نے ان کے بعض نظریات سے استفادہ کیا اور انھیں اختیار کرنے کی کوشش کی۔[29] ذہبی نے ظاہری اور ان کے متبعین کا یہ کہہ کر دفاع کیا ہے جس طرح جوینی نے اجتہاد کے ذریعہ اپنے نظریات قائم کیے تھے اسی طرح ظاہری نے بھی کیا۔ نیز ابن الصلاح نے بھی ظاہری کے افکار اور ان کی فقہ کا دفاع کیا ہے اور ساتھ ہی اہل سنت کے ان علما کی فہرست بھی نقل کی ہے جو ظاہری کی آرا کو اجتہاد سے تعبیر کرتے ہیں۔[5]

شیعی نقطہ نظر

اہل تشیع کے یہاں ظاہری اور ان کے مکتب فکر پر زیادہ نہیں لکھا گیا۔ سنہ 1970ء کی دہائی میں ایک اثنا عشری عالم عبد الکریم مشتاق نے داود ظاہری پر الزام لگایا کہ وہ تشبیہ باری کے قائل تھے اور اپنے اس دعوے کا ماخذ سنی مورخ شہرستانی کی کتاب الملل و النحل کو بتایا۔[69] جبکہ حقیقت میں شہرستانی نے اس کے برعکس یہ لکھا ہے کہ ظاہری ایسا عقیدہ نہیں رکھتے تھے۔[70] شہرستانی کے الفاظ ملاحظہ فرمائیں:[71]

سو احمد بن حنبل، داؤد بن علی اصفہانی اور ائمہ سلف کی ایک جماعت نے اپنے سے متقدم سلف اصحاب حدیث مثلاً مالک بن انس اور مقاتل بن سلیمان کے طریقے کو اپنائے رکھا اور اسی پر قائم رہے۔ ان لوگوں نے سلامتی کی روش اختیار کی اور کہا: "کتاب و سنت میں جو کچھ آیا ہے ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور یہ بات قطعی طور پر جاننے کے بعد کہ اللہ عزوجل مخلوقات میں سے کسی چیز کے مشابہ نہیں ہے اور وہ تمام چیزیں جو وہم میں آتی ہیں اللہ ان کا خالق و قادر و مقدر ہے، ہم تاویل سے کسی طرح کا تعرض نہیں کرتے۔ آیات و اخبار تشبیہ باری میں ہم کسی طرح کی تاویل کے قائل نہیں ہیں"۔ یہ لوگ تاویل سے اس حد تک احتراز کرتے تھے کہ ان کا قول ہے کہ: "جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی تلاوت کرتے وقت کہ خلقت بيدي (میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے پیدا کیا) اپنا ہاتھ ہلایا یا یہ روایت کے وقت کہ قلب المومن بين إصبعين من أصابع الرحمن (یعنی مومن کا قلب اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان میں ہے) اپنی دو انگلیوں سے اشارہ کیا، تو اس کا ہاتھ کاٹنا اور اس کی دو انگلیوں کا اکھاڑ دینا واجب و ضروری ہے"۔

ظاہری کی تردید میں اسماعیلی شیعوں کا نقطہ نظر زیادہ واضح معلوم ہوتا ہے۔ النعمان نے ظاہری کے بیک وقت رد قیاس اور قبول استدلال کو نشانہ تنقید بنایا ہے[72] اور اسی موقف کی بنا پر انھوں نے ظاہری کے فرزند اور فقہ ظاہری پر بھی تنقید کی ہے۔

معتزلی نقطہ نظر

تاویلی فلسفہ کے قائل معتزلی یا اہل اعتزال کے یہاں ظاہری اور فقہ ظاہری کے تئیں تشدد پایا جاتا ہے۔ گوکہ کچھ مشہور معتزلی شخصیات مثلاً ابراہیم نظام وغیرہ نے ظاہری ہی کی طرح قیاس کا انکار کیا ہے لیکن ساتھ ہی وہ لفظی تشریح اور اجماع کے بھی منکر ہیں نیز ان میں سے بیشتر شخصیات ظاہری کے افکار کو لغو قرار دیتی ہیں۔[3][73]

فقہی ائمہ کرام بلحاظ ترتیب زمانی ولادت
ترتیب نام امام مکتبہ فکر سال و جائے پیدائش سال و جائے وفات تبصرہ
1 ابو حنیفہ اہل سنت 80ھ ( 699ء ) کوفہ 150ھ ( 767ء ) بغداد فقہ حنفی
2 جعفر صادق اہل تشیع 83ھ ( 702ء ) مدینہ 148ھ ( 765ء ) مدینہ فقہ جعفریہ، کتب اربعہ
3 مالک بن انس اہل سنت 93ھ ( 712ء ) مدینہ 179ھ ( 795ء ) مدینہ فقہ مالکی، موطا امام مالک
4 محمد بن ادریس شافعی اہل سنت 150ھ ( 767ء ) غزہ 204ھ ( 819ء ) فسطاط فقہ شافعی، کتاب الام
5 احمد بن حنبل اہل سنت 164ھ ( 781ء ) مرو 241ھ ( 855ء ) بغداد فقہ حنبلی، مسند احمد بن حنبل
6 داود ظاہری اہل سنت 201ھ ( 817ء ) کوفہ 270ھ ( 883ء ) بغداد فقہ ظاہری،


حوالہ جات

  1. مناع القطان، تاریخ التشریع الاسلامی، ص: 181، 182
  2. ^ ا ب پ Joseph Schacht, Dāwūd b. ʿAlī b. Khalaf۔ Encyclopaedia of Islam، Second Edition. Brill Online, 2013. Reference. 9 جنوری 2013
  3. ^ ا ب پ Mohammad Sharif Khan and Mohammad Anwar Saleem, Muslim Philosophy And Philosophers، pg. 34. New Delhi: Ashish Publishing House, 1994.
  4. ^ ا ب Dr. Mohammad Omar Farooq, The Riba-Interest Equivalence آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ globalwebpost.com (Error: unknown archive URL)، جون 2006
  5. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ الذہبی،   سیر اَعلام النبلا'.، ج 13 اندراج 55، ص 97-108
  6. ^ ا ب Chiragh Ali, The Proposed Political, Legal and Social Reforms. Taken from Modernist Islam 1840–1940: A Sourcebook, pg. 281. Edited by Charles Kurzman. New York City: Oxford University Press, 2002.
  7. ^ ا ب پ ت ٹ ث Encyclopedia of Islam, vol. II, C-G, pg. 182. Eds. Bernard Lewis, Charles Pellat and Joseph Schacht. Assist. J. Burton-Page, C. Dumont and V.L. Menage. Leiden: Brill Publishers, 1971. Photomechanical print.
  8. عبد القادر ابی الوفاء القُرَشی، طبقات الحنفیہ، ج 1، ص 419
  9. ^ ا ب پ Devin J. Stewart, "Muhammad b. Dawud al-Zahiri's Manual of Jurisprudence." Taken from Studies in Islamic Law and Society Volume 15: Studies in Islamic Legal Theory. Edited by Bernard G. Weiss. Pg. 114. Leiden: 2002. Brill Publishers.
  10. ^ ا ب پ Christopher Melchert, The Formation of the Sunni Schools of Law: 9th-10th Centuries C.E.، pg. 179. Leiden: Brill Publishers, 1997.
  11. ^ ا ب پ Ignác Goldziher, The Zahiris: Their Doctrine and Their History, Brill Classics in Islam Volume 3, pg.27, Brill: Boston, 2008
  12. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ Dr. Omar A. Farrukh, Zaharism، A History of Muslim Philosophy، Ahlul Bayt Digital Islamic Library Project
  13. ^ ا ب پ ت ابو اسحاق الشیرازی، طبقات الفقہا، ص 92
  14. ^ ا ب Goldziher, pg.28
  15. ابن حجر عسقلانی، لسان المیزان، ج 2، ص 422
  16. الذہبی، میزان الاعتدال، ج 2، ص 15
  17. ^ ا ب خطیب البغدادی، تاریخ بغداد، ج 2، ص 369-370
  18. ابو الفرج ابن جوزی، المنتظم فی تاریخ الملوک و الامم، ج 12، ص 236
  19. خطیب البغدادی، تاریخ بغداد، ج 2، ص 370-371
  20. ^ ا ب Melchert, pg. 182.
  21. ابن الندیم، کتاب الفہرست، ص 216
  22. السبکی، طبقات شافعیہ، ج 2، ص 46
  23. Camilla Adang, "This Day I have Perfected Your Religion For You: A Zahiri Conception of Religious Authority"، pg. 15. Taken from Speaking for Islam: Religious Authorities in Muslim Societies۔ Ed. Gudrun Krämer and Sabine Schmidtke. Leiden: Brill Publishers, 2006.
  24. ابن الندیم، کتاب الفہرست، ص 217
  25. ابن الندیم، کتاب الفہرست، ص 234
  26. ابن حجر عسقلانی، لسان المیزان، ج 5, ص 173. حیدرآباد: 1911ء۔
  27. Ahmet T. Karamustafa, Sufism: The Formative Period، pg. 73. Berkeley: University of California Press, 2007.
  28. The Islamic school of law – evolution, devolution, and progress، pg. 118. Eds. Rudolph Peters and Frank E. Vogel. Cambridge: Harvard Law School, 2005.
  29. ^ ا ب پ ت Encyclopaedia of Islam، vol II C-G, pg. 183. Eds. Bernard Lewis, Charles Pellat and Joseph Schacht. Assist. J. Burton-Page, C. dumont and V.L. Menage. Leiden: Brill Publishers, 1970. Photomechanical print.
  30. ^ ا ب Goldziher, pg.29
  31. ^ ا ب "Law, Islamic"۔ Encyclopedia.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2012 
  32. ابن تیمیہ، العقیدہ الاصفہانیہ، ص 77
  33. ابن حزم، الفصل فی الملل والاہواء والنحل، ج 2، ص 140
  34. الشہرستانی، الملل والنحل، ج 1، ص 74
  35. الشہرستانی، الملل والنحل، ج 1، ص 170
  36. ابن تیمیہ، حقیقت الصیام، ص 35-36
  37. ^ ا ب پ J.H. Kramers and H.A.R. Gibb, Shorter Encyclopedia of Islam، pg. 266. Ithaca: Cornell University Press, 1953.
  38. Sanusi Lamido Sanusi, MUSLIM COMMUNITIES IN MULTI RELIGIOUS MILIEU: Some Reflections on the Madinan Constitution، اکتوبر 2003
  39. Ayatollah Morteza Motahhari، The Role Of Ijtihad in Legislation, Ijtihad' in the Sunni Tradition[مردہ ربط]، Portal Islamica
  40. Walîd b. Ibrâhîm al-`Ujajî، Qiyas in Islamic Law – A Brief Introduction آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ alfalahconsulting.com (Error: unknown archive URL)، Alfalah Consulting, FRIDAY, 29 اپریل 2011
  41. السبکی، طبقات الشافعیہ، ج 2، ص 46
  42. ابن خلدون، مقدمہ، ایڈیٹر Franz Rosenthal، لندن: 1958، ج 3، ص 5
  43. Goldziher, pg.36
  44. Goldziher, pg.34
  45. ابن حزم، الاِحکام فی اصول الاَحکام، ج 4، ص 147
  46. Muhammad Muslehuddin, "Philosophy of Islamic Law and Orientalists," Kazi Publications, 1985, p. 81
  47. Dr. Mohammad Omar Farooq, "The Doctrine of Ijma: Is there a consensus?، " جون 2006
  48. ^ ا ب پ ابن تیمیہ، مجموع الفتاوی، ج 5، ص 532
  49. ابن تیمیہ، مجموع الفتاوی، ج 6، ص 160-161
  50. ابن تیمیہ، منہاج السنہ النبویہ، ج 2، ص 106-107
  51. ابن تیمیہ، مجموع الفتاوی، ج 12، ص 177
  52. "The Jahmite Ash'aris: The Qur'an Present With Us is 'Muhdath' Meaning (To Them) Created – Ibn Battah's (d. 387H) Refutation of the Jahmites of Old With A Clarification of the Doubts of Contemporary Jahmite Ash'aris Regarding What is 'Muhdath'"۔ 24 اکتوبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2018 
  53. محمد ناصر الدین البانی، مختصر العلو للعلی العظیم للذہبی، ص 211
  54. ^ ا ب Dr. Arif Khalil Abu Ubaida, Imam Dawud al-Zahiri and his Influence in Islamic Jurisprudence, pg.56
  55. ابن الندیم، کتاب الفہرست، ص 81
  56. ^ ا ب Yusuf al-Qaradawi، Is Wearing the Niqāb Obligatory for Women? آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ suhaibwebb.com (Error: unknown archive URL)، SuhaibWebb.com
  57. Salman al-Ouda، Fasting for Someone Intending Travel آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ en.islamtoday.net (Error: unknown archive URL)، Islam Today, Sat, 08/21/2010
  58. قرآن، 2:185
  59. ابن الندیم، کتاب الفہرست، ص 271-272
  60. النووی، تہذیب الاسماء واللغات، ج 1، ص 82
  61. ابن حجر عسقلانی، توالی التاسیس لمعالی محمد بن ادریس، ص 26
  62. ابن عساکر، تاریخ دمشق
  63. الشہرستانی، الملل والنحل، ج 1، ص 61
  64. The International Institute of Islamic Thought, SOURCE METHODOLOGY IN ISLAMIC JURISPRUDENCE آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islambasics.com (Error: unknown archive URL)، USUL AL FIQH AFTER AL IMAM AL SHAFI'I
  65. Devin Stewart, "Muhammad b. Dawud al-Zahiri's Manual of Jurisprudence." Taken from Studies in Islamic Law and Society Volume 15: Studies in Islamic Legal Theory. Edited by Bernard G. Weiss. Pg. 127. Leiden: 2002. Brill Publishers.
  66. Devin Stewart, "Muhammad b. Jarir al-Tabari's al-Bayan 'an Usul al-Ahkam and the Genre of Usul al-Fiqh in Ninth Century Baghdad," pg. 337. Taken from Abbasid Studies: Occasional Papers of the School of Abbasid Studies, Cambridge, 6–10 جنوری 2002۔ Edited by James Montgomery. Leuven: Peeters Publishers and the Department of Oriental Studies, 2004.
  67. ابو الفداء، المختصر فی اَخبار البشر، ج 2، ص 260
  68. خطیب البغدادی، تاریخ بغداد، ج 2، ص 373
  69. Abdul Kareem Mushtaq, Shi'a Usool al-Deen, Tauheed – Belief in the Oneness of Allah آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ answering-ansar.org (Error: unknown archive URL)، Answering Ansar
  70. Sunni Defense, Accusing Dāwūd al-Žāhirī آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sunnidefense.com (Error: unknown archive URL)، Lies of Answering Ansar, 27 ستمبر 2009
  71. الشہرستانی، الملل و النحل، ج 1، ص 104
  72. قاضی النعمان، اختلاف اَصول المذاہب، ص 193۔
  73. ابن الندیم، کتاب الفہرست، ص 172

بیرونی روابط