نایف بن عبدالعزیز آل سعود

نایف بن عبد العزیز آل سعود(عربی: نايف بن عبد العزيز آل سعود) (1933  تا 16 جون 2012، ) سعودی عرب کے ولی عہد اور 2011ء سے وفات تک پہلے نائب وزیر اعظم تھے۔ وہ 1975ء سے 2012ء تک سعودی عرب کے وزیر داخلہ بھی رہے۔

نایف بن عبد العزیز آل سعود
(عربی: نايف بن عبد العزيز آل سعود)
(عربی میں: نايف بن عبد العزيز آل سعود ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سعودی عرب کے ولی عہد
دور حکومت 27 اکتوبر 2011 – 16 جون 2012ء
سعودی وزیر داخلہ
دور 1975ء – 16 جون 2012ء
معلومات شخصیت
پیدائش 1933
طائف، سعودی عرب
وفات جون 16، 2012(2012-06-16) (عمر 78-79)
جنیوا, سوئٹزرلینڈ
وجہ وفات مرض نظام قلب و عروقی   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن مقبرۃ العدل   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سعودی عرب   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
زوجہ ماہا السدیری
اولاد سعود بن نایف ،  محمد بن نایف [1]  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبدالعزیز ابن سعود
والدہ حصہ بنت احمد السدیری
بہن/بھائی
صیتہ بنت عبد العزیز آل سعود ،  البندری بنت عبد العزیز آل سعود ،  الجوہرہ بنت عبد العزیز آل سعود ،  لطیفہ بنت عبد العزیز آل سعود ،  مساعد بن عبدالعزیز آل سعود ،  متعب بن عبدالعزیز آل سعود ،  فہد بن عبدالعزیز ،  محمد بن عبدالعزیز آل سعود ،  ترکی اول بن عبدالعزیز آل سعود ،  خالد بن عبد العزیز ،  فیصل بن عبدالعزیز آل سعود ،  سعود بن عبدالعزیز ،  ترکی ثانی بن عبدالعزیز آل سعود ،  مشعل بن عبد العزیز آل سعود ،  عبدالرحمان بن عبدالعزیز آل سعود ،  سطام بن عبدالعزیز آل سعود ،  سلطان بن عبدالعزیز ،  سلمان بن عبدالعزیز ،  احمد بن عبدالعزیز آل سعود ،  عبدالمجید بن عبدالعزیز آل سعود ،  ہذلول بن عبدالعزیز آل سعود ،  بدر بن عبدالعزیز آل سعود ،  فواز بن عبدالعزیز آل سعود ،  مشہور بن عبدالعزیز آل سعود ،  عبد الالہ بن عبدالعزیز آل سعود ،  بندربن عبدالعزیز آل سعود ،  عبداللہ بن عبدالعزیز ،  ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود ،  منصور بن عبدالعزیز آل سعود ،  ناصر بن عبدالعزیز آل سعود ،  نواف بن عبدالعزیز آل سعود ،  طلال بن عبدالعزیز آل سعود ،  سعد بن عبدالعزیز آل سعود ،  مقرن بن عبدالعزیز آل سعود ،  ثامر بن عبدالعزیز آل سعود ،  حمود بن عبدالعزیز آل سعود ،  عبد المحسن بن عبدالعزیز آل سعود ،  ماجد بن عبدالعزیز آل سعود ،  مشاری بن عبدالعزیز آل سعود ،  ہیا بنت عبد العزیز آل سعود ،  لؤلؤہ بنت عبد العزیز آل سعود ،  سلطانہ بنت عبد العزیز آل سعود   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان آل سعود   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل شہزادی جواہر
شہزادہ نورہ
شہزادہ سعود
شہزادہ محمد
دیگر معلومات
پیشہ شاعر ،  سیاست دان [2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 نائٹ گرینڈ کراس آف آرڈر آف میرٹ جمہوریہ اطالیہ (1973)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

نائف بن عبد العزیز سعودی عرب کے تاریخ شہر طائف میں 1933ء میں عبدالعزیز ابن سعود اور حصہ بنت احمد السدیری (عربی: حصة بنت أحمد السديري) کے ہاں پیدا ہوئے۔ اس لیے وہ سدیری برادران میں سے ایک تھے۔ وہ شاہ عبد العزیز کے تئیسویں بیٹے تھے۔[3]

شہزادہ نائف نے ابتدائی تعلیم ممتاز اسلامی علما سے "دی پرنسس اسکول" سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے سیاسیات اور قومی سلامتی کی تعلیم بھی حاصل کی۔[4]

ابتدائی تجربہ

ترمیم

1952ء سے 1953ء تک شہزادہ نائف صوبہ ریاض کے نائب گورنر بھے رہے۔ 1953ء میں وہ صوبہ کے گورنر بنا دیے گئے لیکن انھوں نے اس عہدے پر صرف ایک سال تک کام کیا۔[5] 1970ء میں شاہ فیصل نے مشترکہ طور پر انھیں نائب وزیر داخلہ اور داخلی ریاستی معاملات کا وزیر نامزد کر دیا۔[6]

ذاتی زندگی

ترمیم

شہزادہ نائف نے تین شادیاں کیں۔ ان کی پہلی بیوی "نورہ الفراج السباعی" تھیں لیکن اس کو شہزادہ نے طلاق دے دی۔ اس بیوی سے ان کی ایک بیٹی "جواہر" تھی جن کی شادی شاہ فہد مرحوم کے بیٹے سے ہوئی، جو مشرقی صوبے کے گورنر تھے۔[7] الجواہرہ بنت عبد العزیز بن مساید الجلووی ان کی دوسری بیوی تھی۔ اس بیوی سے ان کی اولاد محمد بن نائف، نورہ، سعود بن نائف اور سارہ ہوئی۔

ماہا بنت محمد بن احمد السدیری ان کی تیسری بیوی تھی اسے بھی انھوں نے طلاق دے دی۔ اس بیوی سے ان کی اولاد میں نوف، نواف، مشعال، حیفہ اور فہد تھے۔[8]

بیماری اور وفات

ترمیم

شہزادہ نائف ذیابیطس اور تصلب العظام (ہڈی کی بڑھتی ہوئی سختی کی بیماری) میں مبتلا تھے۔[9] اس کے علاوہ وہ سرطان میں بھی مبتلا تھے۔

مارچ 2012ء میں وہ نجی چھٹیوں پر مراکش گئے[10]، جہاں انھوں نے اپنا طبی معائنہ کروایا، ۔[11] کچھ عرصہ الجزائر رہنے کے بعد اپریل 2012ء میں وہ واپس سعودی عرب چلے گئے۔[12]

تاہم، وہ 26 مئی 2012ء کو دوبارہ [13] طبی معائنے کے لیے سعودی عرب سے رخصت ہوئے لیکن کسی کو معلوم نہ ہوا کہ وہ طبی معائنے کے لیے کہاں گئے ہیں۔ ان کے بھائی اور سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ احمد نے سعودی وسیط میں "الوطن" کے ذریعے 3 جون 2012ء کو بتایا کہ شہزادہ نائف کی صحت اچھی ہے اورہ وہ جلد واپس سعودی عرب آ جائیں گے۔[12] 13 جون 2012ء کو "عریبین بزنس" نے خبر دی کہ شہزادہ نائف بخیریت واپس سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ .[14]

16 جون 2012ء کو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بحے (جی ایم ٹی +3) سعودی ریاستی بعید نما پر یہ خبر نشر ہوئی کہ شہزادہ نائف انتقال کر گئے ہیں۔[15] رویٹرز کے مطابق ان کا انتقال جنیوا میں ہوا۔[16] شاہی فرمان کے مطابق ان کی نماز جنازہ 17 جون 2012ء[17] کو مسجد الحرام، مکہ المکرمہ میں نماز مغرب کے بعد شام 6:30 پر ادا کی جائے گی۔[17]

حوالہ جات

ترمیم
  1. مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  2. ربط: https://d-nb.info/gnd/1026634199 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
  3. "Prince Nayef Bin Abdulaziz biography and history"۔ Al Imam Muhammad ibn Saud Islamic University۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2012 
  4. "Profile: Prince Nayef bin Abdulaziz al Saud"۔ BBC۔ 31 October 2011۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جون 2012 
  5. "His Royal Highness Prince Naif bin Abduaziz Al-Saud"۔ Ministry of Foreign Affiars۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2012 
  6. Joseph A. Kéchichian (June 2009)۔ "Refining the Saudi "Will to Power"" (PDF)۔ NUS Middle East Institute۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2012 
  7. "Family Tree of Muhammad bin Fahd bin Abdulaziz al Saud"۔ Datarabia۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2012 
  8. Caryle Murphy (5 June 2009)۔ "The heir apparent"۔ Global Post۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2012 
  9. "The royal house is rattled too"۔ The Economist۔ 3 March 2011۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2011 
  10. "Crown Prince leaves Riyadh on private vacation"۔ Ministry of Interior۔ 3 March 2012۔ 23 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2012 
  11. "Crown Prince Naif bin Abdulaziz Arrives in Morocco"۔ Gulf in the Media۔ 2 March 2012۔ 31 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2012 
  12. ^ ا ب "Saudi crown prince in 'good health'"۔ AFP۔ 3 June 2012۔ 24 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2012 
  13. "Saudi crown prince leaves for more medical tests, report says"۔ Fox News۔ 26 May 2012۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2012 
  14. Sara Anabtawi (13 June 2012)۔ "Saudi Crown Prince receives visitors"۔ Arabian Business۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2012 
  15. "Saudi crown prince Nayef dead: state TV"۔ The Daily Star۔ 16 June 2012۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2012 
  16. "Saudi Crown Prince Nayef, next in line to throne, dies"۔ Reuters۔ 16 June 2012۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2012 
  17. ^ ا ب "Funeral prayers for Saudi heir to be held Sunday"۔ Reuters۔ 16 June 2012۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2012 

بیرونی روابط

ترمیم
سیاسی عہدے
ماقبل  گورنر ریاض
1953ء–1955ء
مابعد 
ماقبل  سعودی وزیر داخلہ
1975ء–2012ء
مابعد 
خالی
ماقبل  دوسرے نائب وزیر اعظم سعودی عرب
مارچ 2009ء – 27 اکتوبر 2011ء
مابعد 
ماقبل  ولی عہد اور پہلے نائب وزیر اعظم سعودی عرب
27 اکتوبر 2011ء – 16 جون 2012ء
مابعد 
خالی