الباقی اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔

  • الباقی کے معنی ہیں ہمیشہ باقی رہنے والا۔

وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ہر چیز فانی جبکہ اللہ کی ذات ہمیشہ باقی رہنے والی ہے۔ الباقى جل جلاله وہ ذات ہے جس پر اسباب زوال طاری نہیں ہو سکتے اور جس کے باقی رہنے کی کوئی انتہا اور حد نہ ہو اللہ رب العزت کی ہمیشہ باقی رہنے والی صفت جنت و جہنم کے ہمیشہ باقی رہنے کی طرح نہیں ہے کیونکہ اللہ تبارک و تعالٰی ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، جب کہ جنت و جہنم ہمیشہ تو رہیں گے لیکن ہمیشہ سے نہیں ہیں، اللہ تعالی ازلی اور ابدی ہیں، ازل کا مطلب جو ہمیشہ سے ہو اور ابد کا مطلب جو ہمیشہ رہے۔ جب کہ جنت و جہنم مخلوق ہیں پہلے موجود نہ تھے بعد میں اللہ تعالیٰ نے ان کی تخلیق فرمائی اور جنت و جہنم کو ہمیشہ باقی رہنے کی صفت بھی اسے اللہ جلالہ نے عطا فرمائی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
اسماء الحسنیٰ
اللہالرحمٰنالرحیمالملکالقدوسالسلامالمؤمنالمہیمنالعزیزالجبارالمتکبرالخالقالباریالمصورالغفارالقہارالوہابالرزاقالفتاحالعلیمالقابضالباسطالخافضالرافعالمعزالمذلالسمیعالبصیرالحکمالعدلاللطیفالخبیرالحلیمالعظیمالغفورالشکورالعلیالکبیرالحفیظالمقیتالحسیبالجلیلالکریمالرقیبالمجیبالواسعالحکیمالودودالمجیدالباعثالشہیدالحقالوکیلالقویالمتیناولیالحمیدالمحصیالمبدیالمعیدالمحییالممیتالحیالقیومالواجدالماجدالواحدالصمدالقادرالمقتدرالمقدمالمؤخرالاولالآخرالظاہرالباطنالوالیالمتعالالبرالتوابالمنتقمالعفوالرؤفالمقسطالجامعالغنیالمغنیالمانعالضارالنافعالنورالہادیالبدیعالباقیالوارثالرشیدالصبورمالک الملکذو الجلال و الاکرام
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے