الغنی اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔

  • الغنی کے معنی ہیں۔ غیر محتاج
  • اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔
  • وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
  • اور اللہ تعالیٰ (تمام مخلوقات سے ) بے پروا ہے اور اسی کی تعریفات کی جاتی ہیں۔ (فاطر: 15)
  • الغنیٰ ( تو نگری ) بے نیازی یہ کئی قسم پر ہے کلی طور پر بے نیاز ہوجانا اس قسم کی غناء سوائے اللہ کے کسی کو حاصل نہیں ہے چنانچہ آیت کریمہ :۔ إِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ [ الحج/ 64] اور بیشک خدا بے نیاز اور قابل ستائش ہے ۔[1]
  • اللہ ہی غنی ہے یعنی وہ مخلوق کا ذرہ بھر محتاج نہیں لیکن مخلوقات لمحہ بھر بھی اس سے غیر محتاج نہیں ہو سکتیں اللہ ہی کے ہاتھ میں ارض و سماوات کے خزانے ہیں نیز دنیا و آخرت کے خزانے بھی اسی کے پاس ہیں اس کے غیر محتاج ہونے کی اس سے زیادہ واضح مثال کیا ہو گی؟ کہ نہ اس کی بیوی ہے اور نہ ہی اولاد ہے۔ یہود و نصاریٰ جو تہمتیں اس پر لگاتے ہیں کہ نعوذ باللہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور عیسی بن مریم اللہ کا بیٹا ہے۔ وہ یہ باتیں کر کے تا قیامت اللہ کی لعنت کے موجب بن گئے۔ جبکہ اللہ تعالیٰ کی شان انتہائی بلند ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. مفردات القرآن امام راغب اصفہانی ،فاطر:15
  2. الوجیز فی شرح اسماء اللہ الحسنیٰ۔ محمد الکوسی الکویتی
اسماء الحسنیٰ
اللہالرحمٰنالرحیمالملکالقدوسالسلامالمؤمنالمہیمنالعزیزالجبارالمتکبرالخالقالباریالمصورالغفارالقہارالوہابالرزاقالفتاحالعلیمالقابضالباسطالخافضالرافعالمعزالمذلالسمیعالبصیرالحکمالعدلاللطیفالخبیرالحلیمالعظیمالغفورالشکورالعلیالکبیرالحفیظالمقیتالحسیبالجلیلالکریمالرقیبالمجیبالواسعالحکیمالودودالمجیدالباعثالشہیدالحقالوکیلالقویالمتیناولیالحمیدالمحصیالمبدیالمعیدالمحییالممیتالحیالقیومالواجدالماجدالواحدالصمدالقادرالمقتدرالمقدمالمؤخرالاولالآخرالظاہرالباطنالوالیالمتعالالبرالتوابالمنتقمالعفوالرؤفالمقسطالجامعالغنیالمغنیالمانعالضارالنافعالنورالہادیالبدیعالباقیالوارثالرشیدالصبورمالک الملکذو الجلال و الاکرام
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے