المہیمن
المھیمن اسماء الحسنی میں شامل ایک نام۔ نگہبان : اپنی مخلوقات کے تمام اعمال کی نگرانی کر رہا ہے۔۔ امن دینے والا اور نگہبان
معانی
ترمیمھَمَنَ نگرانی کی ‘ نگہبانی کی۔ ہمن علی کذا کا معنی ہے حفاظت کی ‘ نگرانی کی ‘ نگہبانی کی۔[1] المُھَیْمِنُ کہتے ہیں ھَیْمَنَ الطائرُ علٰی فَراخِہٖ یعنی پرندے نے اپنے پر اپنے بچے پر بچھا دیے۔ جیسے مرغی خطرہ کے وقت اپنے چوزوں کو اپنے پروں کے نیچے چھپا لیتی ہے۔ لہذا مہیمن وہ ذات ہے جو
- کسی کو خوف سے امن دے، (2) ہر وقت نگہبانی رکھے اور (3) کسی کا کوئی حق ضائع نہ ہونے دے[2]
المہیمن : الشاھد۔ گواہ۔ اور اس کو بھی کہتے ہیں جو کسی کو خوف سے امان دے۔ اس کا اصل امن فھو مؤامن ہے۔ دوسرا ہمزہ " یا " سے اور پہلا ہمزہ " ہ " سے بدل دیا گیا۔ اس طرح مہیمن بن گیا۔ ( الصحاح)[3] وہ ان پر نگران اعلی ہے ان کے ظاہری اعمال اور ان کے مخفی اعمال اس سے پوشیدہ نہیں بلکہ جو ان کے سینے کے پوشیدہ راز ہیں ان کو بھی وہ جانتا ہے۔ اس کا علم ہر شے پر محیط ہے۔
- هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
(اللہ) سلامتی دینے والا، امن دینے والا اور نگہبان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے عذاب سے امن دیا اور قیامت کے روز فزع اکبر سے امن دے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے دلوں پر اطمینان و سکینت نازل کرتا ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے ظلم سے بھی امن دیا۔
حوالہ جات
ترمیماسماء الحسنیٰ
|
---|
اللہ • الرحمٰن • الرحیم • الملک • القدوس • السلام • المؤمن • المہیمن • العزیز • الجبار • المتکبر • الخالق • الباری • المصور • الغفار • القہار • الوہاب • الرزاق • الفتاح • العلیم • القابض • الباسط • الخافض • الرافع • المعز • المذل • السمیع • البصیر • الحکم • العدل • اللطیف • الخبیر • الحلیم • العظیم • الغفور • الشکور • العلی • الکبیر • الحفیظ • المقیت • الحسیب • الجلیل • الکریم • الرقیب • المجیب • الواسع • الحکیم • الودود • المجید • الباعث • الشہید • الحق • الوکیل • القوی • المتین • اولی • الحمید • المحصی • المبدی • المعید • المحیی • الممیت • الحی • القیوم • الواجد • الماجد • الواحد • الصمد • القادر • المقتدر • المقدم • المؤخر • الاول • الآخر • الظاہر • الباطن • الوالی • المتعال • البر • التواب • المنتقم • العفو • الرؤف • المقسط • الجامع • الغنی • المغنی • المانع • الضار • النافع • النور • الہادی • البدیع • الباقی • الوارث • الرشید • الصبور • مالک الملک • ذو الجلال و الاکرام |
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے |