المقیت اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔

  • المقیت کے معنی نگران، غذا بہم پہنچانے والا ہے
  • اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
  • اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر نگرانی کرتا ہے۔ (النساء :58)اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو غذا دیتا ہے
  • المقیت : اصل میں اس کو کہتے ہیں جو مخلوقات کو خور و نوش کی اشیاء پہنچائے اپنی حکمت اور مرضی سے جس کو جس قدر چاہے رزق پہنچائے۔

[1]المقیت،

رزق، روزی، توانائی، دینے والا۔

اللّٰہ کے خوبصورت بابرکت ناموں میں سے ایک ہے۔

رازق ، محافظ،  نگران،  نگہبان،  صاحب قدرت، یہ تمام مقیت کے ناموں  کے مطلب میں آتے ہیں۔

اللّٰہ سبحانہ و تعالی انسانوں کو ایسا رزق دیتا ہے جس سے انسان کی زندگی قائم رہتی ہے اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ  ارشاد فرماتے ہیں زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کا رزق اللّٰہ کے ذمہ نہ ہو اور وہ اس کی قرارگاہ کو بھی جانتا ہے اور دفن ہونے کی جگہ کو بھی جانتا ہے۔

یہ سب کچھ واضح کتاب میں لکھا ہوا موجود ہے۔

اللّٰہ سبحانہ و تعالی نے صرف جسم کی غذا اور عزت کا انتظام ہی نہیں کیا بلکہ روحانی اور دلوں کی ضروریاتِ پوری کرنے کا انتظام بھی کر رکھا ہے

اللّٰہ سبحانہ و تعالی کی طرف سے ملنے والا رزق کی مختلف اسلام ہے دین کا علم دین کی سمجھ بوجھ اور اس میں غور و فکر کے مواقع بھی اللّٰہ تعالی کی طرف سے رزق ہے۔

اللّٰہ سبحانہ و تعالی بندوں کے دلوں میں جو ہمارے لیے محبت ڈالتا ہے وہ بھی ایک رزق ہے اللّٰہ سبحانہ و تعالی نے اپنی یاد کو روح کی غذا اور دلوں کے اطمینان کا ذریعہ بنایا۔

ارشاد باری تعالی ہے جو لوگ ایمان لاتے ہیں ان کے دل اللّٰہ کے ذکر سے مطمئن ہو جاتے ہیں یاد رکھو اللّٰہ کے ذکر سے ہی دل مطمئن ہوتے ہیں۔ اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ نے رزق کی تقسیم میں بعض کو بعض پر فضیلت دی عطا کرتا ہے قران مجید میں اتا ہے رزق کی زیادتی اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا کی نشانی نہیں اور نہ رزق کی کمی اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کی ناراضی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ اللّٰہ سبحانہ و تعالی کچھ لوگوں کو دیکھ کر آزماتا ہے اور کچھ کو نہ دے کر آزماتا ہے۔

اس کو جان لینے کے بعد رزق کے معاملے میں اللّٰہ سبحانہ و تعالی کی تقسیم میں راضی رہیں اور شیطان کے وسوسوں کا شکار ہو کر اللّٰہ تعالیٰ سے نا امید نہ ہو۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ مُّقِيۡتًا‏ (النساء : 58)

اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر نگرانی کرتا ہے۔

اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو غذا دیتا ہے

حوالہ جات

ترمیم
  1. الوجیز فی شرح اسماء اللہ الحسنیٰ۔ محمد الکوسی الکویتی
اسماء الحسنیٰ
اللہالرحمٰنالرحیمالملکالقدوسالسلامالمؤمنالمہیمنالعزیزالجبارالمتکبرالخالقالباریالمصورالغفارالقہارالوہابالرزاقالفتاحالعلیمالقابضالباسطالخافضالرافعالمعزالمذلالسمیعالبصیرالحکمالعدلاللطیفالخبیرالحلیمالعظیمالغفورالشکورالعلیالکبیرالحفیظالمقیتالحسیبالجلیلالکریمالرقیبالمجیبالواسعالحکیمالودودالمجیدالباعثالشہیدالحقالوکیلالقویالمتیناولیالحمیدالمحصیالمبدیالمعیدالمحییالممیتالحیالقیومالواجدالماجدالواحدالصمدالقادرالمقتدرالمقدمالمؤخرالاولالآخرالظاہرالباطنالوالیالمتعالالبرالتوابالمنتقمالعفوالرؤفالمقسطالجامعالغنیالمغنیالمانعالضارالنافعالنورالہادیالبدیعالباقیالوارثالرشیدالصبورمالک الملکذو الجلال و الاکرام
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے