الصبور اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔

معنی

ترمیم

الصبور کے معنی ہیں بڑے صبر وتحمل والا۔ بڑا برد بار کہ گنہگاروں کو عذاب دینے میں جلدی نہیں کرتا۔

تعریف

ترمیم

جو اپنے بندوں کے اعمال پر صبر کرتا ہے اور سزا دینے میں جلدی نہیں کرتا۔ اس اسم کے تحت دو تعریفیں ذکر کی جاتی ہیں وہ ذات ہے جسے گناہوں کی زیادتی سزا میں زیادتی پرنہیں اٹھا سکتی، بعض حضرات نے فرمایا:” اللہ کے سامنے اگر تم ظلم کر کے بھی جاؤ گے تب بھی وہ تمھارا استقبال بخشش و عطاء سے فرمائے گا اور اگر تم گناہ کر کے اس سے اعراض کرو گے تب بھی وہ اپنی مغفرت کے ساتھ تمھاری جانب توجہ فرمائے گا‘‘ [1]

  • صبور معنی و مفہوم کے اعتبار سے حلیم کے قریب ہے لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ صبور اس بات پر دلیل ہے کہ اگرچہ فی الوقت بردباری کی لیکن آخرت میں پکڑے گا اور عذاب دے گا جب کہ حلیم بردباری کے مفہوم میں مطلق ہے۔ بعض حضرات کہتے ہیں کہ صبور کے معنی بندہ کو اس کی مصیبت و بلاء میں صبر دینے والا لہٰذا مبارک امانت کے تحمل پر صبر دینے والا، شہوات و خواہش کی مخالفت پر صبر دینے والا اور اداء عبادت میں مشقت پر صبر دینے والا وہی حق سبحانہ و تعالیٰ ہے اس لیے بندہ کو چاہیے کہ وہ ہر مصیبت و رنج و آفت و بلاء میں خدا سے صبر چاہے اور اس کی نافرمانی سے دور رہے۔ نیز اس اسم پاک کا بندہ پر یہ تقاضا ہے کہ وہ کسی کام میں سبکی اور جلدی نہ کرے بلکہ وقار وطمانیت اور تمکین اختیار کرے اور ہر رنج میں اللہ تعالیٰ ہی کی پناہ طلب کرے۔ آیت (ربنا افرغ علینا صبرا وثبت اقدامنا وانصرنا علی القوم الکافرین یا ایہا الذین امنوا صبروا وصابروا ورابطوا واتقوا اللہ لعلکم تفلحون۔ ) مشائخ میں سے ایک شخص کا یہ مقولہ کتنا ہی عارفانہ ہے۔ جام صبر پیو اگر مارے جاؤ گے شہید اور اگر زندہ رہو گے تو سعید کہلاؤ گے۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
اسماء الحسنیٰ
اللہالرحمٰنالرحیمالملکالقدوسالسلامالمؤمنالمہیمنالعزیزالجبارالمتکبرالخالقالباریالمصورالغفارالقہارالوہابالرزاقالفتاحالعلیمالقابضالباسطالخافضالرافعالمعزالمذلالسمیعالبصیرالحکمالعدلاللطیفالخبیرالحلیمالعظیمالغفورالشکورالعلیالکبیرالحفیظالمقیتالحسیبالجلیلالکریمالرقیبالمجیبالواسعالحکیمالودودالمجیدالباعثالشہیدالحقالوکیلالقویالمتیناولیالحمیدالمحصیالمبدیالمعیدالمحییالممیتالحیالقیومالواجدالماجدالواحدالصمدالقادرالمقتدرالمقدمالمؤخرالاولالآخرالظاہرالباطنالوالیالمتعالالبرالتوابالمنتقمالعفوالرؤفالمقسطالجامعالغنیالمغنیالمانعالضارالنافعالنورالہادیالبدیعالباقیالوارثالرشیدالصبورمالک الملکذو الجلال و الاکرام
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے
  1. اسماء الله الحسنى للرازی: 303
  2. مظاہر حق جدید صفحہ 509،علامہ محمد قطب الدین خان دہلوی دار الاشاعت جناح روڈ کراچی