الفتاح اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔

  • الفتاح کے معنی ہیں فتح دینے والا،مشکل کشا، وہ ذات جس کی مہربانی سے ہر شے کھل جاتی ہے۔
  • اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
  • ترجمہ: (اے محمدﷺ) تو کہہ دے ہمارا رب ہمیں اکٹھا کرے گا پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کرے گا۔ اور وہ مشکل کشا، جاننے والا ہے۔۔ (سبا : 62)
  • الفتاح: وہ ہے جو اپنے بندوں کے درمیان اپنی شریعت اور اپنی تقدیر کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور وہ وہی ہے جس نے اپنے لطف و مہربانی سے سچ بولنے والوں کی بصیرت و بصارت کھول دی۔ اور اپنی معرفت اور محبت کے لیے ان کے دلوں کو کھول دیا اور اپنے بندوں کے لیے اپنی رحمت اور انواع و اقسام کے دروازے کھول دیے۔ اور وہی اہل باطل کے خلاف اہل حق اور ظالم کے خلاف مظلوم کی مدد کرتا ہے۔[1]

جس کی رہنمائی سے ہر مشکل حل ہو جاتی ہے کبھی تو ممالک کو دشمنوں سے آزاد فرماتا ہے اور کبھی عافوں کے دلوں سے پردے ہٹا کر زمین و آسمان اور غیب کی کنجیاں ان کے سامنے رکھ دیتا ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. الوجیز فی شرح اسماء اللہ الحسنیٰ۔ محمد الکوسی الکویتی
  2. سعادۃ الدارین ،جلد 2صفحہ702،یوسف بن اسماعیل نبہانی،مکتبہ حامدیہ لاہور
اسماء الحسنیٰ
اللہالرحمٰنالرحیمالملکالقدوسالسلامالمؤمنالمہیمنالعزیزالجبارالمتکبرالخالقالباریالمصورالغفارالقہارالوہابالرزاقالفتاحالعلیمالقابضالباسطالخافضالرافعالمعزالمذلالسمیعالبصیرالحکمالعدلاللطیفالخبیرالحلیمالعظیمالغفورالشکورالعلیالکبیرالحفیظالمقیتالحسیبالجلیلالکریمالرقیبالمجیبالواسعالحکیمالودودالمجیدالباعثالشہیدالحقالوکیلالقویالمتیناولیالحمیدالمحصیالمبدیالمعیدالمحییالممیتالحیالقیومالواجدالماجدالواحدالصمدالقادرالمقتدرالمقدمالمؤخرالاولالآخرالظاہرالباطنالوالیالمتعالالبرالتوابالمنتقمالعفوالرؤفالمقسطالجامعالغنیالمغنیالمانعالضارالنافعالنورالہادیالبدیعالباقیالوارثالرشیدالصبورمالک الملکذو الجلال و الاکرام
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے