التواب ّ اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔

  • ا التواب کے معنی ہیں۔ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا
  • اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔
  • فَتَلَـقّيٰٓ اٰدَمُ مِنْ رَّبِّهٖ كَلِمٰتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ ۭ اِنَّهٗ ھُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ
  • پس آدم علیہ السلام نے اپنے رب سے کچھ الفاظ سیکھ لیے تب اللہ تعالیٰ نے اس کی توبہ قبول کر لی بے شک وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔ ’البقرہ:37)
  • التواب یہ بھی اللہ تعالیٰ اور بندے دونوں پر بولا جاتا ہے۔ جب بندے کی صفت ہو تو اس کے معنی کثرت سے توبہ کرنے والا کے ہوتے ہیں۔ یعنی وہ شخص جو یکے بعد دیگرے گناہ چھوڑتے چھوڑتے بالکل گناہ کو ترک کر دے اور جب ثواب کا لفظ اللہ تعالیٰ کی صفت ہو تو اس کے معنی ہوں گے وہ ذات جو کثرت سے بار بار بندوں کی تو بہ قبول فرماتی ہے۔ قرآن میں ہے :۔ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ [ البقرة/ 54] بیشک وہ بار بار توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔ اور آیت کریمہ ؛۔ وَمَنْ تابَ وَعَمِلَ صالِحاً فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتاباً [ الفرقان/ 71] کے معنی یہ ہیں کہ گناہ ترک کرکے عمل صالح کا نام ہی مکمل توبہ ہے۔ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ مَتابِ [ الرعد/ 30] میں اس پر بھروسا رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔[1]
  • اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا ہے جو ازل سے توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول کر رہا ہے۔ اور انھیں توبہ کی توفیق دیتا ہے اور اپنی طرف رجوع کرنے والوں کی مغفرت کرتا ہے۔ بندوں کی توبہ قبول کرنے میں وہ متفرد ہے۔ اس صفت میں کوئی غیر اس کا شریک نہیں۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. مفردات القرآن امام راغب اصفہانی ،البقرہ:37
  2. الوجیز فی شرح اسماء اللہ الحسنیٰ۔ محمد الکوسی الکویتی
اسماء الحسنیٰ
اللہالرحمٰنالرحیمالملکالقدوسالسلامالمؤمنالمہیمنالعزیزالجبارالمتکبرالخالقالباریالمصورالغفارالقہارالوہابالرزاقالفتاحالعلیمالقابضالباسطالخافضالرافعالمعزالمذلالسمیعالبصیرالحکمالعدلاللطیفالخبیرالحلیمالعظیمالغفورالشکورالعلیالکبیرالحفیظالمقیتالحسیبالجلیلالکریمالرقیبالمجیبالواسعالحکیمالودودالمجیدالباعثالشہیدالحقالوکیلالقویالمتیناولیالحمیدالمحصیالمبدیالمعیدالمحییالممیتالحیالقیومالواجدالماجدالواحدالصمدالقادرالمقتدرالمقدمالمؤخرالاولالآخرالظاہرالباطنالوالیالمتعالالبرالتوابالمنتقمالعفوالرؤفالمقسطالجامعالغنیالمغنیالمانعالضارالنافعالنورالہادیالبدیعالباقیالوارثالرشیدالصبورمالک الملکذو الجلال و الاکرام
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے