الهادی
ہدایت یافتہ شخصیت
(الہادی سے رجوع مکرر)
الھادی اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
- الھادی کے معنی ہیں ہدایت دینے والا
- اللہ تعالیٰ نے فرمایا:“
- وَكَفَى بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا
- کافی ہے کہ تیرا رب ہدایت دینے والا اور مددگار ہے۔ (الفرقان:31)
- الھادی کے معنی لطف وکرم کے ساتھ کسی کی رہنمائی کرنے کے ہیں۔
- انسان کو اللہ تعالیٰ نے چار طرف سے ہدایت کیا ہے
- ۔ ( 1 ) وہ ہدایت ہے جو عقل وفطانت اور معارف ضروریہ کے عطا کرنے کی ہے
- اور اس معنی میں ہدایت اپنی جنس کے لحاظ سے جمع مکلفین کا و شامل ہے بلکہ ہر جاندار کو حسب ضرورت اس سے بہرہ ملا ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے :۔ رَبُّنَا الَّذِي أَعْطى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدى[ طه/ 50] ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر مخلوق کا اس کی ( خاص طرح کی ) بناوٹ عطا فرمائی پھر ( ان کی خاص اغراض پورا کرنے کی ) راہ دکھائی
- ۔ ( 2 ) دوسری قسم ہدایت
- کی وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے پیغمبر بھیج کر اور کتابیں نازل فرما کر تمام انسانوں کو راہ تجارت کی طرف دعوت دی ہے چنانچہ ایت :۔ وَجَعَلْنا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنا[ الأنبیاء/ 73] اور ہم نے بنی اسرائیل میں سے ( دین کے ) پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ( لوگوں کو ) ہدایت کرتے تھے۔ میں ہدایت کے یہی معنی مراد ہیں۔
- ( 3 ) سوم بمعنی توفیق
- خاص ایا ہے جو ہدایت یافتہ لوگوں کو عطا کی جاتی ہے۔ چنانچہ فرمایا :۔ وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زادَهُمْ هُدىً [ محمد/ 17] جو لوگ، وبراہ ہیں قرآن کے سننے سے خدا ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے ۔
- ۔ ( 4 ) ہدایت سے آخرت میں جنت کی طرف راہنمائی کرنا
- مراد ہوتا ہے چنانچہ فرمایا :۔ سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بالَهُمْ [ محمد/ 5]( بلکہ ) وہ انھیں ( منزل ) مقصود تک پہنچادے گا۔ اور آیت وَنَزَعْنا ما فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ [ الأعراف/ 43] میں فرمایا ۔[1]
- الھادی وہ ہوتا ہے۔ جو اپنے بندوں میں سے جس پر احسان کرنا چاہے اسے ہدایت دے دیتا ہے۔ اور ان میں سے اپنے اولیاء کو اپنی ربوبیت، الوہیت اور اپنے اسماء و صفات کے ذریعے اپنی معرفت پر دلالت کرتا ہے۔ اور انھیں نجات کا رستہ سمجھاتا ہے۔ جو اسلام ہے اور وہ اتباع الرسول ﷺ پر مبنی ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیماسماء الحسنیٰ
|
---|
اللہ • الرحمٰن • الرحیم • الملک • القدوس • السلام • المؤمن • المہیمن • العزیز • الجبار • المتکبر • الخالق • الباری • المصور • الغفار • القہار • الوہاب • الرزاق • الفتاح • العلیم • القابض • الباسط • الخافض • الرافع • المعز • المذل • السمیع • البصیر • الحکم • العدل • اللطیف • الخبیر • الحلیم • العظیم • الغفور • الشکور • العلی • الکبیر • الحفیظ • المقیت • الحسیب • الجلیل • الکریم • الرقیب • المجیب • الواسع • الحکیم • الودود • المجید • الباعث • الشہید • الحق • الوکیل • القوی • المتین • اولی • الحمید • المحصی • المبدی • المعید • المحیی • الممیت • الحی • القیوم • الواجد • الماجد • الواحد • الصمد • القادر • المقتدر • المقدم • المؤخر • الاول • الآخر • الظاہر • الباطن • الوالی • المتعال • البر • التواب • المنتقم • العفو • الرؤف • المقسط • الجامع • الغنی • المغنی • المانع • الضار • النافع • النور • الہادی • البدیع • الباقی • الوارث • الرشید • الصبور • مالک الملک • ذو الجلال و الاکرام |
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے |