صارف:AbdurRahman299/تختہ مشق/پیپلز کالونی
پیپلز کالونی پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی قدیم ترین مرکزی پوش آبادیوں میں سے ہے، جو فیصل آباد نہر کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس کالونی کے دو حصے ہیں، جن کے درمیان واقع بٹالہ کالونی انہیں آپس میں جدا کرتی ہے۔
محل وقوع
ترمیمپیپلز کالونی دو بڑے حصوں میں منقسم ہے:
- پیپلز کالونی نمبر 1 شہر سے گزرنے والی نہر کی دوسری طرف واقع ہے۔ اس کے شمال مشرق میں جڑانوالہ روڈ اور جنوب مغرب میں ستیانہ روڈ اور بٹالہ کالونی واقع ہے۔
- پیپلز کالونی نمبر 2 دراصل پیپلز کالونی نمبر 1 کی توسیعی اسکیم ہے، جو ستیانہ روڈ کے جنوب میں واقع بٹالہ کالونی سے دوسری طرف ہے۔ یوں بٹالہ کالونی اسے پیپلز کالونی نمبر 1 سے جدا کرتی ہے۔
انتظامی ترتیب
ترمیمپیپلز کالونی کی انتظامی تقسیم یوں ہے:
- پیپلز کالونی نمبر 1 چار بلاکس میں منقسم ہے، جو بالترتیب اے، بی، سی اور ڈی کہلاتے ہیں۔
- پیپلز کالونی نمبر 2 تین بلاکس میں منقسم ہے، جو بالترتیب اے، بی اور سی کہلاتے ہیں۔
اہم مقامات
ترمیمچونکہ یہ نہر کے پار موجود سب سے قدیم پوش علاقہ ہے اس لئے یہاں ہر قسم کے عوامی مقامات موجود ہیں۔
پیپلز کالونی نمبر 1 میں واقع ڈی گراؤنڈ کے ایک سرے پر فیصل آباد ریڈیو اسٹیشن واقع ہے، جبکہ دوسرے سرے پر فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم موجود ہے۔
تجارتی مراکز
ترمیمڈی گراؤنڈ کے نواحی راستے اور ستیانہ روڈ تجارتی مراکز سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہاں تمام بینکوں اور ہر قسم کی کمپنیوں کی شاخیں موجود ہیں۔ پیپلز کالونی نمبر 1 میں واقع ڈی گراؤنڈ شہر کا ایک بڑا تجارتی مرکز ہے۔
تعلیمی ادارے
ترمیمپیپلز کالونی میں بہت سے سرکاری و نجی اسکول اور کالج موجود ہیں۔ چند تعلیمی ادارے حسب ذیل ہیں:
- گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی اسکول، پیپلز کالونی نمبر 1
- لاسال ہائی اسکول، پیپلز کالونی نمبر 1
- گورنمنٹ رحمانیہ ہائی اسکول، پیپلز کالونی نمبر 1
- گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، پیپلز کالونی نمبر 1
- گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائی اسکول، پیپلز کالونی نمبر 1
- گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن ہائی اسکول، پیپلز کالونی نمبر 1
- گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، پیپلز کالونی نمبر 1
- شبلی کالج آف کامرس اینڈ سائنس، پیپلز کالونی نمبر 1
- رفاہ انٹرنیشنل کالج، پیپلز کالونی نمبر 1
- سپیریئر کالج، پیپلز کالونی نمبر 1
- الائیڈ اسکول، پیپلز کالونی نمبر 1
- دی سٹی اسکول، پیپلز کالونی نمبر 1
- دی ایجوکیٹرز اسکول، پیپلز کالونی نمبر 1
- انجمن صابریہ سراجیہ ہائی اسکول، لال کوٹھی، پیپلز کالونی نمبر 1
- گورنمنٹ صابریہ سراجیہ ہائر سیکنڈری اسکول پیپلز کالونی نمبر 2
- انجمن صابریہ سراجیہ ہائی اسکول، پیپلز کالونی نمبر 2
- گورنمنٹ کالج فار بوائز، پیپلز کالونی نمبر 2
- گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، پیپلز کالونی نمبر 2
ہسپتال
ترمیم- گورنمنٹ جنرل ہسپتال، پیپلز کالونی نمبر 2
- فیصل ہسپتال، پیپلز کالونی نمبر 1
مساجد
ترمیمپیپلز کالونی میں درجنوں مساجد واقع ہیں، جن میں سے چند بڑی مساجد درج ذیل ہیں:
- جامع مسجد خضراء، پیپلز کالونی نمبر 1
- امام بارگاہ بوستان زہراء، پیپلز کالونی نمبر 1
- جامع مسجد صدیقیہ، پیپلز کالونی نمبر 2
- جامع مسجد فاروقیہ، پیپلز کالونی نمبر 2
مدارس
ترمیمبڑے دینی مدارس میں درج ذیل شامل ہیں:
- دارالعلوم سراجیہ، پیپلز کالونی نمبر 1
- دارالعلوم دیوبند، پیپلز کالونی نمبر 2
باغات
ترمیم- ڈی گراؤنڈ، پیپلز کالونی نمبر 1
- چھوٹی ڈی گراؤنڈ، پیپلز کالونی نمبر 1
- گنجی گراؤنڈ، پیپلز کالونی نمبر 1
- پینگاں والی گراؤنڈ، پیپلز کالونی نمبر 1
- الفتح گراؤنڈ / الفتح سپورٹس کمپلیکس، پیپلز کالونی نمبر 1
- پہاڑی گراؤنڈ، پیپلز کالونی نمبر 2
- ڈونگی گراؤنڈ، پیپلز کالونی نمبر 2
- محفوظ پارک، پیپلز کالونی نمبر 2
- مسلم پارک، پیپلز کالونی نمبر 2
حوالہ جات
ترمیم31°23′58.26″N 73°06′1.49″E / 31.3995167°N 73.1004139°E
زمرہ:ضلع فیصل آباد زمرہ:ضلع فیصل آباد کے آباد مقامات زمرہ:فیصل آباد