ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

اشکنازی جنہیں اشکنازی یہود بھی کہا جاتا ہے ایسے یہود ہیں جو رومی عہد میں یورپ اور جرمنی کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔ ان علاقوں میں بھی ان لوگوں نے لکھنے پڑھنے اور بودوباش میں عبرانی روایات کو قائم رکھا۔ ان کو مسیحی بادشاہوں کی طرف سے نفرت کا سامنا بھی تھا جو ان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کا سبب بنتا تھا۔ اسی لیے یہ لوگ اٹھارہویں صدی کے آخر تک معاشی طور پر مستحکم نہ ہو سکے۔

اشکنازی یہود تارکین وطن کی آبادی جو یہودیوں کی تارکین وطن کی ایک الگ اور یکجا برادری کے طور پر مقدس رومی سلطنت کے پہلے ہزاریہ کے اختتام کے وقت وقوع پزیر ہوئی۔ ان تارکین وطن اشکنازی یہودیوں کی روایتی زبان یدیش مختلف بولیوں پر مشتمل ہے۔ اشکنازی تمام تر وسطی اور مشرقی یورپ میں  پھیلے اور وہاں برادریاں قائم کیں جو قرون وسطی سے لیکر حالیہ دنوں تک ان کے بسنے کے بنیادی علاقے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں ان بے وطنوں کی اپنی ایک علاقائی اور تارک وطن اشکنازی تشخص پروان چڑھنے لگا۔ قرون وسطی کے اخر میں اشکنازی آبادی کا زیادہ تر حصہ مسلسل جرمن علاقوں سے باہر پولستان اور لتھووینیا میں (بشمول موجودہ  بیلاروس اور یوکرائن) مشرقی یورپ کی طرف منتقل ہوتا چلا گیا۔ اٹھارہویں صدی کے آخر اور انیسویں صدی کے اوائل تک جو یہود جرمنی ہی میں رہے یا واپس جرمنی آئے انکی  ثقافتی اقدار نے دھارا بدلا۔ حثکالا (یہودی نشاة ثانیہ) کے زیر اثر، جدوجہد آزادی، دانشورانہ اور ثقافتی بدلاؤ کے لیے انہوں  نے آہستہ آہستہ یدش زبان کا استعمال ترک کر دیا اور اپنی مذہبی زندگی اور ثقافتی تشخص کی نئی جہتوں کو پروان چڑھانے لگے۔" یورپ میں  قیام کے دوران میں اشکنازیوں نے یورپی ثقافت میں اپنا اہم حصہ ڈالا اور فلسفہ، ادب، آرٹ، موسیقی اور سائنس کے تمام شعبوں میں  قابل ذکر اور غیر متناسب اضافہ کیا۔" (ایرک ہوبسبام) – ہولوکاسٹ (مرگ انبوہ)، یعنی یہودی نسل کشی اور دوسری عالمی جنگ کے  دوران تقریباً ساٹھ لاکھ یہود کے بڑے پیمانے پر قتل عام نے اشکنازی تارکین وطن کی ثقافت اور تقریباً ہر اشکنازی یہودی خاندان کو متاثر کیا۔

خبروں میں

سوریہ (شام) کا پرچم
سوریہ (شام) کا پرچم

کیا آپ جانتے ہیں؟

مجسمہ اتحاد
مجسمہ اتحاد

 • …کہ سب سے پرانا دار الحکومت دمشق (دمشق، شام) کو سمجھا جاتا ہے۔ یہ شہر ہزاروں سالوں سے آباد ہے اور تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے؟
 • … کہ سب سے لمبی عمر کچھوے کی ہوتی ہے ان کی اوسط عمر 150 سے 200 سال تک ہو سکتی ہے؟
 • …کہ دنیا کی سب سے لمبی سڑک پین امریکن ہائی وے ہے۔ یہ سڑک شمالی امریکا کے ملک الاسکا سے جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹائن تک جاتی ہے۔ اس کی کل لمبائی تقریباً 30,000 کلومیٹر (19,000 میل) ہے؟
 • …کہ مجسمہ اتحاد (تصویر میں) دنیا میں سب سے اونچا مجسمہ ہے۔ یہ مجسمہ بھارت کے گجرات ریاست میں واقع ہے اور اس کی اونچائی تقریباً 182 میٹر (597 فٹ) ہے؟
 • …کہ ہارٹسفیلڈ–جیکسن اٹلانٹا بین الاقوامی ہوائی اڈا دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈا ہے؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

6
عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے
اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔
لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 215,815 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے اور ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کی حیثیت رکھنے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی مکمل ممبر ہے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ 1952ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لیا، جب پاکستان نے چار روزہ ٹیسٹ میچ ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا۔ یہ میچ فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ، دہلی میں ہندوستان نے اننگز اور 70 رنز سے جیت لیا تھا۔ اسی سیریز میں، پاکستان نے اپنی پہلی ٹیسٹ جیت کو دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 43 رنز سے یونیورسٹی گراؤنڈ ، لکھنؤ میں ریکارڈ کیا۔ پاکستان نے 410 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں سے 143 میچ جیتے ہیں، 120 میچ ہارے اور 158 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ پاکستان نے 1998–99 کی ایشین ٹیسٹ چیمپیئن شپ بھی جیتی ہے، فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو اننگز اور 175 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے اپنا پہلا ون ڈے میچ فروری 1973ء میں لنکاسٹر پارک، کرائسٹ چرچ میں کھیلا تھا، لیکن اگست 1974ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ، ناٹنگھم میں اپنی پہلی جیت درج کی تھی۔ ستمبر 2013 تک پاکستان 879 ون ڈے میچ کھیل چکا ہے جس میں سے اس نے 464 میچ جیتے اور 389 ہارے ہیں، جبکہ 8 میچ برابر اور 18 کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پاکستان نے کرکٹ عالمی کپ 1992ء اور 2012ء ایشیا کپ اور 2017 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی جیتا ہے۔ 28 اگست 2006ء کو کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ ، برسٹل میں پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا اور میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔

تاریخ

آج: جمعرات، 26 دسمبر 2024 عیسوی بمطابق 24 جمادی الثانی 1446 ہجری (م ع و)

سالگرہ
برسی

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 215,815 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!


دیگر زبانیں