تفاسیر کی فہرست
مذہب اسلام کی بنیادی کتاب قرآن مجید کی تحریر کے مطالب کی تشریح و وضاحت کی فہرست
تفسیر مذہب اسلام کی بنیادی کتاب قرآن مجید کی تحریر کے مطالب کی تشریح و وضاحت ہے۔ ذیل میں کتب تفاسیر و تشریحات کی فہرست دی جاتی ہے۔
عربی تفاسیر
ترمیمشمار | کتب کے نام | مصنفین |
---|---|---|
1 | تنویر المقباس | عبد اللہ بن عباس |
2 | جامع البیان عن تأویل القرآن | ابن جریر طبری |
3 | بحر العلوم | ابو اللیث سمرقندی |
4 | تفسیر مقاتل | مقاتل ابن سلیمان |
5 | تفسیر امام جعفر صادق | جعفر صادق |
6 | معانی القرآن | یحیی بن زیاد الفراء |
7 | نکت القرآن الدالۃ علی البیان | محمد علی کرجی قصاب |
8 | احکام القرآن | ابو بکر جصاص |
9 | تفسیر فرات کوفی | فرات بن ابراہیم کوفی |
10 | الکشف والبیان فی تفسیر القرآن | احمد بن محمد ثعلبی |
11 | معالم التنزیل | حسین بن مسعود بغوی |
12 | تفسیر کشاف | محمود زمخشری |
13 | احکام القرآن | ابو بکر ابن العربی |
14 | مفاتیح الغیب | فخر الدین رازی |
15 | المحرر الوجیز فی تفسیر الکتاب العزیز | ابن عطیہ اندلسی |
16 | زاد المسیر فی علم التفسیر | ابن جوزی |
17 | الجامع لأحکام القرآن | شمس الدین قرطبی |
18 | انوار التنزیل و اسرار التاویل | قاضی بیضاوی |
19 | البحر المدید فی تفسیر القرآن المجید | ابو حیان غرناطی |
20 | تفسیر ابن کثیر | ابن کثیر |
21 | ارشاد العقل السلیم الی مزایا القرآن الکریم | ابوسعود آفندی |
22 | تفسیر جلالین | جلال الدین محلی ، جلال الدین سیوطی |
23 | الدر المنثور فی تفسیر بالمأثور | جلال الدین سیوطی |
24 | البحر المحیط | احمد بن عجیبہ |
25 | روح البیان | اسماعیل حقی |
26 | روح المعانی | محمود آلوسی |
27 | تاویلات اھل السنۃ | ابو منصور ماتریدی |
28 | تفسیر زواوی | سيدى بوسحاقى |
29 | الجواہر الحسان فی تفسیر القرآن | عبدالرحمن الثعالبی |
30 | الذہب الابریز فی تفسیر واعراب بعض آی الکتاب العزیز | عبدالرحمن الثعالبی |
31 | فتح القدیر الجامع بین فنی الروایۃ والدرایۃ من علم التفسیر | محمد بدر الدین شوکانی |
32 | اضواء البیان فی ایضاح القرآن بالقرآن | محمد مختار شنقیطی |
33 | التحریر والتنویر | محمد طاہر بن عاشور |
34 | محاسن التاویل | جمال الدین قاسمی |
35 | لباب التاویل فی معانی التنزیل | علاء الدین خازن |
36 | غرائب القران ورغائب الفرقان | نظام الدین نیشاپوری |
37 | فی ظلال القرآن | سید قطب |
38 | نحو تفسیر موضوعی لسور القرآن الکریم | محمد غزالی سقا |
39 | تفسیر القرآن الکریم | محمود شتلوت |
40 | تفسیر السراج المنیر | خطیب شبرینی |
41 | تفسیر السلمی | ابو عبد الرحمن السلمی |
42 | تفسیر ابن بادیس | ابن بادیس |
43 | عرائس البیان فی حقائق القرآن | روزبہان بقلی شیرازی |
44 | المحرر فی علوم القرآن | ڈاکٹر مساعد بن سلیمان |
45 | تفسیر ابن عرفہ | ابن عرفہ |
46 | زہرۃ التفاسیر | ابو زہرہ مصری |
47 | لطائف الاشارات | ابو القاسم قشیری |
48 | النکت والعیون | ابو الحسن ماوردی |
49 | تفسیر عبد الرزاق | عبد الرزاق صنعانی |
50 | تفسیر مجاہد | مجاہد بن جبیر |
51 | تفسیر الاریب فی تذکرۃ الغریب | ابن جوزی |
52 | صفوۃ التفاسیر | محمد علی صابونی |
53 | خواطر الشعراوی | محمد متولی شعراوی |
54 | التیسیر فی التفسیر | نسفی |
غیر عربی تفاسیر
ترمیماردو
ترمیم1 | تبیان القرآن | علامہ غلام رسول سعیدی۔ مصنف عالم اسلام کے معروف عالم دین ہیں اور انھوں نے بارہ(12) جلدوں پر مشتمل یہ اردو تفسیر عالمانہ انداز میں لکھی ہے اور قدیم و جدید حوالہ جات بھی شامل کیے ہیں۔ |
2 | تدبر قرآن | امین احسن اصلاحی |
3 | ترجمۃ القرآن | نور محمد نقشبندی |
4 | ترجمۃ القرآن | شاہ رفیع الدین دہلوی |
5 | تعلیم القرآن تفسیر | پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم افضل رحمٰن (ایک جلد)۔ |
6 | تفسیر احسن البیان | حافظ صلاح الدین یوسف۔ تفسیر زیادہ مفصل نہ ہونے کے باوجود مدلل ہے اور توحید پر زور دیا گیا ہے۔ |
7 | تفسیر اشرفی (10 جلدیں) | محمد مدنی اشرفی جیلانی (2012)۔ یہ تفسیر دس جلدوں پر مشتمل ہے |
8 | تفسیر الحسنات | ابو الحسنات سید محمد احمد قادری |
9 | تفسیر القرآن الکریم | عبد السلام بھٹوی کی اردو کی بہترین تفسیروں میں سے ایک تفسیر اسرائیلی روایات سے پاک |
10 | تفسیر بیان القرآن | مولانا اشرف علی تھانوی۔ |
11 | تفسیر تبیان الفرقان | مولانا عبدالمجید لدھیانوی |
12 | تفسیر جواہر القرآن | شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان |
13 | تفسیر ربانی مقدمہ | علامہ آزاد سبحانی (1897ء تا 1964ء) |
14 | تفسیر صدیقی | مولوی عبد القادر صدیقی قادری |
15 | تفسیر عثمانی | علامہ شبیر احمد عثمانی |
16 | تفسیر عروۃ الوثقی | 8 جلدوں پر مشتمل اس تفسیر کا انگریزی میں ("Towards Understanding the Qur'an") کے نام سے ترجمہ کیا گیا ہے اور ملیایلم زبان میں بھی |
17 | تفسیر عزیزی ترجمہ جواہر العزیزی | شاہ عبد العزیز محدث دہلوی |
18 | تفسیر قرآن | علامہ عبید اللہ سندھی |
19 | تفسیر قصص القرآن | مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی۔ |
20 | تفسیر محمود | مولانا عبید اللہ سندھی |
21 | تفسیر مظہرالقرآن | مفتی اعظم مظہر اللہ دہلوی |
22 | تفسیر نعیمی (11 جلدیں) | مفتی احمد یار خان نعیمی |
23 | تفسیر یا ایھاالذین امنو (2 جلدیں) | علامہ سید سعادت علی قادری۔ |
24 | تفہیم القرآن | سید ابو الاعلیٰ مودودی۔ چھ جلدوں پر مشتمل یہ تفسیر 30 سال میں مکمل ہوئی اور شبکہ پر دستیاب ہے۔ |
25 | توضیح القرآن | مفتی محمد تقی عثمانی |
26 | تیسیر الرحمن لبیان القرآن | ڈاکٹر لقمان سلفی مدنی قرآن و سنت کی روشنی میں تحریر کردہ مستند تفسیر |
27 | تیسیرالقرآن | مفسر قرآن عبد الرحمن کیلانی جملہ چار جلدوں پر مشتمل قرآن سے قرآن،حدیث اور سائنسی اند سے لکھی گئی ہے ترجمہ بہت سلیس ہے اردو میں آج تک اتنی آسان زبان میں ترجمہ نہیں کیا گیا |
28 | حاشیہ نور العرفان | مفتی احمد یار خان نعیمی |
29 | حسن تفسیر | ڈاکٹر نصیر احمد ناصر |
30 | خزائن العرفان | مولانا نعیم الدین مراد آبادی |
31 | صراط الجنان فے تفسیر القران (10 جلدیں) | مفتی ابوصالح محمد قاسم قادری۔ |
32 | ضیا القرآن | منصف ضیاء الامت شیخ مولانا مفتی کرم شاہ الازہری، ستارہ امتیاز ، (1918ء-1998ء)۔ پیر محمد کرم شاہ الازہری چشتیہ سلسلہ کے معروف صوفی بزرگ اور پاکستانی سنی مسلمان عالم تھے۔ |
33 | فیوض الرحمٰن اردو ترجمہ تفسیر روح البیان (10 جلدیں) | مفتی فیض احمد اویسی |
34 | فیوض القرآن | سید حامد حسن بلگرامی۔ دو جلدوں پر مشتمل ہے |
35 | قرآن عزیز | شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری ۔ ربط آیات اور خلاصہ رکوع پر مشتمل ایک عام فہم تفسیر |
36 | کنز الرحمٰن في اسرار القرآن | حافظ نواب علی چاٹگامی |
37 | مطالعہ قرآن | عبد اللہ، 2014 |
38 | معارف القرآن | مفتی محمد شفیع عثمانی |
39 | معارف القرآن | علامہ محمد ادریس کاندھلوی |
40 | نور العرفان | مفتی احمد یار خان نعیمی |
اسرار التنزیل
((مولاناامیر محمد اکرم اعوان)) اکرم التفاسیر ((مولانا امیر محمد اکرم اعوان))
انگریزی
ترمیم- نور العرفان
- قرآن مع انگریزی ترجمہ از مولانا عبد الماجد دریابادی
فارسی
ترمیم- تفسیر طبری۔ 10ویں صدی ہجری میں اس کا فارسی میں ترجمہ کیا گیا۔
- کشف الاسرار و عدۃ الابرار۔11ویں صدی ہجری میں ابو اسماعیل عبد اللہ انصاری کے ایک شاگرد نے فارسی میں یہ تفسیر لکھی۔
- تفسیر نسفی از نجم الدين ابو حفص عمر بن محمد نسفی۔ فارسی میں 11ویں صدی عیسوی میں تحریر کی گئی۔
- تفسیر نقيب الاشراف از ضیغم الدين محمد رزاق علی گیلانی۔ فارسی میں 11ویں صدی عیسوی میں تحریر کی گئی۔
- تفسیر نمونہ از ناصر مکارم شیرازی۔
- تسنیم تفسیر از عبد اللہ جوادی آملی۔
- تفسیر نور از عالم العصر محسن قرائتی۔
- تفسیر مشکوٰۃ از عالم العصر محمد علی انصاری۔
- ترجمان فرقان از محمد صدیقی تہرانی۔
- تفسیر المیزان از محمد حسین طباطبائی۔ عربی سے اردو اور اردو سے انگریزی میں ترجمہ کی گئی۔
- پرتوی از قرآن از سید محمود طالقانی
- تفسیر راہنما از اکبر هاشمی رفسنجانی
- ترجمہ از حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
انڈونیشیائی
ترمیم- تفسیر الازہر از حمکہ
- تفسیر المصباح از پروفیسر قریش صاحب
مالے
ترمیم- تفسیر التبیان از عبد الحادی اونگ
بنگالی
ترمیم- معارف القرآن کا بنگالی ترجمہ از مولانا محی الدین خان
- تفہیم القرآن از ابو الاعلی مودودی۔ اردو سے ترجمہ از عبد المنان طالب۔ شبکہ پر دستیاب ہے۔
- تفسیر القرآن از مولانا دلاور حسین سعیدی۔ شبکہ پر دستیاب ہے۔
- تفسیر نورالقرآن از مولانا محمد امین الاسلام۔
- تفسیر القرآن از ڈاکٹر محمد اسداللہ غالب۔
گجراتی
ترمیم- تفسیر اشرفی ('سید التفاسیر') از سید محمد مدنی میاں اشرف جیلانی۔ اردو میں اس کی تکمیل و قلمی تصنیف ہوئی البتہ اس کی شہرت کے باعث بھارت میں عوام کے استفادہ کے لیے تفسیر کا ترجمہ گجراتی زبان میں کیا گیا۔
سندھی
ترمیم- تفسیر المقام المحمود از مولانا عبید اللہ سندھی
- تفسیر سورۃ صبا از ڈاکٹر علامہ غلام مصطفیٰ قاسمی
- تفسیر از آخوند عزیز اللہ۔
- احسن البیان از علامہ محمد ادریس ڈاہری۔ 8 جلدیں۔
- تفسیر ریاض القرآن از پروفیسر (ر) میر محمد سومرو
- بدیع التفاسیر از علامہ ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی۔ سورۃ ابراہیم تک اس تفسیر کی 11 جلدیں ہیں۔
ترکی
ترمیم- رسالہ نور کلیاتی از بدیع الزمان سعید نورسی۔ 13 جلدوں میں شائع ہوئی، یہ ترکی کی مشہور ترین تفاسیر میں سے ہے۔
- المالی تفسیر از المالی محمد حامدی یازر۔ 10 جلدوں میں شائع ہوئی، یہ ترکی کی مشہور ترین تفاسیر میں سے ہے۔
- بیوک قرآن تفسیری از کونیلی محمد وہبی۔ عام فہم ترکی میں لکھی گئی ایک ضخیم تفسیر۔ اس کا اصل نام خلاصہ البیان فی تفسیر القرآن تھا۔
علمی و تفسیری قرآن الکریم از عمر نصوحی بلمن۔ 8 جلدوں پر مشتمل اس تفسیر کا پہلا نصف 20ویں صدی میں لکھا گیا۔ خلافت عثمانیہ کی ترکی زبان استعمال کی گئی جو جدید ترکیوں کے لیے سمجھنا مشکل ہو سکتی ہے۔
- روح الفرقان از محمود استؤثمانوگلو۔ یہ تفسیر ابھی نا مکمل ہے اور اندازہ ہے کہ 57 جلدوں پر مشتمل ہو گی۔
ازبیکستانی
ترمیم- تفسیر حلال از مفتی محمد صادق محمد یوسف۔ 2003ء میں 6 جلدوں میں شائع ہوئی۔
ملیالہ
ترمیم- تفسیر از محمد امانی مولوی۔ 4 جلدیں
ملیالم زبان میں یہ بہت قابل اعتماد تفسیر ہے اس کی تکمیل میں 17 سال کا عرصہ لگا۔ مولوی پی کے موسیٰ اور مولوی اے الولی نے بھی ان کی اعانت کی۔ یہ تفسیر 4 جلدوں اور 8 جلدوں میں دستیاب ہے۔
- پریسودھا قرآن ملیالہ زبان از عبد الحمید مدنی و کنجی محمد پراپور۔
شاہ فہد پریس نے اس یک جلدی ترجمہ کو قابل اعتماد قرار دیتے ہوئے چھپائی و تقسیم کے لیے قبول کیا ہے۔
- تفہیم القرآن از ابو الاعلٰی مودودی۔ ملیالہ زبان میں یہ ترجمہ چھ جلدوں میں ہے۔
- قرآن بھاشایم۔ ترجمہ ترجمان القرآن۔ ایک جلد۔
- قرآن لالیتھ آشرم
- امرتھوانی۔ منظوم۔
- فی دلائل قرآن از شہید سید قطب کا ترجمہ۔
صومالی
ترمیم- تفسیر از کمار صومالی زبان میں صوتی فائلیں شبکہ پر دستیاب ہیں۔
- تفسیر از میکسامیڈ کمار دریری صومالی زبان میں صوتی فائلیں شبکہ پر دستیاب ہیں
پشتو
ترمیم- مَخزن التفاسیر از مولانا محمد الیاس آخوندزاہ کوچیانی پشاوری بن مولانا محمد ایوب بن مولانا محمد طیب (جن کا خاندانی تعلق قندھار افغانستان سے ہے اور خاندان آخوندزادگان کے نام سے مشہور ہے)۔ یہ تفسیر مولانا محمد الیاس آخوندزاہ کوچیانی پشاوری نے دوران طالب علمی لکھا ہے اور 1313ھ بمطابق 1895ء میں مطبع خادم الاسلام دہلی سے چھپوایا ہے۔ یہ مطبوعہ 561 صفحات پر مشتمل ہے اور ہر صفحے می 13 سطریں ہیں۔ مخزن التفاسیرکو صوبہ سرحد کے مطبوعہ (مکمل) تفسیری سرمایہ میں پہلا اور زمانے کے لحاظ پشتو تفاسیر میں تفسیر یسیر کے بعد دوسرا مقام حاصل ہے۔مولانا محمد الیاس کوچیانی پشاوری کو ان کے فراغت کے بعد مدرسہ عین القضاۃ لکھنؤ میں مدرس مقرر کیا گیا اورآپ نے اپنی عمر کا آخری حصہ اپنے آبایی گاؤں کوچیان میں درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں گزارا ۔ آپ نے 1945ء میں وفات پائی اور گاؤں کے قریبی مقبرہ چہل غازی بابا میں دفن کیے گئے۔ موصوف کی اولاد میں مولانا عبدالقیوم آخوندزاہ نقشبندی نگرامی (بیٹا) اور نواسا مولانا عبدالرووف آخوندزادہ حقانی سر فہرست ہیں اور خاندان آج بھی ورسک روڈ کوچیان (گاؤں) میں آباد ہے۔
- کشف القرآن از حافظ محمد ادریس طورو ۔ دو جلدوں پر مشتمل ہے اور ہر جلد میں پندرہ پارے ہیں۔ 1959ء میں پہلی بار شائع ہوئی۔ پھر 1965ء میں ان کی وفات کے بعد شائع ہوئی۔
- تفسیر درمونگوی۔ اس کا ترجمہ پشاور کے قریب واقع ایک گاؤں درمونگ/دربونگ کے مولانا نے کیا۔
- تفسیر احسن الکلام از شیخ القرآن ابو زکریاعبدالسلام رستمی ۔ پشاور کے عالم ہیں۔
- تفسير ايوبی حنفی- اس کا ترجمہ افغانستان کے صوبہ قندھار سے تعلق رکھنے والےمولوی عبیداللہ ایوبی قندھاری نقشبندی نے کیا ہے جو ہندوستان کے دیوبند مدرسے سے فارغ تھے، تفسیر ایوبی پشتو زبان کی مفصل تفسیر ہے جو 19 جلدوں پر مشتمل ہے۔
- تفسیر عقدالعقیان فی اعراب القرآن مع تمرین الاذھان فی حل صیغ القرآن و تمرین الاذھان حاشیۃ عقد العقیان۔
پنجابی
ترمیم- رب دیاں گلاں (پنجابی/اردو) از امیر محمد اکرم اعوان۔
- تفسیر نبوی (پنجابی) محمد نبی بخش حلوائی (1902ء)
- منظوم پنجابی ترجمہ محمد فیروز الدین (1904ء)
- تفسیر محمدی۔ حافظ محمد بن بارک اللہ لکھوکے والے (1871ء)
- قرآن مجید مترجم‘مولوی محمد دلپذیر بھیروی (1341ھ)
- مترجم و محشی قرآن مجیدمولوی ہدایت اللہ (1969ء)
مزید دیکھیے
ترمیم- قرآن
- تفسیر قرآن
- بنیادی ماخذین اسلامی کی فہرست