پاکستان میں 2020ء
| |||||
صدیاں: |
| ||||
---|---|---|---|---|---|
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | دیگر واقعات 2020ء پاکستان میں سال |
عہدے داران
ترمیمواقعات
ترمیم- مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا، 2020ء
جنوری
ترمیم- 10 جنوری: چاند گرہن جنوری 2020ء واقع ہوا جو پاکستان میں دکھائی دِیا۔ [1]
- 10 جنوری: کوئٹہ بم دھماکہ، کوئٹہ میں واقع ایک مسجد میں دھماکے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔[2][3][4]
- 16 جنوری: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر آصف غفور کا تبادلہ ہوا اور میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر مقرر کیے گئے۔[5][6][7] [8]
- 27 جنوری: منظور پشتین کو پاک فوج کے خلاف گفتگو اور محاذ آرائی پر گرفتار کر لیا گیا۔
فروری
ترمیم- یکم فروری: ٹدی دل حملہ 2019ء –2020ء، حکومت پاکستان نے محکمہ زراعت کے ذریعے ریاستی ہنگامی صورت حال نافذ کردی تاکہ زرعی زمینوں پر لگی ہوئی فصلوں کو بچایا جا سکے۔[9]
- 12 فروری: حافظ محمد سعید کو ساڑھے پانچ سال کی قید کی سزا سنائی گئی جو بعد میں نظر بندی میں تبدیل کردی گئی۔[10]
- 17 فروری: کوئٹہ بم دھماکہ فروری 2020ء، کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب ریلی میں ایک خودکش بمبار نے خود کو اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 35 افراد زخمی ہوئے۔
- 26 فروری: پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔[11]
مارچ
ترمیممئی
ترمیم- مزید دیکھیں: پی آئی اے پرواز 8303
- یکم مئی: سیاست دان اللہ یار انصاری کورونا وائرس سے اِنتقال کرگئے۔
- 10 مئی: نامور اداکار اور شاعر اطہر شاہ خان جیدی 77 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پاگئے۔[12]
- 20 مئی: رکن پنجاب صوبائی اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے اِنتقال کرگئیں۔[13]
- 22 مئی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز 8303 کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ، کراچی کے گرد حادثہ پیش آیا۔ 91 مسافروں سمیت عملے کے 8 افراد شریکِ سفر تھے جن میں سے محض 2 ہی زِندہ بچ سکے۔[14] [15]
جون
ترمیم- 3جون: صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے رکن میاں جمشیدالدین کاکاخیل کورونا وائرس سے اسلام آباد میں اِنتقال کرگئے۔
- 3 جون: رکن پنجاب صوبائی اسمبلی اور سیاست دان شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس سے لاہور میں اِنتقال کرگئے۔[16]
- 13 جون: نامور اداکارہ اور ہدایت کارہ صبیحہ خانم 85 سال کی عمر میں لیزبرگ، ورجینیا میں وفات پاگئیں۔[17]
- 17 جون: نامور اداکار اور بزم طارق عزیز نامی پروگرام کے میزبان طارق عزیز انتقال کرگئے۔
- 20 جون: جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم انتقال کرگئے۔[18]
- 22 جون: نامور شیعی عالم، محقق، فقیہ علامہ طالب جوہری کورونا وائرس سے اِنتقال کرگئے۔
- 22 جون: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح 70 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔[19]
- 25 جون: نامور شاعر اور مصنف سید آل عمران کورونا وائرس سے اسلام آباد میں وفات پاگئے۔
- 26 جون: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کراچی میں حرکتِ قلب بند ہوجانے سے اِنتقال کرگئے۔[20]
- 29 جون: پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ، 2020ء، کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کر دیا۔ دہشت گرد مارے گئے اور 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔[21] [22] [23] [24] [25] [26] [27] [28]
- 30 جون: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ امریکی ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔[29]
- 30 جون: یورپی ممالک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازوں کو یورپ میں داخل ہونے اور پروازوں پر پابندی عائد کردی جس کا اِطلاق یکم جولائی 2020ء سے ہوا۔[30]
- 30 جون: نگار جوہر پاک فوج میں پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل مقرر ہوئیں۔[31]
جولائی
ترمیم- یکم جولائی: یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازوں کی پابندی پر عمل درآمد ہوا۔
ستمبر
ترمیم- 20 ستمبر: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام عمل میں آیا۔ پاکستان کی گیارہ سیاسی جماعتوں کے اِس اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مقرر ہوئے۔
نومبر
ترمیم- 12 نومبر: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔[32]
دسمبر
ترمیم- 2 دسمبر: سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی 76 سال کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔[33][34]
معیشت
ترمیمکھیل
ترمیموفیات
ترمیمجنوری
ترمیم- 7 جنوری: فخرالدین جی ابراہیم، سابق منصفِ اعظم، گورنر سندھ اور چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان۔ (پیدائش: 1928ء)
- 19 جنوری: علی مردان شاہ، رکن سندھ اسمبلی، 1988ء تا 2020ء۔ (پیدائش: 1957ء)[35]
- 28 جنوری: محمد مناف (کرکٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی۔ (پیدائش: 1935ء) [36]
فروری
ترمیم- 5 فروری: محمد شفیق، رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی۔
- 6 فروری: ملک عطا محمد خان، جاگیردار اور سیاست دان۔ (پیدائش: 1941ء)
- 10 فروری: وقار حسن، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی۔ (پیدائش: 1932ء)
- 15 فروری: شہناز انصاری، رکن صوبائی اسمبلی سندھ، 2013 ء تا 2020ء۔ (پیدائش: 1970ء)
- 15 فروری: نعیم الحق، سیاسی مشیر۔ (پیدائش: 1949ء)[37]
- 20 فروری: عثمان اللہ خان، پاکستانی اولمپک باکسر۔ (پیدائش: 1974ء)[38]
- 21 فروری: لال خان، مارکسی نظریات کے دانشور۔ (پیدائش: 1956ء)[39]
- 25 فروری: نعمت اللہ خان، سیاست دان اور سابق ناظم کراچی۔ (پیدائش: 1930ء)[40]
مارچ
ترمیم- 6 مارچ: امان اللہ، پاکستانی اسٹیج کے مزاحیہ اداکار۔ (پیدائش: 1946ء)[41]
- 14 مارچ: مبشر حسن، سیاست دان اور سابق وزیر خزانہ۔ (پیدائش: 1922ء)[42]
جون
ترمیم- 13 جون: صبیحہ خانم، نامور پاکستانی اداکارہ اور ہدایت کارہ۔ (پیدائش: 1935ء)
- 17 جون: طارق عزیز، نامور اداکار اور بزم طارق عزیز نامی پروگرام کے میزبان۔ (پیدائش: 1936ء)
- 20 جون: مفتی محمد نعیم، جامعہ بنوریہ کے مہتمم، عالم، فقیہ۔ (پیدائش: 1955ء)
- 22 جون: علامہ طالب جوہری، نامور شیعی عالم، محقق، فقیہ، مؤرخ۔ (پیدائش: 1939ء)
- 26 جون: سید منور حسن، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان۔ (پیدائش: 1941ء)[43]
اگست
ترمیم- 20 اگست: حاصل خان بزنجو، سیاست دان۔ (پیدائش: 1958ء)
- 26 اگست: مظفر حسین شاہ، سابق وزیر اعلیٰٰ سندھ۔ (پیدائش: 1945ء)
نومبر
ترمیم- 12 نومبر : وقار احمد سیٹھ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ۔ (پیدائش: 1961ء)
دسمبر
ترمیم- 2 دسمبر:میر ظفر اللہ خان جمالی، سابق وزیراعظم پاکستان۔ (پیدائش: 1944ء)
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.dawn.com/news/1527494/
- ↑ https://www.cbc.ca/news/world/pakistan-quetta-mosque-bombing-1.5422033
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 11 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2020
- ↑ https://www.scmp.com/news/asia/south-asia/article/3045663/pakistan-suicide-blast-taliban-run-mosque-kills-least-15
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1118590/
- ↑ https://www.bbc.com/urdu/pakistan-51136672
- ↑ https://www.dawn.com/news/1528824/chiefs-of-mi-ispr-changed-in-shuffle
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1118590/
- ↑ https://www.dw.com/en/pakistan-declares-national-emergency-over-locust-swarms/a-52224762
- ↑ https://www.dawn.com/news/1534025
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 08 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2020
- ↑ https://jang.com.pk/news/769389
- ↑ https://www.dawn.com/news/1558489/pti-lawmaker-who-tested-positive-for-coronavirus-passes-away-in-lahore
- ↑ https://timesofindia.indiatimes.com/world/pakistan/pakistan-plane-with-107-on-board-crashes-in-residential-area-in-karachi-several-feared-dead/articleshow/75890518.cms
- ↑ https://www.theguardian.com/world/2020/may/22/pakistan-passenger-plane-crashes-near-karachi
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 03 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولائی 2020
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1134321/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 21 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2020
- ↑ https://www.24newshd.tv/22-Jun-2020/quaid-s-grandson-aslam-jinnah-passes-away
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1135278/
- ↑ https://urdu.geo.tv/latest/225297-
- ↑ https://www.thenational.ae/world/asia/seven-dead-in-attack-on-pakistan-stock-exchange-in-karachi-1.1040934
- ↑ https://www.nytimes.com/2020/06/29/world/asia/pakistan-stock-exchange-shooting.html
- ↑ https://www.dawn.com/news/1565922/all-4-terrorists-killed-in-attempt-to-storm-pakistan-stock-exchange-compound-in-karachi-rangers
- ↑ https://www.reuters.com/article/us-pakistan-attacks-idUSKBN2400IS
- ↑ https://edition.cnn.com/2020/06/29/asia/karachi-pakistan-stock-exchange-attack-intl-hnk/index.html
- ↑ https://www.geo.tv/latest/295362-karachi-police-officers-injured-in-grenade-attack-outside-pakistan-stock-exchange-office
- ↑ https://www.aljazeera.com/news/2020/06/gunmen-attack-pakistan-stock-exchange-building-karachi-200629060634288.html
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1135685/
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1135667/
- ↑ https://www.bbc.com/urdu/pakistan-53180539
- ↑ https://www.dawn.com/news/1590029
- ↑ https://www.dawn.com/news/1593621
- ↑ https://www.dawn.com/news/1593914/zafarullah-jamali-laid-to-rest
- ↑ https://www.dawn.com/news/1529337/ex-minister-syed-ali-mardan-shah-dies-of-cardiac-arrest
- ↑ https://www.cricbuzz.com/cricket-news/112039/mohammad-munaf-passes-away-aged-84
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 15 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2020
- ↑ https://www.thenews.com.pk/print/617205-ex-pak-boxer-dies-of-cancer
- ↑ https://www.dawn.com/news/1537008
- ↑ https://www.thenews.com.pk/print/619761-ex-karachi-mayor-naimatullah-khan-passes-away-at-89
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 07 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2020
- ↑ https://www.thenews.com.pk/latest/629063-founding-ppp-member-mubashir-hasan-passes-away-in-lahore-family-source
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1135278/