عمر (ٹی وی سلسلہ)

مسلمانوں کے خلیفہ دوم پر مبنی ٹی وی سیریز
(عمر (ڈراما) سے رجوع مکرر)

عمر یا عمر فاروق ایک تاریخی[1][2] عرب ٹیلی ویژن ڈراما سلسلہ ہے۔ اس کے تخلیق کار اور ہدایت کار ایم سی بی 1 کے حاتم علی ہیں،[3] جو قطر ٹی وی کے شریک ہدایت کار ہیں۔ یہ سلسلہ، اسلام کے دوسرے خلیفہ، عمر بن خطاب، کی زندگی پر مبنی ہے، ڈراما عمر بن خطاب کی 18 سال کی عمر سے ان کی وفات کے لمحات تک کہانی بیان کرتا ہے۔[3] اس ٹی وی سیریل کے سبب تنازع برپا ہو، کچھ مسلموں کا خیال تھا کہ رسول اللہ کی طرح دیگر کرداروں کو بھی مخفی رکھنا چاہیے تھا، جیسے چار خلفائے راشدین ابو بکر، عثمان اور علی بن ابی طالب کو دکھایا گیا۔[4] سلسلہ 30 اقساط پر مشتمل ہے جو ماہِ رمضان میں نشر کیا گیا اور 20 جولائی 2012ء سے شروع ہوا[5][6][7] اور 18 اگست 2012ء کو ختم ہوا۔ یہ لگ بھگ 20 کروڑ سعودی ریالوں(2012 کے مطابق 500 کروڑ پاکستانی روپوں) کے خرچ پر تیار ہوا اور مراکش میں فلمایا گیا، زیادہ تر شہرِ مراکش، طنجہ، الجدیدہ، دار البیضاء اور محمدیہ شہروں میں۔ ایم بی سی پر جاری ہونے کے بعد بین الاقوامی سطح پر نشر کیا گیا اور سلسلے کا کچھ زبانوں میں ترجمہ (ڈب) ہوا[8][9][10] اور یوٹیوب پر یہ انگریزی سب ٹائٹل کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔ اس سلسلے نے مختلف علما اور عوام کی طرف سے بھرپور تائید حاصل کی۔[11][12][13] سلسلہ بہت حد تک معتبر تاریخی حقائق پر مبنی ہے، اس کو مواد کی بنا تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا جیسے گذشتہ فلموں نے سامنا کیا تھا۔

عمر
معروف بہعمر فاروق، عمر سیریز
نوعیتسوانح، ڈراما، مذہب، تاریخ، سلسلہ
بنیادعمر بن خطاب المعروف عمر الفاروق یا خلیفہ اول عمر
تحریرولید سیف
ہدایاتحاتم علی
نمایاں اداکارسامر اسماعیل
غسان مسعود
حسن الجُندی
مُنٰی واصف
فتحی الہداوی
جہاد عبدو
سوزان نجم الدین
صداکاریاسد خلیفہ (عمر)
موسیقارفاہیر اتاک اوغلو
نشرعالم عرب
زبانعربی
تعدادِ دور1
اقساط30
تیاری
فلم سازایم سی بی 1، قطر ٹی وی
مدیرروؤف ظاظا
مقامسعودی عرب، مراکش
دورانیہ45 منٹ
نشریات
چینلایم سی بی 1، قطر ٹی وی، ای پی ٹی وی، نسمہ ٹی وی، اے ٹی وی، ایم این سی ٹی وی، نور ٹی وی
تصویری قسمایچ ڈی ٹی وی
20 جولائی 2012ء (2012ء-07-20) – 18 اگست 2012 (2012-08-18)
اثرات
اگلاامام احمد بن حنبل
بیرونی روابط
ویب سائٹ
پروڈکشن ویب سائٹ

خلاصہ

ترمیم

یہ سلسلہ حج کے موقع پر شروع ہوتا ہے جہاں امیر المومنین عمر حجاج کرام سے خطابات کرتے ہیں۔ اگلے مناظر یوں دکھائے جاتے ہیں کہ جب خلیفہ المسلمین مکہ میں دوران سفر سوچنے لگتے ہیں اور ان کو پرانی یادوں کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں۔ سوچ میں گُم وہ اپنی 18 برس کی عمر میں واپس چلے جاتے ہیں جب وہ نوجوان لڑکے تھے اور ان کے سخت ابا خطاب بن نفیل ان سے زیادہ کام لیا کرتے تھے۔ عمر کی یاد ماضی کی جھلکیاں اسے ایک پہلوان، بیوپاری اور قریش کے بڑے رہنماہان میں سے ایک دکھاتی ہیں پھر وہ سوچتے ہیں کہ کیسے وہ اسلام لا کر رسول اللہ کے قریبی صحابہ میں سے ہو گئے اور ایک پکے ساتھی بن گئے۔ اور کیسے بہادری کے ساتھ اسلامی جنگوں میں لڑے اور اسلامی تاریخ میں اہم دور رقم کیا۔ کہانی میں فتح مکہ، وفات النبی اور خلافت و وفات ابو بکر اور بالآخر عمر کا دور خلافت دکھایا گا ہے۔ بطور خلیفہ ان کے دور خلافت میں اصلاحات اور درستیوں کو دکھایا گیا ہے۔ کہانی کا اختتام عمر بن خطاب کی شہادت سے ہوتا ہے اور ابو لولو فیروز ان کا قتل کرتا ہے۔

عملہ

ترمیم

اداکار

ترمیم

معاون اداکار

ترمیم

مہمان اداکار

ترمیم

دیگر اداکار

ترمیم
  • نرجس الحلاق
  • محمد المتوکل
  • محمد عاطفی
  • سمیہ عبد القادر
  • عبد الرحیم ادریسی
  • عبد الجبار زکیرب
  • نور الدین الطویل
  • یحیی الفاندی
  • حمید نضر
  • عزیز النجیلی
  • جیہان بن عبید
  • انس العقیل
  • مصطفى ہواری بطور سعد بن عبادہ
  • فرید بن عکی
  • محمد اولاد
  • محمد الجندی
  • فاطمہ بصور
  • مریم اجدو
  • ماریا الشضمی
  • ہشام اشہاب
  • عبد الرحمن الکرین
  • مریم بکوش
  • احمد لہلیل
  • صباح عبد الصدیق
  • سعید ضریف
  • جواد العلمی
  • حمدان الحبیب
  • سہیل حداد بطور جبیر بن مطعم

فہرست اقساط

ترمیم
01"عمر بن خطاب"20 جولائی 2012ء (2012ء-07-20)
02"آغاز اسلام"21 جولائی 2012ء (2012ء-07-21)
03"پیام نبوی، ابو لہب کی سورہ لہب میں مذمت"22 جولائی 2012ء (2012ء-07-22)
04"خاندانی معاملات، ابو حذیفہ کا اپنے غلام کو گود لینا۔ مسلمانوں کے خلاف منصوبہ اور بائیکاٹ۔"23 جولائی 2012ء (2012ء-07-23)
05"مشرکین مکہ کے مسلموں پر مظالم"24 جولائی 2012ء (2012ء-07-24)
06"بلال بن رباح کی آزادی اور اسلام کو گلے لگانا"25 جولائی 2012ء (2012ء-07-25)
07"ہجرت حبشہ"26 جولائی 2012ء (2012ء-07-26)
08"عمر کا قبول اسلام، رسول اللہ کا پہلا خطبہ"27 جولائی 2012ء (2012ء-07-27)
09"مسلموں کے خلاف بائیکاٹ"28 جولائی 2012ء (2012ء-07-28)
10"ہجرت مدینہ، مسجد نبوی کی تعمیر"29 جولائی 2012ء (2012ء-07-29)
11"جنگ بدر، ابو جہل، امیہ بن خلف اور عتبہ بن ربیعہ کی موت"30 جولائی 2012ء (2012ء-07-30)
12"غزوہ بدر کے قیدی، یوم جمعہ، غزوہ احد کے لیے قریش کا منصوبہ"31 جولائی 2012ء (2012ء-07-31)
13"غزوہ احد، شہادت امیر حمزہ، خندق کی کھدائی"1 اگست 2012ء (2012ء-08-01)
14"غزوہ خندق، عمرو بن عبد ود کی موت، غزوہ بنی قریظہ، صلح حدیبیہ"2 اگست 2012ء (2012ء-08-02)
15"ابو بصیر کی جدوجہد، تفویض اختیارات کا سال، پہلا حج"3 اگست 2012ء (2012ء-08-03)
16"خالد بن ولید اور عمرو بن العاص کا قبول اسلام، فتح مکہ"4 اگست 2012ء (2012ء-08-04)
17"ابو سفیان اور کچھ دوسروں کا قبول اسلام، وفات النبی"5 اگست 2012ء (2012ء-08-05)
18"ابوبکر صدیق کا خلیفہ اول بننا، زکات نہ ادا کرنے والوں کے خلاف جنگ"6 اگست 2012ء (2012ء-08-06)
19"سجاح کا سر اٹھانا، فتنۂ ارتداد کی جنگیں"7 اگست 2012ء (2012ء-08-07)
20"مسیلمہ کے خلاف جنگ یمامہ، ابو حذیفہ، زید ابن الخطاب اور سالم کی وفات"8 اگست 2012ء (2012ء-08-08)
21"فارس کی اسلامی فتح"9 اگست 2012ء (2012ء-08-09)
22"وفات ابو بکر، عمر کا خلیفہ دوم بننا، جنگ یرموک"10 اگست 2012ء (2012ء-08-10)
23"تھیوڈور تھریتھیریوس کے خلاف جنگ یرموک"11 اگست 2012ء (2012ء-08-11)
24"شام کی اسلامی فتح"12 اگست 2012ء (2012ء-08-12)
25"عمر اور ان کی رعایا"13 اگست 2012ء (2012ء-08-13)
26"محاصرہ دمشق"14 اگست 2012ء (2012ء-08-14)
27"ساسانی سلطنت کے خلاف جنگ قادسیہ"15 اگست 2012ء (2012ء-08-15)
28"محاصرہ یروشلم"16 اگست 2012ء (2012ء-08-16)
29"قحط کا سال"17 اگست 2012ء (2012ء-08-17)
30"طاعون، مصر کی اسلامی فتح"18 اگست 2012ء (2012ء-08-18)
31"شہادت عمر اور انتخاب عثمان"19 اگست 2012ء (2012ء-08-19)

حوالہ جات

ترمیم
  1. Al Tamimi, Jumana (28 July 2012)۔ "TV drama Omar is steeped in Islamic history"۔ گلف نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2015 
  2. Ritman, Alex (6 February 2013)۔ "Omar could show us the future of history"۔ The National (Abu Dhabi)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2015 
  3. ^ ا ب "Behind the scenes of the biggest Arabic TV series"۔ Al Arabiya۔ 27 August 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2015 
  4. Roxborough, Scott (24 July 2012)۔ "Fatwa Issued Against Saudi TV Drama"۔ The Hollywood Reporter۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2015 
  5. Al Tamimi, Jumana (6 July 2012)۔ "'Omar' drama series to hit the airwaves"۔ گلف نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2015 
  6. Montasser, Farah (8 Aug 2012)۔ "Islamic history drama 'Omar' stands out this Ramadan"۔ Ahram Online۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2015 
  7. "Omar ibn al-Khattab TV series raises controversy - Egypt Independent"۔ Egypt Independent 
  8. Pickard, Michael (7 May 2012)۔ "ATV delves into Mid East history"۔ C21Media۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2015 
  9. "'Omar' marches toward wider range"۔ سعودی گزٹ۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2015 
  10. "Concurrently with the MENA Region and Turkey during the holy month of Ramadan "OMAR" Ibn Al-Khattab TV series continues its march towards Global reach by adding Indonesia to the Broadcasting countries"۔ mbc.net۔ 8 July 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2015 
  11. "Ramadan diary: Why I'm spending my month with controversial TV series 'Omar'"۔ Doha News Team۔ Doha News۔ 30 July 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2015 
  12. Salem, Ola (2 August 2012)۔ "Controversial Omar TV drama a big hit across the Arabian Gulf"۔ The National (Abu Dhabi)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2015 
  13. "Controversial Ramadan series wows audiences"۔ Daily News Egypt۔ 30 July 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2015 
  14. نادرة عمران: الدراما تعدت دور الترفية إلى التأثير على أنماط التفكير. آرکائیو شدہ 21 اکتوبر 2013 بذریعہ وے بیک مشین
  15. ^ ا ب پ %5Bhttp://lahamag.com/21832 استياء جماعي من برمجة رمضان... ومغاربة يتألقون في مسلسل الفاروق]، مجلة لها، 8 اگست 2012. آرکائیو شدہ 27 جنوری 2018 بذریعہ وے بیک مشین
  16. %5Bhttp://www.alwafd.org/ثقافة-وفن/45-فن/251157-ألفت-عمر-عاتكة-نقطة-التحول-في-حیاتي ألفت عمر: "عاتكة" نقطة التحول في حیاتي']، صحيفة الوفد، 10 اگست 2012. آرکائیو شدہ 2 فروری 2018 بذریعہ وے بیک مشین
  17. %5Bhttp://www.kitabat.com/ar/page/02/08/2012/3022/تحية-إلى---ابي-جهل.html تحية إلى أبي جهل]، خطابات، 2 اگست 2012. آرکائیو شدہ 15 اپریل 2018 بذریعہ وے بیک مشین
  18. غازی حسين: ما زلت طفلاً وأشاهد أحياناً توم وجيري.
  19. منى واصف: الأعمال التاريخية الأقرب إلى قلبي. آرکائیو شدہ 22 اکتوبر 2013 بذریعہ وے بیک مشین
  20. "'وحشي' قاتل حمزة بن عبد المطلب وحمزة الخطيب."۔ 08 اگست 2012 میں [http://www.alquds.co.uk/index.asp?fname=today�qpt997.htm&arc=data اصل] سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2020