عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود

(شاہ عبدالعزیز سے رجوع مکرر)

نجد کا سعودی خاندان انیسویں صدی کے آغاز میں جزیرہ نمائے عرب کے بہت بڑے حصے پر قابض ہو گیا تھا لیکن مصری حکمران محمد علی پاشا نے آل سعود کی ان حکومت کو 1818ء میں ختم کر دیا تھا۔ سعودی خاندان کے افراد اس کے بعد تقریباً 80 سال پریشان پھرتے رہے یہاں تک کہ 20 ویں صدی کے اوائل میں اسی خاندان میں ایک اور زبردست شخصیت پیدا ہوئی جس کا نام عبد العزیز بن عبد الرحمن تھا جو عام طور پر سلطان ابن سعود کے نام سے مشہور ہیں زد في التقى ضع زالمًا

عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود
(عربی میں: عبد العزيز بن عبد الرحمن الفيصل آل سعود ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 15 جنوری 1877ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاض   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 نومبر 1953ء (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طائف   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن مقبرہ العود   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سعودی عرب   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام [2]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سعودی حکمرانوں کی فہرست   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ
دیکھیے
اولاد سعود بن عبدالعزیز ،  فیصل بن عبدالعزیز آل سعود ،  خالد بن عبد العزیز ،  فہد بن عبدالعزیز ،  عبداللہ بن عبدالعزیز ،  سلمان بن عبدالعزیز [3]،  ترکی اول بن عبدالعزیز آل سعود ،  محمد بن عبدالعزیز آل سعود ،  ناصر بن عبدالعزیز آل سعود ،  سعد بن عبدالعزیز آل سعود ،  منصور بن عبدالعزیز آل سعود ،  نائف بن عبدالعزیز آل سعود ،  لطیفہ بنت عبد العزیز آل سعود ،  بندربن عبدالعزیز آل سعود ،  مشعل بن عبد العزیز آل سعود ،  صیتہ بنت عبد العزیز آل سعود ،  ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود ،  الجوہرہ بنت عبد العزیز آل سعود ،  البندری بنت عبد العزیز آل سعود ،  عبد الالہ بن عبدالعزیز آل سعود ،  مشہور بن عبدالعزیز آل سعود ،  فواز بن عبدالعزیز آل سعود ،  بدر بن عبدالعزیز آل سعود ،  ہذلول بن عبدالعزیز آل سعود ،  عبدالمجید بن عبدالعزیز آل سعود ،  ترکی ثانی بن عبدالعزیز آل سعود ،  طلال بن عبدالعزیز آل سعود [3]،  احمد بن عبدالعزیز آل سعود ،  سلطان بن عبدالعزیز ،  عبدالرحمان بن عبدالعزیز آل سعود ،  متعب بن عبدالعزیز آل سعود ،  مقرن بن عبدالعزیز آل سعود [3]،  سطام بن عبدالعزیز آل سعود ،  نواف بن عبدالعزیز آل سعود ،  مساعد بن عبدالعزیز آل سعود ،  ثامر بن عبدالعزیز آل سعود ،  حمود بن عبدالعزیز آل سعود ،  عبد المحسن بن عبدالعزیز آل سعود ،  ماجد بن عبدالعزیز آل سعود ،  مشاری بن عبدالعزیز آل سعود ،  ہیا بنت عبد العزیز آل سعود ،  لؤلؤہ بنت عبد العزیز آل سعود ،  سلطانہ بنت عبد العزیز آل سعود ،  انود بنت عبد العزیز ،  نوف بنت عبد العزیز آل سعود   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبد الرحمن بن فیصل
والدہ سارة السديري
بہن/بھائی
خاندان آل سعود   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ریاست کار ،  شاہی حکمران ،  سیاست دان ،  فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [4]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل سیاست   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں تیسری سعودی ریاست   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل گھڑ سواری   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفاداری سعودی عرب   ویکی ڈیٹا پر (P945) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شاخ سعودی عرب مسلح افواج   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں سعودی عرب کا اتحاد   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 لیگون آف میرٹ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سعودی حکومت کا قیام

ترمیم

ابن سعود انیسویں صدی کے آخر میں اپنے باپ کے ساتھ عرب کے ایک ساحلی شہر کویت میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ وہ بڑے با حوصلہ انسان تھے اور اس دھن میں رہتے تھے کہ کسی نہ کسی طرح اپنے آبا و اجداد کی کھوئی ہوئی حکومت دوبارہ حاصل کر لیں۔ آخر کار 1902ء میں جبکہ ان کی عمر تیس سال تھی، انھوں نے صرف 25 ساتھیوں کی مدد سے نجد کے صدر مقام ریاض پر جارحانہ قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد انھوں نے باقی نجد بھی فتح کر لیا۔ 1913ء میں ابن سعود نے خلیج فارس کے ساحلی صوبے الحساء پر جو عثمانی ترکوں کے زیر اثر تھا، قبضہ کر لیا۔ یورپ میں پہلی جنگ عظیم کے چھڑنے بعد جس کے دوران ابن سعود نے برطانیہ سے دوستانہ تعلقات قائم کیے اور ترکوں کے خلاف کارروائی کی۔ جنگ کے خاتمے کے بعد شریف حسین نے خلیفہ بننے کا اعلان کر دیا تو ابن سعود نے حجاز پر بھرپور جارحانہ حملہ کر دیا اور چار ماہ کے اندر پورے حجاز پر قبضہ کر لیا اور 8 جنوری، 1926ء کو ابن سعود نے حجاز کا بادشاہ بننے کا اعلان کر دیا۔ سب سے پہلے جس ملک نے ابن سعود کی بادشاہت کو تسلیم کیا وہ روس تھا۔ روس نے 11 فروری، 1926ء کو حجاز و نجد پر سعودی حکومت کو تسلیم کیا لیکن برطانیہ نے تاخیر سے کام لیا اور معاہدہ جدہ کے بعد تسلیم کیا۔ اس طرح سعودی مملکت اپنے زوال کے ایک سو سال بعد ایک بار پھر پوری قوت سے ابھر آئی اور عرب کی سب سے بڑی طاقت بن گئی۔

موتمر اسلامی

ترمیم

مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں پر قبضے کے بعد ابن سعود نے خلیفہ بننے کی کوشش نہیں کی بلکہ حجاز کا انتظام سنبھالنے اور جدید دور کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انھوں نے 13 تا 19 مئی 1926ء کے درمیان ساری دنیا کے مسلمان رہنماؤں پر مشتمل ایک موتمر اسلامی طلب کی جس میں تیرہ اسلامی ملکوں نے شرکت کی۔ موتمر میں اسلامی ہند کے ایک وفد نے بھی شرکت کی جس کی سب سے ممتاز شخصیت مولانا محمد علی جوہر تھے۔ اگرچہ یہ موتمر اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکی لیکن اتحادِ اسلامی کی تحریک میں اس کو ایک سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ مسلمانوں کا پہلا بین الاقوامی اجتماع تھا جسے ایک سربراہ مملکت نے طلب کیا تھا۔

تنازع یمن

ترمیم

1930ء میں ابن سعود نے عسیر اور نجران کے علاقوں کو بھی سعودی مملکت میں شامل کر لیا۔ یہ دونوں علاقے چونکہ یمن کی سرحد پر واقع تھے اور ان پر یمن کا بھی دعویٰ تھا اس لیے سعودی عرب کا یمن سے تصادم ہو گیا۔ سعودی عرب کی فوجوں نے جو یمن کی فوجوں کے مقابلے میں زیادہ منظم اور دینی جذبے سے سرشار تھیں، یمن کو بھی شکست دے دی اور 1934ء میں یمن کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا لیکن اسی سال بعض ممتاز مسلمانوں کی کوششوں سے جن میں امیر شکیب ارسلان اور ملک غلام حسین مکول کا نام قابل ذکر ہے، طائف میں سعودی عرب اور یمن کے درمیان 20 مئی 1934ء کو ایک معاہدہ ہو گیا اور سعودی فوجوں کو یمن سے واپس بلا لیا گیا۔ سعودی افواج نے اس سے پہلے اردن کو بھی اپنے دائرۂ اقتدار میں شامل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انگریزوں کے دباؤ کی وجہ سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ اگر ابن سعود اردن اور یمن کی مہمات میں کامیاب ہوجاتے تو پورا جزیرہ نمائے عرب ان کے تحت آجاتا لیکن اس وقت بھی ابن سعود کی حکومت رقبے کے لحاظ سے ایشیا میں سب سے بڑی عرب حکومت تھی اور یمن، عمان اور بعض ساحلی علاقوں کو چھوڑ کر پورے جزیرہ نمائے عرب پر سعودی بالادستی قائم تھی۔

22 ستمبر 1932ء کو نجد و حجاز کی اس نئی حکومت کو سعودی عرب (عربی: المملكة العربیة السعودیة) کا نام دیا گیا۔

اصلاحات

ترمیم
 
یالتا کانفرنس کے بعد ایک بحری جہاز پر ابن سعود کی امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ (دائیں) سے ملاقات

ابن سعود اور ان کے نجدی ساتھی چونکہ محمد بن عبدالوہاب کے پیرو تھے، اس لیے ابن سعود نے اسلامی تعلیمات پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کی کوشش کی۔ ابن سعود بادشاہت کو تو ختم نہ کرسکے لیکن وہ سارے کام علما کی ایک مجلس سے مشورے سے انجام دیتے تھے اور انھوں نے اس کی پوری کوشش کی کہ ملک میں اسلامی احکام پر عمل کیا جائے۔ انھوں نے سارے ملک میں شراب کی خرید و فروخت بند کردی جو ترکوں کے دور میں حجاز وغیرہ میں عام ہو گئی تھی۔ ابن سعود جب تک زندہ رہے دوسری معاشرتی برائیوں کو بھی پھیلنے کا موقع نہ دیا۔ دینی تعلیم کے فروغ کے لیے 1948ء میں جامعہ ازہر کے طرز پر ایک فقہ کالج قائم کیا۔

ان کے بڑے کارناموں میں عرب کے خانہ بدوشوں کو بستیوں میں آباد کرنا اور انھیں زراعت پر مائل کرنا تھا جبکہ ان کی حکومت نے لوگوں کی اخلاقی تربیت کا بھی انتظام کیا۔ ابن سعود کا ایک اور کارنامہ ملک میں امن و امان کا قیام ہے۔ 1924ء میں نجد کے فرمانروا عبد العزیز ابن سعود سے شکست کھا کر تخت سے دست بردار ہو گیا۔ 1924ء سے 1931ء تک قبرص میں جلاوطن رہا۔ مگر آل سعود کے خلاف سازشیں نہیں کیں ـ اسی وجہ سے آل سعود کامیاب بادشاہ ثابت ہوئے۔

چونکہ عرب کا بیشتر علاقہ ریگستان اور بنجر پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے اس لیے آمدنی کے ذرائع کم ہیں اس لیے سلطان ابن سعود ملک کو معاشی و تعلیمی لحاظ سے زيادہ ترقی نہ دے سکے لیک ان کے اخیر دور حکومت میں عرب میں مٹی کے تیل کے کنوئیں اس کثرت سے نکالے آئے کہ ملک کی کایا پلٹ گئی اور حکومت کو کروڑوں روپے سالانہ آمدنی ہونے لگی۔ تیل کی دریافت سے پہلے 1928ء میں سعودی عرب کی کل آمدنی 70 لاکھ ڈالر تھی اور اس میں سے نصف رقم حاجیوں پر ٹیکس لگا کر وصول کی جاتی تھی لیکن ابن سعود کے عہد کے آخری دنوں میں صرف تیل سے ہونے والی آمدنی تین کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس فاضل آمدنی سے سلطان نے کئی مفید اور تعمیری کام کیے جن میں سب سے اہم کام ریل کی پٹری بچھانا تھا۔ یہ پٹری خلیج فارس کی بندرگاہ دمام سے دار الحکومت ریاض بچھائی گئی جو ساڑھے تین سو میل لمبی ہے اور 1951ء میں مکمل ہوئی۔ ابن سعود کا 51 سالہ دور حکومت 1953ء میں ان کے انتقال کے ساتھ ختم ہوا۔ وہ سعودی حکومت کے حقیقی بانی تھے اور انھوں نے ایک پسماندہ اور بے وسائل ملک کو جس طرح ترقی کے راستے پر ڈالا، اس کی وجہ سے ان کا شمار بلا شک و شبہ تاریخ اسلام کے ممتاز حکمرانوں میں ہوتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : The Kingdom — ISBN 978-0-15-147260-4
  2. باب: 1
  3. مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  4. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/031316190 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مئی 2020