تنظیم تعاون اسلامی
تنظیم تعاون اسلامی OIC (عربی: منظمة التعاون الإسلامي، انگریزی: Organisation of Islamic Cooperation، فرانسیسی: Organisation de la coopération islamique)ایک بینالاقوامی تنظیم ہے جس میں مشرق وسطی، شمالی، مغربی اورجنوبی افریقا، وسط ایشیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور برصغیر اور جنوبی امریکا کے 57 مسلم اکثریتی ممالک شامل ہیں۔ او آئی سی دنیا بھر کے 1.2 ارب مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا کہ اس تنظیم نے اپنے پلیٹ فارم سے اپنے قیام سے لے کر آج تک مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ اور مسائل کے حل کے سلسلے میں سوائے اجلاسوں کے کچھ نہیں کیا۔
تنظیم تعاون اسلامی | |
---|---|
شعار: | |
انتظامی مرکز (ہیڈ کواٹر) | جدہ، سعودی عرب |
مقسم | بین سرکاری تنظیم |
رکن ریاستیں 57 | |
Leaders | |
Hissein Brahim Taha | |
قیام | |
• Charter signed | 25 ستمبر 1969 |
آبادی | |
• 2018 تخمینہ | 1.81 بلین |
جی ڈی پی (پی پی پی) | 2019 تخمینہ |
• کل | $27.949 ٹریلین |
• فی کس | $19,451 |
جی ڈی پی (برائے نام) | 2019 تخمینہ |
• کل | $9.904 ٹریلین |
• فی کس | $9,361 |
ایچ ڈی آئی (2018) | 0.672 میڈیم · 122nd |
ویب سائٹ www.oic-oci.org |
تاریخ
ترمیم21 اگست 1969ء کو مسجد اقصی پر یہودی حملے کے رد عمل کے طور پر 25 ستمبر 1969ء کو مراکش کے شہر رباط میں او آئی سی کا قیام عمل میں آیا۔۔
نیا نام
ترمیم28 جون، 2011ء کو آستانہ، قازقستان میں اڑتیسویں وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران میں تنظیم نے اپنا پرانا نام تنظیم موتمر اسلامی (عربی: منظمة المؤتمر الإسلامي، انگریزی: Organisation of the Islamic Conference، فرانسیسی: Organisation de la Conférence Islamique) کو تبدیل کرکے نیا نام اسلامی تعاون تنظیم رکھا۔[1] اس وقت تنظیم نے اپنا لوگو بھی تبدیل کر لیا۔
ڈھانچہ و تنظیم
ترمیماسلامی سربراہی کانفرنس
ترمیماو آئی سی میں پالیسی ترتیب دینے میں سب سے اہم کام رکن ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہے، جو ہر تین سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ مزید دیکھیے مکمل مضمون ؛
وزرائے خارجہ کا اجلاس
ترمیمسال میں ایک مرتبہ فیصلوں پر عملدرآمد کی صورت حال اور غور کے لیے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے۔ طالبان کے افغانستان میں بر سر اقتدار آنے کے بعد ملک کی تشویشناک صورت حال اور سنگین انسانی بحران کے خدشے کے باعث پاکستان کی کوششوں سے سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر 2021 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا۔
دفتر
ترمیماو آئی سی کا مستقل دفتر سعودی عرب کے شہر جدہ میں قائم ہے۔ اس وقت او آئی سی کے سیکرٹری ایاد بن امین مدنی ہیں جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ وہ 31 جنوری 2014ء سے اس عہدے پر فائز ہیں۔
قائمہ کمیٹیاں
ترمیم- القدس کمیٹی
- اطلاعات و ثقافتی معاملات کی قائمہ کمیٹی COMIAC
- اقتصادی و تجارتی معاملات کی قائمہ کمیٹی COMCEC
- سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی قائمہ کمیٹی COMSTECH
- اسلامی کمیٹی برائے اقتصادی، ثقافتی و سماجی معاملات
- مستقل تجارتی کمیٹی
ذیلی بازو
ترمیم- شماریاتی، اقتصادی، سماجی تحقیق اور تربیبی مرکز برائے اسلامی ممالک، انقرہ، ترکی
- اسلامی تاریخ، فن اور ثقافت کا تحقیقی مرکز IRCICA استنبول، ترکی
- جامعہ اسلامی برائے ٹیکنالوجی، ڈھاکہ، بنگلہ دیش
- اسلامی مرکز برائے نموئے تجارت، کاسابلانکا، مراکش
- اسلامی فقہ اکیڈمی، جدہ، سعودی عرب
- اسلامی سولیڈیرٹی فنڈ کا ایگزیکٹو بیورو اور وقف، جدہ، سعودی عرب
- جامعہ اسلامی نائجر، سے، نائجر
- جامعہ اسلامی یوگینڈا، ایمبالے، یوگینڈا
ملحقہ ادارے
ترمیم- اسلامی ایوانہائے صنعت و تجارت ICCI کراچی، پاکستان
- اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کی تنظیم، جدہ، سعودی عرب
- اسلامی سولیڈرٹی گیمز کے لیے اسپورٹس فیڈریشن، ریاض، سعودی عرب
- اسلامی کمیٹی برائے بین الاقوامی ہلال ICIC بنغازی، لیبیا
- اسلامی شپ آنرز ایسوسی ایشن ISA جدہ، سعودی عرب
- بین الاقوامی عرب۔ اسلامی اسکولوں کے لیے عالمی فیڈریشن، جدہ، سعودی عرب
- بین الاقوامی تنظيم برائے اسلامی بینک، IAIB جدہ، سعودی عرب
- اسلامی کانفرنس فورم نوجوانان برائے مذاکرات و تعاون ICYF-DC استنبول، ترکی
سیکرٹری جنرل
ترمیم- تنکو عبدالرحمن (ملائیشیا) 1971ء تا 1973ء
- حسن التہومی (مصر) 1974ء تا 1975ء
- ڈاکٹر امادو کریم گائے (سینی گال) 1975ء تا 1979ء
- حبیب شیتی (تیونس) 1979ء تا 1984ء
- سید شریف الدین پیرزادہ (پاکستان) 1985ء تا 1988ء
- ڈاکٹر حامد الغابد (نائجر) 1989ء تا 1996ء
- ڈاکٹر عز الدین لراکی (مراکش) 1997ء تا 2000ء
- ڈاکٹر عبدالاحد بلکعزیز (مراکش) 2001ء تا 2004ء
- پروفیسر ڈاکٹر اکمل الدین احسان اوغلو (ترکی) 2004ء تا 2014ء
رکن ممالک
ترمیمماضی میں سربراہان کے اجلاس
ترمیمنمبر شمار | تاریخ | ملک | مقام |
---|---|---|---|
پہلا | 22–25 ستمبر 1969ء | المغرب | رباط |
دوسرا[2] | 22–24 فروری 1974ء | پاکستان | لاہور |
تیسرا[3] | 25–29 جنوری 1981ء | سعودی عرب | مکہ اور طائف |
چوتھا | 16–19 جنوری 1984ء | المغرب | دار البیضا |
پانچواں[4] | 26–29 جنوری 1987ء | کویت | کویت شہر |
چھٹا[5] | 9–11 دسمبر 1991ء | سینیگال | ڈاکار |
ساتواں | 13–15 دسمبر 1994ء | المغرب | دار البیضا |
پہلا غیر معمولی | 23–24 مارچ 1997 | پاکستان | اسلام آباد |
آٹھواں | 9–11 دسمبر 1997ء | ایران | تہران |
نواں | 12–13 نومبر 2000ء | قطر | دوحہ |
دوسرا غیر معمولی[6] | 4–5 مارچ 2003ء | قطر | دوحہ |
دسواں | 16–17 اکتوبر 2003ء | ملائیشیا | پتراجایا |
تیسرا غیر معمولی | 7–8 دسمبر 2005ء | سعودی عرب | مکہ |
11واں [7] | 13–14 مارچ 2008ء | سینیگال | ڈاکار |
چوتھا غیر معمولی[8] | 14–15 اگست 2012ء | سعودی عرب | مکہ |
12واں [9] | 6–7 فروری 2013ء | مصر | قاہرہ |
5واں غیر معمولی [10] | 6–7 مارچ 2016ء | انڈونیشیا | جکارتا |
13واں [11] | 14–15 اپریل 2016ء | ترکیہ | استنبول |
6واں غیر معمولی | 13 دسمبر 2017ء | ترکیہ | استنبول |
7واں غیر معمولی | 18 مئی 2018ء | ترکیہ | استنبول |
14واں [12] | 31 مئی 2019ء | سعودی عرب | مکہ |
17واں غیر معمولی | 19 دسمبر 2021ء | پاکستان | اسلام آباد |
وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس | 22 مارچ 2022ء | پاکستان | اسلام آباد |
دیگر تنظیموں کے ساتھ تعلقات
ترمیم
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "https://una-oic.org"۔ وزارة الخارجية السعودية
{{حوالہ ویب}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت)|title=
- ↑ "Second Islamic summit conference" (PDF)۔ Formun۔ 2013-06-26 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-04-01
- ↑ "Mecca Declaration"۔ JANG۔ 2014-03-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-25
- ↑ "Resolution of the Fifth Islamic Summit Conference"۔ IRCICA۔ 2014-03-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-04-01
- ↑ "Dakar Declaration" (PDF)۔ IFRC۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-06
- ↑ Darwish، Adel (1 اپریل 2003)۔ "OIC meet in Doha: mudslinging dominated the OIC conference in Qatar"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-04-01
- ↑ Shah، S. Mudassir Ali (12 مارچ 2008)۔ "Karzai flies to Senegal for 11th OIC summit"۔ Pajhwok Afghan News۔ Kabul۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-04-01
- ↑ Knipp, Kersten (15 اگست 2012). "16166602,00.html Islamic group hopes to limit Syrian conflict". Deutsche Welle. http://www.dw.de/dw/article/0,، 16166602,00.html.
- ↑ Arrott، Elizabeth (6 فروری 2013)۔ "Islamic Summit Leaders Urge Action on Mali, Syria"۔ Voice of America۔ 2013-02-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-06
- ↑ Karensa، Edo (6 مارچ 2016)۔ "OIC Extraordinary Summit on Palestine Kicks Off in Jakarta"۔ Jakarta Globe۔ 2016-03-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-06
- ↑ "Archived copy"۔ 2016-05-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-11
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ Cooperation، Organization of Islamic (19 مئی 2019)۔ "The Custodian of the Two Holy Mosques chairs the 14th ordinary Islamic Summit"۔ The Custodian of the Two Holy Mosques chairs the 14th ordinary Islamic Summit۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-17