ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والوں کی فہرست

ہیٹ ٹرک کرکٹ کے کھیل کی ایک اصطلاح ہے جو اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب ایک بولر لگاتار گیندوں میں تین وکٹیں لے کر تین مختلف بلے بازوں کو آؤٹ کرتا ہے۔ دسمبر 2024ء تک یہ کارنامہ دو ہزار سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں صرف 47 مرتبہ انجام پایا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنا اہم اور نمایاں کارنامہ ہوتا ہے جسے شاذونادر ہی شائقین کرکٹ دیکھ پاتے ہیں یہ اس کھیل کی بات ہو رہی ہے جس میں قومی نمائندہ ٹیمیں پانچ دن تک کے میچوں میں حصہ لیتی ہیں۔ پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک 2 جنوری 1879ء کو صرف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ریکارڈ کی گئی تھی، آسٹریلوی فاسٹ باؤلر فریڈ سپوفورتھ نے، جسے "دی ڈیمن باؤلر" کہا جاتا ہے نے میلبورن کرکٹ میں لگاتار تین گیندوں کے ساتھ تین انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ تازہ ترین ہیٹ ٹرک انگلینڈ کے باؤلر گس اٹکنسن نے دسمبر 2024ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کی تھی۔

A side shoot of a white-skinned man holding a champagne bottle in his hand
انگلستان قومی کرکٹ ٹیم سٹوارٹ براڈ نے 2011ء میں ٹرینٹ برج میں  بھارت کے خلاف ہیٹ ٹرک لی۔[1] اور 2014ء میں ہیڈنگلے میں  سری لنکا کے خلاف۔

ہیٹ ٹرک،چند دلچسپ حقاِئق

ترمیم

اب تک صرف ایک کھلاڑی نے ایک ہی ٹیسٹ میچ میں صرف ایک بار دو ہیٹ ٹرک کی ہیں۔ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، انگلینڈ میں 1912ء کے ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی طرف سے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے لیگ اسپنر جمی میتھیوز نے جنوبی افریقہ کی پہلی اور دوسری اننگز میں ہیٹ ٹرک کی، دونوں ہی 28 مئی 1912ء کو کی گئیں۔ جنوبی افریقہ کے ٹومی وارڈ کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی۔ صرف تین دیگر کرکٹرز نے ایک سے زیادہ ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کی ہے: آسٹریلوی آف اسپنر ہیو ٹرمبل (دو سال کے فاصلے پر، ایک ہی گراؤنڈ پر ایک ہی ٹیم کے خلاف)، پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم (صرف ایک ہفتے کے فاصلے پر، مسلسل میچوں میں۔ وہی ٹیمیں) اور انگلش فاسٹ بولر سٹوارٹ براڈ یہ امر قابل ذکر ہے کہ تین کھلاڑیوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر ہیٹ ٹرک کی ہے ان میں انگلش میڈیم تیز گیند باز مورس ایلوم نے 1930ء میں، نیوزی لینڈ کے آف اسپنر پیٹر پیتھرک نے 1976ی میں اور آسٹریلیا کے تیز گیند باز ڈیمین فلیمنگ نے 1994ء میں یہ کارنامہ اپنے نام کیا تھا الوک کپالی اس فہرست میں اس لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے کہ اس نے ہیٹ ٹرک کرنے والے کسی بھی کھلاڑی کی سب سے کم کل ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں، اپنے پورے ٹیسٹ کیریئر میں وہ صرف 6 وکٹیں حاصل کر سکا۔ آسٹریلوی باولر پیٹر سڈل واحد بولر ہیں جنھوں نے اپنی سالگرہ پر ہیٹ ٹرک کی اور بنگلہ دیشی آف اسپنر سوہاگ غازی واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے ایک ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی اور ہیٹ ٹرک کی۔بھارتی تیز گیند باز عرفان پٹھان واحد بولر ہیں جنھوں نے 2006ء میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔

مرو ہیوز کی انوکھی ہیٹ ٹرک

ترمیم

آسٹریلیا کے مرو ہیوز واحد بولر ہیں جنھوں نے ہیٹ ٹرک کی جہاں تین اوورز میں وکٹیں گریں۔ اس نے ایک اوور کی آخری گیند پر ایک وکٹ (کرٹلی ایمبروز) حاصل کی۔ اپنے اگلے اوور کی پہلی گیند پر اس نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کی آخری وکٹ لی (پیٹرک پیٹرسن)۔ اس کے بعد انھوں نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کی پہلی گیند پر اوپنر گورڈن گرینیج کو آؤٹ کیا۔ اس سے بھی زیادہ غیر معمولی طور پر، ہیوز کی پہلی اننگز کی دو وکٹیں لگاتار نہیں تھیں، کیوں کہ ٹم مے نے ہیوز کی دو گیندوں کے درمیان ایک اوور خود کرایا تھا اور گس لوگی کی وکٹ لی تھی۔ دو دیگر ہیٹ ٹرک ایک کی بجائے دو اننگز میں ہوئی ہیں، دونوں ہیٹ ٹرک آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈینز نے کی ہیں کورٹنی والش اور جرمین لاسن والش کا کھیل غیر معمولی تھا کیونکہ ہیوز کی طرح (جو سیریز کے اگلے ہی ٹیسٹ میں تھا)، ہیٹ ٹرک کے آغاز اور اختتام کے درمیان دیگر وکٹیں گر گئیں۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کو ختم کرنے کے لیے ڈوڈیمائڈ کو آؤٹ کرنے کے بعد، والش نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بولنگ کا آغاز نہیں کیا اور درحقیقت اس وقت تک باؤلنگ نہیں کی جب تک آسٹریلیا پہلے ہی دو وکٹیں نہیں گنوا چکا تھا اور 2 وکٹوں پر 65 رنز بنا چکے تھے پھر اپنی پہلی دو گیندوں کے ساتھ ہی اس نے ووڈ کو آؤٹ کیا۔ اور ویلٹا۔ اس دوران لاسن نے ٹیل اینڈرز بریٹ لی اور میک گل کو لگاتار گیندوں میں کریز سے رخصت کیا اس سے پہلے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز (605–9 پر) ڈکلیئر کر دی اور پھر آسٹریلیا کی دوسری اننگز کی پہلی ڈلیوری کے ساتھ لینگر کی وکٹ اس کے حصے میں آگئی۔

ایڈی بارلو بدقسمت رہے

ترمیم

1970ء میں ریسٹ آف دی ورلڈ الیون اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کے ایڈی بارلو نے ہیڈنگلے میں ہیٹ ٹرک کی تھی (پانچ گیندوں پر چار میں سے آخری تین وکٹیں)۔ ان میچوں کو اس وقت ٹیسٹ سمجھا جاتا تھا لیکن بعد میں یہ سٹیٹس ختم کر دیا گیا اس لحاظ سے ایڈی بارلو اس فہرست کا حصہ نہ بن سکے جو کسی بھی باولر کا دیرینہ خواب کہا جاتا ہے کہ جب وہ ہیٹ ٹرک کا مالک بنے۔

ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک

ترمیم
آسٹریلوی باؤلر فریڈ سپوفورتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک 2 جنوری 1879ء کو صرف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کی تھی.
بلی بیٹس انگلینڈ کے لیے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی تھے، جس کے چار سال بعد اسپوفورتھ نے یہ کارنامہ انجام دیا۔.
ہیو ٹرمبل 1902ء اور 1904ء میں ایک سے زیادہ ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کرنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔.
کورٹنی والش کی 1988ء میں کی گئی ہیٹ ٹرک دو اننگز میں پھیلی ہوئی تھی۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں اس نے لگاتار گیندوں پر آخری دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا اور پھر دوسری اننگز کی پہلی گیند پر تیسری وکٹ حاصل کی.
وسیم اکرم نے 1999ء میں نو دن کے عرصے میں دو ہیٹ ٹرکیں کیں.
جب پیٹر سڈل نے 2010ء میں آسٹریلیا کے لیے ہیٹ ٹرک کی تو اس کا آخری شکار اسٹورٹ براڈ تھا۔ نو ماہ بعد براڈ خود ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے اگلے آدمی تھے
کلید
نشانات مطالب
ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔
بولر بولر کا نام
ملک جس ٹیم کے لیے بولر کھیل رہا تھا۔
مخالف ٹیم جس ٹیم کے خلاف بولر کھیل رہا تھا۔
اننگ. وہ اننگز (پہلی یا دوسری) جس میں ہیٹ ٹرک حاصل کی گئی تھی۔
ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی سیریز میں ٹیسٹ کی تعداد
شکار تینوں کھلاڑیوں کو کس باؤلر نے آؤٹ کیا۔
مقام وہ مقام جہاں ہیٹ ٹرک کی گئی تھی۔
تاریخ وہ تاریخ جس پر ہیٹ ٹرک حاصل کی گئی۔
حوالہ. حوالہ
ٹیسٹ کرکٹ کی ہیٹ ٹرکس کی فہرست
نمبر. باولر تعلق مخالف ٹیم اننگ. ٹیسٹ شکار مقام تاریخ حوالہ.
1 سپوفورتھ, فریڈفریڈ سپوفورتھ   آسٹریلیا   انگلستان 1 1/1   ملبورن کرکٹ گراؤنڈ, ملبورن 2 جنوری 1879 [2]
2 بیٹس, بلیبلی بیٹس   انگلستان   آسٹریلیا 1 2/3   ملبورن کرکٹ گراؤنڈ, ملبورن 20 جنوری 1883 [3]
3 بریگز , جانیجانی بریگز   انگلستان   آسٹریلیا 2 2/3   سڈنی کرکٹ گراؤنڈ, سڈنی 2 فروری 1892ء [4]
4 لوہمن, جارججارج لوہمن   انگلستان   جنوبی افریقا 2 1/3   سینٹ۔ جارج پارک, پورٹ الزبتھ 14 فروری 1896ء [5]
5 ہیرنے, جیکجیک ہیرنے   انگلستان   آسٹریلیا 2 3/5   ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ, لیڈز 30 جون 1899ء [6]
6 ٹرمبل, ہیوہیو ٹرمبل   آسٹریلیا   انگلستان 2 2/5   ملبورن کرکٹ گراؤنڈ, ملبورن 4 جنوری 1902ء [7]
7 ٹرمبل, ہیوہیو ٹرمبل   آسٹریلیا   انگلستان 2 5/5   ملبورن کرکٹ گراؤنڈ, ملبورن 8 مارچ 1904ء [8]
8 میتھیوز, جمیجمی میتھیوز   آسٹریلیا   جنوبی افریقا 1 1/3   اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈ, مانچسٹر 28 مئی 1912ء [9]
9 میتھیوز, جمیجمی میتھیوز   آسٹریلیا   جنوبی افریقا 2 1/3   اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈ, مانچسٹر 28 مئی 1912ء [9]
10 ایلوم, مورسمورس ایلوم   انگلستان   نیوزی لینڈ 1 1/4   لنکاسٹر پارک, کرائسٹ چرچ 10 جنوری 1930 [10]
11 گوڈارڈ, ٹامٹام گوڈارڈ   انگلستان   جنوبی افریقا 1 1/5   اولڈ وانڈررز, جوہانسبرگ 26 دسمبر 1938 [11]
12 لوڈر, پیٹرپیٹر لوڈر   انگلستان   ویسٹ انڈیز 1 4/5   ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ, لیڈز 25 جولائی 1957 [12]
13 کلائن, لنڈسےلنڈسے کلائن   آسٹریلیا   جنوبی افریقا 2 2/5   نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ, کیپ ٹاؤن 3 جنوری 1958ء [13]
14 ہال, ویسویس ہال   ویسٹ انڈیز   پاکستان 1 3/3   باغ جناح, لاہور 29 مارچ 1959ء [14]
15 گریفن, جیوفجیوف گریفن   جنوبی افریقا   انگلستان 1 2/5   لارڈز کرکٹ گراؤنڈ, لندن 24 جون 1960ء [15]
16 گبز, لانسلانس گبز   ویسٹ انڈیز   آسٹریلیا 1 4/5   ایڈیلیڈ اوول, ایڈیلیڈ 30 جنوری 1961ء [16]
17 پیتھرک, پیٹرپیٹر پیتھرک   نیوزی لینڈ   پاکستان 1 1/3   قذافی اسٹیڈیم, لاہور 9 اکتوبر 1976ء [17]
18 والش, کورٹنیکورٹنی والش   ویسٹ انڈیز   آسٹریلیا 1 & 2 1/5   گابا, برسبین 18–20 نومبر 1988ء [18]
19 ہیوز, مرومرو ہیوز   آسٹریلیا   ویسٹ انڈیز 1 & 2 2/5   مغربی آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ, پرتھ 3–4 دسمبر 1988ء [19]
20 فلیمنگ, ڈیمینڈیمین فلیمنگ   آسٹریلیا   پاکستان 2 2/3   راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم, راولپنڈی 9 اکتوبر 1994ء [20]
21 وارن, شینشین وارن   آسٹریلیا   انگلستان 2 2/5   ملبورن کرکٹ گراؤنڈ, ملبورن 29 دسمبر 1994ء [21]
22 کارک, ڈومینکڈومینک کارک   انگلستان   ویسٹ انڈیز 2 4/6   اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈ, مانچسٹر 30 جولائی 1995ء [22]
23 گاف, ڈیرنڈیرن گاف   انگلستان   آسٹریلیا 1 5/5   سڈنی کرکٹ گراؤنڈ, سڈنی 2 جنوری 1999ء [23]
24 وسیم اکرم   پاکستان   سری لنکا 1 3/4   قذافی اسٹیڈیم, لاہور 6 مارچ 1999ء [24]
25 وسیم اکرم   پاکستان   سری لنکا 2 4/4   بنگابندو قومی اسٹیڈیم, ڈھاکہ 14 مارچ 1999ء [25]
26 نووان زوئیسا   سری لنکا   زمبابوے 1 2/3   ہرارے اسپورٹس کلب, ہرارے 26 نومبر 1999ء [26]
27 عبد الرزاق (کرکٹ کھلاڑی)   پاکستان   سری لنکا 1 2/3   گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم, گال 21 جون 2000ء [27]
28 میک گراتھ, گلینگلین میک گراتھ   آسٹریلیا   ویسٹ انڈیز 1 2/5   مغربی آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ, پرتھ 1 دسمبر 2000ء [28]
29 ہربھجن سنگھ   بھارت   آسٹریلیا 1 2/3   ایڈن گارڈنز, کولکاتا 11 مارچ 2001ء [29]
30 محمد سمیع   پاکستان   سری لنکا 1 3/3   قذافی اسٹیڈیم, لاہور 8 مارچ 2002ء [30]
31 لاسن, جرمینجرمین لاسن   ویسٹ انڈیز   آسٹریلیا 1 & 2 3/4   کنسنگٹن اوول, برج ٹاؤن 2–5 مئی 2003ء [31]
32 الوک کپالی   بنگلادیش   پاکستان 1 2/3   ارباب نیاز اسٹیڈیم, پشاور 29 اگست 2003ء [32]
33 بلگناٹ, اینڈیاینڈی بلگناٹ   زمبابوے   بنگلادیش 2 1/2   ہرارے اسپورٹس کلب, ہرارے 22 فروریء 2004 [33]
34 ہوگارڈ, میتھیومیتھیو ہوگارڈ   انگلستان   ویسٹ انڈیز 2 3/4   کنسنگٹن اوول, برج ٹاؤن 3 اپریل 2004ء [34]
35 فرینکلن, جیمزجیمز فرینکلن   نیوزی لینڈ   بنگلادیش 1 1/2   بنگابندو قومی اسٹیڈیم, ڈھاکہ 20 اکتوبر 2004ء [35]
36 عرفان پٹھان   بھارت   پاکستان 1 3/3   نیشنل اسٹیڈیم، کراچی 29 جنوری 2006ء [36]
37 سائیڈ باٹم, ریانریان سائیڈ باٹم   انگلستان   نیوزی لینڈ 2 1/3   سیڈون پارک, ہیملٹن، نیوزی لینڈ 8 مارچ 2008ء [37]
38 سڈل, پیٹرپیٹر سڈل   آسٹریلیا   انگلستان 1 1/5   گابا, برسبین 25 نومبر 2010ء [38]
39 براڈ, سٹوارٹسٹوارٹ براڈ   انگلستان   بھارت 1 2/4   ٹرینٹ برج, ناٹنگھم 30 جولائی 2011ء [39]
40 غازی, سوہاگسوہاگ غازی   بنگلادیش   نیوزی لینڈ 2 1/2   ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم, چٹاگانگ 13 اکتوبر 2013ء [40]
41 براڈ, سٹوارٹسٹوارٹ براڈ   انگلستان   سری لنکا 1 2/2   ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ, لیڈز 20 جون 2014ء [41]
42 ہیراتھ, رنگنارنگنا ہیراتھ   سری لنکا   آسٹریلیا 1 2/3   گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم, گال 5 اگست 2016ء [42]
43 علی, معینمعین علی   انگلستان   جنوبی افریقا 2 3/4   اوول, لندن 31 جولائی 2017ء [43]
44 بمراہ, جسپریتجسپریت بمراہ   بھارت   ویسٹ انڈیز 1 2/2   سبینا پارک, کنگسٹن، جمیکا 31 اگست 2019ء [44]
45 شاہ, نسیمنسیم شاہ   پاکستان   بنگلادیش 2 2/2   راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم, راولپنڈی 9 فروری 2020ء [45]
46 مہاراج, کیشوکیشو مہاراج   جنوبی افریقا   ویسٹ انڈیز 2 2/2   ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم, جزیرہ گروس 21 جون 2021ء [46]
47 اٹکنسن, گسگس اٹکنسن   انگلستان   نیوزی لینڈ 1 2/3   بیسن ریزرو، ویلنگٹن 7دسمبر 2024 [47]

بلحاظ ٹیم

ترمیم

انگلینڈ اور آسٹریلیا نے مشترکہ طور پر اب تک کے تمام ٹیسٹ میچوں میں سے نصف سے زیادہ ہیٹ ٹرک لی ہیں، 46 میں سے 25 (54.35%)۔[48]

ٹیم کی طرف سے ٹیسٹ ہیٹ ٹرک
ٹیم ہیٹ ٹرکس کھلاڑیوں کی تعداد
  انگلستان 15 14
  آسٹریلیا 11 9
  پاکستان 5 4
  ویسٹ انڈیز 4 4
  بھارت 3 3
  بنگلادیش 2 2
  جنوبی افریقا 2 2
  سری لنکا 2 2
  نیوزی لینڈ 2 2
  زمبابوے 1 1

کھلاڑی کے ذریعہ

ترمیم
متعدد ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی
کھلاڑی ہیٹ ٹرک
 ٹرمبل, ہیوہیو ٹرمبل 2
 میتھیوز, جمیجمی میتھیوز
 اکرم, وسیموسیم اکرم
 براڈ, سٹوارٹسٹوارٹ براڈ

بلحاظ میدان

ترمیم
ٹیسٹ ہیٹ ٹرکس میں ملوث گراؤنڈز
گراؤنڈز ہیٹ ٹرکس
  میلبورن کرکٹ گراؤنڈ، میلبورن 5
 قذافی اسٹیڈیم، لاہور 3
 ہیڈنگلے، لیڈز
 اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر
  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی 2
  بنگابندو قومی اسٹیڈیم، ڈھاکا
  دی گابا، برسبین
 گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم، گال
 کنسنگٹن اوول، برج ٹاؤن
  ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے
 سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، سڈنی
  واکا گراؤنڈ، پرتھ

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "India in England – 2nd Test"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-01-03
  2. "England tour of Australia, 1878/79 – Only Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  3. "England (IFW Bligh's XI) tour of Australia, 1882/83: The Ashes – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  4. "England (Lord Sheffield's XI) tour of Australia, 1891/92: The Ashes – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  5. "England tour of South Africa, 1895/96 – 1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  6. "Australia tour of England, 1899: The Ashes – 3rd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  7. "England tour of Australia, 1901/02: The Ashes – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  8. "England (Marylebone Cricket Club) tour of Australia, 1903/04: The Ashes – 5th Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  9. ^ ا ب "Triangular Tournament, 1912: Australia v South Africa Test Series −1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  10. "England tour of New Zealand, 1929/30 – 1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  11. "England tour of South Africa, 1938/39 – 1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  12. "West Indies tour of England, 1957 – 4th Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  13. "Australia tour of South Africa, 1957/58 – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  14. "Full Scorecard of West Indies vs Pakistan 3rd Test 1958/59 - Score Report | ESPNcricinfo.com". ESPNcricinfo (انگریزی میں). Retrieved 2021-07-04.
  15. "South Africa tour of England, 1960 – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  16. "West Indies tour of Australia, 1960/61 – 4th Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  17. "New Zealand tour of Pakistan, 1976/77 – 1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  18. "West Indies tour of Australia, 1988/89: The Frank Worrell Trophy – 1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  19. "West Indies tour of Australia, 1988/89: The Frank Worrell Trophy – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  20. "Australia tour of Pakistan, 1994/95 – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  21. "England tour of Australia, 1994/95: The Ashes – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  22. "West Indies tour of England, 1995: The Wisden Trophy – 4th Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  23. "England tour of Australia, 1998/99: The Ashes – 5th Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  24. "Asian Championship Test, 1998/99 – 3rd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  25. "Asian Championship Test, 1998/99 – Final"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  26. "Sri Lanka tour of Zimbabwe, 1999/00 – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  27. "Pakistan tour of Sri Lanka, 2000 – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  28. "West Indies tour of Australia, 2000/01 – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  29. "Australia tour of India, 2000/01 – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  30. "Asian Championship Test, 2001/02 – Final"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  31. "Australia tour of West Indies, 2003: The Frank Worrell Trophy – 3rd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  32. "Bangladesh tour of Pakistan, 2003 – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  33. "Bangladesh tour of Zimbabwe, 2003/04 – 1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  34. "England tour of West Indies, 2003/04: The Wisden Trophy – 3rd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  35. "New Zealand tour of Bangladesh, 2004/05 – 1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  36. "India tour of Pakistan, 2005/06 – 3rd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  37. "England tour of New Zealand, 2007/08 – 1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  38. "England tour of Australia, 2010/11: The Ashes – 1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  39. "India tour of England, 2011: Pataudi Trophy – 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-04
  40. "New Zealand tour of Bangladesh, 1st Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-13
  41. "Sri Lanka tour of England, 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-20
  42. "Australia tour of Sri Lanka, 2nd Test"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-05
  43. "Full Scorecard of England vs South Africa 3rd Test 2017 - Score Report | ESPNcricinfo.com". ESPNcricinfo (انگریزی میں). Retrieved 2021-07-04.
  44. "Full Scorecard of India vs West Indies 2nd Test 2019-2021 - Score Report | ESPNcricinfo.com". ESPNcricinfo (انگریزی میں). Retrieved 2021-07-04.
  45. "1st Test, ICC World Test Championship at Rawalpindi, Feb 7-11 2020"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-09
  46. "2nd Test, Gros Islet, Jun 18 - 22 2021, South Africa tour of West Indies"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-06-21
  47. "NZ vs ENG Cricket Scorecard, 2nd Test at Wellington, December 06 - 10, 2024". ESPNcricinfo (انگریزی میں). Retrieved 2024-12-06.