دنیا کے نقشے میں ایشیا کو نمایاں کیا گیا ہے
تقابل ایشیاء کے خطے مآخذ یو این:
  شمالی ایشیاء

ایشیا دنیا کا سب سے بڑا بر اعظم ہے۔ جہاں دنیا کا سب سے اونچا، سب سے نیچا اور سب سے سرد ترین مقام پایا جاتا ہے (ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی، مغرب کی جانب بحیرہ مردار سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام اور شمالی سائبیریا کے مقامات)۔ ایشیا میں کسی بھی براعظم سے زیادہ افراد رہائش پزیر ہیں جن میں سے ایک اعشاریہ دو ارب آبادی چین اور 94 کروڑ بھارت میں آباد ہے۔
براعظم کا شمالی حصہ قدیم پہاڑوں اور سطح ہائے مرتفع پر مشتمل ہے جبکہ وسطی علاقہ کوہ ہمالیہ اور سطح مرتفع تبت نے گھیرا ہوا ہے۔ ہمالیہ دنیا کے دیگر پہاڑی سلسلوں کی نسبت زیادہ قدیم نہیں اور اب بھی یہ اونچائی کی جانب رواں ہے۔ یہ سلسلہ تب تشکیل پایا جب برصغیر ایشیا سے ٹکرایا۔

جنوبی ایشیا

ترمیم

جنوبی ایشیا براعظم ایشیا کے جنوبی علاقوں کو کہا جاتا ہے جو برصغیر پاک و ہند اور ان سے ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہے۔ یہ علاقہ (مغرب سے مشرق کی جانب) مغربی ایشیا، وسط ایشیا، مشرقی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان واقع ہے۔
جنوبی ایشیا ان ممالک پر مشتمل ہے جو علاقائی نتظیم سارک کے رکن بھی ہیں، جن میں  افغانستان،  بنگلہ دیش،  بھارت،  بھوٹان،  پاکستان،  سری لنکا،  مالدیپ اور  نیپال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بحر ہند کے برطانوی مقبوضات بھی جنوبی ایشیا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ  ایران کو بھی جنوبی ایشیا کا حصہ قرار دیتی ہے اقوام متحدہ کی ویب سائٹ جبکہ عام طور پر وہ مشرق وسطٰی کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

برصغیر

ترمیم

برصغیر براعظم ایشیا میں ایک بڑا جزیرہ نما خطہ ہے جو بحر ہند کے شمال میں ہے۔ اس خطے کو برصغیر اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ جغرافیائی اور علم ارضیات کے مطابق یہ براعظم کے دیگر علاقوں سے مختلف ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا

ترمیم

جنوب مشرقی ایشیا یا شرق الہند براعظم ایشیا کا ایک خطہ ہے جو ان ممالک پر مشتمل ہے جو جغرافیائی طور پر چین کے جنوب، بھارت کے مشرق اور آسٹریلیا کے شمال میں واقع ہیں۔ یہ علاقہ مختلف پرتوں کے درمیان واقع ہے اس لیے زلزلے اور آتش فشانوں کے پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
جنوب مشرقی ایشیا دراصل دو جغرافیائی خطوں پر مشتمل ہے جن میں برعظيم ایشیا پر واقع علاقہ اور مشرق اور جنوب مشرق کی جانب جزائر اور مجمع الجزائر شامل ہیں۔ برعظیم ایشیا کا حصہ کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویت نام پر مشتمل ہے۔ دوسرا علاقہ برونائی، مشرقی تیمور، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن اور سنگا پور پر مشتمل ہے۔

مشرقی ایشیا

ترمیم

مشرقی ایشیا یا مشرق بعید جغرافیائی و ثقافتی لحاظ سے براعظم ایشیا کا ایک ذیلی خطہ ہے۔ جغرافیائی طور پر یہ علاقہ 12،000،000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے یعنی یہ براعظم کے کل رقبے کا 28 فیصد ہے اور براعظم یورپ سے 15 فیصد بڑا ہے۔ یہاں کی آبادی 1.5 ارب ہے جو ایشیا کی کل آبادی کا 40 فیصد اور دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی بنتی ہے۔ یہ یورپ کی کل آبادی کا دو گنا ہے۔ یہ دنیا کے گنجان آباد ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ مشرقی ایشیا میں آبادی کی کثافت 130 افراد فی مربع کلو میٹر ہے جو دنیا بھر کے اوسط سے 3 گنا زیادہ ہے۔
اس خطے میں وہ علاقے شامل ہیں جن پر چینی ثقافت کی گہری چھاپ ہے۔ جن میں کلاسیکی چینی زبان کے اثرات، کنفیوشس ازم اور نیو-کنفیوشس ازم، بدھ ازم اور تاؤ ازم شامل ہیں۔
مشرقی ایشیا ایک جدید اصطلاح ہے جو روایتی یورپی نام مشرق بعید کی متبادل ہے۔

شمالی ایشیا

ترمیم

شمالی ایشیا براعظم ایشیا کا ایک ذیلی خطہ ہے۔ جس کی سب سے عام تعریف یہ ہے۔ "روس کے ایشیائی حصے خصوصاً ایشیائی سائبیریا لیکن چند تعریفوں کے مطابق پورا سائبیریا شمالی ایشیا کا حصہ نہیں۔ "

مشرق وسطی

ترمیم

مشرق وسطیٰ افریقہ۔یوریشیا کا ایک تاریخی و ثقافتی خطہ ہے جس کی کوئی واضح تعریف نہیں ہے۔ اس خطے میں جنوب مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔
مغربی دنیا میں مشرق وسطی کو عام طور پر عرب اکثریتی ممالک سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ علاقے کی تمام ریاستوں کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔ علاقے کی نسلی برادریوں میں افریقی، عرب، آرمینیائی، آذری، بربر، یونانی، یہودی، کرد، فارسی، تاجک، ترک اور ترکمان شامل ہیں۔ خطے کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان بلاشبہ عربی ہے جبکہ دیگر زبانوں میں آرمینیائی، آذری، بربر زبانیں، عبرانی، کرد، فارسی، ترک، یونانی اور اردو شامل ہیں۔

وسطی ایشیا

ترمیم

وسط ایشیا براعظم ایشیا کا ایک وسیع علاقہ ہے جس کی سرحدیں کسی سمندر سے نہیں لگتیں۔ وسط ایشیا کی تین طرح کی تعریفیں کی گئی ہیں پہلی سوویت روس نے تشکیل دی جبکہ دیگر عام جدید تعریف اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی کی گئی تعریف ہے۔
روسی تعریف کے مطابق اس خطے میں ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان اور کرغزستان شامل ہیں اور قازقستان نہیں جبکہ عمومی جدید تعریف میں قازقستان بھی شامل ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی تعریف کے مطابق اس میں منگولیا، مغربی چین بشمول تبت، جنوب مشرقی ایران، افغانستان، مغربی پاکستان وسط مشرق روس، ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان کے ساتھ ساتھ شمالی پاکستان اور بھارتی پنجاب بھی شامل ہیں۔
یہ علاقہ تاریخ عالم میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

ایشیا کے خطے

ترمیم
ملک کا نام مع پرچم رقبہ (مربع کلومیٹر) آبادی بمطابق یکم جولائی 2002ء آبادی کثافت فی مربع کلومیٹر دار الحکومت
وسط ایشیا:
قازقستان 2,346,927 13,472,593 5.7 استانا
کرغزستان 198,500 4,822,166 24.3 بشکک
تاجکستان 143,100 6,719,567 47.0 دوشنبے
ترکمانستان 488,100 4,688,963 9.6 اشک آباد
ازبکستان 447,400 25,563,441 57.1 تاشقند
مشرقی ایشیاء:
عوامی جمہوریہ چین 9,584,492 1,384,303,705 134.0 بیجنگ
ہانگ کانگ 1,092 7,303,334 6,688.0 چین کے زير انتظام
جاپان 377,835 126,974,628 336.1 ٹوکیو
مکاؤ 25 461,833 18,473.3 چین کے زير انتظام
منگولیا 1,565,000 2,694,432 1.7 یولان باتار
شمالی کوریا 120,540 22,224,195 184.4 پیانگ یانگ
جنوبی کوریا 98,480 48,324,000 490.7 سیول
تائیوان 35,980 22,548,009 626.7 تائی پے
شمالی ایشیاء:
روس 13,115,200 39,129,729 3.0 ماسکو
جنوب مشرقی ایشیا:
برونائی 5,770 350,898 60.8 بندری سری بیگوان
کمبوڈیا 181,040 12,775,324 70.6 نوم پنہہ
انڈونیشیا 1,419,588 227,026,560 159.9 جکارتہ
لاؤس 236,800 5,777,180 24.4 وینتیان
ملائیشیا 329,750 22,662,365 68.7 کوالالمپور
میانمار یا برما 678,500 42,238,224 62.3 نیپیداو
فلپائن 300,000 84,525,639 281.8 منیلا
سنگاپور 693 4,452,732 6,425.3 سنگاپور
تھائی لینڈ 514,000 62,354,402 121.3 بینکاک
مشرقی تیمور 15,007 952,618 63.5 ڈلی
ویت نام 329,560 81,098,416 246.1 ہنوئی
جنوبی ایشیاء:
افغانستان 647,500 27,755,775 42.9 کابل
بنگلہ دیش 144,000 133,376,684 926.2 ڈھاکہ
بھوٹان 47,000 2,094,176 44.6 تھمپو
بھارت 3,287,590 1,045,845,226 318.2 نئی دہلی
مالدیپ 300 320,165 1,067.2 مالے
نیپال 140,800 25,873,917 183.8 کھٹمنڈو
پاکستان 803,940 147,663,429 183.7 اسلام آباد
سری لنکا 65,610 19,576,783 298.4 کولمبو
مغربی ایشیاء:
آرمینیا 29,800 3,330,099 111.7 یریوان
آذربا‏ئیجان 41,370 3,479,127 84.1 باکو
بحرین 665 656,397 987.1 منامہ
قبرص 9,250 775,927 83.9 نکوسیا
غزہ 363 1,203,591 3,315.7 غزہ
جارجیا 20,460 2,032,004 99.3 طفلس
ایران 1,648,000 68,467,413 42 تہران
عراق 437,072 24,001,816 54.9 بغداد
اسرائیل 20,770 6,029,529 290.3 یروشلم
اردن 92,300 5,307,470 57.5 عمان
کویت 17,820 2,111,561 118.5 کویت شہر
لبنان 10,400 3,677,780 353.6 بیروت
اومان 212,460 2,713,462 12.8 مسقط
قطر 11,437 793,341 69.4 دوحہ
سعودی عرب 1,960,582 23,513,330 12.0 ریاض
شام 185,180 17,155,814 92.6 دمشق
ترکی 756,768 57,855,068 76.5 انقرہ
متحدہ عرب امارات 82,880 2,445,989 29.5 ابو ظہبی
مغربی کنارہ 5,860 2,303,660 393.1
یمن 527,970 18,701,257 35.4 صنعاء
کل 43,810,582 3,902,404,193 86.8