مشرق وسطیٰ افریقہ۔یوریشیا کا ایک تاریخی و ثقافتی خطہ ہے جس کی کوئی واضح تعریف نہیں ہے۔ اس خطے میں جنوب مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔ مغربی دنیا میں مشرق وسطی کو عام طور پر عرب اکثریتی ممالک سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ علاقے کی تمام ریاستوں کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔ علاقے کی نسلی برادریوں میں افریقی، عرب، آرمینیائی، آذری، بربر، یونانی، یہودی، کرد، فارسی، تاجک، ترک اور ترکمان شامل ہیں۔ خطے کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان بلاشبہ عربی ہے جبکہ دیگر زبانوں میں آرمینیائی، آذری، بربر زبانیں، عبرانی، کرد، فارسی، ترکی، یونانی اور اردو شامل ہیں۔

مشرق وسطی
مشرقِ وسطیٰ
رقبہ7,207,575 کلومیٹر2 (2,782,860 مربع میل)
آبادی371 ملین (2010)[1]
ممالک ماتحت علاقے:
ایکروتیری و دیکیلیا
زبانیں
منطقۂ وقتمتناسق عالمی وقت+02:00، متناسق عالمی وقت+03:00:00, متناسق عالمی وقت+03:30، متناسق عالمی وقت+04:00، متناسق عالمی وقت+04:30
بڑے شہربڑے شہر:
Map of the Middle East between Africa, Europe, Central Asia, and South Asia.
Middle East map of Köppen climate classification.
مشرق وسطی اور عظیم مشرق وسطی
فائل:Middle East Map 1 Fkehar.jpg
روایتی مشرق وسطی کا نقشہ

مشرق وسطی کی مغرب میں کی گئی تعریف کے مطابق جنوب مغربی ایشیا اور ایران سے مصر تک کا علاقہ مشرق وسطیٰ ہے۔ مصر مشرق وسطی کا حصہ سمجھا جاتا ہے حالانکہ وہ جغرافیائی طور پر شمالی افریقہ میں ہے۔

مقدرہ بین الاقوامی فضائی سفر (IATA) کی تیار کردہ مشرق وسطی کی تعریف کے تحت بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، اردن، کویت، لبنان، فلسطین، اومان، قطر، سعودی عرب، سوڈان، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن مشرق وسطی کا حصہ ہیں۔

مشرق وسطی اور اس سے منسلک اسلامی ممالک کے لیے عظیم مشرق وسطی کی سیاسی اصطلاح استعمال کی گئی ہے جس میں روایتی مشرق وسطی کے علاوہ ترکی، اسرائیل، افغانستان اور پاکستان بھی شامل ہیں۔

یہ اصطلاح 2004ء میں جی 8 کے اجلاس میں امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے استعمال کی تھی۔

خطے اور ممالک

ترمیم
ملک کا نام بشمول پرچم رقبہ
(فی مربع کلومیٹر)
آبادی کثافت آبادی
(فی مربع کلومیٹر)
دار الحکومت کُل جی ڈی پی (ارب ڈالر) فی کس جی ڈی پی (ڈالر) سکہ طرز حکومت سرکاری زبانیں نشانِ امتیاز
  مصر 1,001,449 82,982,364 74 قاہرہ 305.253 4,317 مصری پاؤنڈ نیم صدارتی جمہوریہ عربی  
  ایران 1,648,195 70,049,262 42 تہران 610.4 8,900 ایرانی ریال اسلامی جمہوریہ فارسی  
  عراق 437,072 24,001,816 54.9 بغداد 89.8 3,600 عراقی دینار پارلیمانی جمہوریہ (زیر تکمیل) عربی، کردی  
  کویت 17,820 2,111,561 118.5 کویت شہر 88,7 29,566 کویتی دینار آئینی شہنشائیت عربی فائل:KUW-coat-of-arms-logo.gif
جزیرہ نمائے عرب:
  بحرین 665 656,397 987.1 منامہ 14.08 20,500 بحرینی دینار آئینی شہنشائیت عربی  
  عمان 212,460 2,713,462 12.8 مسقط 40.923 ریال ملوکیت عربی  
  قطر 11,437 793,341 69.4 دوحہ 37.85 ریال ملوکیت عربی  
  سعودی عرب 1,960,582 23,513,330 12.0 ریاض 576.4 ریال ملوکیت عربی  
  متحدہ عرب امارات 82,880 2,445,989 29.5 ابوظہبی 162.3 درہم وفاقی آئینی شہنشاہیت عربی
  یمن 527,970 18,701,257 35.4 صنعا 19.480 یمنی ریال جمہوریہ عربی
لیونٹ:
  اسرائیل 20,770 7,029,529 290.3 بیت المقدس 177.3 26,200 نیا اسرائیلی شقل پارلیمانی جمہوریہ عبرانی، عربی  
  اردن 92,300 5,307,470 57.5 عمان 27.96 4,825 اردنی دینار آئینی شہنشائیت عربی فائل:Jordan coa.png
  لبنان 10,400 3,677,780 353.6 بیروت 24.42 لبنانی لیرا جمہوریہ عربی  
  سوریہ 185,180 17,155,814 92.6 دمشق 71.74 شامی پاؤنڈ صدارتی جمہوریہ عربی  
خود مختار علاقے:
کردستان 80,000 5,500,000 40 اربیل عراقی دینار پارلیمانی جمہوریہ کردی،عربی  
غزہ 360 1,376,289 3,823 غزہ نیا اسرائیلی شقل فلسطینی قومی اتھارٹی عربی  

نگار خانہ

ترمیم
This video over Central Africa and the Middle East was taken by the crew of Expedition 29 on board the بین الاقوامی خلائی مرکز۔
This video over the صحرائے اعظم and the Middle East was taken by the crew of Expedition 29 on board the International Space Station.
A pass beginning over ترکمانستان، east of the بحیرہ قزوین to south-eastern چین، just north-west of ہانگ کانگ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Population 1971–2010 (pdf آرکائیو شدہ 2012-01-06 بذریعہ وے بیک مشین p. 89) IEA (OECD/ World Bank) (original population ref OECD/ World Bank e.g. in IEA Key World Energy Statistics 2010 p. 57)

بیرونی روابط

ترمیم