پاکستان میں 2017ء
(2017ء میں پاکستان سے رجوع مکرر)
| |||||
صدیاں: |
| ||||
---|---|---|---|---|---|
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | دیگر واقعات 2017ء پاکستان میں سال |
حکومتی عہدے دار
ترمیمسربراہان افواج پاکستان
ترمیم- جنرل قمر جاوید باجوہ – سربراہ پاک فوج 29 نومبر 2016ء تا حال
منصف اعظم پاکستان
ترمیم- جسٹس میاں ثاقب نثار– 31 دسمبر 2016ء تا 17 جنوری 2019ء۔
واقعات
ترمیمجنوری
ترمیم- 4 جنوری: استاد بڑے فتح علی خان 82 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
- 17 جنوری:پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 43 منٹ 36 سیکنڈ پر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3.6 تھی جبکہ زلزلہ کا مرکز کراچی شہر تھا اور زلزلہ کی زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
فروری
ترمیم- 4 فروری: عالمی شہرت یافتہ ادیبہ و مصنفہ بانو قدسیہ 88 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔[1]
- 9 فروری: پاکستان سپر لیگ 2017ء کا آغاز ہوا۔
- 13 فروری: لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چئیرنگ کراس کے احاطہ میں خودکش بم دھماکا۔[2][3]
- 16 فروری: لعل شہباز قلندر مزار خودکش حملہ، سیہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر میں شام 6 بج کر 10 منٹ پر خودکش دھماکا ہوا جس میں 88 افراد شہید ہو گئے۔
- 16 فروری: پاک افغان سرحد (طورخم سرحد) غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی۔
- 19 فروری: حیدرآباد، سندھ میں نیا پل کے نواح میں ایک کریکر دھماکا سے 15 افراد زخمی ہو گئے۔
- 20 فروری: کوئٹہ میں نادرا کے دفتر کے باہر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 21 فروری: ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔[4]
- 21 فروری: 3 خودکش بمبار حملہ آوروں نے تنگی، پاکستان، ضلع چارسدہ میں سیشن عدالت کو نشانہ بنایا جس سے 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔[5]
- 22 فروری: آپریشن رد الفساد کا آغاز ہوا۔
- 23 فروری: ڈیفنس، لاہور دھماکا، 23 فروری کی صبح ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، لاہور کے صنعتی علاقہ Y بلاک میں ایک عمارت میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 26 فروری: جنوبی وزیرستان کے علاقہ منگروتئی میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پاکستانی فوجی زخمی ہو گیا۔ زخمی فوجی کو فوری طور پر وانا کے طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔
مارچ
ترمیم- یکم مارچ: افغانستان نے پاک افغان سرحد (طورخم سرحد) کو کھولنے کی درخواست کی۔
- 5 مارچ: پاکستان سپر لیگ 2017ء اختتام پزیر ہوا۔ پاکستان سپر لیگ 2017ء کا اختتامی میچ لاہور میں بمقام قذافی اسٹیڈیم رات 8 بجے شروع ہوا جس میں پشاور زلمی کو فتح ہوئی۔
- 6 مارچ: پاک افغان سرحد (طورخم سرحد) 18 روز کے بعد 2 دن کے لیے کھول دی گئی۔[6]
- 10 مارچ: قومی لائحہ عمل پاکستان کے تحت سال 2016ء تا مارچ 2017ء کے دوران ملک بھر میں 1,865 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 9 کروڑ 83 لاکھ موبائل سبسکرائبر آئڈینٹیٹی ماڈیول بند کردی گئیں۔[7]
- 12 مارچ: پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن بابر سہیل بٹ کو لاہور میں قتل کر دیا گیا۔[8]
- 15 مارچ: چھٹی مردم شماری کے لیے خانہ شماری کا آغاز ہوا۔
- 18 مارچ: ملک کی چھٹی مردم شماری کا آغاز ہوا۔
- 20 مارچ: تہمینہ جنجوعہ نے سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ اِس عہدہ پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔[9]
اپریل
ترمیم- 10 اپریل: امجد فرید صابری کے اہل خانہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔[10]
- 10 اپریل: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل بھوشن یادو کی سزائے موت کی توثیق کردی۔[11]
- 10 اپریل: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیان دیا کہ مردم شماری 2017ء ہر قیمت پر مکمل کی جائے گی۔[12]
- 10 اپریل: آئی جی پنجاب، پاکستان مشتاق سکھیرا پولیس کی 30 سالہ خدمات کے بعد ریٹائر ہو گئے۔[13]
- 11 اپریل: ملالہ یوسفزئی اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن مقرر ہوئی۔[14]
- 11 اپریل: ایرانی حکام نے تین ہفتے کے تعطل کے بعد پاکستان ایرانی سرحد پر واقع زیرو پوائنٹ کھول دیا۔ سرحد 20 مارچ 2017ء کو جشن نوروز کے سلسلے میں بند کردی گئی تھی۔ اِس دوران میں تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔[15]
- 11 اپریل: وفاقی حکومت پاکستان نے جمیل احمد کو بینک دولت پاکستان کا نائب گورنر مقرر کر دیا۔[16]
- 12 اپریل: بین الخدماتی تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔[17][18]
- 14 اپریل: توہین رسالت کے الزام میں پختونخوا کے ایک 23 سالہ طالب علم کو ایک مشتعل ہجوم نے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد مقامی عوام کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارکباد دے کر جشن بھی منایا گیا۔[19]
- 16 اپریل: ایسٹر
- 21 اپریل: کراچی ایکسپو سینٹر میں سولہویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔
- 27 اپریل: پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض لینے سے انکار کر دیا۔ چین کی جانب سے کراچی تا پشاور تک ریلوے لائن (ML-1) کے لیے 8 ارب ڈالر کی تنہا سرمایہ داری کی یقین دہانی کے بعد پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض لینے سے انکار کیا۔[20]
- 27 اپریل: شعبان المعظم 1438ھ کا چاند نظر آیا۔[21]
مئی
ترمیم- 5 مئی: چمن میں واقع پاک- افغان سرحد پر کشیدگی، افغانی فورسز کا فرنٹئیر کور کے اہلکاروں پر حملہ جس میں 12 افراد شہید ہوئے اور 40 افراد زخمی ہوئے۔ کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحد بند کردی گئی۔[22]
- 6 مئی: مشہور ستار نواز استاد رئیس خان کراچی میں 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔[23]
- 6 مئی: افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بیان دیا کہ افغانستان کا پاکستان سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔[24]
- 12 مئی: پشتو زبان کی مشہور شاعرہ اور ریڈیو صداکارہ زینت انجم خٹک المعروف فوزیہ انجم شکاگو میں تقریباً 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔[25]
- 13 مئی: لاہور کے چڑیا گھر کی اکلوتی ہتھنی سوزی 35 سال کی عمر میں چل بسی۔ اُسے 1988ء میں لاہور کے چڑیا گھر لایا گیا تھا۔[26][27]
- 14 مئی: پاکستان کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ شکریہ خانم 82 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔[28][29][30][31]
- 26 مئی: سال 2017ء/2018ء کے مالی سال کا 47 کھرب 53 ارب کا وفاقی بجٹ پیش کیا گیا۔[32]
- 26 مئی: موسیقار وجاہت عطرے 63 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔[33]
- 26 مئی: مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی نے بیان دیا کہ ماہِ رمضان 1438ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔
- 27 مئی: چمن کے مقام پر واقع پاک-افغان سرحد 22 روز کی بندش کے بعد کھول دی گئی۔[22]
- 27 مئی: رمضان المبارک 1438ھ کا چاند نظر آیا۔
- 28 مئی: پاکستان میں رمضان المبارک 1438ھ کا آغاز ہوا۔
- 28 مئی: تربت میں 8 سال بعد سب سے زیادہ درجہ حرات 53۔5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اِس سے قبل 30 مئی 2009ء کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔[34][35]
جون
ترمیماگست
ترمیم- یکم اگست – شاہد خاقان عباسی پاکستان کے چوبیسویں وزیراعظم پاکستان مقرر ہوئے۔
- 31 اگست: بینظیر بھٹو قتل کیس مکمل ہوا۔
ستمبر
ترمیم- 21 ستمبر: گوگل نے ملکہ ترنم نور جہاں (گلوکارہ) کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کا خاص ڈوڈل گوگل کی عالمی یب سائٹ پر جاری کر دیا۔[36][37]
نومبر
ترمیم- 5 نومبر– 27 نومبر: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دیا۔
دسمبر
ترمیم- 17 دسمبر: کوئٹہ گرجا گھر دھماکا، 2017ء، اِس دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 57 افراد زخمی ہوئے۔
- 25 دسمبر: یوم ولادت قائداعظم، کرسمس
- 27 دسمبر: گوگل نے مرزا غالب کے 220 ویں یوم پیدائش پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کا ڈوڈل گوگل کی عالمی ویب گاہ پر جاری کیا۔
- 30 دسمبر: خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔
کھیل
ترمیمپاکستانی سینما
ترمیم- 20 جنوری: تھوڑا جی لے
- 10 فروری: بلو ماہی
- 17 فروری: وسل (2017ء فلم)
- 31 مارچ: راستہ (2017ء فلم)
- 14 اپریل: سترگے سرے نا منم (پشتو زبان)
- 21 اپریل: چلے تھے ساتھ
- 25 جون: فراصت
- 26 جون: یلغار
- 26 جون: مہرالنساء وی لب یو
- 26 جون: ستا محبت میں زندگی دا، (پشتو زبان)
- 26 جون: زخمونہ (پشتو زبان)
- 11 اگست: جیو سر اٹھا کے
- 11 اگست: چین آئے نہ
- یکم ستمبر: پنجاب نہیں جاؤں گی کی نمائش ہوئی۔
- 2 ستمبر: نامعلوم افراد 2 کی نمائش ہوئی۔ == وفیات ==
- 4 جنوری – استاد بڑے فتح علی خان، گلوکار (پیدائش: 1935ء بمقام پٹیالہ، برطانوی ہندوستان)
- 4 فروری – بانو قدسیہ، اردو ادیبہ و مصنفہ (پیدائش: 28 نومبر 1928ء)
- 7 مارچ – سید سجاد علی شاہ، سابق منصف اعظم پاکستان
- 15 اپریل – مختار مسعود اردو ادیب
- 6 مئی – استاد رئیس خان، ستار نواز (پیدائش: 25 نومبر 1939ء بمقام اندور)
- 12 مئی – فوزیہ انجم، پشتو زبان کی شاعرہ اور ریڈیو صداکارہ (پیدائش: 5 جون 1939ء بمقام جہانگیری، پشاور)
- 14 مئی – شکریہ خانم، پاکستان کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ (پیدائش: 1935ء)
- 26 مئی – وجاہت عطرے، موسیقار (پیدائش: 1954ء)
- 2 جون – شریف الدین پیرزادہ، 93 سال، قانون دان، وفاقی وزیر اور اٹارنی جنرل۔
- 10 اگست – رتھ فاؤ، انسانیت پسند [38]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ نامور مصنفہ بانو قدسیہ انتقال کر گئیں - BBC News اردو
- ↑ پنجاب اسمبلی کے سامنے خودکش دھماکا،ڈی آئی جی ٹریفک سمیت 13 ہلاک - Pakistan - Dawn News
- ↑ لاہور دھماکے پر پنجاب میں سوگ، تحقیقات جاری - BBC News اردو
- ↑ https://timesofislamabad.com/landmine-blast-dera-bugti/2017/02/13/
- ↑ 3 bombers killed during attack on Charsadda court: officials - Pakistan - DAWN.COM
- ↑ پاک-افغان سرحد 18 دن بعد 2 روز کے لیے کھول دی گئی - Pakistan - Dawn News
- ↑ ’نیپ کے تحت 1865 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا‘ - Pakistan - Dawn News
- ↑ لاہور: پیپلز پارٹی کارکن بابر سہیل بٹ قتل - Pakistan - Dawn News
- ↑ تہمینہ جنجوعہ نے سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا - Pakistan - Dawn News
- ↑ امجد صابری کے اہلخانہ کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
- ↑ ’انڈین جاسوس‘ کلبھوشن یادو کو سزائے موت دینے کا فیصلہ - BBC News اردو
- ↑ ’مردم شماری ہر قیمت پر مکمل کی جائے گی‘ - Pakistan - Dawn News
- ↑ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا 30 سالہ خدمات کے بعد ریٹائر - Pakistan - Dawn News
- ↑ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن مقرر - Pakistan - Dawn News
- ↑ ایران نے تین ہفتے بعد زیرو پوائنٹ دوبارہ کھول دیا - Pakistan - Dawn News
- ↑ جمیل احمد اسٹیٹ بینک کے نائب گورنر مقرر - Pakistan - Dawn News
- ↑ فوج نے عزیر بلوچ کو تحویل میں لے لیا - Pakistan - Dawn News
- ↑ Uzair Baloch taken into military custody: ISPR - The Express Tribune
- ↑ Watch: Mob That Killed Pakistan Student Mashal Khan For Alleged Blasphemy Celebrates His Death
- ↑ پاکستان کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض لینے سے انکار - Pakistan - Dawn News
- ↑ شعبان المعظم 1438 ہجری کا چاند نظر آگیا - Pakistan - Dawn News
- ^ ا ب چمن:افغان فورسز کاایف سی اہلکاروں پر حملہ، 12 افراد جاں بحق - Pakistan - Dawn News
- ↑ ستار کا چراغ گُل ہوا - Pakistan - Dawn News
- ↑ افغانستان کا پاکستان سے جنگ کا ارادہ نہیں، عبد اللہ عبد اللہ - World - Dawn News
- ↑ پشتو شاعرہ فوزیہ انجم انتقال کرگئیں - Pakistan - Dawn News
- ↑ چڑیا گھر کا ’اکلوتا ہاتھی‘ چل بسا - Pakistan - Dawn News
- ↑ لاہور کے چڑیا گھر کی تنہا سوزی چل بسی - BBC News اردو
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 18 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2017
- ↑ Shukriya Khanum – Pakistan’s first female commercial pilot dies - The Express Tribune
- ↑ Shukriya Khanum: Pakistan's first female commercial pilot dies - BBC News
- ↑ شکریہ خانم: پاکستان کی پہلی کمرشل پائلٹ - BBC News اردو
- ↑ مالی سال 2017,18 کا 47کھرب 53ارب روپے کا وفاقی بجٹ - Videos - Dawn News
- ↑ موسیقار وجاہت عطرے چل بسے - Entertainment - Dawn News
- ↑ Turbat weather forecast - Met Office
- ↑ تربت میں گرمی نے آٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا - Pakistan - Dawn News
- ↑ نور جہاں کو گوگل کا شاندار خراجِ عقیدت - Pakistan - Dawn News
- ↑ "Google honours Noor Jehan on 92nd birthday - Daily Times"۔ 21 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2017
- ↑ Tributes pour in for Dr Ruth Pfau